خدا تعالیٰ نے اپنی قدرت سے جماعت کو ایک ہاتھ پر جمع کردیا
خطبات ناصر جلد اول
خطبه جمعه ۱۲ ؍نومبر ۱۹۶۵ء
خدا تعالیٰ نے اپنی قدرت سے جماعت کو ہر طرح
متحد اور متفق رکھا اور اسے پھر ایک ہاتھ پر جمع کر دیا
خطبه جمعه فرموده ۱۲ نومبر ۱۹۶۵ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔میرا ارادہ تو ایک اور مضمون کے متعلق کچھ کہنے کا تھا لیکن گزشتہ رات میں ”الفضل“ کا ایک
پرانا فائل ۱۹۱۴ء کا دیکھ رہا تھا تو میری توجہ اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
ایک تقریر کے اقتباس کی طرف مبذول کی جس میں میں نے ایک زبر دست پیشگوئی کو دیکھا جوان
گذشتہ چند دنوں میں پوری ہوئی۔تب میں نے ارادہ کیا کہ اس مضمون کو چھوڑ کر میں اس پیشگوئی
کے متعلق اپنے دوستوں کے سامنے کچھ بیان کروں۔لیکن اس پیشگوئی کو سمجھنے کے لئے اس پس منظر
کو جس میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی سمجھنا ضروری ہے۔اس لئے مختصر طور پر میں ۱۹۱۴ء کے کچھ حالات
بیان کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے بعد بعض احمدیوں کی مرضی یا پسندیدگی
کے خلاف جماعت احمدیہ ایک ہاتھ پر متفق اور متحد ہوگئی اور مجبوراً ان لوگوں کو بھی جن کی طرف میرا
اشارہ ہے اور آپ بھی سمجھتے ہیں کہ احباب جماعت کی اکثریت کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑا اور
انہوں نے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی۔
خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۱۲/ نومبر ۱۹۶۵ء
یہ پہلی خلافت تھی جو جماعت احمدیہ میں قائم ہوئی۔یہ تھوڑا سا زمانہ جو پہلی خلافت کا تھا اس
کو کسی نہ کسی طرح اس گروہ نے گزار دیا۔لیکن جب حضرت خلیفہ اوّل رضی اللہ عنہ کا وصال ہوا تو
ان کے نزدیک یہ وہ موقعہ تھا جب وہ اپنی رائے کو جس طرح بھی ہو جماعت میں قائم کرنے کا
امکان پاتے تھے۔اس وقت اس گروہ نے یکے بعد دیگرے تین موقف اختیار کئے۔پہلے تو یہ کہا کہ جماعت احمدیہ میں خلیفہ کا وجود ہی ضروری نہیں۔خلافت ہونی ہی نہیں
چاہیے۔ان کے مقابلہ میں جماعت کی اکثریت کو ایسی اکثریت جس میں یہ ا کا بر کہلانے والے
یا اپنے کو ا کا بر سمجھنے والے شامل نہ تھے ) اور حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک بے قراری،
ایک بے چینی لاحق تھی اور ایک موت کی سی کیفیت نظر آتی ہے کہ یا اللہ ! یہ کیا ہونے والا ہے۔تو
نے مسلمانوں کو خلافت کا وعدہ دیا اور ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ جب تک قرونِ اولی میں
خلافت قائم رہی مسلمان ترقی پر ترقی کرتے چلے گئے اور جب ان کی کمزوریوں اور کوتاہیوں اور
غفلتوں کی وجہ سے خلافت کا انعام ان سے چھین لیا گیا تو اس کے بعد جو اسلام کی بادشاہت قائم
ہوئی۔وہ اس خلافت کے مقابلہ میں کوئی چیز نہ تھی۔محض پیچ تھی۔اب پھر ہم پر اے خدا! تو نے
انعام کیا تھا۔تو نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو منہاج نبوت پر مبعوث فرمایا جس کے
متعلق تو نے خود فرمایا تھا کہ ان کے وجود میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں ایک
کامل مماثلت پائی جاتی ہے اور جو ایسا نہیں سمجھتا خود اس کی سمجھ کا قصور ہے۔اس وجود کے بعد
سلسلہ احمدیہ میں خلافت قائم ہوئی۔لیکن ابھی چھ سال نہیں گزرے کہ ایک گروہ کھڑا ہو گیا ہے اور
کہتا ہے کہ خلافت کی ضرورت ہی نہیں۔آپ (حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) نے کہا جاسکتا ہے کہ ان لوگوں کی خوشامد میں کیں،
بہتیرا سمجھایا کہ خدا کے لئے خلافت کی برکت کو مت ٹھکر او تم میں سے کوئی خلیفہ منتخب ہو جائے میں ذمہ
لیتا ہوں کہ میں اور میرے دوسرے دوست اور رشتہ دار جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
طرف منسوب ہوتے ہیں۔وہ سب اس کی بیعت کر لیں گے اور پوری پوری اطاعت کریں گے۔اس وقت حضور کے دل میں یہ گن تھی کہ خلافت جماعت احمدیہ کے ہاتھ سے نہیں نکلنی چاہیے۔
خطبات ناصر جلد اوّل
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۶۵ء
کوئی فرق نہیں پڑتا اس سے کہ کون خلیفہ بنتا ہے اور کون نہیں بنتا۔لیکن خلافت کو مضبوطی سے پکڑنا
چاہیے۔کیونکہ اس کے بغیر نہ ہی جماعت ترقی کر سکتی ہے اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وارث
بن سکتی ہے۔لیکن کسی طرح بھی یہ لوگ اس طرف نہ آئے۔جب آئے تو انہوں نے یہ مؤقف
اختیار کیا کہ اچھا کوئی شخص خلیفہ مقرر ہو جائے لیکن اس کی بیعت جماعت پر لازمی قرار نہ دی جائے۔یہ دوسرا مؤقف تھا جو انہوں نے اختیار کیا۔خدائے تعالیٰ کا تصرف ایسا تھا کہ اس قسم کی باتیں یہ
لوگ خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی زندگی میں بھی کیا کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفہ اول
کے منہ سے ہی ان کو جواب دے دیا تھا۔چنانچہ ایک موقع پر اسی قسم کا اعتراض کیا گیا تو
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے جو جواب دیاوہ اخبار بدر ۱۳ مارچ ۱۹۱۰ء میں چھپ چکا ہے۔’ایک صاحب نے حضرت خلیفتہ المسیح کی خدمت میں لکھا کہ کیا آپ کی بیعت لازم
اور فرض ہے؟ فرمایا کہ جو حکم اصل بیعت کا ہے وہی فرع کا حکم ہے۔کیونکہ صحابہ کرام نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دفن کرنے سے پہلے اس بات کو مقدم سمجھا اور کیا کہ خلیفہ
66
کے ہاتھ پر بیعت کریں۔“
اسی طرح 9 جولائی ۱۹۰۸ ء کے اخبار بدر میں جو ڈائری شائع ہوئی ہے اس میں ہمیں یہ ملتا
ہے کہ آپ نے یہ فرمایا کہ
کوئی یہ نہ سمجھے کہ جب ہم حضرت میرزا غلام احمد صاحب کو مسیح موعود اور مہدی مسعود
مانتے ہیں تو اب علا مہ نورالدین کی بیعت کی کیا ضرورت ہے۔۔۔۔۔ہر شخص اپنی ذات کے
لئے خود ذمہ دار ہے۔۔۔ہر ایک کو بیعت کے لئے خط لکھنا چاہیے تا وہ اس فیض سے حصہ
لے جویدُ اللهِ عَلَى الْجَمَاعَةِ میں مذکور ہیں۔“
مطلب واضح ہے کہ اگر تم خلافت کی بیعت نہیں کرو گے اور ویسے ہی اپنی چالا کیوں اور
ہشیاریوں میں پڑے رہو گے تو پھر تمہیں وہ فضل حاصل نہیں ہو سکتا۔جویدُ اللهِ عَلَى الْجَمَاعَةِ کی
وجہ سے حاصل ہوتا ہے یعنی خدا تعالیٰ اپنی رحمت کا ہاتھ ، خدا تعالیٰ اپنی حفاظت کا ہاتھ ، خدا تعالیٰ
اپنی امان کا ہاتھ ، خدا تعالیٰ اپنی برکتوں کا ہاتھ تمہارے سر پر سے اُٹھالے گا۔اگر تم خدا تعالیٰ کی
66
خطبات ناصر جلد اوّل
۴
خطبہ جمعہ ۱۲/ نومبر ۱۹۶۵ء
رحمتیں حاصل کرنا چاہتے ہو۔اگر تم اس بات کے خواہش مند ہو کہ خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور اس کے
فضلوں اور اس کی برکتوں اور اس کی حفاظت اور اس کی امان کا ہاتھ تمہارے سروں پر رہے تو
تمہارے لئے ضروری ہے کہ تم ایک ہاتھ پر بیعت کر کے جمع ہو جاؤ۔جب انہوں نے دیکھا کہ اس مسئلہ میں بھی اکثریت ہماری رائے کے خلاف ،صداقت پر
مضبوطی سے قائم ہے تو پھر انہوں نے تیسرا مؤقف اختیار کیا۔اور وہ یہ کہ بے شک خلیفہ کا انتخاب
کرو اور خلیفہ بنالو۔بے شک اس کی بیعت کو بھی لازمی قرار دے لو ہم بیعت کر لیں گے لیکن وہ
خلیفه صدرانجمن کا حاکم نہیں ہوگا بلکہ اگر تم نے خلیفہ بناناہی ہے تو صدرانجمن احمدیہ کے ماتحت خلیفہ
مقرر کرو۔یہ اس قدر مضحکہ خیز بات تھی کہ کوئی سمجھدار انسان اس کو اختیار کرنے کے لئے تیار ہی نہ تھا۔اس وقت جس تڑپ کے ساتھ ، جس درد کے ساتھ ، جس عاجزی اور انکسار کے ساتھ ،جس علم وفراست
کے ساتھ اس محاذ پر حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ جنگ لڑی اسے دیکھ کر ایسا معلوم
ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک زبر دست بشارت آپ کو دی اور وہ یہ تھی کہ ہم تمہیں یہ توفیق دیں
گے کہ تم خلافت کو جماعت احمد یہ میں اس قدر مستحکم کر دو گے کہ آئندہ اس قسم کا فتنہ جو مارچ ۱۹۱۴ء
میں جماعت میں پیدا ہوا پھر کبھی پیدا نہ ہو گا۔۱۹۱۴ء میں آپ
کو کچھ معلوم نہیں کہ کتنی زندگی ہے۔دس سال بیس سال پچاس سال باون سال
کتنی دیر خلافت کرنی ہے۔اس کے بعد کیا حالات ہوں
گے۔اپنے حالات کا بھی کوئی پتہ نہیں۔اور پھر اس کے بعد جو خلیفہ ہو گا وہ جب مرے گا تو اس کے
بعد کیا حالات ہوں گے یہ بھی نہیں جانتے۔یہ انسان کا کام نہیں۔جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف
سے علم نہ دیا جائے۔اس کے باوجود ۱۹۱۴ ء میں حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ لکھا ذرا
غور سے سنیں۔اس وقت دشمن خوش ہے کہ احمدیوں میں اب تفرقہ پڑ گیا ہے“۔یہ جنگ ہورہی تھی۔یہ جھگڑا تھا کہ خلیفہ ہونا چاہیے یا نہیں ہونا چاہیے۔حضور رضی اللہ تعالی عنہ
فرماتے کہ خلیفہ ہونا چاہیے۔اور ان لوگوں نے تو وقت سے پہلے ہی خلافت کے خلاف ٹریکٹ چھپوا
خطبات ناصر جلد اول
خطبه جمعه ۱۲ ؍نومبر ۱۹۶۵ء
کر رکھے ہوئے تھے جن کی اشاعت بعد میں کی۔اس چیز کو دیکھ کر کہ یہ شماتت اعداء کا موجب
ہے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی تو یہ تھا کہ میں اسلام کو تمام دنیا پر غالب کروں گا
اور یہ غلبہ تین صدیوں کے اندر اندر تمہیں نظر آ جائے گا۔لیکن ہو یہ رہا ہے کہ حضور کی وفات کے
بعد ابھی چھ سال نہیں گزرتے کہ جماعت میں شدید تفرقہ پڑ گیا ہے۔حتی کہ کوئی شخص ظاہری
سامانوں کو دیکھتے ہوئے یہ نہیں کہہ سکتا کہ جماعت زندہ بچ نکلے گی۔تو آپ فرماتے ہیں کہ
اس وقت دشمن خوش ہے کہ احمدیوں میں اب تفرقہ پڑ گیا ہے اور یہ جلد تباہ ہو جائیں گے
اور اس وقت ہمارے ساتھ زُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا (الاحزاب : ۱۲ ) والا معاملہ ہے یہ ایک
آخری ابتلا ہے۔جیسے کہ احزاب کے موقعہ کے بعد پھر دشمن میں یہ جرأت نہ تھی کہ
مسلمانوں پر حملہ کرے ایسے ہی ہم پر یہ آخری موقعہ اور دشمن کا حملہ ہے۔خدا تعالیٰ چاہے
ہم کامیاب ہوں
تو انشاء اللہ پھر دشمن ہم پر حملہ نہ کرے گا۔بلکہ ہم دشمن پر حملہ کریں گے۔نبی کریم صلعم نے احزاب پر فرمایا تھا کہ اب ہم ہی دشمن پر حملہ کریں گے اور اسے شکست
دیں گے اور دشمن اب ہم پر کبھی حملہ آور نہ ہو گا۔یہ آخری ابتلا ہے۔اس سے اللہ تعالیٰ ہمیں
محفوظ رکھے۔تو دشمن کو پھر کبھی خوشی کا موقعہ نہ ملے گا۔“
پہلے آپ نے فرمایا کہ دشمن اس لئے خوش ہے کہ احمدیوں میں تفرقہ پڑ گیا ہے۔یہ جلد تباہ
ہو جائیں گے۔اب آپ فرماتے ہیں۔کہ دشمن کو پھر کبھی خوشی کا موقع نہ ملے گا۔یعنی دشمن کو کبھی یہ
یکھنا نصیب نہ ہو گا۔کہ احمدیوں میں تفرقہ پڑ گیا ہے۔اور ان کی تباہی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں:۔جنگیں تو احزاب کے بعد میں بھی ہوتی رہی ہیں لیکن پھر دشمن کو یہ حوصلہ نہیں ہوا کہ
مسلمانوں پر حملہ آور ہو۔اسی طرح یہ آخری فتنہ ہے۔پس تم دعا میں لگ جاؤ۔یہ فتنہ
احزاب والا ہے جس طرح وہاں صحابہ رضوان اللہ علیہم کی حالت تھی وہی اب یہاں ہماری
حالت ہے۔اور جو اس وقت دشمن کی حالت ہوئی۔وہی اب دشمن کے ساتھ ہوگی۔تمہیں
چاہیے کہ تم آگے بڑھو۔دعاؤں میں لگ جاؤ۔‘
خطبات ناصر جلد اول
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۶۵ء
آپ نے یہ پیشگوئی ۱۹۱۴ء میں کی تھی۔کہ اس وقت ہمیں جماعت میں شدید تفرقہ نظر آتا
ہے۔اور شماتت اعداء کا باعث بن رہا ہے۔اور دشمن خوش ہیں اور خوشی سے بغلیں بجار ہے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تمام دعاوی اور جماعت احمدیہ کی ترقی کی تمام پیشگوئیاں غلط ہوتی
نظر آ رہی ہیں۔جو جماعت اس طرح متفرق ہو جائے اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے۔اور آپس میں
اختلاف کرنے لگ جائے۔اور پراگندہ ہو جائے وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔لیکن حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسی وقت یہ بھی فرما دیا تھا، کہ تم دعاؤں میں لگ جاؤ اور
میں تمہیں بتا تا ہوں کہ یہ خوشی دشمن صرف ایک دفعہ دیکھ سکتا تھا اور وہ اس نے دیکھ لی۔اس کے
بعد اللہ تعالیٰ ایسے حالات پیدا کرے گا کہ دشمن تھوڑا بہت حملہ تو کرے گا۔شاید تھوڑا بہت نقصان
بھی پہنچا دے احمدیوں
کو تکلیفیں بھی دے سکتا ہے ان سے ایثار اور قربانی کے مطالبے بھی اس کے
مقابلہ میں کئے جاویں گے لیکن یہ تم کبھی نہ دیکھو گے کہ ۱۴ مارچ ۱۹۱۴ء والا تفرقہ اور پراگندگی
جماعت میں دشمن کو پھر نظر آئے۔اب جب خود آپ کا وصال ہوا۔تو ہم اس کے بعد کے دنوں کے حالات کو دیکھتے
ہیں۔ہر احمدی ایک موت کی سی حالت دیکھتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے ہر ایک احمدی کے دل میں
حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ کی اتنی محبت پیدا کی تھی اور پھر آپ کو احباب جماعت پر اس کثرت
اور وسعت کے ساتھ احسان کرنے کی ، ان کے غموں میں شریک ہونے کی ، ان کی خوشیوں میں
شامل ہونے کی ، ان کی ترقیات کے سامان پیدا کرنے کی کوشش کرنے کی اس قدر توفیق دی تھی کہ
ہر شخص سمجھتا تھا کہ گویا آج میری ہی موت کا دن ہے۔بعض احمدی حضور کی اس بیماری کے دوران
اپنی کم علمی کی وجہ سے بعض نادانی کی وجہ سے بعض کمزوری کی وجہ سے اور شاید بعض شرارت کی
وجہ سے بھی اس قسم کی باتیں کیا کرتے تھے جو ہمارے کانوں میں بھی پڑتی تھیں کہ گویا جماعت
میں بڑا تفرقہ پیدا ہو چکا ہے لیکن یہ باتیں اس وقت سے پہلے تھیں۔جب اس موہومہ تفرقہ نے
اپنا چہرہ دنیا کے سامنے دکھانا تھا جب وہ وقت آیا تو وہ لوگ جو یہاں تھے وہ گواہ ہیں اور ان میں
سے ہر ایک شخص شاہد ہے اس بات کا کہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے فرشتوں کی
خطبات ناصر جلد اول
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۶۵ء
فوج بھیجی ہے اور اس نے جماعت احمدیہ پر قبضہ کر لیا ہے اور جس طرح گڈریا بھیٹروں کو گھیر لیتا
ہے۔اسی طرح اس فوج نے ہم سب کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کہا کہ ہمیں اس لئے بھیجا گیا
ہے۔کہ ہم تمہیں بھٹکنے نہ دیں۔اس وقت کسی کے دماغ میں یہ خیال نہ تھا کہ کون خلیفہ منتخب ہوتا ہے
یا کون نہیں۔لیکن ہر دل یہ جانتا تھا۔کہ خلافت قائم رہے گی اور خلیفہ منتخب ہو گا اور خلافت کی
برکات ہم میں جاری وساری رہیں گی۔چند دن پہلے ہماری ایک احمدی بہن نے خواب دیکھی۔غالباً حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
وفات سے دو دن یا تین دن پہلے کی بات ہے۔یعنی اس شام سے پہلی رات جب یہاں اجتماعی دعا
ہوئی ہے اس بہن نے خواب یہ دیکھی کہ مسجد مبارک میں بہت سے احمدی جمع ہیں اور بڑی گریہ وزاری
کے ساتھ دعا کر رہے ہیں۔وہ کہتی ہے کہ جب میں نے مغرب کی طرف نگاہ کی تو میں نے دیکھا
کہ سینکڑوں، ہزاروں فرشتے سفید لباس میں ملبوس بڑی تیزی کے ساتھ دوڑتے چلے آ رہے ہیں
اور وہ دعا کرنے والے انسانوں کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں اور اس طرح اپنے رب کے حضور
گریہ وزاری کے ساتھ دعائیں کرنے لگ گئے ہیں۔اس دن تو ہم نے یہ خیال کیا کہ اگر خدا چاہے۔اور ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے تو وہ حضور
کو صحت عطا کر سکتا ہے۔وہ بڑی طاقتوں اور قدرتوں والا ہے۔چنانچہ یہاں اجتماعی دعا کا انتظام
کیا گیا۔اور بڑی گریہ وزاری کے ساتھ دعا کی گئی۔لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ جو نظارہ اس دن اس کو دکھایا گیا۔وہ اس اجتماعی دعا کے وقت کا
نظارہ نہ تھا۔بلکہ اس شام کا نظارہ تھا۔( مغرب کے بعد کا) جس شام کو مجلس انتخاب کے ممبر مسجد مبارک
کے اندر مشورہ کر رہے تھے اور بوجہ ممبر ہونے کے میں اور خاندان کے بعض دوسرے افراد بھی
اس میں شامل تھے۔لیکن خدا شاہد ہے کہ اس کا رروائی کا بیسواں حصہ بھی میرے کان میں نہیں
پڑا۔کیونکہ ہم لوگ پیچھے بیٹھے یہ دعا کر رہے تھے کہ اے خدا! جماعت کو مضبوط اور مستحکم بنا اور
خلافت کو قائم رکھ! اور دل میں یہ عہد کیا تھا کہ جو بھی خلیفہ منتخب ہو گا۔ہم اس سے کامل اتباع اور
اطاعت کا حلف اٹھائیں گے اور جماعتی اتحاد اور خدا تعالیٰ کے فضلوں
کو دیکھ دیکھ کر خوشی خوشی ہم
خطبات ناصر جلد اوّل
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۶۵ء
واپس جائیں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں تفرقہ پیدا نہیں ہوا اور ہمارا جو
فرض تھا آرام کے ساتھ ہم اس سے سبکدوش ہو گئے۔اس مسجد میں جو لوگ بھی اس اجلاس میں شامل تھے۔میرا یہی احساس تھا کہ ان میں سے
کوئی شخص بھی وہ نہ رہا تھا جو پہلے تھا۔یعنی اس کے دماغ پر بھی اللہ تعالیٰ کا تصرف تھا۔اس کی زبان
پر بھی خدا تعالیٰ کا تصرف تھا نہ کوئی بحث ہوئی اور نہ ہی کوئی جھگڑا۔سب ایک نتیجہ پر پہنچ گئے اور
اللہ تعالیٰ نے اس طرح پر یہ پیشگوئی پوری کی کہ یہ آخری ابتلا ہے۔دشمن اس قسم کی خوشی پھر نہ
دیکھے گا۔چنانچہ بعض غیر مبائع اکابر کو یہ کہتے بھی سنا گیا ہے کہ سچی بات یہی ہے کہ خلافت کے بغیر
جماعت ترقی نہیں کر سکتی اور اگر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ انتخاب خلافت کے متعلق اس قسم
کے قواعد بنا جاتے جو حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ نے جماعت پر احسان کرتے ہوئے بنائے تو
پھر ۱۹۱۴ ء والا تفرقہ پیدا ہی نہ ہوتا۔تو حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ کوجو اللہ تعالیٰ نے بتایا وہ ایک زبر دست پیشگوئی تھی کہ ہم
تجھے تو فیق دیں گے۔کہ تم جماعت کی تربیت ایسے رنگ میں کر سکو کہ جب تمہیں ہمارا بلا وا آوے تو
تمہیں یہ غم اور فکر نہ ہو کہ جب میں اس گھر میں داخل ہوا تھا۔تو اس وقت بھی ایک فتنہ تھا اور جب
میں اس گھر سے جارہا ہوں تو اس وقت بھی ایک فتنہ چھوڑ کے جار ہا ہوں۔بلکہ خدا تعالیٰ نے آپ کو
تسلی دی تھی۔کہ جب تم اس دنیا کو چھوڑو گے تو یہ فتنہ کبھی پیدا نہ ہوگا۔جس کو تم نے شروع میں دیکھا
تھا۔چنانچہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں نے اپنا کام دکھایا۔اور جماعت کو اس طرح متحد اور متفق کر دیا۔کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مصرعہ کہا ہے۔ہر سینہ شک سے دھو دیا ہر دل بدل دیا
یہ وہ نظارہ تھا۔جو ہمیں اس وقت نظر آرہا تھا۔مسجد کے اندر بیٹھے ہوئے لوگوں میں بھی اور باہر بیٹھے
لوگوں میں بھی۔ہر آدمی کی اپنی طبیعت، اپنا خیال، اپنی سوچ و بچار، اپنا فکر و تد بر ہوتا ہے لیکن
خطبات ناصر جلد اوّل
۹
خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۶۵ء
وقت انتخاب وہ اپنا وجود کلیۂ کھو بیٹھے تھے اور کسی اور کی گرفت میں تھے اور وہی کچھ کر رہے تھے
جو خدا ان سے کروانا چاہتا تھا۔تو اس طرح آپ دوستوں نے خدا تعالیٰ کے حضور یہ سفارش کی کہ اس عاجز بندے
(خاکسار ناصر احمد ) کو وہ اگر پسند کرے تو آپ کا ایک خادم بنا دے اور خدا تعالیٰ نے آپ کی
درخواست کو قبول کیا اور مجھے آپ کا خادم بنا دیا۔اس معنی میں خادم کہ جس طرح باپ اپنے بچوں کی خدمت کرتا ہے یا جس طرح ماں اپنے
بچوں کی خدمت کرتی ہے۔ایک ماں اپنے بچے کے گوہ کے پوتڑے بھی دھوتی ہے لیکن کوئی شخص
نہیں کہہ سکتا کہ وہ چوہڑی اور حلال خور ہے۔ایک باپ اپنے بچے کو کندھے سے لگا کر جب اس
کے پیٹ میں تکلیف ہو ساری رات ٹہلتا رہتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ اسے سکون حاصل ہو اور وہ
آرام سے سو جائے لیکن کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ ایک مزدور ہے۔تو آپ بھی دعا کریں۔میں بھی دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ایک باپ سے بڑھ کر مجھے آپ
کی خدمت کی توفیق دے۔ایک ماں سے بڑھ کر آپ کی خدمت کرنے کی مجھے توفیق دے اور
خدا تعالیٰ کی قسم ! میں آپ سے اس کے بدلہ میں کسی چیز کی توقع نہیں رکھتا مَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ
إِنْ أَجْرِى إِلَّا عَلَى اللهِ (یونس : ۷۳) میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ جن دینی کاموں میں آپ کا
تعاون ضروری ہے ان کاموں میں آپ میرے ساتھ پورا پورا تعاون کریں اور ا اپنی دعاؤں میں
ہمیشہ مجھے یاد رکھیں۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ یہ دعا کرتے رہیں گے کہ جب میں دنیا کو
چھوڑ کر اپنے رب کے حضور جاؤں تو وہ مجھ سے ناراض نہ ہو بلکہ خدا تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر
دے کہ میں سرخرو ہو کر اس کے حضور پہنچوں اور اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے کہ میں آپ کی زیادہ
سے زیادہ خدمت کر سکوں اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے کہ میں آپ کے دکھوں اور غموں کو اپنی
دعاؤں سے دور کرسکوں۔میں تو انتخاب کے وقت سے ہی خاص طور پر یہ دعا کر رہا ہوں کہ اے
خدا میری دعاؤں کو قبول کر !
چونکہ میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے ہزاروں ایسے ہوں گے کہ چھوٹی یا بڑی تکالیف میں
خطبات ناصر جلد اول
1۔خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۶۵ء
مجھے لکھیں گے اور کہیں گے کہ ہمارے لئے دعا کریں۔تو میری دعا یہ ہے کہ ایسے موقع پر میرا خدا
مجھے شرمندہ نہ کرے۔بلکہ اس ذمہ داری کے نبھانے کے لئے قبولیت دعا کی جو ضرورت ہے وہ
قبولیت دعا کا نشان مجھے عطا کرے اس لئے نہیں کہ میں اس ذریعہ سے دنیا کے مال و اسباب
حاصل کرنا چاہتا ہوں۔بلکہ اس لئے کہ میں آپ کے دکھوں اور در دوں اور تکلیفوں کو دور کرسکوں
اور آپ کی ترقیات کی جو خواہش میرے دل میں پیدا کی گئی ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے
سامان پیدا ہو جائیں اور خدا کرے ہمارا یہ قافلہ اسی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ دنیا کے تمام ملکوں
میں، دنیا کے تمام شہروں میں اور ان شہروں کے ہر گلی کوچہ میں بڑھتا چلا جائے اور خدا تعالیٰ کا یہ
منشا پورا ہو کہ اسلام دنیا پر پھر غالب آجائے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں اس کی توفیق دیتا ر ہے۔آمین
روز نامه الفضل ربوه ۱۸ نومبر ۱۹۶۵ صفحه ۱ تا ۴)