قرآن کریم ایک عظیم الشان کتاب ہے اس سے جتنی بھی محبت کی جائے کم ہے
خطبات ناصر جلد اول
۳۳۹
خطبہ جمعہ ۲۹؍ جولائی ۱۹۶۶ء
قرآن کریم سے جتنی بھی محبت کی جائے کم ہے
اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ نا کافی ہے
خطبہ جمعہ فرموده ۲۹ / جولائی ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔قرآن کریم ایک عظیم اور بڑی شان والی کتاب ہے اس سے جتنی بھی محبت کی جائے کم ہے
اور اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے ناکافی ہے۔مگر یہ کتاب ہماری تعریفوں کی محتاج نہیں کیونکہ خود
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی اس کی عظمت اور اس کی شان کو بیان کیا ہے۔جیسا کہ میں اپنے
متعد دخطبات میں ان خوبیوں کا اشارہ اور مجملاً ذکر کر چکا ہوں جو مختلف مقامات پر قرآن کریم کی
تعریف کرتے ہوئے بیان کی گئی ہیں۔آج میں سورہ مومن کی دو آیتیں اس سلسلہ میں احباب جماعت
کے سامنے رکھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔تَنْزِيلُ الْكِتَبِ مِنَ اللهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ - غَافِرِ الذَنْبِهِ وَ قَابِلِ التَّوبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ
ط
ذِي القَولِ لَا اِلهَ اِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ - (المؤمن : ۳، ۴) مطلب یہ ہے ان آیات کا کہ اس
کتاب کا نزول اس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے جو غالب ہے، کامل غلبہ اور کامل عزت اسی کو
حاصل ہے۔وہ کامل علم والا ہے۔تمام علوم کا سر چشمہ اسی کی ذات ہے۔وہ گناہوں کا بخشنے والا
ہے۔خطا کار انسان کی خطاؤں پر وہی مغفرت کی چادر ڈالتا ہے اور کمزور اور مائل بہ گناہ انسان
خطبات ناصر جلد اول
۳۴۰
خطبہ جمعہ ۲۹؍جولائی ۱۹۶۶ء
اس سے طاقت حاصل کر کے میلان گناہ کو دبانے اور نفس امارہ کو پوری طرح کچل دینے کی قوت
پاتا ہے۔وہی رحیم و مہربان ہے۔جو محض اپنے فضل و احسان سے تو بہ کو قبول کرتا ہے اور بھٹکے ہوئے
راہی کو جب وہ رجوع بمولی ہو معصومیت کی چادر میں لپیٹ لیتا ہے اور اس سے راضی ہو جاتا ہے۔وہی ہے جو اباء اور استکبار کرنے والوں کو اور انہیں جو اس سے منہ پھیر لیتے ہیں اور شیطان کو اپنا
دوست بنا لیتے ہیں سخت سزا دیتا ہے اور اپنی قہری بجلی کے ساتھ ان کی اصلاح کے سامان پیدا کرتا
ہے۔وہی ہے جو بہت ہی احسان کرنے والا ہے اور جس کی رحمت ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔محبت اور پرستش کا وہی ہاں صرف وہی سزا وار ہے۔اسی کی طرف
لوٹ کر جانا ہے اور اسی سے اپنے کئے کی جزا پانا ہے اور بہتر اور احسن جزا وہی پائیں گے جو اس
کی تعلیم پر عمل کریں گے۔ان مختصر سی دو آیات میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی آٹھ اندرونی خوبیاں بیان فرمائی ہیں۔(1) پہلی خوبی اللہ تعالیٰ یہ بیان فرماتا ہے۔تَنْزِيلُ الْكِتَبِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ کہ یہ کتاب
اس اللہ کی طرف سے نازل کی گئی ہے جو العزیز صفت سے متصف ہے۔جو غالب ہے اور کوئی
اور ہستی اس پر غالب نہیں آسکتی۔کیونکہ اس جیسا کوئی ہے ہی نہیں۔عزیز کے ایک معنی اس قسم کی
عزت اور طاقت اور غلبہ رکھنے والی ہستی کے ہوتے ہیں کہ جس کے مقابلہ میں اس جیسی قوت اور
طاقت اور غلبہ رکھنے والی کوئی اور ہستی نہ ہو۔اس لحاظ سے وہ بے مثل ہو۔تو اس ٹکڑے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس طرف متوجہ کیا کہ اس عزیز خدا کی طرف سے جو
کتاب نازل کی گئی اس کتاب میں بھی یہ خوبی ہے کہ وہ بے مثل ہے۔ایسی خوبیوں کی حامل ، رضا
البی کی اس قدر فراخ را ہیں دکھانے والی ہے کہ دنیا میں جس قدر کتب سماوی گزری ہیں وہ اس کا
مقابلہ نہیں کر سکتیں اور نہ کسی انسان کی طاقت میں یہ ہے کہ اس کا مثل معرض وجود میں لا سکے۔اس
کتاب میں کامل حسن اور کامل تعلیم اور کامل ہدایت پائی جاتی ہے۔اس بے مثل اور یگانہ ذات
کے پر تو نے اس کتاب کو بھی بے مثل کر دیا ہے۔اگر تم اس کتاب کی تعلیم پر عمل کرو گے تو تم بھی
ایک واحد ویگانہ بے مثل قوم بن جاؤ گے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ فرما یا كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ
خطبات ناصر جلد اول
۳۴۱
خطبہ جمعہ ۲۹؍جولائی ۱۹۶۶ء
أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : ۱۱۱) تم وہ اُمت ہو جس سے بہتر اُمت اس دنیا میں پیدا نہیں کی گئی
تم وہ اُمت ہو جس سے زیادہ احسان، انسان پر کسی اُمت نے نہیں کیا۔پس پہلی خوبی اس کتاب
کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتائی کہ اپنے کمال کے باعث یہ کتاب بے مثل ہے۔اور اپنی تعلیم کی وجہ
سے یہ کتاب اُمت مسلمہ کو ایک بے مثل و بے مثال اُمت بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔(۲) دوسری اندرونی خوبی ہمیں ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی کہ یہ وہ کتاب ہے
تَنْزِيلُ الكتب مِنَ اللهِ الْعَلِيمِ۔اس ذات نے اسے اتارا ہے جس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔حقائق اشیاء اور مخلوق کے غیر محدود خواص کا علم صرف اسی پاک ذات کو ہے اور صرف وہی خدا اس
بات پر قادر تھا کہ فطرت انسانی کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے والی کتاب اور ہدایت نازل کرتا
اور ایک ایسی شریعت انسان کو دیتا جو ہر قوم اور ہر زمانہ کی ضروریات کو پورا کرنے والی ہوتی۔پس
یہی وہ کتاب ہے جس کے ہوتے ہوئے کسی اور ہدایت کی انسان کو ضرورت نہیں رہتی۔ہر زمانہ
کے مسائل کو یہ سلجھا دیتی ہے۔روحانی علوم کے نہ ختم ہونے والے چشمے اس سے پھوٹتے ہیں اور
مادی علوم کی بنیادی صداقتیں اور اصول اس میں جمع کر دئے گئے ہیں۔پس اگر تم روحانیت میں ترقی حاصل کرنا چاہتے ہو، یا دنیوی علوم میں فوقیت اور رفعت کے
مقام تک پہنچنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ تم اس کتاب کی پیروی کرنے والے بنو۔اگر تم اس کتاب کی آواز کی طرف متوجہ نہ ہو گے۔اس کی وہ قدر نہیں کرو گے جو کرنی چاہیے تو نہ
روحانی میدان میں تم کوئی ترقی حاصل کر سکو گے اور نہ دنیوی علوم میں دوسروں سے مقابلہ کرنے
کی طاقت اپنے اندر پیدا کرسکو گے۔پس مادی اور روحانی ہر دو لحاظ سے علوم میں اگر ترقی کرنی ہے (اور علم کے لغوی معنی ایک یہ
بھی ہیں کہ ایسا علم جس کے ساتھ اس کے مطابق عمل بھی ہو ) اور روحانی علوم کو حاصل کر کے
میدانِ عمل میں تم نے اترنا ہے تو تمہیں اس کتاب کی ہدایت کی ضرورت ہوگی اور اگر تم اس کے
علوم حاصل کر لو گے اور اس کے مطابق عمل کرو گے تو خدائے علیم جو ہر چیز کو جاننے والا ہے اور جس
سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔وہ تمہیں اپنے قرب کے وہ مقامات عطا کرے گا جن سے تم راضی ہو جاؤ
خطبات ناصر جلد اول
گے جیسا کہ وہ تم سے راضی ہوگا۔۳۴۲
خطبہ جمعہ ۲۹؍ جولائی ۱۹۶۶ء
(۳) تیسری صفت یہاں قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ یہ اس ہستی کی طرف
سے اتارا گیا ہے جو غَافِرِ الذُّنب (المؤمن: (۴) ہے۔گناہوں کو بخشنے والا ہے۔پس یہ ایک ایسی
کتاب ہے جس میں ان نیکیوں اور ان حسنات کے کرنے کی تعلیم دی گئی ہے۔جو نا سمجھی کے
گناہوں اور بداعمالیوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جاتی ہے اور وہ طریق بتائے گئے ہیں
جن پر عمل پیرا ہو کر انسان نفس امارہ پر قابو پالیتا ہے اور میلان گناہ کو اپنے پاؤں کے نیچے کچل
دینے کی قوت پاتا ہے۔مَغْفِرَةٌ کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ وہ گناہ جو سر زد ہو چکے ہوں اللہ تعالیٰ ان کے بداثرات
اور اپنے غضب اور عذاب سے مغفرت چاہنے والے کو محفوظ کرے۔تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا کہ
اگر تم کبھی اپنے گناہ پر پشیمان ہو اور استغفار کرو اور چاہو کہ خدا تعالیٰ تمہارے ان گناہوں کو
معاف کر کے ان کے بداثرات سے تمہیں محفوظ کرے تو تمہیں ان طریق کو اختیار کرنا ہو گا جو
قرآن کریم میں بتائے گئے ہیں۔دوسرے معنی مَغْفِرَةٌ کے یہ ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایسی قوت انسان کو عطا کرے کہ گناہ
کی طرف جو میلان اس کی طبیعت میں پایا جاتا ہو یا جو زنگ اس کی فطرتِ صحیحہ پر لگ چکا ہو وہ
زنگ دور ہو جائے اور وہ میلان قابو میں آجائے اور انسان کا شیطان مسلمان ہو جائے اور گناہ کی
طرف رغبت ہی باقی نہ رہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا کہ غَافِرِ الذَّنْبِ خدا کی طرف سے یہ
کتاب نازل ہوئی ہے۔پس اگر تم گنہگار ہو تو اسی کی طرف آؤ اور قرآن کریم کے بتائے ہوئے
طریق پر آؤ۔قرآن کریم تمہاری رہنمائی کرے گا اگر تم چاہتے ہو کہ تقویٰ کے اعلیٰ مقام کو حاصل کرو۔اگر تم یہ چاہتے ہو کہ تواضع کا وہ مقام تمہیں حاصل ہو جائے جس کے بعد اللہ تعالیٰ ساتویں آسمان
سے بھی اوپر انسان کو لے جاتا ہے تب بھی تم قرآن کریم کی طرف رجوع کرو۔وہ تمہیں ایک ایسی
روشنی عطا کرے گا جو ان راہوں کو جو ان نتائج کی پیدا کرنے والی ہیں روشن اور منور کر دے گی
خطبات ناصر جلد اوّل
۳۴۳
خطبہ جمعہ ۲۹؍ جولائی ۱۹۶۶ء
اور ان راہوں کا علم اور ان پر چلنا تمہارے لئے آسان ہو جائے گا۔پس چونکہ یہ غَافِرِ الذَّنْبِ خدا کی طرف سے نازل شدہ کتاب ہے اس کی ہدایت کے
مطابق تم ذنب اور اس کے بدنتائج سے خدا تعالیٰ کی حفاظت میں آکر اور مَغْفِرَةٌ کے ان معانی
کے مطابق جو میں نے ابھی بیان کئے ہیں خدا تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کر سکو گے۔(۴) چوتھی صفت اس کتاب عظیم کی ، اس کتاب کریم اور مجید کی اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بیان
فرمائی ہے کہ یہ اس خدا نے اتاری ہے جو قابلِ الثّوب ہے۔یعنی تو بہ قبول کرنے والا ہے۔پس
اس کتاب میں یہ کھول کر بیان کیا گیا ہے کہ تو بہ کن لوگوں کی ، کن حالات میں اور کب قبول ہوتی
ہے۔اگر کوئی شخص تو بہ کرنا چاہے۔اس کے دل میں ایک خلش پیدا ہو، ایک خواہش تڑپنے لگے کہ
مجھے اپنے رب کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔تو بہ کرنی چاہیے، تو کیا کرے۔کن راہوں سے وہ تو بہ
کے دروازوں تک پہنچے اور پھر انہیں کھٹکھٹائے۔تو فرما یا کہ قرآن کریم قابلِ الثوب خدا کی طرف سے نازل شدہ کتاب ہے وہ تمہیں ان
دروازوں تک لے جائے گی جو تو بہ کے دروازے ہیں۔وہ تمہیں بتائے گی کہ ان دروازوں کو تم
نے کس طرح کھٹکھٹانا ہے تا کہ وہ تم پر کھولے جائیں۔پس اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہاں یہ بتایا کہ جب تمہارا دل اپنے پیدا کرنے والے کی طرف
مائل ہو اور اس کی طرف جھکے لیکن تم سرگردان ہو ، نہ جانتے ہو کہ کن راہوں سے تم اس کی جناب
میں پہنچ سکتے ہو تو اس کتاب کی طرف رجوع کرو اور اس سے روشنی اور ہدایت حاصل کرو تا تمہاری
مراد بر آئے اور تمہارا رب تم سے راضی ہو جائے اور اس کی نظر میں تم ایسے بن جاؤ کہ کبھی تم سے
گناہ سرزد ہی نہ ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ مِنْ قَرِيبٍ فَأُولَبِكَ
b
يَتُوبُ اللهُ عَلَيْهِمْ وَكَانَ اللهُ عَلِيمًا حَكِيمًا - (النساء : ١٨)
اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ تو بہ کس طرح اور کن لوگوں کی اللہ تعالیٰ کے حضور مقبول ہوتی ہے
اور وہ کون لوگ ہیں کہ جن کی تو بہ ان کے منہ پر ماری جاتی ہے۔
خطبات ناصر جلد اول
۳۴۴
خطبہ جمعہ ۲۹؍جولائی ۱۹۶۶ء
یہ تو ایک مثال ہے جو اشارہ میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ورنہ قرآن کریم بھرا
پڑا ہے ایسی آیات سے جن سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ تو بہ کا طریق کیا ہے، وہ کون لوگ ہیں جو
خدا تعالیٰ کی صفت قابلِ الثَّوبِ کو اپنے محسن عمل سے خدا تعالیٰ اور قرآن مجید کے بتائے ہوئے
طریق کے مطابق جوش میں لاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ جو توبہ قبول کرنے والا ہے ان لوگوں کے لئے
تو بہ کے دروازے کھول دیتا ہے۔بہر حال ہمیں اس جگہ قرآن کریم کی ایک اندرونی خوبی کی طرف جو اس میں پائی جاتی ہے
متوجہ کیا گیا ہے کہ یہ قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے کہ اگر تم تو بہ کرنا چاہو تو صرف یہی تمہیں
ہدایت دے سکتی ہے کہ تو بہ کس طرح کی جاتی ہے اور کن راہوں سے اللہ تعالیٰ نے جو تو بہ کے
دروازے رکھے ہیں ان کو کھولا جاسکتا ہے۔(۵) پانچویں صفت قرآن مجید کی یہاں یہ بیان فرمائی گئی ہے کہ قرآن مجید اس خدا نے
نازل فرمایا ہے جو شَدِیدُ الْعِقَابِ ہے۔کہ جب وہ سزا دینے پر آتا ہے تو بہت سخت سزا دیتا ہے۔اس عزیز و قھار کے قہر اور غضب اور لعنت اور سزا اور عذاب سے اگر بچنا چاہو تو اس کا طریق
بھی یہی کتاب تمہیں بتلائے گی۔کبھی تمہارے دل میں پہلوں کی مثال بیان کر کے خوف اور خشیت پیدا کرے گی تا تم اس
کی طرف جھکو اور اس کے رحم کو جذب کرو۔سورۃ الحاقۃ میں مثلاً شَدِیدُ الْعِقَابِ کی قدرت کی
ایک مثال بیان کی ہے تا کہ دلوں میں خوف پیدا ہو اور انسان خدا کی طرف پیٹھ کرنے اور اس سے
پہلو تہی کرنے سے بچے۔اللہ تعالیٰ نے اس سورت میں بیان
فرمایا ہے کہ نمود کی قوم ایک ایسے عذاب سے ہلاک کی
گئی تھی جو اپنی شدت میں انتہاء کو پہنچا ہوا تھا۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَأَمَّا عَادَ فَأَهْلِكُوا بِرِيْجٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ - سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَ ثَانِيَةَ أَيَّامٍ
حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرُعَى كَانَهُمْ أَعْجَازُ نَخْلِ خَاوِيَةٍ - فَهَلْ تَرَى لَهُمْ مِّنْ
باقية - (الحاقة : ۷ تا ۹)
لا
خطبات ناصر جلد اول
۳۴۵
خطبہ جمعہ ۲۹؍جولائی ۱۹۶۶ء
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے عاد کی قوم پر جو اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہوا تھا اس کا مختصراً مگر
بڑے ہی مؤثر طریق پر بیان کیا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ ایک ایسا عذاب تھا جس میں ساری قوم کو
تباہ کر دیا گیا۔فَهَلْ تَرى لَهُم مِّنْ بَاقِيَةٍ کیا ان کا کوئی نشان بھی تمہارے سامنے آتا ہے؟ وہ
کلیتاً صفحہ ہستی سے مٹادئے گئے۔اس لئے کہ انہوں نے یہ خیال نہیں کیا کہ وہ رب جو ان کا پیدا
کرنے والا تھا، جو اس قدر ان پر رحم کرنے والا تھا ، جو اس قدر ان پر انعام کرنے والا تھا اس کے
نتیجہ میں ان پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی تھیں لیکن انہوں نے کفر اور ناشکری کو اختیار کیا اور
خدا تعالیٰ کی بجائے شیطان کو اپنا دوست بنالیا تب ساری کی ساری قوم کو اللہ تعالیٰ نے صفحہ ہستی
سے مٹادیا اور ان کا کوئی نام ونشان بھی باقی نہ رہا۔اس قسم کے واقعات کا ذکر کثرت سے قرآن کریم میں پایا جاتا ہے اور ایک مقصد ان کا یہ
ہے کہ تا ان واقعات کو سن کر ہمارے دل خوف سے لرز اٹھیں اور ہم یہ عہد کریں کہ قرآن کریم نے
جو تعلیم ہمارے سامنے رکھی ہے جس سے خدا راضی ہوتا ہے اور جس کو چھوڑ کر خدا کی ناراضگی مول
لینی پڑتی ہے، ہم کبھی بھی اس تعلیم کو چھوڑیں گے نہیں بلکہ اس تعلیم کو اپنائیں گے۔اس تعلیم کو اس
طرح اپنے جسموں اور روحوں میں جذب کر لیں گے جس طرح خون ہمارے اندر بہہ رہا ہے۔تا کہ خدا کا غضب کسی شکل میں بھی اور اس کی لعنت کسی صورت میں بھی ہمارے اوپر نازل نہ ہو۔پھر قرآن کریم وہ کتاب ہے جو کبھی خدا کی لعنت اور اس کے غضب سے بچنے کی دعائیں
سکھاتی ہے کیونکہ شَدِیدُ الْعِقَابِ ہونے کے باوجود خدا تعالیٰ نہیں چاہتا کہ اس کا عذاب بندوں پر
نازل ہو۔تو پہلی قوموں کی مثالیں دے کر ہمارے دلوں میں اپنا خوف پیدا کیا۔پھر ہمیں دعا ئیں
سکھائیں کہ یہ دعائیں کرتے رہوتا کہ میر اغضب تم پر نازل نہ ہو۔سب سے بہتر اور کامل دعا تو سورۃ الفاتحہ ہی ہے جس میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا
الصَّالِينَ (الفاتحة: ۷) ہے یعنی جس میں خدا کی لعنت سے پناہ مانگی گئی ہے اور چونکہ خدا کی لعنت
کے مورد دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ایک مغضوب اور ایک ضال۔اس لئے دونوں کا ذکر کر کے
خطبات ناصر جلد اوّل
۳۴۶
خطبہ جمعہ ۲۹؍ جولائی ۱۹۶۶ء
ایک طرح حصر کر دیا گیا ہے کہ کسی طریق سے بھی ہم پر تیری لعنت نازل نہ ہو۔قرآن
کریم کبھی ایسے اعمالِ صالحہ کی نشان دہی کرتا ہے جس کے نتیجہ میں شیطانی اندھیرے
نور میں بدل جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا رحم جوش میں آتا ہے اور اس کے عذاب کو ٹھنڈا کر دیتا ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ تسلی دلائی کہ اگر تم قرآنی ہدایت پر عمل کرو گے تو میں فرشتوں کو مقرر کروں گا
کہ وہ تمہارے لئے دعا کریں اور وہ یوں دعا کریں گے۔رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَ عِلْمًا فَاغْفِرُ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ
عَذَابَ الْجَحِيمِ (المؤمن : ۸ )
کہ ایسے لوگوں پر تو اپنا رحم کر کیونکہ تو بڑے حلم والا ہے اور ان کو جہنم کے عذاب سے بچا
لے جو تو بہ کرتے ہیں اور وہ طریق اور شریعت کی جو راہیں تو نے قرآن کریم میں بتائی ہیں ان پر
عمل کر رہے ہیں۔اسی طرح سورۃ الدھر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ اپنے جذبات کے غلام نہیں
ہوتے بلکہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہیں اور صبر کی راہوں پر گامزن ہوتے ہیں۔( کافور کی
ملاوٹ ) اپنی نذریں ادا کرتے ہیں اور ہمیشہ یہ خیال رکھتے ہیں کہ کہیں قیامت کے روز اللہ تعالیٰ
ان سے ناراض نہ ہو وہ لوگ جو اس کی رضاء کے لئے مسکین، یتیم اور اسیر کو کھانا کھلاتے۔ریا،
عجب، خودروی خود رائی اور دکھاوا ان میں نہیں ہوتا۔نہ وہ احسان جتاتے ہیں ، اپنے نفسوں اور
اپنے نفس کی بدخواہشات اور میلانات سے جدا ہو کر محض اپنے رب کے لئے یہ سب کچھ کرتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں۔فَوَقْهُمُ اللهُ شَرَّ ذَلِكَ الْيَوْمِ ( الدّهر : ۱۲ ) کہ اس دن کے عذاب سے اللہ تعالیٰ
ایسے لوگوں کو بچالے گا۔تو جب یہ کہا کہ میرا عذاب بڑا سخت ہے۔جب میں پکڑتا ہوں۔جب
میری گرفت میں کوئی آتا ہے تو اس کی حالت یہ ہوتی ہے کہ اگر وہ پیدا ہی نہ ہوا ہوتا تو اس کے لئے
بہتر تھا۔فرما یا۔اس شَدِیدُ الْعِقَابِ خدا نے قرآن کریم کو اتارا ہے اور ہمیں اس واضح حقیقت کی
طرف متوجہ کیا ہے کہ اس کتاب میں ہمیں وہ طریق بتائے گئے ہیں جن کے ذریعہ ہم اس کے
خطبات ناصر جلد اول
۳۴۷
خطبہ جمعہ ۲۹؍ جولائی ۱۹۶۶ء
عذاب سے بچ سکتے ہیں۔جیسا کہ میں نے ایک دو مثالیں دے کر بیان کیا ہے۔(۶) چھٹی صفتِ حسنہ یا اندرونی خوبی قرآن کریم کی جن الفاظ میں بیان کی گئی ہے وہ
ذی الطولِ ہے۔یعنی اس اللہ نے یہ کتاب اتاری ہے جو بڑا احسان کرنے والا اور بڑا انعام
کرنے والا ہے اور اس کتاب کے نزول کی یہ غرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کے انعام اور احسان کے
جذب کرنے کی راہیں تم پر کھولی جائیں۔اور اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی بتایا کہ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم یا فرد کو کوئی احسان یا انعام عطا
کرتا ہے تو اس پر بہت سی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ان ذمہ داریوں کا ذکر بھی قرآن مجید
میں پایا جاتا ہے۔ان کی طرف بھی ہمیں متوجہ ہونا چاہیے۔انعام واکرام کا ذکر ذی الکول میں
ہے۔اس کی سب سے بڑی مثال تو میرے نزدیک وہ ہے۔جو فرمایا اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ
نعمتى (المائدة : ۴) کہ اسلام اور اسلامی شریعت کے ذریعہ میں نے اپنی شریعت کو نعمت عظمی بنا
دیا ہے اور نعمت عظمی کے طور پر میں اسے تمہارے سامنے رکھتا ہوں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ دوسری جگہ فرماتا ہے وَاسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (القمن: ٢١)
کہ تم پر ظاہری اور باطنی نعمتوں کو اللہ تعالیٰ نے پانی کی طرح بہا دیا۔جیسے فلڈ (Flood) آتا
ہے ہر ایک چیز کے اوپر چھا جاتا ہے اور ہر چیز کو اپنے نیچے لے لیتا ہے۔اسی طرح اللہ کی نعمتوں
نے ہمارے نفس نفس اور ہمارے ذرہ ذرہ کو ڈھانپ لیا ہے۔لیکن اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِتَّبِعُوا مَا انْزَلَ اللهُ (لقمن : ۲۲) کہ اب تم پر یہ
ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے اس کی تم اتباع کرو۔اگر تم ایسا نہیں
کرو گے کفرانِ نعمت کرو گے تو اس کی سزا پاؤ گے۔مگر قرآن کریم اس لئے نازل نہیں کیا گیا کہ خدا
کے غضب کو تم جذب کرو اور اس کے قہر کے تم مورد بنو۔قرآن کریم کے نزول کی غرض تو یہ ہے کہ
ذی الطولِ خدا کی طرف تمہیں متوجہ کرے اور تم اس کی نعمتوں کو یاد کرتے ہوئے اس کے
شکر گزار بندے بنو اور جو ہدایت اور تعلیم اور شریعت اور فرائض اور احکام اس نے نازل کئے
ہوئے ہیں ان کی اتباع کرنے والے ہو۔
خطبات ناصر جلد اول
۳۴۸
خطبہ جمعہ ۲۹؍جولائی ۱۹۶۶ء
(۷) ساتویں صفتِ حسنہ قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے لَا إِلَهَ إِلَّا الله کہ
جس خدا نے اس قرآن کو نازل کیا ہے وہ اکیلا ہی پرستش کا سزاوار اور حقدار ہے۔اس کے سوا
کوئی معبود نہیں۔پس اس کتاب کی بنیادی صفت یہاں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کی کہ یہ کتاب اور
اس کی تعلیم اور اس کی شریعت اور اس کی ہدا یتیں اور وہ نور جو اس سے نکلتا ہے اور اس کے ماننے
والوں کے جسموں اور ان کی روحوں میں داخل ہوتا اور نفوذ کرتا ہے۔اس کے نتیجہ میں انسان
خالص تو حید پر کھڑا ہوتا ہے۔قرآن نہ ہوتا تو دنیا میں توحید خالص بھی نہ پائی جاتی۔پس اللہ تعالیٰ
کی ذات اور صفاتِ حسنہ کے متعلق کامل تفصیلی علم یہی کتاب دیتی ہے جس کے بغیر تو حید، صحیح معنی
اور حقیقی رنگ میں قائم نہیں ہوسکتی۔تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کے
متعلق بھی علوم کے سمند ر اپنے اندر بند کر دیئے ہیں اور تمہارے فائدہ کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔پس تم اس خدائے واحد و یگانہ کے قرب کے حصول کے لئے اس کی ذات کی معرفت اور
اس کی صفاتِ حسنہ کا عرفان حاصل کرو اور قرآن کریم کی روشنی میں ہی تم ایسا کر سکتے ہو۔پس
قرآن کریم کو توجہ سے پڑھو اور توجہ سے سنو اور عزم اور استقلال اور صبر کے ساتھ اس پر عمل کرو
اور دعاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے نور سے حصہ حاصل کرو اور نور قرآن کریم کے ذریعہ سے ہی
حاصل کیا جاسکتا ہے تا کہ تم تو حید خالص پر کھڑے ہو جاؤ اور توحید خالص کو پالینے کے بعد دنیا کی
ساری کامیابیاں مل جاتی ہیں اور کوئی نا کامی بھی انسان کے حصہ میں نہیں رہتی۔(۸) آٹھویں صفتِ حسنہ یا اندرونی خوبی قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بیان فرمائی ہے
وَالَيْهِ البَصِيرُ کہ اس عظیم کتاب کو نازل کرنے والی وہ ذات پاک ہے جس کی طرف ہم نے
لوٹ کر جانا ہے اور اس خدا نے اس قرآن کے ذریعہ انسان کو معاد کا کامل اور مکمل علم دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑے زور کے ساتھ اور بڑی وضاحت کے ساتھ اور بڑی تفصیل
کے ساتھ اس مضمون کو اپنی کتب میں بیان فرمایا ہے۔کہ معاد کا علم اور جنت و دوزخ کی حقیقت
جو قرآن کریم بیان کرتا ہے۔وہ کسی غیر کے وہم میں بھی نہیں آسکتی اور نہ ہی ان کتب سماویہ میں وہ
خطبات ناصر جلد اول
۳۴۹
خطبہ جمعہ ۲۹؍جولائی ۱۹۶۶ء
علوم پائے جاتے ہیں جو قرآن کریم سے پہلے نازل ہوئیں پھر محرف و مبدل ہوئیں اور پھر وہ
منسوخ ہو گئیں۔یہ قرآن، یہ پاک کتاب ہی ہے جو نورِ مجسم ہے اور حقیقی اور خالص توحید پر کھڑا
کرتی ہے اور معاد کا علم پوری طرح ہمیں عطا کرتی ہے اور ہمیں ایک حق الیقین عطا کرتی ہے اس
بات پر کہ ہم مرنے کے بعد پھر زندہ کئے جائیں گے اور اس یقین کے بعد انسان اس دنیا اور اس
کی لذتوں اور اس کی خواہشات سے بکی منہ موڑنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔اس کو یہ فکر ہوتی ہے اگر
میں اس دنیوی زندگی میں پڑ گیا جو اُخروی زندگی کے مقابلہ میں غیر محدود طور پر کم ہے دیکھو تو
عظیم گھاٹا پانے والا ہوں گا۔سو کی نسبت ایک کے ساتھ یہ ہے کہ ایک، سو کا سواں حصہ چونکہ
اُخروی زندگی غیر محدود ہے۔اس لئے اس زندگی کی نسبت اس اُخروی زندگی کے ساتھ یہ ہے کہ
یہ زندگی اس زندگی کا غیر محد و دواں حصہ ہے یعنی کوئی نسبت قائم ہی نہیں ہو سکتی۔جب یہ حقیقت انسان کے سامنے آ جائے پھر ان تمام بدیوں سے جو صرف اس دنیوی
زندگی کی لذات اور آرام میں اور اُخروی زندگی میں عذاب اور قہر کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں۔ان
سے بچنے کی ہر طرح کوشش کرتا ہے۔اگر کبھی پاؤں پھسل جائے تو اپنے خدا کا سہارا لے کر پھر کھڑا
ہو جاتا ہے۔گناہ کرے تو اس غار کو پکارتا ہے۔تو بہ کرنے کے لئے تضرع کی راہوں کو اور تواضع
کی راہوں کو اختیار کرتا ہے۔قرآن کریم پر غور کرتا رہتا ہے۔اس عزم اور نیت کے ساتھ کہ میں
نے اپنی اخروی زندگی کو بہر حال سنوارنا ہے خواہ مجھے اس زندگی میں کتنی ہی کوفت اور تکلیف اور
مصیبت ہی کیوں نہ اٹھانی پڑے۔جب وہ ایسا کر لیتا ہے تب وہ اپنی زندگی کے مقصد کو پالیتا
ہے۔خدا تعالیٰ اس سے خوش ہوتا ہے اور وہ اپنے رب سے راضی ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس
گروہ میں شامل کرے۔اللھم آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۴ اگست ۱۹۶۶ ء صفحه ۲ تا ۵)