ہمیں تاکیدی حکم ہے کہ مسکینوں، یتیموں اور اسیروں کو کھانا کھلایا جائے
خطبات ناصر جلد اول
۴۱
خطبہ جمعہ ۱۷؍دسمبر ۱۹۶۵ء
خدا تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ہمیں تاکیدی
حکم ہے کہ مسکینوں ، یتیموں اور اسیروں کو کھانا کھلایا جائے
خطبہ جمعہ فرموده ۷ اردسمبر ۱۹۶۵ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ الدھر کی مندرجہ ذیل آیات
تلاوت فرمائیں۔وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيمَا وَ أَسِيرًا - إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا
نُرِيدُ مِنْكُم جَزَاءً وَلَا شُكُورًا - إِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَبْطَرِيرًا - فَوَقَهُمُ اللَّهُ
شَرِّ ذَلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَهُمْ نَضْرَةٌ وَسُرُورًا - (الدهر : ۹ (۱۲)
پھر فرمایا :۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمارے اس حکم کوسن کر ہمارے نیک بندے ہماری
رضا کے متلاشی بندے، ہمارے قرب کے خواہاں بندے، اس طرح عمل کرتے ہیں۔وَيُطْعِمُونَ
الطَّعَامَ عَلَى حُبّہ کہ وہ ہماری محبت کی خاطر اور ہماری خوشنودی کے حصول کے لئے کھانا کھلاتے
ہیں کس کو؟ مسکین کو یتیم کو اسیر کو۔عربی زبان میں مسکین کے معنی ہیں ایسا شخص جس کے پاس اتنا
مال نہ ہو کہ وہ بخوبی گزارہ کر سکے اور اس کا گھرانہ اس روپے سے پرورش پاسکے۔اور یتیم کے معنی
ہیں ایسا شخص جس کا والد یا مر بی نہ ہو اور ابھی اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوسکتا۔
خطبات ناصر جلد اوّل
۴۲
خطبہ جمعہ ۱۷؍دسمبر ۱۹۶۵ء
اور اسیر کے لفظی معنی تو قیدی کے ہیں۔لیکن اس کے یہ معنی بھی کئے جاسکتے ہیں وہ شخص جو
اپنے حالات سے مجبور ہو کر بطور قیدی کے ہو جائے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جن لوگوں کو پوری غذا میسر نہیں اور ان کو ضرورت ہے کہ ان کی
مدد کی جائے۔جس کے بغیر وہ اپنی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکتے۔ان لوگوں کو ہمارے ابرار
بندے کھانا کھلاتے ہیں اور کھانا کھلاتے ہوئے ان کے دل کی کیفیت یہ ہوتی ہے کہ وہ زبان حال
سے یہ کہہ رہے ہوتے ہیں۔اِنَّمَا نُطْعِكُمْ لِوَجْهِ اللهِ کہ ہم خدا کی توجہ کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے
اور اس کی عنایات کو حاصل کرنے کے لئے تمہیں کھانا کھلا رہے ہیں اور لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاء وَلَا
شكورا ہم اس نیت سے تمہیں نہیں کھلا رہے
کہ کبھی تم ہمیں اس کا بدلہ دو اور نہ یہ کہ تم ہمارا شکر یہ ادا
کرو۔ہم تم سے کچھ نہیں چاہتے نہ بدلہ چاہتے ہیں نہ ہی شکریہ کے خواہاں ہیں۔ہم محض یہ چاہتے
ہیں کہ ہمارا رب ہم سے خوش ہو جائے إِنَّا نَخَافُ مِنْ ربَّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَنْطَرِيرًا پھر وہ کہتے ہیں
کہ ہم ڈرتے ہیں اس دن سے جس میں ڈر کے مارے تیوریاں چڑھی ہوئی ہوں گی اور لوگوں کو
گھبراہٹ لاحق ہو گی۔( یہ دن قیامت کا ہے اور کبھی ایسا دن اس دنیا میں بھی آجاتا ہے ) کہ کہیں
ہم بھی اس دن خدا کے عذاب اور اس کے قہر کے مورد نہ بن جائیں۔اسی لئے ہم یہ نیک کام
بجالا رہے ہیں۔اس دنیا میں“ کے الفاظ میں نے اس لئے کہے ہیں کہ بھوک کا مسئلہ ایک ایسا مسئلہ ہے۔جس کی طرف جب قو میں توجہ نہیں دیتیں تو ان قوموں میں بڑے بڑے انقلاب بر پا ہو جاتے
ہیں۔جیسے کہ روس میں ریوولیوشن (انقلاب ) اور دوسرے بہت سے ممالک میں انقلاب اسی لئے
بر پا ہوئے کہ وہاں اکثر لوگوں کی زندگی کی ضروریات خصوصاً کھانے کا خیال نہیں رکھا گیا۔اس کے ایک معنی یہ بھی ہیں اور ان آیات سے مستنبط ہوتا ہے کہ اس دنیا میں جب بھائی بھائی
کا خیال نہیں رکھتا اور ایک قوم کی اکثریت اس مرض میں مبتلا ہو جاتی ہے۔تو اس قوم پر ایک دن
انقلاب کا بھی چڑھ آتا ہے۔جس میں بہت سے بڑے اور امیر لوگ چھوٹے اور غریب کر دیئے
جاتے ہیں۔وہ دن ان کے پچھتانے کا ہوتا ہے۔جس قوم کے ہر فرد کو اس کی ضروریات میسر آتی رہیں
خطبات ناصر جلد اوّل
۴۳
خطبہ جمعہ ۱۷؍دسمبر ۱۹۶۵ء
اور ان کے دل مطمئن اور تسلی یافتہ ہوں۔اس قوم میں اس قسم کا انقلاب بپا نہیں ہوا کرتا۔انقلابات اور ریوولیوشنز انہی ملکوں اور قوموں میں ہوتی ہیں۔جن کے ایک بڑے حصہ کو دھتکارا
جاتا ہے اور ان کی ضروریات کا خیال نہیں رکھا جاتا۔دیکھو خدا تعالیٰ نے ایک ضرورت مند کو اور
اس کے ساتھ نیکی کرنے کو کتنا بڑا مقام دیا ہے آخرت کے دن خدا تعالیٰ فرمائے گا۔میں بھوکا تھا تم
نے مجھے کھانا کھلایا یا بعض دوسروں سے کہے گا کہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا نہ کھلایا۔پہلے فریق کو وہ فرمائے گا کہ میں تم سے خوش ہوں اور تمہیں اپنی رضا کے عطر سے ممسوح کرتا
ہوں اور دوسروں کو کہے گا کہ میں بھوکا تھا تم نے میرا خیال نہیں کیا۔اس لئے میں تمہیں جہنم میں
دھکیلتا ہوں۔کتنے زور اور تاکید سے ہمیں توجہ دلائی گئی ہے کہ ہم بھوکے کو کھانا کھلائیں اور ضرورت مند
کو ضروریات زندگی مہیا کریں۔کافروں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْطْعِمُ مَنْ
لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَةٌ اِنْ اَنْتُم إِلَّا فِي ضَللٍ مُّبِينٍ - (لیس: ۴۸) کہ جب انہیں کہا جاتا ہے کہ
ضرورت مندوں کو کھانا کھلاؤ اور ان کی غذائی ضرورتوں کو پورا کرو تو کافر لوگ کہتے ہیں کہ کیا ہم
ان لوگوں کو کھانا کھلائیں۔اگر خدا چاہتا تو جیسا اس نے ہمیں دیا تھا انہیں بھی وہ کھانے کو دے دیتا
تم تو خدائی فعل کے خلاف ہمیں تعلیم دے رہے ہو اور اس وجہ سے ہم تمہیں کھلی گمراہی میں پاتے ہیں۔بجائے اس کے کہ وہ یہ سمجھتے کہ خدا تعالیٰ نے بعض انسانوں کے لئے بعض نیکیوں کے مواقع
بہم پہنچانے ہوتے ہیں۔اس لئے اس نے انسانی معاشرہ کو اس طرح بنایا ہے کہ ہر ایک شخص
نیکیوں سے حصہ وافر لے سکے۔انہوں نے اس سے الٹا نتیجہ نکالا حالانکہ بعض نیکیاں ایسی ہیں جن
کے کرنے کا موقع زیادہ تر غرباء کو ہی ملتا ہے۔مثلاً اپنے حالات پر صبر کرنا، قناعت سے کام لینا
وغیرہ وغیرہ۔جن لوگوں کو خدا تعالیٰ نے رزق کثیر د یا ہوتا ہے اور انہیں مالی تنگی کا سامنا نہیں ہوتا وہ
اس قسم کے صبر کا ثواب حاصل نہیں کر سکتے جو صبر ایک غریب آدمی تنگی ترشی کے زمانہ میں دکھاتا ہے۔خدا تعالیٰ نے ہمارے معاشرہ میں اونچے نیچے ، امیر غریب، عالم، جاہل وغیرہ وغیرہ ہر قسم
خطبات ناصر جلد اول
۴۴
خطبہ جمعہ ۱۷؍دسمبر ۱۹۶۵ء
کے طبقات بنادئے ہیں تا کہ ہم اپنے اپنے مقام کے لحاظ سے ہر قسم کی نیکیاں کرتے چلے جائیں۔اگر ہر شخص اتنا امیر ہوتا کہ اس کو دنیا کی کوئی ضرورت پیش ہی نہ آتی۔اگر ہر شخص اتنا عالم ہوتا کہ
کسی استاد کے پاس جانے کی اسے ضرورت ہی نہ رہتی اور اگر ہر شخص ہر فن میں اتنا کمال رکھتا کہ
ڈسٹری بیوشن آف لیبر جس پر ہماری انسانی اقتصادیات کی بنیاد ہے کی ضرورت ہی پیدا نہ ہوتی۔وغیرہ۔تو ثواب کا کون سا موقع باقی رہ جاتا؟؟؟
اللہ تعالیٰ بے شک اس بات پر قادر ہے کہ ہر انسان کو ایسا بنا دے لیکن اس نے اسے ایسا
نہیں بنایا۔اس لئے کہ اس نے انسان کے لئے صرف اسی دنیا کی زندگی ہی نہیں بلکہ مرنے کے
بعد ایک اور زندگی بھی مقدر کی ہوئی ہے اور اُخروی زندگی کے پیش نظر ایسا معاشرہ انسان کے لئے
مقرر فرمایا کہ ہر طبقہ کے لوگ اس معاشرہ کے اندر رہ کر زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرتے چلے
جائیں اور اس طرح اس کی خوشنودی کو پوری طرح پاسکیں لیکن کا فرلوگ ان باتوں
کو نہیں سمجھتے اس
لئے جب ان کو کہا جاتا ہے کہ ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کرو اور محتاجوں کے لئے روزمرہ
زندگی کی ضروریات مہیا کرو تو وہ کہتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ نے انہیں کھانے کو نہیں دیا تو تم ہم
سے کیسے توقع رکھتے ہو کہ ہم خدائی فعل کے خلاف ان کو کھانے کے لئے دیں۔ان کا کافرانہ دماغ
عجیب بہانہ تراشتا ہے۔میرا یہ احساس ہے کہ جماعت کو اس حکم کی طرف پوری طرح توجہ نہیں ہے۔کوئی احمدی
رات کو بھوکا نہیں سونا چاہیے۔سب سے پہلے یہ ذمہ داری افراد پر عائد ہوتی ہے اس کے بعد
جماعتی تنظیم اور حکومت کی باری آتی ہے کیونکہ سب سے پہلے یہ ذمہ داری اس ماحول پر پڑتی ہے
جس ماحول میں وہ محتاج اپنی زندگی کے دن گزار رہا ہے۔پھر ہماری جماعت کی تنظیم کے مطابق
بڑے شہروں میں پریذیڈنٹ ہیں ، امراء ہیں پھر شہر مختلف محلوں اور حلقوں میں تقسیم ہوتے ہیں
جن میں ہمارے کارکن مقرر ہوتے ہیں۔اتنے کارکنان کی موجودگی میں آپ میں سے ہر احمدی
رات کو اس اطمینان کے ساتھ سوتا ہے کہ اس کا کوئی بھائی آج بھوکا نہیں سو رہا۔یا وہ بغیر سوچے
سمجھے یہ تصور کر لیتا ہے کہ اس کے سب بھائیوں نے کھانا کھا لیا ہوگا۔
خطبات ناصر جلد اول
۴۵
خطبہ جمعہ ۱۷؍دسمبر ۱۹۶۵ء
جہاں تک میرا احساس ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملہ میں پوری طرح محاسبہ نہیں کیا جاتا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس جماعت پر اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے اور شاید ہی کوئی ایسے
محتاج دوست ہوں جن کی غذائی ضروریات پوری نہ کی جاتی ہوں لیکن میں کہتا ہوں کہ اگر ایک
احمدی بھی ایسا ہے جس کی غذائی ضروریات پورا کرنے میں ہم غفلت برت رہے ہوں ، تو ہمیں
بحیثیت جماعت خدا تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بڑے ہی پیار کرنے والے وجود تھے۔بڑی ہی شفقت کی باتیں
آپ کے منہ سے نکلی ہیں۔چنانچہ آپ نے ہمیں ایسا گر سکھایا ہے کہ جس کو اگر ہم اپنے سامنے
رکھیں اور اس پر عمل کریں۔تو ایک دھیلا زائد خرچ کئے بغیر ہم اپنے ضرورت مند بھائیوں کی
غذائی ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اور یہ ارشاد بخاری میں موجود ہے۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامُ الْإِثْنَيْنِ
كَافٍ لِثَلَاثَةٍ وَطَعَامُ الثَّلَاثَةِ كَافٍ لِأَرْبَعِ -
کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دو
آدمیوں کا کھانا تین آدمیوں کو پورا ہو جاتا ہے اور تین کا کھانا چار کو پورا ہو جاتا ہے۔ایک اور حدیث جو حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور ترمذی میں درج ہے اس کے
الفاظ یہ ہیں۔طَعَامُ الْوَاحِدِ يَكْفِي الْاِثْنَيْنِ وَطَعَامُ الْاِثْنَيْنِ يَكْفِي الْأَرْبَعَةَ وَطَعَامُ
الْأَرْبَعَةِ يَكْفِي الثَّمَانِيَةَ -
کہ ایک کا کھانا دو کے لئے کافی ہو جاتا ہے اور دو آدمی کا کھانا چار کے لئے اور چار کا کھانا
آٹھ آدمی کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔پس ایک حدیث میں تو یہ ہے کہ ایک کا کھانا دو کے لئے اور دوکا کھانا تین کس کے لئے اور
تین کا کھانا چار کے لئے کافی ہو سکتا ہے۔لیکن دوسری حدیث میں دگنا کرتے چلے گئے۔دراصل بات یہ ہے کہ بعض گھرانے ایسے ہوتے ہیں جو اچھے کھاتے پیتے ہیں وہاں اگر
خطبات ناصر جلد اوّل
۴۶
خطبہ جمعہ ۱۷؍دسمبر ۱۹۶۵ء
ایک کس کا کھانا پکے تو دو کے لئے کافی ہو جاتا ہے اور اگر چھ کس کا پکے تو بارہ کے لئے کافی ہو جاتا
ہے۔لیکن ان کے مقابل بعض ایسے گھرانے ہوتے ہیں جہاں دو کے لئے کھانا پکے تو صرف تین
کس کے لئے کافی ہو سکے گا اور بعض گھرانے ان کی نسبت بھی زیادہ غریب ہوتے ہیں۔اگر وہاں
تین آدمیوں کا کھانا پکایا جائے گا تو صرف چار کے لئے کافی ہوگا اور بعض گھرانے ایسے بھی ہو سکتے
ہیں کہ جن میں آٹھ کا کھانا پکے تو نو کو ہی کافی ہو۔ہمارے آقا محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا
ہے
کہ کھانا کھلاؤ اور میں تمہیں بتاتا ہوں کہ کوئی زائد خرچ کئے بغیر تم خدا تعالیٰ کے اس حکم کی کس
طرح تعمیل کر سکتے ہو۔تم جس طبقہ سے تعلق رکھتے ہو۔یا تو وہ ایسا ہوگا جس میں ایک کا کھانا دو آدمی
کے لئے اور دو آدمی کا کھانا چار کے لئے اور چار آدمی کا کھانا آٹھ آدمی کے لئے کافی ہوگا۔یا وہ ایسا طبقہ ہو گا جس میں دو آدمی کا کھانا تین کے لئے اور تین کا چار کے لئے کافی ہوگا۔یا
جس میں کہ چار آدمی کا کھانا پانچ آدمی کے لئے کافی ہو گا۔مثلاً ایک عام مزدور کے گھرانے میں
چار افراد ہیں اور ان میں سے ہر شخص تین روٹیاں کھاتا ہے تو گویا اس کے گھر میں بارہ روٹیاں پکیں
گی۔اگر ان چار میں سے ہر ایک تین کی بجائے اڑھائی روٹیاں کھالے تو دو روٹیاں مستحق کے لئے
نکل سکیں گی اس طرح کوئی زائد خرچ نہ ہوا اور ایک ضرورت مند کی ضرورت بھی پوری ہو گئی۔تین کی بجائے اڑھائی روٹی کھانے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی آدھی روٹی کم
کھانے کے نتیجہ میں کوئی عارضہ یا تکلیف یا دکھ لاحق ہو سکتا ہے کیونکہ عادتاً ہم لوگ ضرورت سے
زیادہ ہی کھاتے ہیں۔اس طرح نہ ہمیں کوئی زائد خرچ کرنا پڑتا ہے اور نہ ہمیں کوئی تکلیف لاحق ہوتی ہے لیکن
ایک آدمی کا کھانا بھی ہم نکال لیتے ہیں۔لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کون ہے وہ حاجت مند جسے ہم نے کھانا دینا ہے۔اس کے
لئے آپس میں تعلقات اور آپس میں پیار کے بڑھانے کی ضرورت ہے اور اپنی تنظیم کو اس طرح
اخوت کی بنیادوں پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کہ محلہ والوں کو معلوم ہو کہ آج فلاں گھرا نہ کسی
خطبات ناصر جلد اول
۴۷
خطبہ جمعہ ۱۷؍دسمبر ۱۹۶۵ء
وجہ سے کھانا نہیں پکا سکا۔اکثر گھرانے مزدوروں کے ہوتے ہیں جو روزانہ کماتے ہیں اور جو کماتے ہیں وہی کھاتے
ہیں۔اتفاقاً کسی گھرانے کا ذمہ دار شخص ایک یا دو دن کے لئے بیمار ہو جاتا ہے تو اگر محلے والے
اس سے پوری طرح واقف ہوں۔تو ان کو معلوم ہوگا کہ آج فلاں شخص مسجد میں نظر نہیں آیا اس
لئے وہ اسے دیکھنے جائیں گے۔بیمار ہو گا تو اس کی عیادت کریں گے۔اس طرح ان کو ثواب بھی
مل جائے گا۔پھر ان کو خود ہی خیال ہوگا کہ یہ بیمار ہے اسے اور اس کے گھر والوں کو کھانے کی
ضرورت ہے۔ان کے لئے کھانا مہیا کرنا چاہیے پریذیڈنٹ محلہ یا سیکرٹری یا جس کی ڈیوٹی لگائی جائے وہ
دو تین گھروں میں جا کر کہہ سکتا ہے کہ جو کچھ توفیق ہے اپنے بھائی کی مدد کے لئے دیدو۔اسی طرح
وہ گھرانہ بھو کا بھی نہیں رہے گا اور آپ کا بھی کوئی زائد خرچ نہیں ہوگا اور پھر خدا کی نگاہ میں آپ
کتنے بڑے ثواب کے مستحق ہو جا ئیں گے۔فَوَقَهُمُ اللهُ شَرِّ ذَلِكَ الْيَوْمِ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ایسے لوگوں کو اس دن کے شر سے
محفوظ رکھوں گا اور نجات دوں گا اپنی رحمت سے نوازوں گا اور اپنی مغفرت کی چادر سے ان کو
ڈھانپ لوں گا۔پس ہمارے خدا نے ایک حکم دیا ہے ہمارے پیارے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید۔فرمائی ہے کہ محتاجوں کوکھانا کھلاؤ اور ہم نے اس تاکیدی ارشاد پر عمل کرنا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے۔احمدیوں میں عام طور پر یہ احساس پایا جاتا ہے کہ کوئی احمدی بھوکا
نہ رہے لیکن میرا احساس یہ ہے کہ ابھی اس حکم پر کما حقہ عمل نہیں ہو رہا۔اس لئے آج میں ہر ایک کو
جو ہماری کسی جماعت کا عہدیدار ہے متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ذمہ دار ہے۔اس بات کا کہ اس
کے علاقہ میں کوئی احمدی بھوکا نہیں سوتا۔دیکھو میں یہ کہ کر اپنے فرض سے سبکدوش ہوتا ہوں کہ
آپ کو خدا کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔اگر کسی وجہ سے آپ کا محلہ یا جماعت اس محتاج کی مدد کرنے کے قابل نہ ہو تو آپ کا فرض
خطبات ناصر جلد اول
۴۸
خطبہ جمعہ ۱۷؍دسمبر ۱۹۶۵ء
ہے کہ مجھے اطلاع دیں میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے توفیق دے گا کہ میں ایسے
ضرورت مندوں کی ضرورتیں پوری کر دوں۔انشاء اللہ تعالیٰ۔یہ ایک بڑی اہم ذمہ داری ہے آپ کا فرض ہے کہ آپ اس کو ہر وقت یا درکھیں اور اس کے
متعلق ہر وقت سوچتے رہیں کیونکہ یہ ایک ایسی بات ہے جس پر عمل کرنے سے بڑے خوشکن نتائج
پیدا ہو سکتے ہیں۔وہ قوم جس کے ہر فرد کو معلوم ہو کہ میری ذمہ داری ساری قوم نے اپنے سر پر
اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے دل میں کتنا سکون اور کتنا اطمینان ہوگا اور اپنے رب کی حمد کے کتنے
گہرے جذبات اس کے دل میں موجزن ہوں گے اور اپنے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کتنی محبت
جوش میں آئے گی؟؟؟ ایک پرامن، پرسکون ، اخوت والا ، محبت والا ، پیار والا معاشرہ قائم ہو
جائے گا جس پر دنیا رشک کرنے لگے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے
روزنامه الفضل ربوه ۱۰ / مارچ ۱۹۶۶ء صفحه ۲ تا ۴)