ہمیں چاہیے کہ ہم ہر وقت اللہ تعالیٰ ہی کی طرف توجہ رکھیں اور اُسی سے مدد مانگیں

1958ء
246
(29
خطبات محمود جلد نمبر 39
توجہ رکھیں
ہمیں چاہیے کہ ہم ہر وقت اللہ تعالیٰ ہی کی طرف توجہ
اور اُسی سے مدد مانگیں
(فرموده 31 اکتوبر 1958ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی راہنمائی کے لیے اسلام میں اتنا سامان پیدا کر دیا ہے کہ اگر
مسلمان تھوڑا سا بھی غور کریں تو انہیں معلوم ہو کہ اُن کا رستہ اتنا واضح اور نمایاں ہے کہ نصف النہار میں
بھی کوئی بڑی سے بڑی سڑک اتنی نمایاں نہیں ہوتی ۔ مثلاً ابھی اذان ہوئی ہے۔ یہ ہر روز پانچ وقت
نمازوں میں ہوتی ہے اور پھر پانچوں وقت اُن لوگوں کے لیے جو مسجد میں نماز میں پڑھتے ہیں امام کی کی
آواز ہوتی ہے یا مُكَبّر کی آواز ہوتی ہے اور ان میں قدرے مشترک اور اہم چیز اللہ اکبر ہی ہے
یعنی اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے متعلق جو یہ الفاظ آئے ہیں اگر مسلمان ان پر غور کرتے تو ان
کی تمام مشکلات حل ہو جاتیں ۔ ساری خرابی اسی بات سے پیدا ہوتی ہے کہ لوگ منہ سے تو کہتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے لیکن عملی طور پر اور بہت سے لوگ ان کے ذہن میں ہوتے ہیں۔ اور بعض
دفعہ تو اپنے آپ کو ہی وہ سب سے بڑا سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ کہیں کوئی بات ہو تو بجائے اللہ تعالیٰ پر

1958ء
247
خطبات محمود جلد نمبر 39
تو کل کرنے کے وہ بڑے جوش سے کہنا شروع کر دیتے ہیں میں ایسا کر دوں گا، میں ایسا کر دوں گا
حالانکہ اس ”میں“ کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہوتی ۔ ایک دم میں ہارٹ فیل ہو جائے تو میں وہیں ختم
ہو جاتی ہے۔ مگر نہ وہ مسجد کی پانچ وقت کی نمازوں میں اللهُ اَكْبَرُ کہنے کی کوئی قدر کرتے ہیں، نہ جمعہ کی
نماز جو سارے شہر کے لیے ہوتی ہے اس کی الله اَكْبَرُ کی کوئی قدر کرتے ہیں اور نہ امام کے
اللهُ اَكْبَرُ کہنے کی کوئی پروا کرتے ہیں۔ حالا بروا کرتے ہیں ۔ حالانکہ امام فرائض کی سترہ رکعتوں میں نماز شروع کرتے
ہوئے اللہ اکبر کہتا ہے اور پھر سترہ رکعتوں میں وہ ہر رکوع میں جاتے ہوئے اللهُ اَکبَر کہتا ہے ۔ پھر
ہر سجدہ میں جاتے اور اس سے اُٹھتے ہوئے اللهُ اَکبَر کہتا ہے۔ پھر اذان میں روزانہ تمہیں دفعہ
اللهُ اکبر کی آواز سنتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ عملی طور پر دوسرے انسانوں کو اس سے بڑا سمجھتا ہے۔
ایک دفعہ قاضی اکمل صاحب کے والد مولوی امام الدین صاحب مرحوم جو صوفی مزاج انسان
تھے اور احمدیت سے پہلے بعض اور پیروں کی بیعت کر چکے تھے انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ ہمارے
پیر صاحب یہ کہا کرتے تھے کہ مجھے خدا تعالیٰ کا اتنا قرب حاصل ہے کہ میں عرش پر سجدہ کرتا ہوں مگر
احمدیت میں مجھے یہ نظارہ نظر نہیں آیا۔ میں نے اُن کو کئی جواب دیئے مگر اُن کی تسلی نہ ہوئی ۔ آخر ایک
دن میں نے ان سے کہا کہ دیکھیے ! اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی بڑائی
انسان پر ظاہر ہو جائے اور وہ اس کو اپنا حقیقی کارساز سمجھنے لگ جائے۔ کہنے لگے ہاں ۔ میں نے کہا آپ
جانتے ہیں حضرت صاحب کو خدا تعالیٰ پر کتنا تو کل تھا ؟ بغیر اس کے کہ کوئی ظاہری سامان آپ کے
پاس ہوتا سینکڑوں مہمان روزانہ آپ کے پاس آتے اور اُن تمام کے اخراجات اللہ تعالیٰ کسی نہ کسی
رنگ میں پورے کر دیتا کیونکہ اس کا وعدہ تھا کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُّوحِيَ إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ - 1
تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کو ہم آسمان سے وحی کریں گے۔ گویا صرف اُنہی کو وحی نہیں ہوتی تھی
بلکہ ہر شخص جو آپ کو روپیہ دیتا تھا اُس کو بھی وحی ہوتی تھی ۔ اب آپ یہ بتائیے کہ جن پیر صاحب کی
آپ نے بیعت کی تھی کیا اُن کی بھی یہی حالت تھی؟ کیا اُن کے اندر بھی خدا تعالیٰ پر اس قسم کا تو کل پایا
جاتا تھا جیسے حضرت مرزا صاحب میں پایا جاتا تھا؟ وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے آج یہ بات میری سمجھ
میں آگئی ہے کیونکہ میرا جو پیر تھا وہ کہا کرتا تھا کہ میں عرش پر سجدہ کرتا ہوں ۔ اُس کی یہ حالت تھی کہ جب
غلہ نکلنے کا وقت آتا تو مریدوں کے کھیت میں جا بیٹھتا کہ میرا حصہ مجھے دو۔ میں نے کہا بتائیے کہ کبھی

1958ء
248
خطبات محمود جلد نمبر 39
مرزا صاحب بھی کسی مرید کے کھیت پر گئے تھے؟ کہنے لگے نہیں۔ میں نے کہا منہ سے کہہ دینا کہ میں
عرش پر جا کر سجدہ کرتا ہوں کوئی معنی نہیں رکھتا۔ کہنے کو تو وہ یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کے ساتھ
کھڑے ہو کر نماز پڑھتا ہوں لیکن اصل سوال عمل کا ہے۔ مرزا صاحب سارا دن اندر بیٹھے رہتے تھے
اور مقررہ اوقات پر باہر تشریف لاتے تھے۔ ملاقات کرنے والے جن میں بعض دفعہ بڑے بڑے امراء
بھی ہوتے تھے دو دو دن تک دروازہ پر بیٹھے رہتے تھے۔ کیا آپ کے پیر کی بھی یہی حالت تھی؟ اگر
یہی حالت تھی تب تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ واقع میں انہوں نے خدا تعالیٰ کی بڑائی دیکھ لی تھی واقع میں وہ
عرش پر سجدہ کیا کرتے تھے لیکن اگر ان میں زمین پر سجدہ کرنے والوں کے برابر بھی تو کل نہیں تھا تو
عرش پر سجدہ کرنے والے کیسے بن گئے؟ پھر میں نے کہا دیکھیے ! حضرت صاحب کے پہلے خلیفہ
حضرت مولوی نورالدین صاحب تھے اور اب میں خلیفہ ثانی ہوں لیکن حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے
کبھی کسی سے کچھ نہ مانگا اور نہ میں کسی سے سوال کرتا ہوں ۔ کئی لوگ میرے پاس آ آ کر اصرار بھی
کرتے ہیں کہ آپ ہم کو اپنی ضرورت بتا دیں ہم اُس کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے لیکن میں ہمیشہ
یہی کہتا ہوں کہ میں ایسا نہیں کر سکتا ۔ تم جو کچھ دے جاؤ اپنی خوشی سے دے جاؤ ۔ مگر میرا یہ کہنا کہ میری
فلاں ضرورت ہے اُس کو پورا کر دو تو چاہے تمہارے کہنے پر ہی میں ایسا کہوں بہر حال یہ سوال ہی ہوگا
اور میں سائل نہیں بننا چاہتا۔
کلکتہ کے ایک دوست تھے وہ اب بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے زندہ ہیں اور خوب چندہ دیتے
ہیں۔ اُن کی بیوی بھی مخلص ہے۔ اُن کا موٹروں کا کارخانہ تھا۔ ایک دفعہ کہنے لگے جب کسی موٹر کے
پرزہ کی ضرورت پیش آجائے تو آپ ہمیں حکم دے دیا کریں۔ میں نے کہا یہ کبھی نہیں ہو سکتا ۔ آپ کوئی
چیز بھیج دیں تو بھیج دیں اگر ہمارے کام کی ہوگی تو استعمال کر لیں گے ورنہ پھینک دیں گے لیکن میں خود
نہیں بتاؤں گا کہ مجھے فلاں چیز کی ضرورت ہے۔ ایک دفعہ وہ اس بات پر کچھ خفا بھی ہو گئے لیکن میں
نے اُن کے اصرار کے باوجود کبھی اپنی ضرورت نہیں بتائی۔ اب تو وہ کوئی اور کام کرتے ہیں مگر چندہ
دینے میں وہ بہت مخلص ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جن لوگوں کو ذرا بھی خدا تعالیٰ کا جلوہ نظر آتا ہے۔
وہ ایسے متوکل ہو جاتے ہیں کہ ان کو کسی چیز کی پرواہی نہیں رہتی ۔ وہ دنیا کے لوگوں کے محتاج نہیں ہوتے
بلکہ دنیا کے لوگ اُن کے محتاج ہوتے ہیں ۔

1958ء
249
خطبات محمود جلد نمبر 39
تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں اللهُ اَكْبَرُ کا رستہ دکھایا ہے۔ افسوس ہے کہ مسلمان اس سے فائدہ
نہیں اُٹھاتے۔ ورنہ اگر خدا سب سے بڑا ہے تو دنیا کی حکومتیں بھی تو اس سے نیچے ہوئیں ۔ آخر سب
سے بڑے کے یہ معنے تو نہیں کہ وہ فلاں جولا ہے سے بڑا ہے، سب سے بڑے کے یہ معنے بھی نہیں ہو
سکتے کہ وہ فلاں نانبائی سے بڑا ہے، سب سے بڑے کے یہ معنے بھی نہیں ہو سکتے کہ وہ فلاں نائی سے بڑا
ہے ، سب سے بڑے کے یہ معنے بھی نہیں ہو سکتے کہ وہ فلاں زمیندار سے بڑا ہے، سب سے بڑے کے
یہ معنے بھی نہیں ہو سکتے کہ وہ فلاں تحصیلدار سے بڑا ہے، سب سے بڑے کے یہ معنے بھی نہیں ہو سکتے کہ
وہ فلاں ڈپٹی کمشنر سے بڑا ہے، سب سے بڑے کے یہ معنے بھی نہیں ہو سکتے کہ وہ فلاں گورنر سے بڑا
ہے،سب سے بڑے کے یہ معنے بھی نہیں ہو سکتے کہ وہ فلاں گورنر جنرل سے بڑا ہے۔ سب سے بڑے
کے معنوں میں ساری دنیا کی حکومتیں بھی شامل ہیں اور جب انسان اللہ اکبر کہتا ہے تو اس کے یہ
معنے ہوتے ہیں کہ وہ ساری دنیا کی حکومتوں سے بڑا ہے۔ لوگ کس طرح منتیں کرتے ہیں کہ ہماری
سفارش کر دو لیکن اگر وہ خدا کو بڑا سمجھیں تو یہ بات کیوں پیدا ہو؟
مجھے یاد ہے ہمارے ایک بہت مخلص دوست تھے جو ڈاکٹر تھے۔ اُن پر قیام پاکستان سے
پہلے ایک دفعہ کوئی کیس چل پڑا۔ وہ شوری میں کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے میں تو سمجھتا ہوں کہ
خلیفہ اسیح کا سب سے بڑا کام یہ ہے کہ وہ فوراً گورنر کے پاس جائیں اور اُن کے سامنے میرے
حالات بیان کریں۔ میں نے کہا میں ایسی خلافت پر لعنت بھیجتا ہوں جس کا کام یہ ہو کہ تمہارے لیے
گورنر کے دروازہ پر جاؤں ۔ خیر لوگوں میں جوش پیدا ہو گیا اور انہوں نے اُٹھ کر معافی مانگ لی کہ مجھ
سے غلطی ہوگئی ہے۔ وہ پاکستان کے قیام تک زندہ تھے۔ پاکستان کے قیام کے بعد فوت ہوئے ہیں۔ تو
یہ چیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں عطا ہوئی ہے۔ خدا تعالیٰ نے ہمیں بتایا ہے کہ دیکھو! میں سب سے
بڑا ہوں ۔ اگر تمہیں کوئی ضرورت پیش آئے یا تم کسی مشکل میں گرفتار ہو جاؤ تو تم میری طرف آؤ میں
تمہاری ہر ضرورت پوری کر سکتا ہوں اور تمہاری ہر مصیبت کو دور کرنے کی طاقت رکھتا ہوں ۔
احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ ایک جنگ کے لیے باہر
تشریف لے گئے ۔ جب آپ واپس آئے تو ایک شخص جس کا بھائی مسلمانوں کے ہاتھوں مارا گیا تھا
آپ کے پیچھے پیچھے آیا تا کہ اُسے کوئی موقع ملے تو آپ کو قتل کر دے لیکن مدینہ تک اُسے کوئی موقع

1958ء
250
خطبات محمود جلد نمبر 39
نہ ملا۔ جب مدینہ کے قریب آ کر فوج مطمئن ہو گئی اور صحابہ آرام کرنے یا کھانا پکانے کے لیے
ادھر اُدھر پھیل گئے تو آپ بھی ایک درخت کے نیچے لیٹ گئے اور تلوار درخت سے لٹکا دی ۔ جب آپ
لیٹ گئے تو وہی شخص آیا اور اس نے آپ کی تلوار اُٹھالی اور آپ کو جگا کر کہا کہ بتائیں اب آپ کو مجھ
سے کون بچا سکتا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسی طرح لیٹے لیٹے نہایت اطمینان اور سکون
کے ساتھ فرمایا اللہ ۔ اُس پر اس قدر رعب طاری ہوا کہ اس کے ہاتھ سے تلوار گر گئی۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فورا وہی تلوار پکڑ لی اور کھڑے ہو گئے اور فرمایا اب تم بتاؤ تمہیں میرے ہاتھ سے
کون بچا سکتا ہے؟ کہنے لگا آپ ہی رحم کریں تو کریں۔ آپ نے فرمایا کمبخت ! میرے منہ سے اللہ
کا نام سن کر بھی تیرے منہ سے اللہ کا لفظ نہ نکلا۔ میں نے اللہ کہا تھا تو بھی اللہ کہہ دیتا۔ وہ نہ
کہنے لگا یہ طاقت آپ ہی کی تھی ۔ میرے منہ سے تو اللہ کا لفظ الفظ نہیں نکلتا۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ آپ ہی
اگر مجھے چھوڑ دیں تو چھوڑ دیں۔ چنانچہ آپ نے اُسے چھوڑ دیا ۔ 2
تو اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں کسی انسان کی کوئی طاقت نہیں۔ سب سے بڑا وہی ہے اور ہمیں
ہمیشہ اُسی کے سامنے گرنا چاہیے اور اُس سے درخواست کرنی چاہیے کہ وہ ہماری مدد کرے۔ تمام
حکومتیں ، تمام بادشاہتیں، تمام کارخانے ، تمام تجارتیں ، تمام حرفتیں ، تمام بڑے بڑے پیشے سب اُس
کے قبضہ و تصرف میں ہیں، ہر ایک جاندار کی جان اُس کے ہاتھ میں ہے۔ جس کو چاہے زندہ رکھے
اور جس کو چاہے مار دے۔ کسی انسان کی طاقت میں نہیں کہ اُس کا مقابلہ کر سکے۔ گزشتہ فسادات کے
دنوں میں ہی اللہ تعالیٰ نے ہمارے سلسلہ کی جس رنگ میں تائید فرمائی (جس کی تفصیل بعض پہلے
خطبات میں بیان کی جا چکی ہے ) اُس کو دیکھتے ہوئے کون شخص اس امر سے انکار کر سکتا ہے کہ تمام
طاقتیں اور قدرتیں اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہی ہیں اور وہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جس کو چاہتا دیتا ہے
ہے ذلت دیتا ہے۔ لیکن اگر باوجود اس کے کہ تمہیں دفعہ اذانوں میں اور قریباً ایک سو دو دفعہ نمازوں میں
کہا جاتا ہے کہ اللہ سب سے بڑا ہے پھر بھی ہم اُس کا دروازہ چھوڑ کر کسی اور کے دروازہ پر جائیں تو
یہ ہماری کتنی بڑی بد قسمتی ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم اتنے احمق ہیں کہ باوجود اس کے کہ بڑے
بڑے معتبر آدمی ہمیں بتا دیتے ہیں کہ اس کھانے میں زہر ہے پھر بھی ہم اُس کھانے کو کھا لیتے ہیں۔
ایسے آدمی پر کوئی بھی رحم نہیں کرے گا ۔ جس آدمی کو بڑے بڑے معتبر آدمی کہیں کہ ہم نے فلاں آدمی کو

1958ء
251
خطبات محمود جلد نمبر 39
اپنی آنکھوں سے اس کھانے میں زہر ملاتے دیکھا ہے اور پھر وہ کھانا کھالے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ
بڑا ہی احمق ہے۔ وہ اگر مر جائے گا تو کوئی بھی اُس پر رحم نہیں کرے گا۔ سارے لوگ یہی کہیں گے کہ
اس شخص کا علاج یہی تھا۔ یہی حال ہمارا ہو گا کہ ہم اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ سنتے ہیں اور پھر بھی دوسروں
کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو بھول جاتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ہر وقت اللہ تعالیٰ کی
طرف ہی توجہ رکھیں اور اُس ہی سے مدد مانگیں۔
1 : تذکرہ صفحہ 50 طبع چہارم
2 : بخارى كتاب المغازى باب غزوة ذات الرقاع
الفضل 21 نومبر 1958ء)

آج 10 میں سے 10 باقی