بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کے اصل ذمہ داران والدین ہیں
خطبات ناصر جلد اول
۱۳۱
خطبه جمعه ۱۱ار فروری ۱۹۶۶ء
بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کے اصل ذمہ دار
ان کے والدین ہیں
خطبه جمعه فرموده ۱۱ فروری ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر ما یا
ہے۔خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ
تم میں سے خیر وہ ہے جو اپنے اہل کے لئے بھی خیر ثابت ہو۔خیر کا لفظ عربی زبان میں اسم
کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے اور صفت کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے جب یہ لفظ اسم کے طور پر
استعمال ہوتا ہے۔تو اس کے ایک معنی یہ ہوتے ہیں کہ حُصُولُ الشَّيْءِ بِكَمَا لَاتِہ کسی چیز کا اپنے
تمام کمالات کے ساتھ حاصل ہو جانا۔امام راغب نے اپنی کتاب مفردات میں لکھا ہے کہ
الْخَيْرُ مَا يَرْغَبُ فِيْهِ الْكُلُّ كَالْعَقْلِ مَثَلًا وَالْعَدْلِ وَالْفَضْلِ وَالشَّيْءِ النَّافِعِ
وَضِلُّهُ الشَّرُ
یعنی خیر اس چیز کو کہتے ہیں جس کے حصول کا سارے کے سارے لوگ بلا استثناء ارادہ
کریں۔پھر رغبت کے معنوں میں ارادہ اور محبت ہر دو مفہوم پائے جاتے ہیں اس لئے خیر کے
معنی ہوں گے۔وہ چیز جو تمام بنی نوع انسان کی محبوب ہو جیسے مثلاً عقل ہے۔اب دنیا میں کوئی انسان
یہ نہیں کہے گا کہ مجھے عقل نہیں چاہیے میں تو بیوقوف اور احمق بننا چاہتا ہوں پھر انصاف ہے دنیا کا
خطبات ناصر جلد اول
۱۳۲
خطبه جمعه ۱۱ فروری ۱۹۶۶ء
کوئی انسان یہ نہیں کہے گا کہ میں انصاف کو پسند نہیں کرتا پھر اس کے معنی نفع دینے والی چیز کے ہیں
آپ
کو کوئی انسان ایسا نہیں ملے گا جو کہے مجھے وہ اشیاء در کار نہیں جو نفع دینے والی ہیں بلکہ مجھے ان
اشیاء کی ضرورت ہے جو نقصان دینے والی ہوں۔پس خیر ہر اس چیز کو کہیں گے جس میں تمام
بنی نوع انسان رغبت اور اس کے حصول کی خواہش رکھتے ہوں اور پھر وہ چیز انہیں محبوب اور
پیاری ہو پھر صرف یہ نہیں کہ وہ چیز بنی نوع انسان کو پیاری ہو بلکہ ہر حال میں پیاری ہو۔چنانچہ
امام راغب نے لکھا ہے کہ وَهُوَ أَنْ يَكُونَ مَرْغُوْبًا فِيْهِ بِكُلِّ حَالٍ وَ عِنْدَ كُلِّ أَمْرٍ
یعنی وہ چیز انسان کو ہر حال میں مرغوب ہو اور اگر غور سے دیکھا جائے تو وہ چیزیں جو ہمیں
بطور انسان کے مرغوب اور محبوب ہیں اور ہم ان سے پیار کرتے ہیں وہی ہیں جن کا تقاضا ہماری
فطرتِ صحیحہ کی مختلف صفات کر رہی ہوتی ہیں۔جو چیزیں ہماری فطرتِ صحیحہ کے خلاف ہوں اس
میں کوئی شک نہیں کہ ہم میں سے بعض افراد ان سے دلچسپی لے سکتے ہیں اور انہیں اچھا سمجھ سکتے
ہیں لیکن سارے کے سارے بنی نوع انسان اس میں رغبت نہیں رکھتے اور نہ ان سے محبت کرتے
ہیں۔پس ایسی اشیاء جو اس تعریف کے ماتحت آتی ہیں۔وہ صرف وہی چیزیں ہوسکتی ہیں۔جن کا
مطالبہ انسان کی فطرت صحیحہ کی مختلف صفات نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا پھر اس کی فطرت میں کچھ صفات رکھیں پھر ہر صفت پر جو اس
میں رکھی اپنی صفت کا ایک ٹھپہ لگا دیا اس پر اپنی صفت کی مہر لگا دی۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی
وہ تمام صفات عطا کیں جن کا تعلق اس کی دنیوی زندگی سے تھا خدا تعالیٰ کی صفات تو غیر محدود
ہیں۔لیکن ایک محدود انسانی زندگی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی جن صفات کا تعلق تھا ان میں سے ہر ایک
صفت خدا تعالیٰ نے انسان کو عطا کی اور پھر اس پر اپنی اسی صفت کا ٹھپہ اور مہر لگا دی اس کے بعد
اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایک اور چیز بھی عطا کی اور وہ انسان کی طبیعت ثانیہ ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی
صفات میں کامل اور غیر محدود ہے اور وہ اپنی ان صفات کے غیر محدود مظاہرے ہر آن کرنے
والا ہے۔لیکن انسان محدود تھا اس لئے ان صفات کے مل جانے کے بعد اختلافی طور پر ایک چیز
باقی رہ جاتی تھی اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ اپنی صفات کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرتا ہے۔جیسے
خطبات ناصر جلد اوّل
۱۳۳
خطبه جمعه ۱۱ فروری ۱۹۶۶ء
فرمایا يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ (ال عمران:۴۱) عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرۃ: ۲۱) یعنی ہر چیز جسے وہ چاہے
کرتا ہے وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔پھر فرمایا خدا تعالیٰ غَالِبٌ عَلَى آمده (یوسف: ۲۲)
ہے یعنی کوئی چیز اسے کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی اب اگر خدا تعالیٰ انسان کو
اپنی صفات عطا کر کے چھوڑ دیتا اور اسے طبیعت ثانیہ عطا نہ کرتا تو اس رنگ میں یہ بنیادی اختلاف
پیدا ہو جاتا کہ وہ آزاد نہ رہا بلکہ ان صفات کے مطابق عمل کرنے پر مجبور ہو گیا لیکن ایسا نہیں ہوا۔خدا تعالیٰ نے انسان کو اپنی بعض صفات عطا کر کے کہا میں اب تمہیں آزادی بھی دیتا ہوں اور اس
آزادی کے لئے ایک متوازی طبیعت ثانیہ کی ضرورت تھی۔خدا تعالیٰ نے انسان کو کہا میں نے
تمہیں اپنی صفات تو دے دی ہیں لیکن تم ان کے مطابق عمل کرنے پر مجبور نہیں ہو میں تمہیں یہ
اجازت بھی دیتا ہوں کہ اگر تم چاہو تو ان صفات کی قدر نہ کرو اور ان وساوس میں مبتلا ہو جاؤ جو
شیطان تمہارے دل کے اندر پیدا کرتا ہے۔تم میرے حکم کی تعمیل کی بجائے شیطان کی پیروی
کرنے لگ جاؤ اور میری صفات کا مظہر بننے کی بجائے شیطانی صفات کے مظہر بن جاؤ تمہیں
آزادی ہے تم جو چاہو کرو اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے انسان کو فطرتِ صحیحہ کے ساتھ ساتھ ایک
طبیعت ثانیہ بھی عطا کی اور اس کی وجہ سے انسان بعض دفعہ شیطان کی بات مان کر خدا تعالیٰ کے
مقابلہ پر کھڑا ہو جاتا ہے حالانکہ انسان کی فطرت صحیحہ اسے ایسا کرنے سے منع کرتی ہے۔اسی چیز
کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:۔يَاأَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَكَ بِرَيْكَ الْكَرِيمِ - الَّذِى خَلَقَكَ فَسَوكَ فَعَدَ لَكَ - في اي صُورَةٍ
ما شَاءَ رَكَبَكَ - (الانفطار : ۷ تا ۹)
یعنی اے انسان تجھے کس نے تیرے رب کے بارے میں مغرور بنایا ہے۔ماغرّكَ
بغلان کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ تجھے اس کے مقابلہ میں دلیری اور جرات کے ساتھ کھڑے ہو
جانے پر کس نے آمادہ کیا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے انسان ہم نے تجھے پیدا کیا پھر تیری فطرت صحیحہ
میں اپنی بعض صفات رکھیں اور پھر تجھے اپنی صفات کا مظہر بنایا۔فسونك پھر تیری ان صفات کو
تیرے مناسب حال درست کیا اور پھر تجھے خالی صفات ہی نہیں دیں بلکہ تجھے ان صفات کے
خطبات ناصر جلد اوّل
۱۳۴
خطبه جمعه ۱ار فروری ۱۹۶۶ء
مطابق اعمال بجالانے کی قوت بھی عطا کی خدا تعالیٰ تو خیر قادر مطلق ذات ہے۔اس کی صفات اور
اس کی قدرتیں پہلو بہ پہلو چل رہی ہوتی ہیں اس کے لئے نہ اس دنیا میں کوئی روک ہے اور نہ اگلی
دنیا میں کوئی روک ہے۔وہ مُلِكُ كُلِّ شَيْءٍ ہے وہ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ہے وہ قَادِرُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
ہے لیکن انسان ایسا نہیں۔اس کو اگر اللہ تعالیٰ نے محض اپنی بعض صفات دی ہو تیں لیکن ان کے
مطابق اعمال بجالانے کی طاقت اسے حاصل نہ ہوتی تو یہ سب صفات اس کے کسی کام کی نہ ہوتیں
وہ محض ایک بریکا رشے ہوتیں مثلاً صفت رحم ہے اگر اللہ تعالیٰ انسان کو صفت رحم تو عطا کرتا لیکن رحم
کرنے کے لئے جن اسباب اور ذرائع کی ضرورت ہوتی ہے وہ اسے عطا نہ کئے جاتے تو یہ صفت
انسان کے لئے بریکارے بن کر رہ جاتی۔پس جہاں تک انسان کا تعلق ہے ضروری ہے کہ ہر صفت کے
مطابق اسے اعمال بجالانے کے لئے مناسب ذرائع سامان اور اسباب بھی عطا کئے جائیں ورنہ
وہ صفت انسان کے کسی کام کی نہیں رہتی تو فرما یا فسوكَ فَعَد لك ہم نے تجھے تیری صفات کے
مطابق ایسی قو تیں دی ہیں اور ایسے اسباب پیدا کر دئے ہیں کہ یہ صفات نا کا رہ نہ بن جائیں بلکہ تو
ان کے مطابق اپنی عملی زندگی گزار سکے ہم نے تجھے اپنی صفات کا مظہر بنایا ہے اور ان کے مطابق
عمل بجالانے یا نہ بجالانے میں آزاد رکھا ہے پھر تی آي صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَبَكَ اس کے بعد
خدا تعالیٰ نے جو صورت پسند کی اس میں تجھے ڈھالا اس آیت میں اس طرف بھی لطیف اشارہ
کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تجھے مجبور پیدا نہیں کیا بلکہ تجھے تیری فطرت صحیحہ کے ساتھ ساتھ
طبیعت ثانیہ بھی عطا کی ہے اور تجھے اجازت دی ہے کہ اگر تو چاہے تو خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک
کہتے ہوئے اس کی صفات حسنہ کا حقیقی مظہر بنے اور اگر تو چاہے تو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں ابا ء اور
استکبار کا رویہ اختیار کرتے ہوئے بغاوت اختیار کرلے اور شیطان کے گروہ میں شامل ہو جائے اور
خدا تعالیٰ کا انسان کو یہ آزادی دینا بھی دراصل اسے مظہر صفاتِ باری بنانے کے لئے ضروری تھا۔ور نہ اگر جبر کا طریق اختیار کیا جاتا تو اس میں اور خدا تعالیٰ کی دوسری مخلوقات میں کوئی فرق نہ رہتا
اور انسان کو دوسری مخلوقات پر کوئی فضلیت حاصل نہ ہوتی کیونکہ خدا تعالیٰ کی ساری مخلوقات ہی
اس کی اطاعت میں لگی ہوئی ہے اور وہ اس کے احکام کے بجالانے سے انکار نہیں کر سکتی۔دیکھو
خطبات ناصر جلد اول
۱۳۵
خطبه جمعه ۱ار فروری ۱۹۶۶ء
خدا تعالیٰ بھی محنت کا پھل دیتا ہے اور آم کا درخت بھی خدا تعالیٰ کے اذن کے ساتھ محنت کا پھل
دیتا ہے یعنی انسان آم کے درخت پر محنت کرے تو خدا تعالیٰ کے اذن کے ساتھ اسے محنت کا پھل
مل جاتا ہے۔یہ نہیں ہوتا کہ وہ محنت تو کرے اس لئے کہ اسے اس درخت سے آم ملیں لیکن اسے
اس درخت سے کھٹی گلگل حاصل ہو کیونکہ اس درخت نے خدا تعالیٰ کے حکم کی اطاعت کرنی ہے،
خدا تعالیٰ کا اسے حکم ہے کہ اگر کوئی انسان اس کی پرورش کرے تو وہ بڑا ہو کر اسے آم ایسا میٹھا
پھل دے لیکن اس آم میں خدا تعالیٰ کے صفات کا مظہر بننے کی اہلیت نہیں کیونکہ جہاں جبری
اطاعت ہو وہاں کامل مظہریت پیدا نہیں ہوتی جیسے اللہ تعالیٰ پر کسی اور ہستی کا زور نہیں۔اسی طرح
اللہ تعالیٰ نے انسان کو بھی اس کے ایک محدود دائرہ کے اندر آزادی دے دی ( بڑے دائرہ کے
اندر تو وہ بھی بہت سی پابندیوں میں جکڑا ہوا ہوتا ہے ) یعنی اس کو ایسی قو تیں عطا کر دیں کہ وہ بھی
خدا تعالیٰ کی ان صفات کو جو اسے عطا کی گئی ہیں ایک محدود دائرہ کے اندرا اپنی مرضی سے استعمال
کر سکے اور اگر چاہے تو وہ راستہ بھی اختیار کر لے جو اس کی فطرت صحیحہ کے مطابق نہیں۔غرض خیر کے معنی جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس چیز کے ہیں جسے انسان ہر حالت میں پسند
کرتا ہے۔وہ اس میں رغبت رکھتا ہے اور اسے حاصل کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور اگر تدبر اور فکر
سے کام لیا جائے تو ایسی اشیاء صرف وہی ہو سکتی ہیں جن کا مطالبہ ہماری فطرت صحیحہ کر رہی ہو کیونکہ
جو چیز ہماری فطرت صحیحہ کے مطابق اور مناسب حال نہیں اسے تمام بنی نوع انسان پسند نہیں کر
سکتے۔اس کو وہ محبوب نہیں رکھ سکتے۔وہ ان کی مرغوب نہیں ہوسکتی۔انسان کو مرغوب اور محبوب وہی
چیز ہو سکتی ہے جس کا اس کی فطرت صحیحہ تقاضا کر رہی ہو۔پس جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ
تو آپ کی اس سے یہی مراد تھی کہ تم میں سے سب سے زیادہ صاحب خیر یعنی ان چیزوں کو
جن کا اس کی فطرت صحیحہ مطالبہ کرتی ہے اور خواہش رکھتی ہے۔سارے کمالات کے ساتھ حاصل
کرنے والا وہ شخص ہے جو ان سب بھلائیوں کو اپنے اہل کے لئے بھی منتخب کرتا ہے کیونکہ اگر کوئی
خطبات ناصر جلد اوّل
۱۳۶
خطبه جمعه ۱۱ار فروری ۱۹۶۶ء
شخص حقیقتا یہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بن کر میں نے ان تمام خوبیوں کو اپنے نفس کے
اندر جمع کرنا ہے اور تمام دنیوی اور روحانی مدارج ارتقاء کو طے کرتے ہوئے فطرت کے سارے
تقاضوں کو بہ کمال حاصل کرنا ہے یعنی خدا تعالیٰ کا بندہ کامل بن جانا ہے۔تو وہ یہ ہرگز برداشت
نہیں کر سکتا کہ وہ تمام بھلائیاں جو اسے حاصل ہیں۔اس کے بیوی بچوں اور دوسرے عزیزوں کو
حاصل نہ ہوں۔مثلاً اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندرا اپنی ایک صفت ربوبیت بھی رکھی ہے۔اب
انسان ان تمام صفات کا جو خدا تعالیٰ نے اس کے اندر رکھی ہیں اپنے کمالات کے ساتھ مظہر بن ہی
نہیں سکتا جب تک کہ وہ ربوبیت کی صفت کا مظہر نہ ہو یعنی وہ اس خیر کو جو اس کے اندر پائی جاتی
ہے اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں تک نہ پہنچائے۔تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خَيْرُكُمْ
خَيْرُكُمْ لِأَهْلِہ کہہ کر اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ہم میں سے ہر اس شخص کے لئے جو خدا تعالیٰ
کی عطا کردہ صفات کو بروئے کار لاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی صفات میں اس کا مظہر کامل بنتا ہے۔ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کی فکر کرے اور وہ ان کی صحیح رنگ میں تربیت کرنے والا ہو کیونکہ جو
شخص اپنی اولا د اپنے رشتہ داروں اور اپنے خاندان (اصل میں یہ سب شامل ہیں ) کی طرف
متوجہ نہیں ہوتا۔وہ خود اپنے عمل سے اس پر مہر لگا دیتا ہے کہ وہ ان تمام صفات حسنہ کو کام میں نہیں
لگا رہا جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہیں بلکہ وہ ان میں سے بعض صفات کو نظر انداز کر رہا ہے۔پس
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب تک تم اپنی اولاد اپنے رشتہ داروں اور اپنے خاندان
کی صحیح تربیت کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔تم اس مقام کو حاصل نہیں کر سکتے جس کے حصول کے
لئے انسان کی پیدائش کی گئی ہے۔اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انسان خیر کیسے بن سکتا ہے یا ہم کن راہوں پر چل کر خیر کو
حاصل کر سکتے ہیں یا ہمیں خیر کہاں سے مل سکتی ہے اس کا سادہ جواب یہی ہے کہ یہ چیز قرآن کریم سے
حاصل ہوتی ہے۔قرآن کریم کا ایک لفظی خلاصہ خود قرآن کریم میں "خیر" کہا گیا ہے۔قرآن کریم
میں ہے مَاذَا انْزَلَ رَبُّكُمُ (النحل: ۳۱) جب مسلمانوں سے سوال کیا جاتا ہے کہ تمہارے ربّ
نے کیا اُتارا۔قَالُوا خَيْرًا (النحل : ۳۱) وہ کہتے ہیں خیر۔گویا ”خیر کے لفظ میں قرآن کریم کا
خطبات ناصر جلد اول
۱۳۷
خطبه جمعه ۱۱ار فروری ۱۹۶۶ء
خلاصہ ہے قرآن کریم کا ایک اجمالی خلاصہ خدا تعالیٰ نے اس کے شروع میں سورۃ فاتحہ کی شکل میں
بیان کر دیا ہے اور اس کی آخری تین سورتیں بھی اس کا خلاصہ ہیں اور پھر اس کا ایک لفظی خلاصہ
خیر بھی ہے اب دیکھو کتنی عجیب بات ہے کہ خدا تعالیٰ نے سارے قرآن کریم کا خلاصہ صرف
ایک لفظ میں بیان کر دیا ہے اور وہ لفظ ”خیر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی
اللہ تعالیٰ نے الہاماً بتایا کہ
الْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْآنِ
کہ اگر تم خیر (اس کا مفہوم جیسا کہ میں نے بتایا ہے بڑا وسیع ہے ) کے حصول کا طریق جاننا
چاہتے ہو اگر تم اس کے حصول کے ذرائع سمجھنا چاہتے ہو۔یا تم سمجھتے ہو کہ اس کے حصول کے سلسلہ
میں تمہیں کسی مد اور معاون کی ضرورت ہے تو تمہیں قرآن کریم کی طرف رجوع کرنا پڑے گا
کیونکہ الْخَيْرُ كُلُهُ فِي الْقُرْآنِ۔خیر سب کی سب قرآن کریم میں ہے۔اسی لئے میں نے اپنے
پچھلے خطبہ میں جماعت کو اپنے بچوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھانے اور پھر اس کا ترجمہ پڑھانے کی
طرف توجہ دلائی تھی۔اس وقت تک اس سلسلہ میں جو رپورٹیں مجھے ملی ہیں۔ان میں ایک پہلو یہ
بھی ہے کہ جماعت کے بعض افراد باوجود اس کے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن کریم پڑھا سکتے ہیں
اس کی طرف توجہ نہیں کرتے اور باوجود اس کے کہ انہیں اس امر کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔انہوں نے اس کا خیال نہیں کیا۔ایسے احباب کو یا درکھنا چاہیے کہ اگر وہ اپنے لئے اور اپنی اولاد
کے لئے خیر کا حصول چاہتے ہیں اور اپنے خدا کی نظر میں خیر بننا چاہتے ہیں تو ان کے لئے ضروری ہے
کہ وہ قرآن کریم کے پڑھنے پڑھانے کی طرف رجوع کریں اور اس سے خیر حاصل کریں اور پھر
اپنی اولا د کو بھی اس طرف لگا ئیں کہ ہر قسم کی خیر قرآن کریم سے ہی مل سکتی ہے اور اگر تم یا
تمہاری اولا د قرآن کریم کی طرف پیٹھ کر کے آگے بڑھو گے تو یاد رکھو وہ رستہ جس کی طرف تم
جار ہے ہو گے جنت کا رستہ نہیں ہو گا بلکہ جہنم کا رستہ ہو گا غرض الْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْآنِ ہروہ چیز
جو ہماری فطرت کو سیٹسفائی (Satisfy) کر سکتی ہے اسے تسلی اور اطمینان دلا سکتی ہے اس کی
ضرورتوں کو پورا کر سکتی ہے اور پھر وہ غرض جس کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے صرف قرآن کریم
خطبات ناصر جلد اول
۱۳۸
خطبه جمعه ۱ار فروری ۱۹۶۶ء
کے پڑھنے سمجھنے اس سے فیض حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے سے حاصل ہوسکتی ہے۔اولاد کی تربیت اور اس کو قرآن کریم پڑھانے کی اصل ذمہ داری والدین پر ہے انہیں اس
کے لئے خدا تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ان سے سوال کیا جائے گا کہ انہوں نے اپنی
اولا د کو اس نعمت یعنی قرآن کریم سے جو انہیں حاصل تھی کیوں محروم کر دیا۔حالانکہ وہ اس نعمت کو
اپنی اولاد تک پہنچانے کی اہلیت رکھتے تھے جماعتی نظام کا یہ کام ہے کہ وہ انہیں اس طرف متوجہ
کرے جماعتی نظام کا یہ کام ہے کہ وہ اس کام کے لئے بعض سہولتیں مہیا کر دے کیونکہ جب تک
جماعتی نظام اس کا ممد و معاون نہ ہو۔انسان اپنی ذاتی الجھنوں کو حل نہیں کر سکتا اور جماعتی نظام
تمہاری اس مدد کے لئے تیار ہے وہ تمہیں یہ کہے گا کہ تم پریشان نہ ہو اگر تم اپنی اولا د کو اپنے
اوقات میں سے صرف نصف گھنٹہ اور دے دیا کرو اور انہیں قرآن کریم پڑھا دیا کرو تو تمہاری یہ
پریشانی دور ہو جائے گی کہ تمہاری اولا د قرآن کریم سے بے بہرہ ہے پھر جماعتی نظام کا یہ کام ہے
کہ وہ افراد جو فی الواقعہ اور فی الحقیقت اس قابل نہیں کہ اپنے بچوں کو قرآن کریم پڑھا سکیں ان
کے بچوں
کو قرآن کریم پڑھانے کا مناسب انتظام کرے مثلاً ایک غریب خاندان ہے بدقسمتی سے
والدین اپنے بچپن میں قرآن کریم ناظرہ نہیں پڑھ سکے اور بدقسمتی سے ان کے قرب و جوار میں
کوئی ایسا احمدی دوست بھی نہیں رہتا جو قرآن کریم پڑھانے کے قابل ہوان کے لئے اس کے سوا
کوئی چارہ نہیں کہ وہ باتخواہ استاد رکھیں اور بچوں کو قرآن کریم پڑھوائیں لیکن ان کے پاس روپیہ
نہیں جو اس انتظام پر خرچ کر سکیں ایسی استثنائی حالتوں میں جماعتی نظام کا فرض ہے کہ وہ ایسے
بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کا انتظام کرے چاہے اس پر رقم خرچ کرنی پڑے ورنہ اصل ذمہ داری
اور فرض والدین کا ہے اگر ماں پڑھی ہوئی ہے یا باپ قرآن کریم ناظرہ جانتا ہے تو ان کا فرض
ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بھی قرآن کریم پڑھائیں اور ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم انہیں اس طرف توجہ
دلائیں ان پر اخلاقی دباؤ ڈالیں۔انہیں غیرت دلائیں اور انہیں سمجھا ئیں کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں
قرآن کریم جیسی نعمت عطا کی ہے تم اپنے چند کھوٹے پیسوں کو تو بطور ورثہ اپنی اولاد میں چلانا
چاہتے ہو لیکن قرآن کریم ایسی بڑی نعمت کو اپنے پاس مہیار کھتے ہوئے یہ کیسے برداشت کر سکتے ہو
خطبات ناصر جلد اول
۱۳۹
خطبه جمعه ۱ار فروری ۱۹۶۶ء
کہ وہ تمہاری اولاد تک نہ پہنچے۔غرض افراد کو ہر طرح سمجھانا۔انہیں تلقین کرنا اور یاد دلانا ہمارا کام ہے
اور اگر کوئی شخص مجبور ہے، معذور ہے تو اس کی ہر ممکن مدد کرنا بھی ہمارا کام ہے لیکن اگر جماعت
میں کوئی ایسا آدمی موجود ہے کہ وہ خود اپنے بچوں کو قرآن کریم پڑھا سکتا ہے اور وہ باوجود سمجھانے
کے اپنے بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی طرف متوجہ نہیں ہوتا یا وہ مالدار ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسے
اس قدر توفیق دے رکھی ہے کہ وہ استاد رکھ کر اپنے بچوں کو قرآن کریم پڑھا سکتا ہے لیکن وہ اس
طرف توجہ نہیں کرتا۔تو ایسا شخص ہمارے لئے انتہائی بے عزتی کا باعث ہے ایسے شخص کو سمجھ لینا چاہیے
کہ جماعت اس کی اس حرکت کو کبھی برداشت نہیں کرے گی جماعت کا یہ فرض ہے کہ جب تک ایسا شخص
جماعت کے ساتھ منسلک ہے اسے اپنے بچوں کو وقت دے کر یا رقم خرچ کر کے قرآن کریم
پڑھوانے کے لئے مجبور کرے۔میں نے قرآن کریم کے پڑھانے کی جو سکیم جماعت کے سامنے رکھی تھی اس پر عمل کرنے
کے لئے میرے نزدیک کسی بجٹ کی ضرورت نہیں صرف انتظام کی ضرورت ہے اور میں سمجھتا ہوں
کہ اگر وہ لوگ جن کے سپرد یہ کام ہے اس کی طرف پوری توجہ کریں تو ہمیں اس کام کے لئے
روپیہ کی ضرورت نہیں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت کو قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے والے دوست
کثرت سے دئے ہیں اور میں کامل یقین رکھتا ہوں۔جب جماعت سے اپیل کی جائے گی کہ
بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کے لئے رضا کاروں کی ضرورت ہے تو جماعت کی عورتیں اور مرد
ضرورت سے زیادہ اپنے نام پیش کر دیں گے انشاء اللہ لیکن منتظمین کو بھی اس نہج اور طریق پر سوچنا
اور کام کرنا چاہیے کہ پیسہ خرچ کرنے کی طرف ان کو توجہ نہ ہو اور اس یقین کامل کے ساتھ انہیں
کام کرنا چاہیے کہ ہم پیسہ بھی خرچ نہیں کریں گے اور ہمارا کام بھی ہو جائے گا۔قرآن کریم ایک
ایسی نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں محض اپنے فضل سے عطا کی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ ہمیں فطرتِ صحیحہ
عطا کر دیتا اور پھر ہمیں اپنی ان صفات کا بھی مظہر بنا دیتا جو اس مادی دنیا سے تعلق رکھتی ہیں جس
میں ہم نے اپنی زندگی گزارنی ہے لیکن ان صفات کے صحیح استعمال کا ہمیں علم نہ دیتا ان صفات
سے ہمیں صحیح طریق پر کام لینے کا علم نہ دیتا وہ ان راہوں کی نشان دہی نہ کرتا جن پر چل کر ہم
خطبات ناصر جلد اول
۱۴۰
خطبه جمعه ۱۱ار فروری ۱۹۶۶ء
مدارج ارتقاء طے کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے قریب سے قریب تر ہوتے چلے جائیں تو پھر ان
صفات کا ہماری فطرت میں رکھا جانا مفید نہ ہوتا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ایک طرف ہمیں فطرتِ صحیحہ
عطا کی ہے اور دوسری طرف قرآن کریم جیسی تعلیم دے کر ، اس فطرت صحیحہ کے صحیح نشو و نما کے
سامان کر دئے ہیں کیونکہ قرآن کریم کے بغیر انسان اپنی زندگی کا مقصد حاصل نہیں کر سکتا اس
وقت میں دوستوں کو اس سلسلہ میں کہ قرآن کریم سے ہمیں کس قدر پیار کرنا چاہیے ( اور پھر اگر
فی الواقع پیار ہو جائے تو انسان ایک لحظہ کے لئے بھی یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اتنی اچھی ،حسین ،
خوبصورت ، دل کو موہ لینے والی اور دل و دماغ اور سینہ کو معطر کر دینے والی چیز ہمیں ملی ہو اور ہم اپنی اولاد
اور اپنے رشتہ داروں کو اس سے محروم رکھیں) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں
سے دو اقتباسات سنانا چاہتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں :۔حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں اور باقی سب اس کے ظل تھے۔سو تم قرآن کو تدبر سے پڑھو اور اس سے بہت ہی پیار کرو۔ایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو۔کیونکہ جیسا کہ خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ الْخَيْرُ كُلُهُ فِي الْقُرْآنِ کہ تمام قسم کی
بھلائیاں قرآن میں ہیں یہی بات سچ ہے۔افسوس ان لوگوں پر جو کسی اور چیز کو اس پر
مقدم رکھتے ہیں۔تمہاری تمام فلاح اور نجات کا سرچشمہ قرآن میں ہے۔کوئی بھی تمہاری
ایسی دینی ضرورت نہیں جو قرآن میں نہیں پائی جاتی۔تمہارے ایمان کا مصدق یا مکذب
قیامت کے دن قرآن ہے اور بجز قرآن کے آسمان کے نیچے اور کوئی کتاب نہیں جو
بلا واسطه قرآن تمہیں ہدایت دے سکے۔خدا نے تم پر بہت احسان کیا ہے جو قرآن جیسی
کتاب تمہیں عنایت کی۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ کتاب جو تم پر پڑھی گئی اگر
عیسائیوں پر پڑھی جاتی تو وہ ہلاک نہ ہوتے اور یہ نعمت اور ہدایت جو تمہیں دی گئی۔اگر
بجائے توریت کے یہودیوں کو دی جاتی تو بعض فرقے ان کے قیامت سے منکر نہ ہوتے۔پس اس نعمت کی قدر کرو جو تمہیں دی گئی یہ نہایت پیاری نعمت ہے یہ بڑی دولت ہے۔اگر
خطبات ناصر جلد اول
۱۴۱
خطبه جمعه ۱۱ار فروری ۱۹۶۶ء
قرآن نہ آتا تو تمام دنیا ایک گندے مُضغۃ کی طرح تھی۔قرآن وہ کتاب ہے جس کے
مقابل پر تمام ہدا یتیں بیچ ہیں۔اسی طرح حضور علیہ السلام ازالہ اوہام میں فرماتے ہیں:۔بلاشبہ جن لوگوں کو راہ راست سے مناسبت اور ایک قسم کا رشتہ ہے ان کا دل قرآن شریف
کی طرف کھنچا چلا جاتا ہے اور خدائے کریم نے ان کے دل ہی اس طرح کے بنار کھے ہیں
کہ وہ عاشق کی طرح اپنے اس محبوب کی طرف جھکتے ہیں اور بغیر اس کے کسی جگہ قرار نہیں
پکڑتے اور اس سے ایک صاف اور صریح بات سن کر پھر کسی دوسرے کی نہیں سنتے اس کی
ہر یک صداقت کو خوشی سے اور دوڑ کر قبول کر لیتے ہیں اور آخر وہی ہے جو موجب اشراق
اور روشن ضمیری کا ہو جاتا ہے اور عجیب در عجیب انکشافات کا ذریعہ ٹھہرتا ہے اور ہر یک کو
،استعداد معراج ترقی پر پہنچاتا ہے راست بازوں کو قرآن کریم کے انوار کے نیچے
چلنے کی ہمیشہ حاجت رہی ہے اور جب کبھی کسی حالتِ جدیدہ زمانہ نے اسلام کو کسی
دوسرے مذہب کے ساتھ ٹکرا دیا ہے تو وہ تیز اور کارگر ہتھیار جو فی الفور کام آیا ہے قرآن کریم
ہی ہے ایسا ہی جب کہیں فلسفی خیالات مخالفانہ طور پر شائع ہوتے رہے تو اس خبیث پودہ کی
بیخ کنی آخر قرآن کریم ہی نے کی اور ایسا اس کو حقیر اور ذلیل کر کے دکھلا دیا کہ ناظرین کے
آگے آئینہ رکھ دیا کہ سچا فلسفہ یہ ہے نہ وہ حال کے زمانہ میں بھی جب اوّل عیسائی واعظوں
نے سر اُٹھایا اور بد فہم اور نادان لوگوں کو توحید سے کھینچ کر ایک عاجز بندہ کا پرستار بنانا چاہا
اور اپنے مغشوش طریق کو سو فسطائی تقریروں سے آراستہ کر کے ان کے آگے رکھ دیا اور
ایک طوفان مُلک ہند میں بر پا کر دیا۔آخر قر آن کریم ہی تھا جس نے انہیں پسپا کیا کہ اب
وہ لوگ کسی با خبر آدمی کو منہ بھی نہیں دکھلا سکتے۔اور ان کے لمبے چوڑے عذرات کو یوں
الگ کر کے رکھ دیا۔جس طرح کوئی کا غذ کا تختہ لپیٹے۔غرض قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جس سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
فرمان اور خود ہماری اپنی عقل کے مطالبہ اور تقاضا کے مطابق ہمیں اتنا پیار کر نا چاہیے کہ کسی اور چیز
خطبات ناصر جلد اول
۱۴۲
خطبه جمعه ۱۱ار فروری ۱۹۶۶ء
سے ہم اتنا پیار نہ کرنے والے ہوں اور وہ ہمیں اتنا محبوب ہونا چاہیے کہ ہم ایک لمحہ کے لئے بھی
برداشت نہ کریں کہ یہ نعمت جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کی ہے اس سے ہماری نسلیں محروم رہ
جائیں۔پس ایک احمدی ہونے کی حیثیت سے آپ کا پہلا اور آخری فرض یہ ہے کہ آپ اپنی
اولا دکو پہلے قرآن ناظرہ پڑھا ئیں اور پھر اس کا ترجمہ سکھائیں اور پھر ان کے لئے ایسا ماحول پیدا
کریں کہ قرآن کریم کی محبت اور عشق ان کے دلوں میں پیدا ہو جائے اور وہ قرآن کریم کے
نئے نئے معارف حاصل کرنے کے لئے ساری عمر کوشش کرتے چلے جائیں اور وہ اس حقیقی مقصد کو
پورا کرنے کے لئے جس کی خاطر انسان کی پیدائش کی گئی ہے صحیح معنوں میں اور حقیقی رنگ میں
خدا تعالیٰ کی صفات کے مظہر بننے والے ہوں اور خدا تعالیٰ کی اس کتاب سے روشنی ، نور اور راہ نمائی
حاصل کر کے خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں پر تیزی سے گامزن رہنے والے ہوں اور اس کی رضا
کو زیادہ سے زیادہ اور جلد سے جلد تر حاصل کرنے والے ہوں۔خدا تعالیٰ ہم سب کو اس کی تو فیق
عطا فرمائے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۳ فروری ۱۹۶۶ء صفحه ۲ تا ۵)