اللّٰہ تعالیٰ نے ہر قوم اور ہر خطہ میں نبی بھیجے
خطبات ناصر جلد اول
۶۲۷
خطبہ جمعہ ۳۱ مارچ ۱۹۶۷ء
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ بیت اللہ کی
از سر نو تعمیر کے تئیس عظیم الشان مقاصد
فرمائی۔من
خطبه جمعه فرموده ۳۱ مارچ ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت
إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَةَ مُبْرَكًا وَهُدًى لِلْعَلَمِينَ - فِيْهِ أَيْتَ بَيْنَتُ
مَّقَامُ إِبْرَاهِيمَ وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ أَمِنًا وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا
وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ۔(ال عمران: ۹۸،۹۷)
ط
وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِمَ مُصَلَّى ، وَعَهِدْنَا
إِلَى إِبْراهِم وَ اِسْعِيلَ أَن طَهَّرَا بَيْتِيَ لِلطَّابِفِينَ وَالْعَكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ - وَ إِذْ قَالَ
إبراهمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا أمِنَّا وَارْزُقُ اَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُم بِاللهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ قَالَ وَ مَنْ كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُ قَلِيلًا ثُمَّ اَضْطَرُةٌ إلى عَذَابِ النَّارِ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ - وَإِذْ
يَرْفَعُ إِبْرَاهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ - رَبَّنَا
وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُسْلِمَةً لَكَ وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَيْنَا ۚ إِنَّكَ
اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ - رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ
خطبات ناصر جلد اوّل
۶۲۸
خطبہ جمعہ ۳۱ / مارچ ۱۹۶۷ء
وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - (البقرة : ۱۲۶ تا ۱۳۰ )
اس کے بعد فرمایا:۔میں نے اپنے اس مضمون کو عید الاضحیہ کے روز شروع کیا تھا اور بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ بیت اللہ کی از سر نو تعمیر کی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے
یہ عہد لیا کہ وہ اور ان کی نسل ایک لمبے عرصہ تک خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی زندگیوں کو وقف کر کے
ان ذمہ داریوں کو نباہیں گے جو بیت اللہ کی تعمیر سے تعلق رکھتی ہیں اور تد بیر اور دعا سے یہ کوشش
کریں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کی نسل کو تو فیق عطا کرے کہ جب خدا تعالیٰ کا آخری شارع نبی دنیا کی
طرف مبعوث ہو تو وہ اسے قبول کریں اور اسلام کے قبول کرنے کے بعد جو انتہائی قربانی اس قوم کو
خدا تعالیٰ کے نام کے بلند کرنے کے لئے دینی پڑے وہ قربانی خدا تعالیٰ کی راہ میں دیں۔میں نے بتایا تھا کہ بیت اللہ کے ساتھ بہت سی اغراض اور بہت سے مقاصد وابستہ ہیں جن
کا ذکر قرآن کریم میں ہمیں نظر آتا ہے۔اور جن کا تعلق حقیقتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت
سے ہے۔یہ آیات جو میں نے ابھی تلاوت کی ہیں جب ان کا غور سے مطالعہ کیا جائے تو ہمیں
مندرجہ ذیل مقاصد نظر آتے ہیں جن مقاصد کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے بیت اللہ کی از سر نو تعمیر کروائی
اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی نسل سے قریباً اڑھائی ہزار سال تک وہ قربانیاں لیتا چلا گیا۔پہلی غرض وضع للناس بیان ہوئی ہے۔دوسری مبر کا تیسرے هُدًى لِلْعَلَمین میں ایک مقصد
بیان ہوا ہے۔چوتھے ایت بيّنت پانچویں مَقَامِ ابراهم چھٹے مَنْ دَخَلَهُ كَانَ أَمِنَّا ساتویں
وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ۔آٹھویں جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ نویں وَ آمَنَّا دسویں وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ
إِبْراهِمَ مُصَلَّى گیارہواں مقصد طهرا بَيْتِی میں بیان کیا گیا ہے۔بارہواں مقصد للطايفين
تیر ہواں عکفین کے لفظ میں بیان ہوا ہے۔چودہواں مقصد والركع السُّجُودِ کے اندر بیان کیا
گیا ہے۔پندرہواں مقصد رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا آمِنًا میں بیان کیا گیا ہے۔سولہواں مقصد
وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ میں بیان کیا گیا ہے۔سترھواں مقصد رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنا میں بیان کیا گیا
ہے۔اٹھارواں مقصد السمیع کے اندر بیان ہوا ہے۔انیسواں مقصد العلیم کے اندر بیان ہوا
خطبات ناصر جلد اول
۶۲۹
خطبہ جمعہ ۳۱ / مارچ ۱۹۶۷ء
ہے۔بیسواں مقصد وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُسْلِمَةً لَكَ میں بیان ہوا ہے۔اکیسواں مقصد و ارنا
مناسكنا میں بیان ہوا ہے بائیسواں مقصد و تب عَلَيْنا میں بیان ہوا ہے اور تئیسواں مقصد ربنا
وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ میں بیان کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاس وہ پہلا گھر جو للناس وضع کیا گیا ہے
بنایا گیا ہے مکہ میں ہے۔مختلف روایات اور قرآن کریم کی آیات میں جو مفہوم مختلف جگہوں میں
بیان ہوا ہے۔اس سے میرے ذہن نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جب ہمارے آدم کی پیدائش اور
بعثت ہوئی ( میں نے ہمارے آدم کے الفاظ اس لئے استعمال کئے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے یہ بیان فرمایا ہے کہ لاکھ کے قریب آدم اس دنیا میں پیدا ہوئے ہیں جو آدم پہلے گذرے
تھے۔ان کی اولاد میں سے بعض کو اولیائے اُمت نے اپنے کشف میں دیکھا بھی ہے۔جس کا
انہوں نے اپنی کتب میں ذکر کیا ہے ) اس وقت دنیا ایک مختصر سے خطہ میں آباد تھی اور اللہ تعالیٰ
نے اس وقت کے سب انسانوں کے لئے اپنی حکمت کا ملہ سے آدم پر یہ وحی فرما کر بیت اللہ کی تعمیر
کروائی ایک گھر بنوایا اور اس گھر کو تمام بنی نوع انسان کے ساتھ متعلق کر دیا جو اس آدم کی اولاد
میں سے تھے۔لیکن بعد میں جب یہ نسل بڑھی اور پھیلی اور دنیا کے مختلف خطوں کو انہوں نے آباد کیا
تو اللہ تعالیٰ نے ان کی روحانی اور ذہنی نشو نما کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر قوم اور ہر خطہ میں علیحدہ علیحدہ
نبی بھیجنے شروع کئے تا ان کو ان راہوں پر چلانے کی کوشش کریں جن راہوں پر چل کر خدا تعالیٰ کا
ایک بندہ اپنی استعداد کے مطابق عبودیت کی ذمہ داریوں کو نباہ سکتا ہے اور احادیث سے یہ بھی
پتہ لگتا ہے کہ اس دنیا میں ایک لاکھ سے اوپر انبیاء گذرے ہیں تو جس آدم کی اولا داس طرح منتشر
اور متفرق ہو گئی تھی علیحدہ علیحدہ قوم بن گئی تھی جن کے اپنے اپنے نبی تھے انہوں نے اس گھر کی
طرف توجہ دینی چھوڑ دی جو خدا کا گھر اور تمام بنی نوع انسان کے لئے کھڑا کیا گیا تھا اور اس سے
اس قدر بے توجہی برتی کہ حوادث زمانہ کے نتیجہ میں اور مرمت اور آبادی نہ ہونے کی وجہ سے اس
گھر ( بیت اللہ ) کے نشان تک مٹ گئے لیکن جب اللہ تعالیٰ کا یہ منشا پورا ہونے کا وقت آیا کہ
پھر تمام دنیا علی دِینِ وَاحِدٍ جمع کر دی جائے۔تو اللہ تعالیٰ نے اس گھر کو از سر نو تعمیر کرنے اور اس
خطبات ناصر جلد اول
۶۳۰
خطبہ جمعہ ۳۱ مارچ ۱۹۶۷ء
گھر کی حفاظت کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی نسل کو وقف کر دینے کا فیصلہ کیا تا ایک
قوم اس بیت اللہ سے تعلق رکھنے والی ایسی پیدا ہو جائے جن کے اندروہ تمام استعداد میں پائی جاتی ہوں
جو اس قوم میں پائی جانی چاہئیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کی پہلی مخاطب ہو۔چنانچہ اڑھائی ہزار سال تک دعاؤں کے ذریعہ سے اور وقف کے ذریعہ سے ایک ایسی قوم تیار
ہوئی جو اگر خدا تعالیٰ کی بن جائے تو اس کے اندر تمام وہ استعداد یں پائی جاتی تھیں جو روحانی
میدانوں میں بنی نوع انسان کی راہ نمائی اور قیادت کر سکے اور چونکہ یہ استعداد میں اور قو تیں اپنے
کمال کو پہنچ چکی تھیں ان کے غلط استعمال سے فتنہ عظیمہ بھی پیدا ہوسکتا تھا۔اس لئے جب تک وہ
گمراہ رہے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شدت سے مخالفت کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کو اتنی ایذا پہنچائی کہ پہلی کسی امت نے اپنے نبی کو اس قسم کی ایذ انہیں پہنچائی غرض ان کے اندر
استعدادیں بڑی تھیں ایک وقت تک وہ چھپی رہیں۔ایک وقت تک شیطان کا ان پر قبضہ رہا لیکن
جب وہ سوئی ہوئی استعدادیں بیدار ہوئیں اور انہوں نے اپنے رب کو پہچانا تو دنیا نے وہ نظارہ
دیکھا کہ اس سے قبل کبھی بھی انسان نے خدا تعالیٰ کی راہ میں اس قسم کی قربانیوں کا نظارہ نہیں دیکھا
تھا۔غرض یہ وہ قوم تھی جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیوں اور ان کی دعاؤں اور ان کی نسل کی
قربانیوں اور ان کی دعا کے نتیجہ میں پیدا ہوئی۔غرض وضع للناس کا مفہوم حقیقی معنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔جیسا کہ تمام اغراض و مقاصد جو بیت اللہ سے متعلق ہیں وہ حقیقی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ تعلق رکھنے والے ہیں لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے یہ بتایا تھا کہ میں اس
گھر کی جو میرا گھر ہے از سر نو تعمیر ان اغراض کے پیش نظر کروا رہا ہوں اور اس کے لئے تمہیں
قربانیاں دینی پڑیں گی۔غرض پہلا مقصد جس کا تعلق بیت اللہ سے ہے یہ ہے کہ یہ بیت اللہ وہ سب سے پہلا خدا کا
گھر ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے تمام بنی نوع انسان کے دینی اور دنیوی فوائد رکھے ہوئے ہیں۔وضع للناس یعنی تمام لوگوں کی بھلائی کے لئے اس کی تعمیر کی گئی ہے۔یہاں سے دنیا کی اقوام بلا امتیاز رنگ،
خطبات ناصر جلد اوّل
۶۳۱
خطبہ جمعہ ۳۱ مارچ ۱۹۶۷ء
ددو
ددوا
ددوا ،،
بلا امتیاز نسل اور قطع نظر ان امتیازات کے جو ایک کو دوسرے سے علیحدہ کر دیتے ہیں تمام اقوام عالم
اس گھر سے دنیوی فوائد بھی حاصل کریں گی اور دینی فوائد بھی حاصل کریں گی۔یہ پہلی غرض ہے
اس گھر کی از سرنو تعمیر سے۔دوسری غرض بیت اللہ کی تعمیر سے یہ ہے کہ ہم ایک اپنے گھر کو ( بیت اللہ کو ) ”مبر گا “ بنانا
چاہتے ہیں اور ”مبر گا “ اس مقام کو کہتے ہیں جو نشیب میں ہو اور اگر بارش ہو تو چاروں طرف کا
پانی وہاں آ کر جمع ہو جائے۔چونکہ یہاں بارش کے موضوع پر اللہ تعالیٰ بات نہیں کر رہا۔بلکہ
انسان کی دینی اور دنیوی ترقیات اور بہبود کے متعلق بات ہو رہی ہے اس لئے یہاں ”مبر گا
کے معنی دو ہیں۔ایک یہ کہ تمام اقوامِ عالم کے نمائندے اس گھر میں جمع ہوتے رہیں گے اور
دوسرے یہ کہ ہم نے بیت اللہ کو اس لئے تعمیر کروایا اور اسے معمور رکھنے ( آباد رکھنے ) کا فیصلہ کیا
ہے کہ یہاں ایک ایسی شریعت قائم کی جائے گی یہاں ایک ایسا آخری شریعت والا نبی مبعوث کیا
جائے گا کہ جس کی شریعت میں تمام ہدایتیں اور صداقتیں (روحانی) جو مختلف اقوام کی شریعتوں
میں متفرق طور پر پائی جاتی تھیں پھر اکٹھی کر دی جائیں گی اور کوئی ایسی صداقت نہ ہوگی جو اس
شریعت سے باہر رہ گئی ہو۔پس
فرمایا کہ روحانی لحاظ سے ہم اس بیت اللہ کو ”مبر گا بنا نا چاہتے ہیں اور ہماری یہ
غرض ہے کہ یہ مولد ہوگا ایک ایسی شریعت کا کہ تمام انبیاء کی شریعتوں میں جو ہدایتیں متفرق طور پر
پائی جاتی ہوں گی وہ اس میں اکٹھی کر دی جائیں گی اور اس کے ساتھ برکت بھی ہوگی یعنی وہ تمام
چیزیں جو پہلوں کے لئے ضروری نہیں تھیں اور وہ انہیں برداشت نہیں کر سکتے تھے وہ صداقتیں بھی
اس میں بیان ہوں گی اور ایک کامل اور مکمل شریعت ہو گی جو تمام قوم کے فائدہ کے لئے قائم کی
جائے گی اور یہ جو گھر ہے اور یہ جو بیت اللہ ہے یہ اس کامل اور مکمل اور ابدی شریعت کے لئے
ددو ،،
ام القری ٹھہرے گا۔تیسری غرض بیت اللہ کے قیام کی ھدی للعلمین میں بیان کی گئی ہے۔آپ اس بات کو
مدنظر رکھیں کہ ان آیات کے شروع میں بیان کیا گیا تھا۔وُضِعَ لِلنَّاس کہ تمام دنیا ، تمام اقوام اور
خطبات ناصر جلد اول
۶۳۲
خطبہ جمعہ ۳۱ / مارچ ۱۹۶۷ء
تمام زبانوں کے لئے ہم اس گھر کو بنارہے ہیں تمام اقوام کے ساتھ اس کا جو تعلق ہے اس کو اللہ تعالیٰ
نے ان آیات میں بار بار دہرایا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تیسری غرض اس گھر کی تعمیر سے یہ ہے کہ
هُدًى لِلعلمين تمام جہانوں کے لئے ہدایت کا موجب یہ بنے۔لفظ ھڈی کے معنوں میں بھی
عالمین کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے کیونکہ عقل اور فراست اور علم اور معارف جو مشترک طور پر
سارے انسانوں کا حصہ ہیں ان کو ہدایت کہتے ہیں۔اس کے بغیر آگے روحانی علوم چل ہی نہیں
سکتے کیونکہ جس میں مثلاً عقل نہ ہو وہ پاگل ہو جائے اس کو مرفوع القلم کہتے ہیں یعنی اب اس کے
او پر شریعت کا حکم نہیں رہا غرض عقل بنیاد ہے شریعت کی اور ان معانی کی جو اس لفظ ہدایت کے
اندر پائے جاتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ ہم اس گھر کے ذریعہ سے ثابت کریں گے
که تمام اقوامِ عالم عقل کے لحاظ سے اور فراست کے لحاظ سے اور معارف کے لحاظ سے اور علوم کے
لحاظ سے ایک جیسی قابلیت رکھتے ہیں۔کسی قوم کو اس لحاظ سے کسی دوسری قوم پر برتری نہیں ہے۔اس میں یہ اشارہ بھی پایا جاتا ہے کہ جس زمانہ میں حقیقتا هُدًى لِلْعَلَمِینَ کا جلوہ دنیا پر
ظاہر ہوگا یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد اس وقت بعض قو میں دنیا میں ایسی بھی پیدا
ہو جائیں گی جو یہ کہنے لگیں گی کہ ہم زیادہ عقل مند ہیں۔ہمارے اندر زیادہ فراست اور علوم
حاصل کرنے کی زیادہ قابلیت ہے اور بعض قو میں ایسی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہی اس غرض
سے ہے کہ وہ ہماری محکوم رہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس گھر کے ذریعہ سے ہم ثابت کریں گے
کہ اپنی عقل اور فراست اور بنیادی علوم کے لحاظ سے قوم قوم میں تمیز نہیں کی جاسکتی۔اللہ تعالیٰ نے
تمام بنی نوع انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے اور اس غرض کو حاصل کرنے کے لئے جس
عقل کی ، جس فراست کی، جن معارف کی اور جن علوم کی ضرورت تھی وہ سب اقوام کو برابر دئے
ہیں یعنی ان کے اندر برابر کی استعدادیں ہیں۔فرد فرد کی استعداد میں تو فرق ہوسکتا ہے لیکن کسی
ایک قوم کو دوسری قوم پر برتری حاصل نہیں۔دوسرے معنی هدی للعلمین کے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس بیت اللہ کے مقام سے قرآن کریم
کا نزول شروع کرے گا کیونکہ مفردات راغب میں ہے کہ ھدایة کے ایک معنی یہ ہیں کہ وہ
خطبات ناصر جلد اول
۶۳۳
خطبہ جمعہ ۳۱ مارچ ۱۹۶۷ء
آسمانی ہدایت کہ جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے انبیاء کے ذریعہ اور پھر قرآن کریم کے نزول کے
ساتھ بنی نوع انسان کو بلایا ہو کہ ادھر آؤ یہ ہدایت کے راستے ہیں ان پر چلو تب مجھ تک پہنچ سکتے
ہو۔تو ہدایت کے معنی میں تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور پہلے تمام انبیاء ایک سے شریک ہیں
لیکن هُدى للعلمین کے معنی حقیقی طور پر سوائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کسی نبی پر
چسپاں نہیں ہوتے کیونکہ باقی تمام انبیاء اپنے زمانوں اور اپنی اقوام کی طرف مبعوث کئے گئے
تھے۔پس یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ بیت اللہ قرآن کریم کے نزول کی جگہ ہے یہاں سے
قرآن کریم نازل ہونا شروع ہو گا۔اس غرض سے ہم اس کی حفاظت کر رہے ہیں اور اس کی تطہیر
وغیرہ کا سامان پیدا کر رہے ہیں۔هدى للعلمین کے تیسرے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ بیت اللہ ایک ایسا مقام
ہے کہ یہاں اس شریعت کی ابتدا ہوگی جو انسان پر غیر متناہی ترقیات کے دروازے کھولے گی
کیونکہ ہدایت کے تیسرے معنی امام راغب کے نزدیک یہ ہیں کہ ایک شخص جب ہدایت کی
راہوں پر چل کر بعض اعمال صالحہ بجالاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کو مزید ہدایت کی توفیق
عطا کرتا ہے تو ہر عملِ صالحہ کے نتیجہ میں بہتر اور جو اللہ تعالیٰ کو نسبتا زیادہ محبوب عملِ صالحہ ہے اس کی
تو فیق اس کو مل جاتی ہے یعنی تدریجی طور پر انسان کو روحانی ترقیات کے مدارج پر چڑھاتی چلی
جائے گی اور اس اُمت پر اس کے ذریعہ سے غیر متناہی ترقیات کے دروازے کھولے جائیں گے
اور پھر یہ فرمایا کہ بیت اللہ کے قیام کی غرض یہ ہے کہ ھدی للعلمین (اپنے چوتھے معنی کے لحاظ
سے ) ایک ایسی امت مسلمہ پیدا کی جائے گی جس کو اللہ تعالیٰ کے وہ انعامات ملیں گے جو ان سے
پہلے کسی اُمت کو نہیں ملے اور قیامت تک بنی نوع انسان کو اس قسم کے کامل اور اکمل اور مکمل ثواب
اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمتیں ملتی چلی جائیں گی کیونکہ ہدایت کے چوتھے معنی امام راغب
نے یہ لکھے ہیں۔الْهِدَايَةُ فِي الْآخِرَةِ إِلَى الْجَنَّةِ
چونکہ ان کے نزدیک صرف آخرت میں ہی جنت ملتی ہے اس لئے انہوں نے ” في الآخرة “
خطبات ناصر جلد اول
۶۳۴
خطبہ جمعہ ۳۱ / مارچ ۱۹۶۷ء
کے الفاظ ( میرے نزدیک ) اپنے اس عقیدے کی وجہ سے زائد کر دئے۔ورنہ لغوی لحاظ سے اس
کے یہی معنی ہیں الْهِدَايَةُ إِلَى الْجَنَّةِ یعنی جس غرض کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے وہ غرض اسے
حاصل ہو جائے گی تو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا کہ یہ جنت صرف اُخروی زندگی میں ہی
نہیں بلکہ اس دنیوی زندگی میں بھی ملتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا تھا کہ بیت اللہ کو ہم اس
لئے کھڑا کر رہے ہیں اور اس کی حفاظت کے ہم اس لئے سامان پیدا کر رہے ہیں کہ یہاں ایک
ایسی امت جنم لے گی جو ثواب اور جزا ان کو ملے گی اور خدا تعالیٰ کی رضا کی جو جنت ان کے
نصیب میں ہو گی وہ پہلی قوموں کے نصیب میں نہیں ہوئی ہوگی یعنی بہترین نتیجہ جو انسانی روحانی
عمل کا نکل سکتا ہے وہ اس اُمت کے اعمال کا نکلے گا کیونکہ جو شریعت ان کو دی گئی ہے وہ ہر لحاظ
سے کامل اور مکمل ہے۔پہلوں کی شریعتیں چونکہ نسبتی طور پر ناقص تھیں۔اگر ان پر پورے طور پر
عمل بھی کیا جاتا تو ان کا نتیجہ عقلاً بھی وہ نہیں نکل سکتا تھا جو نتیجہ اس عمل کا نکل سکتا ہے جو ایسی
شریعت کے مطابق ہو جو پورے طور پر کامل ہو تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ هُدًى لِلْعَلَمِينَ
اس گھر سے جس عالمگیر شریعت کا چشمہ پھوٹے گا اس پر عمل کرنے کے نتیجہ میں الْجَنَّة “ ایک
کامل جنت انسان کو ملے گی اس دنیا میں بھی اور اُخروی دنیا میں بھی۔پس تیسری غرض ( جو آگے
بعض ذیلی اغراض میں تقسیم ہو جاتی ہے ) بیت اللہ کے قیام کی هُدًى لِلْعَلَمِینَ ہے۔چوتھا مقصد اس گھر کی تعمیر کا یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ ایت بینت ہے۔قرآن کریم کے
مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم خاص قسم کی آیات بینات کا وعدہ انسان کو دیتا ہے یا ان
کے متعلق پیشگوئیاں بیان کرتا ہے تو یہاں میرے نزدیک آیات بینات کے عام معنی نہیں ہیں بلکہ
یہاں وہ آیات بینات مراد ہیں جو اس پہلے گھر سے تعلق رکھتی ہیں جو وُضِعَ لِلنَّاسِ“ ہے، جو
66
مبرگیا ہے اور جو ھدی للعلمین “ ہے۔اس مفہوم کے بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے
فرمایا فِيهِ ایت ببنت اور اس کے معنی یہاں یہ ہیں کہ اس گھر سے تعلق رکھنے والی ایسی آیات اور
بینات ہوں گی اور یہ گھر ایسے نشانات اور تائیدات سماوی کا منبع بنے گا جو ہمیشہ کے لئے زندہ رہیں گی۔جو آیات اور بینات پہلے انبیاء یا ان کی قوموں کو دیئے گئے وہ اپنے اپنے وقت پر ختم ہو گئیں اور
خطبات ناصر جلد اوّل
۶۳۵
خطبہ جمعہ ۳۱ / مارچ ۱۹۶۷ء
پہلی اُمتوں میں سے ہر ایک نے کوئی نہ کوئی منطقی اور غیر تسلی بخش دلیل ڈھونڈ کر یہ دعوی کر دیا کہ
اللہ تعالیٰ سے ایسا تعلق قائم نہیں ہو سکتا کہ انسان اس کے قرب کو، اس کی وحی کو، سچے رؤیا اور
کشوف کو اور آئندہ کے متعلق پیشگوئیوں کو حاصل کر سکے تو قرب کے ان دروازوں کو پہلی ہر امت
نے اپنے پر بند کر لیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک ایسی اُمت مسلمہ کا قیام بیت اللہ کی تعمیر سے مدنظر
ہے کہ قیامت تک ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے نشانات ظاہر ہوتے رہیں گے اور اپنے نشانات
اور استجابت دعا اور قربانیوں کا دنیا میں پھل پانے کے نتیجہ میں وہ اُمت دنیا پر یہ ثابت کرتی رہے
گی کہ اس دنیا کا پیدا کرنے والا ایک زندہ خدا ہے۔ایک طاقت ور خدا ہے۔وہ بڑا رحم کرنے والا
اور پیار کرنے والا خدا ہے وہ ایسے بندوں کو جو اس کے سامنے جھکتے ہیں ضائع نہیں کرتا اور اس سے
تعلق کو وہ قائم کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی عزت کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے اور دنیا کو یہ بتانے
کے لئے کہ یہ میرا محبوب بندہ ہے وہ اس پر وحی کرتا ہے کشوف ورڈ یا اسے دکھاتا ہے وہ اس کی
دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور ایسے بندے اس اُمت میں پیدا ہوتے رہیں گے جو قیامت تک یہ
ثابت کرتے رہیں گے کہ ہمارا خدا زندہ خدا ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے آیات بینات کو
حاصل کرتے ہیں۔پانچویں غرض اس کا تعلق بیت اللہ سے ہے اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کی ہے کہ یہ مقامِ ابراہیم
ہے یہاں
اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ دیکھو ہمارے بندے ابراہیم (علیہ السلام ) نے اور بہتوں نے
اس کی نسل میں سے انقطاع نفس کر کے اور تعشق باللہ اور محبت الہی میں غرق ہو کر بچے عاشق اور
محب کی طرح اسلمت لرب العلمین کا نعرہ لگایا اور دنیا کے لئے ایک نمونہ بنایا۔ہم نے اس بیت اللہ
کی آبادی کا اس لئے انتظام کیا ہے کہ اس کے ذریعہ عشاق الہی کی ایک ایسی جماعت پیدا کی جاتی
رہے جو تمام حجابوں کو دور کر کے اور دنیا کے تمام علائق سے منہ موڑ کر خدا تعالیٰ کے لئے اپنی مرضات
سے ننگے ہو کر اور تمام خواہشات کو قربان کر کے فنا فی اللہ کے مقام کو حاصل کرنے والے ہوں اور
اس عبادت کو احسن طریق پر اور کامل طور پر ادا کرنے والے ہوں جس کا تعلق محبت اور ایثار سے ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ عبادت دو قسم کی ہوتی ہے
خطبات ناصر جلد اول
۶۳۶
خطبہ جمعہ ۳۱ / مارچ ۱۹۶۷ء
ایک وہ عبادت ہے جو تذلل اور انکسار کی بنیادوں پر کھڑی ہوتی ہے اور ایک وہ عبادت ہے جو
محبت اور ایثار کی بنیادوں پر قائم ہے۔ہماری نماز جو ہے یہ اس قسم کی عبادت ہے جو تذلل اور
انکسار کے مقام پر کھڑی ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ نماز دعا ہے اور دعا
کے لئے انتہائی تذلل اور انکسار کو اختیار کرنا ضروری ہے۔جس شخص کے دماغ میں اپنے رب کے
مقابلہ میں ایک ذرہ بھی تکبر ہو اس کی دعا کبھی قبول نہیں ہوسکتی۔پس ہماری نماز میں صرف اس صورت
میں عبادت بنتی ہیں کہ جب وہ حقیقتا تذلل اور انکسار کے مقام پر کھڑی ہوں۔اس کے مقابلہ میں
دوسری عبادت وہ ہے جو محبت اور ایثار کی بنیادوں پر کھڑی ہوتی ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام
کی یہ عبادت جس کا تعلق تعمیر کعبہ سے ہے۔جس کا تعلق حفاظت کعبہ سے ہے اور جس کا تعلق بیت اللہ
کے لئے خود کو اور اپنی اولا د کو وقف کر دینے کے ساتھ ہے اور اس کے لئے دعائیں کرنے کا
تعلق ہے یہ محبت والی عبادت ہے اور خدا تعالیٰ کی محبت اور خدا تعالیٰ کے عشق کا جو مظاہرہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کیا وہ عدیم المثال تھا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ مقام ابراہیم ہے
اس مقام سے ہم ایک ایسی اُمت پیدا کریں گے جو لاکھوں کی تعداد میں ہوگی اور ہر زمانہ میں پائی
جاتی ہوگی اور اس اُمت کے کسی فرد کا اگر تم حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس قربانی کے ساتھ
مقابلہ کرو گے تو اس کو ان سے کم نہیں پاؤ گے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اس قوم نے پیدا ہونا تھا لیکن اس قوت قدسیہ
کے جو اثرات ہیں ان کو دنیا میں موثر طریق پر پھیلانے کے لئے قریباً اڑھائی ہزار سال پہلے
خانہ کعبہ کی بنیاد از سر نو ر کھی گئی تھی تو یہاں یہ فرمایا کہ ظاہری شکل حج کے ارکان کی ، اس عبادت کی
خودہی ایسی ہے جس کا تعلق محبت سے ہے۔مثلاً طواف کرنا ہے۔اب یہ تخیل قریباً ساری اقوام میں
پایا جاتا ہے کہ جب کسی کے لئے جان کی قربانی دینا ہوتی ہے تو اس کے گرد گھومتے ہیں۔ہمارے
بعض بادشاہوں کے متعلق بھی آتا ہے کہ ان میں سے کسی کا بچہ بیمار تھا۔اس نے اس کا طواف کیا
اور دعا کی میری زندگی اس کومل جائے۔پس جان قربان کرنے کا جو تخیل ہے وہ طواف کے ساتھ
گہراتعلق رکھتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ یہاں فرماتا ہے کہ یہاں سے ایک ایسی قوم پیدا کی جائے گی
خطبات ناصر جلد اول
۶۳۷
خطبہ جمعہ ۳۱ مارچ ۱۹۶۷ء
جو ہر وقت اپنے محبوب کے گرد گھومتی رہے گی اور اس کے آستانہ کا بوسہ لیتی رہے گی۔ایک طرف وہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یاد کو تازہ رکھنے والی ہوگی اور دوسری طرف وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی قوت قدسیہ کو نہایت شان کے ساتھ ظاہر کرنے والی ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے اس قسم کی ایک قوم
پیدا کر دی۔صرف پہلے زمانہ میں ہی نہیں صرف عرب میں بسنے والوں میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے
ہر خطہ میں اور قیامت تک ہر زمانہ میں جو ابراہیمی عشق اور جو ابرا نہیمی محبت اپنے رب کے لئے
رکھتے ہوں گے وہ اس کی راہ میں ہر قسم کی قربانیاں دینے والے ہوں گے۔باقی انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں۔وَبِهِ التَّوْفِيقُ)
روز نامه الفضل ربوه ۲۳ را پریل ۱۹۶۷ء صفحه ۱ تا ۴)