اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ باوجود شدید بارشوں کے جلسہ سالانہ کے دوران موسم بہت اچھا رہا

1959ء
303
(36)
خطبات محمود جلد نمبر 39
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ باوجود شدید بارشوں کے
جلسہ سالانہ کے دوران موسم بہت اچھا رہا
ہماری جماعت کو اس لیے قائم کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو دنیا میں قائم کیا جائے
فرموده 2 جنوری 1959 ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
جلسہ سالانہ کے موقع پر موسم کا سوال ایسا ہوتا ہے جو انسانی اختیار میں نہیں ہوتا اور نہ اس کے
متعلق کوئی تدبیر کارگر ہو سکتی ہے۔ اس دفعہ جلسہ سالانہ سے قبل اتنی بارش ہوئی کہ منتظمین گھبرا گئے اور
انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ تمام تنور خراب ہو گئے ہیں اب ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کریں۔ صرف
یہی ہو سکتا ہے کہ لنگر خانہ کے تنوروں پر گزارہ کیا جائے اور مہمانوں کو تلقین کی جائے کہ وہ تھوڑے کھانا پر
اکتفا کر لیں ۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے عاجز بندوں کی دُعاؤں کو قبول کیا اور بارش کے بعد جلسہ سالانہ کے
ایام بڑے آرام سے گزر گئے اور منتظمین نے مہمانوں کو کھانا بھی سہولت سے کھلا لیا۔
مجھے یاد ہے جب سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الہام الہی سے جلسہ سالانہ

1959ء
304
خطبات محمود جلد نمبر 39
کی بنیاد رکھی ہے صرف 1928ء میں 28 دسمبر کو جلسہ کے موقع پر بارش ہوئی۔ جب بارش قریباً سارا
دن جاری رہی تو میں نے ایک اعلان لکھا جس میں یہ ذکر کیا کہ چونکہ بارش کی وجہ سے سب دوستوں کا ن
ایک جگہ جمع ہو کر دعا کرنا مشکل ہے اس لیے سوا پانچ بجے میں دُعا کروں گا سب دوست اپنے اپنے
کمروں میں اُس وقت دُعا میں شامل ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے کہ ابھی اُس اعلان کی نقلیں
ہی ہو رہی تھیں کہ بارش بند ہوگئی اور اُس نے مجھے قریباً دو گھنٹہ تک اس امر پر تقریر کرنے کی توفیق عطا
فرمادی کہ قرآن کریم پڑھنے پڑھانے اور اُس کے مطالب کے سمجھنے کے لیے کن امور پر غور کرنا
ضروری ہے۔ اگر چہ اس تقریر کے دوران میں بھی تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد بارش ہوتی رہی مگر لوگ
شوق سے بیٹھے رہے اور اس طرح ہمارا جلسہ بخیر و خوبی گزر گیا۔
اسی طرح 1946ء کے جلسہ سالانہ میں بھی آخری روز شدید بارش ہوئی مگر پھر بھی اللہ تعالیٰ
نے مجھے تقریر کرنے کی توفیق عطا فرمادی۔ غرض اللہ تعالیٰ نے ہر جلسہ پر فضل کیا اور بارش کی وجہ سے
اس میں کوئی روک پیدا نہیں ہوئی۔ جلسہ سالانہ کے بعد بالعموم سردی زیادہ ہو جاتی ہے۔ چنانچہ اس
دفعہ بھی سردی زیادہ ہو گئی ہے اس لیے جلسہ کی تقریروں اور ملاقاتوں کی وجہ سے جو کوفت مجھے ہوئی اور ملاقاتوں کی وجہ سے جو وفت
اُسے دور کرنے کا بہت کم موقع ملا۔ اس کے علاوہ مجھے ٹانگ میں درد کی تکلیف تھی اور زبان پر زخم تھے۔ درد کی
میرا خیال تھا کہ غالباً میں جلسہ سالانہ کے موقع پر تقریریں نہیں کر سکوں گا لیکن خدا تعالی کے فضل سے
میں نے جلسہ پر پچھلے سال سے بھی لمبی تقریریں کی ہیں اور اس کے باوجود گو ابھی تکلیف موجود ہے
لیکن خراش اور زخم زیادہ نہیں ہوئے اور جو تکلیف باقی ہے وہ بھی خدا تعالیٰ نے فضل کیا تو دور ہو جائے
گی۔ گھبراہٹ اس وجہ سے ہے کہ ٹانگ کی تکلیف پر دسواں مہینہ جا رہا ہے اور ابھی تک یہ تکلیف دور
نہیں ہوئی۔ ایسا نہ ہو کہ یہ تکلیف مزمن 1 ہو جائے لیکن اگر خدا تعالیٰ نے فضل کیا اور سردی کم ہو گئی تو
جہاں عام کمزوری دور ہو جائے گی وہاں ٹانگ کی درد میں بھی کمی آجائے گی اور جسم میں بھی طاقت پیدا
ہو جائے گی۔ موجودہ بیماری کی وجہ سے میں زیادہ چل پھر نہیں سکتا لیکن اس سے پہلے میں جب مری
میں تھا تو دو دو میل تک سیر کے لیے چلا جاتا۔ جابہ آیا تو وہاں ایک میل تک چلنا بھی دوبھر معلوم ہوتا تھا
بلکہ بعض دفعہ دو تین فرلانگ چلنے سے تکلیف محسوس ہوتی تھی۔ گرمی کے آنے پر جسم میں طاقت آ گئی تو
میں پھر اِنْشَاءَ اللہ چلنے پھرنے لگوں گا جس سے صحت میں فرق پڑ جائے گا۔ سارا دن بیٹھے رہنے

1959ء
305
خطبات محمود جلد نمبر 39
سے صحت پر کوئی اچھا اثر نہیں پڑتا۔ جو شخص ہر وقت بیٹھا رہتا ہے اس کی صحت بگڑ جاتی ہے۔ اس لیے
جب تک مجھے چلنے پھرنے کی توفیق تھی میری طبیعت بحال رہتی تھی۔ اب بھی جب میں چلنے پھرنے
لگوں گا تو طبیعت سنبھلنی شروع ہو جائے گی۔
بہر حال اللہ تعالیٰ نے اس جلسہ کے موقع پر ہمیں سمجھایا ہے کہ سارے کام خدا تعالیٰ ہی کرتا
ہے اور جب ہمارے سب کام اللہ تعالیٰ نے ہی کرنے ہیں تو ہماری جماعت کو ہمیشہ اپنی نظر خدا تعالیٰ
پر رکھنی چاہیے۔ وہی جماعت کی ترقی اور اسلام کو دوبارہ غالب کرنے کے سامان کرے گا۔ اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت سب سے زیادہ مظلوم اسلام ہے اور باوجود اس کے کہ اسلام نے سارے
ادیان کی تعریف کی ہے اور تمام پچھلے انبیاء کی عزت کی ہے ان انبیاء کی امتوں کے لوگ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے ہیں۔ یہ چیز اللہ تعالیٰ کی غیرت کو جوش میں لائی اور اُس
نے آپ لوگوں کو اس لیے کھڑا کیا کہ اسلام کی خوبیاں بتا کر اور اس بات کو روشن کر کے کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء کی امتوں پر مہربان تھے آپ کی عزت کو دوبارہ دنیا میں قائم کریں۔ یہ
بات یا درکھیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت قائم ہونے سے ہی خدا تعالیٰ کی عزت دنیا میں
قائم ہوگی ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ ایک بالا ہستی ہے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کی
ہستی اور اس کی عظمت کو دنیا می محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی قائم کیا تھا۔ جنگ بدر کے موقع پر
جب مسلمانوں پر کفار کا زور بڑھ گیا تو اُس وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعا کی وہ یہی
تھی کہ اے اللہ ! اگر یہ مختصر سا گروہ جو تیرے نام کو دنیا میں بلند کر رہا ہے ہلاک ہو گیا تو قیامت تک دنیا
میں تیرا نام لینے والا کوئی نہیں رہے گا ۔ 2- بیشک خدا، خدا ہی ہے اور بندہ، بندہ ہی ہے لیکن اس میں بھی
کوئی شبہ نہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کی عزت کو دنیا میں قائم کیا تھا اور اگر دنیا میں
خدا تعالیٰ کا نام باقی رہ سکتا ہے تو اسی صورت میں رہ سکتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسلام باقی
رہے۔
پس اپنی جانوں کی خاطر ہی نہیں بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ کی خاطر ہمیں
یہ دُعائیں کرتے رہنا چاہیے کہ اے اللہ ! جو کچھ ہم کر رہے ہیں اس سے صرف ہمیں عزت حاصل نہیں

1959ء
306
خطبات محمود جلد نمبر 39
ہوتی بلکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور تیری ذات کو بھی عزت حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے تو
ہماری مدد فرما اور ہماری تائید میں اپنے فرشتوں کو نازل فرما، تا تیرا نام بھی اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی دنیا میں روشن ہو اور قرآن کریم کی صداقت دنیا پر ظاہر ہو۔
الفضل حیکم فروری 1959 ء )
1 : مزمن : پرانا ، دیر بینہ، کہنہ ( خصوصًا مرض ) ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 17 صفحہ 940
)کراچی 2000ء
2 : صحيح مسلم كتاب الجهاد باب الامداد بالملائكة في غزوة بدر و اباحة الغنائم

آج 10 میں سے 10 باقی