خدا تعالیٰ قرآن کریم کی اتباع کے بغیر ہمیں ہر گز نہیں مل سکتا
خطبات ناصر جلد اول
۲۹۳
خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء
وہ خدا جس کی رضا میں دائمی خوشحالی ہے قرآن کریم
کی اتباع کے بغیر ہمیں ہر گز نہیں مل سکتا
خطبه جمعه فرموده ۲۴ جون ۱۹۶۶ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔آج کل ہمیں ضلالت اور گمراہی کا جو دور دورہ نظر آتا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اکثر
لوگوں کی نظر میں قرآن شریف کی عزت اور عظمت باقی نہیں رہی۔دینی اور دنیوی فلسفوں سے
مرعوب ہو کر لوگ کمالات قرآنی سے غافل ہو چکے ہیں اور نہیں جانتے کہ وہ خدا جس کے ہاتھ میں
نجات اور جس کی رضا میں انسان کی دائمی خوشحالی ہے وہ قرآن کی اتباع کے بغیر ہرگز نہیں مل سکتا۔پس آج میں پھر دوستوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کا پڑھنا اور اس کا
سیکھنا اور اس پر عمل کرنا ہمارے لئے از حد ضروری ہے۔اس کے متعلق پہلے بھی میں نے جماعت کو
متوجہ کیا تھا اور بہت سی جگہوں پر قرآن کریم کے سیکھنے سکھانے کا انتظام انفرادی طور پر بھی اور
خاندانی اور جماعتی طور پر بھی کیا گیا ہے اور بہت سی جگہ بڑے خوشکن نتائج بھی نکلے ہیں لیکن ابھی
ہم نے اس اہم مقصد کے حصول کی طرف وہ توجہ نہیں دی جو بحیثیت جماعت ہمیں دینی چاہیے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے متعلق سورۃ واقعہ میں فرماتا ہے۔اِنَّهُ لَقُرْآن كَرِيمٌ - فِى كِتَبِ مَكْنُونٍ - لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ - تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ
خطبات ناصر جلد اوّل
۲۹۴
خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء
الْعَلَمِينَ - اَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ اَنْتُم مُّدْهِنُونَ - وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ -
(الواقعة: ۷۸ تا ۸۳)
ان میں سے پہلی چار آیات إِنَّهُ لَقُرْآنَ كَرِيمٌ - فِي كِتَبِ مَكْنُونٍ لَا يَمَسُّةٌ إِلَّا
الْمُطَهَّرُونَ - تَنْزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَلَمِینَ۔م میں سے ہر ایک آیت کا تعلق ان أُمَّهَاتُ الصفات
میں سے ایک ایک صفت کے ساتھ ہے جو سورہ فاتحہ میں بیان کی گئی ہیں۔اِنَّهُ لَقُران کریم کریم
کا تعلق مالکیت یوم الدین سے ہے۔فی کتب مكنون کا تعلق رحیمیت کی صفت کے ساتھ ہے اور
لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کا تعلق رَحْمَانِيَّة کی صفت کے ساتھ ہے اور تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ
العلمین کا تعلق جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ نے تصریح فرما دی ہے ربوبیت عالم سے ہے۔انه لقران کریم فرمایا یہ قرآن ہے۔قرآن کے معنی ہیں وہ کتاب جس میں سابقہ کتب کا
خلاصہ اور اصولی ہدایتیں جمع ہوں نہ صرف سابقہ کتب سماویہ کا خلاصہ بلکہ تمام علوم حقہ صحیحہ کے
اصول اور بنیادی باتیں اور ہدایتیں بھی جس میں جمع کر دی گئی ہوں تو قرآن شریف کی عظمت بیان
کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں تمام کتب سابقہ سماویہ کی بنیا دی صداقتیں
جمع کر دی گئی ہیں نہ صرف یہ بلکہ تمام علوم صحیحہ حقہ کے متعلق جو بنیادی باتیں خدا کا ایک بندہ
ہونے کی حیثیت سے جاننا ضروری ہیں ان کو بھی اس کتاب میں جمع کر دیا گیا ہے۔کریم کا لفظ جب کسی کتاب کے متعلق بولا جائے تو اس کے معنی ہوتے ہیں وہ کتاب جو
اپنے معانی اور فوائد کے لحاظ سے اس خصوصیت کی حامل ہے کہ وہ فطرتِ صحیحہ انسانیہ کی تسلی کا
موجب ہوحتی کہ اس کے بعد فطرت کسی اور چیز کی طرف احتیاج محسوس نہ کرے۔میں نے بتایا ہے کہ اس آیت میں (إِنَّهُ لَقُران کریم ) کا تعلق صفت مالکیت یوم الدین
سے ہے ویسے مالکیت یوم الدین کی صفت اپنی وسیع اور کامل تجلی کے لئے عالم معاد کو چاہتی ہے
اس لئے اس کی تجلی عظمی دنیا میں اپنی کامل شکل میں ہو ہی نہیں سکتی۔اس کے لئے یومِ حشر چاہیے
جس دن
کہ یہ مادی سامان اور مادی پر دے حائل نہ ہوں اور ہر چیز واضح طور پر انسان کے سامنے آسکے۔تاہم اس عالم مادی کے دائرہ کے مطابق اس کی تجلی ظاہر ہوتی رہتی ہے۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا
خطبات ناصر جلد اوّل
۲۹۵
خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء
ہے کہ ہم نے دو جنتیں بنائی ہیں ایک کا تعلق اس دنیا کے ساتھ ہے اور ایک کا تعلق اُخروی زندگی
کے ساتھ ہے۔اسی طرح کافر کے لئے جو اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والا ہے دو جہنم بنائے گئے
ہیں۔ایک وہ جہنم جس کا تعلق اس دنیا کے ساتھ ہے اور ایک وہ جہنم جس کا تعلق اُخروی زندگی کے
ساتھ ہے اور جنت اور جہنم میں جانے سے پہلے یومِ حساب کا ہونا ضروری ہے کیونکہ جزاوسزا کے
فیصلہ کے بغیر جزاء وسزا کا نفاذ کیسے ہوسکتا ہے۔اس دنیا میں بھی یوم حساب ہے چونکہ وہ اس مادی دنیا کے اندر آہستہ آہستہ ظاہر ہوتا ہے
اس لئے انسان پر اس کی پوری طرح وضاحت نہیں ہو سکتی۔اگر انسان اس دنیا میں جنت کی نعماء
سے فائدہ اُٹھانا چاہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے کسی حصہ عمل کے متعلق حساب اور فیصلہ کرے گا اس کو
نعمت سے حصہ ملے گا اور اگر اس کو اس دنیا میں جہنم کا مزا چکھایا جانا ہے تو اس کا پہلے حساب ہوگا پھر
اسے اس کا مزا چکھایا جائے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔وو
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ - إِنَّهُ هُوَ يُبْدِي وَيُعِيدُ - (البروج : ۱۳ ، ۱۴)
که مالکیت یوم الدین کے تحت غضب اور قہر کی جو تجلی ہے وہ بڑی سخت ہوتی ہے اور
خدا تعالیٰ کی گرفت بڑی کڑی ہوتی ہے۔وہ دنیا کے عذاب شروع ہونے سے پہلے حساب لیتا ہے
اگر کوئی ایک عذاب کی وجہ سے باز نہ آئے تو وہ دنیا پر عذاب کو دُہراتا ہے۔یوم معاد میں تو سارے جہانوں کے انسانوں کا حساب شاید سیکنڈ کے کروڑویں حصہ میں ہو
جائے بلکہ وہاں وقت کا اطلاق ہی نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ دنیا وقت سے آزاد ہے۔لیکن یہ دنیا جو
زمان اور مکان کی حدود میں بندھی ہوئی ہے اس میں مختلف اوقات میں مختلف قوموں اور افراد کا
حساب ہوتا ہے اور وہ اپنے اعمال کے مطابق اس دنیا کے جہنم یا جنت سے حصہ لیتے رہتے ہیں۔پس قران کریم کے معنی ہیں ایسی کتاب کہ جس کے معانی اور فوائد اس قسم کے ہیں کہ اس
کے بعد انسانی فطرت کو کسی اور کتاب کی احتیاج اور ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔اس لئے اس سے
اچھی کتاب کا تصور ممکن ہی نہیں۔سب سے اچھی کتاب ، سب سے خوبصورت کتاب، سب سے
فائدہ مند کتاب اور سب سے زیادہ معانی سے پر یہ کتاب ہے۔کیونکہ یہ کتاب کریم ہے اس لئے
خطبات ناصر جلد اوّل
۲۹۶
خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء
اس کی اتباع کے نتیجہ میں جو بدلہ ہمیں ملے گا وہ بدلہ بھی عقلاً اجر کریم ہونا چاہیے اور خدا تعالیٰ نے
خود قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ ہم اس کی اتباع کے نتیجہ میں اجر کریم دیں گے۔فرمایا۔تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَمُ وَاَعَدَّ لَهُمُ اَجْرًا كَرِيمًا - (الاحزاب : ۴۵)
اس آیت سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہے۔آپ کے خاتم النبیین ہونے کا
ذکر ہے اور بتایا گیا ہے کہ آپ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا ذکر دنیا میں بلند ہو گا اور آپ کو ایسی جماعت
دی جائے گی جو اس کی یاد میں صبح و شام مشغول رہنے والی ہوگی اور قرآن کریم کی پیروی کرنے
والی ہوگی اس کا نتیجہ کیا ہوگا ؟ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ انہیں اجر کریم ملے گا۔فرما یا کہ جب یہ لوگ اجر دیئے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ اس دنیا میں ان کا حساب کرے گا
اور پھر خدا کا تحفہ سلامتی کی شکل میں انہیں ملے گا۔یہ اجر ، اجر کریم ہو گا بڑی عزت والا ہوگا اور ایسا بدلہ ہو گا کہ وہ خود بتا رہا ہو گا کہ خدا ان سے
راضی ہے اور ان کے دل اور روح پکار رہی ہو گی کہ وہ اس بدلہ سے راضی ہوئے ہیں۔رضی اللہ
عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ - (المجادلة: ۲۳)
پس ان کے لئے قرآن کتاب کریم ہے اس سے بہتر کتاب دنیا میں نہیں ہو سکتی اس لئے اس
کی اتباع کے نتیجہ میں جو بدلہ دیا جائے گا وہ بھی اجر کریم ہوگا اور جو بدلہ دینے والی ذات ہوگی وہ
آپ کریم ہے۔اسی طرح فرما یا :۔إِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِكرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ فَبَشِّرُهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ -
(ليس : ۱۲)
الد گر قرآنی محاورہ میں خود قرآن کریم کو کہا گیا ہے۔فرمایا جو قرآن کریم کی اتباع
کرنے والا ہے اُسے تو اے نبی ! مغفرت اور اجر کریم کی بشارت دے دے۔مَغْفِرَةٌ کے معنی
دراصل کریم کے اندر پائے جاتے ہیں۔اس کا جز ولازمی ہے۔کیونکہ انعام وہاں شروع ہوتا ہے جہاں
مَغْفِرَ ا ختم ہوتی ہے۔جب تک گناہوں کی معافی نہ ہو انعامات کے حصول کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا اس واسطے کریم کے لغوی معنوں میں مَغْفِرَةٌ کا مفہوم آ جاتا ہے۔کریم کے معنی ہیں صفیع
خطبات ناصر جلد اول
۲۹۷
خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء
اور صفیح کے معنی ہیں گناہوں کو معاف کرنے والا ، درگزر کرنے والا۔تو فر ما یا کہ جو شخص اس الذکر یعنی قرآن کریم ایسی کتاب سماوی کی جو اپنے اندر صفت کریم
رکھتی ہے اتباع کرتا ہے اس کو میری طرف سے بشارت دے دو مغفرت کی بھی اور ایسے بدلے کی
بھی کہ جس کے بعد انہیں کبھی خواہش پیدا نہ ہوگی کہ کاش ہمیں کچھ اور مل جاتا۔میں نے بتایا ہے
کہ بدلہ دینے والی ذات بھی رَبّ کریم ہے۔فرمایا۔ايُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ - الَّذِى خَلَقَكَ فَسَونَكَ فَعَدَ لَكَ - في اي صُورَةٍ
مَا شَاءَ رَكَبَكَ - كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ۔(الانفطار : ۷ تا ۱۰)
یعنی اے انسان! تجھے کس نے تیرے رب کے بارہ میں مغرور اور دھو کہ خوردہ بنا دیا۔تجھے
جرات کیسے ہوئی ؟؟
مَا غَرَكَ بِرَيْكَ الكَرِيمِ کے معنی ہیں کہ تیرے اندر اس کے خلاف کھڑا ہونے اور اس کی
ہدایت کے خلاف عمل کرنے کی جرات کیسے پیدا ہوئی حالانکہ تیرا رب کریم ہے۔وہ مغفرت
کرنے والا بھی ہے اور غیر متناہی انعامات اور احسانات دینے والا بھی ہے سخی ہے اور پھر سنی بھی ایسا
کہ جس کی عطا کو حدود کے اندر مقید نہیں کیا جاسکتا۔فرمایا۔كلا بل تُكَذِبُونَ بِالدِّینِ کہ رب کریم کے خلاف تمہارا مغرور ہونا اور اس کے مقابل
جرات کر کے کھڑے ہو جانے کی اصل وجہ یہ ہے کہ تم یومِ الدِّينِ ، يَوْمِ حِسَابِ اور يَوْمِ حَشْرٍ
پر ایمان نہیں لاتے۔تو انَّهُ لَقُران کریم کا جیسا کہ میں نے بتایا ہے مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ سے بڑا
تريم
گہرا تعلق ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ کتاب جو تمہیں دی گئی ہے اس کے بعد تمہیں کسی اور ہدایت نامہ
کی ضرورت نہیں اور وعدہ تم سے یہ کیا گیا کہ اگر تم اس کی اتباع کرو گے تو تمہیں ایسا بدلہ ملے گا کہ
تمہاری روحیں خوش ہو جائیں گی اور تمہیں کسی اور چیز کی احتیاج محسوس ہی نہ ہوگی اور جو چاہو گے
وہ تمہیں دیا جائے گا۔پھر انسان کو یقین دلایا کہ دینے والے کی طاقتیں اور ذرائع محدود نہیں بلکہ
وہ ربّ ہے جس نے ساری دنیا کو پیدا کیا اور نشو و نما دیا اور سخاوت اس کی صفات کا ایک حصہ ہے۔وہ بہت زیادہ دینے والا ہے اور اتنا دینے والا ہے کہ لینے والا راضی ہو جائے۔لیکن باوجود اس
خطبات ناصر جلد اوّل
۲۹۸
خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء
کے تمہارا اس کی ہدایت پر کان نہ دھر نا بتاتا ہے کہ اصل میں تم جزاء وسزا کے دن کے منکر ہو۔تم
سمجھتے ہو کہ اسی دنیا میں تمہاری زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا اور تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ نہیں ہو
گے اور اُخروی زندگی کوئی چیز ہی نہیں۔اسی لئے کافروں کے نزدیک اللہ تعالیٰ رب نہیں۔اور اگر
وہ کچھ مشتبہ ساتخیل رکھتے بھی ہیں تو وہ اسے کریم نہیں مانتے اور اگر وہ عادتاً خدا تعالیٰ کی بعض
صفات کو مانتے بھی ہیں تو اس کی بھی وہ یہ تعبیر کرتے ہیں کہ نہ ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اور نہ
ہی رب کریم کی ہمیں احتیاج ہے۔یہی دنیا ہی دنیا ہے۔یہاں ہی ہم زندہ رہیں گے۔یہیں ہم
مریں گے اور مٹی میں مل جائیں گے اور جو کچھ ہم نے کرنا ہے اپنے وسائل سے، اپنی عقلوں سے،
اپنے فکروں سے، اپنی تدبیر اور اپنے فریب سے کرنا ہے، آپ کریم کی ہمیں احتیاج نہیں۔غرضیکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ چونکہ تم یوم حشر کے قائل نہیں اس لئے تم ربّ کریم کے مقابلہ میں
کھڑا ہونے کی جرات کرتے ہو۔ان آیات سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ انهُ لَقُران کریم میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ
بتایا ہے کہ یہ ایک ایسی ہدایت ہے کہ جس میں تمام صداقتیں اور علوم حقہ کے اصول آگئے ہیں اس
کے بعد نہ کسی آسمانی ہدایت کی ضرورت ہے اور نہ دنیوی علوم سیکھنے کے لئے کسی اور طرف منہ
کرنے کی حاجت۔ہر لحاظ سے کامل اور مکمل اور انسانی فطرت کو تسلی دینے والی ہے اور جو اس کی
اتباع کرتے ہیں اُن کو اجر کریم ملتا ہے۔ایسا اجر جو انسان کو خوش کر دیتا ہے اور وہ جو چاہتا ہے
پالیتا ہے۔اسے کسی اور کی طرف جانے کی احتیاج نہیں رہتی اور دینے والا وہ ہے جو رب کریم ہے
اور کریمیت کا تعلق مالک یوم الدین سے بڑا گہرا ہے کیونکہ مالک ہونے کے لحاظ سے اس کی
دو تجلیاں ظاہر ہوتی ہیں :۔ایک غصہ اور قبر کی تجلی اِنَّ بَطْشَ رَبَّكَ لَشَدِيدٌ (البروج : ۱۳) اور ایک رضا اور خوشنودی
کی تجلی اور یہ کریم کی صفت سے ظاہر ہوتی ہے اور وہ اتنا دیتا ہے اتنادیتا ہے کہ لینے والے
کو سیر کر
دیتا ہے۔پس یہاں قرآن شریف کی شان کو قرآن کریم کے الفاظ سے ظاہر کیا گیا ہے یعنی
خطبات ناصر جلد اوّل
۲۹۹
خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء
ساری ہدایتوں اور سارے علوم کا جامع ہے اور اس سے بہتر اور احسن اور خوبصورت کتاب کوئی
ہو ہی نہیں سکتی۔یہ اپنی جنس میں سب سے اکمل کتاب ہے اسی لئے اس کی اتباع کرنے والوں کو
اجر کریم ملتا ہے اور ملتا بھی آپ کریم کی طرف سے ہے۔باوجود ان خوبیوں کے اَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ اَنْتُم مُّدُھنوں تم اس کلام کے بارے میں
منافقانہ رویہ اختیار کرتے ہو اور تم خیال کرتے ہو کہ اگر ہم نے قرآن کریم کو صحیح رنگ میں ان کفار
کے سامنے پیش کیا تو ہمیں شرمندہ ہونا پڑے گا ؟؟ مداہنت اور منافقت قریباً برابر ہے۔اور جو
بات آية يُخْدِعُونَ اللهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ (البقرة : ١٠)
میں بیان ہوئی ہے وہ اِدُهَان اور مُدَاهَنَة ہی ہے۔اِدُهَان اور مُدَاهَنَة کے ایک ہی معنی
ہیں تو فرمایا کہ کیا تم مداہنت سے کام لیتے ہو ؟ نفاق سے کام لیتے ہو۔تمہارے دل میں کچھ اور
ہے اور ظاہر کچھ اور کرتے ہو اور پھر اتنے عظیم الشان کلام کے متعلق؟؟؟
فرمایا۔پھر بعض تم میں سے ایسے ہیں وَ تَجْعَلُونَ رِزْقَكُم أَنَّكُمْ تُكَذِبُونَ (الواقعة : ۸۳)
کہ تم نے انکار کو اپنا حصہ بنالیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے تو یہ کتاب اس لئے نازل کی تھی کہ تم اس پر
ایمان لاکر ان فوائد اور فیوض کو حاصل کرو جو اس کی اتباع کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے
والے ہیں۔مگر تم نے اس کی اتباع سے انکار کیا۔اس دنیا میں بھی اور اُخروی زندگی میں بھی رب کریم
کا فیصلہ تمہارے حق میں خوشی اور رضا کا نہیں۔بلکہ غصہ اور قہر کا فیصلہ ہو گا۔اس دنیا میں بھی جہنم
تمہارے حصہ میں آئے گی اور اُخروی زندگی میں بھی ایک لمبا عرصہ تک تم جہنم میں رہنے والے
ہوگے۔غرضیکہ اس آیت کا تعلق ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے ساتھ ہے اور بڑا عظیم الشان مضمون اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم کے متعلق اس آیت میں بیان فرمایا ہے۔اس کے بعد سوال ہوتا ہے کہ اتنی عظیم الشان
کتاب
کا علم ہم کیسے حاصل کریں؟ فرمایا خدائے رحیم کے سامنے جھکو جو انسان کی کوشش اور محنت کو
بار آور بناتا ہے۔کیونکہ یہ قرآن فی کتاب مکنون پردوں میں چھپی ہوئی محفوظ کتاب کے اندر
ہے۔اس کی ہدایتیں غطاء ( پردے) کے اندر ہیں مَكْنُونِ کے معنی ہیں وہ چیز جو ایسے پردے
خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء
یا مکان میں رکھی جائے جس میں اس کی پوری حفاظت ہو سکے۔تو فرمایا کہ چونکہ حفاظت کی غرض سے اس کے معنی اور مطالب کو چھپایا گیا ہے۔پردہ میں
رکھا ہوا ہے ان کو حاصل کرنے کے لئے تمہیں ان پر دوں کو اٹھانا پڑے گا، دل کے پردوں کو بھی
اور دیگر قسم کے جو ہزاروں حجابات ہیں ان کو بھی۔اگر تم ان پردوں کو اُٹھاؤ گے کوشش کرو گے،
محنت کرو گے تو چھپی ہوئی چیز کو نکال لاؤ گے جیسے کہ کانوں میں چھپے ہوئے جواہر بڑی محنت سے
نکالے جاتے ہیں یا سمندر کی تہ میں چھپے ہوئے موتی بڑا گہرا غوطہ لگا کر نکالے جاتے ہیں۔اسی
طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دیکھو یہ کتاب اور اس کے مطالب اس قابل تھے کہ انہیں ہر لحاظ سے
محفوظ رکھا جاتا۔اس مطلب کی خاطر ہم نے بہت سے پردے اس کے گرد ڈال دیئے ہوئے
ہیں۔اگر تم ان مطالب اور معارف تک پہنچنا چاہتے ہو تو تمہیں مجاہدہ سے کام لینا پڑے گا ، کوشش
کرنی پڑے گی۔تب وہ خدائے رحیم تمہاری محنت اور مجاہدہ کا نتیجہ نکالے گا اور ایک حد تک تم
قرآن کے حقائق حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاؤ گے۔ویسے صفت رحیم اور رحمن پہلو بہ پہلو چلتی
ہیں ان
کو علیحدہ کر کے صحیح تصور ہمارے دماغ میں نہیں آسکتا تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ کتاب مکنون
ہے اس لئے میری صفت رحیمیت سے برکت حاصل کرو اور پوری جد و جہد قرآن کریم کے سیکھنے
میں لگا دو اور پوری طرح اس کتاب کریم اور مطہر صحیفہ کی طرف متوجہ ہو۔اس کے سیکھنے کے بغیر کوئی
لحہ نہ گزارو اور نہ ہی کوئی دقیقہ فروگذاشت کرو، ہر وقت اس کے متعلق سوچتے رہو۔تب تمہاری
کوششوں کا نتیجہ نکلے گا اور رحیمیت اپنے جوش میں آئے گی۔لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ خالی
رحمیت کافی نہیں۔خالی مجاہدہ اور کوشش سے کچھ نہیں بنے گا۔ظاہری کوششوں سے تم صرف چھلکا
ہی حاصل کر سکو گے اگر کوئی عیسائی اپنا وقت خرچ کرے اور عربی سیکھنے کی کوشش کرے اور پھر تمام
قرآن کریم کی وہ تفاسیر جو عربی زبان میں لکھی گئی ہیں اور وہ تفاسیر جو اردو زبان میں لکھی گئی ہیں
پڑھ کر بظاہر ان کے مضامین پر حاوی ہو جائے ، تو اس علم کی وجہ سے وہ خود بھی قرآن کریم کی تفسیر
کر سکے گا۔مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ کی جو تفسیر
براہین احمدیہ میں تحریر فرمائی ہے۔وہ بھی اسے پڑھ کر بیان کر سکتا ہے۔لیکن اس کے لئے یہ
خطبات ناصر جلد اوّل
خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء
صرف ظاہری علم ہے جسے وہ حاصل کر سکتا ہے قرآن کریم کے متعلق صرف ظاہری علم کافی نہیں ،
قرآن کریم کے علوم، اس کی ہدایات ، اس کے معارف اور اس کی حکمتوں سے فائدہ اُٹھانے کے
لئے ضروری ہے کہ خدائے تعالیٰ کی صفت رحیمیت کے ساتھ صفت رحمانیت بھی جوش میں آئی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا خوب فرمایا ہے۔گر بعلم خشک کارِ دیں بدے
ہر لیے راز دار دیں بدے
پس فرمایا کہ ہم نے ہر طرح سے قرآن کریم کی حفاظت کی ہے اور کوئی خشک یا ظاہری علم
اس کے مغز اور روح کو نہیں پہنچ سکتا۔اس لئے ضروری ہے کہ تم خدائے رحمن کا دروازہ کھٹکھٹاؤ
کیونکہ جب تک تم اس کی نگاہ میں پاکیزہ نہیں ٹھہرو گے معارف و حقائق قرآنیہ کا بھی تم پر نزول نہیں
ہوسکتا۔کیونکہ آیت لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعۃ: ۸۰) کا تعلق صفت رحمن سے ہے۔پھر فرمایا تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ (الواقعة : ۸۱) قرآن کریم کی تفاسیر بہت سی ہو چکی
ہیں۔میرے خیال میں کئی سو موٹی موٹی تفسیر میں لکھی گئی ہیں۔ان کے علاوہ لاکھوں صفحات تفسیر
کے لکھے گئے ہیں۔ایک عام سمجھ کا انسان ان تفاسیر کے ڈھیر کو دیکھ کر دل میں خیال کر سکتا ہے۔کہ
جو کچھ قرآن مجید میں تھا مفسرین نے اسے باہر نکال لیا ہے۔اب
کوئی شخص کتاب مکنون سے کوئی نیا
مطلب نہیں نکال سکتا۔اس خیال کی تردید کے لئے فرمایا کہ صحیفہ قدرت کو دیکھو کتنی کثرت سے بڑی بڑی
ایجادیں ہوئیں بعض لوگوں نے صرف ایک مسئلہ کے متعلق نئی تحقیق پیش کی تو دنیا نے اسے بہت
سراہا اور کہا کہ اس نے علم کی بڑی خدمت کی ہے اس نے ساری عمر میں گو ایک راز ہی سہی معلوم کر لیا
ہے باوجود اتنی کوششوں کے پھر بھی نہیں کہا جا سکتا کہ دنیوی علوم ختم ہو گئے اور کہ انسان صحیفہ قدرت
پر پوری طرح حاوی ہو گیا ہے اور کوئی نئی چیز یا ایجاد دریافت نہیں کی جاسکتی۔تو فرمایا کہ جس طرح صحیفہ قدرت میں اللہ تعالیٰ کے غیر محدود اسرار پوشیدہ ہیں اسی طرح
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی غیر محدود حکمتیں اور معارف پوشیدہ ہیں۔تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ
خطبات ناصر جلد اول
٣٠٢
خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء
العلمينَ (الواقعة: (۸۱) اس لئے جس زمانہ میں بھی تم ہو اور جس ملک میں بھی اللہ تعالیٰ تمہیں پیدا
کرے اس اصول کو مد نظر رکھنا کہ قرآن کریم کا اتارنے والا رَبُّ الْعَلَمِينَ ہے۔جس کی حکمت
تجدید، نشوونماء اور ارتقاء کو چاہتی ہے۔اس لئے دنیا بھی ارتقائی منازل طے کرتی ہوئی کہیں کی کہیں پہنچ رہی ہے اور ہر نئی منزل
پر اسے نئی الجھنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس وقت اللہ تعالیٰ ایسے بندے پیدا کر دیتا ہے جو
قرآن کریم کے نئے مطالب، معانی اور نئے معارف اخذ کر کے اس زمانہ کی نئی الجھنوں کو سلجھانے
کی کوشش کرتے ہیں۔چونکہ قرآن کریم کے علوم ختم ہونے والے نہیں قرآنِ کریم غیر محدود حقائق
اور غیر متناہی علوم و حقائق اپنے اندر رکھتا ہے۔اس لئے ہر زمانہ کی حاجت کے مطابق وہ کھلتے
جاتے ہیں اور ہر زمانہ کے خاص فاسد خیالات کا مقابلہ کرنے کے لئے وہ علوم ایک مسلح فوج کی
طرح کھڑے رہتے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے خود فرما دیا ہے کہ اس کتاب میں ہر وہ سامان موجود
ہے جو کسی زمانہ کے لئے درکار ہے اور ہر ایک زمانہ کی ضرورت حقہ کے پورا کرنے کا کامل اور
مکمل طور پر متکفل ہے جیسے کہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس زمانہ میں خود
مشاہدہ کیا ہے۔غرضیکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کتاب کا تعلق ہماری صفت رَبُّ الْعَلَمِینَ سے بھی ہے۔جس طرح عالم ابتدائی دور میں تھے اور پھر ان میں سے ہر ایک آگے ہی آگے بڑھ رہا ہے اسی طرح
قرآن کریم کے علوم بھی منزل بہ منزل نئے سے نئے نکلتے چلے آئیں گے اور دنیا یہ نہ کہہ سکے گی کہ
ہمیں ایک مسئلہ پیش آیا لیکن قرآن کریم نے ہمارے سامنے اس کا حل پیش نہیں کیا۔اس لئے اگر
کسی جگہ تم رکتے ہو یا اسکتے ہو تو اس میں تمہارا قصور ہے تم ربوبیت عالمین کا دروازہ کھٹکھٹاؤ اور
اللہ تعالیٰ کی اس صفت کے دامن کو پکڑو۔خدا تعالیٰ کے سامنے عاجزانہ طور پر جھکو اور کہو کہ اے خدا!
تو نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ میں رب العلمین ہوں اور یہ کتاب میری طرف سے نازل
ہوئی ہے میری اس صفت کے ماتحت جہاں عالمین ارتقائی دوروں میں سے گزر رہے ہیں وہاں
قرآن کریم کے علوم بھی نئے سے نئے دنیا پر کھلتے رہیں گے۔آج ضرورت بعض مسائل کے حل
خطبات ناصر جلد اوّل
۳۰۳
خطبہ جمعہ ۲۴ جون ۱۹۶۶ء
کرنے کی ہے تو ہماری عقلوں کو منور فرما اور ہمارے لئے ایسے دروازے کھول جو ہمیں تیرے تک
پہنچا ئیں اور ان سے ہمیں قرآن کریم کا وہ نور حاصل ہو جس کی آج دنیا کو ضرورت ہے۔پس ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی عظمت کو بیان کیا ہے اور قرآن کریم کے
معارف کے حصول کے لئے جن صفات سے برکات حاصل کرنے کی ضرورت ہے انہیں بھی بیان
فرمایا ہے ہمیں چاہیے کہ انفرادی اور جماعتی طور پر ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی ان صفات سے برکات
حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔جن میں سے ایک یہ ہے کہ ہم اپنی کوشش ، اپنی جد و جہد اور
مجاہدات کو کمال تک پہنچائیں اور جو منصو بہ قرآن کریم کو سیکھنے سکھانے کا جماعت میں جاری کیا گیا
ہے اس سے غفلت نہ برتیں۔اس موقع پر میں اُن عزیزوں اور بھائیوں سے بھی اپیل کرنا چاہتا ہوں جن کا مختلف
درسگاہوں سے طالب علم یا استاد کا تعلق ہے کہ اپنی چھٹیوں میں سے اگر آپ دو ہفتے قرآن کریم کو
پڑھانے کے لئے وقف کر دیں تو یقینا اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی برکات نازل فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ ہم
سب کو اس نیک کام کے سر انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔(روز نامہ الفضل ربوہ ۷ راگست ۱۹۶۶ ء صفحه ۳ تا ۵)