ہمیشہ جائزہ لیتے رہو کہ تمہارے اعمال قرآن کریم کی بیان کردہ تعلیم کے مطابق ہیں یا نہیں

1958ء
252
(30
خطبات محمود جلد نمبر 39
ہمیشہ جائزہ لیتے رہو کہ تمہارے اعمال قرآن کریم کی بیان
کردہ تعلیم کے مطابق ہیں یا نہیں
مسلمانوں کے لیے ہر معاملہ میں مقدم قرآن کریم ہے
اس کے بعد سنت اور پھر حدیث کا درجہ ہے
فرموده 7 نومبر 1958ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:
وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ - 1
اس کے بعد فرمایا:
دو
مسلمانوں میں عام طور پر یہ عادت پائی جاتی ہے کہ اگر وہ قرآن کریم میں کسی خاص
قوم کے عیب کا ذکر پڑھ لیں تو وہ اپنے آپ کو اس سے مستثنی خیال کر لیتے ہیں حالانکہ اصل میں
اصول کا سوال ہوتا ہے۔ جو چیز ایک یہودی کے لیے بری ہے حالانکہ اُس کی کتاب ہماری کتاب
سے ادنی ہے، جو چیز ایک عیسائی کے لیے بری ہے حالانکہ اُس کی کتاب میں کوئی شریعت ہے ہی
نہیں وہ ہمارے لیے۔ یقیناً اُس سے زیادہ بری ہے۔ اگر ایک یہودی کے متعلق یہ کہا جائے کہ

1958ء
253
خطبات محمود جلد نمبر 39
وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ جو کوئی اللہ تعالیٰ کے نازل
کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہیں کرتا وہ ظالم ہوتا ہے تو یقیناً ایک مسلمان اگر قرآن کریم یا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان کردہ طریق کے مطابق فیصلہ نہیں کرتا تو وہ اُس سے زیادہ ظالم ہے کیونکہ
قرآن کریم گلی طور پر محفوظ کتاب ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسی علیہ السلام سے
بڑے نبی تھے اور قرآن کریم خود فرماتا ہے کہ آپ کی اتباع لازمی اور ضروری ہے 2 اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم جیسا کہ قرآن شریف سے ثابت ہے اپنے پاس سے کوئی بات نہیں کہتے تھے بلکہ جو
بات بھی کرتے تھے وہ ایک قسم کی وحی ہوتی تھی 3 چاہے وہ وحی خفی ہو یا وحی جلی ۔ وحی جلی قرآن کریم ہے
جسے وحی متلو بھی کہتے ہیں اور ایک وحی غیر متلو ہے جو وحی خفی کہلاتی ہے جس کو حدیث بھی کہتے ہیں۔
اس کا درجہ قرآن کریم کے بعد ہے لیکن بہر حال دوسرے علماء کے اقوال پر مقدم ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ایک دفعہ پوچھا گیا تو آپ نے یہی فرمایا کہ ہمارا
طریق یہ ہے کہ سب سے پہلے قرآن کریم کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔ اور جب قرآن کریم میں کوئی
بات نہ ملے تو پھر اسے حدیث سے تلاش کیا جائے۔ اور جب حدیث سے بھی کوئی بات نہ ملے تو پھر
استدلال اُمت کے مطابق فیصلہ کیا جائے 4 یہی امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا طریق تھا۔ اس لیے آپ
نے فرمایا کہ ہمارا مسلک حنفی ہے۔
حضرت امام ابو حنیفہ کے ایک شاگرد کے متعلق آتا ہے کہ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص شافعی
ہے تو حنفی حج کا فرض ہے کہ اُس کے مقدمہ کا فیصلہ شافعی فقہ کے مطابق کرے اور اگر کسی اور فرقہ سے
تعلق رکھتا ہے تو اُس کے مطابق فیصلہ کرے سوائے اس کے کہ مدعی اور مدعا علیہ کے عقیدوں میں
اختلاف ہو۔ ایسی صورت میں اگر ان کا معاملہ اپنی جماعت کے سامنے آئے گا تو ان کے بارہ میں
جماعتی فیصلہ مانا جائے گا۔ اور اگر ان کا معاملہ سرکاری عدالت میں جائے گا تو جو سرکاری قانون ہے وہ
مانا جائے گا کیونکہ جب فریقین مختلف العقیدہ ہوں تو یہ سمجھا جائے گا کہ اُن کے مابین جو تصفیہ ہوا تھا وہ
قانون کے مطابق ہوا تھا۔ پس مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ قرآن اور پھر حدیث کے مطابق
اپنے جھگڑوں کے فیصلے کریں۔
حدیث پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سنت کو مقدم رکھا ہے 5 کیونکہ حدیث

1958ء
254
خطبات محمود جلد نمبر 39
میں یہ شبہ ہو سکتا ہے کہ نا معلوم وہ بات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے یا نہیں مگر سنت تو وہ
ہے جو تمام امت میں چلی آتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحابہ نے سیکھا اور صحابہؓ سے
تابعین نے سیکھا اور تابعین سے تبع تابعین نے سیکھا۔ اسی طرح آج تک برابر اس پر امت محمد یہ عمل
کرتی چلی آ رہی ہے۔ مثلاً نکاح ہے۔ نکاح کی تفاصیل قرآن کریم میں درج نہیں ۔ لیکن نکاح سارے
مسلمانوں میں پایا جاتا ہے۔ چاہے وہ خارجی ہوں جنفی ہوں ، شیعہ ہوں یا کسی اور فرقہ سے تعلق رکھتے
ہوں ۔ یعنی نکاح کے بغیر چاہے وہ کسی قسم کا ہو، چاہے اُس کا نام متعہ ہی رکھ لو کوئی عورت رکھنی ناجائز
سمجھی جاتی ہے۔ گویا قدر مشترک سنت کو کہتے ہیں۔ روایت کے متعلق اختلاف ہو سکتا ہے کہ اُس کا
راوی قوی تھا یا ضعیف مگر سنت کے متعلق کوئی اختلاف نہیں کر سکتا کیونکہ یہ سب لوگوں کے درمیان بطور
قدر مشترک کے پائی جاتی ہے۔ مثلاً لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ہے۔ شیعہ بھی یہی کہتے ہیں
کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا ہستی بھی یہی کہتے ہیں
کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا ، خارجی بھی یہی کہتے ہیں کہ
لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا۔ یہ قدر مشترک ہے اور سنت
ہے اور یہ قرآن کریم کے بعد درجہ رکھتی ہے کیونکہ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل ہے جو ثابت
شدہ ہے۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ثابت شدہ عمل بہر حال امت کے اقوال اور فتووں سے
بڑھ کر ہے کیونکہ امت کے علماء خواہ کتنے بڑے ہو جائیں وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام
ہیں۔ اور ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ فلاں بات میں علماء نے غلط کہا ہے مگر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلطی کی ہے۔ اور اگر کوئی شخص ایسا کہے تو اس کی مثال ایسی ہی ہوگی
جیسے ایک پٹھان کے متعلق مشہور ہے کہ اُس نے کنز پڑھی ہوئی تھی۔ ایک دفعہ اُس نے حدیث پڑھی
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امام حسن گو گودی میں اُٹھا لیا اور جب سجدہ میں تشریف لے گئے تو
انہیں نیچے رکھ دیا ۔ 6 وہ یہ حدیث پڑھ کر کہنے لگا خو محمد صاحب کی نماز ٹوٹ گئی کیونکہ انہوں نے
حرکت کبیرہ کی ہے اور حرکت کبیرہ فقہ حنفیہ کے مطابق نماز توڑ دیتی ہے۔ ایک شخص نے یہ بات سنی تو
اُس نے کہا کم بخت ! محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ہمیں بتایا ہے کہ نماز اس اس طرح پڑھا کرو
نہ ہمیں نماز کا کیا پتا تھا اور انہی کے متعلق تم کہتے ہو کہ اُن کی نماز ٹوٹ گئی۔ وہ کہنے لگا کنز میں
ورنہ

1958ء
255
خطبات محمود جلد نمبر 39
ہے حالانکہ کنز “ آپ کی وفات کے کئی سو سال کے بعد لکھی گئی ہے۔ تو حقیقت یہی ہے کہ بعد میں
آنے والے علماء چاہے کتنے بڑے ہوں سب محمد رسول اللہ کے تابع ہیں۔
آج ایک عورت ہمارے ہاں آئی۔ وہ قادیان کی پرانی عورت ہے۔ اُس کے دماغ میں کچھ
نقص ہے۔ کہنے لگی میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف
لائے ہیں اور آپ نے فرمایا ہے کہ اگر تم چھ مہینے متواتر روزے رکھو تو خلیفۃ المسیح کو صحت ہو جائے
گی۔ مگر میں نے جن علماء سے پوچھا انہوں نے یہی کہا ہے کہ چھ ماہ کے متواتر روزے رکھنا ناجائز
ہے۔ اُس نے کہا میاں بشیر احمد صاحب نے کہا ہے کہ تو جمعرات اور پیر کے روزے رکھ لیا کر لیکن اس کے
بعد میں نے پھر خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے ہیں اور انہوں نے مجھ سے
کہا میں نے تو کہا تھا کہ تو چھ ماہ کے متواتر روزے رکھ تو متواتر روزے کیوں نہیں رکھتی؟ میں نے کہا تیری
خواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات سے بڑھ کر نہیں ہو سکتی اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام اپنے الہاموں کے متعلق یہ فرماتے ہیں کہ اگر میرا کوئی الہام قرآن اور سنت کے
خلاف ہو تو میں اُسے بلغم کی طرح پھینک دوں گا ۔ 7 جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی وحی
کو قرآن کریم اور سنت کے اتنا مطابق کرتے ہیں تو ہمیں بھی اپنی خواب آپ کے احکام کے مطابق
رکھنی پڑے گی ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے متواتر اور لمبے عرصہ کے
روزوں سے منع کیا ہے 8 تو اگر تمہیں کوئی خواب اس حکم کے خلاف آئی ہے تو وہ شیطانی سمجھی جائے گی
خدائی نہیں سمجھی جائے گی ۔ اگر خدائی خواب ہوتی تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کرتی آپ
کی تردید نہ کرتی۔ پس جو خواب ایسی ہو جو قرآن کریم یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فتوئی اور سنت
کے خلاف ہو وہ بہر حال رڈ کرنے کے قابل سمجھی جائے گی کیونکہ نہ تو قرآن کریم کے خلاف کوئی خواب
سچی ہو سکتی ہے اور نہ سنت کے خلاف کوئی خواب سچی ہو سکتی ہے اور نہ صحیح حدیث کے خلاف کوئی خواب اور
سچی ہو سکتی ہے۔ حدیث کے متعلق زیادہ سے زیادہ کوئی کہہ دے گا مشتبہ ہے لیکن قرآن کریم اور سنت کو
کیا کہے گا اور پھر عقل کو کہاں لے جاوے گا ۔ اکثر عقل بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے ساتھ
مل جاتی ہے تو پھر حدیث کو دو طاقتیں مل جاتی ہیں۔ ایک تو احتمال ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
قول ہو اور دوسرے عقلِ سلیم نے کہہ دیا کہ وہ قول صحیح ہے ایسی صورت میں بہر حال وہ حدیث قابلِ عمل

خطبات محمود جلد نمبر 39
ہوگی کیونکہ وہ قرآن کریم کے تابع ہوگی۔
256
1958ء
بہر حال جب بھی کوئی بات قابل دریافت ہو تم یہ نہ پوچھا کرو کہ امام ابو حنیفہ گیا کہتے ہیں یا
امام شافعی کیا کہتے ہیں تم یہ پوچھا کرو کہ قرآن کریم کیا کہتا ہے۔ لیکن اگر قرآن کریم اُس کے متعلق
خاموش ہو تو تمہیں سنت پر نظر ڈالنی چاہیے۔ اگر کوئی سنت مل جائے تو وہ قدر مشترک ہوگی اور وہ
بہر حال کسی ایک فقہ کے امام سے زیادہ قابلِ قبول ہو گی کیونکہ اس میں شیعہ سنی ، خارجی جنفی، شافعی ،
حنبلی اور مالکی وغیرہ سارے متفق ہوں گے اور چونکہ قدر مشترک میں سارے امام اکٹھے ہو جائیں گے
اس لیے ان کی بات زیادہ صحیح سمجھی جائے گی اور وہی قابل عمل قرار پائے گی ۔ اور جو شخص اس کو چھوڑے
گا وہ گویا ایک قسم کے اجماع کو چھوڑے گا۔ حقیقی اجماع تو ایک ناممکن چیز ہے۔ در حقیقت سارے
مسلمان سوائے قدر مشترک کے کسی ایک بات پر اکٹھے ہوتے نظر نہیں آئے اور قدر مشترک کے خلاف
کوئی جاتا ہی نہیں ۔ مثلاً آج کوئی کہہ دے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہے بغیر بھی انسان
مسلمان ہو جاتا ہے تو سارے مسلمان کہیں گے کہ یہ شخص جھوٹ بولتا ہے کیونکہ یہ بات قدر مشترک کے
خلاف ہے۔ سنی بھی یہی کہتا ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہنے سے انسان مسلمان ہوتا
ہے، خارجی بھی یہی کہتا ہے جنفی بھی یہی کہتا ہے ، شافعی بھی یہی کہتا ہے، مالکی بھی یہی کہتا ہے، جنبلی بھی
یہی کہتا ہے بلکہ حق تو یہ ہے کہ اہلِ قرآن بھی یہی کہتا ہے۔ گو وہ محمد کے معنے قرآن کریم کے لے لیتا
ہے مگر کہتا یہی ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ گویا وہ محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم) سے مراد تو قرآن کریم لیتا ہے لیکن قدر مشترک میں فرق نہیں کرتا۔
پس عمل کرتے وقت ہمیشہ یہ سوچا کرو کہ قرآن کریم کیا کہتا ہے، یہ نہ پوچھا کرو کہ فلاں امام
کیا کہتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ
الظَّلِمُونَ خدائی کتاب کے خلاف جو کوئی کام کرتا ہے وہ ظالم ہوتا ہے۔ قیامت کے دن کوئی امام
خدا تعالیٰ کے سامنے تمہاری طرف سے جواب نہیں دے گا تم آپ جواب دو گے کیونکہ خدا نے ایک
قرآن تو اس کتاب میں رکھا ہے جو ہمارے پاس ہے اور ایک قرآن اُس نے ہمارے دماغوں میں رکھا
ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ فِي كِتَبٍ مَّكْنُون - و قرآن کریم کی ایک
ورشن (VERSION) ایسی ہے جو مخفی طور پر فطرت انسانی میں رکھ دی گئی ہے۔ گویا ایک قرآن وہ

1958ء
257
خطبات محمود جلد نمبر 39
ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا ہے اور ایک قرآن وہ ہے جو خدا تعالیٰ نے
فطرت انسانی میں مخفی طور پر رکھ دیا ہے۔ یہ دونوں جب آپس میں مل جاتے ہیں تو وہ پکا قرآن ہو جاتا
ہے کیونکہ قرآن کریم کی بھی لوگ تاویلیں کرتے رہتے ہیں۔ مگر جب اس کی کوئی تفسیر فطرت صحیحہ کے
مطابق ہو تو وہ صحیح سمجھی جائے گی۔ لوگ کہا کرتے ہیں کہ فلاں تفسیر بالرائے ہے۔ حالانکہ اگر
تفسیر بالرائے قرآن کریم کے لفظوں کے ساتھ مل جاتی ہے تو وہ تفسیر بالرائے کس طرح ہوئی؟
رائے کے متعلق بھی تو انسان سمجھ سکتا ہے کہ وہ قرآن کریم کے مطابق ہے یا نہیں۔ اگر وہ قرآن کریم
کے مطابق ہے تو اُس کو غلط کہنے والا خود غلطی خوردہ ہو گا۔
غلط
ایک احمدی عورت نے جس کا خاوند بڑے عہدہ پر ہے مجھے بتایا کہ میرا خاوند ایک دفعہ
ریلوے کے ایک بڑے افسر کو میرے پاس لے آیا اور کہنے لگا کہ یہ تمہیں سمجھائے گا۔ افسر باتیں
کرنے لگا تو میں نے کہا آپ تو ایک عالم آدمی ہیں اور میں زیادہ پڑھی لکھی نہیں ۔ آپ مجھے بتائیں
کہ قرآن کریم صرف آپ کے لیے نازل ہوا ہے یا میرے لیے بھی نازل ہوا ہے؟ کہنے لگا ہر ایک
کے لیے نازل ہوا ہے۔ میں نے کہا اگر قرآن کریم میرے لیے بھی نازل ہوا ہے تو پھر میرا بھی حق
ہے کہ میں اس اس ۔ کے معنے کروں ۔ کہنے لگی وہ شخص شرمندہ ہو کر کہنے لگا۔ ہاں ! آپ کا بھی حق ہے کہ
اس کے معنے کریں ۔ اس عورت نے بتایا کہ پھر جب اس نے معنے کیے تو میں نے اُس پر اعتراض
کیا۔ اس پر وہ شرمندہ ہو کر چلا گیا ۔ بعد میں میرا خاوند کہنے لگا میں اتنے بڑے آدمی کو تمہارے پاس
لایا تھا مگر تم نے اُس کی ذلت کر دی۔ میں نے کہا اُس نے تو آپ ہی کہہ دیا تھا کہ تمہارا بھی حق ہے
که قرآن کریم کے معنے کرو۔ اور جب اُس نے مجھے حق دیا تھا تو میں کیوں اپنا حق استعمال نہ
کرتی ۔
اب دیکھو ایک عورت بھی سمجھتی ہے کہ تفسیر بالرائے کیا چیز ہوتی ہے ۔ وہ یہ جانتی ہے کہ
اگر ہم قرآن کریم کے اُلٹ معنے کرتے ہیں تو دوسرا آدمی آپ ہی اُس کی تردید کر دے گا ۔ اور
اگر وہ ان معنوں پر کوئی اعتراض نہیں کر سکتا اور مان لیتا ہے تو وہ تفسیر بالرائے کیسے ہوگئی ؟ آخر جو
شخص تفسیر بالرائے کرتا ہے وہ بھی تو کوئی تفسیر کرتا ہے یا نہیں؟ اگر اس تفسیر کورڈ کر دیا جاتا ہے تو
معلوم ہوا کہ وہ تفسیر غلط تھی اور وہ تفسیر جو دلائل کے ساتھ غالب آ گئی وہ صحیح تھی ۔ ایسی تفسیر کو

خطبات محمود جلد نمبر 39
258
تفسیر بالرائے کہنا حماقت اور قرآن کریم کی تردید ہے۔
1 : المائدة : 46
1958ء
الفضل 5 2 نومبر 1958ء)
2: قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : 32)
3
وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ رى - اِنْ هُوَ إِلَّا وَحْى وَحْيٌ يُوحَى (النجم : 54)
4 : ملفوظات جلد 5 صفحہ 134
5 : کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 62
6 : بخارى كتاب الصلوة باب إِذَا حَمَلَ جَارِيَةً صَغِيرَةً عَلَى عَاتِقِهِ فِي الصَّلوۃ میں
امامہ بنت زینب کا ذکر ہے۔
7 : آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 21
8 : بخاری کتاب الصوم باب الوصال
7978 : 9 : الواقعة

آج 10 میں سے 10 باقی