جماعتوں نے میری تحریک پر نہ صرف اپنے بجٹ کو پورا کیا بلکہ زائد آمد ہوئی

خطبات ناصر جلد اول
۲۴۳
خطبہ جمعہ ۶ رمئی ۱۹۶۶ء
جماعتوں نے میری تحریک پر نہ صرف اپنے بجٹ کو پورا کیا
بلکہ تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار روپیہ کی زائد آمد ہوئی
خطبه جمعه فرموده ۶ رمئی ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔اللہ تعالیٰ سورہ تغابن میں فرماتا ہے۔فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَأَنْفِقُوا خَيْرًا لِانْفُسِكُمْ وَمَنْ
يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - (التغابن : ١٧ )
یعنی جتنا ہو سکے اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو اور اس کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو اور
اپنے مال اس کی راہ میں خرچ کرتے رہو۔وہ تمہاری جانوں کے لئے بہتر ہو گا اور جو لوگ اپنے
دل کے بخل سے بچائے جاتے ہیں وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔عربی زبان میں فلاح کا لفظ بڑے وسیع معانی میں استعمال کیا جاتا ہے اور دین اور دنیا کی
حسنات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔دنیا کے متعلق فلاح ان باتوں پر بولا جاتا ہے کہ انسان کو صحت
والی زندگی حاصل ہو مال میں فراخی ہو اور عزت و وجاہت اور اقتدار اور ثروت سب کچھ اسے میسر ہو۔آخرۃ کے متعلق فلاح کا لفظ استعمال ہو تو اس کے معنی ہوں گے کہ انسان نے ابدی زندگی پائی جس کے
بعد فنا نہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے ایسی روحانی دولت دی گئی جس کے ساتھ کوئی تنگی نہیں

خطبات ناصر جلد اول
۲۴۴
خطبہ جمعہ ۶ رمئی ۱۹۶۶ء
اور خدا تعالیٰ نے اسے عزت کے ایسے مقام تک پہنچادیا کہ اس کے ساتھ کسی ذلت کا تصور بھی ممکن
نہیں اور اسے صفات الہیہ کا ایسا عرفان حاصل ہوا کہ جس کے ساتھ کوئی جہالت نہیں ہے۔تو اس آیت میں فرمایا کہ آؤ اس فلاح کا ایک نسخہ تمہیں بتاؤں اور وہ یہ ہے کہ جو شخص اپنے
دل کے بخل سے بچایا جاتا ہے۔وہی دنیا اور آخرت دونوں میں مفلح ( فلاح پانے والا ) ہوتا ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ دل کے بخل سے نجات کس طرح ہو۔اس کے جواب کے لئے فرمایا۔فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَ أَنْفِقُوا خَيْرًا لَّا نُفُسِكُمْ کہ جہاں تک ہو
سکے اپنی طاقت، قوت اور استعداد کے مطابق تقویٰ کی راہوں پر چلتے رہو اور تقویٰ یہ ہے کہ
وَاسْمَعُوا وَ أَطِیعُوا کہ اللہ تعالیٰ کی آواز کو سنو اور لبیک کہتے ہوئے اس کی اطاعت کرو۔اگر تم تقویٰ
کی راہوں پر چل کر سبعا وَ طَاعَةٌ کا نمونہ پیش کرو گے۔تو تمہیں اللہ تعالیٰ اس بات کی بھی توفیق
دے گا کہ تم اپنی جانوں، مالوں اور عزتوں سب کو اس کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ
اس طرح تمہیں دل کے بخل سے محفوظ کر لیا جائے گا۔یہی کامیابی کا راز ہے۔اس نسخہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے خوب سمجھا اور پھر اس پر خوب عمل کیا دیکھو
دنیا میں بھی انہیں ایسی کامیابی نصیب ہوئی کہ کسی اور قوم کو ویسی کامیابی نصیب نہیں ہوئی اور اسی زندگی
میں ان کو آئندہ کے متعلق ایسی بشارتیں ملیں کہ کسی اور قوم کو ان کا حقدار قرار نہیں دیا گیا یا پھر اس
نسخہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت نے سمجھا اور اس کے مطابق عمل کر کے
حقیقی کامیابی اور فلاح کے حصول کے لئے جدو جہد کی اور کر رہی ہے اور آئندہ بھی اسی راہ پر
گامزن رہے گی۔انشاء اللہ
آج جس وجہ سے میں نے آیہ مذکورہ پڑھی ہے اور اپنے بھائیوں کو اس کے مضمون کی طرف
متوجہ کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ پچھلے ماہ کی ۸ تاریخ کو میں نے ایک خطبہ دیا تھا اور جماعت کو تحریک
کی تھی کہ چونکہ ہمارا مالی سال ختم ہو رہا ہے صرف تین ہفتے باقی ہیں۔اس لئے اپنے بجٹ کو پورا کرنے
کی کوشش کریں۔۱۸ پریل کو ہمارے بجٹ کی پوزیشن یہ تھی کہ بجٹ ۲۵٫۲۴,۲۸۰ روپے کا تھا اور
اس کے مقابل آمد مبلغ ۲۱٫۵۷,۷۸۷ روپے تھی یعنی بجٹ کے مقابل قریباً ساڑھے تین لاکھ روپیہ

خطبات ناصر جلد اول
۲۴۵
خطبہ جمعہ ۶ رمئی ۱۹۶۶ء
آمد کم تھی اس کی وجہ سے مجھے بڑی گھبراہٹ اور فکر لاحق تھی۔ہمارا حقیقی دشمن شیطان ہے اور وہ
بڑا چوکس ہے اور اس کی شرارت اور دجل بھی کمال کا ہے۔اس لئے میں ڈرتا تھا کہ اگر ہمارے
سال رواں کا بجٹ پورا نہ ہوا تو فوراً بعض دلوں میں شیطان یہ وسوسہ ڈالے گا اور انہیں یہ کہہ کر
خوش کرنے کی کوشش کرے گا کہ دیکھو جماعت کا قدم ترقی کی بجائے تنزل کی طرف جانا شروع
ہو گیا ہے اور پھر ہمارے مخالف اس سے یہ نتیجہ نکالیں گے کہ جماعت ان رفعتوں کو حاصل نہ کر
سکے گی کہ جن کے حصول کا اسے دعوئی ہے اور جن کے حصول کی خدا تعالیٰ کی طرف سے اسے
بشارت بھی مل چکی ہے۔شیطان اس بات کو لوگوں سے چھپائے گا کہ تمبر کی جنگ میں ہماری بہت سی جماعتیں جو ضلع
سیالکوٹ اور لاہور وغیرہ میں تھیں بُری طرح متاثر ہوئی ہیں اور اپنا سارا مال ومتاع چھوڑ کر انہیں
اپنے علاقہ سے ہجرت کرنی پڑی اور اس وجہ سے وہ اپنے چندے پوری طرح ادا نہ کر سکیں۔وہ اس امر کو بھی دنیا سے چھپائے گا کہ جنگ کی وجہ سے جماعت کے بہت سے تاجروں پر
بھی بُرا اثر پڑا اور ان کی تجارت کی حالت وہ نہ رہی جو جنگ سے پہلے تھی اور چونکہ ان کی آمدنی کم
ہو گئی اس لئے لازماً اسی نسبت سے جماعت کے چندے بھی کم ہو گئے۔پس مجھے خیال ہوا کہ ان تمام باتوں کو نظر انداز کر کے شیطان بعض لوگوں کے دلوں میں یہ
وسوسہ ڈالے گا کہ دیکھو جماعت تنزل کی طرف جھک گئی ہے اور اب یہ وہ ترقیات حاصل نہ کر سکے
گی جن کے متعلق اسے دعوی ہے کہ انہیں خدا تعالیٰ نے اس کے لئے مقدر کر رکھا ہے اور اس کا یہ
دعوی پورا نہ ہوگا کہ یہ جماعت تمام اطراف عالم میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا گاڑ نے
میں کامیاب ہو گی۔اس گھبراہٹ کے نتیجہ میں ایک طرف تو میں نے اپنے رب سے دعا کی اور دوسری طرف
اپنے بھائیوں کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا۔اللہ تعالیٰ نے میری دعاؤں کو بھی سنا اور اس سے
بڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور دیگر مقدس ہستیوں کی دعاؤں کو سنا جو وہ دن رات
جماعت کی ترقی کے لئے کرتے رہے اور اس نے ہم پر بڑا ہی فضل کیا۔کیونکہ ۵ رمئی ۲۶ ء کی رپورٹ

خطبات ناصر جلد اول
۲۴۶
خطبہ جمعہ ۶ رمئی ۱۹۶۶ء
کے مطابق ہماری آمدنی تین ہفتوں میں ۲۱,۵۷٫۷۸۷ روپے سے بڑھ کر ۲۵٫۹۱٫۴۷۷ روپے تک
پہنچ گئی ہے گویا ان تین ہفتوں میں مبلغ ۴,۳۳,۶۹۰ روپیہ موصول ہوا اور ابھی یہ سال کی پوری آمد
نہیں کیونکہ بہت سی رقمیں منی آرڈر کر دی گئی ہیں لیکن وصول ہو کر خزانہ میں داخل نہیں ہوئیں اور
بہت سی رقوم ہیں ( مثلاً کراچی کی ) جو بنک میں جمع کرا دی گئی ہیں لیکن ان کی ہمیں اطلاع ابھی
نہیں آئی اس لئے وہ رقم آمد میں جمع نہیں کی جاسکی۔میرا اندازہ یہ ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ مزید
ساٹھ ستر ہزار روپیہ جو پچھلے سال کی آمد میں محسوب ہے تین چار دن تک یہاں پہنچ جائے گا اس
طرح گویا ان تین ہفتوں میں کم و بیش پانچ لاکھ روپے کی آمد ہوئی۔جب ہم اس آمد کا ۶۶ - ۶۵ ء کے بجٹ سے مقابلہ کرتے ہیں تو اس کی پوزیشن یہ بنتی ہے
۶۶ - ۵ - ۵ تک جو اصلی آمد ہوئی وہ ۷ ۲۵,۹۱٫۴۷ روپیہ ہے۔حالانکہ بجٹ ۲۵,۲۴,۲۸۰
روپیہ ہے۔پس مبلغ ۱۹۷, ۶۷ (ستاسٹھ ہزار روپیہ بجٹ سے زیادہ آمد ہوئی اور امید ہے کہ ۶۰ یا
۷۰ ہزار روپیہ کی رقم جو اسی سال میں محسوب ہے جلد ہی وصول ہو جائے گی انشاء اللہ تعالیٰ۔اس
طرح ۶۶ - ۶۵ ء کے بجٹ کی نسبت قریباً ایک لاکھ چالیس ہزار روپیہ کی آمدنی زائد ہوگی۔جب ہم ۶۶ - ۶۵ء کی آمد کا ۶۵ - ۶۴ء کی آمد سے مقابلہ کرتے ہیں تو پوزیشن یہ بنتی ہے۔۶۶ - ۶۵ء کی آمد ۲۵,۹۱,۴۷۷ روپیہ اور ۶۵ - ۶۴ء کی آمد ۲۴٫۶۴,۳۳۳ روپیه
ہوئی۔اس طرح ۶۵ - ۶۴ء کی آمد کی نسبت اس سال اس وقت تک کی آمد مبلغ ۱٫۲۷٫۱۴۴ روپیہ
زیادہ ہوئی ہے اور اگر متوقع آمد ۶۰,۰۰۰ کو اس میں شامل کر لیا جائے تو ۶۶ - ۶۵ء کی آمد قریباً
ایک لاکھ نوے ہزار روپیہ زیادہ ہوتی ہے۔اگر ہم ۶۶ - ۶۵ء کی آمد کا ۶۵ - ۶۴ء کے بجٹ سے مقابلہ کریں تو یہ زیادتی قریباً
اڑھائی لاکھ روپیہ ( ۲۴۶۱۴۷) بنتی ہے۔جب یہ اعداد و شمار میرے سامنے آئے تو میرا دل خدا کی حمد سے بھر گیا اور میرے تمام
احساسات اور جذبات کو اس نے اپنے گھیرے میں لے لیا۔میرے پاس وہ الفا ظ نہیں اور نہ میں

خطبات ناصر جلد اول
۲۴۷
خطبہ جمعہ ۶ رمئی ۱۹۶۶ء
سمجھتا ہوں کہ آپ میں سے کسی کے پاس وہ الفاظ ہوں گے جن سے ہم کما حقہ اپنے رب کا شکریہ
ادا کر سکیں۔میں نے یہ بھی سوچا کہ مجھے آپ کے مقابلہ میں کوئی بزرگی یا برتری حاصل نہیں لیکن جس
رب عظیم نے اس خاکسار نابکار کو خلافت کی کرسی پر بٹھایا ہے اسی قادر و توانا نے آپ کے دلوں
میں میرے لئے محبت پیدا کی میری زبان آپ کے دلوں پر اثر کرتی ہے اور آپ میری آواز کوسن
کر اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مجنونانہ طور پر اپنے دینی کاموں میں لگ جاتے ہیں
جیسا کہ باہر سے آنے والی بہت سی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے وہ لکھتے ہیں کہ جب آپ کا خطبہ
یہاں پہنچا تو تمام عہدیدار مجنونانہ طور پر اپنے کام میں لگ گئے اور کوشش کی کہ بجٹ کے پورا
ہونے میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔اسی طرح بعض افراد نے جن کے ذمہ بڑی بڑی رقوم واجب الادا تھیں تنگی برداشت
کر کے وہ رقوم ادا کر دیں اس طرح انہوں نے جماعت سے تعاون کیا اور خدا تعالیٰ کی رضا
حاصل کرنے کی کوشش کی۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو خصوصاً ان عہدیداروں کو جنہوں نے اس عرصہ میں بہت
محنت اور بڑی تگ و دو سے کام لیا اور جماعت میں احساس ذمہ داری کو بیدار کیا ہے۔جزاء خیر
دے اور اپنی رضا سے نوازے اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے سورہ تغابن کی آیات میں بڑی وضاحت
سے فرمایا ہے حقیقی اور کامل فلاح انہیں حاصل ہو اور اس دنیا کی حسنات سے بھی انہیں نوازے اور
آخرت کی حسنات بھی زیادہ سے زیادہ ان کے حصہ میں آئیں۔میں نے پہلے بھی دعا کی ہے اور آئندہ بھی کروں گا آپ بھی ایسے سب دوستوں کے لئے دعا
کریں جنہوں نے جماعت کے بوجھ کو اُٹھایا کہ اللہ تعالیٰ انہیں بہتر سے بہتر جزاء خیر دے اور جیسا
کہ اس نے جماعت کو ان نامساعد حالات میں بھی یہ توفیق دی ہے کہ مالی قربانی کے میدان میں
اس کا قدم پیچھے ہٹنے کی بجائے آگے ہی بڑھا ہے۔آئندہ بھی محض اس کے فضل اور احسان سے دنیا
کے ہر ملک اور عمل کے ہر میدان میں ہر چڑھنے والے دن اس کا قدم پہلے کی نسبت آگے ہی

خطبات ناصر جلد اول
بڑھنے والا ہو۔آمین۔۲۴۸
سب توفیق اسی سے حاصل ہوتی ہے۔وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا
خطبہ جمعہ ۶ رمئی ۱۹۶۶ء
روزنامه الفضل ربوه ۲۵ رمئی ۱۹۶۶ء صفحه ۲، ۳)

آج 10 میں سے 10 باقی