توحیدِ کامل کے بغیر کبھی انسان کو حقیقی ایمان اور اطمینان نصیب نہیں ہوسکتا

1958ء
259
31
خطبات محمود جلد نمبر 39
توحید کامل کے بغیر کبھی انسان کو حقیقی ایمان اور اطمینان
نصیب نہیں ہو سکتا
توحید کامل کا سا نمونہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے دکھایا
(فرمودہ 21 نومبر 1958ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَجَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ -1
اس کے بعد فرمایا:
اس آیت میں مومنوں کو خطاب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا ارْكَعُوا اے مومنو! رکوع کرو۔ رکوع سے ایک تو وہ رکوع مراد ہوتا ہے جو نماز میں ادا کیا جو
جاتا ہے لیکن رکوع کے ایک معنے توحید کے بھی ہوتے ہیں۔ چنانچہ عرب لوگ اسلام سے پہلے اللہ پر
ایمان لانے والے شخص کو ہمیشہ راکع کہا کرتے تھے کیونکہ وہ بچوں کی پرستش کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ
کی طرف اپنی توجہ رکھتا اور اس کے سامنے عجز اور تذلیل کا اظہار کرتا تھا۔ یہاں بھی رکوع کے معنے توحید

1958ء
260
خطبات محمود جلد نمبر 39
کے ہی ہیں کیونکہ آگے عبادت کا ذکر آتا ہے جس میں رکوع بھی شامل ہوتا ہے۔ پس اس جگہ
ارْكَعُوا سے یہی مُراد ہے کہ اے مومنو! تم توحید کامل اختیار کرو۔
حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں کے سوا اور دوسری کسی قوم میں توحید کامل نہیں ۔ دوسرے مذاہب
والے بالعموم اپنے ارباب کو اتنی عظمت دیتے ہیں کہ انہیں خدا کا قائمقام بنا دیتے ہیں۔ اُن کے مذہبی
پیشوا جو بھی فتوی دے دیں وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے باہر جانا نا جائز ہے۔ صرف اسلام ہی ایک ایسا
مذہب ہے جو یہ کہتا ہے کہ اسْتَفْتِ قَلْبَكَ وَ لَوْ اَفْتَاكَ الْمُفْتُونَ - 2 ایک مفتی تو الگ رہا اگر
سارے مفتی مل کر بھی کسی بات کے متعلق فتویٰ دیں لیکن تمہارا دل اور دماغ گواہی دے رہا ہو کہ یہ فتوئی
غلط ہے اور خدا تعالیٰ کی شریعت کچھ اور کہتی ہے تو جو خدا کی بات ہو اسے مانو ان کے فتووں کو نہ مانو۔
غرض توحید کامل کے بغیر انسان کو کبھی حقیقی ایمان نصیب نہیں ہوتا۔
یہی ایمان تھا جس کا نمونہ صحابہ نے دکھایا اور انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ
اللہ تعالی سے بڑھ کر انہیں اور کوئی چیز عزیز نہیں۔ احادیث سے پتا لگتا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ سے پتا
علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو صحابہ اس غم میں پاگلوں کی طرح ہو گئے۔ حتی کہ حضرت عمر جیسے مومن نے بھی ہوگئے۔
کہنا شروع کر دیا کہ اگر کسی نے یہ بات کہی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں تو میں اُس کی
گردن اڑا دوں گا ۔ 3 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسی علیہ السلام کی طرح احکام لینے آسمان پر
گئے ہیں۔ وہاں سے وہ واپس آئیں گے اور منافقوں کو ماریں گے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے یہ ابوبکر
بات سنی تو آپ مسجد میں تشریف لائے اور منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا أَلَا مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ
مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَلٌّ لَّا يَمُوتُ 4 اے لوگو ! تم میں سے جو شخص
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کیا کرتا تھا اُسے یاد رکھنا چاہیے کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں لیکن جو شخص اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا تھا اسے یا د رکھنا چاہیے کہ
اللہ تعالیٰ زندہ ہے وہ کبھی نہیں مرے گا۔
اب دیکھو باوجود اس کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا صحابہؓ کو شدید صدمہ تھا
اتنا صدمہ کہ آپ کے ایک صحابی نے یہ شعر کہے کہ
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِى فَعَمِيَ عَلَى النَّاظِرُ

1958ء
261
خطبات محمود جلد نمبر 39
مَنْ شَاء بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنتُ أُحَاذِرُ 5
یعنی اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو تو میری آنکھ کی پتلی تھا تیرے مرنے کے بعد آج
میری آنکھ اندھی ہو گئی ہے۔ اب تیرے مرنے کے بعد کوئی شخص مرے مجھے اس کی موت کی پروانہیں ۔
مجھے تو صرف تیری موت کا ڈر تھا۔ اب تیری موت کے بعد زید مرے، بکر مرے یا کوئی اور مرے مجھے
اس کی کوئی فکر نہیں۔ پھر بھی ان کی محبت حضرت ابو بکر کی محبت سے زیادہ نہ تھی ۔ حضرت ابو بکر کے متعلق
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ کے سواکسی انسان کو خلیل بنانا جائز ہوتا تو میں
ابوبکر کوخلیل بناتا ۔ 6 پھر انہوں نے اسلام کی خاطر اتنی عظیم الشان قربانیاں کی تھیں کہ ان کے مقابلہ میں
دوسرے صحابہ کی قربانیاں کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتیں۔
ایک جنگ کے موقع پر جبکہ سخت تنگی کا زمانہ تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چندہ کے لیے
اعلان کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے سمجھا آج میں چندہ میں سب سے بڑھ جاؤں
گا۔ میں نے اپنی دولت کے دو حصے کر دیئے۔ ایک حصہ اپنے گھر میں رکھا اور ایک حصہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گیا اور میں نے سمجھا کہ آج میرا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ لیکن میرے پہنچنے
سے پہلے ہی حضرت ابو بکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ چکے تھے اور جو کچھ انہوں نے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر کیا تھا اُس کو دیکھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے
تھے ابوبکر ! تم نے اپنا سب مال چندہ میں دے دیا ؟ تم نے اپنے گھر میں کیا رکھا ہے؟ حضرت ابو بکر نے
عرض کیا یا رسول اللہ ! گھر میں خدا اور اس کے رسول کے سوا اور کچھ نہیں ۔ تب حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ
میں شرمندہ ہو گیا اور میں نے سمجھ لیا کہ یہ بڑھا جو ہر میدان میں مجھ سے بازی لے جاتا ہے آج بھی
بڑھ گیا ہے ۔ 7 میں نے اپنی طرف سے بہت زیادہ قربانی کی تھی لیکن اس نے مجھ سے بھی زیادہ قربانی
کی ہے۔ ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ ایسی قربانی کرنے والے انسان کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو
محبت ہوگی وہ اور کسی کو نہیں ہو سکتی ۔ مگر باوجود اس کے اس نے اس موقع پر ایسا صبر دکھایا کہ جن لوگوں
نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ قرار دیا تھا ان پر خوش ہونے کی بجائے کہ وہ آپ کے محبوب کو
زندہ قرار دیتے تھے اس نے ان پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا زندہ رہنے والا صرف خدا ہی ہے جو شخص
خدا تعالیٰ کے سواکسی اور کو زندہ قرار دیتا ہے وہ یقیناً مشرک ہے اور میں مشرک نہیں ہوں ۔

1958ء
262
خطبات محمود جلد نمبر 39
پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جب آپ کا تیار کردہ لشکر حضرت اسامہ کی
کمان میں شام جانے لگا تو صحابہؓ کے مشورہ سے خود حضرت عمر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور
انہوں نے کہا اس وقت سارا عرب مرتد ہو گیا ہے۔ یہ مناسب نہیں کہ مدینہ کے سب لڑنے والے
سپاہی باہر بھیج دیئے جائیں ۔ آپ اس وقت لشکر کو روک لیں تا کہ پہلے منافقوں کا مقابلہ کر لیا جائے۔
جب وہ تباہ ہو جائیں گے اور اسلام پھر نئے سرے سے قائم ہو جائے گا تو شام کو فتح کر لیں گے۔
حضرت ابو بکر جو بظاہر بڑے نرم دل تھے اور لڑائی کرنے والے نہیں سمجھے جاتے تھے کہنے لگے عمر ا تم یہ
کہتے ہو کہ میں اسامہ کے لشکر کو روک لوں حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں خود
اس لشکر کو تیار کیا تھا اور آپ نے فرمایا تھا کہ یہ لشکر شام کو بھجوایا جائے ۔ کیا میں آپ کا خلیفہ بن کر سب
سے پہلا کام یہی کروں گا کہ آپ نے جو لشکر تیار کیا تھا اُس کو روک لوں ؟ یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔ حضرت عمر
نے کہا مدینہ کے اردگرد کے تمام قبائل مرتد ہو گئے ہیں وہ مدینہ پر حملہ کریں گے اور تھوڑے ہی دنوں
میں مدینہ کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ حضرت ابو بکر نے کہا عمر ! رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
اطاعت و فرمانبرداری کے لحاظ سے مجھے اس کی کوئی پروا نہیں کہ کیا ہوگا۔ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی بات کو بہر حال پورا کروں گا۔ اگر مدینہ میں سارے منافق آجائیں اور تم مجھے سب چھوڑ کر چلے
جاؤ تب بھی میں اکیلا ان سب کا مقابلہ کروں گا اور خدا کی قسم ! اگر مدینہ کی گلیوں میں عورتوں کی نعشوں کو
گتے گھسٹتے پھریں تب بھی میں اس لشکر کو نہیں روکوں گا جس لشکر کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھجوانے
کے لیے تیار کیا تھا 8 مگر باوجود اس عشق اور محبت کے آپ کو اللہ تعالیٰ کی توحید اتنی پیاری تھی کہ جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے موقع پر حضرت عمر نے کہا کہ آپ زندہ ہیں تو آپ نے کہا یہ کی
شرک ہے میں اسے تسلیم نہیں کر سکتا۔ شرک اسلام میں جائز نہیں۔ میں تو وہی بات کہوں گا جو خدا تعالیٰ
ثابت ہے۔ چنانچہ آپ نے تو حید کو قائم رکھا اور حضرت اسامہ کے لشکر کو بھجوا دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا
کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی ایسی تائید فرمائی کہ منافق بھی شکست کھا گئے اور شام میں بھی اللہ تعالیٰ نے
رت اسامہ کو فتح اور غلبہ دیا۔ بیشک شام کی فتح کی تکمیل حضرت عمرؓ کے زمانہ میں جا کر ہوئی لیکن
حضرت ابوبکر کے زمانہ میں اس کی ابتدا ہوگئی تھی۔ اس طرح اللہ تعالی نے حضرت عمر کے ایمان کا بھی
سے ۔
حضرت
انہیں بدلہ دے دیا اور ان کے ذریعہ اسلام کو بڑی بھاری فتوحات ہوئیں ۔ مگر حضرت ابوبکر کا ایمان اس

1958ء
263
خطبات محمود جلد نمبر 39
سے ثابت ہو گیا کہ انہوں نے اپنے محبوب ترین وجود کے متعلق بھی کوئی ایسی بات برداشت نہ کی جو
خدا تعالیٰ کی توحید کے منافی تھی۔ اور جب کسی نے کہا کہ وہ زندہ ہیں تو آپ نے فرمایا ہرگز نہیں صرف
اللہ تعالیٰ ہی دائمی طور پر زندہ ہے اور وہ کبھی نہیں مرے گا۔ میں موجود ہوں اور یہی تعلیم مجھے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی ۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ آپ کی وفات کے بعد ہی میں اس تعلیم کو بھول
جاؤں۔ چنانچہ لکھا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر سن کر آپ تشریف لائے تو
آپ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر بوسہ دیا اور فرمایاخدا کی قسم! اللہ تعالی آپ پر دو موتیں
جمع نہیں کرے گا ۔ 9 یعنی یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ پر جسمانی موت بھی آئے اور روحانی موت بھی آئے ۔
یعنی آپ کی موت کے ساتھ آپ کا مذہب بھی ضائع ہو جائے ۔ آپ کا مذہب بہر حال قائم رہے گا۔
جسمانی موت آئی ہے لیکن آپ پر روحانی موت نہیں آ سکتی۔
ایسی ہی توحید کی طرف اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں توجہ دلائی ہے کہ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا ارْكَعُوا راے مومنو! کامل توحید اختیار کرو اور ہر طرف سے ہٹ کر صرف خدا تعالیٰ کی
طرف توجہ رکھا کرو۔ تمہارا کتنا ہی کوئی عزیز ہوا گر وہ تم سے علیحدہ ہوتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کی محبت تمہیں
حاصل ہے تو تمہیں خدا تعالیٰ پر اتنا یقین ہونا چاہیے اور اتنا تو کل ہونا چاہیے کہ تمہیں سمجھنا چاہیے کہ کوئی
شخص تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
پھر فرماتا ہے واسجدوا تم سجدہ کرو۔ یہاں بھی سجدہ سے مراد نماز والا سجدہ نہیں کیونکہ
آگے فرمایا ہے وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ تم اپنے رب کی عبادت کرو اور عبادت میں سجدہ خود شامل ہوتا
ہے۔ پس یہاں سجدہ سے مراد اطاعت اور فرمانبرداری ہے اور اسجدوا کے معنی یہ ہیں کہ تم اپنے ماں
باپ اور بزرگوں اور حکومت کی اطاعت کرو۔ یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ اپنے اندر نظم پیدا کرو، کبھی
اپنے اندر بغاوت کی روح نہ آنے دو۔ نہ اپنے خاندانی بزرگوں سے بغاوت کرو اور نہ اپنے مذہبی
بزرگوں سے بغاوت کرو اور نہ حکومت کے عُمّال سے بغاوت کرو بلکہ ہمیشہ اطاعت اور فرمانبرداری کے
ساتھ اپنی زندگی بسر کرو وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ اور اپنے رب کی عبادت کرو وَافْعَلُوا الْخَيْرَ
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ اور ہمیشہ سب سے اچھا کام کرنے کی کوشش کرو۔ خیر کے معنے عربی زبان
میں صرف نیکی کے نہیں ہوتے بلکہ اس کے معنے ایسے فعل کے ہوتے ہیں جن میں وہ تمام کمالات اور

1958ء
264
خطبات محمود جلد نمبر 39
خصائص پائے جائیں جو اُس کام کے مناسب حال ہوں۔ پس وَافْعَلُوا الْخَيْرَ کے یہ معنے نہیں
کہ نیکی کرو بلکہ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ کے یہ معنی ہیں کہ تم سب سے اچھے اعمال بجالا وَ لَعَلَّكُمْ
تُفْلِحُونَ تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ ۔ فلاح کے معنے عربی زبان میں اپنی مراد کو پالینے کے ہوتے ہیں۔
پر لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ کے یہ معنے ہیں کہ اگر تم سب سے اچھی نیکیاں بجالاؤ گے تو اس کا نتیجہ یہ
ہو گا کہ تمہاری تمام نیک مرادیں پوری ہو جائیں گی اور اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعہ دنیا میں اپنے وجود کو
قائم کر دے گا۔
مومن کی سب سے بڑی مراد یہی ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی بادشاہت دنیا میں قائم ہو جائے۔
حضرت مسیح علیہ السلام نے بھی یہی کہا تھا کہ اے خدا! جس طرح تیری بادشاہت آسمان پر ہے اُسی
طرح زمین پر بھی آ جائے ۔ 10- در حقیقت مومن کی سب سے بڑی خواہش یہی ہوتی ہے کہ دنیا میں
اللہ تعالیٰ ہر ایک کو نظر آنے لگ جائے ۔ وہ یہ نہیں چاہتا کہ صرف مجھے خدا نظر آ جائے بلکہ مومن یہ چاہتا
ہے کہ ہر ایک کو خدا نظر آ جائے اور یہی اس کی مراد ہوتی ہے۔ جب وہ نیکیوں میں ترقی کرتا ہے تو اللہ
تعالیٰ اس کی اس خواہش کو بھی پورا کر دیتا ہے اور اس کے ذریعہ دنیا میں اپنا وجود ظاہر کرنا شروع کر دیتا
ہے۔ جیسے موجودہ زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے ہم نے خدا تعالیٰ کو دیکھا۔ اگر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام دنیا میں نہ آتے تو خدا تعالیٰ کا وجود ہمارے لیے بالکل مخفی ہوتا۔ عرش پر
بیٹھا ہوا وجود کس کو نظر آتا ہے؟ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ خدا ہمارے لیے
زمین پر آ گیا اور ہم نے اپنی آنکھوں سے اُس کے وجود کو دیکھ لیا اور جب تک احمدی احمدیت پر سچے
طور پر قائم رہیں گے خدا تعالیٰ اپنے وجود کو ہمیشہ ان کے ذریعہ ظاہر کرتا رہے
گا۔ (الفضل 26 دسمبر 1958ء)
مجھے تعجب ہوا کرتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسی سے بڑے تھے مگر حضرت
بعد
موسی علیہ السلام کی جماعت کو خدا تعالیٰ نے آج تک بادشاہت دی ہوئی ہے اور نظام اور اتحا دان میں
پایا جاتا ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت میں آپ کی وفات کے چند سال بع
ہی تفرقہ پیدا ہو گیا۔ میں نے اس پر غور کیا کہ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
بہر حال حضرت موسی علیہ السلام سے بڑے تھے۔ چاہیے تھا کہ آپ کی روحانی زندگی لمبی ہوتی اور

1958ء
265
خطبات محمود جلد نمبر 39
حضرت موسی علیہ السلام کی چھوٹی ہوتی لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت موسی علیہ السلام کے زمانہ پر
تین ہزار سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وفات پائے صرف
چودہ سو سال ہوئے ہیں مگر حضرت موسی علیہ السلام کی جماعت میں اب تک ظاہری ایمان بھی پایا جاتا
ہے اور ان کی قوم اب پھر فلسطین پر حاکم ہوگئی ہے جس کی سورۃ بنی اسرائیل میں خبر دی گئی تھی۔ میں نے
جب اس پر غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اصل بات یہ ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام کی قوم مظلوم تھی اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم ظالم تھی یعنی حضرت موسی علیہ السلام پر فرعون نے ظلم کیا تھا مگر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم پر کسی اور نے ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پر ظلم کیا۔ اور اللہ تعالیٰ کو ظالم سے اتنی ہمدردی نہیں ہوتی جتنی مظلوم سے ہوتی ہے۔ چونکہ حضرت موسی
علیہ السلام کی قوم مظلوم تھی اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کی عمر لمبی کر دی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
قوم چونکہ خود ظالم تھی اور آخر وہی قوم مسلمان ہوئی تھی اور وہ وہی لوگ تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ کی جماعت کو گھروں سے نکالتے تھے، انہیں مارتے اور ان پر ظلم کرتے تھے اس لیے اللہ تعالیٰ
نے ان سے وہ سلوک نہ کیا جو حضرت موسی علیہ السلام کی قوم سے اس نے کیا تھا۔
اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ مکہ والے بعد میں ایمان لائے لیکن شروع میں انہوں نے
بڑے بڑے ظلم کیے تھے۔ چنانچہ تاریخ میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ حضرت عمرؓ صبح کے بعد مسجد میں بیٹھے
ہوئے تھے کہ لوگ عید کی مبارکباد دینے کے لیے آنا شروع ہوئے ۔ مکہ کے بعض رؤساء جو اسلام کے
سخت دشمن تھے اُن کی اولادیں بھی جو اب مسلمان ہو گئی تھیں آئیں۔ حضرت عمرؓ کا خانا حضرت عمر کا خاندان چونکہ نسب
یا د رکھا کرتا تھا اور اسے مکہ کے لوگوں میں سے سب سے زیادہ خاندانوں کا نسب نامہ یاد تھا اس لیے
حضرت عمر ان کے خاندانوں سے خوب واقف تھے۔ آپ نے انہیں محبت سے اپنے قریب جگہ دی۔
جب وہ بیٹھ گئے اور خوش ہوئے کہ خلیفہ وقت نے ہماری بڑی عزت کی ہے، تو اتنے میں کوئی صحابی
آگئے ۔ آپ نے انہیں فرمایا ذرا پیچھے ہٹ جاؤ اور اس صحابی کو جگہ دے دو۔ وہ پیچھے ہٹ گئے اور اس
صحابی کو جگہ دے دی ۔ پھر کوئی اور صحابی آگیا تو آپ نے کہا ذرا اور پیچھے ہٹ جاؤ اور اس کو جگہ دو۔ پھر
ایک مسلمان غلام آ گئے تو حضرت عمرؓ نے فرمایا ذرا اور پیچھے ہٹ جاؤ اور اس کو جگہ دے دو۔ حتی کہ وہ
لوگ ہٹتے ہٹتے جو تیوں میں پہنچ گئے ۔ انہیں یہ دیکھ کر کہ وہ رؤساء کے بیٹے ہیں اور ان پر غلام صحابہؓ کو

1958ء
266
خطبات محمود جلد نمبر 39
فضیلت دی گئی ہے سخت صدمہ ہوا اور وہ وہاں سے نکل کر باہر آ گئے ۔ وہ بارہ تیرہ نوجوان تھے۔ باہر
آ کر انہوں نے آپس میں باتیں شروع کر دیں کہ دیکھو! آج ہماری کتنی ذلت ہوئی ہے۔ وہ غلام جن کو
ہم کل جوتیاں مارا کرتے تھے آج ان کو آگے بٹھایا گیا ہے اور ہمیں پیچھے دھکیلا گیا ہے۔ ان میں سے
ایک نو جوان عقلمند تھا۔ اُس نے کہا تمہیں پتا ہے کہ جب تمہارے باپ دا د محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کے
کو مارنے اور آپ کو قتل کرنے کی فکر میں تھے اُس وقت یہ غلام اپنی جانیں دے کر آپ کو بچاتے
تھے۔ حضرت عمر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ہیں تمہارے خلیفہ نہیں ۔ اگر حضرت عمرؓ نے ان
قربانیوں کی وجہ سے جو انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کی تھیں ان کا احترام کیا ہے تو یہ
بات ضروری تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو درست ہے مگر اس ذلت کا کوئی علاج بھی ہے؟ وہ کہنے لگا اس کا
علاج بھی حضرت عمر سے ہی پوچھنا چاہیے۔ چنانچہ وہ دوبارہ حضرت عمرؓ کے پاس گئے ۔ آپ نے
فرمایا تم تو چلے گئے تھے۔ پھر دوبارہ کیوں آئے ؟ انہوں نے کہا ہم نے آپ سے مشورہ لینا ہے۔
اے امیر المومنین ! ہمیں پتا ہے کہ ہمارے باپ دادوں نے بڑی مخالفتیں کی تھیں اور انہوں نے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں پر بڑے بڑے ظلم کیے تھے لیکن وہ تو مر گئے ۔ اب ہم اُن کی
اولادیں اس کی سزا بھگت رہی ہیں ۔ کیا کوئی ایسا ذریعہ بھی ہے جس سے ہم اس داغ کو مٹا سکیں۔
چونکہ وہ مکہ کے رؤساء کے بیٹے تھے حضرت عمرؓ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور آپ کے منہ سے بات
تک نہ نکل سکی ۔ آپ نے رقت کے جوش میں صرف ہاتھ اُٹھا کر شام کی طرف اشارہ کر دیا۔ جس کا
مطلب یہ تھا کہ تمہارے سوالوں کا جواب اس طرف ہے۔ یعنی تم شام میں چلے جاؤ۔ وہاں روم کے
بادشاہ سے لڑائی ہو رہی ہے، وہاں جا کر اسلام کی خدمت کرو۔ اس سے تمہارے سب داغ دھل
جائیں گے۔ تاریخ میں لکھا ہے کہ وہ لڑکے اُسی وقت گھوڑوں پر سوار ہو کر شام کی طرف چلے گئے اور پھر
ان میں سے کوئی بھی زندہ واپس نہیں آیا سارے کے سارے وہیں شہید ہو گئے ۔ 11
تو اس میں کوئی فربہ نہیں بعد میں انہوں نے قربانیاں کیں لیکن آخر ابتدائی چیز کیسے دور ہوسکتی
ہے۔ وہ تو بہر حال قائم رہے گی۔ ابو جہل کو دیکھو چونکہ اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بڑے
بھاری ظلم کیے تھے ، اس لیے باوجود اس کے کہ اُس کے بیٹے عکرمہ نے بڑی قربانیاں کیں پھر بھی اُس کی
اولاد اُس کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی ۔ چنانچہ ابو جہل کی اولا داب بھی

1958ء
267
خطبات محمود جلد نمبر 39
سرگودھا کے اردگرد موجود ہے لیکن وہ اپنے آپ کو ابو جہل کی اولاد نہیں کہتے بلکہ کسی اور کی طرف
منسوب کرتے ہیں۔ اس کی یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی وجہ سے ابو جہل
بدنام ہو چکا ہے اور لوگ اپنے آپ کو اس کی طرف منسوب کرنا برا خیال کرتے ہیں حالانکہ اس کے بیٹے
نے بعد میں اسلام کی بڑی خدمت کی تھی ۔
ابو جہل کے مظالم یہاں تک پہنچ چکے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن گھر سے نکل
کر صفا پہاڑی کے ایک پتھر پر بیٹھے ہوئے تھے اور آپ اس بات پر غور کر رہے تھے کہ میں نے اپنی قوم
کو اتنی تبلیغ کی ہے لیکن اس پر کوئی اثر نہیں ہو رہا۔ اتنے میں ابو جہل آپ کے پاس سے گزرا اور اُس
نے آپ کو زور سے تھپڑ مارا اور پھر اُس نے گندی گالیاں دینی شروع کر دیں۔ مگر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے کوئی جواب نہ دیا اور خاموشی سے اٹھ کر اپنے گھر چلے گئے ۔ آپ کا آبائی
مکان صفا پہاڑی کے سامنے ہی تھا۔ آپ کے مکان کا دروازہ کھلا تھا صرف پردہ لٹکا ہوا تھا جس
میں سے گھر کی ایک پرانی لونڈی جس نے اپنی ساری عمر اس گھر میں ہی گزار دی تھی یہ واقعہ دیکھ رہی
تھی ۔ بوڑھی لونڈیاں بھی گھر کے افراد کی طرح ہی ہو جاتی ہیں۔ اس لونڈی نے گھر کے سب بچوں کو
پالا تھا جو اب بڑی عمر کے ہو چکے تھے۔ اس نے یہ سارا واقعہ دیکھا مگر وہ ایک عورت تھی کر ہی کیا
سکتی تھی ۔ غصہ میں اندر ہی اندر کڑھتی رہی ۔ یہ واقعہ نو دس بجے صبح کے قریب ہوا۔ شام کے وقت
حضرت امیر حمزہ جنہیں شکار کا بہت شوق تھا تیر کمان کندھے پر ڈالے ہوئے اندر داخل ہوئے ۔ انہیں تھا ۔
دیکھتے ہی وہ لونڈی غصہ سے آگے بڑھی اور کہنے لگی تم بڑے بہادر بنے پھرتے ہو! تمہیں پتا نہیں کہ آج
تمہارے بھتیجے کے ساتھ کیا ہوا؟ میں اندر کھڑی دروازہ سے دیکھ رہی تھی۔ محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )
باہر پتھر پر بیٹھا تھا کہ ابو جہل آیا اور اُس نے اُسے زور سے تھپڑ مارا اور پھر اُسے گالیاں دینی شروع کر
دیں ۔ خدا کی قسم ! محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اُسے کچھ بھی نہیں کہا تھا۔ وہ اُس کی گالیاں خاموشی سے
سنتا رہا اور تکلیف برداشت کرتا رہا۔ تم اتنے بہادر بنے پھرتے ہو اور ہر وقت جانوروں کا شکار کرتے
رہتے ہو تم ابو جہل کو جا کر کیوں نہیں مارتے ؟ لونڈی کے منہ سے نکلی ہوئی بات حضرت حمزہ کے دل پر
اثر کر گئی۔ وہ ابھی مسلمان تو نہیں ہوئے تھے لیکن پھر بھی اپنے بھتیجے پر زیادتی کی وجہ سے انہیں غیرت
آئی۔ وہ وہیں سے اُلٹے واپس لوٹے اور سیدھے خانہ کعبہ میں گئے ۔ رؤسائے مکہ خانہ کعبہ میں بیٹھے

1958ء
268
خطبات محمود جلد نمبر 39
ہوئے تھے اور ابو جہل بڑا فخر کر رہا تھا کہ میں نے آج محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو مارا اور اُسے گالیاں
دیں اور وہ بالکل ڈر گیا اور آگے سے بول بھی نہ سکا۔ اتنے میں حضرت حمزہ وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے
زور سے اپنی کمان ابو جہل کے سر پر مارتے ہوئے کہا کمبخت ! اگر تجھے بہادری کا دعوی ہے تو آ اور
میرے ساتھ لڑ ، ورنہ شرم کر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تو تجھے کچھ بھی نہیں کہا تھا مگر پھر بھی تو نے اُسے
گالیاں دیں اور بُرا بھلا کہا۔ میں نے اب سارے مکہ والوں کے سامنے تجھے مارا ہے، اگر تجھ میں ہمت
ہے تو میرا مقابلہ کر۔ ابو جہل اُس وقت رؤسائے مکہ میں بڑی قدر و منزلت رکھتا تھا۔ حضرت حمزہ کی اس
حرکت پر انہیں غصہ آیا اور وہ جوش میں اٹھے اور حضرت حمزہ کا مقابلہ کرنا چاہا مگر ابو جہل ایسا گھبرایا کہ وہ
کہنے لگا تم حمزہ کو کچھ نہ کہو، مجھ سے ہی آج زیادتی ہو گئی تھی۔ میں نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو صفا
پہاڑی پر بیٹھے ہوئے دیکھا تو مجھے غصہ آگیا کہ کیا اس کو اتنی جرات ہو گئی ہے کہ یہ بھی پہاڑی پر بیٹھے،
یہ تو ہمیں گھلا چیلنج ہے۔ اس لیے میں نے اُسے گالیاں بھی دیں اور مارا بھی۔ پس حمزہ کا غصہ حق
بجانب ہے۔ 12
یہ وہ مظالم تھے جو ابو جہل نے کیے۔ انہی مظالم کا یہ نتیجہ ہے کہ باوجود ابو جہل کے بیٹے کی عظیم الشان
قربانیوں کے اُس کی نسل اپنے آپ کو اُس کی طرف منسوب نہیں کرتی ۔ تو جو قوم ظلم کرتی ہے اُس کے ظلم
کا اثر نسلاً بعد نسل چلتا چلا جاتا ہے۔ اور اگر کوئی مظلوم بنتا ہے تو اُس کی مظلومیت کا اثر بھی نسلاً بعد نسل
چلتا ہے۔ حضرت موسی علیہ السلام کی قوم مظلوم بنی اور فرعون ظالم بنا۔ فرعون کی نسل کبھی بادشاہ نہیں بنی
وہ ہمیشہ ذلیل رہی اور ہمیشہ بنی اسرائیل سے شکست کھاتی رہی۔ ایک دفعہ حضرت موسی کے بعد بھی
فرعونیوں نے بنی اسرائیل پر حملہ کیا مگر اس میں بھی شکست کھائی اور ذلیل ہوئے اور آج فرعون کی نسل
کا تو نام تک بھی نہیں مگر موسی علیہ السلام کی قوم پھر اسرائیل پر حکومت کر رہی ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے
کہ انہوں نے ظلم سہے اور خدا تعالیٰ نے مظلوم کی مدد کی ۔ اگر مکہ والے بھی ظلم نہ کرتے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی شروع میں ہی اطاعت قبول کر لیتے تو آج مسلمانوں پر بھی یہ ادبار نہ آتا۔ اگر
حضرت موسی علیہ السلام کی قوم تین ہزار سال چلی تھی تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم تھیں ہزار
سال چلتی کیونکہ مظلوم کی مدد کی جاتی ہے۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والے وہ لوگ
تھے جنہوں نے شروع شروع میں آپ پر بڑے بھاری ظلم کیے تھے اس لیے وہ اد بار کا شکار ہو گئے۔ مگر

1958ء
269
خطبات محمود جلد نمبر 39
قرآن کریم ہمیں مایوس نہیں کرتا وہ کہتا ہے وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۔ تم نیکیوں
میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ پھر تمہاری سب مرادیں پوری ہو جائیں گی اور
خدا تعالیٰ دینی اور دنیوی برکات تم پر نازل کرے گا۔ مکہ والوں کے مظالم کا ازالہ ہو جائے گا۔ تو
خدا تعالی دوبارہ اپنی توجہ مسلمانوں کی طرف پھیرے گا اور وہ توجہ قیامت تک ممتد ہوگی ۔ مسلمان دنیا پر
غالب آجائیں گے اور دنیا کی کوئی قوم ان کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔
اس کے علاوہ ہم پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ ہم قادیان کو آباد کریں۔ فرض کرو اگر
خدا تعالیٰ کے نزدیک ہمیں قادیان پچیس یا پچاس یا سو سال تک نہیں ملنا تو کیا تمہارا یہ فرض نہیں کہ تم
اُسے آباد رکھو؟ لیکن تم نے اُسے آباد کرنے کی کیا کوشش کی ہے؟ تم نے یہ کبھی نہیں سوچا کہ جو آدمی
وہاں رہتے ہیں وہ کھائیں گے کہاں سے اور اُن کے اخراجات کس طرح پورے ہوں گے؟ چونکہ
قادیان سے ہجرت کے وقت سب کام کرنے والے پاکستان آگئے تھے اور جو لوگ قادیان میں رہ گئے
تھے وہ نا تجربہ کار تھے اس لیے شروع شروع میں وہ اس کی آبادی کی طرف زیادہ توجہ نہ دے سکے۔ میں
نے اس مقصد کے لیے اپنے ایک بچہ کو وہاں رکھا تھا لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوا۔ اگر
ہندوستان میں بھی پانچ سات لاکھ کی جماعت ہو جاتی تو وہاں کی جماعت کا بجٹ کئی لاکھ کا ہو جاتا اور
جوں جوں جماعت بڑھتی جاتی بجٹ بھی بڑھتا جا تا لیکن یہ ساری ذمہ داری قادیان والوں پر ہی نہیں پر
آپ لوگوں پر بھی ایک حد تک یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اس لیے یہاں کے بجٹ میں بھی قادیان کا
حصہ ہونا چاہیے۔ اگر خدا تعالیٰ ہماری جماعت کی تعداد کو بڑھا دے اور اس کی آمد میں اس قدر زیادتی
ہو جائے کہ جماعت کا بجٹ پچپیں تھیں لاکھ ہو جائے تو چار پانچ لاکھ روپیہ کی رقم قادیان کے لیے آسانی
سے نکل سکتی ہے بشرطیکہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات زیادہ ٹھیک ہو جائیں اور پاکستانی حکومت
اُدھر رہ جانے والے مسلمانوں کی مدد کی اجازت دے دے یا اس کے ایکسچینج کی حالت اچھی ہو جائے گی
اور وہ ہندوستان روپیہ بھجوانے پر سے پابندی ہٹا دے۔ اور اگر کسی وقت یہاں کے رہنے والوں کو
مشکلات ہوں تو باہر کی جماعتوں یعنی امریکہ، افریقہ اور یورپین ممالک کی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ
قادیان کو آباد رکھیں اور اس غرض کے لیے اپنے بجٹ کا کچھ حصہ قادیان کے لوگوں کی امداد کے لیے
بھجوائیں کیونکہ وہ پاکستان سے باہر کے ہیں اور ان پر پاکستان کا قانون عائد نہیں ہوتا۔ بیشک اس کے

خطبات محمود جلد نمبر 39
270
1958ء
نتیجہ میں ربوہ کے مرکز کو کسی قدر مشکلات پیش آسکتی ہیں لیکن اگر ہماری جماعت کی تعداد بڑھ جائے
اور چندوں میں بھی اضافہ ہو جائے تو باوجود اس کے کہ ہماری بیرونی آمدنوں کا ایک حصہ قادیان میں
منتقل ہو جائے گار بوہ پھر بھی آباد ر ہے گا ۔ اِنْشَاءَ اللهُ۔ ادھر ہماری جماعت کے دوستوں کا فرض ہے
کہ وہ ربوہ میں مختلف قسم کی صنعتیں اور چھوٹی چھوٹی دستکاریاں جاری کریں تا کہ جس طرح دوسرے شہر
اپنے طبعی سامانوں کی وجہ سے آباد ہیں وہی طبعی سامان ربوہ کو بھی میسر آ جائیں اور اس کی آبادی ترقی
کرتی چلی جائے ۔ تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ یہ روح اپنے افراد میں پیدا کریں ، خصوصیت کے
ساتھ پاکستان کی جماعتیں ربوہ کو آباد کرنے کی طرف توجہ کریں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ
قادیان کو آباد کرنا بھول جائیں بلکہ یہ طریق اختیار کیا جائے کہ امریکہ، افریقہ، یورپ اور دوسرے
بیرونی ممالک کی جماعتیں زیادہ زور قادیان کو آباد کرنے پر لگائیں اور اس سے اُتر کر ربوہ کی آبادی کی
طرف توجہ دیں اور پاکستان کی جماعتیں زیادہ زور ربوہ کو آباد کرنے پر دیں اور جہاں تک قانون
اجازت دیتا ہو قادیان کی آبادی کی طرف توجہ کریں ۔ اگر ذمہ داری کو تقسیم کر لیا جائے تو کام زیادہ
سہولت سے ہوسکتا ہے۔
پھر اگر تم خدا تعالیٰ سے بھی دعائیں کرو تو وہ تمہیں اس کام کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما
دے گا اور ان دونوں شہروں کی آبادی کے سامان پیدا کر دے گا۔ تم اپنے ایمانوں کو مضبوط کرو اور اپنے
آپ کو خدا تعالیٰ کے ہاتھوں میں دے دو اور اُس سے ہر وقت دُعائیں کرتے رہو کہ وہ خود ایسے سامان
پیدا کرے کہ یہ دونوں شہر جلد سے جلد آباد ہو جائیں ۔ وہ خدا جو حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر اب
تک اپنی قائم کردہ جماعتوں کے لیے غیر معمولی سامان پیدا کرتا چلا آیا ہے وہ اب بھی اس بات پر قادر
ہے کہ وہ ہمارے لیے غیر معمولی سامان پیدا کر دے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ تم ان تمام صلحاء
( غیر مطبوعه مواد از خلافت لائبریری ربوه )
کے نقش قدم ۔
وو
پھر فرماتا ہے وَجَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ الله تعالیٰ کے راستہ میں
ایسا جہاد کرو جو جہاد کا حق ہے۔ جہاد کا حق ہے“ کہہ کر بتا دیا کہ جہاد کی جتنی قسمیں ہیں تم ان تمام
قسموں کو پورا کر و صرف تلوار کا جہاد ہی جہاد نہیں بلکہ اسلام کی اشاعت کے لیے ہر قسم کی قربانیاں کرنا
اور دلائل اور براہین سے دشمنوں کا مقابلہ کرنا بھی جہاد میں ہی شامل ہے۔ اور یہ وہ جہاد ہے جو

1958ء
271
خطبات محمود جلد نمبر 39
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ساری عمر کرتے رہے اور آج آپ کی جماعت بھی جہاد کر رہی
ہے۔ چنانچہ یورپ، امریکہ، افریقہ، انڈونیشیا، سیلون، ماریشس ، ہندوستان اور دیگر کئی ممالک میں
احمد یوں نے جہاد شروع کیا ہوا ہے۔ وہ تبلیغ اسلام کرتے ہیں اور لوگوں تک خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچاتے
ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل ہوں ۔ اب تک
بعض ایسے ہندوؤں کے خط میرے نام آتے رہتے ہیں جنہوں نے قادیان کی چھپی ہوئی بعض کتابیں
پڑھی ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم پر اسلام کی حقیقت کھل گئی ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ آپ ہمارے
لیے دعا کریں۔
اس سال جب ہم جابہ میں تھے تو میاں بشیر احمد صاحب نے آموں کی ایک ٹوکری مجھے
بھجوائی ۔ یہ اُس ہندو نے قادیان سے بھجوائے تھے جس کے پاس ہمارا دار الانوار والا باغ ہے۔ اُس
نے لکھا کہ ایک دن خواب میں حضرت مرزا صاحب تشریف لائے تھے اور انہوں نے کہا تھا آپ نے
ہمیں آم کیوں نہیں بھجوائے؟ چنانچہ میں یہ آم بھجواتا ہوں تا کہ خواب پوری ہو جائے۔ غرض ہمارا جہاد
آج بھی لوگوں کے دلوں میں اسلام کی محبت پیدا کر رہا ہے۔ ہندوستان میں بھی ، امریکہ میں بھی ،
یورپ میں بھی اس کے ذریعہ سینکڑوں لوگوں کو اسلام کی طرف توجہ پیدا ہو رہی ہے اور یہ توجہ پیدا ہوتی
چلی جائے گی یہاں تک کہ تمام دنیا میں اسلام پھیل جائے گا ۔ آج اسلام کی حیثیت بیشک ظاہری طور پر
کم نظر آتی ہے لیکن ایک وقت آئے گا کہ اس کے مقابلہ میں غیر مذاہب کی حیثیت بہت ہی کم ہو جائے
گی کیونکہ اسلام کے لیے فتح مقدر ہے اور اس کے دشمنوں کے لیے شکست مقدر ہے۔
الفضل 26 دسمبر 1958 ء )
2 : كنز العمال جلد 10 صفحہ 250 مطبوعہ حلب 1971 ء حدیث نمبر 29339 میں اِسْتَفْتِ
نَفْسَكَ وَإِنْ افْتَاكَ الْمَفْتُونَ کے الفاظ ہیں ۔
3 : اسد الغابة جلد 3 صفحہ 221۔ مطبوعہ ریاض 1286ھ
4 : بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم باب لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذاً
خَلِيلاً ۔

1958ء
272
خطبات محمود جلد نمبر 39
5 دیوان حسان بن ثابت مترجم صفحہ 230 حاشیہ مطبوعہ لاہور 2009ء ، السيرة الحلبية
جلد 3 صفحہ 397 مطبوعہ مصر 1935ء
6 : بخاری کتاب فضائل اصحاب النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم باب لَوْ كُنتُ مُتَّخِذاً
خَلِيلاً ۔
7 : ترمذی ابواب المناقب باب مناقب ابی ابكر الصديق (الخ)
8 : تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحہ 51 مطبوعہ لاہور 1892ء
9 : بخاری کتاب فضائل النبي صلى الله عليه وسلم باب لَوْ كُنتُ مُتَّخِذاً خَلِيلاً ۔
10 : متی باب 6 آیت 9 تا 11
11 : اسد الغابة جلد 2 صفحہ 372۔ مطبوعہ ریاض 1285ھ
12 : سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 312،311۔ مطبوعہ مصر 1936ء

آج 10 میں سے 10 باقی