اتنی دعائیں کریں کہ بس مجسم دعا بن جائیں

خطبات ناصر جلد اول
۲۵۹
خطبہ جمعہ ۲۰ مئی ۱۹۶۶ء
اتنی دعائیں کریں کہ بس مجسم دعا بن جائیں اور غلبہ اسلام
کی خاطر اپنی قربانیوں کو نقطۂ عروج تک پہنچا دیں
خطبه جمعه فرموده ۲۰ رمئی ۱۹۶۶ء بمقام مسجد پیدرآباد
تشہد ، تعوذ اور تلاوت فاتحہ شریف کے بعد فرمایا:۔آج میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک عظیم الشان پیشگوئی کے متعلق کچھ کہنا
چاہتا ہوں۔جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک سو سال بعد پوری ہوئی۔یا یوں
کہنا بجا ہوگا کہ ایک سوسال
کے بعد اللہ تعالیٰ نے اسے اس رنگ میں پورا کیا کہ اس کی پہلی چمکار دکھا دی کیونکہ اس پیشگوئی
کے ساتھ تعلق رکھنے والی اور بھی بہت سی چمکاریں ہیں جو بعد میں ظاہر ہوں گی اور بڑی شان کے
ساتھ جلوہ گر ہوں گی اور دنیا پر ثابت کر دیں گی کہ اللہ تعالیٰ واقعی سب قدرتوں کا مالک اور اپنے
وعدوں کا سچا ہے جو کہتا ہے پورا کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جس سنہ میں بیعت لی اس سے بھی قریباً ہمیں اکیس سال
پہلے ایک واقعہ یہ پیش آیا کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نئے نئے مولوی بن کر بٹالہ میں آئے۔وہاں کے لوگوں نے ان کی بعض باتوں
کو قبول نہ کیا بلکہ برا مانا اور ایک صاحب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے
خلاف اسلام باتیں بٹالہ میں پھیلا نا شروع کی ہیں اس لئے آپ بٹالہ تشریف لے چلیں اور ان کا

خطبات ناصر جلد اول
۲۶۰
خطبہ جمعہ ۲۰ مئی ۱۹۶۶ء
مقابلہ کریں۔چنانچہ ان کے اصرار پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بٹالہ تشریف لے گئے
اور مولوی محمد حسین صاحب کی مسجد میں جا کر ملے۔جہاں کچھ اور آدمی بھی موجود تھے۔اور آپس
میں کچھ باتیں ہوئیں۔اس پر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے ایک تقریر کی اس تقریر کوسن کر
جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ ظاہر ہو گیا کہ جو باتیں مولوی محمد حسین صاحب نے
اپنی تقریر میں کیں ہیں وہ خلاف اسلام نہیں تو آپ نے خدا اور رسول کی خاطر بحث کا ارادہ ترک
فرما دیا۔حالانکہ آپ مولوی صاحب کے مد مقابل کی حیثیت سے وہاں گئے تھے اور جن لوگوں
نے آپ
کو بلایا تھا انہیں آپ نے فرمایا کہ میرے نزدیک مولوی محمد حسین صاحب کی بیان کردہ
باتوں میں سے کوئی ایسی بات نہیں جو خلاف اسلام ہو اس لئے بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔آپ نے خدا تعالیٰ کی خاطر کامل تذلل اور انکسار کو اختیار کیا اور تذلل اور انکسار کے ایسے مقام
پر آپ کھڑے ہوئے کہ امت محمدیہ میں سے کسی شخص کو انکسار اور تذلل کے اس مقام پر کھڑا ہونے کی
توفیق نہ پہلے ملی اور نہ ہی کسی کو یہ توفیق آئندہ ملے گی۔تب اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو اس وعدہ کے مطابق جو اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا۔مقام تذلل سے اٹھا کر
اس رفعت سماوی تک پہنچا دیا کہ جس تک امت محمدیہ میں سے کوئی شخص نہ اس سے پہلے کبھی پہنچا اور
نہ آئندہ کوئی پہنچے گا اور اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
تیرا خدا تیرے اس فعل سے راضی ہوا اور وہ تجھے بہت برکت دے گا۔یہاں تک
کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔پھر بعد اس کے عالم کشف میں وہ
بادشاہ دکھلائے گئے۔جو گھوڑوں پر سوار تھے۔“
( یہ ۱۸۶۸ یا ۱۸۶۹ کا واقعہ ہے۔اور بیعت ۱۸۸۹ میں ہوئی)
اس کے آگے حضور فرماتے ہیں کہ
چونکہ خالصاً خدا اور اس کے رسول کے لئے انکسار و تذلل اختیار کیا گیا۔اس لئے
اس محسن مطلق نے نہ چاہا کہ اس کو بغیر اجر کے چھوڑے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو یہ الہام کہ میں تجھے برکت دوں گا حتی کہ بادشاہ

خطبات ناصر جلد اول
۲۶۱
خطبہ جمعہ ۲۰ مئی ۱۹۶۶ء
تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔مختلف مواقع پر مختلف الفاظ میں ہوا ہے۔ان میں سے
صرف دو تین حوالے یہاں پیش کرتا ہوں۔(۱) ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو آپ نے ایک اشتہار دیا۔اس میں آپ نے تحریر فرمایا کہ خدا تعالیٰ
نے مجھے فرمایا ہے:۔تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید۔تو مجھ سے اور میں تجھ سے ہوں اور وہ وقت
آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دلوں پر تیری محبت ڈالے گا۔یہاں تک کہ وہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔1766
(۲) اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہوا
بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد۔خدا تیرے
سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا۔اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا اور تیری برکتیں پھیلاؤں گا یہاں تک کہ بادشاہ
تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن
خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔(۳) پھر حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے لجبتہ النور میں تحریر فرمایا ہے :۔۱۵
" إِنِّي رَبَّيْتُ فِي مُبَشِّرَةٍ أُرِيْتُهَا جَمَاعَةً مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ الْمُخْلَصِينَ وَالْمُلُوكَ
الْعَادِلِينَ الصَّالِحِينَ بَعْضُهُم مِّنْ هَذَا الْمُلْكِ وَ بَعْضُهُم مِّنَ الْعَرَبِ وَبَعْضُهُم
W
مِنْ فَارِسَ وَبَعْضُهُمْ مِنْ بِلَادِ الشَّامِ وَ بَعْضُهُم مِّنْ أَرْضِ الرُّوْمِ وَبَعْضُهُمْ مِنْ
بِلادٍ لَا أَعْرِفُهَا
مفہوم یہ ہے کہ میں نے ایک خواب میں دیکھا کہ ایک مخلصین کی جماعت ہے اور کچھ صالح
اور عادل بادشاہ ہیں جو میرے سامنے پیش کئے گئے ہیں۔ان میں سے بعض بادشاہ اس ملک سے
تعلق رکھنے والے ہیں۔بعض بادشاہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے ہیں۔بعض بادشاہ ایران
سے تعلق رکھنے والے ہیں۔بعض بادشاہ شام کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے ہیں اور بعض ان میں

خطبات ناصر جلد اول
۲۶۲
خطبه جمعه ۲۰ مئی ۱۹۶۶ء
سے ارضِ روم سے تعلق رکھنے والے ہیں۔وَ بَعْضُهُم مِّنْ بِلَادٍ لَّا أَعْرِفُهَا اور بعض ان میں سے
وہ ہیں جو ان ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جن کو میں نہیں جانتا۔“
پھر آپ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بتایا گیا کہ یہ لوگ تجھ پر ایمان لائیں گے اور تیرے لئے
دعائیں کریں گے اور میں تجھے بہت سی برکات عطا فرماؤں گا۔حتی کہ وہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے
برکت ڈھونڈیں گے۔اس عبارت میں جو یہ فقرہ ہے مِنْ بِلَادٍ لَّا أَعْرِفُهَا اس کے دو معنی کئے جا سکتے ہیں۔ایک تو یہ کہ آپ کے زمانہ میں وہ ممالک تو موجود تھے۔لیکن اللہ تعالیٰ کی کسی حکمت کے
ماتحت آپ کو ان
کا علم نہیں دیا گیا اور ایک معنی اس کے یہ بھی کئے جاسکتے ہیں کہ میرے سامنے
ایسے بادشاہ لائے گئے جو ان ممالک کے سر براہ مملکت ہیں جو اس وقت موجود ہی نہ تھے۔تو
مطلب یہ ہوگا کہ میں ان ممالک کو نہیں جانتا کیونکہ جس وقت یہ نظارہ مجھے دکھایا گیا اس وقت نہ وہ
ملک موجود تھے اور نہ ہی ان کے سر براہ۔(۴) اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتاب تجلیات الہیہ (۱۹۰۶ء)
میں ، اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل تحریر فرمایا کہ
” خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت
دلوں میں بٹھائے گا۔اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر
میرے فرقہ کو غالب کرے گا اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال
حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند
کر دیں گے اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور
پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلا
آئیں گے۔مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا اور خدا
نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ
تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔

خطبات ناصر جلد اول
۲۶۳
خطبه جمعه ۲۰ رمئی ۱۹۶۶ء
سواے سنے والو! ان باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ
رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان الہامات اور عبارات سے مندرجہ ذیل باتوں
کا پتہ چلتا ہے۔اول یہ کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو وعدہ عطا فرمایا ہے اس کی
دو وجوہات ہیں ایک یہ کہ آپ نے انتہائی عاجزی اور فروتنی اور انکسار اور تذلل کے مقام کو اختیار
کیا تھا تا کہ آپ کا رب آپ سے خوش ہو۔پھر یہ کہ اللہ تعالیٰ محسن مطلق ہے اور اس نے نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے وعدہ بھی فرمایا ہوا تھا کہ اُمت مسلمہ کے افراد جو میری طرف منسوب ہونے والے ہیں
اگر تواضع کو اختیار کریں گے تو تواضع کی برکت سے ان کے لئے رفعت کے سامان مہیا کئے جائیں
گے۔یہاں تک کہ بعض ان میں سے ساتویں آسمان تک پہنچ جائیں گے اور رفعت کا آخری مقام
انہیں حاصل ہوگا۔دوم اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا ہے کہ یہ وعدہ اس لئے دیا جا رہا ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ و السلام کی ساری کوشش اور تمام جہد و جہد اس غرض سے ہے کہ خدا تعالی کی تو حید دنیا
میں قائم ہو۔گویا یوں فرمایا کہ چونکہ تو اپنی ہر کوشش ، اپنے مال کا ہر پیسہ اور توجہ کا ہر لحظہ اور زندگی کا
ہر لمحہ دنیا میں خدا تعالیٰ کی توحید کے قیام کے لئے گزارے گا اور اس مقصد کے حصول کے لئے دنیا
کی طرف سے ہزار ہا لعنتیں اور گالیاں لینے کے لئے تیار ہو گا اس لئے تجھ سے یہ وعدہ کیا جاتا ہے
کہ تجھے ہم اتنی برکت دیں گے کہ وہ کپڑا جو تیرے بدن سے چھو جائے گا۔اس میں بھی برکت رکھی
جائے گی اور اس کی حفاظت کی جائے گی۔اس وقت تک کہ بادشاہوں کے دلوں میں خواہش پیدا
ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کی برکت کے حصول کے لئے تیرے وہ کپڑے منگوا ئیں اور ان سے برکت
حاصل کریں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جیسا کہ میں نے ابھی پڑھ کر سنایا
ہے۔۱۸۸۶ء کو اشتہار میں تحریر فرمایا کہ
خدا تعالیٰ نے مجھے الہام کیا ہے کہ تو مجھ سے ایسا ہے جیسے میری توحید اور تو مجھ سے

خطبات ناصر جلد اول
ہے اور میں تجھ سے ہوں“
اور اس کے بعد فرمایا کہ
وو
۲۶۴
خطبه جمعه ۲۰ مئی ۱۹۶۶ء
وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا تعالیٰ بادشاہوں اور امیروں کے دلوں میں
تیری محبت ڈالے گا“
تو ایک جگہ کمال تذلل کا ذکر ہے۔اور دوسری جگہ اس تذلل کے نتائج پیدا کرنے کا ذکر ہے
یعنی یہ کہ حضور علیہ السلام کے ذریعہ توحید قائم ہوگی۔یہ ذکر یہاں اس لئے کیا گیا ہے تا کہ خدا تعالیٰ ہمیں یہ بتائے کہ مخالف لوگ یہ اعتراض
کریں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا میں ایک دوکانداری جاری کی ہوئی
ہے اور یہ دنیا میں حاکم بننا چاہتے ہیں اور یہ سارا سلسلہ انہوں نے اپنے ذاتی وقار اور عزت کے
قیام کے لئے قائم کیا ہے۔سو اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی اس اعتراض کا جواب دے دیا ہے۔فرماتا ہے کہ یہاں اپنی
عزت کا کوئی سوال ہی نہیں۔اس وجود نے اپنی ساری عزتیں میرے لئے قربان کر دی ہیں اور نہ
اس کے ذاتی وقار کا کوئی سوال ہے۔کیونکہ اس کی زندگی کا ہر لحظہ توحید کے قیام کے لئے ہے
اسی لئے میں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے برکت پر برکت دی جائے گی۔پس ان الہامات میں بتایا گیا ہے کہ یہ برکتیں ہم کیوں دے رہے ہیں !!
اور پھر یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ آئندہ مخالفین کی طرف سے جو اعتراض کیا جائے گا وہ غلط
ہوگا۔کیونکہ یہ سب کچھ تو حید کے قیام کے لئے کیا گیا ہے۔اس میں حضور کی کوئی اپنی ذاتی غرض پوشیدہ نہیں ہے۔پھر ان الہامات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ وقت قریب ہے۔جب یہ پیشگوئی پوری ہو جائے
گی۔فرمایا:۔وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دلوں میں تیری
محبت ڈالے گا

خطبات ناصر جلد اوّل
۲۶۵
خطبہ جمعہ ۲۰ رمئی ۱۹۶۶ء
یہ قریب ۱۸۶۸ سے بھی شمار کیا جا سکتا ہے۔اور ۱۸۸۹ سے بھی جو بیعت کا سنہ ہے۔اس کے ساتھ ہی ایک اور بات بھی ان الہامات سے ثابت ہوتی ہے وہ یہ کہ ان الہامات
وو
کے پورا ہونے کا وقت قریب نہیں بلکہ دور ہے کیونکہ تجلیات الہیہ میں حضور فرماتے ہیں:۔سو تم ان باتوں کو یا درکھوان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کیونکہ بہ
خدا کا کلام ہے“
تو صندوقوں میں پیشگوئی کو محفوظ رکھنے کا مطلب ہی یہی ہے کہ قریب زمانے میں یہ پیشگوئی
پوری نہ ہوگی بلکہ لوگ اعتراض کریں گے کہ بڑا لمبا زمانہ گزر گیا ہے اور یہ پیشگوئی پوری نہ ہوئی۔اس لئے تم اس کی تاویل کرنا شروع نہ کرنا بلکہ ان پیشگوئیوں کو محفوظ رکھنا کہ یہ خدا کا کلام ہے اور
وہ اپنے وعدوں کا سچا ہے۔جیسے کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ برکت تلاش کرنے والے بعض ایسے بادشاہ بھی ہوں
گے جو مِن بِلادٍ لَّا أَعْرِفُهَا۔ایسے ممالک سے ہوں گے جن کو میں ( مسیح موعود ) نہیں جانتا۔تو اگران الہامات کے بعد دنیا میں ایسے نئے ممالک نمودار ہو جائیں جو مملکت کی حیثیت اختیار کرلیں
اور ان کا سر براہ بھی احمدی ہو پھر اس کے دل میں یہ خواہش بھی پیدا ہو کہ وہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے کپڑوں سے برکت حاصل کرے اور پھر وہ خلیفہ وقت سے درخواست کرے کہ مجھے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں کا ایک ٹکڑا بھیجا جائے تا کہ میں اس سے برکت حاصل کرسکوں۔تو اس کا مطلب یقینا یہ ہوگا کہ یہ پیشگوئی کئی لحاظ سے ایک خاص شان کے ساتھ پوری ہوئی۔چنانچہ
گیمبیا کے Acting گورنر جرنل الحاج نے مجھ سے درخواست کی ہے کہ میں انہیں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑے کا ایک ٹکڑا بھجواؤں تا کہ وہ اس سے برکت حاصل کر سکیں خدا تعالیٰ
نے یہ پیشگوئی پورا کرنے کے لئے اول یہ ملک بنایا اور پھر اسے آزادی دلائی۔پھر وہاں ایک احمدی
کو اس کا سر براہ بنایا پھر اس کے دل میں یہ خواہش پیدا کی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کا کپڑا منگوائے۔اور اس سے برکت ڈھونڈے۔پہلے الہام کا پہلا حصہ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقام تذلل اور انکسار کی

خطبات ناصر جلد اوّل
۲۶۶
خطبه جمعه ۲۰ مئی ۱۹۶۶ء
طرف توجہ دلا رہا تھا۔دوسرے الہام میں یہ بتایا گیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ذریعہ جو سلسلہ جاری کیا گیا ہے اس کی ایک ہی غرض ہے اور خود آپ کی زندگی کا بھی ایک ہی
مقصد ہے وہ یہ کہ دنیا میں خدا تعالیٰ کی توحید قائم ہو جائے۔اس پیشگوئی کے متعلق جو اعتراضات مخالفین کی طرف سے کئے گے ہیں ان میں سے ایک
میں دوستوں کو سنانا چاہتا ہوں۔وہ اعتراض اخبار آزاد لا ہور مورخہ ۲۴ نومبر ۱۹۵۰ صفحه ۲ کالم ۱
میں شائع ہوا ہے۔مضمون نگار ایک شخص ابو القاسم رفیق صاحب لاہوری ہیں اور اس مضمون کا
عنوان ہے:۔ربع مسکون پر میرزائی حکومت کا خواب پریشانی“
یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ دعویٰ کہ خدا تعالیٰ نے مجھ سے یہ وعدہ کیا ہے
کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے یہ ان کے نزدیک ایک خواب پریشان
سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔پھر وہ لکھتے ہیں کہ
اس بات
کا کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا کہ حکیم نور دین صاحب کے دل میں قیام سلطنت
کا جذ بہ از خود پیدا ہوا تھا یا مرزا صاحب نے اس کے لئے تحریک
کی تھی۔مرزا صاحب کوٹو ڈی
اور سرکاری نبی بنانے والے حضرات شاید مؤخر الذکر خیال کا مضحکہ اڑائیں گے لیکن حقیقت
یہ ہے کہ گومرزا صاحب نے تقدس کی دکان ابتدا محض شکم پروری کے لئے کھولی تھی لیکن ترقی
کر کے سلطنت پر فائز ہونے کا لائحہ عمل بھی شروع سے ان کے پیش نظر تھا اور انہیں آغا ز کار
سے اس مطلب کے الہام بھی ہوا کرتے تھے۔چنانچہ بقول میاں بشیر احمد ایم۔اے
ابن مرزا غلام احمد قادیانی مرزا صاحب کا پہلا الہام جو ۱۸۶۸ یا ۱۸۶۹ میں ہوا یہ تھا
کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“ (سیرۃ المہدی جلد ۲ ص ۱۵۰) خود
مرز ا صاحب نے نہ صرف اس الہام کا بڑے طمطراق سے براہین میں تذکرہ فرمایا بلکہ
عالم کشف میں وہ بادشاہ بھی مرزا صاحب کی ” مقدس بارگاہ میں پیش کر دیئے گئے جوان

خطبات ناصر جلد اول
۲۶۷
خطبه جمعه ۲۰ رمئی ۱۹۶۶ء
کے بیان بموجب ان کے پیرو ہونے والے تھے۔چنانچہ براہین میں اپنا ایک الہام لکھتے
ہیں۔خدا تجھے برکت دے گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں
گے پھر بعد اس کے وہ بادشاہ دکھلائے گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے ( براہین ص ۵۲۱ )
میاں بشیر احمد نے اس الہام پر اتنا اضافہ کیا ہے یہ بادشاہ تعداد میں سات تھے جس میں یہ
اشارہ تھا کہ ہفت اقلیم کے فرمانروا تیرے حلقہ بگوشوں میں داخل ہو کر تجھ سے برکتیں
پائیں گے۔(سیرۃ المہدی جلد ۲ ص ۹۲ )
گو بادشاہوں کی متابعت کا کشف یا خواب کبھی پورا نہ ہولیکن اس سے کم از کم
قادیانی صاحب کی ذہنی کیفیت، ان کے خیالات کی بلند پروازی اور ان کی اولوالعزمی کا
ضرور پتہ چلتا ہے“
پس اس مضمون کی ابتداء ہے۔”خواب پریشانی اور نتیجہ ہے کہ ” بادشاہوں کی متابعت کا
خواب کبھی پورا نہ ہوا اور دعوئی ان کا یہ ہے کہ یہ سلسلہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
( نعوذ باللہ ) شکم پروری کے لئے قائم کیا تا یہ سلسلہ ترقی کرتا ہوا سلطنت پر فائز ہو جائے اور دیگر
حکومتیں اس میں شامل ہو جائیں اور حضور اس سے ذاتی فائدہ اٹھا ئیں۔اللہ تعالیٰ نے مخالفین کے اعتراضوں کا ایک جواب تو یہ دیا تھا کہ یہ کاروبار اور یہ سلسلہ محض
توحید باری تعالیٰ کے قیام کے لئے جاری کیا گیا ہے۔چنانچہ اس پیشگوئی کی پہلی چمکا ر جو ظاہر ہوئی
وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے وصال کے پچاس ساٹھ سال بعد ظاہر ہوئی۔اس
صورت میں حضور کی شکم پروری کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پھر میری اور ا آپ کی بھی شکم پروری نہیں ہوتی کیونکہ یہ ملک مرکز سے ہزار ہا میل دور ہے
بلکہ اس کے برعکس میں خود اور آپ بھی اپنے مالوں کا ایک حصہ اس جدو جہد میں اس لئے لگا رہے
ہیں کہ افریقہ کے ان ممالک کو بت پرستی اور لامذھبی سے آزاد کرا کر انہیں تو حید کے جھنڈے تلے
جمع کریں۔

خطبات ناصر جلد اول
۲۶۸
خطبہ جمعہ ۲۰ مئی ۱۹۶۶ء
جس رنگ میں یہ اعتراض کیا گیا اور جس رنگ میں اس الہام کا مضحکہ اڑایا گیا۔وہ ہمارے
لئے قابل تعجب بات نہیں۔اللہ تعالیٰ پر قربان جائیں وہ خود فرماتا ہے يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا
اللّ
كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ (لیس: ۳۱) کہ جب کبھی میرا کوئی بندہ آ کر یہ کہتا ہے کہ مجھے خدا نے بھیجا ہے
اور خدا تعالیٰ کی توحید کو قائم کرنا میرا اولین مقصد ہے تو اس کی قوم اس کو پہچانتی نہیں بلکہ استہزاء اور
تحقیر سے کام لیتی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ زبردست نشانوں کے ساتھ اس کی سچائی کو ثابت کرتا ہے۔کتنا ز بر دست نشان ہے کہ ۶۹ - ۱۸۶۸ مین حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قادیان میں بھی
جاننے والے بہت کم تھے۔لیکن حضور کے دل میں فنا فی اللہ کا ایک بیچ تھا جسے علام الغیوب خدا
دیکھ رہا تھا اور وہ جانتا تھا کہ اس شخص نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اپنے مال کا ہر پیسہ میری راہ میں خرچ
کرنا ہے۔وہ اپنے لئے کچھ نہیں چاہتا کیونکہ اس نے اپنے اوپر کی فنا وارد کر لی ہے اور میری توحید
کے لئے پورے طور پر مر چکا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں تجھے اٹھاؤں گا اور تجھے برکت دوں گا اور اتنی برکت
دوں گا کہ سننے والے اسے تسلیم نہ کریں گے اور نہ ہی اس پر ایمان لائیں گے۔ایک شخص جس کو دنیوی وجاہت بھی حاصل نہیں بلکہ اس کے گھر والے بھی اس کی پرواہ نہیں
کرتے اور وہ ایسے حالات میں زندگی گزار رہا ہے کہ گویا وہ ان کے بچے کچے ٹکڑوں پر گزارہ کر
رہا ہے۔اسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تجھے ایسے مقام پر پہنچاؤں گا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں
سے برکت ڈھونڈیں گے۔کیا یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی نہیں ؟؟؟
خدا تعالیٰ کے فضل سے اس الہام کی پہلی چمکا ر اس وقت ظاہر ہوئی ہے۔پہلی چمکا اس
لئے کہ اس کے کئی اور جلوے بھی ظاہر ہوں گے۔ان شاء اللہ تعالیٰ۔اور یہ پہلی چمکار افریقہ کے
ایک ایسے ملک میں ظاہر ہوئی کہ جس کا الہام کے وقت کوئی وجود ہی نہ تھا۔پہلے خدا تعالیٰ نے وہ
ملک بنایا پھر اسے آزادی بخشی پھر ایک احمدی کو اس کا سر براہ بنایا۔اور پھر اس کے دل میں یہ
خواہش پیدا کی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کوئی تبرک اسے مل جائے۔اگر چہ وہ

خطبات ناصر جلد اوّل
۲۶۹
خطبه جمعه ۲۰ رمئی ۱۹۶۶ء
Acting گورنر جرنل ہے لیکن بہر حال سر براہ مملکت ہے اور جس طرح برسات کی ابتداء پر بڑی
دور سے آپ کو چمک نظر آتی ہے۔پھر چمک بڑھنا شروع ہوتی ہے پھر بادل چھا جاتے ہیں اور
آخر خدا کی رحمت (بارش) نازل ہوتی ہے۔اسی طرح یہ چمکار بھی پہلی چہکار ہے یا یوں کہیے کہ
خدائے قادر و توانا کی انگلی مستقبل کے افق کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ اس پیشگوئی کے پورا
ہونے کا وقت آ گیا ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم خدا کی حمد بھی کریں اور اس کی راہ میں ہر قسم کی
قربانی دینے کے لئے تیار رہیں۔یہ جو فرمایا کہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے یہ قریب“ کا لفظ نسبتی معنی میں استعمال کیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعوی مثیل مسیح ہونے کا تھا۔اس لئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریر فرمایا ہے کہ جو نبی جمالی رنگ میں آتے ہیں ان کو انقلابی رنگ کی
ترقیات اور فتوحات نہیں ملتیں بلکہ نسلاً بعد نسل ان کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں تب ان کی جماعتیں
ترقیات کے کمال تک پہنچتی ہیں اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ مسیح ناصری علیہ السلام کی قربانیوں کا
زمانہ تین سو سال تک کا تھا۔اس کے بعد انہیں فتوحات ملنا شروع ہوئیں لیکن یہ بھی فرمایا ہے کہ
چونکہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہوں اس لئے جو ترقیات اور فتوحات مجھے
نصیب ہوں گی گو حضرت
عیسی علیہ السلام کے طریق کے مطابق ہوں گی لیکن اس زمانہ سے کم وقت“
میں حاصل ہو جائیں گی۔چنانچہ یہی ایک مثال ہے جس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس ” کم وقت سے
کیا مراد ہے۔جب ہم حضرت مسیح علیہ السلام اور عیسائیت کی تاریخ پر ایک نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں
معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام پر ایمان لانے والا یہ پہلا سر براہ مملکت ۷ ۳۳ء میں
عیسائی ہوا۔کیونکہ اس سال میں سے
قسطنطین نے با قاعدہ بپتسمہ لے لیا گووہ اس سے قبل ہی عیسائیت
کی طرف مائل ہو چکا تھا (چنانچہ اس نے ۳۲۵ء میں کلیسیا کی کونسل میں شرکت بھی کی تھی۔)
پس اگر ہم وہ سن بھی لے لیں جس میں اس نے عیسائیت کو بظاہر قبول کر لیا تھا (یعنی
۶۳۲۵) تب بھی یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ تین سو سال بعد ایک سر براہ مملکت حضرت عیسی علیہ السلام
پر ایمان لایا تھا۔اس کے مقابلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ، بیعت کے صرف

خطبات ناصر جلد اول
۲۷۰
خطبہ جمعہ ۲۰ مئی ۱۹۶۶ء
۷۶ سال بعد ایک سربراہ مملکت کو ایمان لانے کا شرف حاصل ہوا اور یہ ۷۶ سال کا زمانہ یقیناً
تین سوسال کے زمانہ کی نسبت بہت کم ہے۔ایک چوتھائی (۱/۴) وقت بنتا ہے۔پس یوں تو
یہ زمانہ اتنا قریب نہ تھا جیسے کہ پیشگوئی میں واضح کر دیا گیا تھا۔لیکن حضرت عیسی علیہ السلام کی
فتوحات کے مقابلہ میں اس فتح کا زمانہ یقیناً بہت قریب کا زمانہ ہے کیونکہ ۷۶ اور ۳۰۰ کی
نسبت ۱/۴ کی ہے اور اگر اس بات کو ملحوظ رکھا جائے کہ حضور نے جوفر ما یا تھا کہ ان پیش خبریوں کو
محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے ضرور پورا ہو کر رہے گا۔یہ ۱۹۰۶ء میں فرمایا تھا اس میں بھی یہی
اشارہ تھا کہ ” قریب ہے" سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقابلہ نسبتی قریب کا زمانہ
ہے کیونکہ یہ الفاظ ہی آگاہ کر رہے تھے کہ یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ یہ پیشگوئی فوری طور پر پوری ہو جائے
گی اور فوری طور پر ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے بلکہ اس میں واضح کر دیا گیا تھا کہ یہ پیشگوئی
اپنے وقت پر جا کر پوری ہو گی حتی کہ استہزاء کرنے والوں کو استہزاء اور ہنسی اور ٹھٹھا کرنے کا موقع
مل جائے گا لیکن اللہ تعالیٰ سب رو کیں دور فرما دے گا اور ابتلا جاتے رہیں گے اور خدا تعالیٰ کا یہ
وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔مجھے جب یہ خط ملا تو تین دن تک میری یہ کیفیت تھی کہ میں اپنے آپ
کو اپنے میں محسوس ہی نہیں کر رہا تھا بلکہ دن رات اللہ تعالیٰ کی مجسم حمد بنا ہوا تھا۔خصوصاً اس خیال
سے کہ قربانیاں کرنے والے مجھ سے پہلے گزر گئے اور پہلی چمکار میرے وقت میں آکر ظاہر ہوئی
اور گو یہ خط مجھے ۱/۱۵ پریل کے قریب مل چکا تھا لیکن شدت جذبات کی وجہ سے مجھ میں ہمت نہ تھی
کہ میں اس کے متعلق جماعت کے سامنے فورا ہی کچھ بیان کرسکوں۔اس چمکار کو دیکھنے کے لئے مختلف نسلوں نے قربانیاں دیں۔پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانہ میں ایک نسل نے قربانی دی۔پھر حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں ایک نسل تھی جس نے
قربانی دی۔پھر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت کی ابتداء میں ایک نسل تھی جس
نے قربانی دی۔پھر ۱۹۳۴ء میں ایک اور نسل نے تحریک جدید کی قربانی دی۔اس کے بعد ایک
اور نسل آئی جس نے دفتر دوم کی شکل میں قربانی دی۔ان تین چار نسلوں کی قربانیوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے خوشی کا یہ دن دکھایا کہ یہ الہام جس نے

خطبات ناصر جلد اول
۲۷۱
خطبه جمعه ۲۰ مئی ۱۹۶۶ء
بار بار پورا ہونا ہے اور خدا تعالیٰ کی قدرت کی یہ تجلی جس نے بار بارا اپنی چہکار دکھانی ہے اس کی پہلی
چمکا رہم نے ۱۹۶۶ ء میں دیکھی اور یہ اس طرح کے گیمبیا کے سر براہ الحاج نے مجھے ۱/۴ پریل کو خط
لکھا کہ یہاں کے مقامی مبلغ نے مجھے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک مملکت کا سر براہ بنایا ہے اور
احمدیت ( حقیقی اسلام ) کے قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔یہ موقع ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں میں سے کوئی کپڑا منگوا لو اور اس سے برکت حاصل کرو۔لیکن
یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اس لئے پہلے تمہیں دعا اور مجاہدہ سے کام لینا چاہیے کہ تمہیں جو تبرک
ملے اس کی قدر کر سکو۔تو انہوں نے مجھے لکھا کہ میں نے چالیس دن تک نوافل ادا کئے ہیں اور اپنی روحانی ترقی
کے لئے دعا مانگی ہے اور اپنے رب سے درخواست کی ہے کہ اے اللہ ! میں تیرا عاجز بندہ ہوں۔تو نے ہی مجھے توفیق دی کہ میں اسلام اور احمدیت کو قبول کروں اور پھر تو نے مجھے دنیوی وجاہت
بھی دی ہے اور اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔سو تو مجھے توفیق دے کہ میں مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے کپڑوں سے برکت حاصل کروں۔انہوں نے یہ حال تحریر کر کے پھر مجھ سے درخواست کی کہ آپ مجھے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑے کا ایک ٹکڑا بھجوا دیں تا کہ میں اس سے برکت حاصل کرسکوں۔پس یہ پہلی چہکار ہے جو تاریخ احمدیت کے افق پر ہمیں نظر آئی اور اسے دیکھ کر ہر شخص یہ
یقین کر سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں متوجہ کر رہا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو
وعدہ کیا گیا تھا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اس وعدہ کے پورا ہونے کے
دن قریب آہے ہیں۔اس لئے جتنی بھی توفیق ملے ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں اور جتنی قربانیاں بھی ہم دے سکیں وہ
دینی چاہئیں تا کہ اللہ تعالیٰ کے وعدے ہماری بستیوں اور غفلتوں کے نتیجہ میں پیچھے نہ ڈال
دیئے جائیں۔عاجزانہ اور متضرعانہ دعاؤں سے اور تذلل اور انکسار کے طریق سے جدو جہد جاری
رکھیں تا کہ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ جلد از جلد وہ دن لائے کہ جس میں تمام وہ بادشاہ جن کے مقدر

خطبات ناصر جلد اوّل
۲۷۲
خطبه جمعه ۲۰ مئی ۱۹۶۶ء
میں یہ ہے کہ وہ اس پیشگوئی کو پورا کرنے والے ہوں وہ احمدیت کو قبول کریں اور ان کے دل حقیقی
طور پر اس بات کے متمنی ہوں کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں میں سے تبرک
حاصل کر کے اپنے لئے اور اپنی نسلوں کے لئے برکت کا باعث بنیں۔خدا تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم تمام وہ قربانیاں پیش کر سکیں جو خدا تعالیٰ مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے فدائیوں سے مانگ رہا ہے۔تا اسلام جلد ترادیان باطلہ پر غالب ہو جائے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی