اللّٰہ تعالیٰ کو جو چیزیں پسند ہیں اُنہیں اختیار کرنے کی کوشش کرو

خطبات ناصر جلد اول
121
خطبہ جمعہ ۱۱/ مارچ ۱۹۶۶ء
اللہ تعالیٰ کو جو چیزیں پسند ہیں انہیں اختیار کرو اور
اُسے جو امور نا پسند ہیں ان سے بچنے کی کوشش کرو
خطبه جمعه فرموده ۱۱ / مارچ ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ سورہ بنی اسرائیل میں فرماتا ہے۔قُلْ لِعِبَادِي يَقُولُوا الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ الشَّيْطَنَ يَنْزَعُ بَيْنَهُم
بَيْنَهُمْ إِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ
لِلْإِنْسَانِ عَدُوا مُّبِينًا - (بنی اسراءیل : ۵۴)
یعنی ان لوگوں کو جو خدائے واحد کی خلوص اور تذلل کے ساتھ اطاعت کرنے والے اور
صفات الہیہ کے مظہر بننے کے خواہشمند ہیں میرا پیغام پہنچا دو کہ وہ وہی بات کہا کریں جو سب سے
زیادہ اچھی ہے اب کسی بات کا اچھا اور بُرا ہونا مختلف پہلوؤں سے ہوسکتا ہے۔بعض باتیں بعض
لوگوں کے نزدیک اچھی ہوتی ہیں لیکن وہی باتیں بعض دوسروں کے نزدیک بُری ہو سکتی ہیں۔اس لئے
اللہ تعالیٰ نے عِبَادِی میں بندوں کو اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور اس طرح اس سوال کا
جو یہاں پیدا ہونا تھا خود ہی جواب دے دیا ہے اور وہ جواب یہ ہے جو میری نگاہ میں بھی احسن ہو
اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں کون سی چیزیں احسن ہیں۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں وہی چیزیں احسن ہیں جو
اسے اچھی لگتی ہیں جنہیں وہ پسند کرتا ہے۔جن کو دیکھتے ہوئے اور اپنے بندوں پر رحم اور فضل

خطبات ناصر جلد اول
۱۷۲
خطبہ جمعہ ۱۱/ مارچ ۱۹۶۶ء
کرتے ہوئے وہ اپنی قرب کی راہیں اور اپنی رضا کے طریق انہیں سمجھاتا ہے اور ثواب کے
دروازے ان پر کھولتا ہے۔پس یہی وہ چیزیں ہیں جو خدا تعالیٰ کی نظر میں پسند یدہ ہیں اور ان کا
ذکر ہمیں قرآن کریم میں ملتا ہے اور قرآن کریم میں ہی مل سکتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہاں اس امر کی طرف متوجہ کیا ہے کہ تمہاری زبان تمہیں دوزخ
کی طرف بھی لے جاسکتی ہے اور تمہاری زبان
تمہیں میری رضا کی جنت کی طرف بھی لے جاسکتی
ہے۔اس لئے تم اپنے قول اپنی باتوں اور اپنی نگاہ پر قابو رکھو اورا اپنی زبان کو آزاد نہ چھوڑ و بلکہ اگر
تم میرے بندے بننا چاہتے ہو اگر تم میری اطاعت تذلل کے ساتھ کرنا چاہتے ہو، اگر تم میری
وحدانیت کے قیام کی طرف متوجہ ہو، اگر تم میری صفات کے مظہر بننا چاہتے ہو، تو اپنی زبان پر
وہی باتیں لاؤ جن کے زبان پر لانے کا قرآن کریم نے ارشاد فرمایا ہے۔قرآن کریم ایسی باتوں
سے جو زبان پر لانی مناسب ہیں، بھرا پڑا ہے میں اس وقت ان کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ہاں مثال کے طور پر یہ ضرور بیان کروں گا کہ مثلاً قرآن کریم نے فرمایا ہے يَأْمُرُونَ
بِالْمَعْرُونِ (ال عمران : ۱۰۵) یعنی میرے بندے معروف کا حکم دیتے ہیں نیز قرآن کریم فرماتا
ہے کہ میرے بندے قولِ صادق پر ہی نہیں قولِ سدید پر کار بند ہوتے ہیں اور اس قسم کی سینکڑوں
نہیں بلکہ ہزاروں باتیں قرآن کریم میں ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ کہتا ہے تم اس طرح کہو اور
بہت سی ایسی باتیں بھی ہیں جن کے متعلق وہ کہتا ہے ایسا نہ کہو کیونکہ یہ باتیں شیطان اور اس کی
ذریت ہی کہا کرتی ہے اللہ تعالیٰ کے بندے ایسی باتیں نہیں کہا کرتے۔یہاں اللہ تعالیٰ نے اس مضمون کے بعد ایک چھوٹے سے فقرہ میں نفی والے حصہ کو بڑے
حسین پیرایہ میں بیان کر دیا ہے۔چنانچہ وہ فرماتا ہے۔إِنَّ الشَّيْطنَ يَنْزَعُ بَيْنَهُمُ ایک شیطان تو معروف ہستی ہے یعنی ایک نظر نہ آنے والا وجود
جو دلوں میں وسوسہ پیدا کر کے انسانوں کو خدا سے دور لے جاتا ہے انہیں
غیر اللہ کی طرف بلاتا ہے
اور ایک قسم شیطان کی وہ ہے جس کی ذریت انسان کی شکل میں دنیا میں بستی ہے اور شیطان کے

خطبات ناصر جلد اول
۱۷۳
خطبہ جمعہ ۱۱/ مارچ ۱۹۶۶ء
معنی ہیں حسد اور تعصب کی آگ میں جلنے والا اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ سے سرکشی کرنے
والا۔اپنی حدود سے آگے بڑھ جانے والا اور اس طرح پر نہ صرف خود حق سے دور ہو جانے والا
بلکہ لوگوں کو حق سے دور کرنے کی کوشش کرنے والا اور یہاں اللہ تعالیٰ إِنَّ الشَّيْطَنَ يَنْزَعُ بَيْنَهُم
کہہ کر انسان کو ہدایت کرتا ہے کہ اس بات کا خیال رکھنا کہ ہما را حکم ہے۔قول احسن کہا کرو اس حکم کے راستہ میں کچھ وجود روک بننے کی کوشش کریں گے اور وہ اس
طرح کہ وہ حسد یا تعصب سے کام لیتے ہوئے سرکشی عدم اطاعت اور بغاوت اختیار کریں گے اور
حق سے دور ہو جائیں گے، اور ساتھ ہی یہ کوشش بھی کریں گے کہ تم بھی حق سے دور ہو جاؤ۔اس
طرح ہمیں بتایا کہ جو قول حسد کی وجہ سے کہا جاتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک احسن نہیں، اسی
طرح وہ بات جو تعصب کی پیداوار ہو وہ بھی خدا تعالیٰ کی نظر میں احسن نہیں۔تعصب کے نتیجہ میں
کہی جانے والی باتیں دو قسم کی ہوا کرتی ہیں کیونکہ تعصب بھی دو قسم کا ہوتا ہے ایک وہ تعصب ہوتا
ہے جو دوسرے کے خلاف ہوتا ہے اور اس وقت انسان تعصب کے نتیجہ میں دروغ گوئی کر رہا ہوتا
ہے۔دوسرے پر جھوٹا الزام لگا رہا ہوتا ہے جو حقوق اس شخص کو حاصل ہوتے ہیں ان کا انکار ہوتا
ہے۔جس مقام پر اسے رکھنا چاہیے۔وہ عمل سے بھی اور زبان سے بھی کوشش کر رہا ہوتا ہے وہ
مقام اسے حاصل نہ ہو۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شیطان حسد پیدا کرتا ہے وہ تعصب پیدا
کر کے بعض ایسی باتیں تمہارے منہ سے نکلوانے کی کوشش کرتا ہے جو میرے نزدیک احسن قول
نہیں اس لئے تمہیں شیطان کے پیدا کردہ وساوس سے بچتے رہنا چاہیے۔يَنْزَعُ بَيْنَهُمُ - نَزَغَ يَنْزَعُ کے ایک معنی غیبت کرنے کے ہیں۔دوسرے معنی بد گوئی کے
ہیں اور تیسرے معنی ایسی باتیں کرنے کے ہیں جن کی وجہ سے بھائی بھائی کے درمیان جھگڑا پیدا
ہو جائے ، تفرقہ اور بگاڑ پیدا ہو جائے۔پھر اس کے معنی ایسی باتیں کرنے کے بھی ہیں جن کی وجہ
سے ایک کو دوسرے کے خلاف برانگیختہ کیا جائے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَنْزَعُ بَيْنَهُم شیطان
تمہیں میرے اس حکم سے کہ تم قول احسن کہا کرو، پرے ہٹانے کی کوشش کرے گا۔وہ شیطان جو

خطبات ناصر جلد اوّل
۱۷۴
خطبہ جمعہ ۱۱/ مارچ ۱۹۶۶ء
حسد اور تعصب کی آگ میں جلنے والا ہے۔وہ شیطان جو سرکشی اور تمرد کی راہ کو اختیار کرنے والا
ہے۔وہ شیطان جو خود حق سے دور رہنے والا ہے اور جس کی ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ
کے بندے بھی حق سے دور ہو جائیں وہ غیبت اور بدگوئی کی راہ سے بھائی بھائی کے درمیان تفرقہ
ڈالنے کی کوشش کرے گا اور تمہیں اس بات پر اکسائے گا کہ تم بھی غیبت کرو، تم بھی بدگوئی کو
اختیار کر لو، تم بھی امن سکون اور آشتی کی باتیں کرنے کی بجائے بعض کو بعض کے خلاف بھڑ کانے
اور ایک کو دوسرے کے خلاف بر انگیختہ کرنے کی کوشش کیا کرو اور فساد اور فتنہ پیدا کرنے کی
کوشش کرو۔شیطان پوری کوشش کرے گا کہ تم جادۂ صداقت سے پرے ہٹ جاؤ اور وہ تمہیں
و ورود
حق سے دور کر دے لیکن ہم يَنْزَغُ بَيْنَهُم کے مختصر الفاظ میں شیطانی حربوں کا ذکر کھول کر بیان
کر دیتے ہیں تا تم ان پر نہ چلو تم حسد نہ کرو اور نہ تم کسی پر یاکسی کے خلاف تعصب کی راہ کو اختیار کر و
عدم اطاعت اور بغاوت کے بول نہ بولو سرکشی کی باتیں نہ کرو نہ تم خلاف حق کچھ کہو اور نہ کسی کو
خلاف حق کہنے کی ترغیب دوا اگر تم ایسا کرو گے تو تم شیطان کے حملوں سے بچ جاؤ گے اور اگر تم حقیقتاً
شیطان کے حملوں سے بچ گئے تو پھر اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی تمہارے اقوال اچھے پسندیدہ اور
مرغوب ہوں گے اور تم اس کی نگاہ میں بھی اس کے بندے بن جاؤ گے۔پھر آگے فرمایا۔اِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوا مُّبِینا یعنی شیطان جس کی صفات ہم
نے اوپر بیان کی ہیں وہ انسان کے لئے ایسا دشمن ہے جو مبین ہے انسان ایک تو اس مخلوق کو کہتے
ہیں جو آدم علیہ السلام کی ذریت ہے لیکن عربی زبان میں اس کے معنی اس ہستی کے ہیں جوا کیلے
زندگی بسر نہ کر سکے بلکہ اس کے دل میں دوسرے انسانوں کے ساتھ تعلقات پیدا کرنے کی
خواہش پیدا ہوتی ہو۔اس کی فطرت میں ودیعت کیا گیا ہو کہ وہ ہم جنس لوگوں سے اُنس رکھے
اپنے ہم جنس انسانوں کے ساتھ اُلفت اور محبت قائم کرنے والی ہستی اور وہ ہستی جو دوسری طرف
اپنے رب کے ساتھ بھی تعلق رکھنے کی خواہش رکھتی ہے اس کے اندر یہ ودیعت کیا گیا ہے کہ وہ
اپنے پیدا کرنے والے ربّ کے ساتھ تعلق قائم کرے اور اس کی رضا کو حاصل کرے انسان

خطبات ناصر جلد اول
۱۷۵
خطبہ جمعہ ۱۱/ مارچ ۱۹۶۶ء
کہلاتی ہے۔پس ان دو قسم کے قرب اور تعلق ایک طرف انسان سے محبت اور دوسری طرف
اپنے خالق و مالک سے تعلق رکھنے والی ہستی کو ہم انسان کہتے ہیں اور إِنَّ الشَّيْطَنَ يَنْزَعُ
بَيْنَهُم - إِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوّاً مبيناً میں اللہ تعالیٰ نے انسان کا لفظ استعمال فرمایا
ہے۔حالانکہ یہاں ضمیر بھی استعمال کی جاسکتی تھی اور کہا جا سکتا تھا کہ إِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لَهُمْ عَدُوًّا
مبينا۔لیکن یہاں ضمیر استعمال نہیں کی گئی نہ عباد کا لفظ دہرایا گیا بلکہ انسان کا لفظ استعمال کیا گیا
ہے اور اس میں یہ حکمت ہے کہ انسان دو طرفہ تعلق قائم کرنا چاہتا ہے ایک طرف تو وہ اپنے بھائی
انسان کے ساتھ تعلق قائم رکھنا چاہتا ہے اور دوسری طرف اپنے خالق ربّ کے ساتھ تعلق
جوڑ نا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انسان کو انسان کہا جاتا ہے۔بہر کیف یہاں فرما یا شیطان انسان
کا دشمن مبین ہے اور مبین کے لفظ کے معنی اُردو میں کھلے کھلے کے کئے جاتے ہیں جو درست ہیں۔چنانچہ کہا جاتا ہے آبَانَ الشَّيْءُ اتَّضَحَ فَهُوَ مُبِين پس اس حصہ آیت کے معنی ہوں گے۔شیطان انسان کا کھلا کھلا دشمن ہے لیکن عربی زبان میں اس کے اور معانی بھی ہیں مثلاً کہتے ہیں
آبَانَ الشَّيْءَ أَوْضَحَہ یعنی جب کسی شیء کے متعلق آبان “ کا لفظ استعمال کیا جائے تو اس کے
معنی ہوں گے اسے واضح کر دیا اور شیطان جب انسان پر حملہ کرتا ہے تو چونکہ اللہ تعالیٰ نے انسان
کو عقل دی ہے اس لئے شیطان اس کی عقل کو چکر دینا چاہتا ہے اور اس کے سامنے بعض برائیوں کو
وضاحت سے خوبصورت بنا کر پیش کرتا ہے کہ تمہیں ان پر عمل کرنا چاہیے۔حالانکہ وہ چیزیں
خدا تعالیٰ سے دور لے جانے والی ہوتی ہیں۔حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ بھی اس نے یہی
سلوک کیا تھا اور اس نے کہا تھا اگر تم یہ کام کرو گے تو تم کو ابدی جنت مل جائے گی۔گویا اس طرح
اس نے بظاہر معقول اور روحانی دلیل دے کر آپ کو خدا تعالیٰ کے رستہ سے ہٹانے کی کوشش کی
تھی۔پس ان معنوں کے لحاظ سے اِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوا مبینا کے یہ معنی ہوں گے
کہ شیطان انسان کا کھلا کھلا دشمن ہے اور وہ اپنی ان باتوں کو جو خدا تعالیٰ سے دور لے جانے والی
ہیں ایسی وضاحت سے بیان کرتا ہے کہ انسانی عقل انہیں صحیح سمجھنے لگ جاتی ہے اور اس میں وہ

خطبات ناصر جلد اوّل
خطبہ جمعہ ۱۱/ مارچ ۱۹۶۶ء
بعض اوقات کامیاب ہو جاتا ہے کیونکہ انسان عقل کا جہاں صحیح استعمال کرتا ہے وہاں بسا اوقات
وہ اس کا غلط استعمال بھی کرتا ہے پھر آبانَ الشَّیءَ کے ایک معنی قَطَعَهُ وَ فَصَلَہ کے بھی ہیں یعنی
اسے قطع کر دیا۔اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔اس لحاظ سے اِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوا مُبِينًا
کے معنی ہوں گے شیطان انسان کا کھلا کھلا دشمن ہے وہ انسان کے دوطرفہ تعلقات ( یعنی ایک
طرف اس تعلق کو جو انسان کا انسان سے ہوتا ہے اور دوسری طرف اس تعلق کو جو اس کا خدا تعالیٰ
سے ہوتا ہے ) کو قطع کرنے والا ہے اور اس کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ انسانوں کے درمیان
با ہم جھگڑا لڑائی فتنہ اور فساد پیدا ہو۔کبھی تو وہ مذہب کے نام پر انسانوں کے خون بہا دیتا ہے اور
کبھی وہ دہریت کی آواز بلند کر کے انسانی جانیں ضائع کرنے کی کوشش کرتا ہے اور فتنہ وفساد پیدا
کرتا ہے اور شیطان اس مخفی وجود کا نام بھی ہے جو انسان کے اندر وساوس پیدا کر کے اسے حق سے
دور کر دیتا ہے اور اس سے مراد وہ لوگ اور وہ قومیں بھی ہیں جو شیطان کی ذریت اور اس کے ساتھ
ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ شیطان کے جن حربوں کا ہم نے اوپر ذکر کیا ہے۔ان کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تمہارے ان تعلقات پر ضرب لگتی ہے جو تمہارے آپس کے ہوں یا
خدا تعالیٰ کے ساتھ ہوں۔پس شیطان کا حملہ بنیادی صداقتوں پر ہوتا ہے نہ وہ اس دنیا میں امن
چاہتا ہے اور نہ امن پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور نہ اخروی زندگی کے متعلق صلاح کا خواہش
مند ہے بلکہ وہ ہمیشہ اس کوشش میں لگا رہتا ہے کہ تمہارے اپنے رب سے بھی تعلقات استوار اور
مستحکم نہ ہوں۔تمہارا خدا تعالیٰ سے اتنا مضبوط رشتہ نہ ہو جائے کہ تم اُخروی زندگی میں خدا تعالیٰ
کی رضا کی راہوں پر چلتے ہوئے ایک ابدی جنت کے انعام کے وارث بنو وہ تمہارے دونوں
تعلقات کو قطع کرتا ہے۔پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے شیطان تمہارا دشمن ہے اور وہ
تمہارے اور تمہارے رب کے درمیان جو تعلقات ہیں انہیں ہمیشہ قطع کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے
اور تمہارے باہمی تعلقات کو بھی بگاڑتا ہے اور اس طرح انسان کو انسان سے علیحدہ کر دیتا ہے۔اس آیت کے بعد دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِكُمُ (بنی اسرآءيل:۵۵)

خطبات ناصر جلد اوّل
122
خطبہ جمعہ ۱۱/ مارچ ۱۹۶۶ء
یعنی تم ہمارے ان احکام کی بظاہر پابندی کرنے کے بعد جو ہم نے تمہیں قول احسن کہنے کے متعلق
دیئے ہیں یہ نہ سمجھنا کہ تم کوئی چیز بن گئے ہو اور تمہاراحق ہو گیا ہے کہ تم پر خدا تعالیٰ کی رضا کی
راہیں کھلیں اس لئے کہ ربِّكُمْ اَعْلَمُ بِکھ تمہاری بہت سی خطائیں ،غفلتیں اور کوتاہیاں ایسی بھی
ہوتی ہیں جو خود تم سے بھی پوشیدہ ہوتی ہیں اور ان باطنی خطاؤں ،غفلتوں اور کوتاہیوں کا علم صرف
خدا تعالیٰ کو ہوتا ہے اور کسی کو نہیں ہوتا۔اس لئے تمہارا رب تمہیں تمہاری نسبت بھی زیادہ جانتا ہے
یعنی تم اپنے آپ کو اتنا نہیں جانتے جتنا تمہارا رب جانتا ہے۔اس لئے تم میں سے کسی کے لئے
فخر و مباہات کا جواز پیدا نہیں ہوتا۔إِنْ يَشَأْ يَرْحَكُم (بنی اسر اویل: ۵۵) اگر وہ تم پر رحم کرے گا
تو یہ اس کی اپنی مرضی کا نتیجہ ہو گا وہ اگر چاہے گا تو تم پر رحم کرے گا۔تم اس کے احکام پر عمل کر کے
اس کے رحم کے مستحق نہیں بن جاؤ گے بلکہ اس کے رحم کے وارث ضرور بن جاؤ گے۔اَوْ اِنْ يَشَا
يُعَذِّ بكُم (بنی اسر آویل: ۵۵) پہلے بیان فرمایا تھا۔تم امید قائم رکھو کیونکہ تمہارا خدا بڑا رحمان،
رحیم اور غفور ہے۔وہ تم سے بڑی محبت کرنے والا اور پیار کرنے والا ہے۔تم یہ امید رکھو کہ اللہ تعالیٰ
تم پر رحم ہی کرے گا۔لیکن ساتھ ہی دل میں خوف بھی رکھو کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہاری کسی مخفی خطایا
گناہ کے نتیجہ میں تم پر اس کا عذاب وارد ہو یا وہ تمہارے حق میں عذاب نازل کرنے کا فیصلہ
کرے۔وَمَا اَرْسَلْنَكَ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا - (بنی اسرآءيل: ۵۵)
اے رسول اگر چہ تو خاتم النبین ہے، افضل المرسلین ہے، مخلوقات کا نچوڑ اور خلاصہ ہے۔پھر بھی ہم نے تمہیں ان کا ذمہ دار نہیں بنایا۔تمہاری خوشنودی انہیں جنت میں نہیں لے جاسکتی نہ
ان کے متعلق تمہاری اچھی رائے انہیں جنت کا وارث بنا سکتی ہے۔جیسا کہ احادیث میں آتا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت کے دن یہ نظارہ دکھایا جائے گا کہ آپ کے بعض صحابہ کو
دوزخ کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔آپ یہ نظارہ دیکھ کر خدا تعالیٰ کے حضور عرض کریں گے کہ
اے خدا! یہ تو میرے صحابہ ہیں جہاں تک مجھے علم ہے انہوں نے تیری خاطر اخلاص اور فدائیت کے
ساتھ قربانیاں دی ہیں میں تو سمجھتا تھا کہ انہوں نے تیری رضا کو حاصل کر لیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کے

خطبات ناصر جلد اول
IZA
خطبہ جمعہ ۱۱/ مارچ ۱۹۶۶ء
جواب میں فرمائے گا اے رسول تو نہیں جانتا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔ان کے اعمال کا پور اعلم
مجھے ہے گویا بعض برگزیدہ انسان بھی بعض لوگوں کے متعلق یہ سمجھتے ہوں گے کہ وہ اچھے ہیں اور
انہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر لیا ہے لیکن حقیقتاً وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے وارث نہیں ہوں
گے۔وہ اس کی جنت کے مستحق قرار نہیں دیئے جائیں گے۔پس فرما یاوَمَا أَرْسَلْنَكَ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا -
کہ اے رسول تو نہ تو اس بات کا ذمہ دار ہے کہ لوگ ضرور نیکیاں کریں اور نہ اس بات کا
ذمہ دار ہے کہ اگر لوگ بظاہر نیکیاں کریں تو وہ ضرور جنت کے وارث بن جائیں گے۔کیونکہ اس
دنیا میں بھی تمہارے سامنے ایک مثال موجود ہے ایک شخص جنگ میں بظاہر بڑے اخلاص سے
حصہ لے رہا تھا اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا اسلام پر فدا ہونے کو اس کا جی چاہ رہا ہے۔وہ
مسلمانوں کی طرف سے لڑ رہا تھا اور کافروں پر حملہ آور ہو رہا تھا اور بڑے بڑے صحابہ کی بھی اس
کے متعلق یہ رائے تھی کہ وہ بڑا مخلص اور فدائی ہے۔لیکن جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
سامنے اس کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا۔وہ دوزخی ہے۔صحابہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بات کو سچا ثابت کرنے کے لئے اس شخص کا پیچھا کیا تو انہوں نے دیکھا وہ جنگ میں شدید زخمی
ہو گیا ہے اور زخموں کی ، تکلیف کی برداشت نہ کرتے ہوئے اس نے خود کشی کر لی ہے۔اس طرح
صحابہ کو نظر آ گیا کہ گو اس شخص نے بڑے جوش کے ساتھ جنگ میں حصہ لیا تھا لیکن اس کا ایسا کرنا
اخلاص کی پنا پر نہیں تھا بلکہ بعض اور بواعث تھے جن کی وجہ سے وہ کفار کے خلاف بڑے جوش
کے ساتھ لڑا۔پس یہاں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے رسول ہم نے تجھے ان کا ذمہ دار نہیں بنایا لیکن
بد قسمتی اس امت کی یہ ہے کہ اس میں بعض پیر، سجادہ نشین اور علماء ایسے بھی پیدا ہوئے ہیں جو اپنے
مریدوں کو کہتے ہیں کہ تم کوئی فکر نہ کرو ہم تمہیں جنت میں پہنچانے کا ذمہ لیتے ہیں۔حالانکہ جنت
میں پہنچنے کے لئے انسان کو بہت کچھ کرنا پڑتا ہے اور پھر بہت کچھ کرنے کے باوجود اللہ تعالیٰ کے
فضل اور احسان کی ضرورت ہوتی ہے۔غرض جنت میں انسان تبھی جائے گا جب وہ نیک اعمال
بجالائے گا اور پھر اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان اسے حاصل ہو جائے گا۔گویا انسان جنت میں

خطبات ناصر جلد اول
۱۷۹
خطبہ جمعہ ۱۱/ مارچ ۱۹۶۶ء
اس وقت داخل ہوگا جب اللہ تعالیٰ کا ایسا کرنے کا منشا ہو اور وہ ارادہ کر لے کہ اسے جنت میں
لے جاتا ہے۔قرآن کریم میں جو احسن قول بتائے گئے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انسان جب
کوئی وعدہ کرے تو اسے پورا بھی کرے ہمارے کچھ بنیادی وعدے ہیں جو ہم نے اللہ تعالیٰ کے
ایک مامور اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرزند جلیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے کئے ہیں مثلاً ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے۔ہم نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء کو یہ قول بھی دیا تھا کہ ہم سب جنہوں نے وصیت کی ہے اپنی
آمد اور اپنی جائیداد کا ۱۰ / اخدا تعالیٰ کے دین کی خاطر دیں گے۔اور جن لوگوں نے وصیت نہیں
کی انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ہم اپنی آمد کا ۱/۱۶ حصہ دین کی خاطر چندہ میں دیں گے اور
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں احسن قول وہ ہے کہ جب وہ وعدہ کے رنگ میں کیا جائے تو اسے پورا بھی کیا
جائے۔قرآنی ارشاد لِمَ تَقُولُونَ مَالَا تَفْعَلُونَ (الصف:۳) کے ایک معنی یہ بھی کئے جاسکتے ہیں
کہ تم ایسے وعدے کیوں کرتے ہو جو تم نے پورے نہیں کرنے۔اس وقت تک صدر انجمن احمد یہ
کے چندے ( چندہ عام چند وصیت اور چندہ جلسہ سالانہ ) ۸۳ فیصدی وصول ہو جانے چاہیے تھے
لیکن ابھی تک ان کا سوے فیصدی وصول ہوا ہے اور وقت دوماہ سے کم رہ گیا ہے۔خصوصاً موصی صاحبان
پر مجھے بڑی حیرت ہے کہ انہوں نے اپنے رب سے ایک وعدہ کیا تھا اور ان کے رب نے انہیں
دنیا میں ہی ایک بشارت دی تھی انہوں نے یہ وعدہ کیا تھا کہ علاوہ تقویٰ کی دیگر راہوں کے ہم
اپنے مالوں کی بھی قربانی اس رنگ میں دیں گے کہ ان کا دسواں حصہ تیری راہ میں قربان کریں گے
اور کرتے رہیں گے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ اگر تم اس عہد کو نبھا لو گے تو تمہیں میں بہشتی مقبرہ
میں جگہ دوں گا۔اب دیکھو یہ کتنی بڑی بشارت ہے جو موصی صاحبان کو اس دنیا میں ملی ہے لیکن ان
میں سے ایک حصہ اپنے عہد کو نبھانے کی کوشش نہیں کرتا اور اگر آپ سوچیں تو جس طرح میں حیرت
میں پڑ جاتا ہوں آپ بھی حیران ہوں گے کہ اتنی حقیر قربانیاں اور ان کے بدلہ میں اتنی عظیم بشارت

خطبات ناصر جلد اوّل
۱۸۰
خطبہ جمعہ ۱۱/ مارچ ۱۹۶۶ء
اور پھر بھی ہم سے کوتاہی اور غفلت سرزد ہو رہی ہے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض
موصی صاحبان وصیت کا چندہ ادا کرنے میں غفلت برتتے ہیں۔پس میں موصی صاحبان کو خصوصاً
اور دوسرے احمدی بھائیوں سے عموماً کہوں گا کہ وقت تھوڑا رہ گیا ہے سال کے صرف دو ماہ باقی
ہیں بلکہ ان میں سے بھی ایک حصہ گزر گیا ہے۔کوشش کریں کہ اس عرصہ کے اندراندر ا پنی وہ تمام
مالی قربانیاں خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر دیں جن کا وعدہ آپ نے اپنے رب سے کیا تھا تا آپ اس
کے ان فضلوں کے بھی وارث ہوں جن کے وعدے اس نے آپ سے کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم
سب کو اس کی تو فیق عطا کرے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۹ جون ۱۹۶۶ء صفحه ۲ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی