کامیابی کے لئے صبر اور تدبیر کو انتہا تک پہنچادیں
خطبات ناصر جلد اول
خطبه جمعه ۲۵ مارچ ۱۹۶۶ء
قرآن مجید کی رُو سے ہماری کامیابی کی صرف یہی
صورت ہے کہ ہم صبر اور تد بیر کو انتہا تک پہنچا دیں
خطبه جمعه فرموده ۲۵ مارچ ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جس غرض کے لئے مبعوث فرمایا تھا وہ یہ تھی کہ
تمام دنیا میں اسلام کو غالب کیا جائے اور تمام اقوامِ عالم کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے
تلے جمع کر دیا جائے سو جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو مامور کر کے دنیا کی طرف مبعوث فرمایا تو آپ
نے اعلان فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اس غرض کے لئے بھیجا ہے کون ہے جس کے دل میں اسلام کا
درد ہے؟ جس کے دل میں اسلام کا درد ہے وہ میری طرف آئے اور اس کام میں میرا ممد اور
معاون ہو۔تب ہم نے ”نَحْنُ اَنْصَارُ اللهِ “ کا نعرہ لگاتے ہوئے آپ کی طرف دوڑنا شروع کیا
اور آپ کے جھنڈے تلے جمع ہو گئے اور ہم نے عہد کیا کہ جس غرض اور مقصد کے حصول کے لئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے ہیں۔اس غرض اور مقصد کے حصول کے لئے
آپ کے ساتھ مل کر ہم کوشش کرتے رہیں گے۔غلبہ اسلام کے لئے کوشش کرنے کا دعوی کرنا یا ایسا عہد کرنا بڑا آسان ہے اور اس سے بھی
زیادہ آسانی یہ ہے کہ اس کے بعد انسان غفلت کی نیند سو جائے۔لیکن اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا ہے کہ
خطبات ناصر جلد اول
۱۸۸
خطبہ جمعہ ۲۵ مارچ ۱۹۶۶ء
ہم غفلت کی نیند سو جائیں۔شیطان ہم پر اس طرح اثر انداز ہو کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو بھلا دیں
اور جو عہد ہم نے اپنے رب سے باندھا ہے اسے چھوڑ دیں ہم میں سے تھوڑے ہیں جو اس بات
پر غور کرتے ہیں کہ ہم نے در حقیقت خدا تعالیٰ سے کیا عہد باندھا ہے۔اگر ہم اس عہد کا تجزیہ
کریں اور اس پر غور کریں تو ہمارے سامنے یہ نظارہ آتا ہے کہ ایک طرف روس ہے، چین ہے اور
دوسرے کمیونسٹ ممالک ہیں دوسری طرف مادہ پرست اقوام ہیں جو دعویٰ تو کرتی ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ
کو مانتی ہیں لیکن حقیقتاً خدا تعالیٰ پر ان کا کوئی ایمان نہیں ہے۔مثلاً امریکہ ہے، انگلستان ہے،
فرانس ہے اور دیگر بہت سے ممالک ہیں۔اب ان میں سے اگر ہم ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ لیں تو مثلاً
روس ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو دنیوی عقل عطا کی اور اس کو یہ توفیق عطا کی کہ وہ اپنی عقل کو
استعمال کر کے دنیوی ترقیات کے میدان میں بہت بلند مقام حاصل کر لے جو اس نے حاصل کر لیا
اور اللہ تعالیٰ نے اس کو بڑی کثرت کے ساتھ مادی اسباب دیئے اور اس وقت وہ دنیا کی دیگر بڑی
اقوام میں سے چوٹی کی ایک قوم سمجھی جاتی ہے بلکہ وہ اتنی زبردست ہے کہ جب وہ غرآئے تو تمام
بنی نوع انسان کے دل دہل جاتے ہیں اس شخص کے دل سے بھی زیادہ جو جنگل میں جا رہا ہو اور
اچانک اسے شیر کے غرانے کی آواز آئے لیکن اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے اسے دین کی آنکھ
عطا نہیں کی۔وہ (نعوذ باللہ ) خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کے نام کا مذاق اُڑاتی ہے بلکہ وہ یہ دعویٰ
کرتی ہے کہ وہ تمام دنیا سے خدا تعالیٰ کے نام کو ایک دن مٹا دیں گے۔پھر اس کے ساتھ ہی وہ
اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ کوئی شخص اس کے ملک میں جائے اور خدائے واحد سے انہیں
متعارف کرائے۔حقیقتاً یہ اجازت نہ دینا بھی اللہ تعالیٰ کی ذات کا ایک ثبوت ہے۔اگر واقعی خدا نہ ہوتا
تو انہیں کس بات کا ڈر تھا۔وہ ہر ایک کو کہتے یہاں آؤ اور جو دلیلیں تمہارے پاس ہیں وہ ہمیں سناؤ
ہمیں ان دلیلوں کے سنے میں کوئی عذر نہیں ہوگا کیونکہ ان کے زعم میں خدا تعالیٰ کے نہ ہونے کے
جو دلائل ان کے پاس ہیں وہ ان دلائل سے کہیں زیادہ وزن رکھتے ہیں جو ان کے نزدیک خدا تعالیٰ
کے وجود کو ثابت کرنے کے لئے دیئے جاسکتے ہیں۔بہر حال وہ اس بات کی اجازت نہیں دیتے
کہ کوئی شخص وہاں جا کر خدائے واحد و یگانہ کی تبلیغ کرے۔اسلام کی اشاعت کے لئے کوشش
خطبات ناصر جلد اول
١٨٩
خطبه جمعه ۲۵ مارچ ۱۹۶۶ء
کرے۔خدا تعالیٰ کی عظمت اس کے جلال اور اس کی کبریائی کو اس ملک کے باشندوں کے دلوں
میں بٹھانے کے لئے سعی کرے اور ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ ہم نے اس ملک کو بھی حلقہ بگوش اسلام کرنا ہے۔پھر چین کولو چین کتنا بڑا ملک ہے۔زمین کے پھیلاؤ کے لحاظ سے بھی اور آبادی کے لحاظ
سے بھی اس کی آبادی قریباً ستر انٹی کروڑ کی ہے۔اس کے رہنے والے بھی کمیونسٹ ہو گئے ہیں وہ
خدا تعالیٰ کو بھول گئے ہیں اپنے پیدا کرنے والے کے خلاف ہو گئے ہیں۔ابلیس نے تو اللہ تعالیٰ
کی ذات کا انکار نہیں کیا تھا اس نے صرف اباء اور استکبار سے کام لیا تھا اس نے خدا تعالیٰ کے
وجود کو مانتے ہوئے اس سے یہ درخواست کی تھی کہ مجھے اس بات کی اجازت دی جائے کہ میں
تیرے بندوں کو قیامت تک گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں مجھے اس بات سے زبردستی نہ روکا
جائے اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں آزادی ضمیر اور آزادی مذہب کا نظام انسان کے لئے
قائم کرنا تھا اس لئے اس نے اسے اجازت دے دی اور کہا ٹھیک ہے ہم چاہتے ہیں کہ انسان
آزادانہ طور پر ہمارا عرفان حاصل کرے۔ہم سے تعلق پیدا کرے اس لئے تم سے جو ہوسکتا ہے
کرو لیکن جو میرے مخلص بندے ہوں گے ان پر تمہارا کوئی اثر نہیں ہوگا۔غرض شیطان نے خدا تعالیٰ
کے وجود کا انکار نہیں کیا تھا لیکن یہ قومیں خدا تعالیٰ کے وجود کا بھی انکار کر رہی ہیں پھر مادی لحاظ
سے اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ توفیق عطا فرمائی کہ وہ ترقی کرتے چلے جائیں اور مادی سامان اس قدر
اکٹھے کر لیں کہ دنیا ان کا مقابلہ نہ کر سکے۔انہوں نے ان ماڈی سامانوں کے مہیا کرنے کے لئے
خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ قانون کے مطابق کوششیں کیں اور اس قانون کے مطابق ان کی یہ کوششیں
بار آور ہوئیں۔گو اس کا جو نتیجہ انہوں نے نکالا وہ ہمارے نزدیک صحیح نہیں کیونکہ بجائے اس کے کہ
وہ شکر اور حمد کے ساتھ اپنے رب کے حضور جھکتے۔انہوں نے اس کے وجود سے بھی انکار کر دیا۔پس یہ ملک (یعنی چین) بھی بڑا وسیع ہے۔بڑا طاقت ور ہے اور پھر خدا تعالیٰ کے وجود سے منکر
ہے تو ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم اس کے رہنے والوں کو مسلمان بنا ئیں گے تا وہ اپنے پیدا کرنے
والے کو پہچاننے لگیں۔پھر انگلستان ہے امریکہ ہے ان کے رہنے والوں کی بڑی اکثریت اگر چہ
زبان سے خدا تعالیٰ کے وجود کا اقرار کرتی ہے لیکن ساتھ ہی وہ ایک اور لعنت میں گرفتار ہے۔اس
خطبات ناصر جلد اوّل
190
خطبه جمعه ۲۵ مارچ ۱۹۶۶ء
نے انسان کے ایک بچے کو خدا تسلیم کر لیا ہے اور وہ نہیں سمجھتی کہ وہ ہستی جو ایک عورت کے پیٹ میں
9 ماہ کے قریب نہایت گندے ماحول میں پرورش پاتی رہی ہو اس کو انسانی عقل خدا کیسے تسلیم کر
سکتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دینی لحاظ سے بالکل اندھے ہیں کوئی معقول دلیل ان کے دماغ
میں نہیں۔بہر حال انہوں نے ایک انسان کی جس کو وہ خدائے یسوع مسیح کہتے ہیں۔پرستش شروع
کی اور اس سے اتنی محبت اور پیار کیا کہ اپنی تمام دنیوی طاقتیں اس گمراہ عقیدہ کے پھیلانے میں
خرچ کر دیں اور وہ جوان کا حقیقی رب تھا اور وہ جو ان کا سچا نجات دہندہ تھا یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم۔ان کی طرف وہ متوجہ نہ ہوئے۔انہوں نے اپنی تمام طاقت ، اپنا سارا زور ، اپنے
تمام حیلے اور ہر قسم کا دجل خدا تعالیٰ کی اس سچی تعلیم اور صداقت کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا
جو بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے بھیجی گئی تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت سے
قبل بہت حد تک وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے۔لیکن جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے دعوئی فرما یا اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو دلائلِ حقہ دیئے، معجزات اور روشن نشانات بھی عطا فرمائے
تو اس وقت ان کی ترقی دجل کے میدان میں کافی حد تک رُک گئی لیکن ابھی بہت سا کام کرنے والا
باقی ہے۔غرض ہمارا دعویٰ ہے اور اپنے رب سے ہمارا عہد ہے کہ ہم ایک دن ان تمام اقوام کو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں سرشار کر کے چھوڑیں گے۔پھر افریقہ کے ممالک ہیں اور دوسری کئی اور آبادیاں ہیں جو بد مذہب“ کہلانے کی زیادہ
مستحق ہیں کیونکہ ان کے ہاتھ میں کوئی محرف الہی کتاب بھی نہیں۔ہاں اُن کے پاس کچھ روایات
ہیں جو بڑی پرانی ہیں۔کچھ تو ہمات ہیں کچھ ڈھکو سلے ہیں جن کو انہوں نے مذہب کا نام دے
رکھا ہے بہر حال وہ ایک قسم کا مذہب رکھتے ہیں اس لئے ہم انہیں لا مذہب نہیں کہہ سکتے اور نہ صیح طور
پر ان کے مذہب کو مذہب کہہ سکتے ہیں ان کے مذہب کو بگڑے ہوئے مذہب کا نام بھی نہیں دیا
جاسکتا اور بہترین لفظ جو ان کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے وہ بد مذہب ہے یہ لوگ اپنی رسومات
میں اور اپنے تو ہمات میں اس قدر مست ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کا نام سننے کے لئے بھی تیار نہیں۔ان
کی ان عادات کو چھڑانا اور بد رسومات سے انہیں بچانا آسان کام نہیں۔ہم اپنی جماعت میں بھی
خطبات ناصر جلد اوّل
۱۹۱
خطبه جمعه ۲۵ مارچ ۱۹۶۶ء
دیکھتے ہیں کہ بعض خاندان جو احمدیت میں داخل ہوتے ہیں وہ کچھ بدرسوم بھی اپنے ساتھ لے
آتے ہیں اور ہمارے لئے ایک مسئلہ بن جاتے ہیں ہمیں انہیں ان بد رسوم سے ہٹانے کے لئے
بڑا زور لگا نا پڑتا ہے لیکن ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ ہم ان اقوام میں بھی اسلام کی تبلیغ کر کے اور کامیاب تبلیغ
کر کے انہیں اس نور سے متعارف کرائیں گے جو خدا تعالیٰ کا حقیقی نور ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی ذات میں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے آئینہ میں عکسی رنگ میں چمکا ہے۔غرض کتنا بڑا دعویٰ ہے جو ہم کرتے ہیں اور کتنا مشکل کام ہے جو ہم نے اپنے ذمہ لیا ہے اور جب
ہم اپنے اس دعویٰ اور کام پر اس تفصیل کے ساتھ غور کرتے ہیں جس کی طرف میں نے مختصراً اشارہ
کیا ہے تو دل بیٹھنے لگتا ہے اور عقل حیران ہو جاتی ہے کہ یہ کام ہو گا تو کس طرح ہو گا ؟ اس کے لئے
ہمیں پھر اپنے رب کی طرف ہی رجوع کرنا پڑتا ہے ہمیں اس کے کلام کو ہی دیکھنا پڑتا ہے چنانچہ
اس معاملہ میں جب میں نے غور کیا تو اس مشکل کا حل مجھے سورہ بقرہ کی اس آیت میں نظر آیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِينَ۔(البقرة : ۱۵۴)
یعنی اے میرے مومن بندو! جو اس بات پر ایمان رکھتے ہو کہ میں خدائے قادر وتوا نا ہوں
اور اپنی تمام صفاتِ حسنہ کے ساتھ اپنی تمام قدرتوں کے ساتھ اور اپنے جلال کے ساتھ ہمیشہ زندہ
رہنے والا اور زندہ رکھنے والا حی و قیوم خدا ہوں جو اس بات پر ایمان رکھتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم دنیا کی تمام اقوام کے لئے اور قیامت تک ہر زمانہ کے لئے نجات دہندہ کی شکل میں بھیجے
گئے ہیں جو اس بات پر ایمان رکھتے ہو کہ قرآن کریم انسان کے تمام دینی اور دنیوی مسائل کوحل
کرتا ہے جو اس بات پر ایمان لاتے ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے ہی
مبعوث فرمایا ہے۔جو ایمان لاتے ہو کہ جس مقصد کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
مبعوث کئے گئے ہیں۔اس مقصد میں آپ اور آپ کی جماعت ضرور کامیاب ہوگی تمہیں گھبرانے
کی ضرورت نہیں بے شک مشکل بڑی ہے اور کام اس نوعیت کا ہے کہ عقل انسانی بظاہر یہ فیصلہ نہیں
دے سکتی کہ اس میں ضرور کامیابی حاصل ہوگی لیکن خدا تعالیٰ کا جو وعدہ ہے وہ پورا ہوگا۔اس لئے
خطبات ناصر جلد اوّل
۱۹۲
خطبه جمعه ۲۵ مارچ ۱۹۶۶ء
ہم تمہیں ہدایت دیتے ہیں کہ جس وقت یہ دیوار تمہارے سامنے آجائے اور تم کو محسوس ہونے لگے
کہ آگے بڑھنے کا راستہ مسدود ہو گیا ہے اور ان اقوام کے دلوں کو فتح کرنا بظا ہر ناممکن ہے یا درکھو
کہ اس وقت صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ میری مدد اور نصرت کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا۔صبر کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ انسان استقلال کے ساتھ بُرائیوں سے بچنے کی کوشش کرتا
رہے۔یعنی اُسے اپنے نفس پر اتنا قابو ہو کہ وہ کبھی بے قابو ہوکر گناہ کی طرف مائل نہ ہو دوسرے
معنی یہ ہیں کہ انسان نیکی پر ثابت قدم رہے اور دنیا کی کوئی طاقت، دنیا کا کوئی وسوسہ اور دنیا کا کوئی
دجل صدق کے مقام سے مومن کا قدم پرے نہ ہٹا سکے اور صبر کے تیسرے معنی یہ ہیں کہ جب کوئی
نازک وقت اور مشکل پیش آئے اور دل میں شکوہ پیدا ہو تو وہ اسے خدا تعالیٰ کے سامنے پیش
کرے۔إِنَّمَا اشْكُوا بَى وَحُزْنِي إِلَى اللهِ (يوسف : ۸۷)
یعنی اگر تم ایسا کرو گے تو وہ تمہاری امداد اور نصرت کے سامان پیدا کرے گا۔پس اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ ہم نے تمہیں مادی سامان بہت کم دیتے ہیں لیکن جتنا بھی تمہیں ملا
ہے مال کے لحاظ سے، طاقت کے لحاظ سے، وقت کے لحاظ سے،عزت کے لحاظ سے ( کروڑوں
نعمتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا کی ہیں) جو کچھ بھی ہماری نعماء سے تمہیں ملا ہے۔اگر تم
اس کا صحیح استعمال کرو اور قربانی کے ان تقاضوں کو پورا کر وجوتم پر عائد ہوتے ہیں اور کبھی اپنی نگاہ
میری ذات سے ہٹا کر کسی اور کی طرف نہ لے جاؤ بلکہ اپنی کمزوری، ناتوانی ، بے بضاعتی اور بے بسی
کا رونا صرف میرے سامنے ہی روؤ اور خوشی کے ساتھ نیکیوں پر قائم ہو جاؤ اور جو تدا بیر بھی تم کر
سکتے ہو۔ان تدابیر کو اپنے کمال تک پہنچاؤ تو میں تمہاری مدد اور نصرت کے سامان کر دوں گا۔پھر صلوۃ ہے اس کے ایک معنی تو اس نماز کے ہیں جو ہم پنج وقتہ ادا کرتے ہیں پھر کچھ سنتیں
ہیں کچھ نوافل ہیں ( جن لوگوں
کو اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے وہ نوافل بھی ادا کرتے ہیں ) یہ سارے
معنی صلوۃ کے لفظ میں آ جاتے ہیں۔پس صلوۃ کے ایک معنی اس خاص عبادت کے ہیں جو اسلام
میں ایک مسلمان کے لئے لازم کی گئی ہے۔
خطبات ناصر جلد اول
۱۹۳
خطبه جمعه ۲۵ مارچ ۱۹۶۶ء
پھر صلوۃ کے ایک معنی رحمت کے ہیں اور ان معنوں میں یہ لفظ خدا تعالیٰ کے لئے استعمال
ہوتا ہے 'صلی اللہ “ کے معنی ہیں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے نوازے۔ہمارے کاموں میں برکت
ڈالے۔ہم پر احسان کرے اور ہمارے گناہوں کو معاف کر دے۔( استغفار کے معنی بھی صلوۃ
کے اندر آ جاتے ہیں ) پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم ایک طرف اپنی تد بیر کو اپنے کمال تک پہنچا دو اور
جو کچھ تم کر سکتے ہو وہ کر گز رو اور پھر ہمارے پاس آ جاؤ اور کہو اے خدا! جو کچھ تو نے ہمیں دیا تھا وہ
ہم نے تیری راہ میں قربان کر دیا ہے مگر وہ اتنا کم ہے کہ دنیا کی طاقتوں کے مقابلہ میں اس کی کوئی
حیثیت نہیں۔ہم اگر اپنا سارا مال بھی تیری راہ میں قربان کر دیں تو بھی ہم امریکہ کی دولت کا مقابلہ
نہیں کر سکتے۔اگر ہم میں سے ہر ایک احمدی فرد لنگوٹا کس لے اور بھوکا رہنے کے لئے تیار ہو جائے
اور اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دے تب بھی ہم روس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔پس خدا تعالیٰ نصیحت فرماتا ہے کہ میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ جتنی دولت روس کے پاس ہے اتنی
دولت تم میری راہ میں خرچ کرو اور نہ میرا تم سے یہ مطالبہ ہے کہ جتنی دولت امریکہ اور انگلستان
کے پاس ہے یا جتنی دولت دوسرے ممالک کے پاس ہے اتنی ہی تم میری راہ میں خرچ کرو میں تم
سے صرف یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ جتنا کچھ میں نے تمہیں دیا ہے اُسے میری راہ میں خرچ کرنے کے
لئے ہر وقت تیار رہو جب امام وقت کی آواز آئے تو تم اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہر قسم کی
قربانی کرنے کے لئے تیار رہو اور جب تم یہ سب کچھ کر گز رو تو میرے پاس آؤ اور کہو ہم نے
تیرے ارشاد کے ماتحت جو کچھ بھی ہمارے پاس تھا تیری راہ میں قربان کر دیا ہے یا قربان کرنے
کے لئے تیار ہیں لیکن ہماری یہ قربانیاں ان طاقتوں کے ساتھ تو ٹکر نہیں لے سکتیں جن کو تو نے دنیا
میں قائم رہنے کی اجازت دی ہے تو اے ہمارے رب! ہم جو کچھ کر سکتے تھے وہ کر دیا ہے۔ہم
انسان ہیں ہم میں کمزوریاں بھی ہیں۔ہم سے خطائیں بھی سرزد ہوتی ہیں اس لئے ہم تیرے پاس
آئے ہیں۔ہم تیری مغفرت کی چادر کے متلاشی ہیں تو ہمیں اپنی مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے۔پھر ہم چاہتے ہیں کہ تو ہم پر احسان کرتے ہوئے ہمیں اپنی رحمت سے نوازے ہمارے کاموں
میں برکت دے اور ہمیں محض اپنے فضل سے اس مقصد میں کامیابی عطا کرے جس کے لئے تو نے
خطبات ناصر جلد اول
جماعت کو قائم کیا ہے۔۱۹۴
خطبه جمعه ۲۵ مارچ ۱۹۶۶ء
غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم یہ دو باتیں کر لو گے یعنی ایک طرف صبر اور تدبیر کو
انتہاء تک پہنچا دو گے اور پھر صرف مجھ پر بھروسہ کرو گے اور اپنے نفس کو کلیہ میری راہ میں فنا کر
کے کامل توحید پر قائم ہو جاؤ گے تو یہ یا درکھو کہ اِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ میں تمہاری مدد کے لئے
آسمان سے اتروں گا اور جب میں آسمان سے اپنی تمام صفاتِ حسنہ کے ساتھ اپنی عظمت اور کبریائی
کے ساتھ اور اپنے حسن اور جلال کے تمام جلوؤں کے ساتھ تمہاری مدد کے لئے نازل ہوں گا تو
اس وقت نہ روس کی طاقت تمہارا مقابلہ کر سکے گی اور نہ ہی تمہارے سامنے چین کی کوئی حیثیت
رہے گی۔امریکہ اور انگلستان کا غرور بھی توڑ دیا جائے گا اور یہ وعدہ پورا ہوگا کہ اسلام دنیا میں
غالب آئے گا اور تمام اقوام عالم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گی۔لیکن ہمیں بہر حال یہی ارادہ اور نیت رکھنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ صبر اور
صلوٰۃ کی جو تعلیم دیتا ہے ہمیں اس پر عمل کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔آج جمعہ ہے اور شوری بھی شروع ہو رہی ہے اس لئے میں دوستوں سے درخواست کرنا
چاہتا ہوں کہ دعا کریں کہ اللہ تعالی نمائندگان مجلس مشاورت کو صحیح فکر اور تدبر کی توفیق عطا فرمائے
تا وہ صحیح نتائج پر پہنچیں اور شوری میں ایسی تجاویز اور ایسے مسئلے پاس ہوں جن سے اسلام کو قوت ملے
اور جن کے نتیجہ میں لوگوں میں اللہ تعالیٰ کا عرفان بڑھنے لگے اور ہمارا قدم کامیابی کی راہ پر
آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے اور ہر قسم کی تو فیق دینا اللہ تعالیٰ ہی کے قبضہ میں ہے۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۵ جون ۱۹۶۶ ء صفحه ۲ تا ۴)