شرک سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ کسی قسم کا تکبر ہمارے دل میں پیدا نہ ہو

خطبات ناصر جلد اول
۲۴۹
خطبہ جمعہ ۱۳ رمئی ۱۹۶۶ء
شرک کی تمام راہوں سے بچنے کے لئے یہ ضروری
ہے کہ کسی قسم کا تکبر بھی ہمارے دلوں میں پیدا نہ ہو
خطبه جمعه فرموده ۱۳ رمئی ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قرآن کریم نے کلمہ طیبہ کی مثال شجرہ طیبہ سے دی ہے اور شجرہ طیبہ وہ ہوتا ہے جس کے اندر
ایسی استعداد میں ہوں کہ وہ اچھی طرح نشو و نما پا سکے اور اچھے پھل دے سکے اور پھر اسے لگایا بھی
اچھی زمین میں گیا ہو اور اس کی جڑیں مضبوطی کے ساتھ اس زمین میں قائم ہوں اور ہر ممکن غذادہ
زمین سے لے رہا ہو۔اسی طرح کلمہ طیبہ کی جڑیں بھی فروتنی عاجزی، انکسار اور تواضع کی زمین میں
مضبوطی سے قائم ہوتی ہیں۔یا درکھنا چاہیے کہ پاک کلام سے پاک اعتقاد پیدا ہوتا ہے اور پاک اعتقاد سے اعمالِ صالحہ
جنم لیتے ہیں اور ہر عمل صالح نیستی کے اقرار کو چاہتا ہے اور عاجزانہ دعاؤں کے ذریعہ اس کا رفع
إلَى السَّمَاءِ ہوتا ہے اور اپنے بندہ کی عاجزی کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ اس کی بلندی کے سامان پیدا کرتا
ہے۔اگر عاجزی اور انکسار کی بجائے اباء اور استکبار ہو تو بظاہر اچھے اور نیک اعمال بھی بندہ کے منہ
پر مارے جاتے ہیں ، وہ اللہ تعالیٰ کے حضور مقبول نہیں ہوتے اور ایسے درخت کو اللہ تعالیٰ کے فضل
اس کی رحمت اور اس کی برکت کے پھل نہیں لگتے اور نہ ہی اس کی شاخیں صفات باری کی بلندیوں

خطبات ناصر جلد اول
۲۵۰
خطبہ جمعہ ۱۳ رمئی ۱۹۶۶ء
اور رفعتوں سے کچھ غذا حاصل کر کے بندہ کے لئے اس زندگی میں رضائے الہی کی جنت کے
حصول کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ بداعتقادات بد عملیوں کو جنم دیتے ہیں۔اور یہ ایک ایسا شجرہ خبیثہ ہوتا
ہے۔جس کی جڑیں فروتنی کی زمین میں قائم ہونے کی بجائے غرور، خود پسندی، اباء اور استکبار کے
فوق الارض میں لٹکی ہوئی اور معلق ہوتی ہیں اور غضب الہی اور قہر خداوندی کے زلازل اسے
متزلزل رکھتے ہیں اور اسے کوئی قرار نہیں ہوتا۔مَا لَهَا مِنْ قرارٍ (ابراهیم : ۲۷) اور بداعتقاد
اور بداعمال انسانوں کے لئے قرب الہی کی راہیں اور آسمانوں کے دروازے نہیں کھولے جاتے
اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ابدی جنتوں کے وہ مستحق نہیں ٹھہرتے اسی لئے اسلام نے فروتنی ، تواضع
اور عبودیت پر بہت زور دیا ہے اور غرور ، خود پسندی اور تکبر سے بڑی سختی سے روکا ہے اور جیسا کہ
میں نے اپنے ایک پہلے خطبہ میں بھی احباب کو اس طرف توجہ دلائی تھی۔غرور اور استکبار کے نتیجہ
میں جو گمراہیاں ، ضلالتیں ، اندھیرے اور ظلم پیدا ہوتے ہیں۔ان کا قرآن کریم میں تفصیل سے
ذکر آتا ہے۔میں اس وقت ان میں بعض کی طرف احباب جماعت کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔قرآن کریم کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ شرک کی تمام راہیں تکبر کے چوراہے سے پھٹتی
ہیں اور اس شجرہ خبیثہ کی جڑیں استکبار کے فوق الارض میں معلق ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَسْتَكْبِرُونَ - وَ يَقُولُونَ أَبِنَّا لَتَارِكُوا الهَتِنَا
لِشَاعِرٍ مَجْنُونٍ - (الصفت : ۳۷،۳۶) -
یعنی جب کبھی ان سے یہ کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں صرف وہی پرستش کے
لائق ہے انسان کو صرف اسی کے سامنے عاجزی اور انکسار کے ساتھ جھکنا چاہیے۔وہی تمام فیوض کا
منبع ہے صرف اسی سے فیض حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے وہی تمام زندگی اور حیات اور
زندگی کے تمام لوازمات کا سر چشمہ ہے کسی قسم کی کوئی زندگی اور حیات اس کے سوا کسی اور جگہ سے
حاصل نہیں کی جاسکتی يَسْتَكْبِرُون تو آگے سے وہ اپنے کو صاحب عظمت اور صاحب جبروت
قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں۔ہم میں بڑی عظمت پائی جاتی ہے، ہم بڑے لوگ ہیں ، ہم
صاحب جبروت ہیں، ہمیں خدائے واحد کی ضرورت نہیں کیونکہ جو الہ ہم نے بنائے ہیں وہ

خطبات ناصر جلد اول
۲۵۱
خطبہ جمعہ ۱۳ رمئی ۱۹۶۶ء
ہمارے ہیں اور ہمارے بنائے ہوئے انھوں کے مقابلہ میں جس اللہ کو پیش کیا جاتا ہے چونکہ وہ
الهَتِنا میں شامل نہیں وہ ہمارا بنا یا ہوا رب نہیں ہے اس لئے ہم اس کی تو حید کو قبول کرنے کے لئے
تیار نہیں ہیں اور پھر ہم اسے قبول کریں بھی تو ایک شاعر اور مجنون کے کہنے پر جو جھوٹی بات کو
خوبصورت پیرایہ اور احسن رنگ میں پیش کر رہا ہے اور اسے کوئی سحر ہو گیا ہے کوئی جن چمٹا ہوا ہے
یہ بڑا حقیر انسان ہے جو باتیں کر رہا ہے گو وہ بظاہر دل کو موہ لینے والی ہیں لیکن ایسے حقیر انسان کے
منہ سے ایسی باتیں نہیں نکل سکتیں اس لئے معلوم ہوا کہ کوئی جن اس کے ساتھ چمٹا ہوا ہے اور وہ
اسے اس قسم کی شاعرانہ باتیں سکھا رہا ہے۔پس یہاں اللہ تعالیٰ نے شرک کی حقیقی اور اصلی وجہ کی نشاندہی کی ہے اور فرمایا ہے کہ وہ
توحید کو اس لئے ٹھکراتے ہیں کہ وہ لتارِكُوا الهتنا کے لئے تیار نہیں ہوئے۔وہ کہتے ہیں کہ اپنے علم
پر ہم اس لئے بھروسہ رکھتے ہیں کہ یہ علم ہمارا ہے ہم دنیوی جاہ و جلال پر اس لئے اتنا بھروسہ
رکھتے ہیں ( جتنا کہ ہمیں خدا تعالیٰ پر بھروسہ رکھنا چاہیے ) کہ یہ جاہ وجلال اور یہ عظمتیں ہماری ہیں
اور ہماری طرف منسوب ہونے والی ہیں یہ مادی اسباب اور مال و دولت جس کے بل بوتے پر ہم
دنیا میں اپنی خدائی قائم کرنا چاہتے ہیں۔یہ کسی غیر کے نہیں بلکہ ہمارے ہیں۔ہم الھینا یعنی اپنے
خداؤں کو چھوڑ کر خدائے واحد کی پرستش کرنے کے لئے تیار نہیں۔پس یہاں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا ہے کہ اباء اور استکبار کے نتیجہ میں شرک جلی بھی پیدا ہوتا
ہے اور شرک خفی بھی پیدا ہوتا ہے۔بعض لوگ تو کھلم کھلا خدائے واحد کو خدائے واحد قرار نہیں دیتے
اور نہ اسے تسلیم کرتے ہیں بلکہ وہ اس کے ساتھ سورج یا چاند یا بعض درختوں ( ہندولوگ بڑ کے درخت
کی پوجا کرتے ہیں ) یا بعض جانداروں (جیسے سانپ) کی پرستش کرتے ہیں یا اپنی دنیوی عزت،
وقار اور جاہ وجلال یا اس علم کو جو انہوں نے اپنی قوتوں کے نتیجہ میں حاصل کیا ہوتا ہے سب کچھ
سمجھتے ہیں۔حالانکہ یہ سب کچھ حقیقتا اللہ تعالیٰ کی عطا کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے لیکن وہ اس چیز کو
سمجھتے نہیں۔وہ اپنے علم کی وجہ سے خدائے واحد ویگانہ سے منہ پھیرتے ہیں جیسے مثلاً کمیونسٹ ہیں۔کمیونسٹ ممالک نے علوم اور ایجادات میں بہت ترقی کی ہے اور بجائے اس کے کہ وہ خدا تعالیٰ

خطبات ناصر جلد اول
۲۵۲
خطبہ جمعہ ۱۳ رمئی ۱۹۶۶ء
کے شکر گزار بندے بنتے ، انہوں نے اپنے ہی خالق و مالک کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے اور
یہ دعوی کیا ہے کہ وہ اس کرہ ارض سے خدا تعالیٰ کے نام کو مٹا دیں گے۔وہ اس کی طاقت تو نہیں
رکھتے لیکن تکبر کی وجہ سے اس دعویٰ کا اعلان ضرور کرتے ہیں یا مثلاً عیسائی اقوام کو الہی منشا کے
مطابق اور اسی کے علم سے دنیا میں ایک برتری حاصل ہوئی اور علم کے میدان میں بھی اور دنیا کی
ایجادات کے میدان میں بھی انہوں نے بہت ترقی کی۔اس ترقی کے بعد بجائے اس کے کہ وہ
خدائے واحد و یگانہ کی طرف جھکتے اور حمد کرتے ہوئے اس کے سامنے سجدہ ریز ہوتے۔انہوں
نے اس کے مقابلہ پر اپنا تمام زور، اپنی تمام طاقت اور اپنے تمام اموال ، یسوع مسیح کی خدائی کو
ثابت کرنے میں لگا دیئے۔غرض اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ تکبر اس قسم کا گھناؤنا گناہ ہے ایسی بدی ہے کہ
شرک کے راستے اسی کے چوراہے سے پھٹتے ہیں اور انسان نے جب بھی اللہ تعالیٰ کے مقابل کسی
اور کو شریک قرار دیا تو تکبر ہی اس کی وجہ بنی تھی اور انہوں نے ان چیزوں کو جو ان کی طرف منسوب
ہوتی تھیں۔اس پاک وجود کے مقابلہ میں جو ہر مخلوق کی طرف منسوب ہوتا ہے اور ہر مخلوق اس کی
طرف منسوب ہونے والی ہے زیادہ عظمت دے دی۔پس تکبر ایسا گناہ کبیرہ اور ایسی بدی ہے
جس کے مقابلہ میں کسی اور گناہ اور بدی کو بڑا قرار نہیں دیا جا سکتا اور شرک کی بدی تکبر سے ہی
پھوٹتی ہے۔دوسری چیز جو تکبر کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے وہ الہی اور آسمانی تعلیم سے محرومی ہے
اللہ تعالیٰ سورۃ بقرہ میں فرماتا ہے:۔افعلمَا جَاءَكُمْ رَسُولُ بِمَا لَا تَهُوَى أَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ (البقرة: ۸۸)
یعنی جب بھی تمہارے پاس کوئی رسول اس تعلیم کو لے کر آیا جسے تمہارے نفس پسند نہیں
کرتے تھے تو تم نے تکبر کا مظاہرہ کیا یعنی اپنی بد عادات، گندی روایات، بد رسوم اور جھوٹے
اعتقادات کو اپنے تکبر کی وجہ سے آسمانی تعلیم سے بہتر سمجھا اور آسمانی تعلیم کو اپنے تکبر کی وجہ سے
تم نے ٹھکرا دیا۔اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ جن لوگوں میں تکبر پایا جاتا ہے اور وہ
اپنے آپ کو صاحب عظمت، صاحب رفعت اور صاحب طاقت و دولت سمجھتے ہیں اور دوسروں کو

خطبات ناصر جلد اول
۲۵۳
خطبہ جمعہ ۱۳ رمئی ۱۹۶۶ء
اپنے جیسا نہیں سمجھتے ، پھر اس تکبر کے نتیجہ میں ہر وہ رسم ہر وہ عادت ہر وہ خیال اور ہر وہ اعتقادجو وہ
بچپن سے سنتے آئے ہیں قبول کر لیتے ہیں اور جب ان گندی چیزوں کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ ان
پر رحم فرماتے ہوئے اور صحیح عقائد ان کے سامنے رکھنے کے لئے اپنے رسول کو بھجواتا ہے اور وہ اس
کی لائی ہوئی آسمانی ہدایت کو سنتے ہیں تو بجائے اس کے کہ وہ خدا تعالیٰ کے شکر گزار ہوں اور کہیں
کہ ہمارے رب نے ہم پر رحم کیا اور ہمارے لئے ہمارے کسی عمل کے بغیر اور ہمارے کسی
استحقاق کے بغیر آسمان سے ہدایت کو نازل کیا تا کہ ہم اپنی پیدائش کے مقصد کو حاصل کر سکیں اور
خدا تعالیٰ کے قرب کو پاسکیں انہوں نے وَاتَّبَعَ هَواهُ (الاعراف: ۱۷۷) کے ماتحت اپنی ہی پسند،
اپنی ہی خواہش اور اپنی ہی عادتوں کو اللہ تعالیٰ کی ہدایت ، اس کی تعلیم اور آسمانی نور کے مقابلہ میں
افضل ، اعلیٰ اور ارفع سمجھا اور اس طرح وہ الہی ہدایت اور آسمانی نور کے قبول کرنے سے محروم
ہو گئے۔سو یہ بھی ایک نہایت ہی بھیا نک ، بڑا اور مہلک نتیجہ ہے جو تکبر کی وجہ سے نکلتا ہے۔اس کے علاوہ یہ آیت اس طرف بھی اشارہ کر رہی ہے کہ ایک تو وہ لوگ ہیں جو کافر ہوئے
جو منکر ہوئے اور انہوں نے خدا تعالیٰ کے رسول کو نہیں مانا یہ لوگ تو خدا تعالیٰ کی ہدایت اور نور سے
محروم تھے ہی لیکن جو لوگ خدا اور اس کے رسول کو ماننے والے ہیں وہ بھی بعض دفعہ اپنے تکبر کی
وجہ سے الہی ہدایت سے محروم ہو جاتے ہیں۔کیونکہ ان کا نفس مثلاً پسند نہیں کرتا کہ کوئی شخص ان
کے پاس آئے اور ان کو یہ بتائے کہ تمہارے اندر فلاں کمزوری پائی جاتی ہے تم اسے دور کر و۔وہ
کہتے ہیں ہماری بے عزتی ہو گئی یا مثلاً کوئی شخص کسی بڑے مالدار کو یہ کہے کہ دیکھو تم غریبوں پر رحم
کیا کرو تو وہ سمجھتا ہے کہ اس شخص نے میری بے عزتی کی ہے اور اس طرح وہ اپنے آپ کو اسلامی
حکم سے بالا سمجھنے لگتا ہے اور اپنے آپ کو ان فیوض سے محروم کر لیتا ہے جن فیوض کو وہ اسلامی تعلیم
کے ذریعہ حاصل کرسکتا ہے۔تیسری چیز جس کا ذکر قرآن کریم نے اس ضمن میں کیا ہے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے جو
نشانات اور آیات اتارتا ہے ایک متکبر انسان ان کو قبول کرنے کی بجائے ، ان سے فائدہ اٹھانے
کی بجائے اور ان کے نتیجہ میں اپنے رب کا عرفان حاصل کرنے کی بجائے ، ان کی تکذیب شروع

خطبات ناصر جلد اول
۲۵۴
خطبہ جمعہ ۱۳ رمئی ۱۹۶۶ء
کر دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَالَّذِينَ كَذَبُوا بِايْتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا أُولَبِكَ اَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ -
(الاعراف:۳۷)
یعنی وہ لوگ جو ہماری آیات کا انکار کرتے ہوئے اور تکبر کرتے ہوئے ان سے اعراض
کرتے ہیں وہ دوزخی ہیں۔وہ دوزخ میں ایک لمبے عرصے تک پڑے رہیں گے۔یہاں اللہ تعالیٰ نے انسان کی توجہ اس طرف پھیری ہے کہ ہم اپنی رحمت بے پایاں کے
نتیجہ میں تمہاری اصلاح کی خاطر اور تمہارے لئے اپنے قرب اور رضا کی راہیں کھولنے کے لئے
آسمانی آیات، نشانات اور معجزات اُتارتے ہیں اور اتارتے رہیں گے۔لیکن تم بھی عجیب ہو کہ
جب ہم تم پر اپنے قرب کی راہ کھولنا چاہتے ہیں اور آسمان سے نشانات کو اُتارتے ہیں تو تم اپنے
غرور، خود پسندی، اباء اور تکبر کی وجہ سے ان کی طرف توجہ نہیں کرتے اور ان راہوں کو اپنے پر
مسدود کر لیتے ہو۔غرض یہاں اللہ تعالیٰ نے استکبار کا ایک نہایت ہی بد نتیجہ یہ بتایا ہے کہ متکبر
انسان اللہ تعالیٰ کے نشانات سے وہ فائدہ نہیں اُٹھاتا یا وہ فائدہ نہیں اُٹھا سکتا جس کے لئے اللہ تعالیٰ
آسمان سے ان نشانات کو نازل کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو لوگ تکبر کی وجہ سے میری آیات
کو جھٹلاتے ہیں وہ میرے غضب کی آگ میں پڑنے والے ہیں اور انہیں ایسا درد ناک عذاب
پہنچے گا کہ وہ سمجھیں گے کہ یہ عذاب تو ختم ہونے والا نہیں ابد الآباد تک کا ہے۔پھر اسی سورۃ ( سورۃ اعراف) میں دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔سَاصْرِفُ عَنْ ايْتِيَ الَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَ إِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَا
يُؤْمِنُوا بِهَا ۚ وَ إِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الرُّشْدِ لَا يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ۚ وَ إِنْ يَدَوا سَبِيلَ الْغَيِّ
يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَذَبُوا بِأَيْتِنَا وَكَانُوا عَنْهَا غُفِلِينَ۔(الاعراف: ۱۴۷)
یعنی میں جلد ہی ان لوگوں کو جنہوں نے بغیر کسی حق کے دنیا میں تکبر کیا ہے اپنے
نشانوں کی شناخت سے محروم کر کے اور اپنے نشانوں سے جو فائدہ انہیں پہنچ سکتا ہے اس
فائدہ سے محروم کر کے انہیں اپنے سے دور کر دوں گا اور اگر وہ ہر ممکن نشان بھی دیکھ لیں تو وہ

خطبات ناصر جلد اوّل
۲۵۵
خطبہ جمعہ ۱۳ رمئی ۱۹۶۶ء
ان آیات پر ایمان نہیں لائیں گے۔اگر وہ سیدھا راستہ دیکھ بھی لیں تو اسے کبھی اپنا ئیں
گے نہیں اور اگر وہ گمراہی کا راستہ دیکھیں تو اسے وہ اپنا لیں گے یہ اس لئے ہے کہ انہوں
66
نے ہماری آیات کی (بوجہ تکبر کے ) تکذیب کی اور وہ ان سے غفلت برت رہے ہیں۔“
اللہ تعالیٰ اس آیت میں یہ فرماتا ہے کہ تکبر کے نتیجہ میں جولوگ میری آیات کو جھٹلاتے ہیں،
میں دین میں بھی اور دنیا میں بھی کامیابی کی راہیں ان پر مسدود کر دیتا ہوں۔تکبر ہمیشہ بغیر حق کے
ہوتا ہے سوائے بعض شاذ اور استثنائی مظاہروں کے جو گوتکبر نہیں ہوتے لیکن تکبر سے ملتے جلتے
ہیں۔جیسا کہ جب مسلمان پہلی بار حج کے لئے مکہ گئے تو اس وقت باوجود جسمانی کمزوری کے وہ
طواف کے دوران بڑے اکڑا کٹڑ کر چلتے تھے تا مکہ والے یہ نہ سمجھیں کہ مسلمان مدینہ جا کر کمزور
ہو گئے ہیں۔ان کی صحتیں خراب ہوگئی ہیں اور اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے اس فضل سے جو صحت اور
جسمانی مضبوطی کی صورت میں ان پر تھا محروم ہو گئے ہیں اگر صحابہ کے اس مظاہرہ کو تکبر کا نام دیا
جائے تو اسے بغیر حق نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ان کا ایسا کرنا محض خدا تعالیٰ کے لئے تھا۔پس اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ وہ تکبر جو عام طور پر اپنے نفس کی بڑائی کے لئے ہوتا ہے میری کبریائی کے اظہار کے
لئے نہیں ہوتا وہ حق کے بغیر ہی ہوتا ہے اور جو لوگ تکبر کی وجہ سے، اپنے آپ کو بڑا سمجھنے کی وجہ
سے، اپنے آپ کو کچھ جاننے کی وجہ سے، اپنے آپ کو بڑی عظمت والا ، بڑے جبروت والا ، بڑی
طاقت والا ، بڑے مال والا ، بڑی وجاہت والا اور بڑے علم والا سمجھنے کی وجہ سے میری آیات کو
جھٹلا دیتے ہیں اور ان کی طرف توجہ نہیں کرتے ختم اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ ۖ وَعَلَى
أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ (البقرة: (۸) ان کے اندر ان بدعملیوں کی وجہ سے ایک ایسی تبدیلی پیدا
ہو جائے گی کہ وہ حق کے قبول کرنے سے ہمیشہ کے لئے محروم کر دیئے جائیں گے اور اس کا نتیجہ یہ
ہوگا کہ جب بھی رشد و ہدایت اور کامیابی کا کوئی راستہ ان کے سامنے آئے گا وہ اس راستہ پر نہیں
چلیں گے یعنی میری آیات کے جھٹلانے کی وجہ سے جو تکبر کے نتیجہ میں ہو گا اللہ تعالیٰ دین میں بھی
اور دنیا میں بھی کامیابی کی راہیں ان پر مسدود کر دے گا۔متکبر انسان کچھ عرصہ کے لئے تو شاید
اپنے آپ کو بڑا خوش قسمت سمجھے اور بڑا کامیاب سمجھے لیکن آخر کا ر اسی دنیا میں انہیں اللہ تعالیٰ

خطبات ناصر جلد اول
۲۵۶
خطبہ جمعہ ۱۳ رمئی ۱۹۶۶ء
نا کام اور نامراد کرتا ہے وہ کامیابی کا منہ کبھی نہیں دیکھتے اور عاقبت ہمیشہ متقی لوگوں کے لئے ہی
ہوتی ہے۔آخری کامیابی صرف مومنوں کو ہی نصیب ہوتی ہے آخری فتح صرف ان لوگوں کو ہی ملتی ہے
جو نہایت عاجزی اور انکسار کے ساتھ اپنے رب کی چوکھٹ پر پڑے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے ان متکبر ان کو کامیابی کی راہیں کبھی نہیں ملیں گی اور وہ راستے جوان کے لئے مصیبت بن جائیں
گے ان کو وہ خوشی سے قبول کر لیں گے اور نہیں جانیں گے کہ ان کا انجام کیا ہے اور جب وہ اس
راستہ پر چل کر اپنے زعم میں خوشی خوشی منزل پر پہنچیں گے تو اس منزل کو نارِ جہنم پائیں گے اور یہ
اس لئے ہو گا کہ انہوں نے تکبر کیا ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے غفلت برتی۔یہ ایک نہایت ہی
بھیانک سزا ہے جو ان لوگوں کے لئے تجویز کی گئی ہے جو تکبر سے کام لیتے ہیں اور جس کے نتیجہ میں
وہ اللہ تعالیٰ کے نشانات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔البی سلسلہ میں نشانات اور آیات کا ایک دریا بہہ رہا ہوتا ہے اور جماعت مومنین کا یہ فرض
ہوتا ہے کہ وہ ان آیات اور نشانات کو دیکھے، ان کو سمجھے اور جس غرض کے لئے وہ نشانات ظاہر کئے
گئے ہیں اس کو وہ پورا کرے۔اسی طرح جو فائدہ ممکن طور پر وہ اس سے اٹھا سکتی ہو اس سے
اٹھائے اور یہ صرف کافروں کے لئے ہی نہیں ، مومنوں کے لئے بھی فرض ہے کہ وہ تکبر کی بار یک
سے باریک راہوں سے اجتناب کرتے ہوئے آسمانی نشانات اور آیات سے زیادہ سے زیادہ
فائدہ اٹھانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کا فیضان جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اسلام میں جاری ہوا وہ فیضان
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل اب پھر سے ہم جیسے کمزور اور ناتوان اور عاجز
بندوں
کو ملنا شروع ہو گیا ہے اور اللہ تعالیٰ لاکھوں نشانات جماعت احمدیہ کو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے بعد بھی دکھلا چکا ہے۔اور جب بھی کرائسز (Crisis) یعنی
خطرناک حالات پیدا ہو جاتے ہیں آسمان سے نشانات بارش کی طرح نازل ہونے لگتے ہیں۔۱۹۵۳ء میں ہم نے آسمان سے بارش کی طرح نشانات کا نزول دیکھا۔پھر جب فرقان بٹالین محاذ

خطبات ناصر جلد اوّل
۲۵۷
خطبہ جمعہ ۱۳ رمئی ۱۹۶۶ء
پر گئی تو اس وقت اس بٹالین کے پانچ چھ سو نو جوانوں نے بارش کی طرح آسمان سے اللہ تعالیٰ کے
نشانات اور آیات کو نازل ہوتے دیکھا۔پھر جہاں اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے بزرگ افراد کو
انفرادی طور پر اپنے نشانات سے نوازتا ہے وہاں وہ جماعت کو بحیثیت جماعت بھی اپنے نشانات،
آیات اور معجزات سے نوازتا رہتا ہے اور جماعت کے افراد کا فرض ہے کہ وہ جب خدا تعالیٰ کے
اس احسان کو دیکھیں تو ان کے دل میں رائی کے کروڑویں حصہ کے برابر بھی تکبر پیدا نہ ہو۔وہ
نہایت عاجزی کے ساتھ خدا تعالیٰ کے ان احسانوں کا شکر یہ ادا کرنے والے ہوں تا کہ اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے ان کی شکر گزاری کے نتیجہ میں جماعت کو پہلے سے زیادہ نشانات اور آیات دکھاتا
چلا جائے۔اس وقت میں ان تین باتوں کی طرف جو قرآن کریم نے بیان فرمائی ہیں احباب کو
متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔اول یہ کہ اگر شرک کی باریک راہوں سے بچنا ہو تو کسی قسم کا بھی تکبر ہمارے دلوں میں پیدا
نہیں ہونا چاہیے۔دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ کی بھیجی ہوئی تعلیم اور ہدایت کا ہم نے حق ادا کرنا ہو تو پھر بھی
ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہمارے دل اور نفس میں
کسی قسم کا تکبر پیدا نہ ہو۔تیسرے اگر ان آیات سے جو اللہ تعالیٰ ہمارے لئے آسمان سے نازل فرما رہا ہو۔ہم نے
زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہو اور استفاضہ کرنا ہو تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم تکبر سے اس
طرح ڈرنے والے اور بیچنے والے ہوں جس طرح کہ ہم دیکھتی ہوئی آگ میں جان بوجھ کر اپنا ہاتھ
ڈالنے سے بچتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوہ یکم جون ۱۹۶۶ء صفحه ۲ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی