سلسلہ احمدیہ کے قیام کی غرض یہ ہے کہ اقوامِ عالم حلقہ بگوش اسلام ہوں

خطبات ناصر جلد اول
۲۷۵
خطبہ جمعہ ۳/ جون ۱۹۶۶ء
سلسلہ احمدیہ کے قیام کی غرض اور ہماری زندگی کی غایت
یہ ہے کہ تمام اقوامِ عالم حلقہ بگوش اسلام ہوں
خطبه جمعه فرموده ۳/ جون ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔آج میں پھر اپنے بھائیوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ دعاؤں پر بہت زور
دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا مقصد ، سلسلہ عالیہ احمد یہ کے قیام کی غرض
اور ہماری زندگی اور وجود کی غایت ہی یہ ہے کہ تمام اقوام عالم حلقہ بگوش اسلام ہو جائیں اور
اسلام تمام ادیان باطلہ پر غالب آ کر سب دنیا میں پھیل جائے مگر جنہیں ظاہری اور مادی سامان
اور اسباب اور ذرائع میسر نہیں جن سے کام لے کر ایسا ممکن ہو۔حق تو یہ ہے کہ مادی وسائل اور مادی اسباب ہمارے آقا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
بھی میسر نہ تھے فتح و کامرانی کے جو نظارے دنیا نے آپ کے ہاتھ پر دیکھے وہ ظاہری سامانوں
کے مرہون نہ تھے۔پھر وہ معجزانہ انقلاب عظیم کیوں اور کیسے پیدا ہوا کہ پہلے عرب اور پھر معروف
دنیا کی سب وحشی اقوام، شیطان کی غلام، یکدم اپنی وحشت اور درندگی کو چھوڑ کر شیطان سے منہ
موڑ کر عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے اپنے ربّ ، اپنے پیدا کرنے والے کے آستانہ پر
آگریں اس کیوں کا جواب دیتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گزرا کہ لاکھوں مردے تھوڑے

خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۳/ جون ۱۹۶۶ء
دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے اور آنکھوں کے
اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری ہوئے اور دنیا میں یک دفعہ
ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا۔کچھ
جانتے ہو کہ وہ کیا تھا ؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دعائیں ہی تھیں جنہوں
نے دنیا میں شور مچادیا اور وہ عجائب باتیں دکھلائیں جو اس اُمی بے کس سے محالات کی طرح
نظر آتی تھیں۔اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلّمْ وَبَارِک عَلَيْهِ وَالِهِ بِعَدَدِ هَيْهِ وَغَيْهِ وَحُزْنِهِ
لِهَذِهِ الْأُمَّةِ وَاَنْزِلْ عَلَيْهِ أَنْوَارَ رَحْمَتِكَ إِلَى الْأَبَدِ
اس میں شک نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی ہرشان ایک بے مثال مقام
رکھتی ہے۔اور کوئی دوسرا اس تک نہیں پہنچ سکتا آپ کے ایک فرزند جلیل مہدی معہود علیہ السلام
آپ کے قریب تک پہنچے مگر آپ کی شان آپ ہی کی شان ہے۔لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ
باوجود اس کے کہ ہر رنگ اور ہر لحاظ سے آپ بے مثال ہیں۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے
ایک اسوۂ حسنہ بنا کر ہمارے سامنے پیش کیا ہے۔پس ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ اس میدان
میں بھی جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔اس قسم کا سوز و گداز اور باخِعٌ نَفْسَكَ (الكهف : - ) والی
کیفیت پیدا کریں کہ جو ہمیں آپ کے ساتھ ملتا جلتا بنادے آپ کا رنگ ہم پر چڑھا ہو۔اس لئے میں اپنے بھائیوں سے کہوں گا کہ آپ (بشمولیت خاکسار ) کامل یقین ، کامل
امید ، کامل توکل ، کامل محبت ، کامل و فاداری، کامل تذلل اور فروتنی کے ساتھ جھکیں اور نہایت درجہ
چوکس اور بیدار ہو کر غفلت ، دوری اور غیریت کے ہر پردہ کو چیرتے ہوئے فنا کے میدانوں میں
آگے ہی آگے نکلتے چلے جائیں یہاں تک کہ بارگاہِ الوہیت پر پہنچ کر اپنے دل اور دماغ، اپنے
جسم اور اپنی روح اس کے حضور پیش کر کے اس سے ان الفاظ میں ملتجی ہوں کہ
”اے ہمارے قادر و توانا خدا! ہماری عاجزانہ دعائیں سن ! اور تمام اقوام عالم کے
کان ، آنکھ اور دل کھول دے کہ وہ تجھے اور تیری تمام صفات کا ملہ کو شناخت کرنے لگیں اور
توحید حقیقی پر قائم ہو جائیں۔معبودانِ باطلہ کی پرستش دنیا سے اُٹھ جائے اور زمین پر

خطبات ناصر جلد اول
۲۷۷
خطبہ جمعہ ۳/ جون ۱۹۶۶ء
اخلاص سے صرف تیری پرستش کی جائے اور زمین تیرے راستباز اور موحد بندوں سے
اسی طرح بھر جائے جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے اور تیرے رسول کریم محمد مصطفی کی
عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے آمین۔“
اے ہمارے خدا! ہمیں ہماری زندگیوں میں اقوام عالم میں یہ تبدیلی دکھا، اے سب
طاقت اور قوت کے مالک! ہماری عاجزانہ دعاؤں کوسن ! اور اسلام کو تمام ادیان باطلہ پر غالب کر
دے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۸ / جون ۱۹۶۶ ء صفحه ۲)

آج 10 میں سے 10 باقی