خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنے اعمال پر کبھی بھروسہ نہ کرو
خطبات ناصر جلد اول
۹۹
خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء
اگر تم خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہو تو
اپنے اعمال پر کبھی بھروسہ نہ کرو
خطبه جمعه فرموده ۲۱ /جنوری ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج کا جمعہ جو ماہِ رمضان کا آخری جمعہ ہے اور جمعۃ الوداع کے نام سے مشہور ہے،
اس کے متعلق مسلمانوں کا ایک گروہ (میں یہاں فرقہ کا لفظ ارادہ استعمال نہیں کر رہا، بلکہ گروہ کا
لفظ استعمال کر رہا ہوں، کیونکہ اس کے معنی فرقہ کے معنوں سے مختلف ہیں ) یہ سمجھنے لگ گیا ہے کہ
لیلۃ القدر اور جمعۃ الوداع جو رمضان کا آخری جمعہ ہے۔اپنے اندر بعض ایسی طلسمی خصوصیات
رکھتے ہیں جو دوسرے دنوں میں نہیں پائی جاتیں۔وہ سمجھتا ہے کہ جس نے جمعۃ الوداع کی عبادت
بجالائی ، یعنی جمعہ کی نماز باجماعت ادا کر لی۔اس کے تمام اگلے اور پچھلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں
اور چونکہ وہ سمجھتا ہے کہ ہم نے اس جمعہ کے موقعہ پر اپنے سارے گناہ زبر دستی معاف کرواہی لینے
ہیں ، اس لئے باقی دنوں میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی عبادت بجالانے اور ان فرائض کی طرف متوجہ
ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔جو اس نے ہم پر عائد کئے ہیں اور یہ ایک نہایت مہلک بڑا ہی باطل اور
فاسد خیال ہے اور جیسا کہ میں نے اپنے ابتدائی فقروں میں اس طرف اشارہ کیا ہے۔جہاں تک
میرا علم ہے اس تخیل کو اسلام کے کسی فرقہ نے بھی نہیں اپنا یا۔اس کے باوجود چونکہ انسانی طبیعت
خطبات ناصر جلد اوّل
خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء
آرام اور سہولت کی طرف مائل ہونا پسند کرتی ہے، اس لئے شیطان نے مسلمانوں کے ایک گروہ
کے دلوں میں یہ وسوسہ پیدا کر دیا ہے، کہ جمعتہ الوداع کی عبادت میں شامل ہو جاؤ تو تم پر خدا تعالیٰ
اور اس کے بندوں کے کوئی حقوق باقی نہیں رہتے اور تمہارے اگلے اور پچھلے گناہ معاف ہو جائیں
گے۔اس کے برعکس اسلام نے جو ہمیں تعلیم دی ہے وہ یہ ہے کہ انسان اگر اپنی ساری عمر خدا تعالیٰ
کی عبادت کرتا رہے اور یہ عبادت وہ اپنی طرف سے نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ ہی کیوں نہ
بجالائے۔اس کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس نے اپنی عبادت کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی رضا
اور خوشنودی کو حاصل کر لیا ہے۔اسلام نے ہمیں بتایا ہے کہ جہاں تک عبادت کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ
کے خزائن پہلے ہی بھرے ہوئے ہیں۔انسان ان خزائن میں اپنی عبادتوں میں سے کچھ مزید
شامل کرے یا نہ کرے وہاں پہلے ہی اتنی عبادتیں ہیں کہ اس کی عبادتوں سے ان خزائن میں کوئی
فرق نہیں پڑتا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ سورۃ بنی اسرائیل میں فرماتا ہے۔وَ إِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمدِهِ وَ لكِن لاَ تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا
غَفُورًا - (بنی اسراءیل: ۴۵)
یعنی دنیا کی ہر چیز اس کی تعریف کرتی ہوئی اس کی تسبیح کرتی ہے لیکن تم ان اشیاء کی تسبیح کو
نہیں سمجھتے۔وہ یقیناً پردہ پوشی کرنے والا اور بہت ہی بخشنے والا ہے۔گویا خدا تعالیٰ کی مخلوقات میں سے ہر چیز ہر آن اور ہر لحظہ اللہ تعالیٰ کی عبادت اور تسبیح وتحمید
میں مشغول ہے آپ خود ہی اندازہ لگائیں کہ صرف ہمارے جسموں میں ہی (مادی ذرات کے
علاوہ کروڑوں جاندار چیزیں پائی جاتی ہیں اور وہ ساری جاندار چیز میں جو ہمارے جسموں میں
پائی جاتی ہیں، اس آیہ کریمہ کے مطابق ہر وقت یعنی دن اور رات کے ۲۴ گھنٹے اللہ تعالیٰ کی
عبادت اور اس کی تسبیح و تحمید میں لگی ہوئی ہیں۔اب ان ہمارے جسموں کے اندر رہنے والی
کروڑوں جاندار چیزوں کی عبادت کے مقابلہ میں ہمارے اکیلے کی عبادت کیا حیثیت رکھتی
ہے۔ہماری عبادت ان جاندار اشیاء کی عبادت کے کروڑو میں حصہ تک بھی نہیں پہنچتی۔اسی طرح
اللہ تعالیٰ متعدد دوسری آیات میں یہ بات ہمارے ذہن نشین کراتا ہے اور ہر چیز جاندار اور بے جان
خطبات ناصر جلد اول
1+1
خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء
جو میں نے پیدا کی ہے وہ میری عبادت میں لگی ہوئی ہے، وہ میری تسبیح اور تحمید بیان کر رہی ہے۔وہ میری کبریائی ، عظمت اور جلال کا اعلان کر رہی ہے اور پھر وہ ہر چیز میرے تصرف میں ہے اور
میرے کہنے پر چل رہی ہے، میں جو کہتا ہوں وہ کرتی ہے اور جس چیز سے میں منع کرتا ہوں وہ چھوڑ
دیتی ہے۔مثلاً آگ کو خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ تم نے پانی کا کام نہیں کرنا۔اب تم نے کبھی دیکھا ہے
کہ آگ نے پانی کا کام کیا ہو اور پھر یہ بتانے کے لئے کہ آگ خدا تعالیٰ کے سامنے سجدہ کرتی ہوئی
اس کی اطاعت میں جلانے کا یہ فعل کر رہی ہے۔وہ بعض اوقات خود ہی اسے حکم دے دیتا ہے کہ تم
پانی کا کام بھی کرو، مثلاً حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دشمنوں نے آگ میں ڈالا تو اس آگ کو
خدا تعالیٰ کی طرف سے بردا وسلمًا (الانبیاء : ۷۰) بن جانے کا حکم مل گیا۔یعنی آگ میں
جلانے کی خاصیت تھی پانی کی خاصیات اس میں نہیں پائی جاتی تھیں، لیکن خدا تعالیٰ دنیا کو یہ بتانا
چاہتا تھا کہ آگ اگر جلانے کا کام کر رہی ہے تو محض میری اطاعت کر رہی ہے ورنہ اس کے اندر
جلانے کی کوئی ذاتی قابلیت نہیں پائی جاتی۔میں جو کچھ اسے کہتا ہوں وہ وہی کرتی ہے۔اسی
طرح اس کے علاوہ بھی ہر چیز میر احکم بجالاتی ہے، ورنہ اس میں کوئی ذاتی خاصیت اور قابلیت نہیں
پائی جاتی۔لیکن ایک فلسفی کہہ سکتا تھا کہ یہ محض ایک دعوئی ہے جس کی کوئی دلیل نہیں۔اس لئے
اللہ تعالیٰ اس قسم کی عملی اور مجزا نہ دلیلیں مہیا کرتا ہے۔مثلاً وہ آگ کو جس میں جلانے کی خاصیت
پائی جاتی ہے بعض اوقات یہ حکم دے دیتا ہے کہ تم بردا و سلبًا ہو جاؤ یعنی پانی کا کام کرو۔اب
آگ نے نہ کبھی پہلے پانی کا کام کیا ہوتا ہے اور نہ بعد میں اسے یہ کام کرنا ہوتا ہے لیکن خدا تعالیٰ
اس سے بعض خاص مواقع پر پانی کا کام لے لیتا ہے اور اس سے اللہ کا یہ بتانا مقصود ہوتا ہے کہ وہ
جو چاہے کر سکتا ہے اور ہر چیز سے جو چاہے کام لے سکتا ہے کیونکہ ہر چیز اس کے تابع فرمان ہے
وہ اس کے خلاف مرضی کوئی حرکت نہیں کرتی۔مثلاً حضرت ابراہیم علیہ السلام آگ میں ڈالے
گئے تو اللہ تعالیٰ نے آگ کی جلانے کی خاصیت اس سے چھین لی اور اسے پانی کا کام کرنے کا حکم
دے دیا اور اس طرح بتا دیا کہ وہ آگ چوبیس گھنٹے جلانے کا کام کرتی ہے تو صرف اللہ تعالیٰ کے
حکم سے ایسا کرتی ہے اس میں یہ قابلیت ذاتی طور پر نہیں پائی جاتی۔اسی طرح دوسری مخلوق کا
خطبات ناصر جلد اول
۱۰۲
خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء
حال ہے۔پس جہاں تک عبادت
کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ کے خزائن بھرے پڑے ہیں۔خدا تعالیٰ کو
ہماری عبادت کی نہ خواہش ہے اور نہ اسے اس کی کوئی ضرورت پیش آسکتی ہے کیونکہ اس نے ہمیں
بتایا ہے کہ اس نے اربوں ارب مخلوقات کو ہر وقت اپنی عبادت ، تسبیح اور تحمید میں لگایا ہوا ہے۔اس کی ہر مخلوق اس کے حکم کے مطابق اس کی عبادت اور اطاعت میں اپنی زندگی کے دن گزار رہی
ہے۔اس لئے اسے نہ تمہاری عبادت کی پرواہ ہے اور نہ اسے اس کی ضرورت ہے لیکن ہمیں اپنی
جسمانی اور روحانی حیات کے لئے اس کی اطاعت اور عبادت کی ضرورت ہے۔ہماری کتب میں ایک واقعہ حضرت ابو یزید بسطامی کے متعلق آتا ہے اس سے ہمیں بڑا اچھا
سبق ملتا ہے۔حضرت ابو یزید بسطامی کہتے ہیں کہ میں نے اپنے نفس کو ہر تکلیف میں ڈالا اور دن
اور رات خدا تعالیٰ کی عبادت میں گزارے اور یہ سلسلہ ۳۰ سال تک چلتا چلا گیا۔ان تیس سالوں
میں میں نے دن کی گھڑیوں کو بھی خدا تعالیٰ کی عبادت میں گزارا اور رات کو بھی اسی کے لئے قیام
کیا۔میں نے اس کی خاطر اپنے نفس کو ہر مشقت میں ڈالا۔یعنی میں بہت ہی کم سو یا اور بہت ہی
کم خوراک استعمال کی اور ہر قسم کی ریاضت کی، لیکن ان تیس سال کی عبادت کے بعد ایک دن
ایک وجود میرے سامنے آیا اور اس نے مجھے کہا، اے ابو یزید ! اللہ تعالیٰ کے خزانے عبادت سے
بھرے پڑے ہیں۔ان میں اگر تمہاری عبادت شامل نہ بھی ہو تب بھی ان میں کوئی فرق نہیں
پڑتا، تم محض ان عبادتوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے قرب اور اس کی رضا کو حاصل نہیں کر سکتے۔فَإِنْ أَرَدْتَ الْوُصُولَ اِلَيْهِ اگر تم اس تک پہنچنا چاہتے ہو تو فَعَلَيْكَ بِاللَّلَّةِ وَالْإِحْتِقَارِ
وَالْإِخْلَاصِ فِي الْعَمَلِ تمہیں اپنے اندر عاجزی، ذلت ، تواضع اور اپنے آپ کو حقیر سمجھنے کی
ذہنیت پیدا کرنی چاہیے۔تمہیں خدا تعالیٰ کے قرب اور اس کی رضا کے حصول کے لئے بہر حال یہ
رستہ اختیار کرنا پڑے گا اور پھر اپنے اعمال میں اخلاص پیدا کرنا ہو گا اور اسلامی اصطلاح کی رو
سے اخلاص کے لفظ کے معنی ہی یہ ہیں کہ ہم عبادت کریں اور سمجھیں کہ اس کے نتیجہ میں بھی اگر اللہ تعالیٰ
کا فضل ہوا تو ہم اس کی خوشنودی اور اس کی رضا کی جنت حاصل کریں گے محض اپنی عبادتوں اور
کوششوں کے نتیجہ میں ہم نہ اس کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں نہ اس کی رضا کی جنت کو پاسکتے ہیں
خطبات ناصر جلد اول
۱۰۳
خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء
اور نہ اس کے قرب کی راہیں ہم پر کھل سکتی ہیں۔بہر حال حضرت ابو یزید بسطامی فرماتے ہیں کہ
۳۰ سالہ عبادت کے بعد بھی خدا تعالیٰ کے منشا کے مطابق انہیں ایک کہنے والے نے کہا تو یہی کہا
کہ تم نے اگر ۳۰ سال دن اور رات عبادت کی ہے تو یہ ایک قابل تعریف فعل ہے لیکن یہ کبھی نہ
سمجھنا کہ تم محض اس عبادت کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا قرب اور اس کی رضاء حاصل کر سکتے ہو۔بلکہ
اگر تم خدا تعالیٰ کا قرب اور اس کی رضا حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنے اعمال پر بھروسہ نہ کرو، بلکہ
اپنے آپ کو ذلیل اور حقیر سمجھو اور ہمیشہ ڈرتے رہو کہ کہیں تمہارے اعمال خدا تعالیٰ کی نگاہ میں
نا پسندیدہ نہ ٹھہریں اور وہ اس کے حضور قبولیت کا شرف حاصل نہ کر سکیں۔پس اگر ساری عمر نہایت
اخلاص سے عبادت بجالانے کے بعد بھی خدا تعالیٰ کا ایک مخلص بندہ اپنی نجات کے متعلق مطمئن
نہیں ہوسکتا تو ایک دن کی عبادت سے وہ کس طرح خوش ہوسکتا ہے؟ پس میں یہ نہیں کہتا کہ
جمعۃ الوداع کی عبادت میں لوگ زیادہ شوق سے حصہ نہ لیں کیونکہ جو شخص خدا تعالیٰ کی عبادت
کے لئے شوق سے ایک دن کے لئے بھی آتا ہے میرا کام نہیں کہ میں اس کے رستہ میں روک
بنوں۔لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ محض اس طرح پر آپ اللہ تعالیٰ کی رضاء اور اس کا قرب حاصل
نہیں کر سکتے ، اگر تم نے ایک دن یعنی جمعتہ الوداع کو خدا تعالیٰ کی عبادت کی ہے تو تم نے اپنی عمر کا
ایک حصہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور عبادت میں گزارا ہے گویا تم نے اپنے فرض کا کچھ حصہ ادا کیا
ہے اور یہ بڑی اچھی بات ہے لیکن یہ کبھی نہ سمجھنا کہ جمعتہ الوداع یارمضان کی آخری راتوں کا قیام
تمہیں تمہارے دوسرے فرائض سے جو تم پر حقوق اللہ اور حقوق العباد کے بارہ میں عائد ہوتے ہیں
آزاد کر دیتا ہے، ایسا ہر گز نہیں۔بلکہ ساری عمر کی ریاضتوں اور عبادتوں کے بعد بھی تم ہمیشہ یہ دعا
کرتے رہو کہ اے خدا! ہم نے اپنی حقیر کوششیں تیرے قدموں میں لا کر رکھ دی ہیں۔اگر تو چاہے
تو انہیں اپنے پاؤں کی ٹھوکر سے پرے پھینک دے لیکن تو بڑا افضل کرنے والا اور رحمن ورحیم خدا
ہے ہمیں تجھ سے امید ہے کہ تو ایسا ہر گز نہیں کرے گا، بلکہ محض اپنے فضل سے ہماری ان حقیر
کوششوں کو قبول کرے گا اور اپنے قرب اور رضا کی راہیں ہم پر کھول دے گا۔آخر میں میں ایک وصیت پڑھ کر سنانا چاہتا ہوں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ
خطبات ناصر جلد اول
۱۰۴
خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء
کو کی۔دوست اسے غور سے سنیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس وصیت کو سننے کے بعد کوئی انسان
مرتے دم تک اپنے کسی عمل سے کسی صورت میں بھی مطمئن نہیں ہوسکتا۔یہ وصیت بڑی لمبی ہے
اس لئے میں اس کے الفاظ نہیں پڑھوں گا بلکہ ان کا صرف ترجمہ بیان کروں گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن حضرت معاذ سے فرمایا يَا مُعَاذُ إِنِّي مُحَدِّثُكَ
بِحَدِيثِ إِنْ أَنْتَ حَفِظْتَهُ نَفَعَكَ اے معاذ! میں تجھے ایک بات بتا تا ہوں ،اگر تو نے اسے
یا درکھا تو یہ تمہیں نفع پہنچائے گی اور اگر تم اسے بھول گئے تو اِنْقَطَعَتْ حُجَّتُكَ عِنْدَ اللهِ اللہ تعالیٰ
کا فضل تم حاصل نہیں کر سکو گے اور تمہارے پاس نجات حاصل کرنے کے بارہ میں اطمینان کے لئے
کوئی دلیل باقی نہیں رہے گی۔يَا مُعَاذُ اِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى خَلَقَ سَبْعَةَ أَمْلَاكٍ قَبْلَ
أَن يَخْلُقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ اے معاذ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے سے
پہلے سات در بان فرشتوں کو پیدا کیا (اور جیسا کہ اس حدیث کے مفہوم سے پتہ لگتا ہے یہاں
آسمانوں سے مراد روحانی آسمان ہیں جن میں روحانی لوگ اپنے اپنے درجہ کے مطابق رکھے
جاتے ہیں) اور ان فرشتوں میں سے ایک ایک کو ہر آسمان پر بطور بواب یعنی در بان کے مقرر کر
دیا۔ان کی ڈیوٹی تھی کہ تم اپنی اپنی جگہ پر رہو اور صرف ان لوگوں کے اعمال کو یہاں سے گزرنے
دو جن کے گزرنے کی ہم اجازت دیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ فرشتے جو انسان
کے اعمال کی حفاظت کرتے ہیں اور ان کا روز نامچہ لکھتے ہیں ،خدا کے ایک بندے کے اعمال لے کر
جو اس نے صبح سے شام تک کیے تھے آسمان کی طرف بلند ہوئے اور ان اعمال کو ان فرشتوں نے
بھی پاکیزہ سمجھا تھا اور انہیں بہت زیادہ خیال کیا تھا۔لیکن جب وہ اعمال لے کر پہلے آسمان پر
پہنچے تو انہوں نے دربان فرشتے سے کہا کہ ہم خدا تعالیٰ کے حضور ایک بندے کے اعمال پیش
کرنے آئے ہیں۔یہ اعمال بہت پاکیزہ ہیں ، تو اس فرشتے نے انہیں کہا ٹھہر جاؤ تمہیں آگے
جانے کی اجازت نہیں تم واپس لوٹو اور جس شخص کے یہ اعمال ہیں انہیں اس کے منہ پر مارو۔خدا تعالیٰ نے مجھے یہاں یہ ہدایت دے کر کھڑا کیا ہے کہ میں کسی غیبت کرنے والے بندہ کے
اعمال کو اس دروازہ میں سے نہ گزرنے دوں اور یہ شخص جس کے اعمال تم خدا تعالیٰ کے حضور پیش
خطبات ناصر جلد اول
۱۰۵
خطبہ جمعہ ۲۱؍جنوری ۱۹۶۶ء
کرنے آئے ہو ہر وقت غیبت کرتا رہتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کچھ اور فرشتے ایک اور بندہ کے اعمال لے کر
آسمان کی طرف چڑھے۔تُزَکیهِ وَ تُكَثِرُہ وہ فرشتے آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ یہ اعمال
بڑے پاکیزہ ہیں اور پھر یہ بندہ انہیں بڑی کثرت سے بجالا یا ہے اور چونکہ ان اعمال میں غیبت کا
کوئی شائبہ نہیں تھا اس لئے پہلے آسمان کے دربان اور حاجب فرشتے نے انہیں آگے گزرنے دیا۔لیکن جب وہ دوسرے آسمان پر پہنچے تو اس کے دربان فرشتے نے انہیں پکارا ، ٹھہر جاؤ، واپس لوٹو
اور ان اعمال کو ان کے بجالانے والے کے منہ پر مارو۔میں فخر و مباہات کا فرشتہ ہوں اور خدا تعالیٰ
نے مجھے یہاں اس لئے مقرر کیا ہے کہ میں کسی بندے کے ایسے اعمال کو یہاں سے نہ گزرنے
دوں جن میں فخر و مباہات کا بھی کوئی حصہ ہو اور وہ اپنی مجالس میں بیٹھ کر بڑے فخر سے اپنی نیکی کو
بیان کرنے والا ہو۔یہ شخص جس کے اعمال لے کر تم یہاں آئے ہو۔لوگوں کی مجالس میں بیٹھ کر
اپنے ان اعمال پر فخر و مباہات کا اظہار کیا کرتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا فرشتوں کا ایک اور گروہ ایک اور بندے کے اعمال
لے کر آسمان کی طرف بلند ہوا اور وہ ان فرشتوں کی نگاہ میں بھی کامل نور تھے۔ان اعمال میں
صدقہ و خیرات بھی تھا، روزے بھی تھے ، نمازیں بھی تھیں اور وہ محافظ فرشتے تعجب کرتے تھے کہ
خدا تعالیٰ کا یہ بندہ کس طرح اپنے رب کی رضا کی خاطر محنت کرتا رہا ہے اور چونکہ ان اعمال میں
غیبت کا کوئی حصہ نہیں تھا اور ان میں فخر و مباہات کا بھی کوئی حصہ نہیں تھا۔اس لئے پہلے اور
دوسرے آسمان کے دربان فرشتوں نے انہیں گزرنے دیا، لیکن جب وہ تیسرے آسمان کے
دروازہ پر پہنچے تو اس کے دربان فرشتہ نے کہا ٹھہر جاؤ۔اِضْرِبُوْا بِهَذَا الْعَمَلِ وَجْهَ صَاحِبِهِ کہ
جس شخص کے اعمال تم خدا تعالیٰ کے حضور پیش کرنے کے لئے لے جار ہے ہو اس کے پاس واپس
جاؤ اور ان اعمال کو اس کے منہ پر مارو۔میں تکبر کا فرشتہ ہوں، مجھے تیسرے آسمان کے دروازہ پر
اللہ تعالیٰ نے یہ ہدایت دے کر کھڑا کیا ہے کہ اس دروازہ سے کوئی ایسا عمل آگے نہ گزرے جس
کے اندر تکبر کا کوئی حصہ ہو اور یہ شخص جس کے اعمال تم اپنے ساتھ لائے ہو بڑا متکبر تھا، وہ اپنے آپ
خطبات ناصر جلد اوّل
1+4
خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء
کو ہی سب کچھ سمجھتا تھا اور دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا اور ان سے تکبر اور اباء کا سلوک
کیا کرتا تھا اور وہ اپنی مجالس میں گردن اونچی کر کے بیٹھنے والا تھا۔اس کے اعمال گوتمہاری نظر میں
اچھے نظر آ رہے ہیں لیکن وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں مقبول نہیں۔آپ نے فرمایا فرشتوں کا ایک چوتھا گروہ ایک اور بندے کے اعمال لے کر آسمان کی
طرف بلند ہوا۔يَز هُوَ كَمَا يَزْهُوَ الْكَوْكَبُ الدُّرِيُّ وہ اعمال ان فرشتوں کو کوکب الدری کی
طرح خوبصورت معلوم ہوتے تھے۔ان میں نمازیں بھی تھیں تسبیح بھی تھی ، حج بھی تھا، عمرہ بھی تھا۔وہ فرشتے یہ اعمال لے کر آسمان کے بعد آسمان اور دروازہ کے بعد دروازہ سے گزرتے ہوئے
چوتھے آسمان کے دروازہ پر پہنچے تو اس کے دربان فرشتے نے انہیں کہا ٹھہر جاؤ۔تم یہ اعمال ان
کے بجالانے والے کے پاس واپس لے جاؤ اور اس کے منہ پر دے مارو۔میں خود پسندی کا
فرشتہ ہوں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں اس شخص کے اعمال کو جس کے اندر عجب پایا
جائے۔گویا وہ اپنے نفس کو خدا تعالیٰ کا شریک سمجھتا ہو اور خود پسندی کا احساس اس کے اندر پایا
جائے اور اس میں خدا تعالیٰ کی بندگی کا احساس نہ پایا جاتا ہو۔اس چوتھے آسمان کے دروازہ سے
نہ گزرنے دوں۔میرے رب کا مجھے یہی حکم ہے۔اِنَّهُ كَانَ إِذَا عَمِلَ عَمَلًا أَدْخَلَ الْعُجْبَ
فيه يه شخص جب کوئی کام کرتا تھا خود پسندی کو اس کا ایک حصہ بنادیتا تھا۔اس کے اعمال اللہ تعالیٰ
کی نگاہ میں مقبول نہیں ہیں۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، فرشتوں کا ایک پانچواں گروہ ایک اور بندے کے
اعمال لے کر آسمانوں کی طرف بلند ہوا۔ان اعمال کے متعلق ان فرشتوں کا خیال تھا کہ گانه
الْعُرُوسُ الْمَرْفُوفَةِ إِلى أَهْلِهَا۔وہ ایک سجی سجائی سولہ سنگھار سے آراستہ خوشبو پھیلاتی دلہن کی
طرح ہیں جو رخصتانہ کی رات کو اپنے دولہا کے سامنے پیش کی جاتی ہے لیکن جب وہ چاروں آسمانوں
پر سے گزرتے ہوئے پانچویں آسمان پر پہنچے تو اس کے دربان فرشتے نے کہا قِفُوا ٹھہر جاؤ
وَاضْرِبُوا لِهَذَا الْعَمَلَ وَجْهَ صَاحِبِهِ ان اعمال کو واپس لے جاؤ اور اس شخص کے منہ پر مارو
اور اسے کہہ دو کہ تمہارا خدا ان اعمال کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔آنَا مَلِكُ الْحَسَدِ میں
خطبات ناصر جلد اوّل
۱۰۷
خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء
حسد کا فرشتہ ہوں اور میرے خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ ہر وہ شخص جس کو حسد کرنے کی عادت ہو۔اس کے اعمال پانچویں آسمان کے دروازہ میں سے نہ گزرنے دوں۔یہ شخص ہر علم حاصل کرنے
والے اور نیک اعمال بجالانے والے پر حسد کیا کرتا تھا۔میں اس کے اعمال کو اس دروازہ میں
سے نہیں گزرنے دوں گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اِن حَفِظَهٔ فرشتوں کا ایک چھٹا گروہ ایک اور بندہ
کے اعمال لے کر آسمانوں کی طرف بلند ہوا اور پہلے پانچ دروازوں میں سے گزرتا ہوا چھٹے آسمان
تک پہنچ گیا۔یہ اعمال ایسے تھے جن میں روزہ بھی تھا، نماز بھی تھی ، زکوۃ بھی تھی ، حج اور عمرہ بھی
تھے اور فرشتوں نے یہ سمجھا کہ یہ سارے اعمال خدا تعالیٰ کے حضور میں بڑے مقبول ہونے والے
ہیں۔لیکن جب وہ چھٹے آسمان پر پہنچے تو وہاں کے دربان فرشتے نے کہا ٹھہر جاؤ۔آگے مت جاؤ۔إِنَّهُ كَانَ لَا يَرْحَمُ إِنْسَانَا مِنْ عِبَادِ اللهِ قَط شخص خدا تعالیٰ کے بندوں میں سے کسی بندہ
پر کبھی رحم نہیں کرتا تھا اور خدا تعالیٰ نے مجھے یہاں اس لئے کھڑا کیا ہے کہ جن اعمال میں بے رحمی کی
آمیزش ہو، میں انہیں اس دروازہ سے نہ گزرنے دوں۔تم واپس لوٹو اور ان اعمال کو اس شخص کے
منہ پر یہ کہہ کر مارو کہ تمہارا اپنی زندگی میں یہ طریق ہے کہ تم خدا تعالیٰ کے بندوں پر رحم کرنے کی
بجائے ظلم کرتے ہو۔خدا تعالیٰ تم پر رحم کرتے ہوئے تمہارے یہ اعمال کیسے قبول کرے؟
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا کچھ اور فرشتے ایک بندے کے اعمال لے کر آسمان کے
بعد آسمان اور دروازہ کے بعد دروازہ سے گزرتے ہوئے ساتویں آسمان پر پہنچ گئے۔ان اعمال
میں نماز بھی تھی ، روزے بھی تھے ، فقہ اور اجتہاد بھی تھا اور ورع بھی تھا لَهَادَوِيٌّ كَدَوِيِّ النَّحْلِ
وَضَوْءُ كَضَوْءِ الشَّمْسِ ان اعمال سے شہد کی مکھیوں کی آواز ایسی آواز آتی تھی یعنی وہ فرشتے
گنگنا رہے تھے کہ ہم بڑی اچھی چیزیں خدا تعالیٰ کے حضور میں پیش کرنے کے لئے لے جارہے
ہیں اور وہ اعمال سورج کی روشنی کی طرح چمک رہے تھے ان کے ساتھ تین ہزار فرشتے تھے گویا
وہ اعمال اتنے زیادہ اور بھاری تھے کہ تین ہزار فرشتے ان کے خوان کو اُٹھائے ہوئے تھے۔جب
وہ ساتویں آسمان کے دروازہ پر پہنچے تو دربان فرشتہ نے جو وہاں مقرر تھا کہا ٹھہرو، تم آگے نہیں
خطبات ناصر جلد اوّل
۷۰۱
خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء
جاسکتے۔تم واپس جاؤ اور ان اعمال کو اس شخص کے منہ پر مارو اور اس کے دل پر تالا لگا دو کیونکہ مجھے
خدا تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ میں اس کے حضور ایسے اعمال پیش نہ کروں جن سے خالصتاً خدا تعالیٰ
کی رضا مطلوب نہ ہو اور ان میں کوئی آمیزش ہو۔اس شخص نے یہ اعمال غیر اللہ کی خاطر کئے ہیں
أَرَادَ بِهِ رِفْعَةٌ عِنْدَ الْفُقَهَاءِ شخص فقیہوں کی مجالس میں بیٹھ کر اور فخر سے گردن اونچی کر کے
تفقہ اور اجتہاد کی باتیں کرتا ہے تا ان کے اندر سے ایک بلند مرتبہ اور شان حاصل ہو۔اس نے
یہ اعمال میری رضا کی خاطر نہیں کیے بلکہ محض لاف زنی کے لئے کئے ہیں۔وَذِكْرًا عِنْدَ الْعُلَمَاءِ
وَصِيَّتًا فِي الْمَدَانِ اس کی غرض یہ تھی کہ وہ دنیا میں ایک بڑے بزرگ کی حیثیت سے مشہور
ہو جائے۔علماء کی مجالس میں اس کا ذکر ہو۔آمَرَنِي رَبِّي أَنْ لَّا أَدَعَ عَمَلَهُ يُجَاوِزُ نِي إِلَى غَيْرِى
وَكُلُّ عَمَلٍ لَمْ يَكُنْ لِلَّهِ تَعَالَى خَالِصًا فَهُوَ رِيَآء۔وہ کام جو خالصاً خدا تعالیٰ کے لئے نہ ہو
اور اس میں ریاء کی ملونی ہو وہ خدا تعالیٰ کے حضور مقبول نہیں اور مجھے حکم ملا ہے کہ میں ایسے اعمال کو
آگے نہ گزرنے دوں۔تم واپس جاؤ اور ان اعمال کو اس شخص کے منہ پر دے مارو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔کچھ اور فرشتے ایک اور بندے کے اعمال لے کر
آسمانوں کی طرف بلند ہوئے اور ساتوں آسمانوں کے دربان فرشتوں نے انہیں گزرنے دیا۔انہیں ان اعمال پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ان اعمال میں زکوۃ بھی تھی ، روزے بھی تھے، نماز بھی
تھی، حج بھی تھا، عمرہ بھی تھا، اچھے اخلاق بھی تھے۔ذکر الہی بھی تھا اور جب وہ فرشتے ان اعمال کو
خدا تعالیٰ کے حضور میں لے جانے کے لئے روانہ ہوئے تو آسمانوں کے فرشتے ان کے ساتھ ہو لئے
اور وہ تمام دروازوں میں سے گزرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے دربار میں پہنچ گئے۔وہ فرشتے خدا تعالیٰ کے
سامنے کھڑے ہو گئے لِيَشْهَدُوا لَهُ بِالْعَمَلِ الصَّالِحِ الْمُخْلَصِ لِلَّهِ اور کہا اے ہمارے ربّ!
تیرا یہ بندہ ہر وقت تیری عبادت میں مصروف رہتا ہے، وہ بڑی نیکیاں کرتا ہے اور اپنے تمام
اوقات عزیزہ کو تیری اطاعت میں خرچ کر دیتا ہے۔وہ بڑا ہی مخلص بندہ ہے۔اس میں کوئی عیب
نہیں۔غرض انہوں نے اس شخص کی بڑی تعریف کی۔خدا تعالیٰ نے فرما یا آنْتُمُ الْحَفَظَةُ عَلَى
عَمَلِ عَبْدِینی کہ تمہیں تو میں نے اعمال کی حفاظت اور انہیں تحریر کرنے کے لئے مقرر کیا ہے۔تم
خطبات ناصر جلد اول
109
خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء
صرف انسان کے ظاہری اعمال کو دیکھتے ہو اور انہیں لکھ لیتے ہو۔وَأَنَا الرَّقِيبُ عَلَى قَلْبِہ اور میں
اپنے بندہ کے دل کو دیکھتا ہوں۔إِنَّهُ لَمْ يُرِدْنِي لِهَذَا الْعَمَلِ اس بندہ نے یہ اعمال بجالا کر
میری رضا نہیں چاہی تھی، بلکہ اس کی نیت اور ارادہ کچھ اور ہی تھا۔آراد به غیرِی وہ میرے
علاوہ کسی اور کو خوش کرنا چاہتا تھا فَعَلَيْهِ لَعْنَتی اس پر میری لعنت ہے۔فَتَقُولُ الْمَلَئِكَةُ
كُلُّهم تو تمام فرشتے پکار اٹھیں گے عَلَيْهِ لَعْنَتُكَ وَلَعْنَتُنَا اے ہمارے رب اس پر تیری
بھی لعنت ہے اور ہماری بھی لعنت ہے فَتَلْعَنُهُ السَّمواتُ السَّبْعُ وَ مَنْ فِيْهِنَّ اور اس پر
ساتوں آسمان اور ان میں رہنے والی ساری مخلوق اس پر لعنت کرنی شروع کر دے گی۔حضرت معاذ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وصیت کو سنا تو آپ کا دل کانپ اُٹھا
آپ نے فرمایا يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ لِي بِالنَّجَاةِ وَالْخُلُوص یا رسول اللہ ! اگر ہمارے اعمال
کا یہ حال ہے تو مجھے نجات کیسے حاصل ہو گی ؟ اور میں اپنے رب کے قہر اور غضب سے کیسے نجات
پاؤں گا؟ آپ نے فرما یا اقتد بی تم میری سنت پر عمل کرو۔وَعَلَيْكَ بِالْيَقِينِ وَ إِنْ كَانَ فِي
عَمَلِكَ تَقْصِير اور اس بات پر یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ کا ایک بندہ خواہ کتنے ہی اچھے عمل کیوں نہ
کر رہا ہو اس میں ضرور بعض خامیاں رہ جاتی ہیں اس لئے تم اپنے اعمال پر ناز نہ کرو، بلکہ یہ یقین
رکھو کہ ہمارا خدا اور ہمارا مولیٰ ایسا ہے کہ وہ ان خامیوں کے باوجود بھی اپنے بندوں کو معاف کر دیا
کرتا ہے۔وَحَافِظ عَلى لِسَانِكَ اور دیکھو اپنی زبان کی حفاظت کرو اور اس سے کسی کو دکھ نہ
کو
پہنچاؤ۔کوئی بری بات اس سے نہ نکالو۔وَلَا تُزَكِ نَفْسَكَ عَلَيْهِمْ اور اپنے آپ کو دوسروں
سے زیادہ متقی اور پرہیز گار نہ سمجھو اور نہ اپنی پر ہیز گاری کا اعلان کرو۔وَ لَا تُدْخِلُ عَمَل
الدُّنْيَا بِعَمَلِ الْآخِرَةِ اور جو عمل تم خدا تعالیٰ کی رضا اور اُخروی زندگی میں فائدہ حاصل کرنے
کے لئے کرتے ہو اس میں دنیا کی آمیزش نہ کرو۔وَلا تُمَزِّقِ النَّاسَ فَيُمَزِّقُكَ كِلَابُ النَّارِ
اور لوگوں میں فتنہ وفساد پیدا کرنے اور انہیں پھاڑنے کی کوشش نہ کرو اگر تم ایسا کرو گے تو قیامت
کے دن جہنم کے کتے تمہیں پھاڑ دیں گے۔وَلَا تُراءِ بِعَمَلِكَ النَّاسَ اور اپنے عمل ریاء کے
طور پر دنیا کے سامنے پیش نہ کیا کرو۔
خطبات ناصر جلد اول
11۔خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء
یہ ساری باتیں اقتدی کی تشریح اور تفسیر ہیں اور ان کا خلاصہ یہی ہے کہ جس طرح عجز کے
ساتھ۔دنیا سے کلیہ منہ موڑ کر اور خالصہ اپنے رب کے حضور حاضر رہ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے زندگی گزاری ہے اور جس طرح آپ بنی نوع انسان کے لئے محض شفقت اور محض رحمت
تھے۔اسی طرح کی زندگی اگر ہم بھی گزارنے کی کوشش کریں یعنی ایک طرف ہم حقوق اللہ کو ادا
کرنے کی طرف کوشش کریں اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کے بندوں کے حقوق کا بھی لحاظ رکھنے
والے ہوں اور ان پر شفقت اور رحم کرنے والے ہوں۔ان سے پیار کرنے والے ہوں، ان کے
کام آنے والے ہوں اور اپنی دعا اور تدبیر کے ساتھ ان کے دکھوں کو دور کرنے والے ہوں ، وہ
ہمارے بھائیوں سے زیادہ ہمیں عزیز اور ہم بھائیوں سے زیادہ ان پر شفقت کرنے والے
ہوں۔تب اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل کے ساتھ محض اپنے فضل کے ساتھ محض اپنے فضل کے
ساتھ ، ہمیں اٹھا کر اپنی گود میں بٹھا لے گا۔کیونکہ اس کے فضل کے بغیر ہماری نجات ممکن نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اللہ تعالیٰ کو کون پیارا ہوسکتا ہے۔حضرت ابو ہریرۃ روایت
فرماتے ہیں کہ صحابہ نے آپ سے عرض کیا، یا رسول اللہ ! کیا آپ کی نجات بھی آپ کے اعمال
کے نتیجہ میں نہیں ہوگی بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہو گی ؟ تو آپ نے
فرمایا ہاں ! میری نجات بھی
محض اللہ تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے۔میرے عمل کے نتیجہ میں نہیں ہوگی۔غرض جب تک ہم اپنے تمام کاموں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر نہ چلیں اور
آپ کی اقتداء نہ کریں اس وقت تک ہمیں تسلی نہیں ہو سکتی اور یہ تو خدا تعالیٰ کو ہی علم ہے کہ ہم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق اپنی زندگی بسر کرتے ہیں یا نہیں ، اس لئے ہمیں
اپنی زندگیوں کے آخری سانس تک خدا تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہیے، کہ اے خدا ہم نے کچھ
کیا یا نہیں کیا۔ہم یہ جانتے ہیں کہ اگر ہم سب کچھ بھی کر دیں تب بھی ہمارے اعمال میں بہت سی
کمزوریاں ہوں گی اور وہ اس قابل نہیں ہوں گے کہ تو انہیں قبول کرے۔اس لئے ہم یہ نہیں کہتے
کہ تو ہمارے عمل کو قبول کر، بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ تو اپنے فضل سے ہمیں قبول کر لے اور اپنے قرب
خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۲۱ جنوری ۱۹۶۶ء
اور رضا کی راہیں ہم پر کھول دے ، تا اس دنیا میں بھی ہم اس تیری جنت کے وارث بنیں اور آنے
والی دنیا میں بھی ہم تیری جنت کے وارث بننے والے ہوں۔اللهم آمین
روزنامه الفضل ربوه ۹ فروری ۱۹۶۶ صفحه ۲ تا ۵)