دوست تحریک جدید اور وقف جدید کے وعدے جلد سے جلد بھجوائیں

1959ء
344
(42)
خطبات محمود جلد نمبر 39
دوست تحریک جدید اور وقف جدید کے وعدے جلد سے
جلد بھیجوائیں
اپنے وعدوں کو بڑھا کر پیش کرنا دنیا میں اسلام کی ترقی
اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کا موجب ہے
(فرموده 13 فروری 1959ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
میں نے پچھلے جمعہ کے خطبہ میں کہا تھا کہ بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ملک میں
غلہ کی حالت بہت خراب ہو گئی ہے۔ اب اخباروں میں بھی چھپا ہے کہ گورنمنٹ کے محکمہ زراعت کا
خیال تھا کہ چونکہ اس سال بارش وقت پر ہو گئی ہے اس لیے اس سال غلہ باہر سے نہیں منگوانا پڑے گا
لیکن اب چونکہ بارش زیادہ ہو گئی ہے اس لیے اس کا اثر فصلوں پر بہت زیادہ پڑے گا اور خطرہ ہے کہ
کہیں غلہ کی پیداوار اس سال بھی اُمید سے کم نہ ہو۔
مجھے ان بارشوں کی وجہ سے جو نقصان پہنچا ہے وہ یہ ہے کہ ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ فروری اور
مارچ کے مہینہ میں میری بیماری میں افاقہ ہو جائے گا لیکن ٹھنڈک کی وجہ سے میری ٹانگ کے درد میں ن گا

1959ء
345
خطبات محمود جلد نمبر 39
افاقہ ہونے کی بجائے زیادتی ہو گئی ہے اس لیے اس ہفتہ جن صحابیوں اور موصی عورتوں اور مردوں کے
جنازے آئے اُن کی نماز جنازہ میں نہیں پڑھا سکا اور آج بھی مجھے تکلیف زیادہ ہے اس لیے اُن کی کا
نماز جنازہ غائب نہیں پڑھا سکتا۔ چونکہ میں نے اگلے ہفتہ سندھ جانا ہے اس لیے میں کوشش کروں گا
کہ اگلے جمعہ ان سب کی نماز جنازہ غائب پڑھا دوں ۔ دوست تمام مرحومین کے لیے چاہے وہ صحابی
تھے یا غیر صحابی ، موصی تھے یا غیر موصی نماز جمعہ میں دُعا کر دیں کہ خدا تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور ان
کے درجات کو بلند کرے، ان کے رشتہ داروں پر اپنا فضل نازل کرے اور انہیں اپنی پناہ میں رکھے۔
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دفتر تحریک جدید والوں نے مجھے اطلاع دی ہے کہ
وعدوں کی آخری تاریخ اس دفعہ 28 فروری مقرر ہے مگر اس وقت تک وعدے بہت کم آئے ہیں۔
دوستوں کو چاہیے کہ وہ جلد سے جلد تحریک جدید کے وعدے بھجوائیں اور 28 فروری سے پہلے پہلے ان
وعدوں کی مقدار کو پچھلے سالوں سے بڑھانے کی کوشش کریں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تحریک جدید کا
کام زیادہ تر پاکستان سے باہر ہے اور چونکہ اس کے لیے گورنمنٹ کی طرف سے ایکسچینج ملنے میں دقتیں
ہیں اس لیے شاید دوستوں کا یہ خیال ہو کہ ابھی وعدے بھیجنے کی ضرورت نہیں مگر ان کا یہ خیال درست
نہیں ۔ گورنمنٹ کے حالات بدلتے رہتے ہیں ۔ اگر کل کو گورنمنٹ کے حالات سدھر جائیں اور وہ
ایکسچینج دینے کے لیے تیار ہو جائے تو اگر تحریک جدید کے پاس روپیہ ہی نہ ہوا تو وہ ایکسچینچ حاصل کر کے
باہر روپیہ کس طرح بھیجے گی؟ اس لیے وعدے بہر حال آنے چاہیں اور چندہ کی وصولی بھی باقاعدہ
ہونی چاہیے تا کہ جب بھی گورنمنٹ ایکسچینج دے تحریک جدید روپیہ باہر بھیج سکے۔ اگر گورنمنٹ نے
اینچ منظور کر لیا اور تحریک جدید روپیہ باہر نہ بھی سکی توگورنمنٹ کی نظروں میں بھی ہماری سبکی ہوگی اور
مبلغ بھی روپیہ نہ ملنے کی وجہ سے تکلیف اٹھائیں گے۔ یہی مبلغ ہیں جن کے کام پر ہماری جماعت فخر
کرتی ہے۔
کل کسی نے اخبار ” صدق جدید کا ایک کٹنگ مجھے بھجوایا تھا کہ احمدی جماعت میں لاکھ
برائیاں ہوں لیکن گزشتہ جلسہ پر انہوں نے 51 زبانوں میں جو تقریریں کروائی ہیں اور غیر ممالک میں
وہ اشاعت اسلام کے لیے جو جد و جہد کر رہے ہیں ان کا یہی کام اگر ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا
جائے اور ان کی برائیوں کو جو لوگ بیان کرتے ہیں دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو ان کے اچھے کام

1959ء
346
خطبات محمود جلد نمبر 39
والا پلڑا بوجھل ہوگا اور ان کی برائیوں کا پلڑا کمزور ثابت ہو کر اوپر اٹھ جائے گا۔ اب دیکھو! یہ ہماری تبلیغ کا
ہی اثر ہے۔ پاکستان کے وزراء اور سفراء باہر جاتے ہیں تو وہ بھی واپس آ کر ہمارے مبلغین کے کام کی تعریف
کرتے ہیں۔
پچھلے دنوں ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ربوہ آئے تو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دفعہ ٹرینیڈاڈ
گئے تھے۔ انہوں نے دیکھا کہ احمدیت کے مبلغ کی وجہ سے وہاں پاکستان کی لوگوں میں زیادہ شہرت
ہے۔ اسی طرح پرسوں ایک خط آیا کہ کسی عیسائی نے اسلام کے خلاف اعتراضات کیے تو ہمارے مبلغ
شکر الہی صاحب نے اُس کا جواب شائع کیا۔ اُسے پڑھ کر شاہ فاروق کی والدہ ملکہ نازلی نے کہا کہ
اشاعت اسلام کا کام صرف احمدی مبلغین ہی کر رہے ہیں ان کے سوا اور کوئی یہ کام نہیں کر رہا۔ ان
لوگوں نے ہی اس ملک میں اسلام کی عزت کو قائم رکھا ہوا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ہمارے مبلغین کے ذریعہ غیر ممالک میں اسلام کو عظمت حاصل ہوتی ہے۔
غیر ملکوں مثلاً مشرقی افریقہ، مغربی افریقہ، جرمنی ، سیکنڈے نیویا، سوئٹزر لینڈ ، ہالینڈ ، امریکہ اور انگلینڈ
میں ہمارے مبلغ اسلام کی اشاعت کرتے ہیں اور جب ان کے ذریعہ سے غیر ممالک میں اسلام کی
عزت بڑھتی ہے تو ان کے کام پر جہاں احمدی فخر کر سکتے ہیں وہاں غیر احمدی بھی فخر کر سکتے ہیں۔ پچھلے
دنوں انڈو نیشیا سے ایک چینی لڑکا آیا تھا ( انڈونیشیا میں چینی لوگ بھی آباد ہیں )۔ اس لڑکے نے بتایا کہ
مجھے احمدی مبلغوں کے ذریعہ ہی تبلیغ ہوئی تھی اور اس کے نتیجہ میں میں مسلمان ہوا۔ وہ لڑکا بڑا اخلص تھا۔
تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیرونی ممالک میں ہر جگہ اسلام احمدی مبلغین کے ذریعہ سے تقویت پا رہا ہے
اور ان کے لیے چندہ کے وعدے بھجوانا چاہیں وہ فوری طور پر ادا کیے جائیں۔ یہ ایک بڑی دینی
خدمت ہے اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کا موجب ہے۔ اگر گورنمنٹ کی مالی حالت اچھی ہو گئی اور اس
کے پاس این چینج جمع ہو گیا تو وہ اس نے بہرحال تقسیم کرنا ہے۔ اگر انہوں نے کسی وقت ایکھینچ دے دیا۔
لیکن تحریک جدید روپیہ باہر نہ بھیج سکی تو گورنمنٹ کے نزدیک بھی محکمہ کی سبکی ہوگی اور مبلغ بھی الگ
تکلیف اٹھائیں گے۔
وقف جدید کے چندہ میں بھی ابھی دس بارہ ہزار روپیہ کی کمی ہے۔ دوستوں کو اس کی طرف
بھی توجہ کرنی چاہیے۔ پچھلے سال انہوں نے نسبتاً بہت اچھا کام کیا تھا۔ اگر اس سال بھی انہیں رو پیل

خطبات محمود جلد نمبر 39
347
جائے تو اُمید ہے اگلے سال وہ اور بھی اچھا کام کر سکیں گے۔
1959ء
پس میں دونوں محکموں کے متعلق چندہ کی تحریک کرتا ہوں اور دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ان
دونوں تحریکات میں چندہ دے کر خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں۔ میں نے تحریک جدید کے متعلق اس
غلط نہی کا ازالہ کر دیا ہے کہ چونکہ ایچینج نہیں ملتا اس لیے تحریک جدید کے وعدے کرنے اور پھر ان کی وصولی کے
میں کچھ دیر ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔ میں نے بتایا ہے کہ اس میں بڑا سخت حرج ہے۔ علاوہ اس کے کہ
ہماری گورنمنٹ میں سبکی ہوگی ، ہمارے مبلغ بھی بے بس ہو جائیں گے۔
اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے کہ آج دھوپ نکل آئی ہے۔ اگر یہ دھوپ کچھ دن اور بھی نکلی رہی تو
اُمید ہے فصلیں اچھی ہو جائیں گی۔ دوست خدا تعالیٰ کے اس فضل کا شکر یہ بھی ادا کریں اور دُعائیں
بھی کریں کہ خدا تعالیٰ اپنے اس فضل کو جاری رکھے اور اسلام کی اشاعت کے لیے مالی امداد کے
وعدے کر کے اس فضل کو جذب کرنے کی کوشش کریں تا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس سال کو پچھلے سال
سے ہزاروں گنا اچھا کر دے۔ اُمید ہے کہ دوست ان باتوں کا خیال رکھیں گے اور اپنے وعدوں کو
بڑھا کر اسلام کی ترقی اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کی کوشش کریں گے۔
الفضل 19 فروری 1959 ء )

آج 10 میں سے 10 باقی