سینما اور گانا بجانا شیطان کے ہتھیار ہیں جن سے وہ لوگوں کو ورغلاتا ہے

1958ء
202
(24)
خطبات محمود جلد نمبر 39
سینما اور گانا بجانا شیطان کے ہتھیار ہیں جن سے وہ لوگوں
کو ورغلاتا ہے
تاریخ بتاتی ہے کہ اکثر مسلمان حکومتیں محض گانے بجانے کے شوق کی وجہ سے ہی تباہ و بر باد
ہوئیں
فرموده 29 اگست 1958ء )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ - 1
اس کے بعد فرمایا:
1-
اللہ تعالی قرآن کریم میں مومنوں کو ہدایت دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ اے مومنو! تم شیطان
کے قدموں کے پیچھے مت چلو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ گانا بجانا اور باجے وغیرہ یہ
سب شیطان کے ذرائع ہیں جن سے وہ لوگوں کو بہکاتا ہے ۔ 2 پس عیاشی کے تمام سامان اور باجے اور
گانا بجانا شیطان کے ہتھیار ہیں جن سے وہ لوگوں کو ورغلایا کرتا ہے۔ اسی لیے میں نے جماعت کو
ہدایت کی تھی کہ سینما نہ دیکھا کرو کیونکہ اس میں بھی گانا بجانا ہوتا ہے۔ پہلے یہ چیز تھیٹر میں ہوا کرتی

1958ء
203
خطبات محمود جلد نمبر 39
تھیں لیکن جب سے ٹا کی نکل آئی ہے سینما میں بھی یہ چیزیں آگئی ہیں بلکہ اس سے زیادہ بڑے پیمانہ پر
آئی ہیں کیونکہ تھیٹر کا صرف ایک شو ہوتا تھا جس میں بڑے بڑے ماہرین کو بلانا بہت بڑے اخراجات
کا متقاضی ہوتا تھا جس کو وہ برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ اور پھر ایک شو صرف ایک ہی جگہ دکھایا جا سکتا تھا
مگر اب ایک شو سے ہزاروں فلمیں تیار کر کے سارے ملک میں پھیلا دی جاتی ہیں اور بڑے بڑے
ما ہرفن گویوں کو بلایا جاتا ہے۔ اس لیے تھیٹر سے سینما کا ضرر بہت زیادہ ہوتا ہے۔
چند دن ہوئے مجھے ملتان سے ایک دوست کا خط آیا ہے کہ احمدی نوجوانوں میں سینما د یکھنے کا
رواج پھر بڑھتا چلا جاتا ہے اس لیے ضرورت ہے کہ اس کی روک تھام کی جائے ۔ مجھے تعجب آتا ہے کہ
یہ نوجوان اتنے جاہل کیوں ہو گئے کہ انہیں اپنی تاریخ کا بھی پتا نہیں۔ اگر وہ پڑھے لکھے ہوتے اور
انہیں تاریخ سے ذرا بھی واقفیت ہوتی تو انہیں معلوم ہوتا کہ بغداد بھی گانے بجانے سے تباہ ہوا ہے۔
جب ہلاکو خان نے بغداد پر حملہ کیا تو بادشاہ کی اُس وقت یہی آواز آتی تھی کہ گانے والیوں کو بلاؤ ، گانے
والیوں کو بلاؤ ، بغداد پر کوئی حملہ نہیں کر سکتا۔ جو حملہ کرے گا وہ خود تباہ ہو جائے گا۔ لیکن جب اُس سے
کچھ نہ ہو سکا تو ہلاکو نے اپنا ایک آدمی اُس کے پاس بھجوایا اور کہا کہ مجھے آکر ملو مستعصم باللہ جو بغداد کا
آخری بادشاہ تھا وہ ہلاکو کے اس پیغام پر اسے ملنے کے لیے گیا۔ ہلاکو خان نے اُس کے پہنچتے ہی حکم
دے دیا کہ اسے قتل کر دیا جائے ۔ پھر اس نے اس کے ولی عہد کو مار ڈالا اور اس کے بعد بغداد پر حملہ کر
کے اٹھارہ لاکھ آدمی ایک دن میں قتل کر دیئے اور شاہی خاندان کے جو افراد وہاں تھے اُس میں سے کوئی
ایک فرد بھی نہ چھوڑا سب کو ہلاک کر دیا تا کہ آئندہ تخت کا کوئی دعویدار کھڑا نہ ہو۔ غرض خلافت عباسیہ کا
تباہ ہوئی تو گانے بجانے کی وجہ سے۔ اسی طرح مغل تباہ ہوئے تو گانے بجانے کی وجہ سے،
محمد شاہ رنگیلے کو رنگیلا کیوں کہا جاتا ہے؟ اسی لیے کہ وہ گانے بجانے کا بہت شوقین تھا۔ بہادر شاہ جو
ہندوستان کا آخری مغل بادشاہ تھا وہ بھی اسی گانے بجانے کی وجہ سے تباہ ہوا۔ انگریزوں کی فوجیں کلکتہ
سے بڑھ رہی تھیں ، اللہ آباد سے بڑھ رہی تھیں، کان پور سے بڑھ رہی تھیں، میرٹھ سے بڑھ رہی
تھیں، سہارنپور سے بڑھ رہی تھیں اور بادشاہ کے حضور گانا بجانا ہورہا تھا۔ آخر انہوں نے اس کے بارہ
بیٹوں کے سرکاٹ کر اور خوان میں لگا کر اُس کی طرف بھیجے کہ یہ آپ کا تحفہ ہے۔ کسی کا ایک بیٹا مر جاتا
ہے تو وہ رو رو کر آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے مگر بہادر شاہ کے بارہ بیٹوں کے سرکاٹ کر اُس کی طرف بھیجے

1958ء
204
خطبات محمود جلد نمبر 39
گئے ۔ اُس نے درخواست دی تھی کہ میرا وظیفہ بڑھایا جائے ۔ انگریزوں نے اس کے بارہ بیٹوں کے سر
کاٹ کر اور خوان میں لگا کر اس کی طرف بھیج دیئے اور ساتھ ہی کہلا بھیجا کہ یہ آپ کا بڑھا ہوا
وظیفہ ہے۔
غرض تمام تباہی جو مسلمانوں پر آئی زیادہ تر گانے بجانے کی وجہ سے ہی آئی ہے۔ اندلس کی
حکومت گانے بجانے کی وجہ سے تباہ ہوئی ، مصر کی حکومت گانے بجانے کی وجہ سے تباہ ہوئی۔ مصر پر
صلاح الدین ایوبی نے حملہ کیا تو فاطمی بادشاہ اُس وقت گانے بجانے میں ہی مشغول تھا۔
خدا نے مسلمانوں کو معزز بنایا تھا مگر نہ معلوم وہ میراثی کب سے بن گئے؟ ہر ایک کو شوق ہے
کہ میراثی بن جاؤں حالانکہ ان میں سے کوئی مغل ہے، کوئی پٹھان ہے، کوئی سید ہے اور کوئی کسی اور
معز زقوم سے تعلق رکھتا ہے۔ اگر تمہیں میراثی بننے کا ہی شوق تھا تو تمہیں چاہیے تھا کہ تم میراثیوں کے
گھروں میں پیدا ہو جاتے مگر ایک طرف تو یہ کیفیت ہے کہ ہر شخص کو میراثی بننے کا شوق ہے اور دوسری
طرف یہ حالت ہے کہ ذرا کسی سے کہہ دو کہ فلاں میراثی کی لڑکی سے شادی کر لو تو وہ لڑنے کے لیے تیار
ہو جاتا ہے کہ کیا تم مجھے میراثی سمجھتے ہو؟ مگر بازار میں سے گزرتے ہوئے وہ وہی سر میں لگاتا ہے جو
میراثی لگایا کرتے ہیں اُس کا بیٹا بھی وہی سر میں لگاتا ہے جو میراثی لگایا کرتے ہیں۔ اور اس کی وہ کوئی
پروانہیں کرتا۔ غرض وہ آپ میراثی بنتا ہے، اُس کے بچے میراثی بنتے ہیں، اُس کی بیوی میراغن بنتی ہے
لیکن اگر کہا جائے کہ فلاں میراثی کا رشتہ لے لو تو وہ برا مناتا ہے۔ گویا اپنی بیوی کو میراثن بنانے میں تو
وہ کوئی حرج نہیں سمجھتا، اپنے بچوں کو میراثی بنانے میں وہ کوئی حرج نہیں سمجھتا، اسی طرح آپ میراثی
بننے میں وہ کوئی حرج نہیں سمجھتا لیکن میراثی کولڑ کی دینے یا اُس کی لڑکی لے لینے میں بڑی ذلت محسوس
کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اس کے متعلق بڑا بھاری سبق دیا تھا مگر افسوس ہے کہ انہوں نے پھر
بھی نصیحت حاصل نہ کی ۔ دتی کی تباہی اس کی وجہ سے ہوئی ، بغداد کی تباہی اس کی وجہ سے ہوئی، مصر کی
تباہی اس کی وجہ سے ہوئی ، اندلس کی تباہی اس کی وجہ سے ہوئی اور یا تو وہ سارا ملک مسلمانوں کا تھا اور یا
آج ایک ہی مسجد جو وہاں باقی ہے عیسائی اُس کو بھی گرانے کی فکر میں ہیں۔ غرض مسلمانوں پر انتہا درجہ کا
ظلم ہوا مگر اب بھی انہیں یہی شوق ہے کہ سینما دیکھیں اور گانا بجاناسنیں ۔ وہ ایک دوسرے سے کہیں گے

1958ء
205
خطبات محمود جلد نمبر 39
کہ بڑا اچھا سینما آ گیا ہے۔ جس کے دوسرے لفظوں میں یہ معنے ہوتے ہیں کہ بڑا اچھا میراثی آ گیا
ہے۔ غرض مسلمان برابر عیش و طرب میں بڑھتے چلے جاتے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی خدا تعالیٰ نے اس بات سے ڈرایا تھا اور فرمایا تھا
کہ يَأْتِي عَلَيْكَ زَمَنْ كَمَثَلِ زَمَنِ مُوسَى 3 یعنی تجھ پر بھی ویسا ہی زمانہ آنے والا ہے جیسے موسی
پر آیا تھا۔ عام طور پر اس کے یہ معنے سمجھے جاتے ہیں کہ جس طرح موسوی قوم کو فرعونی مظالم کا مقابلہ کرنا
پڑا اُسی طرح جماعت احمدیہ کو بھی مختلف ابتلاؤں میں سے گزرنا پڑے گا۔ لیکن ایک اور بات جس کی
طرف اس الہام میں اشارہ کیا گیا ہے یہ ہے کہ یہودی مرد اور یہودی عورتیں ناچنے گانے میں بڑی
مشہور ہیں ۔ پس اس الہام میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ تیری قوم پر بھی ایک ایسا ہی زمانہ آنے
والا ہے یعنی وہ بھی اپنے اصل فرض کو بھول کر گانے بجانے کی طرف توجہ کر لیں گی۔
میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر تاریخ کی گواہی سے بھی کسی قوم کو ہوش نہیں آتا اور وہ اسی راستہ پر قدم
مارتی جاتی ہے جس پر چل کر پہلے لوگ ہلاک ہوئے تو اس قوم کا مر جانا اس کی زندگی سے بہتر ہوتا ہے۔
میرے نزدیک ملتان کے سیکرٹری کو جس نے یہ چٹھی لکھی ہے مجھے کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔ اُسے
چاہیے تھا کہ ساری جماعت کے سامنے مسجد میں اس نوجوان کو کھڑا کرتا اور اُسے کہتا کہ وہ سب لوگوں
کے سامنے یہ الفاظ کہے کہ میں اپنے اس فعل سے ساری جماعت کو تباہ کر دوں گا ، میں احمدیت کو مٹا دوں
گا کیونکہ جو کام میں کر رہا ہوں اس سے میں بھی مٹوں گا اور احمدیت بھی مٹے گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایک
خبیث سے خبیث منافق بھی یہ الفاظ کہنے کی جرات نہیں کرے گا۔ صرف یہی ہو سکتا ہے کہ وہ جماعت
سے اپنی علیحدگی کا اعلان کر دے۔ لیکن ایسا شخص جماعت سے جتنی جلدی نکل جائے اُتنا ہی اچھا ہے اور
اُس کے نکلنے سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ ہماری ترقی ہی ہوگی ۔
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اسی غلطی میں مبتلا رہے کہ میں اپنے ہاتھ سے مسلمانوں کو کس طرح
سزا دوں حالانکہ سوال یہ ہے کہ جب مسلمان دوسرے مسلمانوں کو مارنے کے لیے کھڑے ہو جائیں
تو وہ مسلمان ہی کب رہتے ہیں کہ اُن کو سزا دینے میں ہچکچاہٹ محسوس کی جائے۔ میں تو سمجھتا ہوں اگر
حضرت عثمان کے زمانہ میں مروان کو مروا دیا جاتا اور عبد اللہ بن سبا کو مروا دیا جاتا تو یہ فتنہ ہی دب جاتا۔
مروان یوں خبیث الفطرت آدمی نہیں تھا لیکن جب اُس کی وجہ سے دوسرے مسلمان مارے جا رہے

1958ء
206
خطبات محمود جلد نمبر 39
تھے تو اگر اُس کی گردن اڑا دی جاتی تو اس میں کیا حرج تھا۔ اسی طرح عبد اللہ بن سبا سارے کوفہ اور
مصر اور بصرہ میں فساد برپا کر رہا تھا مگر اُس کی گردن نہیں اُڑائی گئی۔ گردن اُڑائی گئی تو حضرت عثمان کی
اُڑائی گئی جو خدا تعالیٰ کے خلیفہ تھے۔ اگر مروان اور عبداللہ بن سبا کی گردنیں اڑا دی جاتیں تو نہ حضرت
علی کا واقعہ ہوتا اور نہ امام حسین کی شہادت ہوتی ۔
پس ایسے لوگ اگر الگ ہو جائیں گے تو ہمارے لیے اس میں کوئی حرج نہیں ۔ پہلے لوگوں
نے اس وجہ سے نقصان اٹھایا کہ انہوں نے مجرموں کو سزائیں نہ دیں اور یہ خیال کر لیا کہ مسلمانوں میں
فسادنہ ہو۔ حالانکہ سزادینا فساد پیدا کرنا نہیں بلکہ فساد کو مٹانے کا ایک ذریعہ ہے۔ پھر باقی جماعت کا
بھی کام ہے کہ وہ ایسے مواقع پر متحد ہو جایا کرے اور کسی کو فساد پھیلا نے نہ دے۔ اصل میں سارے
کام جماعت کے ہوتے ہیں اکیلا آدمی کوئی کام نہیں کر سکتا۔ اگر حضرت عثمان کے زمانہ میں تمام مدینہ
والے فتنہ پھیلانے والوں کے مقابلہ میں کھڑے ہو جاتے تو کسی کی جرات نہیں تھی کہ وہ حضرت عثمان
پر حملہ کر سکتا۔ انہیں یہ جرات اسی لیے ہوئی کہ انہوں نے دیکھا کہ حضرت عثمان اُس وقت اکیلے ہیں اور
کوئی اُن کی مدد نہیں کر رہا۔ لوگ یہ تو بخشیں کرتے ہیں کہ حضرت عثمان کا کیا قصور تھا کہ اُن کے زمانہ
میں یہ فسادات ہوئے ؟ مگر یہ کبھی بحث نہیں کرتے کہ مصر کے مسلمانوں کا کیا قصور تھا ، کوفہ کے مسلمانو تھا،
کا کیا قصور تھا، بصرہ کے مسلمانوں کا کیا قصور تھا، مدینہ کے مسلمانوں کا کیا قصور تھا؟ حالانکہ اصل سوال
جس پر بحث ہونی چاہیے وہ یہی ہے۔ اگر اُس وقت سارے کے سارے مسلمان فتنہ پردازوں کے
مقابلہ میں کھڑے ہو جاتے تو کیا مروان یا عبداللہ بن سبا کی مجال تھی کہ وہ فتنہ پھیلا سکتے ؟ پس اس
جھگڑے کا اصل حل یہی ہے کہ یہ ساروں کا قصور تھا۔ اگر وہ سب کے سب مل جاتے تو کسی کو جرات نہیں
ہو سکتی تھی کہ وہ کوئی فتنہ پیدا کر سکتا۔
دیکھ لو حضرت خلیفہ اول کی وفات پر مولوی محمد علی صاحب نے ایک بڑا فتنہ کھڑا کیا۔ وہ
جماعت میں بڑا اثر اور رسوخ رکھنے والے تھے مگر ہماری جماعت نے اُن کے مقابلہ میں ایسا اتحاد رکھا
کہ وہ کچھ بھی نہ کر سکے۔ اور پھر تو ایسی حالت ہو گئی کہ یا تو ایک زمانہ میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ
اٹھانوے فیصدی جماعت ہمارے ساتھ ہے اور دو فیصدی ان کے ساتھ اور یا پھر انہوں نے کہا کہ
میرے ساتھ تو صرف دو فیصدی جماعت ہے اٹھانوے فیصدی جماعت مرزا محمود احمد کے ساتھ ہے۔

1958ء
207
خطبات محمود جلد نمبر 39
بلکہ واقع یہ ہے کہ اگر غیر مبائعین کی تعداد صحیح طور پر معلوم کی جائے تو وہ دو فیصدی بھی نہیں بنیں گے
اس سے کم ہی ہوں گے۔
ایک دفعہ ایک غیر احمدی رئیس جو راولپنڈی کے رہنے والے ہیں مجھ سے ملنے کے لیے
آئے ۔ انہیں لوگ عام طور پر احمدی کہتے تھے۔ میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ کو لوگ احمدی کہتے
ہیں کیا یہ بات ٹھیک ہے؟ وہ کہنے لگے ایک لحاظ سے تو یہ بات ٹھیک ہے لیکن ایک لحاظ سے غلط
ہے۔ غلط اس لحاظ سے ہے کہ میں نے بیعت نہیں کی اور صحیح اس لحاظ سے ہے کہ میر ہے کہ میری بیوی
غیر مبائعین میں سے ہے اور اُس کی وجہ سے لوگ مجھے بھی احمدی کہہ دیتے ہیں ۔ پھر کہنے لگے میں
ایک دفعہ مولوی محمد علی صاحب کی بیعت کرنے کے لیے لاہور گیا مگر جب میں ان کے مرکز میں پہنچا
تو وہ مجھے بالکل اُجاڑ نظر آیا۔ میں نے کہا ایسی اُجاڑ جگہ میں میں نے بیعت کیا کرنی ہے۔ چنانچہ
بغیر بیعت کیسے میں واپس آ گیا ۔ پس اس لحاظ سے کہ میں نے بیعت نہیں کی میں احمدی نہیں لیکن
اس لحاظ سے کہ میری بیوی احمدی ہے اور اس کا مجھ پر اثر ہے میں بھی احمدی ہوں اور احمدی
( الفضل 14 ستمبر 1958ء)
دوستوں کی خدمت کا مجھے ہمیشہ خیال رہتا ہے۔
22 :1 : النور
2 : ابوداؤد كتاب الجهاد - باب في تعليق الاجراس
3 : تذکرہ صفحہ 446۔ ایڈیشن چہارم

آج 10 میں سے 10 باقی