ہماری مستورات عزم کرلیں کہ ہم نے ہر قسم کی رسوم کو ترک کردینا ہے

خطبات ناصر جلد اول
۵۹۳
خطبہ جمعہ ۳ / مارچ ۱۹۶۷ء
ہماری مستورات یہ عزم اپنے دلوں میں پیدا کر لیں
کہ ہم نے ہر قسم کی رسوم کو ترک کر دینا ہے
خطبه جمعه فرموده ۳ / مارچ ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ویسے تو طبیعت پہلے سے بہتر ہے مگر کھانسی ابھی چل رہی ہے اور جو ٹسٹ کروایا
گیا تھا اس میں دو قسم کے کیڑے نکلے ہیں اور انہوں نے سنسی ٹویٹی ٹسٹ (Sensitivity Test)
کر کے دو تین دوائیں بھی معلوم کی ہیں جو ان کیڑوں کو مارتی ہیں مگر چونکہ نئی دوائیں کمزوری بہت
پیدا کر دیتی ہیں اس لئے میں نے ان کا استعمال ابھی مناسب نہیں سمجھا۔مجھے خطرہ تھا کہ اس کے
نتیجہ میں ضعف پیدا ہوگا اور میں آج جمعہ کے لئے نہیں آسکوں گا اگلے دو ایک روز بھی مشغولیت
اسی قسم کی ہے کہ کام چھوڑ کر لیٹا نہیں جا سکتا چار پائی پر۔اس لئے خیال ہے کہ دو تین دن کے بعد
ان دواؤں میں سے کوئی ایک شروع کی جائے گی۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالی بیماری کو کلیۂ دور
کر دے اور کام کی زیادہ سے زیادہ تو فیق اپنے فضل سے عطا کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض یہ ہے کہ تمام اقوامِ عالم پر اسلام کی
برتری ثابت کر کے اسلام کو دنیا میں اس معنی میں غالب کیا جائے کہ تمام اقوامِ عالم اسلام کی
صداقت کی قائل ہو جائیں اور اس کی برکات اور اس کے انوار سے حصہ لینے والی ہوں۔بعثت

خطبات ناصر جلد اول
۵۹۴
خطبہ جمعہ ۳/ مارچ ۱۹۶۷ء
کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے دو پیشگوئیاں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ کیں
ایک تو یہ کہ غلبہ اسلام فوری طور پر یا چند سالوں میں نہیں ہو گا بلکہ ایک وقت لگے گا دنیا میں اسلام
کو غالب کرنے پر اور دوسرے یہ بشارت دی کہ اسلام کا یہ غلبہ بڑے لمبے عرصہ تک دنیا میں قائم
رہے گا اور بنی نوع انسان نسلاً بعد نسل اسلام کی برکات اور اس کے فیوض سے حصہ لیتے رہیں
گے۔اس کے نتیجہ میں ایک طرف غلبہ اسلام کے لئے ہماری قربانیوں میں دوام پایا جانا چاہیے
اور دوسری طرف دعاؤں اور جدو جہد کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو کچھ اس طرح جذب
کرنے کی ضرورت ہے کہ جو جنت اس دنیا میں ہمیں اس کی طرف سے عطا ہو وہ بھی قائم رہنے
والی ہو جلدی خزاں نہ آجائے۔اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں بڑے زور سے ایک تحریک پیدا کی ہے اس
کے متعلق میں ابھی غور کر رہا ہوں۔آج اصل مضمون کے متعلق تو میں کچھ کہنا نہیں چاہتا لیکن تمہید
کے طور پر میں آج اپنی بہنوں کو مخاطب کرنا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ رحمن میں چار جنتوں کے وعدے ایک مسلمان کو دیئے ہیں دو کا تعلق
اُخروی زندگی کے ساتھ ہے اور دو جنتوں کا تعلق اس دنیا کے ساتھ ہے۔دراصل تو اُخروی زندگی
کی جنت یا اس دنیا کی جنت ایک ہی جنت ہیں لیکن چونکہ ہم دو نقطہ ہائے نگاہ سے، دو زاویوں
سے اس کو دیکھ سکتے ہیں اور ان دو نقطہ ہائے نگاہ کو ہی اللہ تعالی نمایاں کرنا چاہتا تھا اس لئے ایک کی
بجائے دو جنتوں کا ذکر سورۃ رحمن میں کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ رحمن میں ہماری توجہ اس طرف پھیرتا ہے کہ اگر اس جنت کو تم حاصل کرنا
چاہتے ہو جس کو دوام حاصل ہو اور جو ابدی جنت کے نام سے پکاری جا سکے، جس کے متعلق یہ فقرہ
صحیح ثابت ہو کہ خُلِدِينَ فِيهَا ایک لمبا عرصہ یہ قوم دنیا کی اس جنت کے اندر رہے گی تو تمہارے لئے
ضروری ہے کہ دوزاویوں سے تم اس جنت پر نگاہ ڈالو اور دوطرفہ کوشش کے ذریعہ اسے حاصل کرو
اور یہ کوشش کرو کہ دو چشمے تمہاری قوم اور اُمت میں پھوٹیں کیونکہ صرف ایک چشمہ اسے سیراب
کر کے اُسے ابدیت عطا نہیں کر سکتا۔اگر اس دنیوی جنت نے کہ جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے

خطبات ناصر جلد اوّل
۵۹۵
خطبہ جمعہ ۳/ مارچ ۱۹۶۷ء
دوام حاصل کرنا ہے اور ابدیت کا مقام حاصل کرنا ہے تو ضروری ہے کہ دو چشمے اس کے باغ کو
سیراب کر رہے ہوں ایک تو وہ چشمہ محبت الہی کا ، ایک تو وہ چشمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
عشق کا ، ایک تو وہ چشمہ اسلام کے لئے ہر قسم کی قربانی اور ایثار کے نمونے ظاہر کرنے کا جو مرد کے
دل سے پھوٹتا ہے اس کی ضرورت ہے اور دوسرے اس چشمہ کی ضرورت ہے جو ایک عورت کے
دل سے پھوٹے اور اس چشمہ کے پانی سے باغ (اس جنت ) کی نرسری کو سیراب کیا جائے اس
لئے مِن دُونِهِمَا جَنَّتن کے آگے دوچشموں کا بھی اللہ تعالیٰ نے ذکر کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اے مردو! اگر خدا کی رضا کو حاصل کر بھی لو اور اگر تمہاری نیکی اور
تقویٰ کے نتیجہ میں اور ان قربانیوں کی وجہ سے جو تم اس کی راہ میں دے رہے ہو اور اس موت کی
وجہ سے جو تم نے اپنے خدا کی رضا کے حصول کے لئے اپنے پر وارد کی ہو اور اس اثر کے نتیجہ میں
جس سے تمہاری بیویاں ایک حد تک متاثر ہوتی ہیں اس دنیا میں خدا کی رضا کی جنت کو حاصل بھی
کر لو تو کون کہہ سکتا ہے کہ یہ جنت ہمیشہ رہنے والی ہے جب تک کہ مستقل طور پر اُمت مسلمہ کی
ہر عورت ان قربانیوں کو بجانہ لائے جن قربانیوں کی توقع مردوں اور عورتوں ہر دو سے کی جاتی ہے
اور جب تک عورت اپنی ذمہ داریوں کو نباہنے والی نہ ہو جیسا کہ اس کے خاوند اور اس کے باپ
اور اس کے بھائی اور اس کے دوسرے رشتہ دار اور تعلق رکھنے والے مردا اپنی ذمہ داریوں کو نباہنے
والے ہیں اس وقت تک اس جنت کو دوام حاصل نہیں ہو سکتا کیونکہ عورت کی ایک بڑی ذمہ داری
یہ ہے کہ وہ آئندہ نسل کی صحیح تربیت کرے اور آئندہ نسل میں ان نقوش کو اُبھارے جو نقوش
اسلامی انوار سے بنے ہوئے ہوں جو نقوش قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرنے کے نتیجہ میں اُبھرتے
ہیں تو جب تک عورت اپنی اس ذمہ داری کو نہیں بنا ہے گی وہ عورت جو ایثار پیشہ مرد کی بیوی اور اس
اسلامی جنت کی نرسری کی ماں ہے اس وقت تک اس جنت کو دوام حاصل نہیں ہوسکتا۔ایک نسل خدا
کی رحمتوں کے سایہ کے نیچے اپنی زندگی کے دن گزار کے اس دنیا سے رخصت ہو جائے گی اور اگر
اگلی نسلی کی تربیت صحیح نہ ہوئی تو پہلی نسل کے اس دنیا سے گزر جانے کے ساتھ ہی خدا کی رحمت کا
سایہ بھی اس قوم سے اٹھ جائے گا اور خدا کی رحمت کے سایہ کی بجائے شیطانی تمازت کے اندر

خطبات ناصر جلد اوّل
۵۹۶
خطبہ جمعہ ۳ / مارچ ۱۹۶۷ء
اگلی نسلیں جھلنے لگیں گی۔اللہ تعالیٰ سورت نساء میں اس طرف مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو متوجہ کرتے
ہوئے فرماتا ہے۔وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّتِ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ
فِيهَا أَبَدًا لَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ وَنُدْخِلُهُمُ ظِلَّا ظَلِيلا - (النساء : ۵۸)
اس آیہ کریمہ میں ایک مضمون یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ وہ لوگ جو ایمان پر پختگی سے قائم
رہتے ہیں اور ایسے اعمالِ صالحہ بجالاتے ہیں جن میں فساد کی کوئی ملونی نہیں ہوتی اور وہ لوگ جن
کے سارے کام اور سارے اعمال اپنے خدا کی رضا کے حصول کے لئے ہوتے ہیں، جن کا نفس
مرجاتا ہے اور اس فانی انسان میں خدائے ذوالجلال کی ایک تجلی کے نتیجہ میں ایک نئی روح پھونکی
جاتی ہے اور اس نئی روح کے آرام اور آسائش کے لئے اس دنیا میں ایک جنت کو قائم کیا جاتا اور
پیدا کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ جنت اس قوم کے لئے اور اس اُمت کے لئے ابدی ہے
اس وجہ سے لَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ کہ ان کی بیویاں جو ہیں مُطَهَّرَةٌ ہیں۔مُطَهَّرَةٌ کے ایک معنی ہیں گناہ سے بچنے والیاں۔مُطَهَّرَةٌ کے ایک دوسرے معنی ہیں
اعمالِ صالحہ کو بجالانے والیاں یعنی ایسے اعمال جن میں کوئی فساد نہ ہو اور مُطَهَّرَةٌ کے ایک معنی یہ
بھی ہیں کہ عورتوں کا وہ گروہ جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس قسم کا ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے بد رسوم
اور مشر کا نہ بدعتوں سے محفوظ رکھا ہوا ہے اور ان کا وجود دنیا کے وجود سے بالکل علیحدہ کر دیا گیا ہے
بلکہ اس دنیا میں رہتی ہوئی بھی وہ جنت کی حوروں کی مانند بن گئی ہیں یعنی وہ ہر اس گند سے اور شنیع
اور قبیح فعل سے پاک ہیں کہ جن میں کا فرات ملوث ہوتی ہیں۔یہ وہ عورتیں ہیں کہ جن کے گھروں
میں کسی قسم کی بد رسم نظر نہیں آتی یہ وہ عورتیں ہیں جو اپنے گھر اور اپنے ماحول سے مشرکانہ بدعتوں کو
دور کرنے والی ہیں چونکہ یہ ازواج مطہرات ان لوگوں کو ملی ہیں اور چونکہ ان کو اللہ تعالیٰ نے یہ
توفیق عطا کی ہے کہ وہ اپنے بچوں
کو توحید خالص کے ماحول میں تربیت کر سکیں اور ایک سچا اور پکا
اور موحد مسلمان بنا سکیں اور اس لئے اگلی نسل کو شیطان سے محفوظ رکھنے میں یہ عورتیں کامیاب

خطبات ناصر جلد اول
۵۹۷
خطبہ جمعہ ۳/ مارچ ۱۹۶۷ء
ہو جاتی ہیں اس لئے اس جنت کو دوام مل جاتا ہے اس لئے یہ جنت ایک نسل کے لئے نہیں ہوتی بلکہ
اگلی نسل کے لئے اور پھر اس سے اگلی نسل کے لئے بھی یہ دنیا کی جنت قائم رہتی ہے اور جو بشارتیں
ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے عطا کی ہیں ان بشارتوں کی
روشنی میں یہ جنت ہمارے لئے صدیوں تک قائم رہنی چاہیے۔اگر ہم اپنی ذمہ داری کو نباہنے
والے ہوں ہم مرد بھی اور ہماری مائیں اور ہماری بیویاں اور ہماری بہنیں اور ہماری دوسری رشتہ دار
عورتیں بھی تو اللہ تعالیٰ کا ہم سے یہ وعدہ ہے کہ وہ اس جنت کو اس دنیوی جنت کو بھی ہمارے لئے
ایک قسم کی ابدی جنت بنادے گا لیکن اس کے لئے شرط یہی ہے کہ عورت اپنے بچوں کی صحیح تربیت
کی طرف پوری طرح متوجہ رہے۔اس کے لئے شرط یہ ہے کہ وہ اس معنی میں مطہرہ ہوں کہ کوئی
بدرسم ان کے گھروں میں نہ ہو اور کسی مشرکانہ بدعت کے ساتھ ان
کو کوئی تعلق باقی نہ رہے خالص
توحید کا ماحول پیدا کرنے والی ہوں اور اس خالص توحید کے ماحول میں اپنے بچوں اور بچیوں کی
تربیت کرنے والی ہوں۔اگر ہماری مستورات اپنی اس ذمہ داری کو نباہ لیں تو ہمارے لئے وہ بشارت جو ہے وہ قائم
رہے گی اور ہماری نسلیں صدیوں تک اس دنیوی جنت میں آسائش اور آرام کی زندگی بسر کرنے
والی ہوں گی کسی قسم کا دکھ انہیں نہیں پہنچے گا کوئی تکلیف ان کو نہیں ڈرائے گی تو جس امر کی طرف
میرے خدا نے میری توجہ کو پھیرا ہے اس سے پہلے بطور تمہید کے آج میں اپنی بہنوں سے یہ
درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ اس وقت سے اس لمحہ سے یہ عزم اپنے دلوں میں وہ پیدا کریں کہ ہم
نے ہر قسم کی رسوم کو ترک کر دینا ہے اور مشر کا نہ بدعتوں کا قاتل بن جانا ہے اُن سے اثر قبول نہیں
کرنا بلکہ انہیں اپنی روحانیت کے اثر کے نتیجہ میں ہلاک کر دینا ہے اور اپنے بچوں کو شیطان کے
ہر قسم کے اثر سے محفوظ رکھنا ہے اور انہیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی اس قائم کردہ،
خدا تعالیٰ کی اس پیدا کردہ جنت کے ایسے درخت بنہیں کہ جن سے دنیا شیر یں پھل حاصل کرے۔وہ جھاڑیاں نہ بنیں جن کے کانٹوں میں دنیا الجھے اور شیطان کی طرف پھر متوجہ ہو جائے اور ہم
میں سے ہر مرد کو اسی لمحہ یہ عزم کر کے یہاں سے اٹھنا چاہیے کہ ہمارے گھر میں وہی بیوی رہ سکے گی

خطبات ناصر جلد اوّل
۵۹۸
خطبہ جمعہ ۳ / مارچ ۱۹۶۷ء
جو خدا کی مطہر عورت ہوگی رسوم کو پسند کرنے والی، دنیا کی شیخیوں پر اپنے اوقات اور اموال کو
قربان کرنے والی، مشرکانہ بدعتوں سے محبت کرنے والی وہ عورت نہیں ہوگی جو ہمارے دلوں میں
اپنی محبت پیدا کر سکے گی۔ہمیں اپنے گھروں کو اور اپنے ماحول کو اور اپنے علاقہ کو خالص تو حید کے
ماحول والا علاقہ اور گھر بنانا ہے تا کہ ہم اس ذمہ داری کو نباہنے میں کامیاب ہو جا ئیں جس ذمہ داری
کی طرف مجھے متوجہ کیا گیا ہے اور جس کے متعلق انشاء اللہ اسی کی توفیق سے آئندہ کسی وقت میں
اپنے دوستوں کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کروں گا۔روز نامه الفضل ربوه ۳۱ مارچ ۱۹۶۷ ء صفحه ۲ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی