سچا مومن وہی ہے جو قرآن کریم اور محمد رسول اللہ ﷺ کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری اختیار کرے
1958ء
139
17
خطبات محمود جلد نمبر 39
سچا مومن وہی ہے جو قرآن کریم اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری اختیار کرے
تمہارا فرض ہے کہ پردہ کے متعلق خدا اور اس کے رسول کے حکم کی پابندی کرو اور مداہنت
سے کام نہ لو
(فرموده 6 جون 1958ء بمقام مری )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت کی تلاوت
فرمائی: إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ -1
اس کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور وہی ایمان مقبول ہوتا ہے جس
میں کامل فرمانبرداری اور اطاعت اختیار کی جائے اور اللہ تعالیٰ کے کسی حکم سے بھی انحراف نہ کیا
جائے۔ صرف منہ سے اپنے آپ کو مسلمان کہتے رہنا یا ظاہر میں آ کر بیعت کر لینا یا کلمہ شہادت پڑھ
لینا خدا تعالیٰ کے حضور کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ اس کا نام دین رکھنا ، دین سے تمسخر اور استہزا کرنا اور اپنی
منافقت اور بے ایمانی کا ثبوت دینا ہے۔ وہی آدمی خدا تعالیٰ کی نگاہ میں سچا مومن سمجھا جاسکتا ہے جو
1958ء
140
خطبات محمود جلد نمبر 39
خدا تعالیٰ کے احکام کی اطاعت بھی کرتا ہے اور اُس کی غلامی کا جو ا اپنی گردن پر پوری طرح رکھتا ہے۔
اگر وہ خدا تعالیٰ کے احکام کی اطاعت نہیں کرتا تو چاہے وہ دس ہزار دفعہ کلمہ پڑھے وہ یزید کا یزید اور
ابو جہل کا ابو جہل رہتا ہے اور چاہے دس ہزار دفعہ اپنے آپ کو مسلمان کہتا رہے خدا تعالیٰ کے نزدیک
اس کا یہ دعوی ایک رائی کے برابر بھی قیمت نہیں رکھتا۔ صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
قرآن کریم کی کامل اطاعت اور کامل فرمانبرداری ہی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو سچا مومن بناتی ہے۔
ور نہ وہ اگر دس کروڑ دفعہ بھی کلمہ پڑھ کر اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے تو وہ کذاب اور جھوٹا ہے۔
ایک دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ اسی حقیقت کا اظہار کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ وَمَنْ
يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ 2 یعنی کامل فرمانبرداری اور اطاعت کے سوا اگر کوئی
اور طریق اختیار کرے تو اسے کسی صورت میں بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ پس صرف منہ سے مسلمان کہنا یا
احمدی کہلا لینا کسی کو فائدہ نہیں دے سکتا جب تک کامل فرمانبرداری اور اطاعت کا نمونہ نہ دکھایا جائے۔
میں دیکھتا ہوں کہ اکثر احمدی چندہ تو دینے لگ گئے ہیں اور ان کا ایک معتد بہ حصہ نمازیں بھی
با قاعدہ پڑھتا ہے لیکن جب سے پاکستان بنا ہے بعض احمد یوں میں سے پردہ اُٹھ گیا ہے اور زیادہ تر یہ
نقص مالداروں میں پایا جاتا ہے۔ مجھے تعجب آتا ہے کہ یہ بے غیرت اور بزدل لوگ جنہوں نے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات نہیں مانی انہوں نے اپنی قوم کی کیا خدمت کرنی ہے۔ قوم کی خدمت
کرنے والے تو وہ لوگ تھے جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا ایسا شاندار نمونہ
دکھایا کہ آج بھی تاریخ کے صفحات میں اُن کے واقعات پڑھ کر انسان کا دل محبت کے جذبات کے
ساتھ لبریز ہو جاتا ہے۔ ہر شخص جانتا ہے کہ عربوں میں پردہ کا کوئی رواج نہیں تھا بلکہ اسلام میں بھی
شروع میں پردہ کا حکم نازل نہیں ہوا۔ اُس زمانہ میں خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں بھی پردہ
نہیں کیا کرتی تھیں مگر جب پردہ کا حکم نازل ہو گیا تو ایک نوجوان نے اپنے رشتہ کے لیے ایک گھر پسند
کیا۔ باپ نے کہا مجھے تمہارا رشتہ منظور ہے، تم بڑے اچھے آدمی ہو، خوش شکل ہو اور اپنی روزی بھی
کماتے ہو اس لیے مجھے تمہیں رشتہ دینے میں کوئی عذر نہیں ۔ اس نے کہا اگر آپ تیار ہیں تو پھر لڑ کی دکھا
دیں۔ بغیر دیکھنے کے میں کس طرح شادی کرلوں۔ باپ کہنے لگا کہ میں لڑکی دکھانے کے لیے تیار
نہیں۔ وہ اُسی وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا یا رسول الله !
1958ء
141
خطبات محمود جلد نمبر 39
میں نے فلاں جگہ شادی کرنے کا ارادہ کیا ہے مگر مجھے معلوم نہیں کہ لڑکی کی شکل کیسی ہے۔ میں چاہتا
ہوں کہ ایک دفعہ اسے دیکھ لوں تا کہ میری تسلی ہو جائے ۔ آپ نے فرمایا بیشک پردے کا حکم نازل ہو
چکا ہے مگر یہ غیر عورت کے لیے ہے۔ جس لڑکی کے ساتھ رشتہ طے ہو جائے اور ماں باپ بھی منظور کر
لیں اگر اُسے لڑکا دیکھنا چاہے تو ایک دفعہ دیکھ سکتا ہے۔ تم اُس کے باپ کے پاس جاؤ اور میری طرف
سے کہہ دو کہ وہ تمہیں لڑکی دکھا دے۔ اگر رشتہ کا سوال نہ ہو تب تو بیشک پردہ ہو گا لیکن اگر کوئی شخص کسی
جگہ رشتہ کرنے پر رضامند ہو جائے اور لڑکی کے ماں باپ بھی راضی ہو جائیں تو تسلی کرنے کے لیے
اُسے ایک دفعہ دیکھنا جائز ہے۔ وہ گیا اور اُس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام اُسے پہنچا دیا مگر
معلوم ہوتا ہے اُس لڑکی کے باپ کے اندر بھی اسلام پوری طرح راسخ نہیں ہوا تھا۔ جب اُس نے کہا
کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ آیا ہوں اور آپ نے فرمایا ہے کہ جب تمہارا ایک جگہ
رشتہ طے ہو گیا ہے تو اب وہ تمہاری منسوبہ ہے اور منسوبہ کو شادی سے پہلے تسلی کے لیے دیکھنا جائز ہے تو
باپ کہنے لگا میں ایسا بے غیرت نہیں ہوں کہ تمہیں اپنی لڑکی دکھا دوں ۔ تمہاری مرضی ہے رشتہ کرویا نہ
کرو۔ جس وقت اُس نے یہ بات کہی اُس کی لڑکی پردہ میں بیٹھی ہوئی سب باتیں سُن رہی تھی۔ وہ
جھٹ اپنا منہ کھول کر سامنے آگئی اور کہنے لگی میں ایسے باپ کی بات ماننے کے لیے تیار نہیں جو کہتا ہے
کہ مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی بھی پروا نہیں۔ میں اب تمہارے سامنے آ گئی ہوں تم
مجھے دیکھ لو ۔ 3 مگر وہ نوجوان بھی بڑے ایمان والا تھا۔ اس نے جھٹ اپنی آنکھیں نیچی کر لیں اور
گردن جھکالی اور کہنے لگا کہ میں تیرے جیسی مومن عورت کی شکل دیکھے بغیر ہی تجھ سے شادی کروں گا۔
میں نہیں چاہتا کہ جس عورت کے اندر اتنا اخلاص اور ایمان پایا جاتا ہے اُس کی شکل دیکھ کر اُس کی ہتک
کروں ۔ اب میں بغیر دیکھنے کے ہی نکاح کروں گا۔ چنانچہ اس نے نکاح کر لیا۔ یہ تھا اُن لوگوں کا
اخلاص اور یہ تھی اُن لوگوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کی اطاعت ۔ پردے کا حکم نازل
ہو چکا تھا مگر لڑکی کہتی ہے کہ باپ بیشک مخالفت کرتا رہے میں ایسے باپ کا حکم ماننے کے لیے تیار نہیں
جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت کرنے والا نہیں ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرما دیا ہے کہ منسوبہ کی شکل دیکھنی جائز ہے تو میرا باپ کون ہے جو اس میں روک بنے۔ میں اب
تمہارے سامنے کھڑی ہوں تم مجھے دیکھ لو۔ اور اُس نوجوان کا اخلاص دیکھو کہ وہ کہتا ہے میں ایسا ایمان
1958ء
142
خطبات محمود جلد نمبر 39
رکھنے والی عورت کو دیکھ کر اُس کی ہتک کرنا نہیں چاہتا۔ میں اب بغیر دیکھے ہی اس سے شادی کروں گا۔
یہی لوگ تھے جو اسلام کے لیے اپنی جانیں بلا دریغ قربان کرتے چلے جاتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے
کہ ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھ لیا ہے اور اب ہماری ہر چیز اُن کی ہو گئی ہے۔
اُحد کے موقع پر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق غلط فہمی سے یہ مشہور ہو گیا کہ
آپ شہید ہو گئے ہیں تو مدینہ کی عورتیں پاگل ہو کر اپنے گھروں سے نکلیں اور اُحد کی طرف دوڑ پڑیں۔
احد مدینہ سے آٹھ نومیل کے فاصلہ پر تھا۔ ایک عورت اسی جنون میں دوڑی چلی آ رہی تھی کہ اُسے
سامنے سے اسلامی لشکر واپس کو ٹتا ہوا دکھائی دیا۔ وہ ایک صحابی کے پاس پہنچی اور کہنے لگی مجھے بتاؤ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ وہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ اور سلامت و دیکھ
چکا تھا اور اُس کا دل مطمئن تھا اس لیے بجائے اس کے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اُسے
کوئی جواب دیتا اُس نے چاہا کہ اس عورت سے تعلق رکھنے والی جو بات ہے وہ میں اسے بتا دوں ۔
چنانچہ وہ کہنے لگا بی بی! مجھے بڑا افسوس ہے کہ تیرا باپ اس جنگ میں مارا گیا ہے۔ وہ کہنے لگی میں نے
تجھ سے اپنے باپ کے متعلق نہیں پوچھا، میں تو تجھ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پوچھ
رہی ہوں کہ آپ کا کیا حال ہے؟ وہ کہنے لگا بی بی! مجھے بڑا افسوس ہے کہ تیرا خاوند بھی اس جنگ میں
مارا گیا ہے۔ اُس نے پھر کہا کہ میں نے تجھ سے اپنے خاوند کے متعلق بھی نہیں پوچھا، میں تو تجھ سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق دریافت کر رہی ہوں ۔ وہ کہنے لگا بی بی! مجھے بڑا افسوس ہے
کہ تیرا بھائی بھی اس جنگ میں مارا گیا ہے۔ وہ کہنے لگی میں نے تجھ سے اپنے بھائی کا حال بھی کب
دریافت کیا ہے۔ میں نے تو یہ پوچھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ وہ کہنے لگا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو خیریت سے ہیں ۔ اُس نے کہا اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیریت
سے ہیں اور آپ زندہ ہیں تو خواہ میرا باپ مارا جائے یا خاوند مارا جائے یا بھائی مارا جائے ۔ مجھے
اس کی کوئی پروا نہیں ۔ مجھے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی ضرورت ہے ۔ 4 پھر وہ آگے
دوڑ پڑی اور اُس نے کہا مجھے بتاؤ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں کھڑے ہیں تا کہ میں اپنی
آنکھوں سے بھی آپ کو دیکھ لوں اور مجھے یقین ہو جائے کہ آپ زندہ اور سلامت ہیں۔ جب اُس
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جگہ تندرست کھڑے دیکھا تو وہ دوڑ کر آپ کے پاس پہنچی۔
1958ء
143
خطبات محمود جلد نمبر 39
اُس نے آپ کا دامن پکڑ لیا اور اسے محبت کے ساتھ بوسہ دیتے ہوئے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ نے یہ
کیا کیا کہ آپ کے متعلق ایسی خبر مشہور ہو گئی۔ گویا اس صدمہ اور جنون کی حالت میں
اُسے یہ بھی ہوش نہ رہا کہ کیا کوئی آپ بھی اپنے متعلق ایسی خبر مشہور کیا کرتا ہے اور کہنے لگی یا رسول اللہ !
یہ جھوٹی خبر بھی آپ کے متعلق کیوں مشہور ہو گئی۔ یہ وہ بہادر عورتیں تھیں جنہیں اسلام اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں کسی اور چیز کی پروا نہیں ہوتی تھی کیونکہ ان کے اندر سچا ایمان پایا جاتا تھا وہ
جانتی تھیں کہ اصل چیز محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہے۔ اگر اس راستہ میں ہمارا باپ مارا
جاتا ہے یا خاوند مارا جاتا ہے یا بھائی مارا جاتا ہے تو ہمیں خدا تعالیٰ کی رضا کے لیے اس صدمہ کو خندہ
پیشانی سے برداشت کرنا چاہیے اور خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کو سب سے مقدم سمجھنا چاہیے۔
اسی طرح جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم احد سے واپس آ رہے تھے تو ایک انصاری جن کا
ایک بھائی اس جنگ میں مارا گیا تھا اس فخر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھوڑے کی باگ
پکڑے چلے آ رہے تھے کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خیریت سے مدینہ میں لے آئے ہیں۔
جب آپ مدینہ کے دروازہ پر پہنچے تو وہاں ایک عورت کھڑی تھی ۔ وہ انصاری کہنے لگے یا رسول الله !
میری ماں ۔ یا رسول اللہ ! میری ماں ۔ ان کا ! میری ماں ۔ ان کا منشا یہ تھا کہ یہ میری بڑھیا ماں ہے اور اس کا بیٹا جنگ میں
مارا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے شدید صدمہ ہوگا ، آپ اس کی دلداری فرمائیں۔ جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم قریب پہنچے تو آپ نے فرمایا مائی! مجھے بڑا افسوس ہے کہ تیرا بیٹا اس جنگ میں مارا گیا
ہے۔ اس کی بینائی کمزور تھی، اس نے بتر بتر 5 دیکھنا شروع کر دیا کہ یہ آواز مجھے کہاں سے آ رہی
ہے۔ جب اس کی نظر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ پر ٹک گئی اور اس نے آپ کو پہچان لیا تو وہ
کہنے لگی یا رسول اللہ ! آپ بھی کیسی باتیں کرتے ہیں؟ جب آپ سلامت ہیں تو پھر میرے بیٹے کی
وفات کیا چیز ہے کہ اس کا ذکر کیا جائے ۔6
قربانی اور اخلاص اور فدائیت کے یہ عظیم الشان نمونے صحابہؓ نے اسی لیے دکھائے کہ وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سچے دل سے ایمان لائے تھے اور ہر قدم پر آپ کی اطاعت کرنا فرض
سمجھتے تھے۔ چنانچہ سرولیم میور اپنی کتاب ”لائف آف محمد میں لکھتا ہے کہ احزاب میں کفار کا اتنا بڑا لشکر
جمع ہوا مگر پھر بھی شکست کھا گیا۔ اس کی وجہ صرف یہی تھی کہ کفار سے ایک سیاسی غلطی ہوئی اور وہ یہ کہ
1958ء
144
خطبات محمود جلد نمبر 39
جب وہ خندق پار کر کے اُس طرف آجاتے تھے جہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیمہ تھا تو
وہ بیوقوفی سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ کی طرف بڑھنا شروع کر دیتے تھے مگر رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ آپ پر اتنے فدا تھے کہ جب وہ سمجھتے تھے کہ ان لوگوں کا منشا یہ ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دیں تو مرد، عورتیں اور بچے پاگلوں کی طرح دشمن کے لشکر کے
سامنے آ جاتے تھے اور اُس کو شکست ہو جاتی تھی۔ اگر وہ یہ بیوقوفی نہ کرتے کہ محمد ( رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ) کے خیمہ کی طرف رخ کرتے تو ممکن ہے اُن کو احزاب میں فتح ہو جاتی ۔
یہ عشق کا جنون ، کامل ایمان اور کامل فرمانبرداری کی وجہ سے ہی تھا۔ ان لوگوں میں تو ایمان
تھا میں تو دیکھتا ہوں کہ صحیح الفطرت غیر مسلموں میں بھی غیرت ہوتی ہے۔ جب میں نے 1912ء
میں حج کیا تو میں ایک اٹالین جہاز میں بیٹھ کر پہلے مصر گیا تھا اور پھر مصر سے حج کے لیے گیا تھا۔ اُس
اٹالین جہاز پر ایک ڈاکٹر تھا جس کی بیوی مر چکی تھی۔ میں نے اُس سے کہا کہ تم دوبارہ شادی کیوں نہیں
کرتے؟ کہنے لگا کہ میں اگر شادی کروں گا تو ایشیا میں کروں گا میں یورپ میں نہیں کروں گا۔ اس کی
طبیعت کچھ مذاقیہ تھی۔ اُس نے نقل کر کے مجھے دکھایا اور کہا کہ یورپین عورت جب خاوند آتا ہے تو منہ
بسور کے بیٹھ جاتی ہے اور جب غیروں کے سامنے جاتی ہے تو پوڈر اور لپ سٹک لگاتی ہے۔ میں ایسی
عورت سے شادی نہیں کروں گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اسلام کی شرط نہیں غیرت مند انسان خواہ کسی
مذہب کا ہوا ایسی حرکات سے پر ہیز کرنا پسند کرتا ہے۔ سے پر
پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ خطبہ پڑھ رہے تھے کہ آپ نے دیکھا کہ کچھ
لوگ کناروں پر کھڑے ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے مسجد میں جگہ تنگ تھی اور لوگوں نے کناروں پر کھڑے
ہو کر خطبہ سننا شروع کر دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو فرمایا بیٹھ جاؤ۔ ایک
صحابی اس وقت مسجد کی طرف آ رہے تھے اور ابھی گلی میں ہی تھے کہ اُن کے کانوں میں یہ آواز پہنچ
گئی اور وہ اُسی وقت زمین پر بیٹھ گئے اور انہوں نے گھسٹ گھسٹ کر مسجد کی طرف بڑھنا شروع
کر دیا۔ کوئی شخص پیچھے سے آ رہا تھا۔ وہ انہیں دیکھ کر کہنے لگا آپ یہ کیا کر رہے ہیں؟ اتنے بڑے
آدمی ہو کر آپ نے اکڑوں بیٹھ کر پیروں کے بل چلنا شروع کر دیا ہے؟ انہوں نے کہا میرے کان
میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ابھی یہ آواز آئی تھی کہ بیٹھ جاؤ۔ اس لیے میں یہ آواز سنتے ہی بیٹھ
1958ء
145
خطبات محمود جلد نمبر 39
گیا۔ وہ کہنے لگا یہ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں سے کہا ہوگا جو مسجد میں کھڑے ہوں
گے آپ سے تو نہیں کہا۔ انہوں نے جواب دیا کہ کہا ہو گا لیکن میں نے سمجھا کہ اگر میں نے اس حکم کی
تعمیل نہ کی اور اس وقت میری جان نکل گئی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک حکم ایسا رہ جائے گا
جس کی میں نے اطاعت نہیں کی ہوگی ۔ اس لیے میں نے مناسب سمجھا کہ خواہ آپ نے کسی کو مخاطب
کیا ہو، جب میرے کانوں میں آپ کی آواز پڑگئی ہے تو میں اس کی تعمیل کروں ۔ 7 یہ وہ اطاعت کی
روح تھی جو صحابہ میں پائی جاتی تھی۔
اسی طرح دیکھ لو شراب کی عادت کتنی خطرناک چیز ہے۔ لوگ زور لگاتے ہیں مگر یہ عادت
نہیں چھٹتی ۔ عرب میں بھی اسلام سے پہلے شراب کا بہت رواج تھا۔ حتی کہ امراء پانچ نمازوں کے
اوقات میں پانچ دفعہ شرابیں پیا کرتے تھے اور اس پر فخر کرتے تھے۔ جب شراب حرام ہوئی تو جس
مجلس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کی حرمت کا اعلان فرمایا اُس میں بیٹھے ہوئے لوگوں
نے تو سن لیا مگر وہ لوگ جو گھروں میں تھے اُن کے کانوں تک ابھی یہ بات نہیں پہنچی تھی۔ ایک جگہ شادی
کی تقریب تھی اور شراب کے مٹکے بھر کر انہوں نے رکھے ہوئے تھے۔ ایک دو مٹکے ختم ہو چکے تھے اور
تین چار باقی تھے اور پھر وہ سارے کے سارے شراب کے نشہ میں مخمور تھے۔ اتنے میں ایک شخص گلی
میں سے گزرا اور اُس نے کہا کہ سنو! آج محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آج سے میں
مسلمانوں پر شراب کی حرمت کا اعلان کرتا ہوں ۔ اُس وقت ایک آدمی نے دوسرے کی طرف دیکھا اور
کہا اس سے پوچھو تو سہی یہ کیا کہہ رہا ہے۔ دوسرے نے ڈنڈا اٹھایا اور شراب کے مٹکوں کو توڑ دیا۔
یہاں تک کہ وہ شراب بہتے ہوئے گلی تک پہنچ گئی ۔ 8 وہ کہنے لگا تم نے یہ کیا کیا پہلے پوچھ تو لینا تھا کہ کیا
بات ہوئی ہے۔ اُس نے کہا جب ہمارے کانوں میں یہ آواز پہنچ گئی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے شراب کو حرام کر دیا ہے تو میں پہلے مٹکا کو توڑوں گا اور پھر پوچھوں گا کہ کیا بات ہے۔ یہ وہ
طریق تھا جس پر صحابہؓ نے قدم مارا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو کمال تک پہنچا دیا۔
پس میں اس خطبہ کے ذریعہ اُن لوگوں کو جو اپنی بیویوں کو بے پردہ رکھتے ہیں تنبیہہ کرتا ہوں
اور انہیں اپنی اصلاح کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ باقی احمدی بھی مجرم ہیں کیونکہ
محض اس لیے کہ فلاں صاحب بڑے مالدار ہیں تم اُن کے ہاں جاتے ہو، اُن سے مل کر کھانا کھاتے
1958ء
146
خطبات محمود جلد نمبر 39
ہو اور اُن سے دوستی اور محبت کے تعلقات رکھتے ہو۔ تمہارا تو فرض ہے کہ تم ایسے آدمی کو سلام بھی نہ کرو۔
تب بیشک سمجھا جائے گا کہ تم میں غیرت پائی جاتی ہے اور تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کی
اطاعت کروانا چاہتے ہو۔ لیکن اگر تم ایسے شخص سے مصافحہ کرتے ہو، اُس کو سلام کرتے ہو اور اُس سے
تعلقات رکھتے ہو تو تم بھی ویسے ہی مجرم ہو جیسے وہ ہیں۔ پس آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جو لوگ اپنی
بیویوں کو بے پردہ باہر لے جاتے اور مکسڈ (MIXED) پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرتے ہیں اگر
وہ احمدی ہیں تو تمہارا فرض ہے کہ تم اُن سے کوئی تعلق نہ رکھو، نہ اُن سے مصافحہ کرو، نہ انہیں سلام کرو، نہ
اُن کی دعوتوں میں جاؤ اور نہ اُن کو بھی دعوت میں بلاؤ تا کہ انہیں محسوس ہو کہ اُن کی قوم اس فعل کی وجہ
سے اُنہیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ لیکن غیر احمدیوں کے متعلق ہمارا یہ قانون نہیں کیونکہ وہ ہماری
جماعت میں شامل نہیں اور ہمارے فتوی کے پابند نہیں ۔ وہ چونکہ ہماری جماعت میں شامل نہیں اُن پر ہ
اُن کے مولویوں کا فتوای چلے گا اور خدا تعالیٰ کے سامنے ہم اُن کے ذمہ دار نہیں ہوں گے بلکہ وہ یا اُن
کے مولوی ہوں گے۔ لیکن اگر تم ایسے لوگوں سے تعلقات رکھتے ہو جو اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں اور
پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو صرف وہی نہیں بلکہ تم بھی
پکڑے جاؤ گے۔ خدا کہے گا کہ ان لوگوں کو تم نے اس گناہ پر دلیری اور جرات دلائی اور انہوں نے سمجھا
کہ ساری قوم ہمارے اس فعل کو پسند کرتی ہے۔ پس آئندہ ایسے احمدیوں سے نہ تم نے مصافحہ کرنا ہے،
نہ انہیں سلام کرنا ہے، نہ ان کی دعوتوں میں جانا ہے، نہ ان کو کبھی دعوت میں بلانا ہے، نہ ان کے پیچھے
نماز پڑھنا ہے اور نہ ان کو جماعت میں کوئی عہدہ دینا ہے بلکہ اگر ہو سکے تو اُن کا جنازہ بھی نہیں پڑھنا۔
اسی طرح ہماری جماعت کی عورتوں کو چاہیے کہ ان کی عورتوں سے کسی قسم کے تعلقات نہ رکھیں ۔ تمہیں
اس سے کیا کہ کوئی کتنا مالدار ہے۔ تمہیں کسی مال دار کی ضرورت نہیں ۔ تمہیں خدا کی ضرورت ہے۔ اگر
تم اللہ تعالیٰ کے لیے ان مال داروں سے قطع تعلق کر لو گے تو بیشک تمہارے گھر میں وہ مال دار نہیں آئے
گا لیکن تمہارے گھر میں خدا آئے گا۔ اب بتاؤ کہ تمہارے گھر میں کسی مالدار آدمی کا آنا عزت کا
موجب ہے یا خدا تعالیٰ کا آنا عزت کا موجب ہے؟ بڑے سے بڑا مالدار بھی ہو تو خدا تعالیٰ کے مقابلہ
میں اُس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ۔ پس میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ ایسے لوگوں سے کوئی تعلق نہ
رکھا جائے۔
1958ء
147
خطبات محمود جلد نمبر 39
تم اس بات سے مت ڈرو کہ اگر یہ لوگ علیحدہ ہو گئے تو چندے کم ہو جائیں گے۔ جب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی کیا تھا تو اُس وقت کتنے لوگ چندہ دینے والے تھے؟
مگر پھر اللہ تعالیٰ نے اتنی بڑی جماعت پیدا کر دی کہ اب صدرانجمن احمد یہ کا سالانہ بجٹ سترہ لاکھ
روپیہ کا ہوتا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ دو چار سال میں ہمارا بجٹ پچاس ساٹھ لاکھ روپیہ تک پہنچ
جائے گا۔ پس اگر ایک شخص سے چل کر ہماری جماعت کو اتنی ترقی حاصل ہوئی ہے کہ لاکھوں تک ہمارا
بجٹ جا پہنچا ہے تو اگر یہ دس پندرہ آدمی نکل جائیں گے تو کیا ہو جائے گا۔ ہمیں تو یقین ہے کہ اگر ایک
آدمی نکلے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ ہمیں ہزار دے دے گا ۔ پس ہمیں ان کے علیحدہ ہونے کا کوئی فکر نہیں
ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ یہ صرف نام کے احمدی نہ ہوں بلکہ عملی طور پر بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
اطاعت کرنے والے ہوں۔
مگر یا درکھو! پردہ سے مراد وہ پردہ نہیں جس پر پرانے زمانہ میں ہندوستان میں عمل ہوا کرتا تھا
اور عورتوں کو گھر کی چاردیواری میں بند رکھا جاتا تھا اور نہ پردہ سے مراد موجودہ برقع ہے۔ یہ برقع جس کا
آجکل رواج ہے صحابہ کے زمانہ میں نہیں تھا۔ اُس وقت عورتیں چادر کے ذریعہ گھونگھٹ نکال لیا کرتی نہ میں نہیں تھا۔ اس وقت عورتیں چادر کے ذرا
لیا
تھیں ۔ جس طرح شریف زمیندار عورتوں میں آجکل بھی رواج ہے۔ چنانچہ ایک صحابی ایک دفعہ کوفہ کی
مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ پردہ کا ذکر آ گیا۔ اُس زمانہ میں برقع کی طرز کی کوئی نئی چیز نکلی تھی ۔ وہ اُس
کا ذکر کر کے کہنے لگے کہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
اس کا کوئی رواج نہیں تھا۔ اُس زمانہ میں عورتیں چد راوڑھ کر گھونگھٹ نکالا کرتی تھیں جس میں سارے
کا سارا منہ چھپ جاتا ہے صرف آنکھیں کھلی رہتی ہیں۔ جیسے پرانے زمیندار خاندانوں میں اب تک
بھی گھونگھٹ کا ہی رواج ہے۔ پس شریعت نے پردہ محض چد راوڑھنے کا نام رکھا ہے اور اس میں بھی
گھونگھٹ ٹ نکالنے پر زور دیا ہے ورنہ آنکھوں کو بند کرنا جائز نہیں ۔ یہ عورت پر ظلم ہے۔ اسی طرح عورت
کو اپنے ساتھ لے کر بشرطیکہ وہ پردہ میں ہو سیر کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ میں نے خود حضرت
خلیفہ اول سے سنا کہ امرتسر کے سٹیشن پر ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت اماں جان کو اپنے
ساتھ لے کر ٹہل رہے تھے کہ مولوی عبدالکریم صاحب بڑے جوش کی حالت میں میرے پاس آئے
اور کہنے لگے مولوی صاحب! دیکھیے حضرت صاحب یہاں ٹہل رہے ہیں اور اماں جان ساتھ ہیں۔
1958ء
148
خطبات محمود جلد نمبر 39
آپ جا کر حضرت صاحب کو سمجھائیں کہ یہ مناسب نہیں ۔ غیر لوگ سٹیشن پر جمع ہیں اور وہ اعتراض کریں
گے۔ حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ میں نے کہا کہ جب آپ کے دل میں ایک اعتراض پیدا ہوا ہے
تو آپ خود حضرت صاحب سے اس کا ذکر کریں، ہمیں تو نہیں جاتا۔ آخر وہ خود ہی چلے گئے ۔ تھوڑی دیر
کے بعد آئے تو انہوں نے سر نیچے ڈالا ہوا تھا۔ میں نے کہا مولوی صاحب! کہہ آئے؟ کہنے لگے ہاں
میں نے کہا تھا کہ یہ مناسب نہیں ۔ کل ہی سارے اخبارات میں یہ بات چھپ جائے گی اور مخالف
اعتراض کریں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ سنا تو آپ نے فرمایا مولوی صاحب ! وہ کیا
لکھیں گے؟ کیا یہ لکھیں گے کہ مرزا قادیانی اپنی بیوی کو ساتھ لے کر ٹہل رہا تھا ؟ اور اگر وہ یہ بات لکھیں
تو اس میں ڈرنے کی کونسی بات ہے۔
غرض اُس وقت پردہ میں اتنی شدت تھی کہ اپنی بیوی کو بھی ساتھ لے کر پھرنا لوگوں کی نگاہ
میں معیوب سمجھا جاتا تھا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی کوئی پروانہیں کرتے تھے۔
آپ آخری دنوں میں جب لاہور میں مقیم تھے تو با قاعدہ حضرت اماں جان کو ساتھ لے کر سیر کیا کرتے میں تھے باقاعدہ
تھے۔ آپ چونکہ خود بھی بیمار تھے اور اعصاب کی تکلیف تھی اور حضرت اماں جان بھی بیمار رہتی تھیں اس خودبھی بیمار تھےاور کی اماں جان بیار رہتی اس
لیے جب تک آپ لاہور میں رہے روزانہ فٹن میں بیٹھ کر آپ سیر کے لیے تشریف لے جاتے اور
حضرت اماں جان بھی آپ کے ساتھ ہوتیں۔ قادیان میں بھی یہی کیفیت تھی ۔ حضرت اماں جان
ہمیشہ سیر کے لیے جاتی تھیں اور ان کے ساتھ ان کی سہیلیاں وغیرہ بھی ہوا کرتی تھیں۔
پس پردہ کے یہ معنے نہیں کہ عورتوں کو گھروں میں بند کر کے بٹھا دو ۔ وہ سیر وغیرہ کے لیے جا
سکتی ہیں۔ ہاں ! گھروں کے قہقہے سننے منع ہیں لیکن اگر دوسروں سے وہ کوئی ضروری بات کریں تو یہ
جائز ہے۔ مثلاً اگر وہ ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیں تو بیشک کریں یا فرض کرو کوئی مقد مہ ہو گیا ہے اور
عورت کسی وکیل سے بات کرنا چاہتی ہے تو بیشک کرے۔ اسی طرح اگر کسی جلسہ میں کوئی ایسی تقریر
کرنی پڑے جو مرد نہیں کر سکتا تو عورت تقریر بھی کر سکتی ہے۔
حضرت عائشہ کے متعلق تو یہاں تک ثابت ہے کہ آپ مردوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی حدیثیں سنایا کرتی تھیں بلکہ خود لڑائی کی بھی ایک دفعہ آپ نے کمان کی۔ جنگِ جمل میں آپ
نے اونٹ پر بیٹھ کر سارے لشکر کی کمان کی تھی ۔ پس یہ تمام چیزیں جائز ہیں۔ جو چیز منع ہے وہ یہ ہے کہ
1958ء
149
خطبات محمود جلد نمبر 39
عورت کھلے منہ پھرے اور مردوں سے اختلاط کرے۔ ہاں! اگر وہ گھونگھٹ نکال لے اور آنکھ سے رستہ
وغیرہ دیکھے تو یہ جائز ہے لیکن منہ سے کپڑا اُٹھا دینا یا مکسڈ پارٹیوں میں جانا جبکہ ادھر بھی مرد بیٹھے ہوں
اور اُدھر بھی مرد بیٹھے ہوں یہ ناجائز ہے۔ اسی طرح عورت کا مردوں کو شعر گا گا کر سنانا بھی ناجائز ہے
کیونکہ یہ ایک لغو فعل ہے۔ غرض عورتوں کا مکسڈ مجالس میں جانا ، مردوں کے سامنے اپنا منہ بنا کر دینا اور
اُن سے ہنس ہنس کر باتیں کرنا یہ سب ناجائز امور ہیں۔ لیکن ضرورت کے موقع پر شریعت نے بعض
امور میں انہیں آزادی بھی دی ہے بلکہ قرآن کریم نے إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا و کے الفاظ استعمال فرما
کر بتا دیا ہے کہ جو حصہ مجبوراً ظاہر کرنا پڑے اُس میں عورت کے لیے کوئی گناہ نہیں۔ اس اجازت میں وہ
تمام مزدور عورتیں بھی شامل ہیں جنہیں کھیتوں اور میدانوں میں کام کرنا پڑتا ہے اور چونکہ ان کے کام کی
نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ اُن کے لیے آنکھوں اور اُس کے ارد گرد کا حصہ کھلا رہنا ضروری ہوتا ہے ورنہ ان
کے کام میں دقت پیدا ہوتی ہے اس لیے إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا کے ماتحت اُن کے لیے آنکھوں سے
لے کر ناک تک کا حصہ کھلا رکھنا جائز ہوگا۔ اور چونکہ انہیں بعض دفعہ پانی میں بھی کام کرنا پڑتا ہے اس
لیے اُن کے لیے یہ بھی جائز ہوگا کہ وہ پاجامہ اُڑس لیں اور ان کی پنڈلی ننگی ہو جائے۔ بلکہ ہمارے علماء کا
یہ فتویٰ ہے کہ اگر کوئی عورت حاملہ ہو اور کوئی اچھی دایہ میسر نہ آسکے اور ڈاکٹر یہ کہے کہ اگر یہ کسی مرد ڈاکٹر
سے اپنا بچہ نہیں جنوائے گی تو اس کی زندگی خطرہ میں ہے تو ایسی صورت میں اگر وہ کسی مرد سے بچہ نہیں
جنوائے گی تو یہ گناہ ہوگا اور پردے کی کوئی پروا نہیں کی جائے گی ۔ حالانکہ عام حالات میں منہ کے پردے
سے ستر کا پردہ زیادہ ہے۔ لیکن اس کے لیے اعضاء نہانی کو بھی مرد کے سامنے کر دینا ضروری ہوگا۔ بلکہ
اگر کوئی عورت مرد ڈاکٹر سے بچہ نہ جنوائے اور مر جائے تو خدا تعالیٰ کے حضور وہ ایسی ہی سمجھی جائے گی جیسے
اُس نے خودکشی کی ہے۔ غرض کوئی دقت ایسی نہیں جس کا ہماری شریعت نے علاج نہیں رکھا مگر باوجود
اتنے بڑے انعام کے کہ خدا تعالیٰ نے لوگوں کی سہولت کے لیے ہر قسم کے احکام دے دیئے ہیں اگر کوئی
شخص پر دہ کو چھوڑتا ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ قرآن کی ہتک کرتا ہے۔ ایسے انسان سے ہمارا کیا
تعلق ہو سکتا ہے۔ وہ ہمارا دشمن ہے اور ہم اُس کے دشمن ہیں اور ہماری جماعت کے مردوں اور عورتوں کا
فرض ہے کہ وہ ایسے احمدی مردوں اور ایسی احمدی عورتوں سے کوئی تعلق نہ رکھیں۔ یہ کوئی فخر کی بات نہیں
کہ فلاں عورت بڑے مالدار آدمی کی بیوی ہے۔ تمہارا فخر اس میں ہے کہ تمہارے فرشتوں سے تعلقات
1958ء
150
خطبات محمود جلد نمبر 39
ہوں۔ اور فرشتوں سے وہی لوگ ملتے ہیں جو خدا تعالیٰ کے کامل فرمانبردار ہوں ۔ پس ان لوگوں کی
مت پروا کرو اور اس بات سے نہ ڈرو کہ اگر یہ لوگ الگ ہو گئے تو کیا ہو جائے گا۔ اگر ان میں سے
ایک شخص علیحدہ ہوگا تو اُس کی جگہ ہزار آدمی تم میں شامل ہوگا بلکہ آئندہ ان کی جگہ ہزاروں بڑے
بڑے مالدار تم میں شامل ہوں گے اور پھر ان کی تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھتی چلی جائے گی۔ بلکہ میں
سمجھتا ہوں اگر تم میں حیا پیدا ہوگئی تو تمہارے عمل کو دیکھ کر مسلمانوں کا شریف طبقہ بھی تمہاری اقتدا کرنے پر
مجبور ہوگا بلکہ بعض باتوں میں تو اب بھی ہماری جماعت کے نمونہ کا لوگوں پر بڑا بھاری اثر ہے۔
حال ہی میں ہماری جماعت کا ایک شخص فوت ہوا ہے۔ وہ بالکل ان پڑھ تھا مگر احمدیت
سے نہایت ہی اخلاص رکھتا تھا۔ ربوہ کے پاس ہی ایک گاؤں کا رہنے والا تھا اور پرانے زمانہ سے
قادیان آیا جاتا کرتا تھا۔ اُس کے باپ اور بھائی وغیرہ سب چور تھے اور علاقہ کی بھینسیں نکال لایا
کرتے تھے۔ اس نے خود اپنا حال سنایا کہ اس کے بھائی ایک دفعہ کسی کی بھینس چرا کر لے آئے ۔ ۔ جنگلی
لوگ کھوج لگانے میں بڑے ماہر ہوتے ہیں ۔ وہ نشانات دیکھتے دیکھتے ہمارے گھر پہنچ گئے اور کہنے
لگے کہ ہماری بھینس دے دو۔ انہوں نے قسمیں کھانی شروع کر دیں کہ ہم تمہاری بھینس چرا کر نہیں
لائے ۔ لوگوں نے کہا ہمیں تمہاری قسموں کا کوئی اعتبار نہیں ۔ ہاں ! اگر تمہارا فلاں بھائی جو مرزائی ہو چکا
ہے کہہ دے کہ تم ہماری بھینس نہیں لائے تو ہم اس کی بات مان لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تو کافر
ہے۔ اس کا فر کا کیا اعتبار ہو سکتا ہے۔ وہ کہتے کہ وہ ہے تو کا فرمگر ہمیں تمہاری قسموں پر اتنا اعتبار نہیں
جتنا اس کا فر کی زبان پر ہے۔ پھر اس نے کہا کہ آخر وہ میرے پاس آئے اور مجھے خوب مارا اور کہا کہ
خبردار! جو باہر جا کر یہ کہا کہ بھینس ہمارے پاس ہے۔ اور جب تسلی ہو گئی کہ اب یہ ہمارا راز افشاء نہیں
کرے گا تو مجھے باہر لائے اور پوچھا کہ بتاؤ کیا ہم بھینس لائے ہیں؟ میں نے کہا کہ اگر میں نے کچھ کہا
تو تم خفا ہو جاؤ گے۔ انہوں نے کہا نہیں بولو کیا ہم بھینس لائے ہیں؟ میں نے کہا ہاں لائے تو ہو ، وہ اندر
کھڑی ہے۔ انہوں نے پھر مجھے اندر لے جا کر مارا اور کہا ہم نے جو کہا تھا کہ نہ بتانا پھر تم نے کیوں بتایا ؟
میں نے کہا کہ وہ اندر جو کھڑی ہے تو میں کیا کرتا؟ غرض احمدیوں کی سچائی کا یہ اثر تھا کہ لوگ کہتے کہ یہ ہے
تو کا فرمگر جو بات کہتا ہے سچ کہتا ہے۔ تو اچھے نمونہ کا دوسرے لوگوں پر بڑا بھاری اثر پڑتا ہے۔
میں جن دنوں ام طاہر کی بیماری کے سلسلہ میں لاہور ٹھہرا ہوا تھا ایک روز رات کے دس بجے
خطبات محمود جلد نمبر 39
151
1958ء
ایک غیر احمدی مولوی مجھ سے ملنے کے لیے آیا اور کہنے لگا کہ آپ کی جماعت بڑی اچھی ہے اور اسلام
کی بڑی خدمت کر رہی ہے لیکن صرف ایک خرابی ہے جو نہیں ہونی چاہیے۔ اور وہ یہ کہ آپ ہم سے نہیں
ملتے، نہ ہمارے پیچھے نمازیں پڑھتے ہیں اور نہ ہمیں رشتے دیتے ہیں۔ اگر یہ خرابی دور ہو جائے تو پھر
آپ کی جماعت سے بہتر اور کوئی جماعت نہیں۔ میں نے کہا مولوی صاحب! یہ لوگ جن کی آپ تعریف
کر رہے ہیں آپ لوگوں میں سے ہی نکل کر آئے ہیں یا کہیں اور سے آئے ہیں؟ جب یہ آپ لوگوں میں
سے ہی نکل کر آئے ہیں اور مرزا صاحب کی تعلیم نے ان میں اتنی بڑی تبدیلی پیدا کر دی ہے تو کیا آپ
چاہتے ہیں کہ پھر یہ دوسرے مسلمانوں کے ساتھ مل کر ویسے ہی بے عمل ہو جائیں جیسے وہ ہیں؟ وہ آدمی
سمجھدار تھا کہنے لگا اب میں سمجھ گیا۔ آپ مسلمانوں سے بالکل نہ ملیے اور علیحدہ ہی رہیے۔ اگر آپ کی
جماعت کے لوگ پھر ان سے جا ملے تو اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو پھیلانے کی جو
جدو جہد آپ کی جماعت کر رہی ہے وہ بھی جاتی رہے گی اور اسلام کی تبلیغ ختم ہو جائے گی ۔ اب کم از کم کوئی
جماعت تو ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پھیلا رہی ہے۔
تو دیکھو! نیک نمونہ کا لوگوں پر کتنا اثر ہوتا ہے۔ اب یہ لوگ اپنی امارت کی وجہ سے احمدیت کے
رستہ میں روک بن رہے ہیں۔ اگر یہ لوگ روک نہ بنیں اور اسلام کے احکام کی اطاعت کریں تو احمدیت کو
بڑی ترقی حاصل ہو سکتی ہے۔
)الفضل 27 جون 1958ء
1 : آل عمران : 20
2 : آل عمران : 86
3 : ابن ماجه كتاب النكاح باب النظر الى المرأة أة اذا اراد ان يتزوجها
4 : سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 105 مطبوعہ مصر 1936ء
5 : بتر بتر دیکھنا جبکٹکی لگا کر دیکھنا
6 : السيرة الحلبية جلد 2 صفحہ 267 268 مطبوعہ مصر 1935ء
7 :ابوداؤد ابواب الجمعة باب الامام يكلم الرجل في خطبته
8 : بخاری کتاب التفسير تفسير سورة المائدة باب لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا (الخ)
32 :9 : النور