رضائے الہٰی حاصل کرنے کیلئے نبی کریمﷺ کے اُسوہ حسنہ پر عمل کریں

خطبات ناصر جلد اول
۶۱۱
خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء
اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک ایسی قوم بنایا ہے جو اپنے اموال
خدا تعالیٰ کی راہ میں پانی کی طرح بہاتی ہے
فرمائی۔خطبہ جمعہ فرموده ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت
إِنَّمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهُوَ وَإِنْ تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوايُوتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَلَا يَسْلُكُمْ
أَمْوَالَكُمْ - إِنْ يَسْتَلكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا وَ يُخْرِجُ أَضْغَانَكُمْ - هَانْتُمْ هَؤُلَاءِ تُدْعَونَ
لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ وَمَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَّفْسِهِ ۖ وَاللَّهُ الْغَنِيُّ
وَ انْتُمُ الْفُقَرَاءِ وَ إِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَ كُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُم۔(محمد : ۳۷ تا ۳۹)
اس کے بعد فرمایا:۔کھانسی کو تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت آرام ہے لیکن جو دوائی تجویز کی گئی تھی اور جس کا
میں نے استعمال کیا اس کے نتیجہ میں ضعف کافی ہو گیا تھا جو ابھی باقی ہے دوائی تو اب میں نہیں کھا
رہا اس کا کورس ختم ہو گیا ہے لیکن اس نے ضعف بہت کر دیا ہے۔دعا کریں اور میں بھی دعا کرتا
ہوں کہ اللہ تعالیٰ صحت کے ساتھ اور طاقت کے ساتھ اپنے سلسلہ کی اور اپنے بھائیوں کی خدمت

خطبات ناصر جلد اوّل
کی توفیق عطا کرتا رہے۔۶۱۲
خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جنہیں آسمان سے نور ملتا ہے اور عرفان عطا کیا جاتا ہے وہ جانتے ہیں
کہ إِنَّمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهُو کہ دنیا اور اس کے اموال اور آرام اور اس کی آسائشیں
باطل ہیں۔محض کھیل کا سامان ہیں جن کا کوئی اعتبار نہیں اور جن کو کوئی ثبات نہیں۔چند دن کی فانی
لذات کے سوا کچھ بھی نہیں پھر یہ وہ چیزیں ہیں جو انسان کو اس مقصد حیات سے پرے ہٹا دینے
والی ہیں جس کی خاطر اس کے رب نے اسے پیدا کیا تھا۔وَاِنْ تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوا اس کے مقابل
اگر تم اپنے رب کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایمان لاؤ اور حقیقت کو سمجھنے لگو اور تم سے جو مطالبے
کئے جاتے ہیں تم ان کو پورا کرو اور تقویٰ کی باریک راہوں میں اللہ تعالیٰ کی رضا کی راہوں کو
ڈھونڈو تو جو بطور قربانی تم سے لیا جاتا ہے وہ ضائع نہیں ہو گا بلکہ يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ تمہارے اجر
اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے (نہ کہ تمہارے کسی استحقاق کے نتیجہ میں ) تمہیں عطا کرے گا اور یہ
اجر جو ہے وہ اس شکل میں ہوگا کہ وہ باقی رہے گا اور جو ثواب تمہیں ملے گا وہ بھی باقی اور دائم رہنے
والا ہوگا تمہیں باقیات الصالحات دیئے جائیں گے اور تم اللہ تعالیٰ کی حقیقی نعمتوں اور ابدی حیات
کے وارث بن جاؤ گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جن چیزوں کا تم سے مطالبہ کیا جاتا ہے ان میں تمہارے اوقات بھی
ہیں ، ان میں تمہاری عزتیں بھی ہیں، ان میں تمہاری لذتیں اور اور آرام بھی ہیں، ان میں تمہاری
وجاہتیں بھی ہیں، ان میں تمہارا وقار بھی ہے اور ان میں تمہارے اموال بھی ہیں اور چونکہ اموال
کا مطالبہ کیا جاتا ہے اس لئے شیطان فوراً بیچ میں آکو دتا ہے اور انسان کو بہکانے لگتا ہے لیکن ولا
يَسْئَلُكُمْ اَمْوَالَكُم وہ مالک حقیقی جو تمہیں بہترین اجر دینے والا ہے وہ (نعوذ باللہ ) ایک سائل
کے طور پر، وہ ایک بھیک منگے اور فقیر کے طور پر تو تمہارے دروازے کے آگے کھڑا نہیں ہوتا
انفاق فی سبیل اللہ کے مطالبہ کے وقت تمہارا رب بطور سائل، فقیر اور بھیک منگے کے طور پر
تمہارے دروازہ پر نہیں آتا وہ تو ایک غنی اور ایک سخی اور ایک دیا لوہستی کی حیثیت میں تمہارے
دروازے پر آتا ہے اور اپنی رحمت کے جوش میں خود چل کر تمہارے پاس آتا ہے وہ اس لئے آتا

خطبات ناصر جلد اول
۶۱۳
خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء
ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ میں نے ان بندوں کو اپنے قرب اور اپنی رضا کے لئے پیدا کیا تھا اس لئے
اب میں ان کو وہ رستے بھی دکھاؤں گا کہ جن پر چل کر وہ میری رضا کو حاصل کر سکیں اور میرے
قرب کو پاسکیں اس غرض سے وہ تمہارا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے شیطان کہتا ہے کہ خدا فقیر ہے وہ
تمہارے اموال مانگنے آیا ہے لیکن خدا تعالیٰ کہتا ہے میں سخی ہوں، میں فنی ہوں ، میں دیا لوہوں،
میں اس لئے آیا ہوں کہ میں تمہیں کچھ دوں میں اس لئے نہیں آیا کہ تم سے تمہارے اموال جس
طرح ایک فقیر لیتا ہے اس طرح لے لوں۔تو اللہ تعالیٰ جب ہمارا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور کہتا ہے
کہ اپنے مالوں کی قربانیاں میری راہ میں دو تو ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتا ہے کہ اس سے کہیں زیادہ میں
تمہیں واپس لوٹاؤں گا۔میں تمہیں اَضْعَافًا مُضْعَفَةً دوں گا۔تم دنیا کی فانی چیزیں جو میری ہی
عطا ہیں میرے قدموں میں لا رکھو ابدی نعمتیں ان کے بدلہ میں تمہیں دی جائیں گی ، میری رضا
تمہیں ملے گی اور میری جنت میں تم داخل ہو گے ، تمہارا ثواب اور تمہارا اجر اپنی کمیت اور کیفیت
میں اس سے کہیں بڑھ کر ہے جو وہ تم سے اموال کی شکل میں لیتا ہے۔پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے
جو کچھ وہ ہم سے لیتا ہے وہ ہم اپنے گھر سے تو نہیں لاتے بلکہ وہ بھی تو اسی کی عطا ہے۔اس نے ہی
وہ اپنے فضل سے ہمیں دیا ہوتا ہے اور وہی اپنے فضل سے ہمیں دنیا کے اموال کا مالک اور وارث
بناتا ہے اور پھر ہمیں کہتا ہے کہ جو میں نے تمہیں دیا ہے اس میں سے تھوڑا سا مجھے واپس دے دو
کیونکہ جو میں نے اس دنیا میں تمہیں دیا تھا وہ فانی ہے اور ضائع ہونے والا ہے اس کے ایک حصہ
کا میں مطالبہ کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ مجھے لوٹا دوتا وہ ذریعہ بن جائے ان ابدی اور غیر فانی
نعمتوں کا جو تمہیں اُخروی زندگی میں ملنے والی ہیں۔إن يَسْتَلْكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا اوہ ایک گدا گر اور بھیک منگے کی حیثیت سے تمہارا
دروازہ نہیں کھٹکھٹاتا، وہ اس فقیر کی طرح مانگنے والا نہیں جس کے متعلق تم حق رکھتے ہو کہ اسے کہو بابا
جاؤ ہم تمہارے کشکول میں بھیک نہیں ڈالتے بلکہ وہ تو آقا ہوتے ہوئے بھی ، وہ تو غنی ہوتے
ہوئے بھی اپنی رحمت کے جوش میں تمہارے ہی فائدہ کے لئے تمہارے دروازہ پر آتا ہے اور
ایک سچا اور سستا سودا تم سے کرنا چاہتا ہے۔وہ تو یہ کہ رہا ہے کہ فانی دو اور باقی پاؤ۔ورلی زندگی

خطبات ناصر جلد اول
۶۱۴
خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء
کے کھوٹے سکے اور مصنوعی پتھر دے دو اور کھرے سکے اور اصلی لعل و جواہر لے لو وہ تو کہتا ہے بخل
چھوڑ و، ہاں بخل چھوڑو کہ وہ تمہارے لئے نقصان دہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُخْرِجُ أَضْغَانَكُمُ
اس کے مختلف معانی تفاسیر میں کئے گئے ہیں۔ایک معنی تو اس کے یہ ہیں کہ یہاں یہ فرمایا کہ اگر
بخل کا طریق تم اس الہی سلسلہ میں اختیار کرو گے تو اس سے تمہارے کچھ اور گند بھی ظاہر ہوں گے
کیونکہ تمہارا بخل سے کام لینا بتا رہا ہو گا کہ تمہارے دل میں مخلصین کے لئے کینہ موجود ہے اور تم
خدا اور اس کے رسول اور اس پر ایمان لانے والوں کے ساتھ دشمنی کے جذبات رکھتے ہو تم مال
اس لئے نہیں دیتے کہ تمہارے بعض بھائیوں کی ضرورتیں پوری ہوں گی یا اللہ تعالیٰ کے دین کی یہ
ضرورت پوری ہوگی کہ تمہارے وہ بھائی جو اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر رہے ہیں
وہ جہاد کے میدان میں نکلیں گے اور ان مالوں کو وہ خرچ کریں گے یہ محض بخل ہی نہیں ہے بلکہ اس
کے پیچھے کینہ، اس کے پیچھے خدا اور اس کے رسول اور مخلصین سلسلہ کے ساتھ مخلصین اُمت مسلمہ
کے ساتھ تمہاری دشمنی ہے تو یہ بخل جو ہے یہ ظاہر کرے گا تمہارے اس کینے کو اور تمہاری جو قلبی
بیماریاں ہیں ان کے ظاہر کرنے کا یہ ذریعہ بن جائے گا۔دوسرے اس کے یہ معنی بھی ہیں کہ دراصل اللہ تعالیٰ تین زمانہ کے لوگوں کو مخاطب کر رہا ہے
ان آیات میں تو یہاں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے گا کہ جن لوگوں کے دلوں میں
تربیت کی کمی کی وجہ سے اور ایمان کی کمزوری کے نتیجہ میں بخل پایا جاتا ہے وہ بخل ان کا دور ہو
جائے گا اور اخلاص میں وہ ترقی کریں گے اور ایثار میں وہ اور بھی آگے بڑھ جائیں گے اور اللہ تعالیٰ
کے پیارے بندے بن جائیں گے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے وہ لوگو! جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں آپ کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر بیعت کرنے والے ہو یا اس زمانہ میں رہنے والے
ہو یعنی پہلی تین صدیاں جس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضاحت سے یہ بیان کیا ہے
کہ اس زمانہ میں میرے متبعین میں بڑے مخلص لوگ پیدا ہوں گے اور خدا تعالیٰ کے قرب اور
اس کی رضا کی راہیں ان پر کھولی جائیں گی اور اسلام کی روشنی کو وہ دنیا کے کناروں تک پہنچادیں
گے تو یہاں ان کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری تربیت کا سامان پیدا کر دیا ہے،

خطبات ناصر جلد اول
۶۱۵
خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء
تمہارے دل کے اندر جو اضغان ہیں اور مختلف قسم کی بیماریاں پائی جاتی ہیں، اللہ تعالیٰ تمہیں صحت
عطا کرے گا اور تمہارے دل کی ان بیماریوں کو وہ دور کر دے گا۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاَنْتُمْ هَؤُلَاءِ تُدْعَونَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ سنو اور ہوشیار رہو تم
وہ لوگ ہو جن کو اس بات کی طرف بلایا جاتا ہے کہ تم ان راہوں میں خرچ کرو جو اللہ تعالیٰ کی رضا
کی طرف لے جاتی ہیں۔تم فی سبیل اللہ خرچ کرو، تم کو اس بات کی طرف بلایا جاتا ہے کہ تم فانی
چیزوں کو دے کر ابدی سرور کے وارث بنو تم کو اس لئے بلایا جاتا ہے کہ تم اپنے اموال کا ایک حصہ
کاٹ کر اشاعت قرآن کے لئے ، اشاعت اسلام کے لئے ، استحکام اسلام کے لئے اور تعلیم اسلام
کو فروغ دینے کے لئے الہی سلسلہ کے خزانہ میں آکر جمع کر دو مگر فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ تم میں وہ
لوگ بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے میں بخل سے کام لیتے ہیں لیکن جب دنیا کے کھیل کو د
کا معاملہ ہو اور ایسے اخراجات ہوں جن کے نتیجہ میں انسان لازماً خدا تعالیٰ سے غافل ہو جاتا ہے
تو اس وقت بخل کا نام ونشان باقی نہیں رہتا بڑی دلیری سے خرچ کرتے ہیں۔دنیا کی رسوم ہیں،
رواج ہیں ، بیاہ شادی کے اوپر وہ لغویات کی جاتی ہیں اور ان لغویات پر وہ خرچ کیا جاتا ہے کہ
آدمی حیران ہو جاتا ہے کہ ان آدمیوں کی عقلوں کو کیا ہو گیا ہے کہ اپنی بساط اور استطاعت سے
آگے نکلتے ہوئے یہ خرچ کر رہے ہیں۔اپنے لئے بھی دنیا میں ایک مصیبت پیدا کر رہے ہیں لیکن
جب یہ کہا جاتا ہے کہ آؤ غلبہ اسلام کے لئے مالی قربانیاں دیں تو کہتے ہیں کہ بڑی مجبوری ہے،
بڑی ذمہ داریاں ہیں، بچوں کو پڑھا رہے ہیں، رشتہ داروں کو پال رہے ہیں اس میں ہمیں
رعایت ملنی چاہیے لیکن بچوں کی پڑھائی اور رشتہ داروں کا خیال بد رسوم کی ادائیگی کے وقت ان
کے دماغوں میں نہیں آتا تو جب دنیا کے لئے وہ خرچ کرتے ہیں ، دنیا کے کھیل کود اور دنیا کے
کھو کے لئے تو بے دریغ خرچ کر جاتے ہیں اور اموال کو ضائع کر دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔وَمَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَفْسِهِ تم آزاد ہو تم پر کوئی جبر مذہب نے عائد نہیں کیا اس لئے جو
چاہو کر ولیکن یہ یاد رکھو کہ مَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَّفْیسہ کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جو شخص بھی
انفاق فی سبیل اللہ میں بخل سے کام لیتا ہے وہ اپنا ہی نقصان کرتا ہے کیونکہ انفاق کا فائدہ اسے ہی

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۱۶
خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء
ملنا تھا۔اس کا ثواب اگر زید خرچ کرنے والا ہے تو بکر کونہیں ملتا اگر زید بنخل کرتا ہے تو اس کے نتیجہ
میں جو محرومیاں اس کو حاصل ہوتی ہیں وہ محرومیاں بکر کو حاصل نہیں ہوتیں تو اس بخل کا نتیجہ یہ ہے
کہ اپنے آپ کو ثواب سے محروم کرتا ہے۔اپنے نفس کو عذاب میں مبتلا کرتا ہے کسی اور کو نہ فائدہ تھا
انفاق سے، نہ ہی اس بخل کے نتیجہ میں کسی کو نقصان پہنچے گا خود اپنے نفس کو ہی ایسا شخص نقصان
پہنچانے والا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ غنی ہے اور تم فقراء ہو خدا تعالیٰ کو تو کسی مال کی ضرورت نہیں وہ
ہمیشہ سے غنی ہے وہ اس دن سے غنی ہے جب اس نے تم کو سورج کی روشنی سے فائدہ پہنچانے کے
لئے اس کو پیدا کیا سورج کی پیدائش سے اس کو کوئی ذاتی نفع نہیں تھا یا اگر وہ اسے پیدا نہ کرتا تو
اسے کوئی ذاتی نقصان نہیں تھا۔وہ ہمیشہ سے غنی ہے لیکن ہمیشہ سے وہ سنی بھی ہے وہ بڑا دیا لوبھی
ہے وہ بڑا رحم کرنے والا بھی ہے وہ بڑا خیال رکھنے والا بھی ہے۔وہ بڑا پیار کرنے والا بھی ہے جو مخلوق لاکھ سال کے بعد یا دس لاکھ سال کے بعد یا کروڑ
سال کے بعد پیدا ہونی تھی اس کا اس نے کروڑ سال پہلے یا دس لاکھ سال پہلے یا لا کھ سال پہلے
سے خیال رکھا با وجود غنی ہونے کے تو جہاں اس کی صفت غناء ازلی ہے وہاں اس کی رحمت بھی ہر
وقت جوش میں رہتی ہے تو تمہیں کس نے کہا کہ وہ فقیر بن کر تمہارے دروازہ پر آیا اور اس نے
تمہارا دروازہ کھٹکھٹایا فقیر تو تم ہو تم اپنی پیدائش سے پہلے بھی فقیر تھے کہ اگر تمہاری ضرورت کو اس
وقت پورا نہ کیا جاتا اور آج سورج کی روشنی تمہارے او پر نہ چمکتی تو تم بہت ساری چیزوں سے
محروم رہ جاتے مثلاً آنکھ کی بینائی سے تم محروم رہ جاتے تم اپنی پیدائش سے بھی پہلے فقیر تھے اور
تمہارا رب تو ہمیشہ سے ازل سے غنی ہے اور ابد تک غنی رہے گا لیکن کسی زمانہ کوبھی کیوں نہ لو تمہارا
فقر، تمہاری احتیاج اپنے رب کی طرف تمہیں لاحق رہتی ہے تو جب تمہاراغنی ، جب تمہارا سخنی ،
جب تمہارا دیا لو، جب تمہارا بخشن ہار رب تمہارے دروازہ پر آ کر تمہارے اموال کا مطالبہ کرتا
ہے تو اس میں تمہارا ہی فائدہ اسے مد نظر ہوتا ہے اس کا اپنا کوئی فائدہ اس کے اندر نہیں ہوتا اور اگر
تم اس آواز پر لبیک نہ کہو اور قربانیوں کو دینے کے لئے اور ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے تیار نہ

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۱۷
خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء
ہو تو اس میں تمہارا اپنا نقصان ہے اور کسی کا نقصان نہیں ہے اور وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا
غير كُم یا درکھو اگر تم ایمان اور تقویٰ کو اختیار کرنے سے اعراض کرو اور انفاق فی سبیل اللہ کی
طرف متوجہ نہ ہو تب بھی اللہ تعالیٰ اسلام کی حمایت تو ضرور کرے گا اور اسلام کی حمایت میں اس
دنیا میں جو اسباب کی دنیا ہے بہر حال غلبہ اسلام کے سامان وہ پیدا کرے گا اگر تم بخل سے کام لو
گے تو وہ ایسی قوم پیدا کر دے گا جن کے دلوں میں بخل نہیں ہوگا خدا اور اس کے رسول اور اس کے
دین کے لئے وہ اپنے مالوں کی قربانیاں کچھ اس طرح دیں گے کہ دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال
دیں گے۔اسلام کی حفاظت کا تو اس نے وعدہ کیا ہے وہ حفاظت تو اسلام کو ملتی رہے گی تم نے اس مہم
میں حصہ لے کر خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنا ہے یا نہیں کرنا یہ تمہاری مرضی پر منحصر ہے۔اگر اللہ
کی آواز پر لبیک کہو گے تو اس کی رضا تمہیں مل جائے گی اور وہ نعمتیں تمہیں میسر آئیں گی کہ آج اس
دنیا میں تمہارے تخیل میں بھی وہ نہیں آسکتیں۔تمہارا ذ ہن بھی ان اشیاء تک نہیں پہنچ سکتا جن سے
تمہاری جھولیاں اُخروی زندگی میں بھر دی جائیں گی تمہیں روحانی سیری نصیب ہو گی تمہارے دل
میں جو خواہش پیدا ہوگی وہ نیک ہوگی اور وہ پوری کر دی جائے گی۔تمہیں اپنے رب سے کبھی غلط
قسم کا گلہ بھی پیدا نہیں ہو گا لیکن اگر تم اعراض کر جاؤ پیٹھ پھیر جاؤ تو ایک اور قوم اللہ تعالیٰ پیدا کر
دے گا۔ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمُ پھر وہ تمہارے جیسے نہیں ہوں گے۔وَإِن تَتَوَلَّوا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُم اس حصہ آیت میں ایک
پیشگوئی ہوئی ہے جو بڑی شان سے پوری ہوئی اور جیسا کہ میں نے بتایا اس آیت میں تین زمانے
مخاطب ہیں پہلی تین صدیاں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ عام طور پر اکثریت ایسے لوگوں کی ہوگی
جو دین کے معاملہ میں بخیل نہیں ہوں گے دوسرے بیچ کا زمانہ وہ ہنر ارسال کہ جن میں بخل کرنے والے
بھی ہوں گے سخاوت کرنے والے بھی ہوں گے، خدا تعالیٰ کا قرب پانے والے بھی ہوں گے اور
خدا سے دور رہنے والے بھی موجود ہوں گے مگر اکثریت جو ہے وہ اس اعلیٰ مقام کو کھو چکی ہوگی اور
ایک تنزل کے دور میں سے اسلام گزررہا ہوگا تیسرے اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

خطبات ناصر جلد اول
۶۱۸
خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء
کے زمانہ کی پیشگوئی ہے وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمُ اور اس میں
یہ بتایا گیا ہے کہ ہزار سالہ دور تنزل کے آخر پر جب مسلمانوں کی اکثریت خدا تعالیٰ کی راہ میں
خرچ کرنے سے اعراض کرنے والی ہو گی تتولوا ان پر صادق آ رہا ہوگا ایک اور قوم اللہ تعالیٰ پیدا
کرے گا جو ان جیسی نہیں ہوگی یعنی یہ تو انفاق سے گریز کرنے والے ہوں گے اور وہ (جماعت احمدیہ )
انفاق کرنے کے بعد بھی یہ سمجھنے والے ہوں گے کہ ہم نے تو اپنے رب کے حضور کچھ بھی پیش نہیں
کیا بالکل تضاد ہو گا دو قوموں کے کیریکٹر میں اور ان کی ذہنیت میں۔تفسیر روح البیان میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب یہ آیت نازل ہوئی تو بعض
صحابہ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ یہاں وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلُ قَوْمًا غَيْرَكُمْ میں جس قوم کا ذکر ہے
یہ کون سی قوم ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں اس وقت سلمان فارسی” کھڑے تھے
آپ نے فرما یا یہ اور اس کی قوم اور پھر آگے وہ حدیث آتی ہے کہ اگر ثریا پر بھی ایمان چڑھ گیا ہو گا
تو فارسی الاصل مسیح موعود وہاں سے بھی ایمان کو لا کر قرآن کریم کے معانی اور اس کے معارف کو
زمین پر قائم کرے گا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس روایت کے مطابق بڑی وضاحت سے
بتا دیا کہ جس قوم کا اس آیت میں ذکر ہے وَإِن تَتَوَلَّوا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وہ جماعت احمدیہ
ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے یہ پیشگوئی فرمائی کہ اسلام پر انتہائی تنزل کا زمانہ آئے گا اور مسلمان
کہلانے والے دین کی راہ میں خرچ کرنے سے اعراض کرنے لگ جائیں گے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے وقت اور اس وقت سے اب تک جو زمانہ گذرا ہے اس میں آپ
تمام مسلمانوں کی تاریخ پر نگاہ ڈالیں خواہ وہ پاکستان اور ہندوستان کے رہنے والے ہوں خواہ وہ
دوسرے ملکوں کے رہنے والے ہوں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اُمت مسلمہ کی انفاق فی سبیل اللہ
کے لحاظ سے بالکل وہی حالت تھی جو اس آیت میں بیان کی گئی ہے کہ وہ انفاق فی سبیل اللہ سے
اعراض کرنے والے ہوں گے اِلَّا مَا شَاءَ اللہ اس میں شک نہیں کہ بعض بڑے نیک آدمی بھی
تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے قبل لیکن بڑی بھاری اکثریت ایسے لوگوں کی تھی جو
شاید انفاق فی سبیل اللہ کے نام سے بھی آشنا نہ تھے دین کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ کرنے میں

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۱۹
خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء
انہیں موت نظر آتی تھی دوسرے یہ پیشگوئی فرمائی کہ حضرت مسیح موعود کو مبعوث فرما کر وہ ایک اور
قوم پیدا کرے گا جو اس کی راہ میں اپنے اموال پانی کی طرح بہا دیں گے۔شروع میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو انفاق فی سبیل اللہ کی عادت ڈالنی پڑی
تو آنہ آنہ دود و آنہ لے کر یہ عادت ڈالی پھر بعد میں وہی لوگ تھے جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان
کر دیا لیکن وہ ان لوگوں میں سے اس جماعت میں داخل ہو رہے تھے جن کے لئے خدا کی راہ
میں ایک آنہ خرچ کرنا بھی دوبھر تھا پھر جب انہوں نے ایک آنہ پھر دوآنہ پھر چار آنہ پھر آٹھ آنہ
پھر روپیہ پھر دس روپیہ دیا اور آخر وہ انفاق فی سبیل اللہ کے جذبہ سے مست رہنے لگے اس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ قوم بنادی يَسْتَبدِلُ قَوْمًا غَيْرَ كُمْ کہ جو انفاق فی سبیل اللہ
بشاشت سے کرتے چلے جاتے ہیں۔جس قوم نے اپنی یہ روایت بنائی ہے کہ انفاق فی سبیل اللہ کی راہ میں ان کا ہر سال پہلے سے
آگے ہوگا اور ان کا ہر قدم آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے گا کبھی ایک جگہ کھڑا نہیں رہے
گا پیچھے ہٹنے
کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ وہ قوم ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ کہتا ہے۔ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ پھر
وہ تمہاری طرح نہیں ہوں گے جن کا تتولوا میں ذکر ہے بلکہ یہ ایک کنٹراسٹ (Contrast) ہو
گا ایک نمایاں چیز ان کے اندر ایسی پائی جائے گی جو ان کو تم سے علیحدہ کر دے گی۔ایک غریب چھوٹی سی جماعت ہے ہماری جیسا کہ ہم میں سے ہر ایک جانتا ہے اور غیر بھی
جانتے ہیں پھر یہ توفیق ایک غریب جماعت کو کہاں سے ملی اور کس نے دی کہ وہ اسلام کی راہ میں
اپنے اموال کو خرچ کریں اور پھر وہ کونسی ہستی ہے جس نے ان کے اموال میں اتنی برکت ڈالی کہ
اگر آج ساری دنیا میں اسلام کی اشاعت کرنے والی کوئی جماعت ہے تو یہی غریب اور چھوٹی سی
جماعت ہے۔اللہ تعالیٰ اتنی برکت ڈالتا ہے اس جماعت کی مالی قربانیوں میں کہ ہماری عقلیں بھی
اسے سمجھنے سے قاصر ہیں لیکن وہ ہمارے اموال میں برکت پر برکت ڈالتا چلا جاتا ہے آپ ایک
دھیلہ دیتے ہیں اور ایک پہاڑ اس کا نتیجہ نکل آتا ہے جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ پر بھی بتایا تھا کہ
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب تحریک جدید کا اجراء کیا تو پہلے سال قریباً ستائیس ہزار روپیہ

خطبات ناصر جلد اول
۶۲۰
خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء
کا مطالبہ کیا تھا اور دس سال کے بعد جو اثر اور نتیجہ پیدا ہوا اس کا دنیا میں وہ یہ تھا کہ دس سالہ اس
حقیر کوشش کے نتیجہ میں وہ زمانہ آیا کہ ۴۵ ء سے ۶۶ ء تک قریباً ۲۱ سال میں قریباً تین کروڑ روپیہ
غیر ملکوں کی آمد تحریک جدید کو ہوئی یعنی یہ ” قوم" غیر ملکوں میں بھی پیدا ہونی شروع ہوگئی
( يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَير كُم ) تو صرف مرکز میں ہی ایسی قوم پیدا نہیں ہوئی بلکہ ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ
نے اس قوم کا ایک نمونہ بنی نوع انسان
کو دکھایا کہ دیکھو تم نے بخل سے کام لیا تمہیں کیا ملا یہ وہ لوگ
ہیں جنہوں نے بشاشت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال کو قربان کیا دیکھو یہ کہاں سے
کہاں پہنچ گئے کیا وہ ایک بدلی ہوئی قوم نہیں ہے کیا یہ وہ قوم نہیں ہے جن کے اعمال
کو دیکھ کر ، جن کے اعمال
کے نتائج کو دیکھ کر انسان اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ قوم ہے اس کی پیدا کردہ
جماعت ہے یہ وہ جماعت ہے جس کے متعلق قرآن کریم نے کہا يَسْتَبْدِلُ قَوْمًا غَيْرَكُمْ کہ وہ
تم میں سے ہوں گے وہ تم میں ہوں گے لیکن وہ اپنے ایثار میں تم سے علیحدہ ہوں گے وہ اسلام کی ہی
ایک جماعت ہوگی لیکن جہاں تک ان کی قربانیوں کا تعلق ہو گا جہاں تک ان قربانیوں کے پھل اور ثمرہ کا
تعلق ہو گا جو آسمانی حکم کے نتیجہ میں پیدا ہو گا تم میں اور ان میں کوئی مماثلت نہیں ہوگی تو اس قوم کو
جس نے اپنے لئے یہ روایت قائم کر لی ہے کہ ان کا قدم ہر میدانِ قربانی میں (انفاق فی سبیل اللہ
کے میدان میں بھی ) آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا ہے اس قوم کے عزیزوں اور بھائیوں کو میں
بطور یاد دہانی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ سال رواں صدر انجمن احمدیہ کے چندوں کا قریباً ختم ہو رہا ہے
اور اس سال میں سے ویسے تو ایک مہینہ اور تیرہ یا چودہ دن باقی رہ گئے ہیں لیکن چونکہ چندے لوگ
ماہ بماہ دیتے ہیں ہر ماہ کی آمد وصول ہونے پر انفاق فی سبیل اللہ کرتے ہیں اس لئے سال گذرنے میں
دو ماہ باقی رہ گئے ہیں لیکن جہاں تک وصولی کا سوال ہے وہ اس نسبت سے کم ہے یعنی سارے سال
کا بجٹ اگر بارہ مہینوں پر پھیلایا جائے تو دو مہینہ کی جو رقم باقی رہ جانی چاہیے تھی اس سے زیادہ
رقم باقی رہ گئی ہے یہ تو مجھے پتہ ہے کہ خدا کے فضل سے محض خدا کے فضل سے ( اپنی کسی خوبی کے نتیجہ
میں نہیں ) آپ اپنی ذمہ داریوں کو ضرور نبھائیں گے اور آپ کا قدم سال گذشتہ سے پیچھے نہیں رہے گا
لیکن میں نے یہ سوچا کہ میں اپنے بھائیوں کو اس طرف متوجہ کر کے اللہ تعالیٰ سے یہ امید رکھوں کہ

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۲۱
خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء
وہ مجھے اس یاد دہانی کا ثواب عطا کرے گا۔جو گوشوارہ میرے سامنے پیش کیا گیا ہے اس کی رو سے جو تدریجی بجٹ اور جو تدریجی آمد
ہے اس میں دولاکھ اسی ہزار روپیہ کا فرق ہے اور جو گل بجٹ ہے اس میں غالباً پانچ چھ لاکھ کی کمی
ہے لیکن اگلے دو مہینہ میں معمول کے مطابق آمد آنی ہے لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ مثلاً
دوسرے تیسرے مہینہ میں انہیں کوئی ضرورت پیش آئی تو وہ کہتے ہیں اب ہم اپنی ضرورت پوری
کر لیتے ہیں اور سال کے اندر اندر ہم بہر حال خدا کی ضرورت کے پورا کرنے کے لئے جو
وعدے ہم نے دیئے ہیں وہ پورا کر دیں گے تو آخری مہینہ میں آمد جو ہے وہ ہر مہینہ کی نسبت سے
کہیں بڑھ جاتی ہے اول تو میری طبیعت پر یہ چیز بھی گراں گذرتی ہے کیونکہ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے
کہ شروع سال میں ہمیں خواہ وہ اپنی ہی بعض دوسری ریز رو مدوں میں سے رقم لینا پڑے مانگ
کر گزارہ کرنا پڑتا ہے۔ہمارے لئے تو کوئی تکلیف نہیں لیکن غیرت مجھے ضرور آتی ہے کہ وہ قوم
جن کا اللہ تعالیٰ نے اس شان کے ساتھ اپنے کلام مجید میں ذکر کیا ہے وہ اگر اپنے چندے شرح
کے ساتھ ماہ بماہ دینا شروع کر دیں تو کسی ماہ بھی کسی مد سے ہمیں مانگنا نہ پڑے إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ
بہر حال اب تھوڑا وقت رہ گیا ہے اور ذمہ داری بڑی ہے خصوصاً اس قوم کے لئے کہ جو یہ دیکھ رہی ہے
کہ اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں میں کس قدر برکت ڈالتا ہے اور کیسے اعلیٰ اور شاندار اور نتائج اس کے
نکالتا ہے اور جہاں تک ذاتی طور پر ہمارا تعلق ہے اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کسی کا قرض اپنے سر پر نہیں
رکھتا۔بہت سے خاندانوں کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانہ میں اٹھنی یا بارہ آنے یا روپیہ ماہوار چندہ دیا اللہ تعالیٰ نے اس خاندان کو اس دنیا میں بھی
اس سے کہیں بڑھ کر واپس کیا ان میں سے ایسے خاندان بھی ہیں جن کی ماہوار آمد بیس پچیس یا
تیس ہزار روپیہ ماہوار ہے۔پس اللہ تعالیٰ کسی کا قرض اپنے ذمہ نہیں رکھتا اصل نعمت تو وہ ہے جو
مرنے کے بعد ہمیں ملنی ہے لیکن اس دنیا میں بھی وہ اپنے فدائی اپنے جاں نثار اپنی راہ میں خرچ
کرنے والے جو اُسے غنی اور خود کو فقیر سمجھتے ہیں اور ہر دم اپنے دل میں اس کی احتیاج پاتے ہیں
ان کو مایوس نہیں کرتا بلکہ اتنادیتا ہے کہ لینے والا حیران ہو جاتا ہے۔

خطبات ناصر جلد اول
۶۲۲
خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء
اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا کرتار ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو اس رنگ میں نبھاتے رہیں
جس کے نتیجہ میں وہ ہم سے خوش ہو جائے اور اس کی رضا کو ہم حاصل کر لیں۔اللهم آمین
روزنامه الفضل ربوه ۲۶ / مارچ ۱۹۶۷ء صفحه ۲ تا ۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی