عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یادگار ہے جو اپنے اندر یہ سبق رکھتی ہے کہ قوموں کی ترقی کا راز اُن کی قربانیوں میں مضمر ہے۔

او
۱۴
فرموده ۲۲ جون ۱۹۹۲ به مقامه
وَإِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَا بَرَاهِيمَ، إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ إِذْ قَالَ
لابِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ : اسْمَكَا أَلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُ ونَهُ
فَمَا فَنَّكُمْ بِرَبِّ الْعَلَمِينَ ، فَنَظَرَ نَظَرَةً فِي النُّجُومِهُ فَقَالَ إِنِّي
سَقِيمُه فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ ، فَرَانَ إِلَى الهَتِهِمْ فَقَالَ الآنَاكُلُون
مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُونَ ، فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ ، فَاقْبَلُوا إِلَيْهِ
يَزِنُونَ ، قَالَ اتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَهُ وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ ۔
قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَالْقُوهُ فِي الْجَحِيمِهِ فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا
فَجَعَلْنَهُمُ الْأَسْفَلِينَ، وَقَالَ إِنّى ذَاهِبٌ إِلَى رَبِّي سَيَهْدِينِ رَبِّ
هَبْ لِي مِنَ الصَّلِحِينَ ، فَبَشَّرْنَهُ بِغُلْمٍ عَلِيمٍ فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ
السَّعْيَ قَالَ يُبْنَى إِلَى أَرَى فِي الْمَنَامِ آتِي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا
تَرَى ، قَالَ يَابَتِ افْعَلَ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ
الصبرين، فَلَمَّا أَسْلَمَا وَ تَلَّهُ لِلْجَبِينَهُ وَنَا دَيْنَهُ أَنْ يَا بَرَاهِيمَ
قَدْ صَدَقْتُ الدُّنْيَا إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ وَ إِنَّ هَذَا لَهُوَ
الْبَلُوا الْمُبِينُهُ وَنَدَيْنَهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي
الْآخِرِينَ وَ سَلَمَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ
میں نے اس وقت جو چند آیات اللہ تعالے کے مقدس اور بادی کلام میں سے پڑھی ہیں
وہ خصوصیت سے اس دن کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں جو آج ہم پر گذر رہا ہے ۔ یہ دن اسلامی اصطلاح
کی رو سے عید کا دن ہے۔ اور اس کا تعلق خصوصیت سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ
ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی یادگار کے طور پر خصوصیت کے ساتھ اس دن کی یاد کو
تازہ رکھا جاتا ہے۔ خصوصیت سے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کی حکمتوں سے آگاہ ہونا انسان کے
لئے نا ممکن ہے ۔ ہم نہیں کر سکتے کہ کسی کام کے متعلق اس کی کیا حکمت ہے اور پھر ایک ہے یا کئی
حکمتیں ہیں۔ البتہ جو بتا دی جاتی ہیں ان کے متعلق ہم کسی حد تک کچھ کہہ سکتے ہیں۔ چونکہ اللہ
تعالے کے ہر کام میں کچھ سکتیں ہوتی ہیں۔ عید اضحی کے دن میں بھی بعض محکمتیں ہیں ان میں سے بہت بہنی

۹۲
ہم کو نہیں بتائی گئیں لیکن جو بتائی گئی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰة
و السلام کی یاد گار ہے۔ ہم اسے عید اور پھر قربانی کی عید کہتے ہیں۔ اور قربانی کی عید سے ہماری یہ
مراد ہوتی ہے کہ اس دن آسودہ ممال لوگ بکروں یا گائیوں یا اونٹوں کی قربانیاں کریں۔ خود بھی
کھائیں اور دوسروں کو بھی کھلائیں ۔
۔
اس عید کے دن کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ اس دن قربانی کی جاتی ہے اس کے سو مسلمانوں
کے لئے ایک اور بھی عید ہے جو عید الفطر کھلاتی ہے اُس میں اور اس عید میں ایک فرق ہے جسے ہر
شخص محسوس کرتا ہے۔ پہلی عید فاقہ کی عید تھی وہ ایک مہینہ فاقہ کرنے کے بعد آتی ہے اپنی کسی
غرض کے لئے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے فاقہ سے رہتے ہیں ۔ مگر آج کی عید کھانے پینے ں ۔ مگر آج کی عید لکھا ۔
کی عید ہے اور جس طرح اس عید سے پہلے محض خدا کی رضا کے لئے فاقہ کئے اسی طرح خدا تعالے
کی خاطر آج گوشت کھائیں گے ۔ تو دونوں میں فرق نمایاں ہے ، ایک میں فاقہ دوسری میں کھانا۔
یہ میری منشاء نہیں کہ مسلمان عیدوں پر محض اس لئے خوش ہوتا ہے کہ ایک میں فاقہ کرتا
ہے اور دوسری میں گوشت کھاتا ہے ۔ بلکہ میری نعشا یہ بتانا ہے کہ مسلمانوں کی عید در حقیقت فرمانبرداری
میں ہے جو اس سے یہ سمجھتے ہیں کہ تکلیفوں کے اٹھانے کی وجہ سے خوشی ہے وہ بھی نادان ہیں اور
جو یہ سمجھتے ہیں کہ خوشی صرف کھانے پینے میں ہی ہے ، وہ بھی نادان ہیں ۔ خوشی ان میں نہیں بلکہ
خوشی اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری میں ہے ۔ اگر اللہ تعالنے کی اطاعت میں فاقہ کرنا
پڑے یا کھانا کھانا پڑے تو یہی خوشی ہوتی ہے اور یہی عید ہے۔
ضرب المثل کے طور پر یہ بات مشہور چلی آتی ہے کہ ایک بھیڑ ہے اور ایک شیر کے درمیان
سردی کے بارے میں اختلاف ہو گیا۔ شیر کے سردی پوہ کے مہینے میں زیادہ ہوتی ہے بھیڑیا کے
ماگھ کے مہینے میں زیادہ ہوتی ہے۔ آخر جب جھگڑا بڑھا تو قرار پایا کہ لومڑی سے فیصلہ کر لیا جاست
چنانچہ انہوں نے لومڑی سے پوچھا ۔ اس نے دیکھا اگر میں پوہ کہتی ہوں تو بھیڑیا کھا جاتا ہے
اور ماگھ بتاتی ہوں تو شیر بگڑتا ہے۔ یہ سوچ کر اس نے کہا ہے
سنو سنگھ سردار بھگیلا رائے جی پالا پوہ نہ پالا ماگھ جی
پالامینهرند ، پالا واجی
یعنی پوہ اور ماگھ میں سردی نہیں ہوتی ۔ سردی سرد ہوا سے ہوتی ہے تو یہ سمجھنا کہ خدا فاقوں سے
خوش ہوتا ہے یا گوشت کھانے سے خوش ہوتا ہے۔ غلط ہے
بع من قوموں میں فاقہ کشی کا بڑا رواج ہے۔ وہ کثرت سے فاقہ کشی کرتی ہیں اور سمجھتی ہیں
خدا تعالے کھانے پینے سے نہیں بلکہ فاقہ کشی سے خوش ہوتا ہے۔ سادھو۔ رومن کیتھولک اور

۹۳
مسلمان فقراء کا بھی ایک گروہ اسی قسم م کا کا ہے ہے، وہ فاقہ پر فاقہ کرتے ہیں ۔ اور دوسری قو قسم کی دنیا راتیں میں
بھی کرتے ہیں ۔ غرض وہ اس قسم کی نفس کشی سے سمجھتے ہیں کہ خدا تعالئے ان سے ہی خوش ہوتا
ہے۔ اس کے مقابلہ میں بعض قومیں ایسی ہیں جو کہتی ہیں کھاؤ پیو، یہی رضاء الہی کا ذریعہ ہے۔
یہ لوگ سمجھتے ہیں خدا تعالے نے ہر چیز ہمارے لئے پیدا کی ہے اس لئے وہ انتہائی کوشش کرتے
ہیں کہ ان سے فائدہ اٹھائیں اور خوب کھاتے پیتے رہیں ۔ انہوں نے قربانیوں کے معیار کو رد کر دیا،
ان کی عید ہی ہوتی ہے کہ خوب کھائیں پئیں ۔ روزے ان میں اگر چہ ہیں لیکن ان لوگوں کی
بہت کم توجہ ادھر ہوتی ہے۔ مثلاً ہندوؤں میں بعض ایسے فرقے ہیں ہے جن کا کھانے پینے پر زور ہوتا
ہے۔ ان کا عقیدہ ہے کہ خدا تعالے لئے یہ چیزیں پیدا ہی اس لئے کی ہیں کہ انسان انہیں کھاتے
پیے ۔ پس ایک گروہ اگر ایک طرف جھکا ہے تو دوسرا دوسری طرف اور جس طرف کوئی جھک گیا
دوسری طرف اس سے بالکل چھٹ گئی ۔
لیکن اسلام وسلی تعلیم مہ لے کر آیا ہے ۔ چنانچہ اس نے جو عیدیں مقرر کیں ، ان میں سے
ایک فاقہ کے ساتھ آئی ہے اور دوسری کھانے پینے کے ساتھ ۔ ایک میں انسان اگر فاقہ کرتا ہے۔
تو خدا کے حکم کے ماتحت اور دوسری میں اگر کھاتا ہے تو خدا کی منشاء کے مطابق ۔ اس پر خدا تعالیٰ
کہتا ہے تم نے میرے لئے فاقے کئے اور میرے لئے خوشی منائی اس لئے میں بھی خوش ہوں۔ پھر
ایک اور خوشی بھی انسان کو حاصل ہوتی ہے۔ وہ اس موقعہ پر اپنے رشتہ داروں کو بھی کھلاتا ہے ،
دوستوں کو بھی کھلاتا ہے ، ہمسایوں کو بھی کھلاتا ہے ، غرباء اور مساکین کو بھی کھلاتا ہے اس
میں بھی اسے ایک خوشی ہوتی ہے۔ لیکن ان سب سے بڑی وہی خوشی ہے جو انسان کو اس لئے
ہوتی ہے کہ میں نے خدا کے واسطے خوشی کی اور خدا میرے خوشی کرنے پر خوش ہوا ۔
پس نہ فاقوں سے خدا تعالے خوش ہوتا ہے اور نہ کھانے سے خوش ہوتا ہے بلکہ اطاعت
سے خوش ہوتا ہے۔ اگر کوئی فاقہ کرتا ہے اور وہ فاقہ خدا کے حکم سے نہیں تو اس کے فاقہ سے
خدا تعالئے ہرگز خوش نہیں ہو گا۔ کیونکہ ایسا فاقہ کرنے کے لئے اسے خدائے حکم نہیں دیا ۔ اسی طرح
اگر وہ کھاتا ہے اور عمدہ عمدہ کھانے کھاتا ہے مگر ایسے کھانے کھانے کے لئے اسے خدا نے
حکم نہیں دیا، تو اس پر خدا تعالے ہرگز راضی نہیں ہوگا ۔ پس خدا صرف فاقہ اور کھانے سے
خوش نہیں ہوتا۔ بلکہ اطاعت سے خوش ہوتا ہے۔ انسان اگر اس کی اطاعت میں فاقہ کرتا ہے
یا اس کی اطاعت میں کھاتا ہے تو خدا تعالے خوش ہوتا ہے کیونکہ اس میں اس کی اطاعت
ہے اور اطاعت یہی تو ہے کہ اگر وہ کسے کھاؤ تو کھاؤ اور اگر وہ کہے کہ فاقہ کرو تو فاقہ کرو ۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں، عید کے دن شیطان روزے سے ہوتا ہے کہ اس سے بھی

۹۴
معلوم ہوتا ہے کہ خدا کی خوشی نہ کھانے میں ہے نہ فاقے ہیں ۔ بلکہ اس حکمت کے ماتحت ہے کہ انسان دونوں
عیدوں پر ایک قسم کی قربانی کرتا ہے اور خد انتقالے کا حکم بجا لاتا ہے۔ تو عیدین ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ
جس طرح خدا کی خاط فاقہ کرنا پڑا تو فاقہ کیا اور اچھے اچھے کھانے چھوڑ دیئے۔ اسی طرح اگر خدا کی
خاطر اچھے اچھے کھانے کھانے پڑیں تو کھاؤ کیونکہ اس میں تمہاری اپنی منشاء اور خواہش کو نود دخل
نہیں صرف خدا کی منشاء کی متابعت ہے ۔ ایسے لوگوں میں سے جو اچھا کھانے اور اچھا پہننے پر
اس لئے اعتراض کیا کرتے ہیں کہ خدا ان باتوں سے خوش نہیں ہوتا۔ بعض لوگوں نے حضرت مسیح عود
عليه الصلوة و السلام پر بھی اعتراض کیا۔ چنانچہ حضرت خلیفہ اقول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے
ایک دفعہ میں بازار سے گزر رہا سے گزر رہا تھا کہ ایک ڈیٹی صاحب میرا راستہ رو صاحب میرا راستہ روک کر تعجب سے کہنے لگے
میں نے سنا ہے مرزا صاحب بادام روغن اور پلاؤ کھا لیتے ہیں۔ اور ساتھ ہی کہا۔ فقر میں تو یہ
باتیں جائز نہیں ۔ میں نے کہا ۔ اس میں نے کہا ۔ اسلام میں یہ چیز میں جائکہ ہیں ۔ اس لئے آپ استعمال کرتے ہیں ۔
تو بعض کا خیال ہے کہ اچھی غذا اور اچھے لباس سے خدا خوش نہیں ہوتا۔ حالانکہ بعض موقعے ایسے
ہوتے ہیں کہ ان پر اچھا کھانے اور اچھا لباس پہننے سے ہی خدا خوش ہوتا ہے ۔
آج کا دن جو عید اضحی کا دن ہے یہ بھی ان موقعوں میں سے ایک موقعہ ہے۔ جن پر خدا تعالیٰ
اچھا کھانے اور اچھا پہننے سے خوش ہوتا ہے ۔ آج نرصد ہوتا ہے ۔ آج نہ صرف یہ حکم ہے کہ آپ کھاؤ۔ بلکہ یہ
حکم بھی ہے کہ دوسرے مسلمانوں کو بھی کھلا و سیے چنا نچہ اس حکم کی متابعت میں کوئی مسلمان گھر
نہیں رہ جاتا جس میں گوشت نہ پہنچ جاتا ہو ۔ غلطی سے رہ جائے تو رہ جائے تقسیم کرنے والوں
کی بھول سے کسی کے گھر گوشت نہ پہنچ سکے تو نہ پہنچ سکے اور نہ جس رنگ میں اس دن کے
احکام ہیں ان کی رو سے ہر مسلمان گھر میں پہنچتا ہے۔ اور ہر مسلمان اس دن کھانے کا خاص
اهتمام کرتا ہے۔ پس یہ دن بتاتا ہے کہ اس دن خدا تعالے کی خوشی فاقہ میں نہیں بلکہ کھانے
پینے میں ہے۔
خدا تعالیٰ کی نعمتوں سے مستفیض ہونا بھی شکر گزاری میں داخل ہے اور نعمتوں کی
بے قدری انسان کو خدا تعالے کی نگاہ میں مقہور بنا دیتی ہے ۔ ایک دفعہ جب بہت سا مال آیا
تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار سے کہا۔ تم نے بڑی بڑی قربانیاں کی ہیں۔ آؤ
میں تمھیں کال دوں کیونکہ تم نے مہاجرین کو اپنا مال دیا تھا۔ انصار نے سمجھا کہیں ہماری
قربانیوں میں شبہ نہ پڑ جائے ۔ اس لئے انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے
کہا ۔ یہ مہاجرین کو ہی دے دیا جائے ۔ اس پر آپ نے فرمایا ۔ تم نے نعمت کو رد کیا اب ان
ہی دیا جائے۔ پر آپ نے فرمایا۔ نے
کو تو اس دنیا میں بھی ملے گا مگر تم کو قیامت کو سہی ملے گا۔ تو انعام کا رد کرنا معمولی بات نہیں

۹۵
یہ سلب نعمت کا سبب ہو جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص انعام کو رد کرتا ہے تو اس کے یہ معنے ہوتے
ہیں کہ وہ اپنے ہاتھ سے نعمتوں کے دروازہ کو بند کرتا ہے ۔ آج کا دن بھی ایک ایسا دن ہے
جس میں عمدہ کھانے کھانا اور ان اچھے کپڑے پہننا خدا تعالے کا انعام کا انعام ہے ۔ اور اس انعام کو
تو کہ نا خدا کی خوشی کا باعث نہیں ہو سکتا بلکہ الٹا اس کی ناراضگی کا موجب ہو جاتا ہے۔
دودھ لایا۔
حدیث میں ہے کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مجلس میں ایک شخص
نایا ۔ آپ نے دودھ پیا اور پینے کے بعد دائیں بائیں دیکھا۔ دائیں طرف ایک لڑکا بیٹا
تھا اور بائیں طرف حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیجھے ہوئے تھے۔ آپ نے لڑکے سے مخاطب ہو کر فرمایا
شریعت نے دائیں طرف والے کا حق بے شک مقدم رکھا ہے مگر کیا ئیں یہ دودھ عمر کو دے دوں ؟
لڑکا فی را بول اُٹھا یا رسول اللہ آئیں تبرک پر ایثار نہیں کر سکتا ۔ دودھ مجھے دیدیں اس
اس
که پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے حق کو منظور کر لیا اور اسے دیدیا شہ
شيخ عبد القادر صاحب جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ مجھ پر ایک ایسا وقت آتا
ہے کہ میں نہیں کھاتا جب تک خدا مجھے نہیں کہتا۔ اسے جیلانی اپتجھے میری قسم کھا۔ اور میں کپڑا
نہیں پہنتا جب تک خدا مجھے نہیں کہتا۔ اسے جیلانی انجھے میری قسم کپڑا بین ہے پھر لکھا ہے
جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی خوراک نہایت اعلیٰ ہوتی تھی ۔ اور اسی طرح ان کا لباس بھی اس
وقت کے لحاظ سے بہت قیمتی اور اور و بہترین ہوتا تھا ۔ بلکہ کئی دفعہ وہ بادشاہ کے لباس سے بھی
بڑھ کر ہوتا ۔ بعض دفعہ ان کا کپڑا ایسا اعلیٰ ہوتا کہ ایک ہزار اشرفی ایک گز تیمیت کا ہوتا فیہ
روایات میں اکثر اختلاف ہو جاتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس روایت میں بھی اختلاف ہو۔
لیکن یہ بات درست تھی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت کا ماتحت کھاتے اور اسی کے حکم کے ماتحت کے
پہنتے تھے اور اسی میں اللہ کی رضا ہوتی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت کی لکھا ہے
پیئے اور دوسرے کام کرے۔
حضرت مسیح ناصری کا ایک واقعہ لکھا ہے کہ وہ ایک جگہ جہا ر ہے تھے۔ کچھ حواری بھی
ساتھ تھے۔ روزوں کے دن تھے۔ ان کے روز نے مسلمانوں جیسے روزے نہیں ہوتے تھے۔
بلکہ معمولی کھانے پینے سے پر ہیز ہوتا تھا ۔ وہ جب جا رہے تھے تو ان کے شاگردوں نے
راستے سے سٹے توڑ کر کھائے ہیں اس میں کچھ شک نہیں کہ عیسائیوں کیلئے بھی روزوں کے دن
آتے ہیں۔ مگر وہ روزے ایسے نہیں ہوتے جیسے مسلمانوں کے سوا روزے بھی اگر ایک
عیسائی رکھے تو بھی مسلمانوں کے ایک روزہ کے برابر نہیں ہوتے۔ تو باوجود اس کے کہ ان
لوگوں کے لئے روزے بہت ہلکے تھے تاہم حضرت مسیح کے شاگر د روزہ نہ رکھتے تھے۔ انجیل میں

94
لکھا ہے ان کے روزہ نہ رکھنے کی حالت کو دیکھ کر یوحنا کے شاگردوں نے حضرت مسیح کے پاس
اگر اعتراض کیا کہ تیرے شاگرد روزہ نہیں رکھتے ۔ حضرت مسیح نے جواب دیا ۔
کیا براتی جب تک دولہا ان کے ساتھ ہے اُداس ہو سکتے ہیں۔ لیکن دے دن آرنیکے
که دولہا ان سے جدا کیا جا سے جدا کیا جائے گا ۔ تب وے روزے رکھیں گے اللہ
اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ گو ان کے روزے مقرر تھے مگر اس وقت رضاء الہی اسی میں تھی کہ
حضرت مسیح کے شاگر دکھائیں اور پییں ۔
جو لوگ اللہ تعالے کی رضاء کے خواہاں ہوتے ہیں وہ انس بات کو جانتے ہیں کہ اس کی رضاء
اس کی اطاعت اور فرمانبرداری میں ہے۔ نہ کھانے میں اس کی رضاء ہے اور نہ فاقہ میں اور نہ
اچھا پہننے میں ہے اور نہ نگا ر ہتے ہیں۔ جس وقت اس کی رضا ء ہو کہ انسان کھائے اس وقت
اگر انسان نہ کھائے تو مجرم ہے اسی طرح پینے کے متعلق ہے اسی طرح پہننے کے متعلق ہے کہ اگر
اس کی رضاء اس میں ہو کہ انسان فلاں کام کرے تو ایسا ہی کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اس لئے
ہر شخص کو چاہیے کہ دیکھے خدا تعالے کیا چاہتا ہے۔ اور پھر اس کے مطابق کام کرے تا
اس کی رضاء کا پانے والا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ ایک جنگ جارہے تھے بعض صحابہ نے روزے رکھے علیہ ابا
ہوئے تھے ۔ جب موقعہ پر پہنچے تو جو روزہ دار تھے وہ تو پہنچتے ہی زمین پر جا پڑے اور کچھ کام
نہ کر سکے۔ اور جو بے روزہ تھے وہ کام پر لگ گئے۔ اور انہوں نے فورا تمام انتظام کر نا شروع کر دیا۔
اس طرح بے روزہ روزہ داروں سے بڑھ گئے ہیں تو ہر ایک چیز کا مقام ہوتا ہے۔ جس موقع چیز
پر جس رنگ میں خدا کی رضا حاصل ہو سکتی ہو اسی رنگ میں حاصل کرنی چاہئیے ۔ اگر آج
کوئی شخص روزہ رکھ لے اور بال بچوں کو بھی رکھا دے تو وہ مجرم ہوگا۔ یا اگر با وجود استطاعت رکھنے
کے بجائے عمدہ کھانوں کے صرف دال پکا لے تو وہ بھی مجرم ہے۔ اس ایک سبق یہ ہے کہ انسان خدا
کی رضاء کے موقعہ محل کو دیکھے اور پھر اس کے مطابق عمل کرے ۔ اگر وہ موقعہ عمدہ کھانے اور
عمدہ پہننے کا ہے تو حمدہ کھائے اور عمدہ پہنے کہ اس میں ہی رضاء الہی ہے۔ اور اگر وہ وقت
فاقہ کا ہے تو اس وقت فاقہ کرے کہ رضاء الہی اس وقت اسی میں ہے۔
دوسرا ایک اور سبق بھی ان عیدین سے ملتا ہے ۔ مگر اس سبق سے پیشتر ان ہر دو کے
ما به الا تیاز کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ ایک عید کو قربانی کی عید کہتے ہیں۔ جو آج ہم یہ گذر رہی ہے۔
یہ عید قربانی سے پہلے ہے اور دوسری عید جو رجو ہے وہ قربانی کے بعد ہے۔ وہ روزوں کی عید کہلاتی
ہے ۔ روزوں کی عید قربانی کے بعد آتی ہے کیونکہ روزہ رکھنا قربانی ہی کی مگر جو آج کی عید ہے ۔ یہ

१८
قربانی سے پہلے ہوتی ہے نہ کہ قربانی کے بعد یا پھر قربانی کے ساتھ یعنی اسی دن عید اور اسی دن
قربانی ہوتی ہے۔ اور نماز کے لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو یہ عید پہلے ہے اور وہ پیچھے ۔ تو یہ ختلاف
بھی ایک نکتہ ہے اور اس میں بھی ایک سبق ہے ۔
ان عیدوں میں جو فرق ہے وہ یونی نہیں ۔ اس نکتہ پر جو اس فرق میں ہے اگر غور کیا جاے
تو معلوم ہوتا ہے کہ درحقیقت اس کے اندر نبوت کا ایک انکشاف کیا گیا ہے۔ اگر ہم اس بات کو
مد نظر رکھیں کہ ایک میں عبادت بعد میں آتی ہے اور ایک میں ساتھ ہی یا پہلے تو اس میں نکتہ یہ ہے
کہ پہلی عید میں جو روزوں کی عید ہے آہستہ آہستہ نفس کی قربانی ہوتی ہے اور ایک شخص برابر
یہ قربانی کئے جاتا ہے اور اس کے بعد اس کو عبادت کی توفیق ملتی ہے۔ مگر اس عید میں نفس کی
قربانی آهسته آہستہ نہیں ہوتی ۔ بلکہ یکدم ہوتی ہے اور عبادت اس قربانی سے پہلے کی جاتی
ہے۔ روزوں کی عید میں روزوں کے ذریعہ اپنے نفس کی قربانی کی جاتی ہے مگر اس عید میں بکرے کی
قربانی ہوتی ہے اور بکرے کی قربانی کو اپنی جان کی قربانی کے برابر سمجھنا چاہیئے۔ اس میں یہ نکتہ بنایا گیا
ہے کہ انسانی اعمال دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک عمل ایسا ہوتا ہے کہ عبادت کی توفیق قربانی کے ساتھ
ملتی ہے اور ایک ایسا عمل ہوتا ہے کہ قربانی کی توفیق عبادت کے ساتھ ملتی ہے۔ پہلی قسم کے اعمال
میں قربانی پہلے کرنی پڑتی ہے۔ اور تزکیہ نفس پیچھے حاصل ہوتا ہے اور دوسری قسم کے اعمال میں
پہلے تزکیہ نفس حاصل ہوتا ہے اور پھر قربانی کرنی پڑتی ہے۔
ان دونوں قسم کے اعمال کے عنونوں میں ایک فرق واضح ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ پہلی قسم کے
اعمال میں تزکیہ نفس سے پہلے جو قربانی کی جاتی ہے اس کا کرنے والا قربانی کی خواہش آہستہ آہستہ
ل ہو
کرتا ہے ۔ اور دوسری قسم کے اعمال میں جن میں تزکیہ نفس معینی عبادت پہلے کی جاتی ہے۔ قربانی کرنے
والا شخص قربانی کی خواہش میدم کرتا ہے جس عمل میں قربانی کی خواہش آہستہ آہستہ کی جاتی ہے
اس میں تزکیہ نفس دیر کے بعد ہوتا ہے۔ چنانچہ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسی تو ہیں جن کو آہستہ
آہستہ قربانی کے موقعے ملے ہیں ، ان کا تزکیہ نفس بھی آہستہ آہستہ ہوا۔ اور وہ قومیں جنھیں تقدیم
قربانی کرنے کے موقعے ملے ، ان کا تزکیہ نفس بھی فوری طور پر ہوا۔ چنانچہ جو انبیاء مشیل مونٹی کھلاتے
ہیں ان میں تزکیہ نفس اور قربانی ساتھ ساتھ ہوتی ہے ۔ ان کے لئے سامان ہی ایسے کئے جاتے
ہیں کہ یہ دونوں باتیں اکٹھی ہی ہوتی ہیں۔ اور وہ انبیاء جو مثیل میشے کہلاتے ہیں۔ ان میں قربانی
آہستہ آہستہ ہے اور ان کا تزکیہ بھی دیر سے ہوتا ہے۔ روزوں والی مثال کا مطلب یہ ہے کہ
آہستہ آہستہ قربانی کی جاتی ہے اور چونکہ قربانی آہستہ آہستہ کی جاتی ہے اس لئے تزکیہ بھی
آہستہ آہستہ ہوتا ہے اور ان کی تربیت بھی آہستہ آہستہ ہوتی ہے۔

۹۸
حضرت موسی علیہ السلام کے وقت میں لوگ ترکیہ میں یکدم ترقی کر گئے۔ لیکن حضرت علیئے علیہ الصلوٰة
و السلام کے وقت چونکہ قربانی آہستہ آہستہ تھی، تزکیہ بھی آہستہ آہستہ ہوا ۔
حضرت موسیٰ کے وقت ایسا نہیں ہوا۔ ان کے وقت یہ باتیں معا ہوئیں اور لوگ تربیت میں
تیزی کے ساتھ بڑھ گئے تزکیہ میں بھی سرعت کے ساتھ ترقی کرلی ۔ ساتھ ترقی کر لی ۔ اور تمام ترقی میں بھی اس وقت
کے لوگوں پر فوقیت حاصل کر لی۔ حتی کہ حضرت موسی کے زمانہ میں لوگوں کو اس قدر الہام ہوتے تھے
کہ لوگوں کو شبہ پڑ گیا تھا کہ شاید یہ بھی نبی ہو جائیں گے۔ قرآن کریم میں جو واقعات ان کے
بیان کئے گئے ہیں وہ ان کی عام حالت نہیں ہیں وہ یہود پر حجت پکڑنے کے لئے لائے ۔ مائے گئے ہیں۔ اور
اگر ان واقعات کو ان کی عام حالت سمجھ لیا جائے تو یہ درست نہ ہو گا ۔ کیونکہ جو مثالیں بیان کی گئی
ہیں وہ جرم کی مثالیں ہیں ۔ ورنہ عام حالت مگا روحانی ترقی کرتی چلی گئی ہے۔ توریت میں آتا ہے
لوگوں نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ و السلام کے پاس آکر شکایت کی کہ آپ کے ماننے والے کثرت
سے الہام پانے کا دعوی کرتے ہیں ۔ حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰة والسلام و السلام نے کہا کہ ہیں تو چاہتا ہوں
سب نبی ہو جائیں ۔ تو حضرت موسیٰ علیہ الصلوة وا و السلام کی قوم در حقیقت روحانی ترقی کے منازل کی
کو بہت جلدی طے کر گئی تھی لیکن اس کے مقابل عیسائی قوم کی ترقی آم ترقی آہستگی سے ہوئی ۔ وہ بہت
جلدی اور فورا روحانیت کے اعلیٰ مدار اعلیٰ مدارج پر نہ پہنچ گئی تھی بلکہ آہستگی سے روحانی مدارج پر چڑھی
کیونکہ اس کی قربانی بھی آہستگی کے ساتھ ہوئی ۔ سو جہاں قربانی فوری اور یکدم ہو گی وہاں ترقی
تزکیہ اور روحانیت بھی فوری طور پر ترقی کرے گی ۔ اور جہاں قربانی آہستگی کے ساتھ ہوگی وہاں
رقی ترکیہ اور روحانیت بھی آہستگی کے ساتھ بڑھے گی۔ چونکہ موسی علی الصلوۃ والسلام کے
وقت میں قربانی فوری ہوئی ۔ اس لئے ان کی ترقی بھی فوری ہوئی ۔ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے جتنے بھی مثیل ہوں گے ان میں جلدی طہارت - تزکیہ نفس، روحانیت اور ترقی پیدا ہو گی اور
چونکہ حضرت عیسی علیہ الصلواۃ و السلام کے وقت میں قربانی آہستگی کے ساتھ ہوئی اس لئے
مماثلت کے سلسلے میں جتنے سلسلے ہوں گے ۔ ان میں طہارت تن تزکیہ نفس، روحانیت اور عام
عیسوی
ترقی آہستگی کے ساتھ ہو گی ۔
چند دن ہوئے میں نے سنا بعض لوگ کہتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
نے تو لکھا ہے تین ماہ میں اگر ایک پلیسیہ بھی چندہ دید و تو کافی ہے کہ مگر یہاں آپ لحظہ لحظہ اسے
بڑھار رہے ہیں۔ ایک آنہ فی روپیہ ماہوار آمد پر چندہ کر دیا گیا ہے اور ابھی اور بھی بڑھانے کا
خیال ہے ۔ ٹھیک ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایسا ہی ایسا ہی فرمایا ہے۔ اور
یہ بھی ٹھیک ہے کہ بعد میں آنے والوں نے چندہ کی شرح بڑھا دی۔ مگر دیکھنا یہ ہے کہ ایسا کیوں

۹۹
کیا جاتا ہے۔ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ مثیل موسی کی ترقی جلد ہوتی ہے اور مشیل پیسے کی بتدریج ۔ اور چونکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام مثیل عیسی ہیں، اس لئے آپ کے سلسلہ کی ترقی بھی آہستگی
کے ساتھ ہوتی ہے اور جب ترقی آہستگی کے ساتھ ہونی ہے تو عیسوی سلسلے کی طرح اس کی قربانی بھی
آہستہ آہستہ ہو گی جو آہستہ آہستہ بڑھتی رہے گی۔ اس وجہ سے ضروری ہے کہ مالی قربانی میں دن
بدن اضافہ ہو ۔ اسی طرح وصیت کا حصہ ہے۔ اس کے متعلق بھی کہا گیا ہے کہ یونہی اس کی شرح بڑھائی
جا رہی ہے۔ مگر اس کے متعلق بھی سوچنا چاہیے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کے
وقت وہ شرح نہیں تھی جواب ہے اور جس پر لوگ میتیں کر رہے ہیں تو یہ بھی اسی اصل کے ماتحت
ہے کہ یہ ترقی آہستگی کے ساتھ ہونی تھی ۔ اور جوں جوں قربانیاں بڑھ رہی ہیں تزکیہ اور طہارت
بھی بڑھتی چلی جاتی ہے اور ایمانی حالت میں ترقی ہوتی چلی جا رہی ہے ۔ جو پھر الٹ کر زیادہ قربانی
کرنے کا باعث ہوتی ہے ۔ مجھے اگر سلسلے کی ترقی کے لئے مال زیادہ جمع کرنے کا شوق ہے تو اس سے
ہماری جماعت ہی کی شان بڑھتی چلی جاتی ہے ۔ کیونکہ قربانی میں کی کرن سے ہماری ایمانی حالت اور
اخلاص لوگوں کے سامنے آتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام مسیح موعود عليه الصلوة و السلام کے زمانہ میں اس در
کے
جماعت کی حالت نہیں آئی تھی جس درجہ پر اب ہے اور جس درجہ پر ہے اور جس درجہ پر کھڑے ہو کے جماعت کے
پر
عام افراد یکدم بڑی بڑی قربانیاں کر سکتے۔ مگر اب جوں جوں زمانہ گذرتا جاتا ہے ایمان اس رنگ میں
آتا جاتا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام پیدا کرنا چاہتے تھے۔ اور گو یہ حالت قربانیوں
سے ہی پیدا ہو رہی ہے جو آہستہ آہستہ ہو رہی ہیں ۔ ۔
مگر جب یہ حالت پیدا ہو رہی ہے تو اس کا یہ بھی تو تقاضا ہے کہ پہلے سے بڑھ کر قربانیوں
کی تحریک کرے پس چندہ اور وصیت وغیرہ کی شرح کا بڑھتا چلا جانا ایمانی حالت کے ترقی یافتہ
ہونے کے نتیجے میں ہے گو یہ ترقی قربانیوں سے حاصل ہو رہی ہے مگر یہ ترقی قربانیوں کے لئے
کبھی تو بہت دلا رہی ہے۔ کہنے والے یہ تو کہہ دیتے ہیں کہ شرح چندہ بڑھائی جا رہی ہے مگر نہیں
دیکھتے کہ اس طرح ان کی ایمانی حالتوں کی تصدیق کی جا رہی ہے ۔ آخر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے کثرت سے مال آنے کے متعلق بھی تو ارشاد فرمایا ہے ہے کیا اگر جماعت نے
اسی حالت پر رہنا ہوتا جس حالت میں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے وقت ہمیں تھی
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کر سکتے تھے کہ کثرت سے مالی آئیں گے۔ حضرت صاحب و کہ سے
کا یہ کہنا اس بات کی دلیل ہے کہ جماعت آہستہ آہستہ ترقی کرتی چلی جائے گی اور آخر اس مقام
تک پہنچ جائے گی کہ مالوں کی قربانیوں کی ان کے سامنے کوئی حقیقت نہ رہے گی ۔
قرآن شریعت میں آتا ہے کہ دس کافروں کے مقابلہ میں ایک مسلمان کافی ہے اور مسلمانوں کو

۱۰۰
عنہ
کہا بھی گیا ہے کہ تم میں سے ایک ایک کو دس دس کا مقابلہ کرنا پڑے گائے مگر باوجود اس کے آنحضرت
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کسی غزوہ میں بھی یہ حالت نہیں ہوئی کہ ایک مسلمان کو دس کا فروں کا
مقابلہ کرنا پڑا ہو۔ زیادہ سے زیادہ ایک مسلمان کو اس کا فروں کا مقابلہ کرنا پڑا ۔ ہاں حضرت عمر
رضی اللہ عنہ کے وقت میں کہیں سے بھی زیادہ کا مقابلہ کرنا پڑا ۔ چنانچہ مسلمان ایک جنگ پر گئے
ہوئے تھے ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ جرنیل تھے۔ مسلمانوں کی تعداد کم تھی ۔ کی تعداد کم تھی ۔ ابو عبیدہ رضی اللہ
نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ یہ دبھیجی جائے ۔ انہوں نے کہلا بھیجا۔ میں عقبہ کو بھیجتا
ہوں ۔ عقبہ ہزار آدمی کے برابر ہے سمجھ لو کہ ہزار آدمی بھیج دیا تو حضرت عمر آنحضرت صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم سے بڑھ کر قربانی نہیں چاہتے تھے ۔ بلکہ بات یہ تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے وقت میں وہ حالات پیدا نہیں ہوئے تھے جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے وقت میں پیدا
ہو گئے تھے اور ادھر مسلمان اور ادھر مسلمان بھی ترقی کر گئے ۔
تو
بعض وقت ایک عمل ہوتا ہے جو دوسرے دل میں رعب ڈال دیتا ہے اگر انسان خطرہ
کے وقت اپنے حواس سجا رکھے اور اپنی ACCUMULATIVE POWER کا بجا استعمال کرے تو
ایسا کام بھی کر لیتا ہے جو اس کی دھاک بٹھا دیتا ہے ، خواہ وہ کمزور ہی کیوں نہ ہو ۔ حضرت
مسیح موعود فرماتے تھے ۔ رستم کے گھر میں ایک دفعہ چور آیا وہ رستم سے زیادہ طاقتور تھا۔ لیکن
رستم کا نام چونکہ طاقت میں مشہور تھا۔ چور کو اس سے کبھی طاقت آزمائی کا موقعہ نہ ملا تھا۔ اس
دن جب رستم نے پکڑا تو اس نے رستم کو گرا لیا۔ اور اس کی چھاتی پر چوٹھ بیٹھا اس پر رستم نے کو اور
چلا کر کہا۔ آگیا رستم آگیا رستم با یہ سن کر خود بھاگ گیا۔ یہ رستم کے نام کا اثر تھا کہ اس نے ایسے
طاقتور کو بھگا دیا جس نے رستم کو لایا ہوا تھا یہ تو قبہ رضی الہ عنہ کا معاملہ بھی ایک طرح پراسی
رنگ کا ہے ۔ عقبہ بڑا بہادر تھا۔ اور حضرت؟ اور تھا ۔ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یہ کہلا بھیجنے پر کہ یہ ہزار
آدمی کے برابر ہے مسلمانوں کے دل میں تسلی پیدا ہو گئی ۔
دنیا میں جب کوئی انسان کوئی کام کرتا ہے تو اسے اس کے لئے طاقت بھی مل جاتی ہے
یہی حال یہاں بھی ہے۔ لیکن کام کرنے کا عزم ہونا چاہیئے۔ پس ہماری جماعت جو کام کرنے کے
لئے خدا نے قائم کی ہے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اگر وہ کوئی کام کرنا چاہے تو اسے اس کی طاقت نہ
ملے لیکن کام حالات کے لحاظ سے کئے جاتے ہیں۔ چونکہ ابتدائی حالات کمزور ہوتے ہیں اس لئے
ابتدائی کام بھی بلکے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ابتدائی مطالبوں اور آجکل کے مطالبوں میں فرق
نظر آتا ہے۔ پہلے جو مطالبہ کیا گیا وہ اس کی پہلی حالت کے مطابق تھا ۔ پھر جو کیا گیا تو وہ اسکی
دوسری حالت کے مطابق تھا۔ اسی طرح جیسے جیسے حالت ترقی کرتی چلی گئی ، مطالبے بھی بڑھتے چکے

101
الصلوة
حد
پس یہ تو صحیح نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام سے بڑھکر مجھے اشاعت کا شوق ہے اور
ان سے بڑھکر تجھے دین کی خدمت کرنے کا خیال ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام سے بڑھ کر
اشاعت اور خدمت دین کا شوق کیسے ہو سکتا ہے ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جاہلیت
زیادہ تھی لوگ بالکل ابتدائی حالت میں تھے۔ لیکن میرے زمانہ میں جو لوگ ہیں وہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام اور حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے تربیت یافتہ ہیں اس لئے اگر ان سے کوئی
زیادہ مطالبات کئے جاتے ہیں تو وہ ان کی ترقی یافتہ حالت - الت کے لحاظ سے ہیں اور پھر ان کو اور بھی
ترقی دینے کے لئے ہیں۔ دیکھو اگر ایک مالک بیمار خادم سے تھوڑا سا کام لے کر اسے چھوڑ دے اور
ایک داروغہ اس سے سارا دن کام لے جب کہ وہ تندرست ہے تو کوئی یہ اعتراض نہیں کر سکتا کہ دیکھوجی
مالک تو تھوڑا سا کام لے کر چھوڑ دیتا تھا۔ لیکن داروغہ اس سے سارا دن کام لیتا ہے ۔ اس کا
یہ جواب ہے کہ اس وقت وہ بیمار تھا اور زیادہ کام نہیں کر سکتا تھا لیکن اس وقت تندرست ہے
اور سارا دن کام کرنے کے قابل ہے۔ یہی حال ہماری جماعت کا ہے کہ ابتداء میں وہ ایسی قربانیاں
نہیں کر سکتی تھی جیسی اب کر سکتی ہے۔ اور ایک زمانہ آرہا ہے کہ اس میں جو قربانیاں ہماری حاجات
کر سکے گی آج نہیں کر سکتی ۔ پس جن دوستوں نے یہ خیال کیا ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ
و السلام سے زیادہ خدمت دین کا شوق رکھتا ہوں وں یا میں نے آپ کی مقرر کی ہوئی ۔
سے تجاوز کیا ہے یا میں نے چندوں اور وصیتوں کی شرح میں اپنی طرف سے اضافہ کر دیا ہے،
انہوں نے غلطی کی ہے۔ جو اس قسم کے خیال کو دل میں جگہ دی ہے ایسے خیالات ترقی کے راستے
میں روک ہو جاتے ہیں۔ پس اگر میں اللہ تعالیٰ کی اس منشاء کو دیکھتے ہوئے کہ ان سلسلوں کی ترقی
ان کی قربانیوں کی طرح آہستہ آہستہ ہوتی ہے جو علیوی مماثلت رکھتے ہیں اس تدریجی ترقی کے ساتھ
ساتھ قدم نہ بڑھاؤں تو یہ ایک خلاف قدرت فعل ہوگا۔ اور ہر وہ فعل جو خلاف قدرت ہو خدا
نعاملے کی ناراضگی کا باعث ہوتا ہے۔ اور اس کے کرنے سے کوئی شخص خدا کو خوش نہیں کر سکتا ۔
حضرت صاحب نے جو کچھ کیا وہ تمہاری ابتدائی حالت کو مد نظر رکھ کر کیا مگر اب تمہاری ابتداء
نہیں ۔ اب خالی ایمان ہی نہیں بلکہ دس یا بیس یا تیس سال کی مجموعی طاقت بھی ساتھ ہے۔ اس
لئے آج جس قربانی کی امید تم سے کی جا سکتی ہے۔ اس وقت نہیں کی جا سکتی تھی ۔ اور جیسا کہ
میں نے بتایا جو مثیل مولتے نبی تھے ان میں پہلے تزکیہ اور طہارت اور بعد میں قربانیاں ہوتی ہیں۔
اور جوشیل مسیح سیح ، ہیں ان میں تزکیہ تو قربانیوں کے بعد ہوتا ہے ۔ یہی اصول یہاں بھی جاری ہے۔ کیونکی
یہ ظاہر ہے کہ حضرت صاحب مثیل مسیح ہیں۔ پس ہمارا تزکیہ قربانیوں کے بعد ہے۔ جوں جوں ہم قربانیا
کرتے چلے جائیں گے توں توں ہمیں تزکیہ اور طہارت حاصل ہوتی جائے گی۔ اور جتنی دیر ہم قربانیوں

۱۰۲
میں لگائیں گے اتنی دیر ہمیں تزکیہ حاصل کرنے میں ہوگی ۔ پس اگر تزکیہ چاہتے ہو تو قربانی میں جلدی کرو۔
دونوں عیدیں مقررہ با مقرره مهینوں کے بعد آتی ہیں اور ان دو ن ہیں اور ان دونوں میں یہ تمیز ہے کہ ایک عید تو مقررہ
قربانیوں کے بعد آتی ہے اور ایک کے ساتھ یا بعد قربانی کی جاتی ہے۔ اسی طرح عیسوی سلسلوں میں
قربانی پہلے ہوتی ہے اور تزکیہ پیچھے اور موسوی سلسلوں میں تزکیہ پہلے اور قربانی بعد میں ۔ حضرت
موٹے علیہ السلام اپنی زندگی میں ہی بادشاہ ہو گئے لیکن حضرت عیسی علیہ السلام اپنی زندگی
میں بادشاہ نہ ہو سکے ۔ بلکہ ان کے بعد ان کے پیروؤں کو بادشاہت ملی۔ یہی حال حضرت مسیح موعود
عليه الصلوٰۃ و السلام کا ہے۔ پس نادان ہیں وہ جو کہتے ہیں ترقی نہیں کی۔ ہم کہتے ہیں ترقی بعد
میں آتی ہے پہلے قربانیوں کو تو اس حد تک پہنچاؤ جس حد پر پہنچ کر کھلی کھلی ترقیاں حاصل
ہوتی ہیں ۔
اس سے دونوں قسم کے سلسلوں کی حالت کا اندازہ ہوتا ہے۔ اور یہ ہمارے لئے سبکتی ہے
لیکن بڑا سبق اصلی واقعہ سے نکلتا ہے اور وہ واقعہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی
قربانی ہے۔
دنیا میں مختلف طبائع ہوتی ہیں ، بعض لوگ ماں باپ سے محبت کرتے ہیں اور دوستوں یا ریوں
کی پرواہ نہیں کرتے۔ بعض ماں باپ کے احکام کی اتنی مقدر نہیں کرتے جتنی دوستوں کی خواہ اتات
کی مقدر کرتے ہیں۔ بعض دوستوں سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور رشتہ داروں سے کوئی تعلق
نہیں رکھتے۔ بعض رشتہ داروں کی دلداری کرتے ہیں اور دوستوں کا خیال نہیں کرتے۔
پھر بعض ایسے ہوتے ہیں جن کے تعلقات بچوں سے زیادہ ہوتے ہیں اور بڑوں کی طرف وہ کبھی
دیکھتے نہیں ۔ لیکن حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسّلام نے خدا تعالے کے لئے ان تینوں قسم کے
تعلقات کی قربانی کی جب آپ نے دعوی کیا تو رشتہ داروں اور دوستوں نے مقابلہ کیا، آپ
نے ان کی پرواہ نہ کی ۔ آپ نے اپنے آپ سے خدا کے لئے مقابلہ کیا۔ دوسرے اقرانِ قوم سے محبتیں
ہوتی ہیں آپ نے ان کا بھی مقابلہ کیا ۔ دوستوں نے مخالفت کی دوستوں کا بھی مقابلہ کیا۔
شاید کوئی کے ان کے ساتھ محبت نہ ہو گی۔ اس لئے ان کی محبت کو قربان کر دیا اور ان کا
مقابلہ کیا۔ ان کے بالمقابل شاید اولاد سے زیادہ محبت ہوگی ، کیونکہ عام طور پر ماں باپ کو
بچوں سے زیادہ محبت ہوتی ہے۔ میں نے ایسے ماں باپ کو دیکھا ہے جو بچوں کی خاطر سب محلے
سے لڑتے رہتے ہیں۔ تو دنیا میں مختلف طبائع ہوتی ہیں ۔ کوئی کہہ سکتا تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ
الصادق
الصلوة والسلام نے ماں باپ دوست یار چھوڑ دیئے۔ ممکن ہے ان کے ساتھ زیادہ محبت نہ ہو
اور بچوں کے کے ساتھ ساتھ زیادہ زیاد محبت ہو ر ان کو نہ چھوڑ سکتے۔ خدا نے کہا۔ اچھا لڑکے کی مہربانی کر۔

۱۰۳
اڈ کا بھی اکلوتا لڑکا اور وہ بھی جو بڑھاپے میں ہوا۔ یہ تو خدا کا فضل تھا کہ اس کے بعد اسحق بھی
پیدا ہو گیا ورنہ امید نہیں تھی۔ اس وقت ایک ہی لڑکا تھا اور وہ اسمعیل تھا۔ خدا نے جب
س کی قربانی کرنے کو کہا تو حضرت ابراہیم علیہ الصلوة و السلام اس کو قربان کرنے کے لئے تیار
ہو گئے ۔ اب نہ اولاد ، نہ دوست نہ ماں باپ تھے جو قربان کرنے سے رہ گئے۔ انہوں نے خدا تعالٰی
کی فرمانبرداری کے لئے ان میں سے کسی کی پرواہ نہ کی ۔ وہ سب کو قربان کرنے کے لئے تیار تھے ۔
دوست بھی ، ماں باپ بھی ، اولاد بھی اور ساری اولاد، اس وقت اسمعیل ساری اولا دہی تھی ۔
باپ اور دوستوں کو قربان کر دیا ۔ وطن کو چھوا یا ۔ وطن کو چھوڑ دیا ۔ اب کوئی رشتہ دار بھی نہیں مل سکتا
بان بار
تھا تو اس ساری قربانی کی یاد گار ہیں اس عید کو قائم کیا گیا۔
کہ خدا نے ابرا
رالله
اس قربانی کی حقیقت بتانے میں بائبل اور قرآن میں فرق ہے ۔ بائیبل جس رنگ میں اسے
بیان کرتی ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں تحریف ہو گئی ہے۔ لیکن قرآن کریم اسے جس
عمدگی کے ساتھ بیان کرتا ہے اس سے اس واقعہ کی اصل حقیقت معلوم ہوتی ہے۔ بائیبل کہتی ہے ۔
انے ابراہیم کو حکم دیا کہ اپنے اکلوتے اسحق کو قربان کری۔ ابراہیم نے کہا ۔ قربانی کے لئے ۔ لئے سامان
نہیں ۔ خدا نے کہا۔ یہ قربانی ضرور کرنی چاہیئے ۔ تب ابراہیم اسحق کو باہر لے گئے اس کی آنکھوں پر
پٹی باندھ دی ۔ اور قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے ۔ ابھی چھڑی پکڑی ہی تھی کہ خدا تعالے کے
فرشتے نے آواز دی ۔ اس کو مت قربان کر اور ایک مینڈھا اس کے عوض قربان کرنے کے لئے وہاں
موجود کر دیا گیا ہے مگر قرآن شریف کہتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام کو حکم نہیں دیا گیا تھا
کہ وہ لڑکے کو قربان کریں ۔ بلکہ آپ نے رویا دیکھی تھی کہ وہ اپنے لڑکے کو خدا تعالے کی راہ میں ڈبج
کر رہے ہیں۔ اور اس رویا کی بناء پر وہ اپنے لڑکے کو قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔ بائیل کہتی
ہے بیشک قربان نہیں کیا گیا مگر یہ ایک آزمائش تھی جو حضرت ابراہیم علیہ السلامکی کی گئی ہیں لیکن
ہم کہتے ہیں آزمائش کسی طرح ہو گئی کیونکہ آزمائش دو طرح ہوتی ہے ۔ یا تو جس کی آزمائش کی جائے
اسے بتانے کے لئے کہ تیرا ایمان پختہ ہے۔ یا دوسرے لوگوں کو بتانے کے لئے کہ یہ خدا تعالے پر
ایمان رکھنے میں اتنا مضبوط ہے لیکن جو آزمائش ابتلاء ہوتی ہے وہ بنی پر نہیں آتی۔ رہی قربانی،
بائیبل کہتی ہے کہ یہ پوشیدہ قربانی ہوئی ہے کیونکہ ملی ہوئی نہیں۔ اور اگر فی الواقع ہوئی نہیں
تو یہ بات ہی لغو ہو جاتی ہے۔ رہی تیسری ختم کہ علی الاعلان قربانی ہو ۔ مگر علی الاعلان ہوئی نہیں
تو ان صورتوں میں اگر اس پر غور کیا جائے تو یہ الہام اگر حضرت ابراہیم علیہ الصلوة و السلام کو بیوا
کہ لڑکے کی قربانی کر تو ہے وجہ ہوا تھا کیونکہ جب وہ قربانی فی الواقع ہوئی نہیں تھی تو ایک ایسی
بات کے لئے کسی کو کچھ کہنا جوکچھ کرنی ہی نہیں بالکل بے وجہ ہے میئر قرآن شریف ان سب باتوں کے

۱۰۴
:
بالمقابل اسے خواب بتاتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوة والسلام نے خواب دیکھا کہ وہ اپنے بیٹے کو
ذبح کر رہے ہیں جسے انہوں نے چاہا کہ پورا کریں ۔
;
قرآن شریف کے بیان کے مطابق یہ سب کچھ حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام کے خواب کا نظارہ
تھا اور قرآن شریف کے بیان سے بڑھ کر صحیح اور سچا بیان اور کسی کا ہو سکتا ہے پس جبکہ یہ ایک خواب
تھا تو یہ ضروری ہے کہ اس کی کوئی تعبیر ہوا اور جب ہم واقعات پر نظر ڈالتے ہیں تو اس خواب کی تعبیر یہ
ہوتی ہے کہ جب دیکھا کہ بیٹا قربان کر رہے ہیں تو یہ پیشگوئی تھی کہ وہ ایک دن اسے جنگل میں اپنے ہاتھ
سے چھوڑ آئیں گے ۔ قرآن شریف میں یہ الفاظ ہیں۔ نبنَى إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ
اے بیٹے ! میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ تمھیں ذبح کر رہا ہوں ۔ اب حضرت ابراہیم خود اپنے ہاتھ سے
اسے جنگل میں چھوڑ آئے۔ اور جنگل بیابان میں چھوڑ آنے سے خواب پوری ہو گئی مگر بائیبل جس
رنگ میں یہ پیشگوئی بیان کرتی ہے وہ پوری نہیں ہوئی۔ تو جنگل میں چھوڑ آنا چھری پھیر دینے کے برابر
ہو گیا۔ محبتوں پر چھری اسی طرح پھرا کرتی ہے کہ محبت کو قطع کر دیا جائے ۔ دوستوں کی محبت اور
رنگ میں انہوں نے قطع کی۔ ماں باپ کی اور رنگ میں اور اولاد کی اور رنگ میں۔ تو قرآن
کے بیان میں حکمت ہے اور بائیبل میں ظالمانہ قربانی بتائی جاتی ہے۔
رہی یہ بات کہ کس کو قربانی کرنے کا حکم ہوا تھا۔ عیسائی کہتے ہیں اسحق کو لیکن ہم کہتے ہیں
اسمعیل کو ۔ کیونکہ جب یہ خواب دیکھی گئی تب ایک ہی ان کا بیٹا تھا اور وہ اسمعیل تھا پس اسحق
کو قربان کرتے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ و السلام نے نہیں دیکھا تھا بلکہ اسمعیل کو دیکھا تھا۔
کہ آپ اسے قربان کر رہے ہیں ۔ پھر یہ قربانی صرف حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام ہی کی نہیں
تھی بلکہ حضرت اسمنیل کی بھی تھی ۔ کیونکہ در حقیقت وہی تھے جو قربان ہو رہے تھے اور بائیل ہیں
تو جس کی قربانی ہے اس سے پوچھا بھی نہیں گیا کہ کیا تو بھی قربان کئے جانے پر راضی ہے یا نہیں
اور صرف اتنا بیان کیا گیا ہے کہ اسحق نے جب سوختنی قربانی کے سامان دیکھے تو باپ سے سوال کیا
آگ اور لکڑیاں تو ہیں پر سوختنی قربانی کے لئے برہ کہاں ؟
جس کا جواب باپ کی طرف سے صرف یہ دیا گیا ۔
"خدا آپ ہی اپنے واسطے سوختنی قربانی کے لئے برہ کی تدبیر کرے گا۔ ہے
پس یہاں سے اگر کچھ نتیجہ نکلتا ہے تو یہی کہ صرف حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام کی
قربانی کا ذکر ہے۔ اور جس کی قربانی کی جاتی ہے اس کی آمادگی کا کوئی ذکر نہیں اور نہ ہی اس
سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا ہے ۔ حالانکہ مرنے والے کی قربانی بڑی ہوتی ہے۔ تو بائیبل میں
تو صرف حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی قربانی کا ذکر آتا ہے ۔ لیکن قرآن شریف بتاتا ہے

۱۰۵
کہ جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنے اکلوتے بیٹے اسمعیل کو ذبح
کر رہے ہیں تو انہوں نے بعد میں اسمعیل سے اس کے مست کے متعلق پہ چھا۔ چنانچہ قرآن شریف میں یہ الفاظ
موجود ہیں۔ فَانظُرْ مَاذَا تَرَی یعنی اے بیٹے میں خواب میں دیکھ تو رہا ہوں کہ تمھیں ذبیح
کر رہا ہوں ۔ اب تمہاری کیا منشاء ہے ، کیا تم چاہتے ہو کہ فی الواقع تم ذبح کر دیئے جاؤ اگر تیری
مرضی ہو تو میں اس کام کو کروں ۔ گو یہ کام میرے ہاتھوں ہوتا ہے مگر بے در حقیقت قربانی تیری
کیونکہ تم نے قربان ہونا ہے ۔ بائیبل تو اپنے بیان سے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو نعوذ
باللہ دھوکہ باز قرار دیتی ہے۔ مگر قرآن میں ایسا نہیں ہے بلکہ فَانْظُرْ مَاذَا تَرَی کے
الفاظ
↓
اظ اس میں موجود ہیں جن میں جا میں حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام حضرت اسمعیل سے یہ و پوچھتے ہیں۔
آیا تو تیار ۔ کا ا رہے ۔ اگر تو تیار ہے تو پھر یہ کام کیا جائے ۔ ان دونوں بیانات میں کتنا عظیم الشان
فرق
ہے اور واقعہ کی نوعیت بتاتی ہے کہ قرآن کریم کا بیان سچا ہے ۔ بائیبل تو کہتی ہے ۔ حضرت ابراہیم
عليه الصلوة والسلام حضرت اسحق کو بتاتے ہی نہیں کہ میں تمھیں قربان کرنے کے لئے جاتا ہوں
مگر قرآن صاف بتاتا ہے کہ حضرت ابراہیم نے صاف صاف حضرت اسمعیل کو بتا دیا کہ میں نے
خواب میں دیکھا ہے کہ تجھے ذبح کر رہا ہوں۔ پھر بائیبل اپنے بیان کو یہیں تک چھوڑ دیتی ہے۔
لیکن قرآن آگے اس بات کو بھی بیان کرتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسمعیل
علیہ السلام سے ان کی مرضی بھی دریافت کی۔ پھر ہی نہیں کہ صرف یہ سوال کر دیا ہو کہ تیری اس کے
متعلق کیا مرضی ہے بلکہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کے جواب کو بھی بیان کر دیا ۔ کہ اسے باپ جو کچھ
تجھے حکم دیا گیا ہے بلا تامل اسے پورا کر ۔ انشاء اللہ تعالے تو مجھے صابرین میں سے پائے گا۔ اس
سارے واقعہ کو قرآن شریف میں اس طرح بیان کیا گیا ہے۔ فَلَمَّا بَكُمْ مَعَهُ الشَّعْيَ قَالَ
بنَى إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرَى - قَالَ يَابَتِ افْعَلْ
مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُ فِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصَّبِرِينَ ۔ یعنی جب اسمعیل سیانے ہوئے
تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنا خواب ان کے سامنے بیان کیا اور ان کی مرضی دریافت کی ۔ جس کا
جواب حضرت اسمعیل علیہ السلام نيَابَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُ فِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ
الصبرین دیتے ہیں۔ یعنی اسے باپ ! آپ اس کے متعلق اپنا حصہ ادا کریں ۔ میں اپنا حصہ ادا کرونگا
یہ سچی قربانی تھی جس میں قربان ہونے والے کی رضامندی بھی شامل تھی ۔
رہی یہ بات کہ حضرت اسمعیل علیہ السلام نے کیوں آمادگی ظاہر کی یسو اس کی وجہ یہ ہے کہ انبیاء
پہلے دستوروں کو قائم رکھتے ہیں اور اس وقت تک ان کو قائم رکھتے ہیں جب تک وہ دائمی صداقتوں
کے خلاف نہ ہو جائیں۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ و السلام کے زمانہ میں انسانی قربانی ہوتی تھی۔

۱۰۶
وہ جانتے تھے کہ خدا تعالے مجھ سے ناجائز کام نہیں کرائے گا، اس کے ہاتھ میں میرا ہاتھ ہے اگر وہ
اس کی منشاء کے خلاف چلنے لگے گا تو اسے روک لے گا۔ اور ادھر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے
زمانہ میں انسانی قربانی کے خلاف کوئی نص نہ تھی ۔ پس یہ اس زمانہ میں شرعی حکم تھا جس کے سامنے
حضرت اسمعیل علیہ السلام نے اپنے آپ کو جھکا دیا ۔ اور ذبح کئے جانے پر آمادگی ظاہر کی۔ اس
انسانی قربانی کا رواج حضرت نوح علیہ ال علیہ السلام اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے درمیانی زمانہ
میں ہوا ۔ پس حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام پر اس بات کا کوئی الزام نہیں آسکتا کہ کیوں
آپ پانی قربانی کے لئے آمادہ ہوئے اور ایسا ہی حضرت اسمعیل علیہ السلام پر بھی کوئی الزام
نہیں آسکتا کہ کیوں آپ نے اپنے آپ کو اس قربانی کے لئے پیش کر دیا اور آمادگی ظاہر کر دی ۔
از
بعض کام خدا تعالے بعض خاص خاص لوگوں کے ہاتھ سے اس لئے کراتا ہے کہ وہ دوسروں
کے لئے سبق ہوں ۔ حضرت ابراہیم کی یہ قربانی در حقیقت اولاد کی محبت کی قربانی تھی۔ جیسا کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بیٹا کہلانے والے شخص کی بیوی سے نکاح پڑھا یا گیا ہے جس سے
یہ بات ببانی مقصود تھی کہ منہ بولا بیٹا حقیقی بیٹا نہیں بن سکتا ۔ کیونکہ اس وقت عرب میں یہ دستور
تھا کہ جس کو بیٹا کہ دیتے وہ بیٹا ہو جاتا۔ اور پھر اس کی بیوی سے وہ شخص جس کا کہ وہ بیٹا
لئے نے یہ
کہلاتا نکاح نہ پڑھا سکتا ۔ مگر انحضرت رت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ سے خدا تعالے
کام کرا کر بتا دیا کہ یہ دستور غلط ہے اور اور آئے آئندہ اس۔
سے بچا جائے ۔ اسی طرح حضرت ابراہیم
علیہ السلام سلام کے کے ہاتھ ہاتھ سے اولاد کی محبت کو خدا کی محبت کے لئے لئے قربان کر دینے کا فعل کرا کے بتا دیا کہ
خدا کی محبت کے سامنے کسی اور کی محبت دل میں نہیں ہونی چاہیئے اور اگر ہو تو اسے قربان کر
دینا چاہیئے ۔ غرض حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام نے ظاہر طور پر اس خواب کو پورا کرنے
کے لئے جو نہی حضرت اسمعیل کو لٹایا ۔ آواز آئی کہ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيا - اسے ابرار اسے ابراہیم تو ضرور
ہی اپنی خواب کو پورا کرے گا۔ جب تو نے اس کو ظاہری صورت میں پورا کرنے کے لئے تیاری کر دی
تو جو معنے اس کے فی الواقع ہیں۔ وہ بھی ضرور پور سے کر گیا ۔ صدق کے معنے ہیں سچا سمجھنا یعنی تجھے
اپنی خواب پر بڑا ہی یقین ہے تو نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ شائد اس کے کچھ اور معنے ہوں اور اس کو
پورا کرنے پر تل گیا ۔ قد وقوعہ پر دلالت کرتا ہے کہ ہو چکا ہے یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے اپنے خواب کے مطابق پورے یقین اور ایمان کے ساتھ اس رنگ میں اس کام کے کرنے کا تہیہ
کیا کہ گویا وہ کر ہی لیا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ حضرت ابراہیم کو اپنے خواب کو اپنے خواب پر پورا پورا بھروسہ تھا
اور یہ بھی یقین تھا کہ خدا تعا لئے میرا ہاتھ ۔ لئے میرا ہا تھ ناجائز بات پر نہیں اُٹھنے دے گا۔ کھنے دے گا ۔ اسی بناء پر انہوں
نے یہ کام کیا۔ چنانچہ ان کے ایمان اور یقین اور آمادگی کو دیکھ کر خدا تعالے نے کہا کہ تو نے گویا

اس کام کو کر ہی لیا۔ غرض حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ و السلام کی اس فرمانبرداری کا لیسی نتیجہ ہے کے
کہ بائیبل میں ان کے متعلہ آتا ہے۔ اسے ابراہیم ! میں تیری نسل کو ریت کے ذروں کی طرح بڑھا دیا
اور وہ کمیت اور تعداد اور زمانہ اور مکان کے لحاظ سے بھی بڑھے گی اور دنیا کے پھیلاؤ کے لحاظ
سے وہ پھیلے گی اور ہر زمانہ کے لحاظ سے اسے برکت دی جائے گی۔ یہ سب ابراہیمی قربانی تھی جو اس
قدر پھل لائی ۔
اب دیکھنا چاہئیے کہ ابراہیمی قربانی کیا تھی۔ وہ قربانی بالیقین ترقیوں کا ذریعہ تھی جس کے ذریعہ
ان کی نسل بڑھی پھیلی اور پھولی - آج ہمیں بھی یہی دیکھنا چاہیئے اور ہمیں بھی کوشش کرنی چاہیئے
کہ ہم بھی خدا کی محبت کے سامنے سب محبتوں کو قربان کر سکیں تا ہم بھی ترقی حاصل کرنے والے
نہیں۔ اگر کوئی قوم ضائع ہوتی ہے تو اسے دیکھنا چاہیے کہ کس طرح وہ بیچ سکتی ہے اس کا ضائع
ہونے سے بچنا اور غالب آنا اسی طرح ہو سکتا ہے کہ وہ ابراہیمی قربانی کرے۔ ابراہیمی قربانی کیا
ہے۔ خاندان کے تمام افراد کی قربانی ہے۔ جیسا کہ میں نے بتایا کہ آپ نے خواب میں دیکھا ہکیں قربانی
کر رہا ہوں ۔ اور اس کے مطابق قربانی کرنے کی آپ نے کوشش بھی کی مگر چونکہ خدا تعالے کی
یہ منشاء نہ تھی اس لئے وہ اس رنگ میں نہ ہوئی جبکہ اس رنگ میں ہوئی جو خدا تعالے کی منشاء کے
مطابق تھا۔ اور خدا تعالے کی منشاء یہ تھی کہ وہ اپنی اولاد کی محبت کو قربان کر دیں اور اسے دور
جنگل میں چھوڑ آئیں ۔ خاندان کا مجموعہ مرد بیوی اور اولاد ہوتی ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام
کے خاندان کا بھی یہی مجموعہ تھی ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام خود، حضرت ہاجرہ اور حضرت اسمعیل ۔ یہ
تینوں تھے جن سے یہ خاندان تھا ۔ مگر خدا کے لئے آپ نے حضرت اسمعیل علیہ السلام اور ان
کی ماں ہاجرہ کو دور جنگل میں چھوڑ دیا اور یوں ان کی محبتوں کو قربان کر دیا ۔ وہ پھری جو خواب
میں اولاد کو ذبح کر رہی تھی ، وہ یہی تھی جو اس رنگ میں چلی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے نہ صرف اپنی اولاد کی قربانی کی بلکہ خدا کے لئے اپنی اولاد کے ساتھ اپنی بیوی کی بھی قربانی
کردی ۔ پس یہ قربانی اکیلے حضرت ابراہیم علیہ الصلوة والسلام کی ہی نہ تھی بلکہ حضرت اسمعیل
علیہ السلام اور حضرت ہاجرہ کی بھی تھی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تو اس طرح کہ وہ خدا کے لئے
اپنے لڑکے کو جنگل میں چھوڑ آئے۔ حضرت اسمعیل علیہ السلام کی اس طرح کہ انہوں نے خدا کے السلام کی اس
لئے جنگل میں چلے جانا منظور کر لیا۔ اور حمد جانا منظور کر لیا۔ اور حضرت ہاجرہ کی اس طرح کہ وہ خدا کے لئے حضرت اسمعیل
علیہ السلام کو لے کر جنگل میں چلی گئیں ۔ اس وقت اسحق نہ تھے، وہ بعد میں پیدا ہوئے تھے یہ
قربانی صرف ان تینوں کی تھی۔ اور ان تینوں کی ہی قربانی مکمل ہو گئی اور یہ اس قربانی کا مکمل ہونا
ہی تھا جس کے بعد خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ و السلام سے یہ وعدہ کیا کہ تیری اولاد

۱۰۸
ستاروں کی طرح بے شمار ہوگی اور جہاں کہیں وہ جانے کی برکت دی جائے گی۔ تو حضرت ابراهیم
علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ قربانی ترقیات کا باعث ہوگئی۔
ہیں۔
اب بھی ترقی پانے کا یہی راستہ ہے۔ کوئی قوم ترقی نہیں پاسکتی جب تک اس قوم کے تمام
مرد تمام عورتیں اور تمام بچے قربانیاں نہیں کرتے ۔ دنیا میں وہی قومیں بڑھیں جن کے مرد بھی اور
عورتیں بھی اور بچے بھی قربانیاں کرتے رہے ۔ پس یہ جو عید ہے یہ در حقیقت ہمیں قربانیوں کا سبق
دیتی ہے اور اس بڑی قربانی کو یاد کراتی ہے جو حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کی اور جس کے
سبب وہ ترقی پا گئے۔ یہ قربانیوں کی عید ہے۔ بے شک ہم اس موقع پر جانوروں کی قربانیاں کرتے
ہیں لیکن یہ قربانیاں ہمیں دوسری قربانیاں کرنے کا سبق پڑھانے والی ن پڑھانے والی نہیں تب حقیقی قربانیاں ہیں ۔
اس لیئے ہیں پھر کہتا ۔ لیتا ہوں کہ ان قربانیوں کی طرف بھی توجہ کرو، چھوٹا ہو یا بڑا، عورت ہو یا
یا مرد ہر
ایک اس قسم کی قربانیوں کے لئے تیار ہو کیونکہ ان کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی ۔ لیکن میں دیکھتا ہوں
کہ بعض مرد تو قربانیاں کرتے ہیں مگر ان کی بیویاں اور بچے نہیں کرتے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ترقی
نہیں ہوتی پس چاہیئے کہ سب کے سب دین کے لئے قربانیوں میں لگ جائیں ۔ اگر مرد قربانیاں
کرنے والے ہوں اور عورتیں اور بچے نہ ہوں تو یہ بھی کوئی عمدہ بات نہیں ۔ اور اگر مرد اور فوری
قربانیاں کرتے ہوں اور بچے نہ کرتے ہوں تو پھر بھی ترقی نہیں ہو سکتی ۔ پھر اگر مرد اور بچے
قربانیاں کرتے ہوں اور عورتیں نہ کرتی ہوں تو یہ بات بھی ترقی کے لئے مضر ہے ۔ ترقی صرف
اسی صورت میں ہو سکتی ہے کہ مرد بھی قربانیوں میں لگے ہوئے ہوں۔ عورتیں بھی قربانیوں
میں لگی ہوئی ہوں اور بچے بھی قربانیوں میں لگے ہوئے ہوں ۔ ان قربانیوں کے ساتھ ساتھ اولاد
کی تربیت بھی ہے۔ ایک عورت اگر اپنی اولاد کی تربیت عمدہ کرتی ہے تو یہ بھی اس کی ایک
قربانی ہے کیونکہ وہ ایسے مرد تیار کر رہی ہے جو قوم کے لئے مفید ہو سکتے ہیں لیکن اگر عورتیں
تربیت نہیں کرتیں اور اولاد کی تربیت ایسی نہیں ہوئی جو وقت پر قوم کے لئے مفید ثابت
ہو تو وہ کوئی نقش پائیدار نہیں چھوڑ رہیں ہیں عورتوں کو بالخصوص چاہیے کہ وہ ان فراری
کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کی تربیت کو بھی اچھا بنائیں ۔ یہ عید ہمیں قربانی سکھاتی ہے ، ہمیں
چاہیئے کہ جو کچھ ہی سکھاتی ہے اس پر عمل کریں ۔ اگر ہم اپنے آپ کو تو قربان کرتے ہیں اور اپنی
فوتوں اور بچوں کو قربان نہیں کرتے تو یہ بھی ہمارے لئے مفید نہیں ۔ ہمارے لئے مفید ہی ہے
کہ ہم اپنے آپ کو بھی قربان کر دیں اور بیوی بچوں کو بھی قربان کر دیں اور نہ صرف یہ بلکہ ان میں
خود قربان ہونے کی روح پیدا کریں ۔ تب جا کر ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ ہم نے ابراہیم حبیبی قربانی
کی۔ پس یہ ایک عظیم الشان سبق ہے جو اس قربانی سے ہمیں ملتا ہے اور جس کی یاد کے لئے
ئیوں

ہر سال یہ عید کا دن آتا ہے۔ اگر ہم اس بات کو مد نظر رکھیں کہ یہ دن ہمیں اپنی قربانیوں کا اپنی
عورتوں کی قربانیوں کا اور اپنے بچوں کی قربانیوں کا سبق سکھاتا ہے تو یہ دن ہمارے لئے
ایسا ہی ہو گا جیسے اور دن ۔ پس ہمیں اس سبق کو جو ان قربانیوں سے ملنا ہے اور جس کی یاد
کے لئے یہ دن ہر سال ہم پہ آتا ہے ، ہر وقت یا د رکھنا چاہیئے ۔
بعض لوگ خود تو قربانی کرتے ہیں مگر اپنے بیوی بچوں کی قربانیاں نہیں کر سکتے ۔ حضرت
صاحب کے ایک مرید تھے جو بڑی قربانیاں کرتے رہتے تھے لیکن ایک دفعہ ان کی بیوی سے کوئی
حرکت سرزد ہوئی ، حضرت صاحب اس پر ناراض ہوئے تو اس شخص نے کہا کہ میں تو قادیان
چھوڑ دوں گا ۔ اب اس سے بالکل ہی قادیان چھٹ گئی ہے ۔ اسی طرح ایک لڑکے لڑکے نے ایک
سمان کو تکلیف دی جس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے تھپڑ مارا۔ اس سے
اس کا باپ بہت بگڑا مگر جلد ہی اس نے معافی مانگ لی به تو بعین آدمی اپنی تو قربانی کرلیتے
ہیں مگر اپنی بیوی اور بچوں کی نہیں کرتے ، اس لئے وہ ترقی کرنے سے بھی رہ جاتے ہیں ،
اسی سے قوموں کی ترقی کا اندازہ لگانا چاہیئے جو قومیں یہ تینوں قسم کی قربانیاں کرتی ہیں ،
رہی ترقی کرتی ہیں ۔ پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اگر ترقی کے خواہشمند ہیں
وان قربانیوں کو کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔ جب تک یہ قربانیاں نہیں ہوئیں کوئی
نوم آگے نہیں بڑھ سکتی ۔ آگے بڑھنا تو کجا اپنے اصل مقام پر بھی قائم نہیں رہ سکتی بلکہ
پیچھے کرنے لگ جاتی ہے۔ بعض لوگ تھوڑی سی قربانی کر کے منفی نصر اللہ کا اہتے ہیں۔ کہ کہ
میں کہتا ہوں نصر اللہ انسان کے اپنے اعمال پر آتی ہے۔ انسان اعمال اس قسم کے بنائے کہ
نصر اللہ لانے والے ہوں پھر اگر نصر اللہ نہ آئے تو کہہ سکتا ہے مٹی نصر اللہ لیکن اگر
وہ اعمال تو اس رنگ میں نہ کرے کہ نصر اللہ آئے لیکن منی نصر اللہ کی پکار لگاتا رہے
تو یہ اس کی نادانی ہو گی ۔ خدا اس عید کے ذریعہ بھی یہ بتانا چاہتا ہے کہ مرد بچے اور حور میں
جب تک ابرا هستیم اسمعیل اور ہاجرہ کی طرح قربانیاں نہ کریں منی نصر اللہ نہیں کر سکتے۔ ہاں
اگر وہ اپنی قربانیوں کو ابراہیم اسمعیل اور ہاجرہ کی قربانیوں جیسا بنا لیں اور پھر نصر اللہ میں
دیر ہو تو کہہ سکتے ہیں مشی نصر اللہ ۔ پس اگر تم نصر اللہ حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنی اور اپنی
بیوی اور بچوں کی قربانیوں کو ابراہیم اسمعیل اور ہاجرہ کی قربانیوں جیسا بناؤ۔
میں ابھی اور باتیں بھی کہنا چاہتا تھا ۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ خطبہ لمبا ہو گیا ہے اس لئے
میں اس کو اسی جگہ بند کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالے ہم سب میں ایسا اخلاص تقولی
اور طہارت پیدا کرے کہ نیچے طور پر اپنی اولا داور اپنے بچوں اور اپنی بیویوں کی قربانیاں کر گئیں

۱۱۰
اور ہم اپنے اعمال سے وہ نقش دائم و قائم رکھ سکیں جس کے متعلق اس نے فرمایا ہے کہ اگر انسان
کوشش کرے تو وہ ہمیشہ رہ سکتا ہے۔ وہ ہماری کمزوریوں کو دور کرے اور ان کی وجہ سے ترقیوں
میں روک نہ ڈالے اور ہم وہ عہد پورا کرنے والے ہوں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے باندھا
اور پورا کیا۔ لیکن اپنے لئے بھی اور یہاں کے دوستوں کے لئے بھی اور باہر سے اہر کے لوگوں کیلا
واسطے
بھی اور تمام مخلوق کے لئے مخلوق کے لئے بھی دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالئے سب کی مدد کرے اور انہیں ہر قسم کی
قربانیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ۔
الفضل ۱۳ جولائی ۱۹ تا ۱۲)
-
لو - الصفت ۳۷ : ۸۴ تا ۱۱۰
ہے۔ انسائیکلو پیڈیا ٹیکس اینڈ ایتھکس جلدا، ص۳۳
ه - البقره به : ۱۴۴
- صحیح بخاری کتاب الاضاحی باب قسمة الامام الاضاحي بين الناس
سنن ابی داؤد كتاب الضحايا باب جبس لحوم الاضاحي - نبیل الاوطار
له - صحیح بخاری کتاب المناقب باب قول النبي صلى الله علیہ وسلم للانصار اصبروا
حتى تلقوني على الحوض -
ه : صحیح بخاری کتاب الاشربة باب هل يستأذن الرجل من عن يمينه في الشرب
ليعطى الأكبر۔
ت - سفينة الاولیا، مصنفه دارا شکوه ها
2 - نيا تذكرة كرة الاولياء یاء مولفه رئیس احمد جعفری شد و ۲۳۰ مطبولار 1900ء - گلدسته کرامات ها
نه - مرتس باب ۲ آیت ۲۳
ے۔ متی باب و آیت ۱۵
م وقت
- صحیح مسلم کتاب الصیام باب اجر المفطر في السفر اذا تولى العمل
- گفتی باب ۱۱ آیت ۲۶
- گفتی باب ۱۱ آیت ۲۹
شاه - ملفوظات جلد و صدا (حاشیه)
مطبوعہ لاہور 1200

آج 10 میں سے 10 باقی