رضائے الہٰی حاصل کرنے کیلئے نبی کریمﷺ کے اُسوہ حسنہ پر عمل کریں

خطبات ناصر جلد اول
۵۹۹
خطبه جمعه ۱۰/ مارچ ۱۹۶۷ء
رضائے الہی حاصل کرنے کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے اُسوہ حسنہ پر عمل کرنا ضروری ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۰ مارچ ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔يَايُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَ تُرِدْنَ الْحَيَوةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعَكُنَ
وَأَسَرَّحُكُنَ سَرَاحًا جَمِيلًا - وَ اِنْ كُنْتُنَ تُرِدْنَ اللهَ وَرَسُولَهُ وَ الدَّارَ الْأَخِرَةَ فَإِنَّ اللَّهَ اعَتَ
لِلْمُحْسِنَتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا - ينِسَاءَ النَّبِي مَنْ يَأْتِ مِنْكُنَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ يُضْعَفُ لَهَا
الْعَذَابُ ضِعْفَيْنِ وَكَانَ ذلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرًا - وَمَنْ يَقْنُتُ مِنْكُنَّ لِلَّهِ وَ رَسُولِهِ وَتَعْمَلُ
صَالِحًا تُوتِهَا أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ وَ اعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِيمًا - (الاحزاب : ۲۹ تا ۳۲)
پھر فرمایا:۔میرا آج کا خطبہ گزشتہ خطبہ کے تسلسل میں ہی ہے۔پہلی مخاطب تو میری بہنیں ہیں لیکن
میرے بھائیوں کے لئے بھی ان آیات کے مضمون میں بڑے سبق ہیں اور وہ سبق انہیں حاصل
کرنے چاہئیں تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے زیادہ سے زیادہ وارث بنتے چلے جائیں۔فہ
جن آیات کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے وہ سورہ احزاب کی ہیں۔ان میں اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے کہ ” اے نبی ! اپنی بیویوں سے کہہ کہ اگر تم دنیا اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں

خطبات ناصر جلد اول
۶۰۰
خطبہ جمعہ ۱۰ مارچ ۱۹۶۷ء
کچھ دنیوی سامان دے دیتا ہوں اور تمہارے حقوق ادا کر کے تم کو نیک طریق سے رخصت کر دیتا
ہوں اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور اُخروی زندگی کے گھر کو چاہتی ہو تو اللہ تعالیٰ نے تم میں
سے پوری طرح اسلام پر قائم رہنے والیوں کے لئے بہت بڑا انعام تیار کیا ہے۔اے نبی کی بیویو!
اگر تم میں سے کوئی اعلیٰ ایمان کے خلاف بات کرے تو اس کا عذاب دگنا کیا جائے گا۔اور یہ بات
اللہ پر آسان ہے اور تم میں سے جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گی اور اس
فرمانبرداری کی شان کے مطابق عمل بھی کرے گی۔تو ہم اسے انعام بھی دگنا دیں گے اور ہم نے
ہرایسی بیوی کے لئے معزز رزق تیار کیا ہوا ہے۔“
سورۃ احزاب کے شروع میں اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان فرما یا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں۔فرمایا اَزْوَاجةَ امهتُهُمْ اور آگے جا کر اسی سورۃ میں اللہ تعالیٰ نے
اُمت محمدیہ کو اس طرف بھی متوجہ کیا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمام امت کے لئے اور ہر زمانہ
کے مسلمانوں کے لئے اُسوہ حسنہ ہیں۔تم اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل ہی نہیں کر سکتے اس کی محبت اور
پیار کو پاہی نہیں سکتے جب تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کر کے ، آپ کو اپنے لئے بطور
نیک نمونہ سمجھتے اور یقین کرتے ہوئے آپ کے نمونہ کے مطابق اپنی زندگیاں نہیں ڈھالو گے۔جیسا کہ فرما یا لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ تو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو امت محمدیہ کے لئے اسوہ حسنہ قرار دینے کے بعد اور آپ کی ازواج مطہرات کو
مومنوں کی مائیں قرار دینے کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا تھا کہ یہ بیویاں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے گھر میں ہیں نکاح کے وقت ان کے ساتھ کوئی ایسا سمجھوتہ نہیں تھا کہ وہ اُمت محمدیہ کے لئے
اُسوہ حسنہ بنیں گی اور اس بھاری ذمہ داری کو اٹھا ئیں گی جیسا کہ مومنوں کی مائیں۔بہر حال
مومنوں کے لئے اسوۂ حسنہ اور تربیت کا ایک مرکزی نقطہ ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد )
بنتی ہیں اور کوئی کہ سکتا تھا کہ ان کو جبراً اس مقام پر لا کھڑا کیا اور ان کو یہ حکم دیا کہ تمہیں ضرور تنگی ترشی
کو اختیار کر کے اور ہر قسم کی قربانی دے کر اور اس دنیا سے منہ موڑ کر اپنے نفس پر فنا طاری کر کے
اُمت کے لئے ایک اُسوہ بننا پڑے گا۔ورنہ ہم تمہیں سزا دیں گے چونکہ مذہب میں خصوصاً

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۰۱
خطبہ جمعہ ۱۰ مارچ ۱۹۶۷ء
مذہب اسلام میں جبر جائز نہیں ان کے لئے کوئی راہ نکالنی ضروری تھی اور اگر چہ جیسا کہ عملاً دیکھنے میں
آیا ہماری یہ مائیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اُمہات المومنین قرار دیا ہے (سورۃ احزاب میں ) اس قدر
تربیت یافتہ تھیں کہ جو اختیار ان کو ان آیات میں دیا گیا۔اس کے بعد ان کے فیصلے نے یہ بتا دیا
کہ واقعی وہ اُمہات المؤمنین بننے کی اہل تھیں۔لیکن بہر حال دنیا کو بھی یہ بتانا تھا کہ جبر سے کام نہیں
لیا گیا بلکہ اپنی مرضی سے انہوں نے اس اہم اور مشکل ذمہ داری کو اپنے کندھوں پر اٹھایا تھا۔ان آیتوں
کو اختیار دینے کی آیات بھی کہا جاتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے جب ان کو امہات المؤمنین
اور اُمت محمدیہ کی مسلمان عورتوں کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا تو ان کے سامنے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے ان آیات کی روشنی میں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور وحی آپ پر نازل ہوئیں۔یہ
بات پیش کی جس کا ذکر ان آیات میں ہے۔ان آیات کے نزول کے بعد سب سے پہلے آپ حضرت عائشہ کے پاس گئے اور آپ نے
انہیں مخاطب کر کے فرمایا کہ اے عائشہ ! میں تم سے ایک اہم بات کرنا چاہتا ہوں لیکن قبل اس کے
کہ میں وہ بات تمہارے ساتھ کروں تمہیں یہ تاکید کرنا چاہتا ہوں کہ جواب دینے اور فیصلہ کرنے
میں جلد بازی سے کام نہ لینا بلکہ خوب سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا اور جواب دینا بلکہ بہتر یہ ہے کہ تم اپنے
والدین سے بھی اس کے متعلق مشورہ کر لو اور پھر مجھے جواب دو۔اس تمہید کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے
پر یہ آیات نازل کی ہیں اور ان کو یہ آیات پڑھ کر سنا دیں اور مشورہ دیا کہ تم والدین سے مشورہ
کر کے اور خوب سوچ سمجھ کر مجھے بتاؤ کہ تمہیں حیات دنیا اور اس کی زینت چاہیے یا تمہیں خدا اور
اس کا رسول چاہیے جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے امہات المؤمنین بڑی ہی تربیت یافتہ تھیں انہوں
نے کہا یا رسول اللہ ! اس معاملہ میں اپنے ماں باپ سے مشورہ کروں گی؟ مجھے خدا اور اس کا رسول
چاہیے دنیا اور اس کی زینت نہیں چاہیے۔اس کے بعد آپ اپنی دوسری بیویوں کے پاس گئے اور
ان میں سے ہر ایک نے یہی جواب دیا کہ ہمیں خدا اور اس کا رسول چاہیے دنیا اور اس کی زینت
نہیں چاہیے۔مؤرخین اور مفسرین کہتے ہیں کہ اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نو بیویاں

خطبات ناصر جلد اول
۶۰۲
خطبه جمعه ۱۰ / مارچ ۱۹۶۷ء
زندہ موجود تھیں جن کو یہ اختیار دیا گیا تھا جن میں سے پانچ تو قریش مکہ کے مختلف خاندانوں سے
تعلق رکھتی تھیں اور چار مختلف قبائل اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی تھیں اور ساری کی ساری
ایسی تھیں کہ جو اس قدر تربیت یافتہ تھیں کہ ایک سیکنڈ کے لئے انہیں سوچنا نہیں پڑا فیصلہ ان کے
دماغوں میں گویا پہلے ہی حاضر تھا۔انہوں نے کہا سوچنا کیسا ؟ اور مشورہ لینا کیسا ؟ ہمیں خدا اور
اس کا رسول محبوب اور پیارے ہیں ہم اس ذمہ داری کو نباہنے کے لئے تیار ہیں کہ امت محمدیہ کے
لئے ہم بطور اسوہ حسنہ اپنی زندگیاں گزاریں تو جس چیز کا ان کو ان آیات میں اختیار دیا گیا تھا وہ
یہ نہیں تھا کہ چاہو تو طلاق لے لو چاہو تم بیویاں بن کے رہو۔میرے نزدیک اس اختیار کے یہ معنی
بھی نہیں تھے کہ چاہو تو دنیا لے لو اور چاہو تو خدا کے راستہ میں فقر کو اختیار کرو بلکہ ان کو اختیار اس
بات کا دیا گیا تھا کہ چاہو تو ان ذمہ داریوں کو اپنے کندھوں پر قبول کرو جو امت مسلمہ کے لئے اور
اُمت مسلمہ کی مستورات کے لئے اسوۂ حسنہ بننے پر تمہارے کندھوں پر پڑنے والی ہیں اور چاہو
تو ایک عام مسلمان عورت کی طرح اپنی زندگیوں کو گزار و اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ یاد
رکھنا کہ اگر تم نے یہ عہد کرنے کے بعد وعدہ خلافی کی اور نقض عہد کے فاحشہ مبینہ میں تم پڑگئیں اور
مبتلا ہو گئیں اور اپنے وعدے کو نہ نباہیا تو پھر دوسری عورتوں کو ان معاصی پر جس قسم کی سزامل سکتی
ہے اس سے دو چند سزا تمہیں بھگتنی پڑے گی اور اگر تم نے اس عہد کو نباہا تو تمہارا اجر بھی دوسری
عورتوں سے دگنا ہوگا۔یہ جو اجڑ ہے یہ حدود کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا ضِعْفَيْنِ کا اور مزتين کا تعلق حدود کے
ساتھ نہیں اور نہ آپس کے جو حقوق ہیں ان کے ساتھ یہ تعلق رکھتا ہے یعنی یہ مطلب نہیں ہے کہ اگر تم
واقعہ میں اُسوۂ حسنہ بن گئیں تو اگر تم نے کسی سے پانچ روپے لینے ہوں گے تو تمہیں دس روپے
دلوائے جائیں گے اسی طرح اگر بفرض محال تمہارا کوئی گناہ ہو گا جس پر حد لگ سکتی ہو تو یہ مطلب نہیں
که حددگنی کر دی جائے گی حدود ایک مخصوص اور محدود دائرہ کے اندر چکر لگاتی ہیں اور جو ثواب ہے
وہ بڑے وسیع معنی رکھتا اور اس کا تعلق اس دنیا کی جنت سے بھی ہے اور اُخروی جنت سے بھی ہے اور
اس کے مقابل میں جو سزا ہے اس کا تعلق بھی اس دنیا کے جہنم اور اگلے جہان کے جہنم سے ہے۔

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۰۳
خطبہ جمعہ ۱۰ مارچ ۱۹۶۷ء
تو یہاں یہ فرمایا کہ ہم تمہیں اس موقع پر کہ تمہیں امہات المؤمنین قرار دیا گیا ہے اور یہ
اعلان کیا گیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمام اُمت کے لئے اور ہر زمانہ کے لئے بطور اسوۂ حسنہ
کے ہیں اور آپ کی پیروی کرنے اور آپ کی اتباع کرنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل ہوتی
ہے۔دنیا نے اب صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہی نہیں دیکھنا بلکہ اے ازواج مطہرات!
دنیا کی عورتوں نے تمہاری طرف دیکھنا ہے اور تمہاری اُنہوں نے نقل کرنی ہے اگر تم نے صحیح نمونہ
پیش کیا تو نیکی کے ایک تسلسل کو تم جاری کرنے والی ہوگی اگر تم نے برانمونہ پیش کیا تو بدی کے ایک
تسلسل کو تم جاری کرنے والی ہوگی۔تو جیسا کہ حدیث میں آیا ہے جو شخص نیکی کی بنیاد ڈالتا ہے اور
اس کے نتیجہ میں بہت سے لوگ نیکی کرنے لگ جاتے ہیں تو اس کو اپنی نیکی کی بھی جزاء ملے گی اور
جن لوگوں نے اس کے کہنے کے مطابق یا اس کی نقل کرتے ہوئے نیکیاں کی ہیں ان کے ثواب
میں بھی وہ حصہ دار ہوگا۔پس یہ ہے مرتین والی جزاء اور جو شخص بدی کی بنیاد ڈالتا ہے اور بدی کی
طرف لوگوں کو بلاتا ہے اور بدوں کا سردار بنتا ہے تو اس کو اپنے کئے کی سزا بھی بھگتنی پڑے گی
اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے نتیجہ میں بھی اس کو ایک سزادی جائے گی اور یہ ہے (عَذَابِ ضِعْفَيْن)
دگنا عذاب جوایسے لوگوں کو ملتا ہے۔اگلی دو آیات میں وجہ بیان کی گئی ہے کہ یہ اختیار دیا کیوں گیا تھا ؟ فرمایا کہ چونکہ ہم نے
ان کو اس مقام پر لا کھڑا کیا تھا کہ وہ اُسوہ بنیں اور ایک نیک نمونہ قائم کریں اور جس شخص کو اس
مقام پر کھڑا کیا جاتا ہے اور جس کے اعمال کے متعلق یہ امید رکھی جاتی ہے کہ بعد میں آنے والے
اس کی نقل کریں ان کو اجر بھی دگنا دیا جاتا ہے اور ان کے اوپر ذمہ داری کے نتیجہ میں عذاب بھی دو
چند نازل ہوتا ہے جیسا کہ اس کی وضاحت اللہ تعالیٰ نے دوسری آیات میں کئی جگہ کی ہے مثلاً ایک
جگہ آتا ہے۔رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ اور اس آیت کے شروع میں وجہ بتائی ہے۔رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا (الاحزاب : ۶۸) ہم نے اپنے بڑوں کی ان کے کہنے کے
مطابق نقل کی۔انہوں نے کہا ہم تمہارے لئے بطور نمونہ کے ہیں تم ہمارے پیچھے آؤ ہم تمہارے
ذمہ دار ہیں۔( کہنے والے تو یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ جنت میں جانے کے لئے ایک سرٹیفکیٹ

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۰۴
خطبہ جمعہ ۱۰ مارچ ۱۹۶۷ء
دے دیں گے تمہیں کوئی فرشتہ نہیں روکے گا وہاں تک پہنچ جاؤ گے۔ہم ذمہ داری لیتے ہیں تم یہ کام
کرو تمہیں کوئی گناہ نہیں ہوگا اور کروا ر ہے ہوتے ہیں ان سے گناہ کی بات ) تو ایسے لوگ اللہ تعالیٰ
کو قیامت کے دن کہیں گے کہ اے خدا! أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا ہم نے اپنے بڑوں اور
سرداروں کی ، لیڈروں کی اور قائدوں کی اتباع میں اور بڑے بڑے مجتہدین اور علماء کہلانے
والوں کے کہنے کے مطابق یہ اعمال کئے تھے آج ہمیں پتہ لگ رہا ہے کہ یہ اعمال تو تیری نگاہ میں
پسندیدہ نہیں ہیں۔اس لئے ان کو دگنا عذاب دے اور دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَيَحْدُنَ
اثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَعَ أَثْقَالِهِمُ (العنکبوت : (۱۴) کہ ایسے لوگوں کے متعلق ہی جن کو اللہ تعالیٰ
نمونہ بناتا ہے اور وہ نیک نمونہ پیش نہیں کرتے۔بدی کی راہیں
متعلقین پر کھولتے ہیں اور خدا
کی طرف بلانے کی بجائے شیطان کی طرف ان کو بلاتے ہیں اور ان کو صراط مستقیم پر قائم کرنے کی
بجائے راہ ضلالت کی طرف لے جاتے ہیں اور ان پکڈنڈیوں کی نشان دہی کرتے ہیں جو شیطان
کی طرف لے جانے والی ہیں۔ایسے لوگوں کے متعلق ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ اپنے بوجھ بھی
اُٹھا ئیں گے اور یقیناً وہ ان لوگوں کے بوجھ بھی اُٹھائیں گے جن کو انہوں نے گمراہ کیا جو گمراہ
ہوئے ان کو تو بہر حال سزا ملے گی یہ نہیں کہ ان کی سزا معاف ہو جائے گی لیکن ان آئمہ الکفر کا
عذاب دگنا کر دیا جائے گا اسی طرح جو نیک نمونہ بنتا ہے اس شخص کی وجہ سے یا ان اشخاص کی وجہ
سے یا اس گروہ اور جماعت کی وجہ سے جو نیکیاں قائم ہوتی ہیں اور بہت سے ان کی نقل کر کے
خدا تعالیٰ کی قرب کی راہوں پر چلنے لگتے ہیں تو وہ شخص یا اشخاص جو بطور نمونہ کے دنیا میں زندگی
گزارتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے دہرے وارث ہوتے ہیں اور ان کو ان کا اجر (مرتين )
دو دفعہ ملتا ہے ایک اپنے اعمالِ صالحہ کے نتیجہ میں ایک اس وجہ سے کہ وہ نمونہ بنے اُسوہ ٹھہرے
اور بہتوں کی ہدایت کا موجب بنے۔تو ينِسَاء النَّبِيِّ مَنْ يَأْتِ مِنْكُنَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ اور وَمَنْ يَقْنُتُ مِنْكُنَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ
وَتَعْمَلُ صَالِحًا تُؤْتِهَا أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ میں وجہ بتائی گئی ہے کہ ہم نے ان أُمَّهَاتُ الْمُؤْمِنینَ کو
یہ اختیار کیوں دیا!! اس لئے دیا کہ ہم نے ان کو نمونہ بنایا تھا اور دنیا کو ہم بتانا چاہتے تھے کہ یہ

خطبات ناصر جلد اوّل
خطبه جمعه ۱۰ / مارچ ۱۹۶۷ء
اس مقام کے اوپر قائم اور فائز جو کی گئی ہیں۔یہ اس لئے نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر جبر کر کے
انہیں اس مقام پر کھڑا کر دیا ہے بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ان کی تربیت اس رنگ
میں ہوئی ہے کہ واقعہ میں یہ امہات المؤمنین بننے کے قابل ہو گئی ہیں۔اس کے ہم یہ معنی بھی کر
سکتے ہیں کہ آؤ دیکھو! ہم اپنے نبی کو کہتے ہیں کہ ان ازواج کو جا کے یہ کہو کہ اگر چاہتی ہو حیات دنیا
اور اس کی زینت کو تو سراحًا جميلا بغیر کسی ناراضگی کے ، ( نہ رسول کی ناراضگی اور نہ اللہ تعالیٰ کی
ناراضگی ) میں تمہیں تمہارے دنیوی حقوق ادا کر دیتا ہوں، عام مومنات کی عام مسلمات کی صف
میں جا کے کھڑی ہو جاؤ ( یا اگر چاہو تو اسلام کو بھی چھوڑ دو کوئی جبر تو نہیں ہے ) اور اگر چاہو تو اپنی
مرضی اور رضا سے اس نہایت ہی اہم ذمہ داری کو اپنے کندھوں پر لو اور ساری اُمت کے لئے
اُسوہ حسنہ بننے کے لئے تیار ہو جاؤ اس وعید کے ساتھ کہ اگر تم سے کوئی غفلت اور سستی سرزد ہوئی
اور کہیں تم نے غلطی کی اور اس کے نتیجہ میں دوسرے گمراہ ہوئے تو اس گناہ کی سزا دو چند ہوگی۔اور جب ان کے سامنے یہ بات پیش کی گئی تو ان میں سے ہر ایک نے یہی کہا کہ یہ راہ تنگ
ہے مگر یہی راہ ہمیں پیاری ہے ہم اسے چھوڑ کے ادھر ادھر ہونا نہیں چاہتیں ہمیں خدا کی رضا اور
رسول کا پیار چاہیے ہمیں دنیا کی زندگی اور اس کی زینت نہیں چاہیے۔اگر اللہ تعالیٰ ہمیں اُمت مسلمہ
کے لئے اُسوہ بنانا چاہتا ہے تو خدا کے فضل اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ
دنیا کو یہ بھی دکھائے گا کہ ہم دنیا کے لئے اور اُمت محمدیہ کے لئے اسوہ بن جائیں گی۔پھر ان کی زندگی کو دیکھو ان میں سے ہر ایک نے اپنے اموال کو اور دنیوی سامانوں کو اور
اپنے اوقات کو اور اپنے جذبات کو خدا اور اس کے رسول کے لئے خرچ کیا۔کبھی ان کے قدم میں
لغزش نہیں آئی حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں فتوحات کے نتیجہ میں بڑے اموال آنے
شروع ہو گئے تھے۔حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سب سے بڑے وظائف اُمہات المؤمنین
کے مقرر کئے۔پس یہاں یہ مراد نہیں کہ دنیا کے اموال لینے نہیں مراد یہ ہے کہ دنیا کے اموال دنیا
کے آرام اور دنیا کی زینت پر خرچ نہیں کرنے بلکہ خدا اور اس کے رسول کی راہ میں خرچ کرنے
ہیں اگر یہ مفہوم نہ لیا جائے تو پھر تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق ہمیں یہ کہنا پڑے گا کہ آپ

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۰۶
خطبه جمعه ۱۰ / مارچ ۱۹۶۷ء
نے غلطی کی کہ سب سے بڑے وظائف اُمہات المؤمنین کے لئے مقرر کر دیئے۔بعد میں تو یہ
وظائف بہت بڑھ گئے تھے لیکن شروع میں بھی دس ہزار درہم ایک ایک بیوی کو ملتا تھا ان کے
اپنے رشتہ دار لاکھ لاکھ روپیہ تک ایک وقت میں لا کر ان کو دے دیتے تھے۔حضرت عائشہ
بیبیوں
سینکڑوں غلام خرید کر ایک وقت میں آزاد کر دیا کرتی تھیں۔ایک دن جب ان کو ایک لاکھ
روپیہ ملا تو بڑی خوش ہوئیں کہ مجھے دوہرا بلکہ چوگنا ثواب ملے گا دوہرے اجر کا انہیں وعدہ تھا وہ
نمونہ اور اُسوہ بھی انہوں نے دکھایا پھر یہ سوچ کر بھی خوش ہوئیں کہ ایک تو میں لاکھ روپیہ تقسیم
کروں گی دوسرے سارا دن میرا اس تقسیم میں گزرے گا یہ بھی ایک ثواب ہے سارا دن ذرہ بھی
آرام نہیں کیا صبح سے جو بیٹھیں تقسیم کرنے کے لئے شام کر دی سارے دن کا ایک ایک منٹ اور
اس مال کا ایک ایک روپیہ غرباء میں تقسیم کر دیا یہی حال تمام ازواج مطہرات کا تھا۔پس دنیا کو اللہ تعالیٰ یہ بتانا چاہتا تھا کہ ہم ان پر جبر نہیں کر رہے دنیا کو اللہ تعالیٰ یہ بتانا چاہتا تھا
کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو ایک حسین اُسوہ بنایا گیا ہے اس کا اثر سب سے پہلے خود آپ کے
گھر میں رہنے والوں پر ہے اور ایک شدید محبت نیکی کے ان کاموں سے پیدا ہوگئی ہے آپ کی
ازواج مطہرات کے دلوں میں کہ دنیا کا کوئی لالچ ، یا دنیا کا کوئی طمع یا دنیا کا کوئی آرام یا دنیا کی
کوئی آسائش اس صحبت کو ٹھنڈا نہیں کر سکتی۔تفسیر روح البیان میں لکھا ہے کہ اس آیت سے یہ نتیجہ
نکلتا ہے کہ جب دنیا کی رغبت اور دنیا سے محبت کے نتیجہ میں ازواج مطہرات کا جسمانی اور مادی
تعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قطع ہو سکتا ہے تو دنیا کی اس رغبت اور محبت کے نتیجہ میں امت محمدیہ
کا تعلق بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قطع ہو جائے گا یعنی اگر وہ حیات دنیا اور زینت دنیا کو ترجیح
دیں گے خدا اور اس کے رسول پر اور اپنے اوقات کو اور اپنی ملکیتوں کو اپنے ذاتی آسائش اور
آرام پر خرچ کریں گے اور اس نظام کی مضبوطی اور استحکام کے لئے خرچ نہیں کریں گے جو اسلام
نے قائم کیا ہے تو ان کا تعلق بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یقینا قطع ہو جائے گاوہ لکھتے ہیں۔فِي إِيجَابِ الْمُفَارَقَةِ عَنْ صُحْبَةِ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَامُ لِأُمَّتِهِ لِأَنَّ أَرْحَامَ قُلُوبِهِمْ
مَحَلُّ النُّطْفَةِ الرُّوْحَانِيَّةِ الرَّبَّانِيَّةِ فَيَنْبَغِى أَنْ يَكُونَ أَطْيَبُ وَازْلَى لِاسْتِحْقَاقِ تِلْكَ

خطبات ناصر جلد اول
۶۰۷
خطبه جمعه ۱۰/ مارچ ۱۹۶۷ء
النُّطْفَةِ الشَّرِيفَةِ فَإِنَّ الطَّيِّبَاتِ لِلطَّيِّبِينَ -
یعنی مسلمانوں کے دل رحم کی طرح ہیں روحانی لحاظ سے اور دلوں کے اس رحم میں نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ربانی روحانیت کا نطفہ داخل ہوتا ہے اور وہاں سے ایک روحانی بچہ پیدا
ہوتا ہے تب وہ پکے مسلمان بنتے ہیں۔تو مردوں کو بھی جیسا کہ میں نے شروع میں اشارہ کیا تھا ان آیات سے سبق لینا چاہیے اور
یا د رکھنا چاہیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب ہرگز ہرگز حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ
روحانی طور پر اس اختیار کے ملنے کے بعد جو ان آیات میں دیا گیا ہے آپ کی طرف منسوب
ہونے والی حیات دنیا اور اس کی زینت پر خدا اور اس کے رسول کی رضا اور اس کی محبت کو مقدم نہ
رکھیں۔اگر وہ حیات دنیا اور اس کی زینت میں محو ہو گئے اس میں رغبت انہوں نے کی اور اس سے
محبت کی اور اپنے تمام دل اور تمام توجہ اور تمام محبت کے ساتھ وہ دنیا ہی کے ہو گئے اگر انہوں نے
اپنے اموال کو ، اگر انہوں نے دنیوی سامانوں کو ، اگر انہوں نے اس دنیوی زندگی کے اوقات کو ،
اگر انہوں نے دنیوی محبتوں کو ، اگر انہوں نے دنیوی تعلقات کو خدا اور اس کے رسول پر قربان نہ
کیا تو وہ یقیناً خدا اور اس کے رسول کی محبت اور قرب اور صحبت کو حاصل نہیں کر سکیں گے۔ان
آیات میں جہاں یہ بیان ہوا ہے کہ ازواج مطہرات ایک ایسے مقام پر ہیں کہ دنیا نے ان کی نقل
کرنی ہے اگر وہ نیک نمونہ پیش نہیں کریں گی تو ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا اگر وہ نیک نمونہ پیش
کریں گی تو ان کو مرتين جزا دی جائے گی۔وہاں بڑی وضاحت کے ساتھ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ دوسری عورتیں جن کا تعلق امت محمدیہ
سے ہے اگر وہ حیات دنیا اور اس کی زینت پر دین کو قربان کر دیں گی اور خدا کی رضا کے حصول کی
طرف متوجہ نہیں ہوں گی بلکہ دنیا کے عیش اور اس کے آرام میں پڑ جائیں گی تو ان کو بھی سزا دی
جائے گی گو وہ سز ا مرنا ہو گی لیکن سزا ان کو ضرور دی جائے گی چھوڑا نہیں جائے گا ان کو پھر ان
آیات سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے اگر مسلمان عورت اپنے گھر کا ماحول ایسا نہیں بنائے گی کہ اس
ماحول میں تربیت پانے والے بچے خدا کی آواز کو سننے کے بعد دنیا کی کسی آواز پر کان نہ دھریں

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۰۸
خطبہ جمعہ ۱۰ مارچ ۱۹۶۷ء
اور دنیا کی طرف پیٹھ پھیر کر اپنے پورے زور کے ساتھ اور اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس طرف
دوڑ نے نہ لگ جائیں جس طرف سے کہ خدا کی آواز آرہی ہو تو ایسی مائیں بدی کا نمونہ قائم کرنے
والی ہیں اور ان کو بھی دو ہرا عذاب ملے گا اور اس طرح اگر وہ اپنے گھروں کے ماحول کو اس قدر
حسین بنائیں گی اسلام کی روشنی اور قرآن کریم کے نور کے ذریعہ کہ جو بچے وہاں پرورش پائیں
گے ان کے دل کچھ اس طرح خدا اور اس کے رسول کی محبت میں محو ہوں گے کہ دنیا کی طرف ان کی
نگاہ بھی نہیں اُٹھے گی تو الہی وعدہ کے مطابق ایسی مسلمان عورت کو دو گنا ثواب ملے گا۔تو جیسا کہ میں نے گذشتہ جمعہ میں مختصر بیان کیا تھا کہ ایک اہم مضمون کی طرف اللہ تعالیٰ نے
میری توجہ کو پھیرا ہے بطور تمہید کے میں نے یہ دو خطبے دیئے ہیں اور ان خطبوں میں میں نے کوشش
کی ہے کہ میں اپنی بہنوں پر اس بات کی اچھی طرح وضاحت کردوں کہ بڑی اہم ذمہ داریاں
ان کے کندھوں پر عائد ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی کے ذریعہ اگر نبی اُمت میں زندہ موجود ہو
یا اس کے خلفاء کے ذریعہ اگر نبی کے وصال کے بعد قدرت ثانیہ کا دور شروع ہو چکا ہو۔جب کسی
ذمہ داری یا ذمہ داریوں کی طرف جماعت کے مردوں اور ان کی عورتوں کو متوجہ کرے تو ان کے
لئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ خدا کی رضا کے حصول کے لئے اس کے رسول یا اس کے خلیفہ کی آواز
پر لبیک کہتے ہوئے ایسی قربانیاں دنیا کے سامنے پیش کریں جو بے نظیر ہوں اور دنیا کو حیرت میں
ڈالنے والی ہوں اور دنیا یہ سمجھنے پر مجبور ہو جائے کہ عام عورتیں تو اور بھی بستی ہیں اس دنیا میں مگر ان
کا ان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں وہ تو ایسی عورتیں ہیں (احمدی مستورات اور احمدی بہنوں کے سوا)
کہ جو حیات دنیا میں کھوئی گئی ہیں اور زینت دنیا کو ہی انہوں نے سب کچھ سمجھ لیا ہے اور یہاں وہ
ہیں کہ جو خدا اور اس کے رسول کے مقابلہ میں دنیا کے آرام اور دنیا کی آسائشیں اور دنیا کے
فاخرانہ لباس اور دنیا کے قیمتی زیورات اور دنیا کے چمکتے ہوئے ہیرے اور جواہرات کی کوئی پرواہ
نہیں کرتیں بلکہ خدا اور اس کے رسول کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے نام کو بلند کرنے کے
لئے اور اس کی عظمت اور جلال کو قائم کرنے کے لئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت
دلوں میں گاڑنے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں۔خصوصاً تربیت اولاد کی

خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۶۷ء
جو ذمہ داریاں ان پر عائد ہوتی ہیں ان کو وہ محبت اور اخلاص کے ساتھ اور پوری توجہ کے ساتھ
نباہتی ہیں وہ اس یقین پر قائم کی گئی ہیں کہ اگر ہم نے کوئی بدنمونہ اس دنیا میں چھوڑا تو خدا تعالیٰ
جس نے امہات المؤمنین کو بھی یہ کہا تھا کہ اگر نقض عہد کرو گی تو دگنی سزا دوں گا وہ ہمیں کب
چھوڑے گا وہ ہماری غلطی کے نتیجہ میں یقیناً ہم پر ایک کے بعد دوسرا قہر نازل کرے گا اور اس قہر کی
ہمیں برداشت نہیں ہے اس قہر سے ہم ترساں ولرزاں ہیں اس قہر سے بچنے کے لئے اور اس کی
خوشنودی اور رضا کو حاصل کرنے کے لئے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ہم اپنے
بچوں کی اور اپنی بچیوں کی اس رنگ میں تربیت کریں گی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سپاہی بنکر اسلام کو دنیا
میں غالب کرنے کی جو مہم جاری ہے اس مہم کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمارے بھائیوں کو بھی اور ہماری بہنوں کو بھی یہ توفیق عطا کرے کہ ہم سب ان
ذمہ داریوں کو پوری توجہ اور بشاشت کے ساتھ نباہنے والے ہوں جو ذمہ داریاں اللہ تعالیٰ نے
آج ہمارے کندھوں پر ڈالی ہیں۔روزنامه الفضل ربوه ۹ را پریل ۱۹۶۷ ء صفحه ۲ تا ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی