ہماری زندگیاں اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی کے تابع ہونی چاہئیں

خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۳۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء
روزوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ
ہماری زندگیاں
اللہ تعالیٰ کی مرضی کے تابع ہونی چاہئیں
خطبه جمعه فرموده ۳۱ دسمبر ۱۹۶۵ء بمقام بیت مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔آج میں ماہ رمضان کی عبادات فرائض
اور نوافل کے متعلق کچھ بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ سورۃ البقرہ میں فرماتا ہے۔b
أحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَابِكُمُ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ
ج
لَّهُنَّ عَلِمَ اللهُ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَخْتَانُونَ أَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنْكُمْ فَالنَ
بَاشِرُوهُنَّ وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللهُ لَكُمْ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ
ص
مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ اَتِمُّوا القِيَامَ إِلَى الَّيْلِ وَلَا تُبَاشِرُوهُنَّ وَأَنْتُمْ
عَكِفُونَ فِي الْمَسْجِدِ تِلْكَ حُدُودُ اللهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ ايَتِهِ لِلنَّاسِ
لعلهم يتقون - (البقرة : ۱۸۸)
اس آیہ کریمہ میں روزہ کے متعلق ایک بڑے حسین پیرا یہ میں ہمیں یہ بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ
کی نگاہ میں صوم (روزہ) کسے کہتے ہیں۔اس آیت کی تفسیر یہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہیں روزہ رکھنے کی راتوں میں اپنی بیویوں
کے پاس جانے کی اجازت ہے۔

خطبات ناصر جلد اول
۶۶
خطبہ جمعہ ۳۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء
عرب کے دستور کے مطابق اور ان کے خیال کی رو سے روزے کے دنوں میں ایسا فعل
رات کو بھی جائز نہیں خیال کیا جاتا تھا فرمایا وہ تمہارے لئے ایک قسم کا لباس ہیں۔یعنی تقویٰ کا
ایک پیرہن تم ان کے ذریعہ حاصل کرتے ہو۔اسی طرح تم بھی ان کے لئے تقویٰ کا پیرہن ہو۔گویا تم ایک دوسرے کے لئے تقویٰ اللہ کے بعض تقاضوں کے پورا کرنے کا ذریعہ بنتے ہو۔اس کے بعد فرما یا عَلِمَ اللهُ أَنَّكُمُ كُنْتُمْ تَخْتَانُونَ اَنْفُسَكُمُ الآية کہ اللہ تعالیٰ کو معلوم
ہے کہ تم اپنے نفسوں کی حق تلفی کرتے تھے یہ حق تلفی کرنے کے معنی نئے ہیں۔کیونکہ پہلی بار غالباً
حضرت مصلح موعود (رضی اللہ عنہ ) نے تفسیر صغیر میں یہ معنی بیان فرمائے ہیں۔ورنہ پہلے مفسر اس کا
کچھ اور ہی ترجمہ وتفسیر کیا کرتے تھے۔تو فرمایا مجھے معلوم ہے کہ تم اپنے نفسوں کی حق تلفی کرتے تھے اور جہاں تک تسکین نفس کی
تمہیں اجازت دی گئی ہے۔تم اس سے بھی پر ہیز کرتے تھے۔یہ دیکھ کر اس نے اپنے فضل سے
اپنا یہ حکم تمہارے لئے کھول کر بیان کر دیا۔اور عفا عنكم اس طرح تمہاری حالت کی اصلاح کر
دی اور تمہاری عزت کے سامان کر دیئے۔9191
یہاں خدا تعالیٰ نے ایک بنیادی اصول کی طرف بھی متوجہ کیا ہے۔اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی
رضا کی راہوں کی تعیین اگر بندہ اپنے طور پر کرنے لگے۔تو وہ اپنے حقوق بھی تلف کر جاتا ہے اور
دوسروں کے حقوق کا تو کہنا ہی کیا۔اس لئے دین کے معاملہ میں یہ ضروری تھا کہ قرب کی راہوں
اور شریعت کے اصول کی تعیین آسمان سے وحی الہی کے ذریعہ کی جائے۔ورنہ انسان غلطیاں
کرے گا اور اپنے بھی اور دوسروں کے حقوق بھی تلف کر دے گا۔تو فر ما یا فالن بَاشِرُوهُنَّ اسی لئے ہم نے تمہارے حقوق کی حفاظت کے لئے اس شریعت
کو نازل کیا ہے اور تمہارے فائدے کے لئے ہی سب احکام اُتارے گئے ہیں۔پس اب تم
بلا خوف لَوْمَةً وَلا ہم اپنی بیویوں کے پاس جاؤ۔وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللهُ لَكُمْ اور جو کچھ اللہ تعالیٰ
نے تمہارے لئے مقدر کیا ہے۔اس کی جستجو کرو۔وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللهُ لَكُمْ کے دو اور معنی بھی ہیں۔اوّل بنی کے معنی طلب کرنے کے

خطبات ناصر جلد اول
۶۷
خطبہ جمعہ ۳۱ دسمبر ۱۹۶۵ء
ہوتے ہیں اور کتاب ان فرائض کے مجموعہ کو کہتے ہیں جو وحی کے ذریعہ بطور شریعت انسان کو دیا
جاتا ہے۔فرما یا کہ تم روزے اس نیت سے رکھو۔یا یہ کہ ہم نے روزوں کو تم پر اس لئے فرض کیا ہے
کہ تا تم یہ سبق سیکھو کہ کتاب اللہ ( یعنی آسمانی شریعت) کو اور اس کے تمام احکام کو اپنا مطلوب بنانا ہے۔گویا وَ ابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللہ لکھ کے معنی یہ ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے جو فرائض تمہارے لئے مقرر
کئے ہیں۔ان کو اپنا مطلوب اور مقصود بناؤ۔(اس کی قدرے زیادہ تفصیل میں آئندہ جا کر بیان
کروں گا۔جہاں روزہ کی حکمت بیان کی جائے گی )۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ روزے کے دو حصے ہیں۔ان دونوں کے درمیان اس بنیادی
اصل
کو اللہ تعالیٰ نے بیان فرما دیا۔کہ ہم نے روزے کو اس لئے فرض کیا ہے تا تم یہ سمجھ لو اور خوب
پہچان جاؤ کہ تمہاری ترقیات کے لئے یہ ضروری ہے کہ تم سب فرائض کو اپنی زندگی کا مقصود اور
مطلوب ٹھہراؤ۔ابتغاء کا ایک اور مفہوم بھی چسپاں ہو سکتا ہے۔وہ مفہوم ہے تجاوز کر جانا۔یہ تجاوز کبھی بڑا ہوتا ہے
کبھی اچھا یہ دونوں معنوں میں استعمال ہوتا ہے تو یہاں
فرمایا وَ ابْتَغُوا
ما كتب الله لكم کہ اگر تم مقام محمود کو حاصل کرنا چاہتے ہو تو فرائض تک ہی نہ ٹھہر جانا بلکہ اس
سے بھی آگے بڑھنا اور نوافل کے ذریعہ مقام محمود کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا۔اسی لئے رمضان کے
روزوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے بہت سے نوافل جیسا کہ میں بعد میں بتاؤں گا بیان فرما دیئے ہیں۔تو وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللهُ لَكُمْ کے تیسرے معنی یہ ہیں کہ تم فرائض کے علاوہ نوافل کی طرف
بھی متوجہ رہنا۔اس کے بغیر تمہیں مقام محمود حاصل نہیں ہوسکتا۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ تمہیں صبح کی سفید دھاری رات کی سیاہ
دھاری سے الگ نظر آنے لگے اس کے بعد صبح سے رات تک روزوں کی تکمیل کرو۔ماہ رمضان کے ساتھ جو فرض تعلق رکھتا ہے وہ ہے روزہ رکھنا۔اب یہاں ہمیں یہ بتایا کہ
روزہ صبح سے لے کر شام تک رکھنا ہو گا اور اس روزے کے وقت میں جہاں کھانے پینے سے رکنا
ہو گا وہاں جنسی تعلقات سے بھی احتراز ضروری ہوگا۔

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۸
خطبہ جمعہ ۳۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء
ہر مومن بالغ اور عاقل کے لئے ضروری ہے کہ وہ روزہ رکھے اگر وہ بغیر جائز عذر شرعی روزہ
نہیں رکھے گا تو وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک گنہگا رٹھہرے گا۔یہاں میں یہ بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سحری کے کھانے کو آخری
وقت میں زیادہ پسند فرماتے تھے اور افطاری کو پہلے وقت میں۔زید بن ثابت سے روایت ہے
کہ تَسَخَّرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلوةِ قُلْتُ كَمْ كَانَ بَيْنَ
الْآذَانِ وَالسَّحُورِ قَالَ قَدْرُ خَمْسِينَ أَيَةً -
رمضان کے مہینے میں ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کا کھانا کھایا۔اس
کے بعد آپ نماز فجر کے لئے باہر تشریف لے گئے۔ان سے پوچھا گیا کہ سحری کے کھانے اور نماز
صبح کے درمیان کتنا فاصلہ تھا ؟؟ انہوں نے کہا بس اتنا ہی جس میں قرآن کریم کی پچاس آیات
پڑھی جا سکتی ہوں ( یہ بھی ایک بڑا پیارا طریق بیان ہے کہ وقت کو منٹوں کی بجائے قرآن کریم
کی آیات کی تلاوت کے ساتھ بیان کیا جائے۔یہ بات بتاتی ہے کہ ان لوگوں کے دلوں میں
قرآن کریم کا کتنا عشق تھا ؟ )
اسی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ حضرت بلال محتاط قسم کے آدمی ہیں ابھی پونہیں پھوٹتی کہ اذان دینے کے لئے کھڑے ہو جاتے
ہیں اس لئے جب بلال اذان دے رہا ہو تو کھانا پینا نہ چھوڑا کرو اور انتظار کیا کرو کہ حضرت ابن ام مکتوم
( جو ایک نابینا صحابی تھے ) اذان دیں وہ اسی وقت اذان دیتے تھے جب انہیں چاروں طرف
سے آوازیں آتیں کہ فجر ہو گئی ہے۔اذان دو۔ان کی اذان کی آواز جب کان میں پڑے تو پھر
سحری چھوڑ دو۔کسی پوچھنے والے نے پوچھا کہ ان دونوں اذانوں میں کتنا فرق تھا اس پر حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ اتنا ہی فرق تھا کہ بلال اذ ان بند کرتے اور ابن ام مکتوم اذان شروع کرتے۔اس روایت سے پتہ چلتا ہے کہ سحری کا کھانا بالکل آخری وقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو پسند تھا۔

خطبات ناصر جلد اول
۶۹
خطبہ جمعہ ۳۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء
افطاری کے متعلق آپ کا یہ ارشاد ہے کہ بالکل پہلے وقت میں کر لینی چاہیے۔چنانچہ
بخاری شریف میں روایت ہے۔عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قَالَ لَا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَلُوا الْفِطْرَ -
کہ میری اُمت کے لوگ بھلائی کو اس وقت تک حاصل کرتے رہیں گے جب تک کہ وہ
افطاری پہلے وقت میں کیا کریں گے۔اس کے ایک لطیف معنی شارحین حدیث نے یہ کہتے ہیں کہ حضور علیہ السلام کا مطلب یہ تھا
کہ جب تک لوگ میری سنت پر عمل کرتے رہیں گے ان کا بھلا ہوگا۔میں پہلے وقت میں افطاری
کرتا ہوں اور جب تک میری امت میری سنت کی تابع رہے گی اور میری سنت پر عمل کرے گی
اس وقت اللہ تعالیٰ کی بڑی برکتیں بھی اسے حاصل ہوتی رہیں گی۔پس اول وقت میں افطاری اور آخری وقت میں سحری کھانا بڑی برکت کا موجب ہے
کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ہمیں اس کے مطابق عمل کرنا چاہیے تا اللہ تعالیٰ ہمیں
اپنی برکات سے نوازتا چلا جائے۔پھر روزے کی عبادت کے متعلق جب ہم مزید غور سے کام لیتے ہیں تو ہمیں ایک اور لطیف
بات معلوم ہوتی ہے۔اس عبادت میں ہمیں کھانے پینے سے روکا گیا ہے اور کھانے پینے پر
ایک فرد کی بقا کا انحصار ہے کیونکہ کوئی شخص کھائے پئے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔پھر ہمیں جنسی تعلقات سے بھی روکا گیا ہے اور جنسی تعلقات پر نسل کی بقا کا انحصار ہے۔اس کے بغیر نسل انسانی جاری نہیں رہ سکتی۔اگر دنیا
کے سارے لوگ وہ کیفیت اپنے پر وارد کر لیں
جو روزہ کے وقت ایک روزہ دار کی ہوتی ہے تو یقینا یہ دنیا اسی نسل میں ختم ہو جائے۔تو بنیادی چیز جس کا اقرار اللہ تعالیٰ نے روزہ کے ذریعہ ہم سے لیا ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنی
زندگی اور اپنی نسل کی زندگی۔اے خدا! تیرے حوالے کرتے ہیں۔کیونکہ ہمیں ان چیزوں سے
بھی روکا گیا ہے جن پر ہماری زندگی کی بقا کا انحصار ہے اور اس چیز سے بھی روکا گیا ہے جس پر
ہماری نسل کی بقا کا انحصار ہے گویا ہم سے خدا تعالیٰ یہ اقرار کرواتا ہے کہ ہمارا سب کچھ تیرا ہو گیا۔

خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۳۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء
تو اگر کہے تو ہم بھوکے پیاسے مرنے کے لئے تیار ہیں۔اور تو اگر چاہے اور تیری رضا اسی میں ہو تو
ہماری نسلیں بھی تجھ پر قربان۔پس یہ ایک بنیادی منشا ہے جس کے گرد قر آن کریم اور اسلامی شریعت کے تمام احکام چکر
لگاتے ہیں اسی وجہ سے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ باقی
عبادتوں کا تو اپنا اپنا ثواب ہے۔لیکن روزہ میرے لئے ہے اور میں خود روزے دار کی جزاء
ہوں۔اس میں بھی اسی طرف اشارہ ہے۔غرض ماہ رمضان کے روزے جو ہم پر فرض کئے گئے ہیں ان کے ذریعہ دراصل ہم سے عملاً
یہ اقرار لیا جاتا ہے کہ ہماری زندگی بھی تیری راہ میں قربان اور ہماری نسل بھی تیری راہ میں قربان
اور اسی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ جس شخص نے روزہ کی اس روح کو نہیں
پایا اسے یاد رکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ تمہیں بھوکا پیاسا نہیں رکھنا چاہتا۔نہ اسے اس سے کوئی فائدہ
ہے اور نہ کوئی غرض۔پس اس روزے کے پیچھے جو روح ہے اسے پیدا کرو۔آپ نے فرمایا :۔مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ النُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ فِي أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ
وَشَرَابَه -
کہ جو شخص کذب (جھوٹ ) کو نہیں چھوڑتا تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کو کوئی
ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑے۔زور کے ایک معنی حق کو چھوڑ کر باطل کی طرف مائل
ہو جانا‘‘ کے بھی ہیں۔تو اس حدیث کے یہ معنی ہوں گے کہ جو شخص جھوٹ
کو نہیں چھوڑتا اور حق کو چھوڑ کر باطل کی
طرف میلان رکھتا ہے اور شریعت حقہ کے تقاضوں کی بجائے باطل کے شیطانی تقاضوں کو پورا
کرنے کی طرف مائل ہوتا ہے تو اسے روزہ رکھنے سے کیا فائدہ؟ خدا کو تو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ
کھانا پینا چھوڑ دے۔دراصل ترک طعام اور ترک شہوت کے پیچھے جو روح ہے اس کے تقاضوں
کو پورا کرنا ایک مومن کا فرض ہے۔

خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۳۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء
اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا الصِّيَامُ جُنَّةٌ فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَجْهَلْ (ي
چھوٹا سا ٹکڑا ہے ایک لمبی حدیث کا ) فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے روزہ کو تمہارے لئے ڈھال بنایا ہے
اور تمہاری نجات کا راز اور تمہاری نسلوں کی بقا کا سر اس بات میں ہے کہ تم اپنی زندگیوں کو اور
اپنی نسلوں کی تربیت کو اپنے مولا کی مرضی کے تابع بناؤ۔(فَلَا يَرْفُثْ ) اور اپنے منہ سے جاہلیت
کی زبان باہر نکال پھینکو اور اپنے جوارح کو زمانہ جاہلیت کی بداعمالیوں سے پاک کرو۔(وَلَا يَجْهَلُ)
اور آنے والی نسلوں کے لئے نیک نمونہ قائم کرو۔اگر تم روزے کو اپنے لئے ڈھال نہیں بناؤ گے تو
اللہ تعالیٰ کے غضب سے
کبھی بچ نہیں سکو گے۔پس محض روزہ رکھنا کافی نہیں بلکہ اتنی دعاؤں کے ساتھ ، اتنی نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ
اور اتنی بے نفسی اور فنا کی حالت میں روزہ رکھنا چاہیے کہ ہمارا روزہ اللہ تعالیٰ کے حضور قبولیت
حاصل کر لے۔اگر ہمارا روزہ خدا کے حضور قبولیت حاصل نہ کرے تو پھر یہ درحقیقت وہ روزہ نہیں
جس کا حکم خدا تعالیٰ نے دیا تھا بلکہ محض بھوک اور پیاس برداشت کرنا ہے۔پس روزہ کی حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنی گردن اور اپنی نسل کی گردن خدا کی آخری اور
کامل شریعت قرآن کریم کے جوئے کے نیچے رکھ دے۔اسی لیئے نفلی عبادت جو رمضان سے خاص
طور پر تعلق رکھتی ہے۔وہ تلاوت قرآن کریم کی کثرت ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کا فعل اس پر شاہد
ہے کہ اس ماہ میں قرآن کریم کو کثرت سے پڑھنا چاہیے حضرت جبرئیل رمضان کے مہینے میں
ہر رات زمین پر نزول فرماتے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مل کر قرآن کریم کا دور کرتے اور
ہر رمضان میں ایسا ہوتا رہا۔تا اُمتِ مسلمہ جان لے کہ رمضان شریف میں قرآن کریم بکثرت
پڑھنا چاہیے۔پھر چونکہ روزے کی حکمت اور اصل غرض یہ ہے کہ انسان کو یہ تعلیم دی جائے کہ وہ
اپنی گردن خدا کی مرضی کے جوئے تلے رکھ دے اور خدا کی مرضی کا علم ہمیں قرآن کریم کے سوا ہو
نہیں سکتا تھا۔اس لئے ضروری ہوا کہ قرآن کو پڑھا جائے اور پڑھنے سے مراد صرف الفاظ ہی کی
تلاوت نہیں بلکہ جسے خدا توفیق بخشے اور علم و فراست عطا فرمائے اس کا فرض ہے کہ وہ اس کے
مطالب پر غور کرے اور وہ پڑھے تو اس نیت سے پڑھے کہ اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔اگر نیت

خطبات ناصر جلد اوّل
۷۲
خطبہ جمعہ ۳۱ دسمبر ۱۹۶۵ء
یہ ہو کہ محض الفاظ کو دہرا دینا ہے عمل ضروری نہیں تو ایسا شخص قرآن کریم سے کوئی برکت حاصل نہیں
کر سکتا۔حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے جب لوگوں میں بعض کمزوریاں دیکھیں تو فرمایا کہ
قرآن کریم تو اس لئے نازل ہوا تھا کہ اس پر عمل کیا جائے مگر بعض لوگوں نے اس کی تلاوت کو ہی
سارا عمل سمجھ لیا ہے یعنی سمجھتے ہیں کہ صرف یہ کافی ہے کہ قرآن کریم کو پڑھ لیا جائے اور یہ ضروری
نہیں سمجھتے کہ جو احکام قرآن کریم نے ہمیں بطور اوامر یا نوا ہی دیئے ہیں ان پر عمل بھی کیا جائے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف یہ حدیث بھی منسوب ہوتی ہے کہ آپ نے فرمایا تھا
أَفْضَلُ عِبَادَةِ أُمَّتِى تِلَاوَةُ الْقُرْآنِ کہ میری اُمت کی سب سے بڑی فضیلت رکھنے والی
عبادت تلاوت قرآن ہے۔مذکورہ حدیث کے یہی معنی ہیں کہ قرآن کریم کو پڑھا جائے پھر اس کو سمجھا جائے اور پھر سمجھ ،
طاقت اور استعداد کے مطابق اس پر عمل بھی کیا جائے۔بہر حال یہ ایک نفلی عبادت ہے جس کا رمضان کے ساتھ خاص تعلق ہے۔ایک اور نفلی عبادت جس کا رمضان سے تعلق ہے وہ رمضان میں رات کو اٹھنا اور نماز تہجد ادا
کرنا ہے۔بخاری شریف میں حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرما یا:۔مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيْمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
کہ جو شخص بھی رمضان کی راتوں میں اُٹھتا اور نوافل ادا کرتا ہے اور اپنے رب کے حضور
عاجزی کے ساتھ جھکتا اور اخلاص اور تضرع کے ساتھ اس سے یہ دعا مانگتا ہے کہ وہ خدائے غفور و رحیم
اس کی خطاؤں کو معاف کرے اور روحانی ترقیات کے دروازے اس پر کھول دے تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق اس کے سارے پچھلے گناہ جو اس نے اس وقت تک
کئے ہوں معاف کر دیئے جائیں گے۔یہاں میں مختصراً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز تہجد کے متعلق کچھ بتا دینا چاہتا ہوں۔

خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۳۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء
کیونکہ بہت سے نوجوان ایسے ہیں جو ان تفاصیل کا علم نہیں رکھتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عموماً با قاعدگی کے ساتھ گیارہ رکعت بمع وتر پڑھا کرتے تھے
پھر احادیث میں اختلاف ہے۔بعض میں ہے کہ آپ دو دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر تے اور آخر
میں ایک رکعت پڑھ لیتے۔لیکن بعض روایات میں ہے کہ چار چار رکعتوں کے بعد سلام پھیر تے۔پھر تین رکعتیں
پڑھ لیتے (وتر کی) اور بعض روایات میں گیارہ سے کم رکعتیں پڑھنے کا ذکر بھی ہے۔تو میں عام طور
پر گیارہ رکعتیں ، اس لئے کہہ رہا ہوں کہ بعض روایات میں جو اختلاف ہے وہ وقت کے تقاضوں
کی وجہ سے ہوسکتا ہے لیکن عام روایت یہی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ نوافل رات کے پچھلے حصہ میں پڑھا کرتے تھے۔آپ
دوست جانتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رہائش ان حجروں میں
تھی جن کے دروازے
مسجد میں کھلتے تھے۔ایک دفعہ آپ پچھلی رات نماز تہجد کے لئے مسجد میں تشریف لے آئے کچھ
لوگوں نے جو حضور کو دیکھا تو انہوں نے بھی حضور کے پیچھے نماز شروع کر دی۔اگلے روز کچھ اور
لوگوں کو پتہ چلا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز تہجد مسجد میں ادا کرتے ہیں۔تو وہ بھی
آگئے۔تیسری یا چوتھی رات مجمع اور بھی بڑھ گیا۔یہاں تک کہ کہتے ہیں کہ مسجد کھچا کھچ بھر گئی۔اس
رات آپ باہر نہ نکلے اور اپنے حجرے میں نماز ادا کر لی اور صبح فرمایا کہ اگر اس طرح روایت اور
سنت بن جاتی کہ تہجد کے وقت نماز باجماعت ادا کی جائے تو میری اُمت کے بہت سے لوگوں کے
لئے یہ مصیبت ہو جاتی۔کیونکہ فرائض میں سے شمار کی جانے لگتی۔( کس قدر ہمارا خیال رکھنے والی
تھی وہ مقدس روح ؟؟ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں لاکھوں بلکہ کروڑوں سلام ہوں اس پر !!! ) فرمایا
آج میں اس لئے نہیں آیا کیونکہ یہ نوافل ہیں فرائض میں سے نہیں۔چنانچہ بعد میں اسی پر عمل ہوتا
رہا۔حتی کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ بھی گزر گیا اور پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے
زمانہ کا بھی ایک حصہ گزر گیا۔ایک رات حضرت عمر رضی اللہ عنہ چکر لگا رہے تھے آپ نے عشاء کے بعد دیکھا کہ کوئی شخص

خطبات ناصر جلد اوّل
۷۴
خطبہ جمعہ ۳۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء
اکیلے نماز نفل ادا کر رہا ہے اور ایک جگہ چار پانچ آدمی اکٹھے ہو کر ایک قاری کے پیچھے نماز ادا کر
رہے۔کچھ اور لوگ ہیں منٹ آدھ گھنٹہ پیچھے آئے اور انہوں نے علیحدہ نماز شروع کر دی۔یہ دیکھ
کر آپ نے خیال فرمایا کہ یہ لوگ مختلف ٹولیوں میں پہلے وقت جو نماز ادا کر رہے ہیں تو کیوں نہ
میں انہیں ایک قاری کے پیچھے جمع کر دوں؟ چنانچہ آپ نے ایک قاری کو امام مقرر کیا اور فرمایا کہ
اگر تم نے اصل وقت چھوڑ کر ہی یہ نوافل ادا کرنے ہیں تو اپنی اجتماعی روح کا مظاہرہ کرتے ہوئے
اس قاری کے پیچھے آکر نماز ادا کر لیا کرو اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ بہتر وقت وہی ہے جس میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ نوافل ادا فر ما یا کرتے تھے یعنی رات کا پچھلا پہر۔تو پہلے تہجد کی نماز رات کے پچھلے حصہ میں پڑھی جاتی لیکن جائز ہے کہ رات کے پہلے حصہ
میں بھی یہ نوافل ادا کر لئے جائیں اور اصل یہی ہے کہ انسان نوافل کو علیحدہ تنہائی میں ادا کرے
کیونکہ نوافل کی بہت سی برکات کا تعلق خاموشی تنہائی اور پوشیدگی سے ہے اور جو شخص واقعی اللہ تعالیٰ
سے پیار کرنے والا ہو وہ اپنے اس پیار کا اظہارلوگوں کے سامنے نہیں کیا کرتا۔اس لئے یہ نماز گھر میں تنہائی میں پڑھنی چاہیے۔لیکن اگر کوئی شخص اس میں دقت محسوس
کرے تو پورے ثواب سے محروم ہونے کی بجائے یہ بہتر ہے کہ وہ عشاء کے بعد ان نوافل کو ادا
کرے اس طرح ایک حد تک اسے بھی ثواب حاصل ہو جائے گا۔ایک اور چیز جس کا تعلق ماہ رمضان سے ہے وہ لیلتہ القدر کی تلاش ہے۔حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ
الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ کہ رمضان کی آخری دس راتوں میں لیلتہ القدر کو تلاش کرو۔اسی طرح
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ
الْعَشْرُ شَدَّ مِثْزَرَةً وَاَحْيِي لَيْلَهُ وَأَيْقَظَ اَهْلَهُ کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آجا تا تو
آپ اپنی کمر کس لیتے یعنی معمول سے زیادہ مجاہدات کے لئے مستعد اور تیار ہو جاتے۔گودیسے
بھی آپ بڑے اہتمام سے رات کو نوافل ادا کیا کرتے لیکن جب رمضان کے آخری دس روز
شروع ہو جاتے تو آپ مجاہدات کا اور زیادہ اہتمام فرماتے۔

خطبات ناصر جلد اول
۷۵
خطبہ جمعہ ۳۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء
وَاحْيِي لَيْلَهُ اور اللہ تعالیٰ کی عبادت میں رات کو زندہ رکھتے۔اس میں ہمیں اشارہ یہ بتایا
گیا ہے کہ زندگی کی وہی گھڑیاں زندگی کہلانے کی مستحق ہیں جو خدا تعالیٰ کی عبادت اور اطاعت
میں گزریں۔جو زندگی اس کی اطاعت میں نہ گزرے بلکہ اس سے بغاوت میں گزرے وہ تو
موت سے بھی بدتر ہے۔لَيْلَةُ الْقَدْرِ کے متعلق یا د رکھنا چاہیے کہ علماء نے اس کے بہت سے معنی بیان کئے ہیں میں
اس وقت تفصیل میں نہیں جا سکتا بہر حال وہ ایک رات ہے جس میں خدائے تعالیٰ نے ایک ایسی
گھڑی مقدر کی ہے کہ جس میں اگر کسی کو صحیح رنگ میں دعا کرنے کی توفیق مل جائے اس کی نیت بھی
خالص ہوا اور محض خدا تعالیٰ کی رضا مطلوب ہو اور دعا قبول بھی ہو جائے تو وہ گھڑی اتنی عظیم الشان
ہے کہ خدائے تعالیٰ کی تقدیروں کو بھی بدل دیتی ہے۔تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان کی جو آخری دس راتیں ہیں ان میں اس
گھڑی کی تلاش کرو۔اور اور امور سے توجہ ہٹا کر معمول سے زیادہ خدائے تعالیٰ کی عبادت میں
لگ جاؤ تا خدا کے فضل سے
تمہیں لیلۃ القدر کی یہ گھڑی نصیب ہو۔ایک اور نفلی عبادت جس کا تعلق رمضان سے ہے وہ صدقہ وخیرات ہے۔نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق بخاری میں یہ ذکر ہے کہ آپ بڑے سخی تھے اور بڑی سخاوت سے کام لیتے
تھے۔دراصل جس وجود کا سارا بھروسہ اور تو کل اپنے اس رب پر ہو جس کے خزانے میں کبھی کوئی
کمی نہیں آتی اس کو اس بات کا فکر نہیں ہوتا کہ میرے گھر میں کوئی چیز ہے یا نہیں۔کیونکہ اس کی
تمام ضروریات کا کفیل تو خود اس کا خدا ہوتا ہے۔پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں گان
أَجْوَدُ مَا يَكُونُ فِي رَمَضَانَ کہ ماہ رمضان میں حضور اپنے معمول سے بھی زیادہ سخاوت برتا
کرتے تھے۔پس ہمیں بھی رمضان میں صدقہ و خیرات کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہیے۔فی الحقیقت یہ
سبق ہمیں خودرمضان کے ذریعہ دیا جاتا ہے کہ ہمارے جو بھائی بھو کے اور پیاسے ہیں ان کا ہم
پر حق ہے کہ ان کی مدد کریں اور ان کی طرف توجہ کریں اور زیادہ سے زیادہ صدقہ دیں۔

خطبات ناصر جلد اوّل
۷۶
خطبہ جمعہ ۳۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء
نیز دعاؤں پر بھی بہت زور دینا چاہیے اور قرآن شریف کی تلاوت کثرت سے کرنی چاہیے
اور یہ بھی کوشش کرنی چاہیے کہ ہمیں رمضان کی آخری دس راتوں میں لَيْلَةُ الْقَدْرِ کی خاص گھڑی
میسر آجائے اور خدا کرے کہ ہم اس گھڑی میں صرف اپنی ذات کے لئے ہی نہیں بلکہ اس کے
دین کے لئے بھی اس سے مانگیں اور اس گھڑی میں ہمارے منہ سے یہ الفاظ نکل رہے ہوں کہ
اے خدا! اسلام کا غلبہ تو مقدر ہو چکا ہے لیکن تو ہم پر یہ فضل فرما کہ ہم اپنی زندگیوں میں اپنی
آنکھوں سے اسلام کو ساری دنیا پر غالب ہو تادیکھ لیں۔آمین۔خطبہ ثانیہ کے بعد نماز شروع ہونے سے قبل فرمایا۔دوست یہ یادرکھیں کہ پاکستان کے استحکام کا جو تعلق دعاؤں کے ساتھ ہے اس کی ذمہ داری
ہم پر ڈالی گئی ہے۔اس وقت ایسے آثار ظاہر ہو رہے ہیں کہ خدانخواستہ کہیں ہمارے ملک میں قحط
نہ پڑ جائے۔کیونکہ بڑی دیر سے بارشیں نہیں ہو رہیں جمعہ میں قبولیت دعا کی ایک گھڑی کی
بشارت ہمیں دی گئی ہے۔سو دوست کثرت سے نماز میں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم پر ، ہمارے ملک
پر رحم کرے اور ہمیں قحط کے خطرہ سے محفوظ رکھے اور ہر رنگ میں رحمتوں کی بارش ہم پر نازل
کرے اور ہماری زمینوں کو یہ قوت بخشے کہ اس بارش کو قبول کرے۔بہترین کھیتیاں ہمارے لئے
اُگائے۔میں دوسری رکعت کے پہلے سجدہ میں خاص طور پر بارش کے لئے دعا کروں گا۔آپ
دوست بھی میرے ساتھ اس دعا میں شامل ہو جائیں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۶ /جنوری ۱۹۶۶ء صفحه ۲ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی