تعلیم القرآن کی سکیم اور عارضی وقف کی مہم کی برکات

خطبات ناصر جلد اول
۳۵۱
خطبه جمعه ۵ راگست ۱۹۶۶ء
اللہ تعالیٰ نے مجھے بشارت دی ہے کہ وہ تعلیم القرآن
کی سکیم اور عارضی وقف کی مہم میں بہت برکت ڈالے گا
خطبه جمعه فرموده ۵ را گست ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔کوئی پانچ ہفتہ کی بات ہے ابھی میں ربوہ سے باہر گھوڑا گلی کی طرف نہیں گیا تھا۔ایک دن
جب میری آنکھ کھلی تو میں بہت دعاؤں میں مصروف تھا۔اس وقت عالم بیداری میں میں نے
دیکھا کہ جس طرح بجلی چمکتی ہے اور زمین کو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک روشن کر دیتی
ہے اسی طرح ایک نور ظاہر ہوا اور اس نے زمین کو ایک کنارے سے لے کر دوسرے کنارے تک
ڈھانپ لیا۔پھر میں نے دیکھا کہ اس نور کا ایک حصہ جیسے جمع ہورہا ہے۔پھر اس نے الفاظ کا جامہ
پہنا اور ایک پر شوکت آواز فضا میں گونجی جو اس نور سے ہی بنی ہوئی تھی اور وہ سیتھی۔66
بشری لکھ یہ ایک بڑی بشارت تھی لیکن اس کا ظاہر کرنا ضروری نہ تھا۔ہاں دل میں
ایک خلش تھی اور خواہش تھی کہ جس نور کو میں نے زمین کو ڈھانپتے ہوئے دیکھا ہے۔جس نے ایک
سرے سے دوسرے سرے تک زمین کو منور کر دیا ہے۔اس کی تعبیر بھی اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے
مجھے سمجھائے۔چنانچہ وہ ہمارا خدا جو بڑا ہی فضل کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے اس نے خود اس
کی تعبیر اس طرح سمجھائی کہ گزشتہ پیر کے دن میں ظہر کی نماز پڑ بار ہا تھا اور تیسری رکعت کے قیام

خطبات ناصر جلد اول
۳۵۲
خطبہ جمعہ ۵ راگست ۱۹۶۶ء
میں تھا تو مجھے ایسا معلوم ہوا کہ کسی غیبی طاقت نے مجھے اپنے تصرف میں لے لیا ہے اور اس وقت
مجھے یہ تفہیم ہوئی کہ جو نور میں نے اس دن دیکھا تھا وہ قرآن کا نور ہے جو تعلیم القرآن کی سکیم اور
عارضی وقف کی سکیم کے ماتحت دنیا میں پھیلایا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس مہم میں برکت ڈالے گا۔اور انوار قرآن اسی طرح زمین پر محیط ہو جائیں گے جس طرح اس نور کو میں نے زمین پر محیط
ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی متعدد بار خود قرآن کو اور قرآنی وحی کو نور کے لفظ سے یاد کیا
ہے اور مجھے بتایا گیا کہ وہ نور جو تمہیں دکھایا گیا یہی نور ہے۔پھر میں اس طرف بھی متوجہ ہوا کہ عارضی وقف کی تحریک جو قرآن کریم سیکھنے سکھانے کے متعلق
جاری کی گئی ہے اس کا تعلق نظام وصیت کے ساتھ بڑا گہرا ہے۔چنانچہ میں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے رسالہ الوصیت کو غور سے پڑھا تو مجھے معلوم ہوا کہ واقع میں اس تحریک کا موصی صاحبان
کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔اس وقت میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔صرف ایک بات آپ دوستوں
کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رسالہ الوصیۃ کے شروع
میں ہی ایک عبارت لکھی ہے اور حقیقتا وہ عبارت اس نظام میں منسلک ہونے والے موصی صاحبان
ہی کی کیفیت بتا رہی ہے کہ تمہیں وصیت کر کے اس قسم کا انسان بننا پڑے گا۔حضور فرماتے ہیں:۔”خدا کی رضا کو تم کسی طرح پاہی نہیں سکتے۔جب تک تم اپنی رضا چھوڑ کر، اپنی لذات
چھوڑ کر، اپنی عزت چھوڑ کر ، اپنا مال چھوڑ کر، اپنی جان چھوڑ کر اس کی راہ میں وہ قتلخی نہ اٹھاؤ
جو موت کا نظارہ تمہارے سامنے پیش کرتی ہے لیکن اگر تم تلخی اٹھا لو گے ( یعنی اس نظام
وصیت میں شامل ہو جاؤ گے اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنے والے ہو گے تو حضور فرماتے
ہیں ) تو ایک پیارے بچے کی طرح خدا کی گود میں آجاؤ گے اور تم ان راستبازوں کے
وارث کئے جاؤ گے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور ہر ایک نعمت کے دروازے تم پر کھولے
جائیں گے لیکن تھوڑے ہیں جو ایسے ہیں۔

خطبات ناصر جلد اول
۳۵۳
خطبہ جمعہ ۵ راگست ۱۹۶۶ء
ہر ایک نعمت کے دروازے تم پر کھولے جائیں گئے۔دراصل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ایک الہام کا ترجمہ ہی ہے جو بہشتی مقبرہ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے آپ پر نازل کیا تھا۔حضور علیہ السلام
فرماتے ہیں:۔چونکہ اس قبرستان کے لئے بڑی بھاری بشارتیں مجھے ملی ہیں اور نہ صرف خدا نے یہ
فرمایا کہ یہ مقبرہ بہشتی ہے بلکہ یہ بھی فرمایا کہ اُنْزِلَ فِيْهَا كُلُّ رَحْمَةٍ یعنی ہر ایک قسم کی رحمت
اس قبرستان میں اُتاری گئی ہے اور کسی قسم کی رحمت نہیں جو اس قبرستان والوں کو اس سے
حصہ نہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا اُنْزِلَ فِيهَا كُلُ رَحْمَةٍ “
اس قبرستان میں ہر قسم کی رحمت کو نازل کیا گیا ہے۔یعنی اس میں دفن ہونے والے وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ
کی تمام نعمتوں کے وارث ہیں۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ انسان تمام نعمتوں کا کب اور کس طرح
وارث بنتا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک دوسرے الہام میں بتایا
الْخَيْرُ كُلُّةَ في القُرانِ ساری بھلائیاں اور نیکیاں اور سب موجبات رحمت قرآن کریم میں
ہیں اور رحمت کے کوئی سامان ایسے نہیں جو قرآن کریم کو چھوڑ کر کسی اور جگہ سے حاصل کئے جاسکیں
اور رحمت کے ہر قسم کے سامان صرف قرآن کریم سے ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔تو فر ما یا اُنْزِلَ فِيهَا كُلُ رَحْمَةٍ کہ اس بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے والے وہ لوگ ہوں گے جو
قرآن کریم کی تمام برکتوں کے وارث ہوں گے۔کیونکہ کوئی برکت بھی قرآن کریم سے باہر نہیں
اور نہ کسی اور جگہ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔اس لئے ایسے لوگوں پر ہر قسم کی نعمت کے دروازے
کھولے جائیں گے۔اس سے ظاہر ہے کہ موصی صاحبان کا ایک بڑا گہرا اور دائمی تعلق قرآن کریم ، قرآن کریم کے
سیکھنے ، قرآن کریم کے نور سے منور ہونے ، قرآن کریم کی برکات سے مستفیض ہونے اور قرآن کریم
کے فضلوں کا وارث بننے سے ہے۔اسی طرح قرآن کریم کے انوار کی اشاعت کی ذمہ داری بھی
ان لوگوں پر عائد ہوتی ہے۔کیونکہ قرآن کریم کی بعض برکات ایسی بھی ہیں جن کا تعلق اشاعت قرآن

خطبات ناصر جلد اول
۳۵۴
خطبہ جمعہ ۵ راگست ۱۹۶۶ء
سے ہے۔جیسا کہ خود قرآن متعدد جگہ اسے بیان فرماتا ہے اور جس کی تفصیل میں جانا اس وقت
میرے لئے ممکن نہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے ان دو و حیوں کے ذریعہ ہمیں اس طرف متوجہ کیا کہ موصی حقیقتا وہی ہوتا
ہے کہ جس پر اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتیں، اس کے فضل ، اس کی رحمت اور اس کے احسان کی وجہ سے
اس لئے نازل ہوتی ہیں کہ اس شخص نے اپنی گردن کلیتاً قرآن کریم کے جوا کے نیچے رکھی ہوتی
ہے۔اپنے پر وہ ایک موت وارد کرتا ہے اور خدا میں ہو کر ایک نئی زندگی پاتا ہے اور اس وحی کی
زندہ تصویر ہوتا ہے کہ الْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْانِ۔“
پس چونکہ وصیت کا یا نظام وصیت کا یا موصی صاحبان
کا، قرآن
کریم کی تعلیم ، اس کے سیکھنے
اور اس کے سکھانے سے ایک گہرا تعلق ہے۔اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تعلیم قرآن اور
وقف عارضی کی تحریکوں کو موصی صاحبان کی تنظیم کے ساتھ ملحق کر دیا جائے اور یہ سارے کام ان
کے سپرد کئے جائیں۔66
اس لئے آج میں موصی صاحبان کی تنظیم کا، خدا کے نام کے ساتھ اور اس کے فضل پر
بھروسہ کرتے ہوئے اجراء کرتا ہوں۔تمام ایسی جماعتوں میں جہاں موصی صاحبان پائے جاتے
ہیں ان کی ایک مجلس قائم ہونی چاہیے۔یہ مجلس باہمی مشورے کے ساتھ اپنے صدر کا انتخاب
کرے۔منتخب صدر جماعتی نظام میں سیکرٹری وصایا ہو گا۔ممکن ہے بعد میں ہم اس کا نام بھی بدل
دیں لیکن فی الحال منتخب صدر ہی سیکرٹری وصایا ہو گا اور اس صدر کے ذمہ علاوہ وصیتیں کرانے کے
یہ کام بھی ہوگا کہ وہ گاہے گاہے مرکز کی ہدایت کے مطابق وصیت کرنے والوں کے اجلاس
بلائے۔اس اجلاس میں وہ ایک دوسرے کو ان ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کریں جو ایک موصی کی
ذمہ داریاں ہیں۔یعنی اس شخص کی ذمہ داریاں جس کے متعلق اللہ تعالیٰ کی بشارت ہمیں یہ بتاتی
ہے کہ خدا کے سارے فضلوں اور اس کی ساری رحمتوں اور اس کی ساری نعمتوں کا وہ وارث ہے۔اور وہ صدر ان کو یاد دلاتا رہے کہ تمام خیر چونکہ قرآن میں ہی ہے اس لئے وہ قرآن کریم
کے نور سے پورا حصہ لینے کی کوشش کریں اور ان کو بتایا جائے کہ قرآن کریم کے انوار کی

خطبات ناصر جلد اول
۳۵۵
خطبہ جمعہ ۵ راگست ۱۹۶۶ء
اشاعت کرنا ہر موصی کا بحیثیت فرد اور اب موصیوں کی مجلس کا بحیثیت مجلس پہلا اور آخری فرض ہے
اور اس بات کی نگرانی کرنا کہ وقف عارضی کی سکیم کے ماتحت زیادہ سے زیادہ موصی اصحاب اور
ان کی تحریک پر وہ لوگ حصہ لیں جنہوں نے ابھی تک وصیت نہیں کی اور ان پر یہ فرض ہے کہ
پہلے وہ اپنے گھر سے یہ کام شروع کریں حتی کہ ان کے گھر میں کوئی مرد ، کوئی عورت کوئی بچہ یا کوئی
دیگر فرد جوان کے اثر کے نیچے ہو یا ان کے پاس رہتا ہو ایسا نہ رہے کہ جسے قرآن نہ آتا ہو۔پہلے
ناظرہ پڑھنا سکھانا ہے پھر ترجمہ سکھانا ہے۔پھر قرآن کریم کے معانی پھر اس کے علوم اور اس کی
حکمتوں سے آگاہ کرنا ہے۔پھر ان علوم کو ایک سخی کی طرح دوسروں تک پہنچانا ہے تا کہ جس فیض
سے، جس برکت سے اور جس نعمت سے ہم نے حصہ لیا ہے۔اسی فیض ، برکت اور نعمت سے
ہمارے دوسرے بھائی بھی حصہ لینے والے ہوں۔وقف عارضی میں مجھے ہر سال کم از کم پانچ ہزار واقف چاہئیں اس کے بغیر ہم صحیح رنگ میں
جماعت کی تربیت نہیں کر سکتے۔یہ سکیم ماہ مئی ۱۹۶۶ء میں شروع ہوئی ہے۔چونکہ اس سال جو سال اول ہے
اساتذہ اور طلبہ کی چھٹیوں کا ایک حصہ گزر چکا ہے تاہم اگر وہ کوشش کریں تو اب بھی اس میں
حصہ لے سکتے ہیں) اسی طرح بعض ایسے پیشہ والے ہیں جن کو ان دنوں چھٹیاں ہوتی ہیں۔مثلاً
بعض عدالتیں بند ہو جاتی ہیں۔وہاں جو احمدی وکیل وکالت کا کام کرتے ہیں وہ بھی اپنی زندگی کے
چند ایام اشاعت علوم قرآنی کے لئے وقف کر سکتے ہیں اس لئے ممکن ہے ہمارے اس پہلے سال میں
یہ تعداد پانچ ہزار تک نہ پہنچے لیکن یہ بھی تو ممکن ہے کہ یہ تعداد پانچ ہزار تک پہنچ جائے۔جب یہ ممکن ہے
تو پھر اس کے لئے کوشش کیوں نہ کی جائے۔اللہ تعالیٰ کے کسی قانون کے ماتحت ہم اسے ناممکن
قرار
نہیں دے سکتے اس لئے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم سب خصوصاً موصی صاحبان پوری کوشش اور
جد و جہد سے کام لیں کہ واقفین عارضی کی تعداد اس سال بھی جو پہلا سال ہے پانچ ہزار تک پہنچ
جائے تا تعلیم قرآن کا کام احسن طریق پر کیا جا سکے۔ہمارے موصی صاحبان کا پہلا کام یہ ہے کہ
اپنے گھروں میں قرآن کریم کی تعلیم کا انتظام کریں۔دوسرا یہ کہ واقفین عارضی (جن کے سپرد
قرآن کریم پڑھانے کا کام کیا جاتا ہے) کی تعداد کو پانچ ہزار تک پہنچانے کی کوشش کریں۔

خطبات ناصر جلد اول
۳۵۶
خطبہ جمعہ ۵ راگست ۱۹۶۶ء
تیسرے یہ کہ وہ اپنی جماعت کی نگرانی کریں ( عمومی نگرانی، امیر یا پریذیڈنٹ کے ساتھ
تعاون کرتے ہوئے ) کہ نہ صرف ان کے گھر میں بلکہ ان کی جماعت میں بھی کوئی مرد اور کوئی
عورت ایسی نہ رہے جو قرآن کریم نہ جانتی ہو۔ہر ایک عورت قرآن کریم پڑھ سکتی ہو، ترجمہ جانتی
ہے
ہو ، اسی طرح تمام مرد بھی قرآن کریم پڑھ سکتے ہوں، ترجمہ بھی جانتے ہوں اور قرآن کریم کے نور
سے حصہ لینے والے ہوں تا کہ قیام احمدیت کا مقصد پورا ہو۔اسی طرح وصیت کرنے والی بہنیں بھی ہر جماعت میں اپنی ایک علیحدہ مجلس بنا ئیں اور اپنا
ایک صدر منتخب کریں جو نا ئب صدر کہلائے گی اور وہ جماعت سے تعاون کریں اور موصی مردوں کی
مجلس سے بھی تعاون کریں اور ان روحانی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں جو مالی قربانیوں
کے علاوہ نظام وصیت اُن پر عائد کر رہا ہے۔آپ دوست یہ سن کر خوش ہوں گے کہ بہت سے مقامات پر مردوں کی نسبت ہماری احمدی بہنیں
قرآن کریم ناظرہ زیادہ جاننے والی ہیں۔ایک تو ہمیں شرم اور غیرت آنی چاہیے۔دوسرے ہمیں
خدا تعالیٰ کا شکر بھی بجالانا چاہیے کیونکہ جس گھر کی عورت قرآن کریم جانتی ہوگی اس کے متعلق ہم
امید رکھ سکتے ہیں کہ اس گھر کے بچے اچھی تربیت حاصل کر سکیں گے۔پس جیسا کہ نور کے اس نظارہ سے جسے میں نے ساری دنیا میں پھیلتے دیکھا ہمیں معلوم ہوتا
ہے کہ قرآن کریم کی کامیاب اشاعت اور اسلام کے غلبہ کے متعلق قرآن کریم میں اور نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی اور ارشادات میں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں جو
خوشخبریاں اور بشارتیں پائی جاتی ہیں ان کے پورا ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے۔اس لئے میں
پھر اپنے دوستوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہم پر واجب ہے کہ ہر احمدی مرد اور ہر احمدی
عورت ، ہر احمدی بچہ، ہر احمدی جوان اور ہر احمدی بوڑھا پہلے اپنے دل کو نور قرآن سے منور
کرے۔قرآن سیکھے ، قرآن پڑھے اور قرآن کے معارف سے اپنا سینہ و دل بھر لے اور معمور کر
لے۔ایک نور مجسم بن جائے۔قرآن کریم میں ایسا محو ہو جائے۔قرآن کریم میں ایسا گم ہو
جائے۔قرآن کریم میں ایسا فنا ہو جائے کہ دیکھنے والوں کو اس کے وجود میں قرآن کریم کا ہی نور

خطبات ناصر جلد اول
۳۵۷
خطبہ جمعہ ۵ راگست ۱۹۶۶ء
نظر آئے۔اور پھر ایک معلم اور استاد کی حیثیت سے تمام دنیا کے سینوں کو انوار قرآنی سے منور
کرنے میں ہمہ تن مشغول ہو جائے۔اے خدا! تو اپنے فضل سے ایسا ہی کر کہ تیرے فضل کے بغیر ایسا ممکن نہیں۔اے زمین اور آسمان کے نور! تو ایسے حالات پیدا کر دے کہ دنیا کا مشرق بھی اور دنیا کا
مغرب بھی، دنیا کا جنوب بھی اور دنیا کا شمال بھی نور قرآن سے بھر جائے۔اور سب شیطانی
اندھیرے ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں۔میری توجہ اس طرف بھی پھیری گئی ہے کہ فضل عمر فاؤنڈیشن کا بھی ان سکیموں سے گہرا تعلق
ہے۔پہلے میرا خیال تھا کہ میں آج کے خطبہ میں ہی اس کو ان کے ساتھ منسلک کر کے اپنے
خیالات کا اظہار اپنے دوستوں کے سامنے کروں لیکن چونکہ گرمی زیادہ ہے اور لمبے خطبہ سے
دوستوں کو تکلیف ہو گی۔اس لئے آج میں اس کے متعلق کچھ نہیں کہتا۔اگر اللہ تعالیٰ نے زندگی اور
توفیق دی تو انشاء اللہ آئندہ جمعہ کو میں فضل عمر فاؤنڈیشن کے متعلق دوستوں کے سامنے اپنے ان
خیالات کا اظہار کروں گا۔بہر حال ہمیں ہمیشہ یہ دعائیں کرتے رہنا چاہیے کہ واقعتا اور حقیقتاً خدا
ہمیں اس بات کی توفیق دے کہ ہم قرآنی انوار میں ایسے گم ہو جائیں کہ سوائے انوار قرآنی کے
ہمارے وجود میں اور کوئی چیز نظر نہ آئے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۰ /اگست ۱۹۶۶ ء صفحه ۲ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی