ہماری جماعت کے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ محنت اور ہمت سے کام لیتے ہوئے اپنے ملک کی زرعی پیداوار بڑھانے کی کوشش کریں
1959ء
337
41
خطبات محمود جلد نمبر 39
ہماری جماعت کے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ محنت اور
ہمت سے کام لیتے ہوئے اپنے ملک کی زرعی پیداوار
بڑھانے کی کوشش کریں
ہر جگہ ایک سیکرٹری زراعت مقرر کیا جائے جو مرکز میں با قاعدہ رپورٹ بھیجا کرے کہ اُس
کے علاقہ میں اس سلسلہ میں کیا کوشش ہو رہی ہے
(فرموده 6 فروری 1959ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت کو نصیحت کی تھی کہ وہ اپنے اور اپنے ملک کے
فائدہ کے لیے زراعت کی طرف توجہ کریں ۔ اُس وقت بڑی خوشکن خبریں آ رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ
اس دفعہ غلہ بہت پیدا ہوگا اور گورنمنٹ نے بھی غلہ کا سٹاک کافی کر لیا ہے، اس لیے باہر سے غلہ منگوانا
نہیں پڑے گا۔ لیکن پیلم نہیں تھا کہ گندم کی قلت کی مصیبت بہت جلد آ جائے گی۔ چنانچہ چند دن ہوئے کہ
میری ایک بیوی نے مجھ سے کہا کہ گھر میں گندم کا ایک دانہ بھی نہیں اور بازار سے ایک پاؤ آٹا بھی نہیں
1959ء
338
خطبات محمود جلد نمبر 39
ملتا۔ میں نے اُس وقت خیال کیا کہ عورتیں یونہی گھبرا جاتی ہیں لیکن بعد میں مجھے صدر عمومی ربوہ کی
طرف سے پٹھی آئی کہ ربوہ میں گندم بالکل نہیں مل رہی۔ اس لیے مجھے افسران بالا سے ملنے کے لیے
بھیجا جا رہا ہے تا کہ ربوہ میں راشتنگ (RATIONING) کا انتظام کیا جائے ۔ پھر مجھے پتا لگا
کہ اتنی جلدی گندم کی قلت ہمارے ملک میں ہو گئی ہے اور اس علاقہ میں جس کے قریب ہی سرگودھا
اور لائکپور ہے جہاں بڑی مقدار میں گندم پیدا ہوتی ہے گندم کی قلت ہو گئی ہے۔ تحقیقات کرنے سے
معلوم ہوا کہ سرگودھا میں اور بھی حالت بُری ہے۔ وہاں گاؤں کے لوگوں کو بڑی مصیبت پیش ہے اور
وہ جوار بڑے مہنگے بھاؤ خرید کر کھا رہے ہیں، گندم کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پھر ایک عورت شکایت
لے کر آئی کہ ہمیں بیسن کی ضرورت تھی اور بازار سے بہت مہنگا بیسن ملا، جوار بھی چار روپے اور زیادہ
سے زیادہ چھ روپے فی من مل جاتی تھی ۔ اب کہتے ہیں کہ سرگودھا میں بارہ روپے فی من کے حساب
سے زمیندار جوار خرید کر کھا رہے ہیں۔
اصل بات یہ ہے کہ بڑے بڑے آدمی آپس میں مل کر فیصلہ کر لیتے ہیں چھوٹے زمینداروں
سے مشورہ نہیں لیتے جس کی وجہ سے اس قسم کی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ مثلاً احمد نگر کی زمین میں میری
گندم ہی کوئی دو من فی ایکڑ کے حساب سے پیدا ہوئی تھی لیکن افسروں نے ساری زمین پر دو من اوسط کا
ٹیکس لگایا حالانکہ اس علاقہ میں زمین کو گل پندرہ فیصدی پانی ملتا ہے اس لیے ساری زمین کا پندرھواں
حصہ ہی ہماری زمین کاشت کی جاسکتی تھی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ گو ہم زمیندار ہیں لیکن ہمارے گھر غلہ کا ایک
دانہ بھی نہیں ۔ ایم۔ این سنڈیکیٹ (M۔N۔SYNDICATE) جو میری طرف سے اور میرے
بیٹوں کی طرف سے ہماری زمین پر نگران مقرر ہے اُس نے وہی گندم جو گھروں میں خوراک کے لیے
رکھی گئی تھی اُٹھا کر گورنمنٹ کو دے دی لیکن افسروں نے پھر نوٹس دے دیا کہ پانچ سو من گندم اور دو۔ ہم
نے فوج کے پاس اپروچ (Approach) کی تو جھنگ میں جو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر تھے اُنہوں نے
اس عرصہ میں صدر عمومی افسران بالا سے ملے ہیں جس کے نتیجہ میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے ربوہ کے
متعلق بھی راشٹنگ کا حکم دے دیا ہے اور گندم کا انتظام کر دیا ہے۔ چنانچہ بڑوں کو چار چھٹا تک اور
بچوں کو دو چھٹانک ر انک روزانہ کے حساب سے گندم دی جا رہی ہے اور سنا ہے کہ یہ مقدار آب زیادہ کرنے
والے ہیں۔
1959ء
339
خطبات محمود جلد نمبر 39
کہا ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔ آپ سول کے افسروں کی طرف رجوع کریں۔ چنانچہ ہم لاہور میں
فوڈ کے افسروں کے پاس گئے تو انہوں نے تحقیقات کر کے چنیوٹ کے افسر کو فون کر دیا کہ یہ گندم دے۔
چکے ہیں ان سے مزید گندم کا مطالبہ نہ کیا جائے ۔ اصل غلطی اس لیے لگی کہ ایم ۔ این سنڈیکیٹ ہماری
زمینوں کا یہاں بھی انتظام کرتی ہے اور سندھ میں بھی انتظام کرتی ہے۔ سندھ میں جو ڈلیوری ہوئی تھی
وہ غالباً ایم ۔ این سنڈیکیٹ کے نام پر ہوئی تھی میرے نام پر نہیں ہوئی تھی ۔ اس لیے نوٹس مجھے دے دیا
گیا کہ تم نے گندم جمع نہیں کروائی حالانکہ ایم ۔ این سنڈیکیٹ ان کے حق سے بھی دو ہزار پانچ سومن
گندم زیادہ دے چکی تھی اور ایم ۔ این سنڈیکیٹ کی ایک انچ زمین بھی نہیں ، وہ صرف میرے اور
میرے بچوں اور میری بیویوں کی طرف سے انتظامیہ کمیٹی ہے۔ اُس پر کوئی گندم دینی واجب ہی نہیں
تھی ۔ جو گندم دی گئی وہ ہماری طرف سے دی گئی تھی۔ غرض صرف نام کی غلطی کی وجہ سے مجھے نوٹس دیا
گیا۔ بہر حال ہمارے ملک کی حالت غلہ کے لحاظ سے تسلی بخش نہیں ۔ فوج کے افسران کام تو بڑی
عقلمندی سے کر رہے ہیں ۔ انہیں چاہیے کہ وہ غلہ کے بارے میں چھوٹے زمینداروں سے بھی مشورہ کر
لیا کریں ۔ صرف بڑے بڑے افسروں اور زمینداروں سے مشورہ کرنا صحیح نتیجہ پیدا نہیں کرتا۔
میں جماعت کے دوستوں سے بھی کہتا ہوں کہ قرآن کریم سے پتا لگتا ہے کہ فی ایکڑ پانچ سو
پچیس من بلکہ اس سے بھی زیادہ گندم پیدا ہو سکتی ہے 1 لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ قواعد کی پابندی
کی جائے اور دین کی خدمت کی جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ
إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا 2 یعنی دنیا میں کوئی بھی جاندار ایسا نہیں جس کا رزق اللہ تعالیٰ کے ذمہ نہ ہو۔
پس اصل طریق تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ہی دُعا کی جائے کہ اے اللہ ! تو نے رزق اپنے
ہاتھ میں رکھا ہے اس لیے ہم پر جو تنگی آئی ہے اسے تو ہی دور کر ۔ اگر خدانخواستہ پیداوار کم ہو تو اس کا
چندہ پر بھی اثر پڑے گا۔ پس اللہ تعالیٰ کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہیے اور اُس سے دُعا کرنی
چاہیے اور ساتھ ہی محنت بھی کرنی چاہیے۔ ہمارے ملک میں زمیندارا تناہل نہیں چلا تا جتنے ہل چلانے
ضروری ہیں۔ گندم کے لیے چھ ہل ضروری ہیں اور ہر دو بلوں کے درمیان ایک ہفتہ کا وقفہ ضروری ہوتا
ہے۔ یہ نہیں کہ ایک دن ہل چلایا اور پھر دوسرے دن بھی ہل چلانے چلے گئے اس سے فائدہ نہیں ہوتا۔
سات دن سورج کی دھوپ زمین پر پڑتی رہے اور اس کے بعد دوسرائل دیا جائے تب فائدہ ہوتا ہے۔
1959ء
340
خطبات محمود جلد نمبر 39
اسی طرح کھاد سے بڑا فائدہ ہوتا ہے مگر اب چونکہ مصنوعی کھاد کا رواج زیادہ ہو گیا ہے اس لیے
گورنمنٹ بھی اور زمیندار بھی اس کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں حالانکہ امریکہ نے لمبے تجربات کے
بعد معلوم کیا ہے کہ مصنوعی کھاد میں اگر جانور کی کھاد یا نباتاتی کھا د نہ ملائی جائے تو وہ بہت نقصان پہنچاتی
ہے۔ میں نے جلسہ سالانہ پر بتایا تھا کہ نباتاتی کھاد کے لحاظ سے امریکہ کے تجربہ کے مطابق سورج مکھی
بہترین خیال کی گئی ہے مگر سورج مکھی جون یا جولائی میں بوئی جاتی ہے اور اس کا فائدہ اگلے سال ہی ہو
سکتا ہے کیونکہ اس سال تو لوگوں نے بوئی نہیں۔ اس لیے ان کو برسیم یا کسی اور چیز سے جسے انہوں نے
بویا ہو فا ئدہ اٹھانا چاہیے یا جانوروں کی کھاد سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ہمارے ہاں سب سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ کھاد اوپلوں کی صورت میں عورتیں جلا دیتی ہیں
حالانکہ روایتوں میں آتا ہے کہ اوہلے جلانا قوم کی ذلت کی علامت ہے 3 تو او پلے جلانا درست نہیں
لکڑی کا استعمال کرنا چاہیے۔ اصل میں جب گھر میں اوہلے جلانے کے لیے میسر آ جاتے ہیں تو لوگ
درخت اُگانے کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتے اور اس طرح ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔ ملک
اس سال شروع میں قیاس کر لیا گیا تھا کہ فصل بڑی اچھی ہو گی کیونکہ شروع میں بڑی اچھی کر لیا تھا ہوگی بچھی ہوئی کیونکہ شروع میں بڑی اچھی
ہوئی کہ ہوگی بارش ہو گئی تھی لیکن یہ پتا نہیں تھا کہ بارش اس قدر زیادہ ہو گی کہ فصل خراب ہو جائے گی۔ چنانچہ پہلے تو
فصل کے متعلق بڑی خوشکن خبریں آتی رہیں لیکن اب پھر یہ کہا جا رہا ہے کہ بارش زیادہ ہونے کی وجہ
سے بعض علاقوں کی فصل خراب ہو گئی ہے اور چنا تو بالکل مارا گیا ہے مگر خدا تعالیٰ نے کل اور آج دھوپ
لگا دی ہے۔ اگر دس بارہ دن اور متواتر دھوپ لگ گئی تو خیال ہے کہ فصلیں دوبارہ کھڑی ہو جائیں گی
لیکن یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ دھوپ نہ میں نکالتا ہوں، نہ تم نکالتے ہو، نہ گورنمنٹ
نکال سکتی ہے، دھوپ خدا تعالیٰ نکالتا ہے۔ اس لیے خدا تعالیٰ سے ہی دُعا کرو اور اُس وقت تک اپنی
آمدنی کے اندازے نہ لگایا کرو جب تک وہ واقع میں پیدا نہ ہو جائے ۔ انگریزوں میں ایک مثل مشہور ہے
۔ کہتے "There is many a slip between the cup and the lip'
ہیں کوئی امیر آدمی چائے پینے بیٹھا تو چائے کی پیالی ابھی رکھی ہی تھی کہ اُس کی زمینوں کا منیجر آ گیا اور اُس
نے کہا صاحب! ایک جنگلی سور آ گیا ہے۔ وہ چائے چھوڑ کر اُس سو رکو مار نے چلا گیا اور بجائے اس کے
کہ وہ سور کو مار لیتا جنگلی سور نے اُسے مار دیا اور لوگ اُس کی نعش اُٹھا کر لائے۔ اس لیے یہ مثل مشہور ہوگئی
1959ء
341
خطبات محمود جلد نمبر 39
کہ ہونٹ اور چائے کی پیالی کے درمیان بھی ایک فاصلہ ہوتا ہے۔ بظاہر تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پیالی بھری
پڑی ہے اور ہونٹ کے بالکل قریب ہے لیکن اگر بیچ میں موت آ جائے تو پھر چائے اور ہونٹ کا فاصلہ اتنا
بڑھ جاتا ہے جو کسی طرح پر نہیں کیا جا سکتا۔
بہر حال جب نئی فصل نکل آئے گی تب پورا پتا لگے گا کہ فصل اچھی ہوئی ہے یا نہیں ۔ سولین
افسروں کا قاعدہ تھا کہ وہ شہریوں کو اپنا بچہ سمجھتے تھے اور دیہاتیوں سے وہ سوتیلا پن کا سلوک کرتے
تھے۔ اب بھی یہی ہے کہ لاہور، ملتان، لائکپور اور چنیوٹ میں تو راشن مقرر ہے اور ربوہ میں نہیں۔
یہاں لوگوں کی یہ حالت ہے کہ ایک دانہ گندم کا بھی انہیں نہیں ملتا۔ اگر گورنمنٹ نے راشنگ کا انتظام
نہ کیا تو نا معلوم کیا حال ہو۔ مگر یہ مصیبت تبھی دور ہو گی جب اگلی فصل کٹ جائے گی اور وہ مئی جون میں
جا کر کٹے گی اور ابھی مئی جون میں چار پانچ ماہ باقی ہیں اور پانچ ماہ تک لوگ زندہ کیسے رہ سکتے ہیں
سوائے اس کے کہ گورنمنٹ جیسے اپنے ذخیروں سے بڑے شہروں کو خوراک مہیا کر رہی ہے اُسی طرح
وہ ربوہ کے لیے بھی ایک حصہ مقرر کرے۔ جب پچھلی بارشیں ابھی نہیں ہوئی تھیں تو میں نے
بہاولپور کے متعلق پڑھا تھا کہ وہاں ایسی فصل ہوئی ہے کہ پچھلے ساٹھ سال میں بھی اتنی اچھی فصل پیدا
نہیں ہوئی لیکن بعد کی بارشوں نے ساری فصلیں تباہ کر دیں۔
پس تمام جماعت کو چاہیے کہ زرعی پیداوار بڑھانے کی کوشش کرے۔ اس کا ایک ذریعہ یہ
بھی ہے کہ وہ ہر جگہ ایک سیکرٹری زراعت مقرر کرے جو مرکز میں باقاعدہ رپورٹ بھیجا کرے کہ اس ا
کے علاقہ میں کیا کوشش ہو رہی ہے، کھاد کیسے ڈالی جا رہی ہے اور کتنے بل دیئے جا رہے ہیں۔ اگر محنت
اور دیانتداری کے ساتھ کام کیا جائے تو ایک سال کے اندر اندر ہمارے ملک کی حالت درست ہو
جائے گی اور ہمارے چندے بھی کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔ اگر قرآن کریم کے بتائے ہوئے اصول کے
مطابق ہی ہماری فصل پیدا ہو تو گو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اس اندازہ سے بھی فصل بڑھا دیتے ہیں مگر نہ
بڑھے تب بھی تحریک اور انجمن کی کئی ارب روپیہ کی آمد ہو جاتی ہے اور ہماری گورنمنٹ کی آمد تو کئی
کھرب ہو جاتی ہے مگر ضرورت یہ ہے کہ لوگ تقوی سے کام لیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور جھکیں۔ اگر وہ
اللہ تعالیٰ کے حضور جھکیں اور جو تجربات سائنس نے کیے ہیں یا جو تجربات ان کے باپ دادوں کے ہیں
او پر بتایا جا چکا ہے کہ اب افسروں نے حکم دے دیا ہے کہ ربوہ میں بھی راشننگ ہو جائے ۔
1959ء
342
خطبات محمود جلد نمبر 39
اُن سے وہ فائدہ اٹھائیں تو ان کی اپنی حالت بھی درست ہو جائے گی اور گورنمنٹ کی اقتصادی بدحالی
بھی دور ہو جائے گی ۔ اگر قرآنی اندازہ کے مطابق فصل پیدا ہونے لگ جائے تو سات ایکٹر والا زمیندار
بھی اتنا اچھا گزارہ کر سکتا ہے جتنا ایک ڈپٹی کمشنر کرتا ہے۔ لیکن سوال تو یہ ہے کہ عملاً ایسا ہو جائے۔ عملاً جب
تک ایسا نہیں ہو تا سات ایکڑ کا مالک چپڑاسی جیسا گزارہ بھی نہیں کر سکتا۔ چنانچہ جن ملکوں میں زراعت کی
طرف توجہ نہیں کی جاتی وہاں چپڑاسی کی حیثیت ایک زمیندار سے زیادہ ہے۔
ایک دفعہ مغربی افریقہ کے ایک احمدی نے جو چپڑاسی کا کام کرتا تھا مجھے لکھا کہ میں ریاست
کی نوابی کے لیے کھڑا ہو رہا ہوں میرے لیے دُعا کریں۔ میں نے لکھا تُم تو چپڑاسی ہو اور نوابی کے لیے
کھڑے ہو رہے ہو؟ اُس نے لکھا کہ یوں تو میرا باپ یہاں کا نواب تھا لیکن چپڑاسی کو یہاں اتنی تنخواہ
مل جاتی ہے کہ زمیندارہ میں اتنی آمد نہیں ہوتی لیکن پھر بھی میری خواہش یہ ہے کہ میں نواب بن
جاؤں۔ نواب بن جانے پر مجھے خود زمیندارہ نہیں کرنا پڑے گا۔ ہاں ! ٹیکس وغیرہ کی آمدنی ہوگی۔ یہ
خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اب تک دو احمدی مغربی افریقہ میں نواب ہو چکے ہیں۔ اب ایک بادشاہ کی جگہ
خالی ہوئی ہے اور ایک لڑکے کا خط آیا ہے کہ میرے لیے دعا کریں میں بادشاہ ہو جاؤں ۔ ہمیں اس کے
بادشاہ ہونے سے اتنی دلچسپی نہیں جتنی دلچسپی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام سے
ہے کہ
بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے 4
ہم چاہتے ہیں کہ بعض جگہوں کے بادشاہ ہماری زندگی میں ہی احمدی ہو جائیں اور وہ برکت
ڈھونڈ نے لگ جائیں تا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا یہ الہام ہم اپنی آنکھوں سے پورا
ہوتے دیکھیں ۔
بہر حال میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ فوراً زراعت کے سیکرٹری مقرر کرے جو مرکز کو
اس کے بعد ایک خط امریکہ سے ایک نومسلمہ کا آیا جس میں اس نے ذکر کیا ہے کہ شاہ فاروق کی
والدہ ملکہ نازلی نے میرے خاوند کا جو وہاں مبلغ ہے ایک عیسائی رسالہ کی تردید میں ایک مضمون پڑھا تو
انہوں نے کہا کہ اسلام کی خدمت احمدیوں کے سوا اور کوئی نہیں کر رہا۔ جب ایک ملکہ کو اس طرف توجہ
پیدا ہوئی ہے تو بادشاہ کو بھی ہوسکتی ہے۔
خطبات محمود جلد نمبر 39
343
1959ء
با قاعدہ رپورٹ بھیجا کریں اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ قواعد اور پھر اپنے باپ دادا کے تجربہ کے مطابق
بل چلائیں اور کھاد ڈالیں ۔ یہ نہ ہو کہ اپنی سستی کی وجہ سے وہ خود بھی مصیبت میں پڑیں اور ہم بھی
مصیبت میں پڑیں۔ ان کو اس بارہ میں زیادہ پستی دکھانی چاہیے تا کہ ان کی مصیبت بھی دور ہو، سلسلہ
الفضل 8 مارچ 1959ء)
کی مصیبت بھی دور ہو اور ملک کی مصیبت بھی دور ہو۔
1: مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ
سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ وَاللهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (البقرة : 262)
7 : 2: هود
3 : حزقی ایل باب 4 آیت 12 تا 15 - (مفہوما )
4 : تذکرہ صفحہ 8 - طبع چہارم