بھارتی اخبار 'پرتاپ' نے میری جلسہ سالانہ والی تقریر کو نہایت بگاڑ کے پیش کیا ہے
1959ء
307
(37)
خطبات محمود جلد نمبر 39
بھارتی اخبار پرتاپ“ نے میری جلسہ سالانہ والی تقریر کو
نہایت بگاڑ کر پیش کیا ہے
جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت ہے وہی اس کی حفاظت کرے گا
(فرموده 9 جنوری 1959 ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج صبح دفتر حفاظت مرکز قادیان نے بھارتی اخبار پرتاپ“ کا ایک کٹنگ میرے پاس
بھجوایا ہے جس میں اُس نے میری جلسہ سالانہ والی تقریر کو نہایت بگاڑ کر پیش کیا ہے۔ آج میں اس کے
متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔
میں نے جلسہ کے موقع پر کہا تھا کہ ہمارے ہاتھ میں تلوار تو ہے نہیں کہ ہم اس کے زور پر
قادیان فتح کرلیں۔ قادیان کے دروازے اگر کھلے تو وہ اللہ تعالیٰ ہی کھولے گا۔ اور اگر خدا تعالیٰ
پاکستان پر رحم کرے گا اور اس کی مدد کرنا چاہے گا تو وہ علاقے جہاں سے ہم ہجرت کر کے آئے ہیں وہ
پاکستان کو پھر دلا دے گا۔ اتنی بات تو اُس نے ٹھیک لکھی ہے۔
باقی میں نے کہا تھا کہ ہندوستان کے احمدی بھارتی حکومت کے وفادار ہیں۔
1959ء
308
خطبات محمود جلد نمبر 39
حکومت پاکستان نے سکھوں کو جو جماعت احمدیہ سے بہت زیادہ طاقتور ہیں سینکڑوں کی تعداد میں
ننکانہ صاحب آنے کی اجازت دی ہے۔ پھر کوئی وجہ نہیں کہ بھارتی حکومت احمدیوں کو جلسہ سالانہ کے
موقع پر قادیان جانے کی اجازت نہ دے حالانکہ وہ بہت کمزور ہیں اور ان میں اتنی طاقت نہیں کہ
حکومت ہندوستان ان سے کوئی خطرہ محسوس کرے۔ اس کی بجائے پر تاپ“ نے یہ لکھا ہے کہ گویا میں
نے کہا ہے کہ بھارت قادیان اور اس کے ارد گرد کا علاقہ پاکستان کو واپس کردے۔
اول تو یہ بات غلط ہے۔ میں نے اپنی تقریر میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ لیکن اگر یہ صحیح بھی
ہوتی تب بھی میں پاکستانی ہوں اور پاکستانی ہونے کی صورت میں میں اگر یہ مشورہ حکومت ہندوستان
کو دوں کہ وہ ایک علاقہ جس میں مسلمان بستے تھے پاکستان کو دے دے تو اس میں کیا حرج ہے
جبکہ خود بعض ہندوستانی بھی انہیں یہ مشورہ دے رہے ہیں ۔ ہندوستان کی مشہور سوشل لیڈر
مس مرد ولا سارا بائی (MRIDULA SARABHAI) 1 نے بھی یہ مشورہ دیا ہے کہ بھارت
کشمیر کو آزاد کر دے۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ کشمیر پاکستان کو دے دیا جائے ۔ مس مرد ولا سارا بائی
ہندوستان کی مشہور لیڈر ہے اور گاندھی جی کی بہت دوست ہے۔ تقسیم ملک کے بعد گاندھی جی نے اس
عورت کو اپنا نمائندہ بنا کر میرے پاس بھیجا تھا اور وہ مجھے رتن باغ لاہور میں ملی تھیں ۔ اس کے ساتھ
مسٹر پنجابی انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر بھی تھے۔ اس نے مجھے کہا کہ سنا ہے کہ احمدی کشمیر میں لڑ رہے ہیں؟
میں نے کہا اِس میں کیا حرج ہے؟ پاکستانی احمدی اگر پاکستان کی طرف سے لڑ رہے ہیں تو بھارت کو
اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔ جب ہندوستانی احمدی ہندوستان کی مدد کرتے ہیں تو پاکستانی احمدی
اگر پاکستان کی مدد کریں تو اس میں کیا حرج ہے؟ میں نے اُسے یہ بھی بتایا کہ نہ صرف پاکستانی احمدی
کشمیر کے لیے لڑ رہے ہیں بلکہ احمدی رضا کاروں کا افسر میرا اپنا بیٹا ہے جو میرے حکم سے وہاں گیا ہوا
ہے۔ بعد میں وہ مسٹر پنجابی کو لے کر باہر چلی گئی اور مجھ سے اُس نے کہا میں نے آپ سے ایک
پرائیویٹ بات کرنی ہے۔ چنانچہ واپس آ کر اُس نے مجھ سے کہا کہ گاندھی جی نے مجھے آپ کے پاس
بھیجا ہے اور دریافت کیا ہے کہ کیا آپ اپنے آپ کو ہندوستانی سمجھتے ہیں یا پاکستانی ؟ میں نے اُن سے
کہا آپ میری طرف سے گاندھی جی کو کہہ دیں کہ اس میں شبہ نہیں کہ ہم پہلے ہندوستانی تھے لیکن آپ
لوگوں نے پولیس اور عوام سے ہم پر حملہ کروایا اور قادیان سے نکالا ۔ اب ہم ہندوستان سے نکل آئے
1959ء
309
خطبات محمود جلد نمبر 39
ہیں اور پاکستان نے ہمیں پناہ دی ہے۔ اب کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان کی مخالفت
کریں اور اس کی حمایت اور مدد نہ کریں؟ اس صورت میں کیا ہم سمندر میں جا کر ڈوب مریں؟
مس مرد ولا سارا بائی نے مجھ سے کہا گاندھی جی چاہتے ہیں کہ آپ بیشک ہندوستان آجائیں حکومت
کچھ نہیں کہے گی۔ میں نے اُن سے کہا میں قیدی بن کر ہندوستان میں نہیں رہنا چاہتا میں ایک تبلیغی
جماعت کا خلیفہ ہوں جو دنیا کے ہر حصہ میں پھیلی ہوئی ہے۔ اگر میں اکیلا قادیان آ جاؤں تو میں اسے
برداشت نہیں کر سکتا۔ ہاں اگر گاندھی جی یہ اعلان کر دیں کہ قادیان اور اُس کے اردگرد کے علاقہ کے
سب مسلمان ہندوستان واپس آ جائیں اور اُن کی جائیدادیں انہیں واپس دے دی جائیں گی اور انہیں
امن سے وہاں زندگی گزارنے کی اجازت دی جائے گی تو پھر میں بیشک واپس آ سکتا ہوں ۔
پھر ہمارا ایک وفد دہلی گیا تو مس مرد ولا سارا بائی نے کہا میں چاہتی تھی احمدیوں کی مدد کروں
لیکن جب میں نے دیکھا کہ احمدی کشمیر میں لڑ رہے ہیں تو میں نے اس خیال کو ترک کر دیا۔ اللہ تعالیٰ کی
حکمت ہے کہ اسی عورت نے جس نے ہمارے کشمیر میں لڑنے پر خفگی کا اظہار کیا تھا خود لکھا ہے کہ
بھارت کو چاہیے کہ کشمیر پاکستان کو واپس کر دے اور پنڈت نہرو نے اس کے متعلق تقریر میں کہا ہے کہ
اتنی ضدی عورت میں نے کوئی نہیں دیکھی۔ ہم نے اسے سمجھایا ہے اور پھر دھمکی بھی دی ہے کہ تمہیں
نظر بند کر دیا جائے گا مگر وہ باز نہیں آتی ۔ لیکن وہ عورت باز بھی کیسے آسکتی ہے، وہ گاندھی جی کی چیلی
ہے اور ہر وقت اُن کے پاس رہتی تھی۔
جب میں 1946ء میں گاندھی جی کو ملنے دہلی گیا تو ملاقات کے دوران میں دو عورتیں
گاندھی جی کے پاس بیٹھی تھیں جن کا چہرہ میری باتوں پر غصہ سے سرخ ہو رہا تھا۔ جب وہ میرے پاس
رتن باغ میں آئی تو میں نے اُس سے پوچھا کہ میری ملاقات کے وقت گاندھی جی کے پاس کونسی دو
عورتیں بیٹھی ہوئی تھیں ؟ اس نے کہا ایک تو میں تھی اور ایک ڈاکٹر عورت تھی۔ میں نے کہا پھر تم مجھ پر
غصہ کیوں ہورہی تھیں ؟ انہوں نے کہا غصہ کیوں نہ ہوتی آپ میرے گوڑ وے سے بحث کر رہے تھے۔
میں نے کہا گاندھی جی نے تو میری بات مان لی تھی پھر تمہارے غصہ ہونے کی کیا وجہ تھی ؟ اُس نے کہا
گاندھی جی نے بیشک آپ کی بات مان لی تھی لیکن ہم نے تو نہیں مانی تھی۔ بہر حال وہ عورت گاندھی جی
کی دوست اور چیلی تھی اور ہندوستان میں بہت مقبول تھی لیکن اس کے باوجود اس نے یہ لکھا ہے کہ
1959ء
310
خطبات محمود جلد نمبر 39
بخشی حکومت کو توڑ دیا جائے اور عبد اللہ کی گورنمنٹ قائم کی جائے اور کشمیر کو آزاد کر دیا جائے ۔ اب اگر
ہندوستان کی ایک باشندہ اور گاندھی جی کی دوست اس قسم کا مشورہ دے سکتی ہے کہ کشمیر کو آزاد کر دیا
جائے جس کے معنے یہ ہیں کہ اسے پاکستان کو واپس کر دیا جائے تو ایک پاکستانی اگر یہ مشورہ دے کہ
قادیان اور اُس کے نواحی علاقے پاکستان کو دے دیئے جائیں تو اس میں کیا حرج ہے؟ زیادہ سے
زیادہ اس کے یہی معنے ہو سکتے ہیں کہ پنڈت نہرو اور اُن کی پارلیمنٹ اس بارہ میں اپنا اختیار استعمال
کرے۔ اور اگر وہ اپنا اختیار استعمال نہیں کرتے تو وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ غلط مشورہ ہے ہم اسے ماننے
کے لیے تیار نہیں ۔
بہر حال اس بات پر غصہ ہونا اور یہ طعنہ دینا کہ ہم نے احمدیوں کو قتل نہیں کیا اور انہیں مارا نہیں
درست نہیں ۔
اس موقع پر مجھے وہ واقعہ یاد آتا ہے کہ جب حضرت موسی علیہ السلام فرعون کے پاس
خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچانے گئے تو اس نے کہا کہ کیا تجھے یاد نہیں کہ تو بچہ تھا اور ہم نے تیری پرورش کی؟
انہوں نے کہا اگر تو نے مجھے بچپن میں پالا ہے تو کونسا احسان کیا ہے۔ تم نے میری قوم کو سینکڑوں سال ے ہے تو ہے تم نے میری کو
سے غلام بنایا ہوا ہے ۔ 3 یہاں بھی یہی صورت ہے۔ بھارت کے سارے احمدی جو ہزاروں کی تعداد
میں ہیں بھارتی حکومت کی خدمت کر رہے ہیں ، اُسے ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور مختلف ملازمتوں میں ہیں، ہیں
خدمت کر رہے ہیں۔ اگر اس کے بدلہ میں ہندوستان کی حکومت نے قادیان کے چند احمدیوں کو قتل
نہیں کروایا یا مارا نہیں تو کیا احسان کیا ہے؟ فرعون کی طرح وہ یہ بات بھول گئے کہ وہاں بھارتی
احمد یوں کی ہزاروں کی وفادار جماعت موجود ہے لیکن اپنی بات یاد رکھی کہ ہم نے قادیان کی جائیداد
واگزار کردی ہے اور احمد یوں کو قتل نہیں کیا۔ کیا بھارتی احمدیوں کی خدمات کا یہ بدلہ دیا گیا ہے کہ اُن میں
سے چند آدمیوں کی جانیں نہیں لی گئیں؟ کیا کوئی مہذب حکومت اس بات کو برداشت کر سکتی ہے کہ وہ
اپنی رعایا کو قتل کر دے؟ اس سے تو وہ ساری دنیا میں بدنام ہو جائے گی ۔ ہاں اُن کا یہ احسان ہے کہ
انہوں نے میری کوٹھی دارالحمد جس کے ایک سو چھوٹے بڑے کمرے ہیں اور کئی لاکھ کی جائیداد ہے ایک
پناہ گزیں کو پندرہ روپیہ ماہوار کرایہ پر دے دی تھی۔ اگر وہ کوٹھی لاہور میں ہوتی بلکہ میں کہتا ہوں کہ وہ
چنیوٹ میں بھی ہوتی تو پانچ چھ سوروپیہ کرایہ پر چڑھ جاتی۔ پھر انہوں نے چودھری ظفر اللہ خان صاحب
1959ء
311
خطبات محمود جلد نمبر 39
کی کوٹھی پانچ روپے کرایہ پر دے دی تھی۔ بعد میں انہوں نے کوٹھی تو خالی کرالی مگر یہ کہہ دیا کہ ہم نے
اسے گورنمنٹ کے مہمانوں کے لیے وقف کر دیا ہے۔ یہ کونسا احسان ہے جو اس وقت جتایا جا رہا ہے؟
ہندوستانی گورنمنٹ نے ہم پر کوئی احسان نہیں کیا۔ ہاں ! ہم نے اُس کے موجودہ لیڈروں پر کئی احسان
کیے ہیں۔ پھر اپنے ابتدائی دور میں خود کانگرس بھی ہم سے مدد حاصل کرتی رہی ہے۔ اگر وہ اس بات کا
انکار کرے تو میں اب بھی اس بات کو ثابت کرنے کے لیے تیار ہوں ۔ ڈاکٹر بھار گوا 4 جو مشرقی پنجاب
کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں ایک دفعہ میرے پاس آئے اور انہوں نے کانگرس کے انگریزی اخبار کے لیے
مجھ سے مدد مانگی اور میں نے اُن کو مدد دی اور گو وہ اخبار جاری نہ ہوا یا جاری ہوا تو بعد میں بند ہو گیا مگر
ہم نے اُن کو مدد دے دی۔ بہر حال ہم ہمیشہ کانگرس پر احسان کرتے رہے ہیں اور گاندھی جی اس بات
کو خوب جانتے تھے اور سمجھتے تھے کہ احمدیوں کے تعاون کے بغیر کام نہیں چلے گا۔
جب میں 1924ء میں ولایت گیا تو لوگوں نے مجھ سے کہا کہ آپ گاندھی جی سے کیوں
نہیں ملے؟ آپ اُن سے مل لیں۔ اس پر میں نے انہیں تار دی کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں ۔ وہ
شریف آدمی تھے۔ انہوں نے جواب دیا کہ میں اس وقت دہلی میں ہوں اس لیے آپ یہیں آ کر مجھ
سے مل لیں۔ مجھے اطلاع مل چکی تھی کہ میری بیوی امتہ الحی مرحومہ بہت بیمار ہیں اس لیے میں دہلی نہیں
جا سکتا تھا۔ میں نے انہیں لکھا کہ میں دہلی بعض وجوہات کی بناء پر نہیں ٹھہر سکتا۔ ہاں میرا جہاز بمبئی
ٹھہرے گا۔ اگر بمبئی میں ملاقات کی صورت پیدا ہو جائے تو بہتر ہوگا ۔ گاندھی جی نے میرا اتنا لحاظ کیا
کہ بمبئی آگئے اور وہاں ہماری پہلی ملاقات ہوئی۔ بعد میں شملہ میں ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ مولانا محمد علی
صاحب جو ہرا بھی کانگرس میں ہی شامل تھے اُن کے بھائی مولانا شوکت علی صاحب مرحوم بہت جو شیلے
تھے۔ جب گاندھی جی نے مجھ سے کہا کہ آپ کانگرس میں شامل کیوں نہیں ہوتے؟ تو میں نے انہیں
جواب دیا کہ ہم تو مذہبی جماعت ہیں ۔ لیکن اگر سیاست کا سوال ہو تو میں کانگرس میں کیسے شامل ہو سکتا
ہوں؟ مسٹر محمد علی صاحب جناح کو آپ نے کانگرس سے صرف اس لیے نکال دیا ہے کہ انہوں نے
کہہ دیا کہ میں کھدر نہیں پہنتا۔ وہ آپ سے اس بارہ میں متفق نہیں تھے۔ اُن کا خیال تھا کہ ملک مشینوں
کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔ جب آپ اس قدر جبر کرتے ہیں تو میں کانگرس میں کس طرح شامل ہو سکتا
ہوں؟ ہاں !! ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ اس بات کے لیے رستہ کھلا رکھیں کہ گو ہم
1959ء
312
خطبات محمود جلد نمبر 39
سیاسی جماعت نہیں مگر جب کبھی ہمیں کثرت حاصل ہو تو ہم کانگرس پر قبضہ حاصل کر سکیں۔ اس پر مولانا
شوکت علی صاحب جو پاس ہی تھے مجھ سے جھگڑ پڑے۔ گاندھی جی نے انہیں چپ کرایا اور کہا انہوں
نے جو کچھ کہا ہے درست کہا ہے۔ پھر گاندھی جی نے مجھ سے کہا آپ کانگرس کی اصلاح کا مشورہ
دیں۔ میں نے کہا میرے پاس کانگرس کی کانسٹی ٹیوشن نہیں میں اس کی اصلاح کا مشورہ کیسے دے سکتا
ہوں؟ اُنہوں نے مجھ سے وعدہ کیا کہ میں کانسٹی ٹیوشن آپ کو بھیج دوں گا۔ لیکن بعد میں شاید وہ بھول
گئے یا ان کے سیکرٹری سے فروگزاشت ہوئی اور انہوں نے کانسٹی ٹیوشن مجھے نہ بھیجی۔ بہر حال انہوں
نے اُس وقت مولانا شوکت علی سے کہا کہ آپ ناراض نہ ہوں یہ درست کہتے ہیں۔ جب تک انہیں یہ
آزادی نہ ہو کہ وہ کسی وقت کثرت حاصل ہونے پر کانگرس پر قبضہ کر سکیں وہ کانگرس میں کیسے شامل
ہو سکتے ہیں۔ میں نے اُنہیں یہی کہا تھا کہ جب تک یہ آزادی حاصل نہ ہو کانگرس آل انڈیا کانگرس
نہیں کہلا سکتی ۔ وہ ہندوستان کی اکثریت کی نمائندہ تو کہلا سکتی ہے مگر ہندوستان کی نمائندہ نہیں کہلا سکتی ۔
ہندوستان کی نمائندہ کہلانے کی وہ تبھی مستحق ہو سکتی ہے جب ہندوستان کے تمام افراد کو اس میں برابر کا
حصہ لینے کا اختیار ہو۔
پھر یہی اخبار جس نے میری تقریر کو بگاڑ کر شائع کیا ہے اس کے بانی مہاشہ کرشن کے کیریکٹر
اور ان کی لڑکی کے کیریکٹر پر ایک آریہ اخبار نے حملہ کیا تو اگر چہ یہ اخبار ہیں سال سے ہمارا مخالف رہا
تھا میں نے آریوں کی اس حرکت پر احتجاج کیا اور لکھا کہ کسی شریف اور معزز آدمی کے گھر کے حالات
شائع کرنا اور اُس پر گندا چھالنا اخلاق کے صریح خلاف ہے۔ میرے اس احتجاج پر خود مہاشہ کرشن نے
اس مضمون کو اپنے اخبار میں شائع کیا اور ہمارے اس نیک سلوک کی تعریف کی۔ اگر مہاشہ کرشن زندہ
ہوں ( اور میں نے سنا ہے کہ وہ زندہ ہیں ) تو میں اُن سے پوچھتا ہوں کہ اُس زمانہ میں تو آپ نے
ہماری تعریف کی تھی کہ ہم نے باوجود شدید مخالفت کے آپ کی تائید میں مضامین لکھے لیکن آج آپ
اس واقعہ کو بھول گئے اور آپ کا اخبار بجائے اس کے کہ ہمارے لیے غیرت دکھائے ہم پر حملہ کرتا ہے
ہے۔ ہم نے تو ہندوستان کی حکومت سے صرف یہ کہا تھا کہ ہمیں ہر سال جلسہ سالانہ کے مور پر قادیا
جانے کی اجازت دے دیا کرو اور ہمارے جانے میں روک نہ ڈالا کرو اور میں نے ذکر کیا تھا کہ کئی
سال سے ہندوستان کی حکومت نے ہمیں قادیان جانے کے لیے ویزا نہیں دیا۔ اس سال جب
1959ء
313
خطبات محمود جلد نمبر 39
جلسہ سالانہ گزر گیا تو ہندوستان کی حکومت نے پاکستان کی گورنمنٹ کی معرفت ہمیں یہ اطلاع دی کہ
اب ہم آپ لوگوں کو ویزا دینے کے لیے تیار ہیں لیکن اُس وقت قادیان کا جلسہ سالانہ گزر چکا تھا اور
اس سہولت سے ہم کوئی فائدہ نہیں اُٹھا سکتے تھے۔ میں نے یہ کہا تھا کہ جب پاکستان کی گورنمنٹ
سینکڑوں سکھوں کو جو احمدیوں سے طاقتور ہیں ننکانہ صاحب آنے کی اجازت دے دیتی ہے تو کیا وجہ
ہے کہ ہندوستانی حکومت احمدیوں کو جو سکھوں سے کمزور ہیں اور ان سے اُسے کوئی خطرہ نہیں اپنے
ملک میں جانے کے لیے ویزا نہیں دیتی ؟ جبکہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ ہم کسی غیر حکومت کے خلاف اپنی
حکومت کے پاس بھی کوئی رپورٹ نہیں کرتے۔
بہر حال ہمارے پاس کوئی طاقت نہیں خدا تعالیٰ ہی قادیان کا رستہ کھول دے تو کھول دے۔
اب اگر خدا تعالیٰ نے قادیان کا رستہ کھول دیا تو پنڈت نہرو اور اُن کی حکومت کیا کر سکتی ہے۔ لیکن اگر وہ
در
خوشی سے ایک کمزور اور امن پسند جماعت کے افراد کو ان کے مذہبی مرکز میں جانے کی اجازت دے دیا
کرے تو اُس کی یہ حرکت دنیا میں اُس کی عزت کا موجب ہوگی ۔ اور اگر وہ ایسا نہیں کرے گی تو وہ دنیا
کی نظروں میں ذلیل ہوگی۔ بہر حال مظلوم اور کمزور کی مدد د نیا کیا ہی کرتی ہے۔
میں جب علاج کے لیے انگلستان گیا تو رستہ میں شام میں کچھ دیر کے لیے ٹھہرا۔ وہاں
ایک عورت مجھے ملنے کے لیے آئی ۔ اُس نے بتایا کہ حکومت اسرائیل میرے خاوند کو یہاں آنے
نہیں دیتی ۔ اس کے بعد جب میں انگلستان گیا تو ایک اخبار کا نمائندہ مجھے ملنے کے لیے آیا۔ اُس
اخبار کی اشاعت دس لاکھ تھی اور اب دس لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ اُس سے میں نے سرسری ذکر کیا تو
اُس نے کہا یو۔این۔او میں میرے تعلقات ہیں، اگر آپ کوائف مہیا کر دیں تو میں
اسرائیل گورنمنٹ سے جواب طلب کرواؤں گا۔ میں نے کہا میں کوائف تو مہیا کر سکتا ہوں مگر میں
سیاسی آدمی نہیں ہوں اور کسی قوم سے میں ٹکر لینا نہیں چاہتا۔ ہمارا خدا موجود ہے اگر وہ مدد دینا چاہے
تو اسرائیل کی حکومت کو ہی نرم کر سکتا ہے اور اس طرح ناجائز قسم کی پابندیاں اٹھائی جاسکتی ہیں۔
اسی طرح اگر اللہ تعالیٰ پنڈت نہرو اور ان کی حکومت کو نرم کر دے اور ان کے دلوں پر اثر ڈال
دے اور وہ احمدیوں سے نیک سلوک کرنے لگ جائیں تو پر تاپ کیا کر سکتا ہے۔ لیکن اگر پرتاپ کے
ایڈیٹر کو اس بات کا خیال ہے کہ وہ حکومت کو ہمارے خلاف اکسا کر ہمارے لیے مشکلات پیدا کرنے
1959ء
314
خطبات محمود جلد نمبر 39
میں کامیاب ہو جائے گا تو اُسے یا د رکھنا چا۔ چاہیے کہ جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت ہے۔
پر تاپ جس حکومت کے کھونٹے پر ناچ رہا ہے اُس کی گردن بھی اُسی طرح خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے
جس طرح ایک کمزور سے کمزور انسان کی گردن ۔ وہ اپنے ملک سے غداری کر رہا ہے اور اُسے خدا تعالیٰ
سے لڑا رہا ہے اور اُس کا ملک۔ یقیناً خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں شکست کھائے گا جیتے گا نہیں ۔ فرعون
حضرت موسی علیہ السلام سے لڑنے کے لیے تیار ہو گیا تھا تو کیا وہ جیت گیا تھا ؟ جیتے حضرت موسی
علیہ السلام ہی تھے اور شکست فرعون کو ہی نصیب ہوئی تھی۔ اسی طرح اگر بھارت پر تاپ کے کہنے پر
خدا تعالیٰ سے لڑائی کرنے کے لیے تیار ہو گیا تو اُسے اس کے مقابلہ میں حقیر چوہے کی طرح گرنے کے
لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔ بہر حال پرتاپ اپنے ملک سے غداری کر رہا ہے اور ہندوستان کی حکومت کو
خدا تعالیٰ سے لڑانا چاہتا ہے۔ اور اگر ہندوستان کی حکومت پر تاپ کی بات مان لے گی تو وہ یادرکھے
خدا تعالیٰ کی غیرت بھڑ کے گی اور اُس کی فوجیں میدان میں اُتر آئیں گی۔ ہندوستان کی آبادی گو
پینتالیس کروڑ کی ہے لیکن خدا تعالیٰ کا ایک فرشتہ بھی اس ساری آبادی پر غالب آ سکتا ہے۔ پس اگر
خدا تعالیٰ فرشتوں کی فوجیں نازل نہ کرے صرف ایک فرشتہ ہی اُتار دے تو وہ بھارت کو غارت کر دے
گا۔ عاد اور ثمود کی عظیم قو میں خدا تعالیٰ کی جماعتوں سے ٹکرائیں تو کیا وہ قائم رہیں؟ خدا تعالیٰ نے انہیں
تباہ کر کے رکھ دیا۔ پھر بھارت کی خدا تعالیٰ کے سامنے حیثیت ہی کیا ہے۔ اگر اس نے سر اٹھایا تو اس کا
حشر بھی عاد اور ثمود کا سا ہوگا ۔ بہار میں جب زلزلہ آیا تو اُس وقت کانگرس موجود تھی ۔ پھر کیا اُس نے کا سا ہوگا۔
بہار کو بچا لیا تھا ؟ پنجاب میں زلزلہ آیا تو کیا اُس وقت کانگرس نے پنجاب کو بچا لیا تھا ؟ اب بھی اگر
خدا تعالیٰ کوئی زلزلہ بھیج دے تو بھارت کو کون بچا سکتا ہے؟ خدا تعالیٰ کے غضب سے صرف ایک ہی چیز
بچاسکتی ہے اور وہ استغفار اور ظلم سے اجتناب کرنا ہے۔ اگر ہندوستان کو یہ خیال ہے کہ اُس کے ساتھ
بڑی طاقتیں ہیں تو یہ بات اُسے فائدہ نہیں دے سکتی۔ اگر ساری دنیا بھی اُس کے ساتھ ہو تب بھی وہ بیچ
نہیں سکتا۔ خدا تعالی بڑی سے بڑی طاقت کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر سکتا ہے۔ مثلاً روس اگر چاند پر
راکٹ پھینکنے میں کامیاب بھی ہو جائے تو کیا ہوا ۔ جس خدا نے چاند اور دوسرے سیاروں کو پیدا کیا ہے
وہ روس کو بھی تباہ کر سکتا ہے۔ بہر حال خدا تعالیٰ کا مقابلہ اچھا نتیجہ نہیں پیدا کیا کرتا۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر
غالب ہے، زمین اور آسمان اُس کی مٹھی میں ہیں اور روس تو دنیا کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ وہ تو سا حصہ ہے۔ وہ تو چاند پر
1959ء
315
خطبات محمود جلد نمبر 39
راکٹ پھینکنے پر فخر کر رہا ہے لیکن خدا تعالیٰ کی مٹھی میں سب چیزیں ہیں ۔ وہ چاند اور دوسرے سیاروں کو
بھی پیس سکتا ہے اور جب وہ چاند اور دوسرے سیاروں کو بھی پیس سکتا ہے تو وہ کسی ملک کو بھی ، چاہے وہ
روس ہی ہو پیس سکتا ہے۔
پس کسی طاقت کی مدد پر ہندوستان کا غرور اور فخر کرنا لغو بات ہے۔ اگر مشرق اور مغرب
کی ل کی تمام طاقتیں بھی بھارت کی مدد کریں تو وہ خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں جیت نہیں سکتا ۔ وہ اس کے
مقابلہ میں بہر حال تباہ ہوگا ۔ اُس کے لیے تباہی سے بچنے کا صرف ایک ہی رستہ ہے کہ وہ کمزوروں
پر ظلم نہ کرے اور ان کے مذہبی معاملات میں دخل نہ دے۔ بہر حال خدا کے مقابلہ میں اپنے ملک کی
حکومت کو کھڑا کرنا اُس سے غداری کرنے کے مترادف ہے۔ پرتاپ ہم پر اعتراض کر رہا ہے
لیکن دراصل وہ اپنی حکومت کو خدا کے مقابلہ میں کھڑا کر رہا ہے۔ ہم ہندوستان کے دشمن نہیں
پر تاپ ہندوستان کا دشمن ہے جو اسے ایسے مقام پر کھڑا کرنا چاہتا ہے جہاں وہ خدا تعالیٰ کے عذاب
سے بچ نہیں سکتا۔ میں پرتاپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ میرے احسان کو یاد رکھے اور جماعت کے
خلاف غلط پروپیگنڈا کرنے سے باز آئے ۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے جب آریوں نے اس پر
رکیک حملے کیے تھے تو میں نے اُن کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اب پرتاپ اس بات کو تو بھول گیا اور
اسے صرف یہ بات یادرہ گئی کہ ہم نے قادیان میں احمدیوں کو قتل نہیں کیا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ کسی کے ہاں کوئی مہمان آیا۔ میزبان کی
نے مہمان کو ن کی بہت خاطر مدارات کی اور کہا آپ کا یہ احسان تھا کہ آپ میرے گھر آئے اور مجھے
خدمت کا موقع دیا لیکن مجھے افسوس ہے کہ میں آپ کی پوری خدمت نہیں کر سکا۔ مہمان کہنے لگا آپ
مجھ پر اتنا احسان نہ جتائیں آپ نے مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا۔ میں نے آپ پر احسان کیا ہے۔ جب
آپ میرے لیے کھانا لینے جاتے تھے تو اُس وقت اگر میں آپ کے گھر کو آگ لگا دیتا تو آپ کیا کر
سکتے تھے؟ اسی طرح پر تاپ ہمارے احسانات کو تو بھول گیا اور اسے صرف یہ بات یاد رہی کہ ہم نے
( الفضل 17 جنوری 1959ء)
قادیان والوں کو قتل نہیں کیا۔
1 : میس مرد ولا سارا بانی: (Mirdula Sarabhai) 1911ء -1974 ء ۔ ہندوستان کی
آزادی کی سرگرم رکن اور سیاستدان ۔ ان کا تعلق احمد آباد ہندوستان کی سارا بائی انڈسٹریلسٹ
فیملی سے تھا۔
)"Mirdula Sarabhai' وکی پیڈیا ۔ زیر لفظ
1959ء
316
خطبات محمود جلد نمبر 39
2 : گورو: گرو: (ہندو) پنڈت ، استاد، مہاتما محترم، معز ز ، مذہبی پیشوا، گھر کا بزرگ
( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 15 صفحہ 18 کراچی 1994ء)
3 : فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَلَمِينَ أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَاءِيلَ )
قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِيْنَا وَلِيْدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ
الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنْتَ مِنَ الْكَفِرِينَ قَالَ فَعَلْتُهَا إِذَا وَ أَنَا مِنَ الضَّالِّينَ، فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ
لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ وَ تِلْكَ نِعْمَةٌ تَمَتُهَا عَلَى
أَنْ عَبَّدَتَ بَنِي إِسْرَائِيلَ (الشعراء: 17 تا 23)
4 : ڈاکٹر بھارگو: ( گوپی چند بھارگوا۔Gopi Chand Bhargava) پیدائش 1889ء
وفات 1966 ء ۔ بھارتی پنجاب کا پہلا وزیر اعلیٰ جو 15 اگست 1947ء سے 13 اپریل
1949ء تک وزیر اعلیٰ رہے۔ بعد ازاں 18 اکتوبر 1949ء سے 20 جون 1951 ء تک
دوسری مرتبہ اور پھر 21 جون 1964ء سے 6 جولائی 1964 ء تک تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ
)“Gopi Chand Bhargava" رہے۔ وہ کانگرس کے ممبر تھے ۔ (وکی پیڈیاز یر لفظ