کام وہی اچھا ہوتا ہے جس کا انجام اچھا ہو

خطبات ناصر جلد اول
۲۷۳
خطبہ جمعہ ۲۷ مئی ۱۹۶۶ء
کام وہی اچھا ہوتا ہے جس کا انجام اچھا ہو
خطبه جمعه فرموده ۲۷ رمئی ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔کام وہی اچھا ہوتا ہے جس کا انجام اچھا ہو طب اور ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے والا ایک
طالب علم اگر اپنی تعلیم کے زمانہ میں پہلے تین سال اول آتار ہے اور آخری سال فیل ہو جائے تو
پہلے تین سالوں میں اول آنے کا اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔ایک شخص جو اپنے بیمار رشتہ دار کو ملنے
اپنے گاؤں سے ہیں میل دور جانا چاہتا ہے اگر ۱۸ میل کے بعد اسے کوئی ایسی مجبوری یا معذوری
پیش آ جائے کہ وہ آگے نہ جا سکے تو اس کا سارا سفر ہی بے معنی اور بے نتیجہ ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ الصافات میں انسانوں کے دو گروہوں کا ذکر فرماتا ہے۔ایک وہ جو اپنی
بداعمالیوں اور اپنے تکبر اور اباء اور خدا تعالیٰ کے انبیاء کے خلاف جد و جہد کرنے کے نتیجہ میں جہنم
میں ڈالے گئے اور دوسرا وہ گروہ جنہوں نے فروتنی اور عاجزی سے اپنی زندگی کو گزارا اور
خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستہ پر چل کر اعمالِ صالحہ بجالائے۔وہاں ایک لمبا مضمون بیان
کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ اس گروہ کے متعلق جو جنت میں ہے۔فرماتا ہے۔إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (الصفت : (۶) کہ یہ مومنوں کی حالت بے شک بڑی کامیابی
ہے اور ساتھ ہی فرما یا لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَمِلُونَ (الصفت : ۶۲ ) کہ کام کرنے والوں کو اس قسم
کے کام کرنے چاہئیں کہ جن کا آخری انجام ان کے لئے اچھا اور مفید نکلے۔

خطبات ناصر جلد اول
۲۷۴
خطبہ جمعہ ۲۷ رمئی ۱۹۶۶ء
یہ زندگی مختلف کاموں پر مشتمل ہوتی ہے۔بعض کام وقتی اور عارضی نتیجہ پیدا کرنے والے
ہوتے ہیں ان میں بھی وہی کام اچھا ہے جس کا انجام اچھا ہو۔بعض اعمال
کا نتیجہ ابدی زندگی سے تعلق رکھتا ہے۔ان اعمال کا نتیجہ اس دنیا میں نہیں بلکہ
اس دنیا سے گزر جانے کے بعد نکلتا ہے۔یہ انسان کے اعمال کا آخری نتیجہ ہے۔اگر اس آخری
نتیجہ میں ہم کامیاب ہوں اگر اس لحاظ سے ہمارا انجام بخیر ہو تو پھر ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضاء کی ٹھنڈی
چھاؤں ملتی ہے جس چھاؤں میں بیٹھ کر ہم خدا کی رحمتوں سے ابدی سرور حاصل کرتے ہیں اور یہی
وہ کامیابی ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَمِلُونَ
اللہ تعالیٰ ہمیں اس قسم کے کاموں کی ہمیشہ تو فیق عطا فرما تا رہے تا کہ ہم جب اس دنیا کو
چھوڑ کر اس کے حضور حاضر ہوں تو اس کے منہ سے یہ پیارے کلمات ہمارے کان بھی سنیں۔إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ - لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَمِلُونَ
اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے ہی ایسا ہو سکتا ہے اور اسی پر توکل رکھتے ہوئے اس کے
فضلوں اور احسانوں کی ہم امید رکھتے ہیں۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۲ جون ۱۹۶۶ ء صفحه ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی