29 مارچ 1960ء بمقام ربوہ
(۴۸)
فرموده ۲۹ مارچ ۱۹۶۰ء بمقام ربوه )
احادیث سے ثابت ہے کہ رسول کریم میں یہ عید کے موقع پر عید گاہ میں آتے اور
جاتے ہوئے اور پھر عید گاہ میں تشریف رکھتے وقت بھی بڑی کثرت کے ساتھ یہ تکبیر پڑھا کرتے
تھے کہ اللهُ أَكْبَرُ - اَللهُ أَكْبَرُ - لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ
الْحَمْدُ له رسول کریم میں ایم کی یہ سنت بتاتی ہے کہ مومنوں کی حقیقی عید اللہ تعالیٰ کی بڑائی
اور اس کی عظمت کے بیان کرنے میں ہی ہے۔ پس اگر ہم دنیا میں اللہ تعالیٰ کی عظمت قائم
کرنے میں کامیاب ہو جائیں ، اس کے نام کو پھیلا دیں ، اس کی بڑائی کو ثابت کر دیں اور اپنی
تمام کوششیں اور مساعی اس غرض کیلئے وقف کر دیں کہ خدا تعالیٰ کا نام بلند ہو تو یقیناً ہماری عید
حقیقی عید کہلا سکتی ہے۔ لیکن اگر ہمیں اپنے فرائض کا احساس نہ ہو اور خدا تعالیٰ کی توحید کی
اشاعت اور اس کی عظمت کے قیام کے لئے اسلام جن قربانیوں کا ہم سے تقاضا کرتا ہے ان
قربانیوں کے میدان میں ہمارا قدم سُست ہو تو پھر ہماری عید صحیح معنوں میں عید نہیں کہلا سکتی۔
پس آج میں اپنی جماعت کے تمام دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ انہیں اس عید
کو حقیقی رنگ میں منانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس ظاہری عید کو اس عظیم الشان روحانی
عید کے حصول کا ایک ذریعہ بنانا چاہئے جس میں ساری دنیا خدا تعالیٰ کی بڑائی کی قائل ہو
جائے۔
اگر دنیا میں خدا تعالیٰ کی بڑائی قائم نہ ہو تو ہماری عید کوئی عید نہیں لیکن اگر اس کی بڑائی
قائم ہو جائے اور دنیا محمد رسول اللہ میں تعلیم کی غلامی میں داخل ہو جائے تو اس میں ہماری حقیقی
عید ہے کیونکہ سچا غلام تبھی خوش ہوتا ہے جب اس کا آقا خوش ہو۔ غرض عید ہمیں
تبلیغ اسلام کی وسعت اور خدا تعالیٰ کی بڑائی دنیا میں قائم کرنے کی طرف توجہ دلاتی ہے اور خدا
تعالیٰ کی بڑائی اسی صورت میں قائم ہو سکتی ہے جب جماعت کے تمام افراد کیا چھوٹے اور کیا
بڑے اور کیا مرد اور کیا عورتیں تبلیغ پر زور دیں اور محمد رسول اللہ ملی لیہ کے جھنڈے کے
۵۰۳
نیچے سب دنیا کو جمع کرنے کی کوشش کریں۔ بے شک پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تغیر
ایک دن واقعہ ہو کر رہے گا اور دنیا خدا تعالیٰ کے آستانہ پر اپنا سر جھکا دے گی۔ مگر پیشگوئیوں
کو پورا کرنے کے لئے دعاؤں اور قربانیوں اور جدوجہد سے کام لینا بھی ضروری ہوتا ہے۔
پس ہمیں اپنی تبلیغی مساعی کو زیادہ سے زیادہ وسیع کرنا چاہئے اور خدا تعالیٰ کے نام کو
دنیا میں بلند سے بلند تر کرتے چلے جانا چاہئے کیونکہ اس میں ہماری عزت ہے اور اس سے محمد
رسول الله علیم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض پوری ہو سکتی
ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ آپ کو نیکی اور تقویٰ کے ساتھ ہمیشہ
خدمت اسلام کی توفیق بخشے اور آپ کی نسلوں میں بھی سچا ایمان پیدا کرے تاکہ قیامت تک
خدائے واحد کا نام بلند ہوتا رہے اور قیامت تک اسلام کا جھنڈا دنیا کے تمام مذاہب کے
جھنڈوں سے اونچا لہراتا رہے۔ اللهم آمين
(الفضل ۵ - اپریل ۱۹۶۵ء)
صحیح بخاری کتاب العيدين باب التكبير ايام منى ۔۔۔۔۔۔ الخ ۔ صحیح بخاری
كتاب العيدين باب فضل العمل في أيام التشريق
تذكرة الشهادتین صفحه ۲۴-۶۵ - تجلیات الهیه صفحه ۳۱-۳۲، تبلیغ رسالت جلد ششم
صفحه ۸