جمعہ اور مجلس شوریٰ کے اجتماع کی برکتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دعائیں کرو

1959ء
358
44
خطبات محمود جلد نمبر 39
جمعہ اور مجلس شورای کے اجتماع کی برکتوں سے فائدہ
اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دعا ئیں کرو
مجلس شورای میں نمائندگی ایک بہت بڑا اعزاز ہے اس میں شمولیت خاص اہمیت رکھتی ہے
(فرموده 17 را پریل 1959 ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
کراچی جانے سے پہلے تو میں خود سیڑھیوں سے اُتر کر نماز کے لیے آ جاتا تھا لیکن سفر میں
جو موٹر کا حادثہ پیش آیا تو اس کے نتیجہ میں وجع المفاصل کی ایسی تکلیف شروع ہوئی جس کی وجہ سے میں
ابھی چل پھر نہیں سکتا مگر پھر بھی میں کرسی پر بیٹھ کر آ گیا ہوں اور آج چونکہ شورای ہے اس لیے نماز جمع آ
ہوگی۔ کوشش کروں گا کہ جتنی دیر بیٹھا جا سکے وہاں بیٹھوں ۔ گو جسم کا ضعف ہے اس کی وجہ سے میرے
لیے زیادہ دیر بیٹھنا مشکل ہے۔ وجع المفاصل کے سلسلہ میں جو دوائیاں کھائی جاتی ہیں مثلاً اے۔ پی سی
وغیرہ وہ چونکہ ضعف پیدا کرنے والی ہوتی ہیں اس لیے مجھ سے زیادہ دیر تک بیٹھا نہیں جاسکتا۔
جمعہ کے لیے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ جب اس کی اذان سنو تو اپنے تمام
کاموں کو بند کرتے ہوئے ذکر الہی کے لیے مسجد کی طرف چل پڑو ۔ 1 اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ جمعہ

1959ء
359
خطبات محمود جلد نمبر 39
کی اسلام میں کتنی بڑی اہمیت ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جمعہ میں تمام محلہ یا گاؤں کے لوگ جمع ہوتے
ہیں مگر ہماری شورای تو ایسی ہے جس میں سارے ملک کے لوگ جمع ہوتے ہیں۔ اس لیے ان دنوں میں
اور بھی زیادہ ذکر الہی کی ضرورت ہے۔ ہم نے ان دنوں سارے سال کے لیے پروگرام بنانا ہوتا ہے
اور یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آئندہ سال ہم نے کس طرح اسلام کی خدمت کرنی ہے اور غیر ممالک میں
کس طرح ذکر الہی بلند کرنے کے لیے مساجد تعمیر کرنی ہیں اور کس طرح اسلام کے دوسرے اداروں کو
ترقی دینی ہے۔ پس دوستوں کو چاہیے کہ جمعہ اور شورای کے اجتماع کی برکتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کہ
زیادہ سے زیادہ دُعاؤں پر زور دیں، جمعہ کے موقع پر بھی اور جمعہ کے بعد بھی ، شورای کے موقع پر بھی اور
شورای کے بعد بھی ۔
پچھلے سال بعض دوستوں سے غلطی سرزد ہوئی تھی اور وہ شوری سے بغیر اجازت حاصل کیے
اِدھر اُدھر چلے گئے تھے۔ اُمید ہے کہ اس سال اُن سے یہ غلطی نہیں ہوگی ۔ پچھلے سال مجھے رائے لیتے
وقت معلوم ہوا کہ جتنے نمائندوں کو دفتر کی طرف سے ٹکٹ جاری ہوئے تھے اجتماع میں اُس تعداد سے سے تو
چھ نمائندے کم ہیں حالانکہ پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا بلکہ قادیان میں جب سے میں نے شورای شروع کی
ہے کئی دفعہ ایسا ہوتا تھا کہ شوری شروع ہونے سے قبل جتنے نمائندوں کو ٹکٹ جاری کیے جاتے تھے رائے
لیتے وقت تعداد اس تعداد سے بڑھ جاتی تھی۔ اور اس کی وجہ یہ ہوتی تھی کہ کچھ لوگ بعد میں آ کر ٹکٹ
لے لیتے تھے۔ مگر پچھلے سال دوستوں نے غفلت سے کام لیا اور مختلف عذرات کی وجہ سے اٹھ کر چلے
گئے ۔ جب رائے شماری کی گئی تو جتنے لوگوں کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا چھ نمائندے اُن سے کم نکلے ۔
دوستوں کو آئندہ اس قسم کی غلطی کا ارتکاب نہیں کرنا چاہیے۔
مجلس شورای میں شمولیت تو ایسی چیز ہے کہ دوست اس پر جتنا بھی فخر کر سکیں کم ہے۔ ہم تو
دیکھتے ہیں کہ دنیوی پارلیمنٹوں کے ممبر بھی اجلاس میں سے باہر نہیں جا سکتے ۔ چنانچہ انگلستان کی
پارلیمنٹ کا یہ قاعدہ ہے کہ اگر کوئی ممبر کسی ضروری کام کی وجہ سے اجلاس سے باہر جانا چاہے تو وہ اُس
وقت تک باہر نہیں جا سکتا جب تک کہ وہ حزب مخالف کا ایک آدمی بھی اپنے ساتھ نہ لے جائے۔
ہمارے ہاں تو چونکہ کوئی فریق مخالف ہوتا ہی نہیں اس لیے اس قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارا کوئی
ممبر اجلاس سے باہر جاہی نہیں سکتا۔ بہر حال جب دنیا کی انجمنوں میں اتنی سختی کی جاتی ہے تو جو انجمنیں
کی

1959ء
360
خطبات محمود جلد نمبر 39
دین کی خدمت کے لیے بنائی جاتی ہیں ان میں تو بہت زیادہ قواعد کا احترام ہونا چاہیے اور ان میں
شمولیت کو بہت زیادہ اہم سمجھنا چاہیے۔
در حقیقت اس شورای کی ممبری دنیا کی کئی بادشاہتوں سے بھی بڑی ہے اور جس کو شورای کی
ممبری نصیب ہو جاتی ہے وہ دنیا کے کئی بادشاہوں سے بھی زیادہ عزت حاصل کر لیتا ہے کیونکہ شورای
کے ممبروں کو یہ بھی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ خلیفہ کا انتخاب کریں۔ گو اس کی نمائندگی کے قواعد
مختلف ہیں ۔ دیکھ لو حضرت مسیح ناصری اگر چہ مسیح محمدی سے چھوٹے تھے مگر عیسائیوں میں پوپ کا اتنا
احترام پایا جاتا ہے کہ نپولین جیسا بادشاہ جس نے دنیا کا ایک بڑا حصہ فتح کر لیا تھا اور جس نے روس
جیسے ملک کے اکثر حصہ کو بھی فتح کر لیا تھا ، جس سے بعد میں ہٹلر ہار گیا، ایک دفعہ اُس کو لوگوں نے مشورہ
دیا کہ پوپ کو بلواؤ ۔ جب پوپ آیا تو قاعدہ کے لحاظ سے چاہیے تھا کہ پوپ بادشاہ سے مقدم ہوتا مگر
نپولین کو اپنی عزت بڑھانے کا بڑا خیال رہتا تھا اُس نے ہدایت دے دی کہ موٹر عین درمیان میں کھڑا
کر دینا۔ جب موٹر آیا تو نپولین نے چاہا کہ اُس میں پہلے بیٹھ جائے لیکن پوپ نے بھی ہوشیاری کی اور
وہ دوڑ کر دوسری طرف چلا گیا اور جب نپولین نے بیٹھنے کے لیے دروازہ کھولا تو دوسری طرف سے
پوپ اس میں داخل ہو رہا تھا۔ اس طرح نپولین پوپ سے پہلے تو نہ بیٹھ سکا مگر اُس نے اسی کو غنیمت
سمجھا کہ وہ کم از کم پوپ کے برابر تو رہا ہے۔
غرض شورای کی ممبری بادشاہوں سے ہی نہیں بلکہ شہنشاہوں کی عزت اور مرتبہ سے بھی بڑھ
کر ہے اس لیے دوستوں کو یہ فخر ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ اور چاہے جان چلی جائے اُنہیں اجلاس میں
حاضر ہونے اور اس سے فائدہ حاصل کرنے میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو
عظیم الشان نعمت سے جو اُس نے تیرہ سو سال کے بعد دوبارہ مسلمانوں کو عطا فرمائی ہے زیادہ سے
زیادہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کا زیادہ سے زیادہ شکر یہ ادا کریں
اس
تا کہ وہ دنیا میں بھی عزت حاصل کریں اور آخرت میں بھی انہیں عزت حاصل ہو۔
)الفضل 10 مئی 1959ء
1: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ
وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ (الجمعة: 10)

آج 10 میں سے 10 باقی