بیت اللّٰہ کی از سرِ نو تعمیر کے تئیس عظیم الشان مقاصد
خطبات ناصر جلد اول
۶۳۹
خطبہ جمعہ ۷ را پریل ۱۹۶۷ء
بیت اللہ کی تعمیر کے ساتھ تعلق رکھنے والے مقاصد کا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے گہراتعلق ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ را پریل ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت
فرمائی۔إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِى بِبَكَةَ مُبْرَكا وَهُدًى لِلْعَلَمِينَ - فِيْهِ ايْتَ بَينت
مَّقَامُ إِبْرَاهِيمَ وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا
وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ۔(ال عمران : ۹۸،۹۷)
ط
وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَ آمَنَّا وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِمَ مُصَلَّى ، وَعَهِدْنَا
إِلَى إِبْراهِمَ وَإِسْمَعِيلَ أَن طَهَّرَا بَيْتِيَ لِلطَّابِفِينَ وَالْعَكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ - وَ إِذْ قَالَ
إبراهمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا أمِنَّا وَارْزُقُ اَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُم بِاللهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ قَالَ وَ مَنْ كَفَرَ فَأَمَتَعُهُ قَلِيلًا ثُمَّ اَضْطَرُةٌ إلى عَذَابِ النَّارِ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ - وَإِذْ
يَرْفَعُ إِبْرَاهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَ إِسْعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ - رَبَّنَا
وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِنَا أَمَةً مُّسْلِمَةً لَكَ وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبُ عَلَيْنَا ۚ إِنَّكَ
اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ - رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ
ط
ص
خطبات ناصر جلد اوّل
۶۴۰
خطبہ جمعہ ۷ را پریل ۱۹۶۷ء
وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - (البقرة : ۱۲۶ تا ۱۳۰)
فرمایا:۔ایک اہم موضوع پر میں بعض خطبے پڑھ چکا ہوں جن کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک
گھر تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے بنایا مگر انہوں نے اس کی عظمت کو نہ پہچانا نتیجہ یہ ہوا
کہ وہ برباد ہو گیا اور اس کا نام و نشان مٹ گیا۔پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی کے ذریعہ نشان دہی
کر کے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ سے اسے از سر نو تعمیر کروایا اور اس کی حفاظت کے لئے
اور اس کی عظمت کے قیام کے لئے یہ انتظام کیا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنی اولا د کو اس خانہ خدا
کی خدمت کے لئے وقف کریں۔چنانچہ آپ کی اولا د ایک لمبا عرصہ اس خدمت پر لگی رہی اور
دو ہزار پانچ صد سالہ خدمت اور دعاؤں کے نتیجہ میں وہ قوم تیار ہوئی جو کامل اور مکمل اور عالمگیر
شریعت کی ذمہ داریوں کے بار گراں کو اٹھانے کی قوت اور استعدادا اپنے اندر رکھتی تھی۔پھر میں نے بتایا تھا کہ یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں اللہ تعالیٰ نے ان
تیئیس اغراض و مقاصد کا ذکر کیا ہے جن کا تعلق تعمیر بیت اللہ سے ہے اور ان تمام مقاصد کے حصول
کا تعلق بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے۔ان اغراض میں سے پانچ کے متعلق میں نے گذشتہ خطبہ
میں آپ دوستوں کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اول یہ کہ یہ گھر وُضِعَ لِلنَّاسِ تمام
بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے تعمیر کروایا جارہا ہے دوسرے یہ کہ مُبر گا اس کے اندر مبارک ہونے
کی صفت پائی جاتی ہے۔مادی لحاظ سے بھی اور روحانی لحاظ سے بھی تیسرے یہ کہ هُدًى لِلْعَلَمِينَ
تمام جہانوں کے لئے اسے ہم موجب ہدایت بنانا چاہتے ہیں اور ہدایت کے لئے ہر چہار معنی کی
رو سے اسے اللہ تعالیٰ نے عالمین کے لئے ہدایت کا مرکز بنایا ہے چوتھے یہ کہ فِیهِ ای بینت۔یعنی آسمانی نشانات کا ایسا سلسلہ یہاں سے جاری کیا جائے گا جو قیامت تک زندہ رہے گا اور ایک
ایسا چشمہ آسمانی تائید کا یہاں سے پھوٹے گا جو کبھی خشک نہیں ہوگا۔اور پانچویں مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ
کے الفاظ میں یہ بتایا کہ وہ عبادت جو محبت اور ایثار کی بنیادوں پر استوار کی جاتی ہے اس عبادت کا
یہ مرکزی نقطہ ہو گا اور ایک قوم جو نمائندہ ہو گی تمام اقوام کی اور نمائندہ ہوگی ہر زمانہ کی، پیدا کی
خطبات ناصر جلد اول
۶۴۱
خطبہ جمعہ ۷ را پریل ۱۹۶۷ء
جائے گی جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح اللہ تعالیٰ کے گناہ سوز عشق سے سرشار ہو گی اور
خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں اس پر ہمیشہ کھلی رہیں گی۔یہ پانچ مقاصد تھے جن کے متعلق میں نے گذشتہ جمعہ میں تفصیل سے بیان کیا تھا کیونکہ
مجھے ان مقاصد میں سے ہر ایک کی طرف پھر واپس آنا ہے یہ ثابت کرنے کے لئے کہ ان میں سے
ہر ایک کا تعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے ہے اور یہ کہ وہ کس طرح اور کس شکل میں
حاصل ہوا۔اس لئے آج میرا ارادہ یہ ہے کہ میں بڑے ہی اختصار کے ساتھ ان مقاصد کو بیان
کروں اور کوشش کروں کہ تئیس مقاصد میں سے جو باقی رہ گئے ہیں ان سب کو آج کے خطبہ میں
بیان کر دوں آگے جو خدا کو منظور ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَنْ دَخَلَه كَانَ آمِنًا بیت اللہ کی تعمیر کی چھٹی غرض یہ ہے کہ جو بھی اس
کے اندر داخل ہوگا یعنی ہر وہ شخص جو ان عبادات کو بجالائے گا جن کا تعلق بیت اللہ سے ہے دنیا اور
آخرت کے جہنم سے وہ خدا کی پناہ میں آجائے گا اور اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں
گے۔پس چھٹی غرض بیت اللہ کی تعمیر کی یہ ہے کہ اللہ کا ایک ایسا گھر بنایا جائے کہ جس کے ساتھ
بعض عبادات تعلق رکھتی ہوں اور جو شخص بھی خلوص نیت کے ساتھ اور کامل اور مکمل طور پر ان
عبادات کو بجالائے گا اس کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے۔کہ اس کے تمام پچھلے گناہوں کو
معاف کر دیا جائے گا اور نار جہنم سے وہ محفوظ ہو جائے گا۔ساتو میں غرض بیت اللہ کی تعمیر کی اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بتائی ہے کہ وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِج
البيت حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد یا اہل عرب پر ہی یہ فرض نہیں کہ وہ بیت اللہ کا حج کریں بلکہ
بیت اللہ کی تعمیر کا اصل مقصد تو یہ ہے کہ اقوام عالم بیت اللہ کے حج کے لئے اس مقام پر جمع ہوں ( میں
سمجھتا ہوں کہ یہ تمام اغراض و مقاصد حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بیت اللہ کی تعمیر کے وقت ہی بتا
دیئے گئے تھے جیسا کہ بہت سے قومی قرائن اس کے متعلق قرآن کریم سے ملتے ہیں ) غرض اللہ تعالیٰ نے
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو یہ کہا کہ یہ خدا تعالیٰ کا ایک ایسا گھر ہے کہ تمام اقوام عالم پر جو مجھ پر ایمان
لائیں گی اور میرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ایمان لائیں گی اور خاتم النبین (صلی اللہ علیہ وسلم)
خطبات ناصر جلد اول
۶۴۲
خطبہ جمعہ ۷ را پریل ۱۹۶۷ء
کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر میری اطاعت کا جو آ اپنی گردنوں پر رکھیں گی ان کے لئے حج بیت اللہ
فرض قرار دیا جائے گا اور اس طرح اس جگہ کو مرجع خلائق اور مرجع عالم بنادیا جائے گا۔آٹھویں غرض یا آٹھواں مقصد بیت اللہ کی تعمیر کا یہ بتایا کہ یہ مثابةٌ ہے۔اس لفظ میں یہ
اشارہ پایا جاتا ہے کہ دنیا کی اقوام فرقہ فرقہ بن گئی ہیں اور جس وقت یہ فرقہ بندی اپنی انتہا کو پہنچ
جائے گی اس وقت ایک ایسا رسول مبعوث کیا جائے گا جو بیت اللہ کی اس غرض کو پورا کرنے والا
ہوگا اور ان متفرق اقوام کو ایک مرکز پر لا جمع کرے گا۔وہ سب کو عَلی دِینِ وَاحِدٍ لے آئے گا۔پس یہاں بتایا کہ باوجود اس کے کہ تفرقہ ایک وقت پر اپنی انتہا کو پہنچ جائے گا اللہ تعالیٰ کا منشا یہ
ہے کہ اس وقت ایک ایسے رسول کو مبعوث فرمائے جو تمام اقوام کو اُمَّةً وَاحِدَةً بنادے۔نواں مقصد یہاں یہ بیان کیا کہ آمنا یعنی یہ گھر جو ہے یہ آمنا للناس ہے۔یہاں اس کے
یہ معنی ہیں کہ ہم نے اپنے اس گھر کو ایسا بنانا چاہا ہے کہ اس کے ذریعہ اور صرف اس کے ذریعہ دنیا
کو امن نصیب ہوگا کیونکہ صرف یہ ایک گھر ہو گا جسے بیت اللہ کہا جاسکتا ہے اس کو چھوڑ کر اور ان
تعلیموں کو نظر انداز کر کے جن کا تعلق اس گھر سے ہے دنیا کی کوئی تنظیم امن عالم کے لئے کوشش
کر کے دیکھ لے وہ کبھی اس میں کامیاب نہیں ہوگی۔حقیقی امن دنیا کو صرف اس وقت اور صرف
اسی تعلیم پر عمل کرنے کے نتیجہ میں مل سکتا ہے جو تعلیم وہ نبی دنیا کے سامنے پیش کرے گا جو خانہ کعبہ
سے کھڑا کیا جائے گا۔امن کے ایک دوسرے معنی کے لحاظ سے آمنا للناس کے معنی یہ بھی ہیں کہ دنیا روحانی طور
پر اطمینان قلب صرف مکہ معظمہ اور صرف اس آخری شریعت کے ساتھ پختہ تعلق پیدا کرنے کے
نتیجہ میں حاصل کر سکے گی جو آخری شریعت مکہ میں ظاہر ہوگی اور تمام اقوام عالم کو پکار رہی ہوگی
اپنے رب کی طرف اور چونکہ اطمینانِ قلب ہر انسان کو اس وقت حاصل ہوتا ہے جب اس کے
فطری تقاضوں کو وہ تعلیم پورا کرنے والی ہو اور اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر جتنی قوتیں اور
استعداد یں پیدا کی ہیں ان سب کی راہ نمائی اور نشو نما کرنے کے قابل ہو پس یہاں یہ فرمایا کہ
مکہ گھر ہوگا ایک ایسی تعلیم کا جو حقیقی طور پر دنیا کو اطمینانِ قلب پہنچانے والی ہو گی یعنی ہر دو معنی
خطبات ناصر جلد اول
۶۴۳
خطبہ جمعہ ۱٫۷ پریل ۱۹۶۷ء
یہاں چسپاں ہوتے ہیں۔ایک تو یہ کہ دنیا کو اگر امن نصیب ہوسکتا ہے تو وہ مکہ کی وساطت سے
دوسرے یہ کہ دنیا کی ارواح اگر اطمینان قلب حاصل کر سکتی ہیں۔دنیا کی عقلمیں اگر تسلی پاسکتی ہیں
تو صرف اس تعلیم کے نتیجہ میں جو مکہ میں نازل ہوگی۔دسویں غرض اور دسواں مقصد ان آیات میں خانہ کعبہ کا اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کیا ہے کہ
اتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِمَ مُصَلَّی اس سے پہلی ایک آیت میں مَقَامِ ابرھم کا ذکر تھا۔اس
سے مراد یہ تھی کہ یہ مقام ایسا گھر ہے جہاں بنیاد ڈالی گئی ہے اس حقیقی عبادت کی جو محبت اور ایثار
اور عشق الہی کے چشمہ سے بہت نکلتی ہے اور اِتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِمَ مُصَلَّی میں اس عبادت کا
ذکر ہے جو تذلل اور انکسار کے منبع سے پھوٹتی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا کہ بیت اللہ کی تعمیر کی ایک غرض یہ ہے کہ ایک ایسی قوم پیدا
کی جائے جو تذلل اور انکسار کے ساتھ اپنے رب کی عبادت کرنے والی ہو اور جو تذلل اور انکسار کی
عبادت کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مقام کے ظل ساری دنیا میں قائم کرے
اشاعت اسلام کے مراکز کو قائم کرنے والی ہو۔گیارھویں غرض تعمیر بیت اللہ کی یہ بیان کی گئی ہے کہ طهرا بنی اور اس میں ہمیں یہ بتایا
گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا منشا یہ ہے کہ خانہ کعبہ کو ظاہری صفائی اور باطنی طہارت کا سبق سیکھنے کے لئے
ساری دنیا کے لئے بطور ایک جامعہ اور یونیورسٹی اور ایک مرکز کے بنایا جائے۔بارھویں غرض تعمیر کعبہ کی یہ بتائی گئی ہے کہ لطایفین یعنی اقوام عالم کے نمائندے بار بار
یہاں جمع ہوا کریں گے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے قریباً اڑھائی ہزار سال پہلے یہ
بتایا تھا کہ تمام اقوام عالم کے نمائندے بار بار یہاں آئیں گے طواف کرنے کے لئے بھی اور
دوسری ان اغراض کے پورا کرنے کے لئے بھی جن کا تعلق خانہ کعبہ سے ہے۔تیرھواں مقصد یہ بیان کیا گیا ہے کہ والعلفین خانہ کعبہ اس غرض سے از سر نو تعمیر کروایا
جا رہا ہے کہ اس کے ذریعہ سے ایک ایسی قوم پیدا کی جائے جو اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کی راہ میں
وقف کرنے والے ہوں اور اس طرح بیت اللہ کے مقاصد کو پورا کرنے والے ہوں۔
خطبات ناصر جلد اوّل
۶۴۴
خطبہ جمعہ ۷ را پریل ۱۹۶۷ء
چودھواں مقصد یہاں یہ بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ والركع السجود ایک ایسی
قوم پیدا کی جائے جو توحید باری پر قائم ہو اور جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری سے اپنی
زندگیوں کو گزارنے والی ہو۔پندرھواں مقصد یہ بیان ہوا ہے کہ بلدا امنا۔امن کا لفظ ان آیات میں تین مختلف مقاصد
کے بیان کے لئے اللہ تعالیٰ نے استعمال کیا ہے۔یہاں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اس گھر کو دنیا کے
ظالمانہ حملوں سے اپنی پناہ میں رکھیں گے اور کوئی ایسا حملہ جو خانہ کعبہ کو مٹانے کے لئے کیا جائے گا
وہ کامیاب نہیں ہوگا بلکہ حملہ آور تباہ و برباد کر کے رکھ دیئے جائیں گے تا دنیا اس سے یہ نتیجہ اخذ
کرے کہ وہ نبی جسے ہم یہاں سے مبعوث کرنا چاہتے ہیں وہ بھی خدا تعالیٰ کی پناہ میں ہو گا اور دنیا
کی کوئی طاقت اس کی ذات کو ہلاک یا اس کے مشن کو نا کام نہیں کر سکے گی اور تا دنیا یہ بھی نتیجہ
نکالے کہ جو شریعت نبی معصوم کو دی جائے گی وہ ہمیشہ کے لئے ہوگی اور خدا تعالیٰ اس کی حفاظت
کا خود ذمہ دار ہوگا۔سولہو میں غرض جو خانہ کعبہ سے وابستہ ہے وہ یہ ہے کہ وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ اس میں
اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا کہ میں بیت اللہ کو از سر نو تعمیر کروا رہا ہوں اس غرض سے بھی کہ تا بیت اللہ
اور اس کی برکات کو دیکھ کر دنیا اس نتیجہ پر پہنچے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے پر موت وارد
کرتے ہیں اور اس کے ہو کر اس کی راہ میں قربانی دیتے ہیں اور دنیا سے کٹ کر صرف اسی کے ہی
ہو رہتے ہیں ان کے اعمال ضائع نہیں ہوتے بلکہ شیریں پھل انہیں ملتا ہے اور عاجزانہ اور عاشقانہ
اعمال کے بہترین نتائج ان کے لئے مقدر کئے جاتے ہیں۔سترھویں غرض بیت اللہ کے قیام کی یہ بتائی کہ ربّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا بیت اللہ کی تعمیر کی ایک غرض
یہ ہے کہ تا دنیا یہ جانے اور پہچانے کہ روحانی رفعتوں کا حصول دعا کے ذریعہ سے ہی ممکن ہے۔جب دعا میں انسان کا تضرع اور ابتہال
انتہا کو پہنچ جاتا ہے اور موت کی سی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے
تب فضل الہی آسمان سے نازل ہوتا ہے اور معرفت کی راہیں بندہ پر کھولی جاتی ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے یہاں بیت اللہ کے قیام کی غرض بتائی کہ یہاں ایک ایسی قوم پیدا ہوگی
خطبات ناصر جلد اوّل
۶۴۵
خطبہ جمعہ ۱٫۷ پریل ۱۹۶۷ء
جو دعا اپنی تمام شرائط کے ساتھ کرے گی اور دعا میں ان پر ایک موت کی سی کیفیت وارد ہوگی اور
ان کا وجود کلیۂ فنا ہو جائے گا اور پانی بن کر آستانہ رب پر بہہ نکلے گا اور وہ جانتے ہوں گے کہ ہم
اپنے اعمال کے نتیجہ میں ( محض اعمال کے نتیجہ میں ) کچھ حاصل نہیں کر سکتے جب تک ہم دعا کے
ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب نہ کریں اس لئے انتہائی قربانیاں دینے کے بعد بھی وہ اپنی
قربانیوں
کو کچھ چیز نہ سمجھیں گے اور ہر وقت اپنے رب سے ترساں اور لرزاں رہیں گے اور انتہائی
قربانیوں کے باوجود ان کی دعا یہ ہوگی کہ جو کچھ ہم تیرے حضور پیش کر رہے ہیں وہ ایک حقیر سا تحفہ
ہے۔تیری شان تو بہت بلند ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ تیرے حضور ہمارا یہ تحفہ قبول ہونے کے لائق
نہیں لیکن تو بڑا رحم کرنے والا رب ہے ہمارے اس حقیر تحفہ کوقبول فرما اور ہماری غفلتوں اور ہماری
حقیر مساعی کو چشم مغفرت سے دیکھ اور رحمت کے سامان پیدا کرتا کہ ہماری مساعی اور کوششیں
تیرے حضور قبول ہو جا ئیں۔غرض اس قسم کی قوم پیدا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کی
بنیاد رکھی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خانہ کعبہ کی از سر نو تعمیر سے اٹھارہواں مقصد یہ ہے کہ دنیا یہ جانے کہ
جولوگ خدا تعالیٰ کے حضور اس رنگ میں دعائیں کرتے ہیں وہی ہیں جو اپنے رب کی صفت سمیع کا
نظارہ دیکھتے ہیں اور پھر دنیا دیکھتی ہے کہ ہمارا رب جو ہے وہ سنے والا ہے۔وہ ہماری دعاؤں کو سنتا
ہے اور فرماتا ہے کہ میں نے تمہاری دعاؤں کو سنا۔پس خانہ کعبہ کے قیام کے نتیجہ میں خدائے سمیع
کی معرفت دنیا حاصل کرے گی۔انیسواں مقصد یہ ہے کہ دنیا اس کے ذریعہ سے خدائے علیم کی معرفت حاصل کرے گی یہ
نہیں ہوگا کہ بندہ نے اپنے علم ناقص کے نتیجہ میں جو دعا کی اسے اللہ تعالیٰ نے اسی رنگ میں قبول
کر لیا بلکہ بندہ دعا کرے گا اور دعا کو انتہاء تک پہنچائے گا تو اس کا رب اس کی دعا کو سنے گا اور
قبول کرے گا مگر قبول کرے گا اپنے علم غیب کے تقاضا کو پورا کرتے ہوئے یعنی جس رنگ میں وہ
دعائیں قبول ہونی چاہئیں اس رنگ میں۔بعض دعاؤں کا رد ہو جانا یا بعض دعاؤں کا اس شکل میں
پورا نہ ہونا جس رنگ میں کہ وہ کی گئی ہیں یہ ثابت نہیں کرے گا کہ خدا سمیع نہیں ہے یا قادر نہیں
خطبات ناصر جلد اوّل
۶۴۶
خطبہ جمعہ ۱٫۷ پریل ۱۹۶۷ء
ہے بلکہ وہ یہ ثابت کرے گا کہ خدا تعالیٰ ہی کی ذات علام الغیوب ہے۔تو خانہ کعبہ کی بنیا داس
لئے رکھی گئی کہ خدا تعالیٰ کے بندے خدائے علیم سے متعارف ہو جائیں اور اس کو جاننے لگیں اور
پہچاننے لگیں۔بیسویں غرض یہاں یہ بیان کی گئی ہے کہ وَمِنْ ذُريَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةٌ لَكَ يعنى امت مسلمہ
ہماری ذریت میں سے بنائیو۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بتایا ہے کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جس وقت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی طرف مبعوث ہوں تو آپ کی قوم أُمَّةٌ مُسْلِمَةٌ “ بنے کی اہلیت رکھتی
ہو اور ابراہیمی دعاؤں کے نتیجہ میں وہ اُمَّةٌ مُسْلِمَةٌ بن بھی جائے گی اور اس کے یہ بھی معنی ہیں
کہ وہ نبی جس کا وعدہ دیا گیا ہے کہ وہ مکہ میں پیدا ہو گا مگر تم دعا کرتے رہو کہ اے خدا! ہماری اور
ہماری نسلوں کی کسی غفلت اور کوتاہی کے نتیجہ میں کہیں ایسا نہ ہو کہ تیرے نزدیک ہم اس قابل نہ رہیں
کہ وہ وعدہ ہمارے ساتھ پورا نہ ہو بلکہ کسی اور قوم میں وہ نبی مبعوث ہو جائے تو فرما یا میری اولا دکو
ہی اُمت مسلمہ بنانا۔پہلے مخاطب وہی ہوں اور سب کے سب قبول کرنے والے بھی وہی ہوں۔پس یہاں یہ بتایا ہے کہ وہ اُمت جو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل (علیہا السلام) کی
ذریت سے پیدا ہونے والی ہے وہ اُمت مسلمہ بنے۔اس نبی کا انکار نہ کرے۔اس نبی پر ایمان
لا کر جو ذمہ داریاں ان کے کندھوں پر پڑیں وہ ان کو نباہنے کی قوت اور استعداد رکھنے والی ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم ان کو ایسی ہی قوم بنانا چاہتے ہیں اور اسی غرض سے ہم نے خانہ کعبہ کی
از سر نو تعمیر کروائی ہے۔اکیسواں مقصد یہاں یہ بیان فرمایا کہ آرنا مناسگنا اس میں اس طرف اشارہ فرمایا کہ مکہ معظمہ
سے ایک ایسا رسول پیدا ہو گا جو دنیا کی طرف اس وقت آئے گا جب وہ اپنی روحانی اور ذہنی
نشوونما کے بعد ایسے مقام پر پہنچ چکی ہوگی کہ وہ کامل اور مکمل شریعت کی حامل بن سکے۔ایسی
شریعت جس میں پہلی شریعتوں کے مقابلہ میں لچک ہے۔ایسی شریعت جس میں مناسب حال عمل
کرنے کی تعلیم دی گئی ہو اور ایسی شریعت جو ہر قوم اور ہر زمانہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ہو۔ارنا مناسگنا ہمارے مناسب حال جو کام اور جو عبادتیں ہیں جو ذمہ داریاں ہیں وہ ہمیں دکھا اور
خطبات ناصر جلد اول
۶۴۷
خطبہ جمعہ ۷ را پریل ۱۹۶۷ء
سکھا۔یعنی قرآنی شریعت کو ہم پر نازل فرما۔پس آرنا مناسگنا میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب وہ رسول آئے گا اس کا تعلق دنیا کی ساری
اقوام سے ہوگا اور ہر زمانہ سے ہوگا۔پس دعا کرتے رہو کہ اے ہمارے رب قوم قوم کی ضرورتوں
اور طبیعتوں میں فرق اور زمانہ زمانہ کے مسائل میں فرق کے پیش نظر شریعت ایسی کامل اور مکمل
بھیجنا کہ جو ہر قوم کے فطرتی تقاضوں کو پورا کرنے والی ہو اور ہر زمانہ کے مسائل کو وہ سلجھانے والی
ہو۔قیامت تک زندہ رہنے والی ہوتا جس غرض کے لئے اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کی بنیا درکھی ہے وہ
پوری ہو۔بائیسویں غرض اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ تُب عَلَيْنَا۔اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ جو
آخری شریعت یہاں نازل کی جائے گی اس کا بڑا گہرا تعلق ربّ تواب سے ہوگا اور اس شریعت
کے پیرو اس حقیقت کو پہچاننے والے ہوں گے کہ تو بہ اور مغفرت کے بغیر معرفت کا حصول
ممکن نہیں
ہے اس لئے وہ بار بار اس کی راہ میں قربانیاں بھی دینے والے ہوں گے اور بار بار اس کی طرف
رجوع بھی کرنے والے ہوں گے اور کہیں گے کہ اے خدا! ہماری خطاؤں کو معاف کر دے۔وہ
ایسی قوم ہوگی کہ جو نیکی کرنے کے بعد بھی اس بات سے ڈر رہی ہوگی کہ کہیں ہماری نیکی میں کوئی
ایسا رخنہ نہ رہ گیا ہو جس سے ہمارا رب ناراض ہو جائے وہ ہر وقت استغفار اور تو بہ میں مشغول
رہنے والی قوم ہوگی۔تیسواں مقصد اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ رَبَّنَا وَابْعَثُ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ کہ ہم محمد (رسول الله
صلی اللہ علیہ وسلم ) کا مولد اسے بنانا چاہتے ہیں۔ہم اسے ایسا مقام بنانا چاہتے ہیں کہ جس کے
ماحول میں تضرع اور ابتہال کے ساتھ ، عاجزی اور انکسار کے ساتھ ، عشق اور محبت کے ساتھ کی
گئیں دعاؤں کے نتیجہ میں ہم اپنے ایک عبد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو محمد بیت کے مقام پر کھڑا کریں
گے اور اس کے ذریعہ سے ایک ایسی شریعت کا قیام ہوگا اور ایک ایسی اُمت کو جنم دیا جائے گا کہ
جو زندہ نشان اپنے ساتھ رکھتی ہوگی يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِكَ اور زندہ خدا کے ساتھ اور زندہ نبی کے
ساتھ اور زندہ شریعت کے ساتھ ان کا تعلق ہو گا اور ان کو کامل شریعت کا سبق دیا جائے گا لیکن
خطبات ناصر جلد اوّل
۶۴۸
خطبہ جمعہ ۷ را پریل ۱۹۶۷ء
ناسمجھ بچوں کو جس طرح کہا جاتا ہے ان سے یہ نہیں کہا جائے گا کہ ہم کہتے ہیں اور تم مانو۔اللہ تعالیٰ
ان کی عقل اور فراست کو تیز کرنے کے لئے اپنے احکام کی حکمت بھی ان کو بتائے گا اس نبی کے
ذریعہ اور اس طرح وہ کچھ ایسے پاک کر دئے جائیں گے کہ اس قسم کی پاکیزگی کسی پہلی قوم کو
حاصل نہ ہوئی ہوگی اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے ہماری عقل بھی تسلیم کرتی ہے کیونکہ اگر پہلی امتوں
پر ناقص شریعتوں کا نزول ہوا اور اس ناقص راہ نمائی کے نتیجہ میں ان
کا تزکیہ ہوتو وہ تزکیہ کامل نہیں
وہ ان کی فطرت کے مطابق، ان کی استعداد کے مطابق ، ان کی قوت کے مطابق تو ہے لیکن وہ
کامل تزکیہ نہیں ہے کیونکہ جو تعلیم انہیں دی گئی ہے وہ کامل نہیں کیونکہ ان کی استعداد ابھی کامل
نہیں۔پھر جب وہ قوم پیدا ہوگئی جو کامل شریعت کی حامل ہونے کی استعداد رکھتی تھی تو ان میں
سے جن لوگوں نے انتہائی قربانیاں دے کر اور خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے اس کے تمام احکام پر
عمل کر کے اور تمام نواہی سے بچتے ہوئے اس کے حضور گریہ وزاری میں اپنی زندگی گزاری ان کو
جو تزکیہ نفس حاصل ہو گا ( محض خدا تعالیٰ کے فضل سے نہ کہ ان کے اعمال کے نتیجہ میں ) وہ ایک
ایسا کامل تزکیہ ہوگا۔وہ ایک ایسی مکمل طہارت اور پاکیزگی ہوگی۔اللہ تعالیٰ کی ایسی خوشنودی اور
رضا ہوگی کہ اس قسم کی رضا پہلی قوموں نے حاصل نہیں کی ہوگی۔پس اللہ تعالیٰ یہاں فرماتا ہے کہ تئیسویں غرض بیت اللہ کے قیام کی یہ ہے کہ ایک خیر الرسل
صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی طرف مبعوث کیا جائے اور پھر انسان کو اس ارفع مقام پر لاکھڑا کیا جائے
جس ارفع مقام پر کھڑا کرنے کے لئے ہم نے اسے پیدا کیا تھا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی اپنے فضل سے ان بندوں میں شامل کرے کہ ہم تو
انتہائی طور پر کمزور اور نالائق اور خطا کار اور گنہگار اور نا سمجھ اور شہوات نفسانیہ میں پھنسے ہوئے ہیں
لیکن اگر وہ چاہے اور اس کا فضل ہم پر نازل ہو تو ہر قسم کے گند سے وہ ہمیں اٹھا کر پاکیزگی کی ان
رفعتوں تک پہنچا سکتا ہے جن کا وعدہ اس نے اُمت مسلمہ سے کیا ہے۔آئنده خطبات میں انشاء اللہ میں ان تئیس مقاصد اور اغراض کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعہ جس طرح پورا کیا گیا ہے اس کی تفصیل بیان کروں گا۔آہستہ آہستہ میں آپ کو اس طرف
خطبات ناصر جلد اوّل
۶۴۹
خطبہ جمعہ ۷ را پریل ۱۹۶۷ء
لا رہا ہوں جس کی طرف میں نے پہلے بھی اشارہ کیا ہے کہ ایک اہم امر کی طرف اللہ تعالیٰ نے
میری تو جہ کو پھیرا ہے اور جماعتی تربیت کے لئے وہ پروگرام بڑا ہی اہم ہے۔بہر حال میں کوشش کر رہا ہوں آپ کو ذہنی طور پر تیار کرنے کی مگر میں کیا اور میری زبان
میں اثر کیا؟ جب تک اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے میری زبان میں اثر پیدا نہ کرے اور آپ کے
دلوں کو اس اثر کے قبول کرنے کی توفیق عطا نہ کرے۔اس لئے آپ دعائیں کرتے رہیں میں بھی
دعا کر رہا ہوں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہماری جماعت سے وہ کام لے جس کام کے لئے اس نے
اسے قائم کیا ہے۔روزنامه الفضل ربوه ۱/۳۰ پریل ۱۹۶۷ صفحه ۱ تا ۴)