بیت اللّٰہ تائیدات سماوی کا منبع ہے

خطبات ناصر جلد اول
۶۷۹
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
بیت اللہ ایسی آیات بینات اور تائیدات سماوی
کا منبع ہے جو ہمیشہ زندہ رہیں گے
خطبہ جمعہ فرموده ۱۲ رمئی ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ، تعوذ اور فاتحہ شریف کی تلاوت کے بعد حضور پرنور نے آیت
فِيهِ ايْت بَيِّنَتْ مَقَامُ إِبْرَاهِيمَ : وَمَنْ دَخَلَه كَانَ آمِنًا وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُ الْبَيْتِ
مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا - (ال عمران: ۹۸) تلاوت فرمائی۔پھر فرمایا:۔میں اپنے خطبات میں ان
تئیس مقاصد کے متعلق بیان کر رہا ہوں جن کے حصول کے لئے
اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کی بنیادوں کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ اُٹھوایا تھا اور یہ بتا رہا
ہوں کہ کس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ان اغراض کو پورا کیا گیا۔تین مقاصد کے
متعلق میں اپنے پچھلے خطبات میں اپنے دوستوں کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کر چکا ہوں۔چوتھی غرض تعمیر کعبہ سے یہ تھی یا یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ
کا چوتھا وعدہ یہ تھا کہ فِیهِ ایت بيّنت میں نے بتایا تھا کہ اس فقرہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام
سے اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا تھا کہ خدا کا یہ گھر ایسی آیات و بینات اور ایسے نشانات اور
تائیدات سماوی کا منبع بنے گا جو ہمیشہ کے لئے زندہ رہیں گی یعنی اس تعمیر سے ایسی اُمت مسلمہ کا
قیام مدنظر تھا جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے نشان قیامت تک دنیا پر ظاہر ہوتے رہیں۔

خطبات ناصر جلد اول
۶۸۰
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ صرف اس کی اتباع کے نتیجہ میں قیامت تک کے لئے یہ
دروازہ کھولا گیا ہے اور یہ کہ ہر قوم اور ہر زمانہ میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جو اس کی
b
برکتوں سے حصہ لیں گے اور اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ اپنے نشانوں کو ظاہر کرتا رہے گا۔آیات بینات پہلے انبیاء کو بھی دیئے گئے تھے لیکن وہ ایسی آیات بینات تھیں جن کا
تعلق صرف ان کی قوم اور ان کے زمانہ سے تھا۔تمام بنی نوع انسان سے ان کا تعلق نہ تھا اور
ہر زمانہ سے ان کا کوئی واسطہ نہ تھا لیکن ان آیات میں تو مضمون ہی یہ بیان ہوا ہے کہ یہ وہ مقاصد
ہیں جن کا تعلق تمام بنی نوع انسان کے ساتھ ہے ہر قوم اور ہر زمانہ کے ساتھ ہے اسی لئے اس
مضمون کی ابتدا ہی اِنَّ اَوَلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ (ال عمران: ۹۷) میں لِلنَّاس کے ساتھ کی گئی
ہے تو اگر چہ آیات بینات پہلی امتوں کو بھی دیئے گئے لیکن ایسی آیات بینات جن کا تعلق ہر قوم اور
ہر زمانہ سے تھا وہ صرف اور صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے بَلْ هُوَ أَيتَ بَيْنَتُ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أوتُوا الْعِلْمَ وَ مَا يَجْحَدُ بِأَيْتِنَا إِلَّا
الظَّلِمُونَ (العنكبوت: ۵۰) اس آیہ کریمہ میں یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی قوت قدسیہ سے ہمیشہ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جنہیں کامل علم اور کامل معرفت عطا ہوتی
رہے گی اور اس کامل معرفت کے نتیجہ میں ان کے دلوں میں اپنے رب کے لئے کامل خوف بھی پایا
جائے گا اور اس کے نتیجہ میں ان کے دلوں میں اپنے رب کے لئے کامل محبت بھی پیدا کی جائے گی
اور وہ اپنے رب کی قدر کرنے والے ہوں گے تو ایسے لوگ چونکہ پیدا ہوتے رہیں گے اس لئے وہ
آیات بینات جن کا قرآن کریم کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے بلکہ کہا جا سکتا ہے کہ قرآن
کریم مجسم
ہے آیات بینات سے۔وہ ان کے سینوں سے نکلتے رہیں گے۔اور اس روشنی سے دنیا ہمیشہ منور
ہوتی رہے گی لیکن کچھ لوگ اُمّت مسلمہ میں ایسے بھی پیدا ہوں گے جو ظالم ہوں گے اور قرآن کریم
کے فیوض کے ان دروازوں کو اپنے پر بند کرنے والے ہوں گے ایسے لوگوں کے ذریعہ سے
بے شک اللہ تعالیٰ کی آیات بینات ظاہر نہیں ہوں گی لیکن اُوتُوا الْعِلم یعنی وہ لوگ جنہیں کامل علم عطا
کیا جائے گا وہ ہمیشہ اُمت مسلمہ میں پیدا ہوتے رہیں گے اور آیات بینات کا دروازہ قیامت تک

خطبات ناصر جلد اول
اُمت مسلمہ پر کھلا رہے گا۔ΥΛΙ
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
یہ صرف ایک دعوی ہی نہیں ہے بلکہ تاریخ اسلام اس بات پر شاہد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
اسلام کی سچائی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ثابت کرنے کے لئے زمین اور آسمان
دو
اور ہر زمانہ کو نشانوں سے بھر دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔دوسری علامت سچے مذہب کی یہ ہے کہ مردہ مذہب نہ ہو بلکہ جن برکتوں اور عظمتوں
کی ابتدا میں اس میں تخم ریزی کی گئی تھی وہ تمام برکتیں اور عظمتیں نوع انسان کی بھلائی کے لئے
اس میں اخیر دنیا تک موجود ہیں تا موجودہ نشان گزشتہ نشانوں کے لئے مصدق ہو کر اس سچائی
کے نور کو قصہ کے رنگ میں نہ ہونے دیں۔سو میں ایک مدت دراز سے لکھ رہا ہوں کہ جس نبوت
کا ہمارے سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعویٰ کیا تھا اور جو دلائل آسمانی نشانوں
کے آنجناب نے پیش کئے تھے وہ اب تک موجود ہیں اور پیروی کرنے والوں کو ملتے ہیں تا وہ
معرفت کے مقام تک پہنچ جائیں اور زندہ خدا کو براہ راست دیکھ لیں۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ” تصدیق النبی میں فرماتے ہیں۔چوتھا معجزہ قرآن شریف کا اس کی روحانی تاثیرات ہیں جو ہمیشہ اس میں محفوظ چلی
آتی ہیں یعنی یہ کہ اس کی پیروی کرنے والے قبولیت الہی کے مراتب کو پہنچتے ہیں اور
مکالمات الہیہ سے مشرف کئے جاتے ہیں خدائے تعالیٰ ان کی دعاؤں کو سنتا اور انہیں محبت
اور رحمت کی راہ سے جواب دیتا ہے اور بعض اسرار غیبیہ پر نبیوں کی طرح ان کو مطلع فرماتا
ہے اور اپنی تائید اور نصرت کے نشانوں سے دوسری مخلوقات سے انہیں ممتاز کرتا ہے۔یہ
بھی ایسا نشان ہے جو قیامت تک امت محمدیہ میں قائم رہے گا اور ہمیشہ ظاہر ہوتا چلا آیا ہے
اور اب بھی موجود و متحقق الوجود ہے۔اسی طرح ”کتاب البریہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔جس قدر اسلام میں اسلام کی تائید میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کی
گواہی میں آسمانی نشان بذریعہ اس امت کے اولیاء کے ظاہر ہوئے اور ہو رہے ہیں ان

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۸۲
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
کی نظیر دوسرے مذاہب میں ہرگز نہیں اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس کی ترقی آسمانی
نشانوں کے ذریعہ سے ہمیشہ ہوتی رہی ہے اور اس کے بے شمار انوار اور برکات نے خدا تعالیٰ
کو قریب کر کے دکھلا دیا ہے۔یقیناً سمجھو کہ اسلام اپنے آسمانی نشانوں کی وجہ سے کسی زمانہ
کے آگے شرمندہ نہیں۔اس کے بعد اسی جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنا وجود دنیا کے سامنے پیش
کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے لاکھوں کی تعداد میں ان آیات بینات
کو ظا ہر فرمایا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وجود آپ کی زندگی کا ہرلمحہ اسلام کی صداقت پر
ایک زندہ گواہ تھا۔تازہ بتازہ نشان آسمان سے بارش کی طرح اتر رہے تھے اور صرف وہ آنکھ جس
پر تعصب کی پٹی بندھی ہوئی تھی ان نشانوں کے دیکھنے سے محروم تھی۔ذراسی عقل رکھنے والا سمجھ رکھنے
والا ، جو بے تعصب تھا وہ ان نشانوں سے انکار نہیں کر سکتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ان
آیات بینات کا خاتمہ نہیں ہو گیا۔بلکہ احیاء دین کے نتیجہ میں ایک تازگی اسلام کے اندر پیدا ہوئی
اور وہ دروازہ جو بعض لوگوں نے اپنی جہالت کی وجہ سے اپنے پر بند کر دیا تھا ، حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے ثابت کیا کہ وہ کھلا ہے بند نہیں ہے۔آپ کے بعد آپ کے خلفاء کے ذریعہ
نشانوں کا یہ سلسلہ جاری رہا ہے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی زندگی ان لوگوں کی زندگی تھی جن کے
متعلق اللہ تعالیٰ نے اُوتُوا العِلم آیہ مذکور میں بیان کیا ہے۔یہی حال حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ
کا تھا۔سینکڑوں اور ہزاروں نشان دنیا نے آپ کے ذریعہ دیکھے اور اب بھی یہ دروازہ بند نہیں ہے
ابھی چند دن کی بات ہے نماز فجر سے قبل میں استغفار میں مشغول تھا ایک خوف سا مجھ پر طاری تھا
اور میں اپنے رب سے اس کی مغفرت کا طالب ہو رہا تھا۔اس وقت اچانک میں نے محسوس کیا کہ
ایک غیبی طاقت نے مجھے اپنے تصرف میں لے لیا ہے اور میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے
قیام دین“ اور پھر ایک دھکے کے ساتھ جس نے میرے سارے جسم کو ہلا دیا میں پھر بیداری
کے عالم میں آگیا۔اور اس کی تفہیم مجھے یہ ہوئی کہ موجودہ سلسلہ خطبات کے ذریعہ جو پروگرام میں
جماعت کے سامنے رکھنے والا ہوں اس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ دین اسلام کو قائم کرے گا۔اس کے

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۸۳
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
استحکام کے سامان پیدا کرے گا انشاء اللہ۔تو ہزاروں نشانات ہیں جن کا سلسلہ خلافت مسیح محمدی
کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے جاری کیا ہے۔مگر یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ چونکہ خلیفہ راشد فنا کے
اور نیستی کے مقام پر ہوتا ہے اس لئے عام طور پر وہ ایسی باتوں کا اظہار نہیں کیا کرتا۔جو اللہ تعالیٰ
کی طرف سے محبت کے اظہار کی باتیں ہوتی ہیں۔سوائے ایسی باتوں کے جن کا تعلق سلسلہ کے ساتھ
ہو اور جن کا بتایا جانا ضروری ہو۔بلکہ اپنے تجربہ کی بناء پر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ خلفائے راشدین کو
اللہ تعالیٰ ہمیشہ منع کرتا رہا ہے کہ اپنے مقام قرب کا کھل کر اظہار نہ کیا کریں اور اپنے ذاتی تجربہ
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک فرمان اور تاریخی گواہیوں کے پیش نظر میں نے یہ نتیجہ نکالا
ہے تاریخ نے خلفاء راشدین سابقین کی صرف چند ای بینت محفوظ کی ہیں۔مثلاً میرے
66
خیال میں پانچ دس سے زیادہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے نشانات بیان نہیں کئے۔یعنی جو پیش خبریاں
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دی گئیں یا جو بشارتیں آپ کو دی گئیں ان میں سے چند ایک تاریخ میں محفوظ ہیں
زیادہ نہیں ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ہزار ہا پیش خبریاں اور
مکالمے مخاطبے ان بزرگ خلفاء راشدین سے ہوئے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فرمان تو حق اور صداقت ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا
لیکن تاریخ خاموش ہے نتیجہ یہ نکالنا پڑتا ہے کہ یہ لوگ ان باتوں کا پبلک میں اظہار نہیں کیا کرتے
تھے۔سوائے ضرورت کے وقت کے ،سوائے ان باتوں کے جن کا سلسلہ کے نظام سے
،نظام سے تعلق ہو اور
ان کا بتایا جانا ضروری ہو۔مثلاً ایک وقت میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے جب
جماعت کے خلاف بہت فتنہ و فساد تھا فرمایا تھا کہ جن باتوں کا مجھے علم ہے اگر میں تمہیں بتا دوں تو
تمہارا زندہ رہنا ہی مشکل ہو جائے گا ( الفاظ مجھے یاد نہیں مفہوم اسی قسم کا تھا)۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ فِیهِ ایت بيّنت کا جو وعدہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کیا گیا تھا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وعدے کو پورا کرنے والے ہیں اور تاریخ اس بات پر شاہد ہے
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں دنیا نے اللہ تعالیٰ کے لاکھوں نشانات کا مشاہدہ کیا ہے
اور آپ کے بعد آپ کے خلفاء کے ذریعہ سے بھی اور دوسرے جو بزرگ جماعت احمدیہ میں پائے

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۸۴
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
جاتے ہیں ان کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نشان ظاہر کرتا رہتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
برکت کے طفیل آپ کے ماننے والوں پر یہ حقیقت بھی وضاحت کے ساتھ ثابت ہو چکی ہے کہ اس
قسم کی باتیں عام طور پر ظاہر نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ ان کے نتیجہ میں انانیت پیدا ہوتی ہے اور بعض دفعہ
یہ خطرہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو انسان مول لینے والا نہ ہو جائے۔تو قرآن کریم سے نیز جو نمونہ اولیاء امت کا تاریخ میں محفوظ ہے اور جو سلوک نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے عشاق اور اپنی رضاء کی راہوں میں فدا ہونے والوں سے اللہ تعالیٰ کرتا رہا
ہے۔اس سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے اور اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ تمام اقوام میں اور
ہر زمانہ میں ایت بینت موجود ہیں اور ان کا تعلق صرف مسلمانوں سے ہے۔دوسرے مذاہب نہ
ایسا دعویٰ کر سکتے ہیں اور نہ اسے ثابت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔پانچویں غرض تعمیر کعبہ سے یہ بتائی گئی تھی۔مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ اور یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ اس
ابراہیمی مقام کے ذریعہ سے عشاق الہی کی ایک ایسی جماعت پیدا کی جاتی رہے گی جو تمام دنیوی علائق
سے منہ موڑ کر خدا کی رضاء پر اپنی تمام خواہشات کو قربان کر کے مقام فنا کو حاصل کرنے والی ہوگی۔سوچا جائے تو ایٹ بینت کے نتیجہ میں ہی مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ کا حصول ممکن ہوتا ہے ورنہ نہیں۔یہ
ايت بينت اور مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ “ کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے۔تو چونکہ امت محمدیہ میں
ایت بيّنت کا ایک سمندر ہمیشہ موجزن رہتا ہے اس لئے امت محمدیہ میں ممکن ہو گیا ہزاروں لاکھوں
ایسے بزرگوں کا پایا جانا کہ جو مقامِ ابراہیم کو حاصل کرنے والے ہوں دراصل مقامِ ابراہیم
مقام محمد یت کا ظل ہے۔عین اس مقام تک پہنچ جانا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام
ہے یہ تو ممکن نہیں لیکن اس کے بعد جو دوسرا مقام ہے وہ مقام ابراہیم ہے۔ایک ظل کی شکل میں
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان این بینت سے حصہ لیا ہے۔قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ
میرے ماننے والوں میں ایسے لوگ کثرت سے پیدا ہوں گے جو فنا کے اس مقام کو حاصل کرنے
والے ہوں گے۔یہ مقام فنا کیا چیز ہے؟ اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔ایک مقام محبت ذاتی کا ہے جس پر قرآن شریف کے کامل متبعین کو قائم کیا جاتا ہے

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۸۵
خطبہ جمعہ ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
اور ان کے رگ وریشہ میں اس قدر محبت الہیہ تاثیر کر جاتی ہے کہ ان کے وجود کی حقیقت
بلکہ ان کی جان کی جان ہو جاتی ہے اور محبوب حقیقی سے ایک عجیب طرح کا پیار ان کے
دلوں میں جوش مارتا ہے اور ایک خارق عادت انس اور شوق ان کے قلوب صافیہ پر مستولی
ہو جاتا ہے کہ جو غیر سے بکی منقطع اور گستہ کر دیتا ہے اور آتشِ عشق الہی ایسی افروختہ
ہوتی ہے کہ جو ہم صحبت لوگوں کو اوقات خاصہ میں بدیہی طور پر مشہود اور محسوس ہوتی ہے
اور سب سے بزرگ تر ان کے صدق قدم کا نشان یہ ہے کہ وہ اپنے محبوب حقیقی کو
ہر یک چیز پر اختیار کر لیتے ہیں اور اگر آلام اس کی طرف سے پہنچیں تو محبت ذاتی کے غلبہ
سے برنگ انعام ان کو مشاہدہ کرتے ہیں اور عذاب کو شربت عذب کی طرح سمجھتے ہیں کسی
تلوار کی تیز دھاران میں اور ان کے محبوب میں جدائی نہیں ڈال سکتی اور کوئی بات عظمی ان کو
اپنے اس پیارے کی یادداشت سے روک نہیں سکتی اسی کو اپنی جان سمجھتے ہیں اور اسی کی
محبت میں لذات پاتے اور اسی کی ہستی کو ہستی خیال کرتے ہیں اور اسی کے ذکر کو اپنی زندگی
کا ماحصل قرار دیتے ہیں۔اگر چاہتے ہیں تو اسی کو ، اگر آرام پاتے ہیں تو اسی سے۔تمام
عالم میں اسی کو رکھتے ہیں اور اسی کے ہو رہتے ہیں۔اسی کے لئے جیتے ہیں، اسی کے لئے
مرتے ہیں۔عالم میں رہ کر پھر بے عالم ہیں اور با خود ہو کر پھر بے خود ہیں۔نہ عزت سے کام
رکھتے ہیں نہ نام سے، نہ اپنی جان سے ، نہ اپنے آرام سے، بلکہ سب کچھ ایک کے لئے کھو
بیٹھتے ہیں اور ایک کے پانے کے لئے سب کچھ دے ڈالتے ہیں۔لائد رک آتش سے جلتے
جاتے ہیں اور کچھ بیان نہیں کر سکتے کہ کیوں جلتے ہیں اور تفہیم اور تفہیم سے صُةٌ وَبُكُم
ہوتے ہیں اور ہر یک مصیبت اور ہر یک رسوائی کے سہنے کو طیار رہتے ہیں اور اس سے
لذت پاتے ہیں۔اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مقدس جماعت کا نقشہ یوں کھینچا اور بیان
فرمایا ہے کہ ابراہیمی وعدہ کے مطابق اور ان بشارتوں کے مطابق جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو اللہ تعالیٰ نے دی تھیں۔

خطبات ناصر جلد اول
۶۸۶
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
لاکھوں مقدسوں کا یہ تجربہ ہے کہ قرآن شریف کی اتباع سے برکاتِ الہی دل پر
نازل ہوتی ہیں اور ایک عجیب پیوند مولا کریم سے ہوجاتا ہے اور ایک لذیذ محبت الہی
جولذت وصال سے پرورش یاب ہے ان کے دلوں میں رکھی دی جاتی ہے اگر ان کے وجودوں
کو ہاونِ مصائب میں پیسا جائے اور سخت شکنجوں میں دے کر نچوڑا جائے تو ان کا عرق بجز
66
حت الہی کے اور کچھ نہیں۔دنیا ان سے ناواقف اور وہ دنیا سے دور اور بلند تر ہیں۔“
یہ وہ مقامِ ابراہیم ہے جس کا وعدہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیا گیا۔اس کی بشارت
اپنے رب کی طرف سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پائی اور خدا تعالیٰ جو سچے وعدوں والا
ہے اس نے اپنے اس وعدے کو سچا ثابت کر دکھایا اور امت مسلمہ میں لاکھوں وجود ایسے پیدا کئے
جو مقام ابراہیم تک پہنچنے والے تھے۔چھٹا وعدہ جو حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کیا گیا تھا وہ ان آیات کے اس ٹکڑے میں بیان
ہوا ہے وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا۔“ میں نے بتایا تھا کہ اس سے مراد یہ ہے کہ جو بیت اللہ میں
داخل ہو گا یعنی ان عبادات کو بجالائے گا جن کا تعلق خدا تعالیٰ کے اس گھر سے ہے۔دنیا اور
آخرت کے جہنم سے خدا کی پناہ میں آجائے گا اور اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کر دئے جائیں
گے اور نار جہنم سے وہ محفوظ ہو جائے گا وَمَنْ دَخَلَه كَانَ آمِنًا۔جو اس گھر میں داخل ہو گا اس
آگ سے محفوظ ہو جائے گا ( جو خدا تعالیٰ نے منکروں کے لئے بھڑکائی ہے ) چنانچہ اللہ تعالیٰ
سورہ نمل میں فرماتا ہے وَهُمْ مِنْ فَزَع يَوْمَنِ امِنُونَ (النمل: ۹۰) یعنی اسلامی ہدایت کے مطابق
اعمالِ صالحہ بجالانے والوں کو اللہ تعالیٰ بہتر اور احسن بدلہ دے گا اور نفخ صور کی گھڑی میں ایسے
لوگ خوف جہنم سے محفوظ رہیں گے۔اس وقت اللہ تعالیٰ ان کو یہ بشارت دے گا کہ تمہیں نار جہنم کی
طرف نہیں لے جایا جائے گا بلکہ جنت کی طرف لے جایا جائے گا اس واسطے کسی قسم کا خوف نہ کرو۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ فرمایا۔اِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنْتٍ وَعُيُونٍ - اُدْخُلُوهَا بِسَلم أمِنينَ۔(الحجر : ۴۶ ،۴۷)
متقی لوگ یقیناً باغوں اور چشموں والے مقام میں داخل ہوں گے انہیں کہا جائے گا کہ تم

خطبات ناصر جلد اول
۶۸۷
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
سلامتی کے ساتھ بے خوف و خطران میں داخل ہو جاؤ تو یہ امن ہے جو قرآن کریم کے ذریعہ سے
66
اس کے کامل متبعین کو ملتا ہے۔فرمایا تھا " مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِناً ، عین یہی الفاظ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
فرمائے اور فرمایا کہ ہم نے تم سے وعدہ کیا تھا۔لَتَدخُلُنَ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَمِنِيْنَ
(الفتح: ۲۸) کہ تم مسجد حرام میں امن کے ساتھ داخل ہو گے اور وہ وعدہ پورا ہوا۔ایک تو اس کی ظاہری تفسیر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فتح مکہ کے سامان پیدا کئے اور بغیر جنگ کے
کفار مکہ نے ( جنہوں نے اپنی ساری عمریں اسلام کو مٹانے کے لئے صرف کر دی تھیں ) ہتھیار
ڈال دیئے اور فرشتوں نے جن کا آسمان سے نزول ہوا ان کے دلوں میں اس قدر خوف پیدا کر دیا
کہ لڑائی کی ان کو ہمت ہی نہ پڑی۔لیکن اس کے دوسرے معنی یہ بھی ہیں کہ تم ہی وہ امت ہو جو اس وعدہ کو پورا کر نیوالی ہو جو
حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ان الفاظ میں کیا گیا تھا کہ وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا جو اس میں
داخل ہو گا وہ امن میں آجائے گا تمہارے ذریعہ سے وہ وعدہ پورا ہوا میں اس کی وضاحت کر چکا
ہوں کہ یہ تمام وعدے وہ ہیں جن کا تعلق تمام بنی نوع انسان سے ہے۔ہر قوم اور ہر زمانہ کے
ساتھ کسی خاص قوم یا کسی خاص زمانہ کے ساتھ یہ مخصوص نہیں ہیں تو مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا کے معنی
یہ ہوئے کہ خواہ دنیا کی کسی قوم سے ہی تعلق نہ رکھتا ہو یا کسی زمانہ میں ہی رہنے والا کیوں نہ ہو جوشخص
بھی مناسک حج خلوص نیت سے ادا کرے گا وہ نار جہنم سے محفوظ ہو جائے گا۔چنانچہ حدیث میں ابو ہریرہ
سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا مَنْ حَجَّ فَلَمْ يَرْفَثْ وَلَمْ يَفْسُقُ
غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ( یاد رکھیں کہ يَرْفَتْ اور يَرْفت اور يَفْسُقُ اور يَفْسِقُ دونوں
طرح عربی زبان میں یہ الفاظ بولے جاتے ہیں ) کہ جوشخص گندی اور مخش باتوں سے پر ہیز کرے
یعنی جو شخص حج کرے اور مناسک حج ادا کرتے ہوئے مخش کلامی سے بچتا ر ہے جس کا مطلب یہ
ہے کہ اس کا اندرونہ اس قدر پاکیزہ ہو کہ مخش بات اس کی زبان پر آہی نہ سکتی ہو۔یہ مطلب نہیں
کہ وہ باقی گیارہ ماہ کچھ دن تو ہر قسم کی فحش کلامی کرتا ر ہے صرف ان دنوں رفٹ سے بچے بلکہ

خطبات ناصر جلد اوّل
۶۸۸
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
مطلب یہ ہے کہ جس کا اندرونہ اتنا پاک ہو چکا ہو اور گندگی اس کے سینہ سے اتنی دور ہو چکی ہو کہ
مخش بات، گندی بات اس کے منہ پر آہی نہ سکے اور جو حق اور صلاح کے طریق سے خروج نہ
کرے یعنی شرعی حدود سے باہر نہ ہو ان کی پابندی کرنے والا ہو اور اطاعت کا حق ادا کرنے والا
ہو۔تو جو شخص اس خالص نیت کے ساتھ اور ان خالص اعمال کے ساتھ اور ان پاکیزہ آداب کے
ساتھ حج بیت اللہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ کا اس سے وعدہ ہے کہ اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے
جائیں گے اور جس کے تمام پچھلے گناہ معاف ہو گئے وہ یقینا نار جہنم سے بچالیا گیا۔ایک اور طرح بھی انسان اس دنیا میں بھی اور اُس دنیا میں بھی نار جہنم سے بچ جاتا ہے اور وہ
اس طرح کہ "مَنْ دَخَلَه“ جو مقامِ ابراہیم میں داخل ہو كَانَ آمِنًا “اللہ تعالیٰ کی امان میں اور
امن میں آجاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔”
خدا میں بے انتہاء عجیب قدرتیں ہیں مگر اس کی یہ عجیب قدرتیں ان ہی پر
کھلتی ہیں جو اس کے ہی ہو جاتے ہیں اور وہی یہ خوارق دیکھتے ہیں جو اس کے لئے اپنے
اندر ایک پاک تبدیلی کرتے ہیں اور اس کے آستانے پر گرتے ہیں اور اس قطرے کی
طرح جس سے موتی بنتا ہے صاف ہو جاتے ہیں اور محبت اور صدق اور صفا کی سوزش سے
پگھل کر اس کی طرف بہنے لگتے ہیں تب وہ مصیبتوں میں ان کی خبر لیتا ہے اور عجیب طور پر
دشمنوں کی سازشوں اور منصوبوں سے انہیں بچالیتا ہے اور ذلت کے مقاموں سے انہیں
محفوظ رکھتا ہے۔وہ ان کا متولی اور متعہد ہو جاتا ہے۔وہ ان مشکلات میں جبکہ کوئی انسان
کام نہیں آسکتا ان کی مدد کرتا ہے اور اس کی فوجیں اس کی حمایت کے لئے آتی ہیں۔کس
قدر شکر کا مقام ہے کہ ہمارا خدا، کریم اور قادر خدا ہے۔پس کیا تم ایسے عزیز کو چھوڑو گے؟
کیا اپنے نفس نا پاک کے لئے اس کی حدود کو توڑ دو گے؟ ہمارے لئے اس کی رضامندی
میں
مرنا نا پاک زندگی سے بہتر ہے۔“
یہ وہ امن ہے جو اس شخص کو حاصل ہوتا ہے جو اپنے پر ایک موت وارد کر کے نیستی کا لبادہ

خطبات ناصر جلد اول
۶۸۹
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
اوڑھتا اور مقام ابراہیم میں داخل ہوتا ہے۔تب اللہ تعالیٰ کی فوجیں آسمان سے نزول کرتی ہیں اور
اس کو ہر قسم کے عذابوں سے محفوظ کر لیتی ہیں، خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر دو آگوں کو متسلط نہیں
کرتا۔ایک تو اس کے وہ بندے ہیں جو محبت کی آگ میں جل کر فنا کا مقام حاصل کرتے ہیں تب
دوسری آگ کے دروازے ان پر بند کر دیئے جاتے ہیں۔ایک وہ اس کے بندے ہیں جو اس کی
محبت کا خیال نہیں رکھتے جو اس کے پیار پر شکر کرنے والے نہیں جو اس کی رحمتوں پر کفر کرنے والے
ہیں جو اس سے منہ موڑ کر دنیا کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اس سے پیار کرنے کی بجائے دنیا سے
پیار کرتے ہیں وہ اسے محبوب بنانے کی بجائے دنیا کے علائق کو اور دنیا کے رشتوں کو اپنا محبوب بنا
لیتے ہیں۔ایسے لوگوں پر خدا کی حفاظت نازل نہیں ہوتی اور نہ اس کی فوجیں نازل ہو کر اس کو امن
دیتی ہیں۔بلکہ دوزخ کے دروازے ان لوگوں پر کھولے جاتے ہیں اور نار جہنم ان کا ٹھکانہ ہوتا ہے۔پس خدا کے بندوں پر دو آ گئیں وارد نہیں ہوتیں۔اب یہ ان کی مرضی ہے کہ محبت کی آگ کو
پسند کریں اور گندگی کو جلا کر خاک کر دیں اپنے نفس کو بھی ، اور اپنی خواہشات کو بھی ، اپنے وجود کو
بھی ، اپنی ساری محبتوں کو بھی اپنے سارے رشتوں کو بھی ، اپنے تعلقوں کو بھی اور یا وہ خدا کی محبت
پر دنیا کی محبت کو ترجیح دیں اور اپنے لئے خود اپنے ہاتھ سے جہنم کے دروازے کھولیں۔ساتواں وعدہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے یہ کہا گیا تھا کہ صرف تیری نسل پر ہی یہ حج
فرض نہ رہے گا بلکہ ایک ایسا نبی یہاں مبعوث کیا جائے گا جس کی شریعت عالمگیر ہو گی اور اس
شریعت کے نزول کے بعد اقوام عالم پر حج کو فرض کر دیا جائے گا اور اس طرح اس خانہ خدا کو
مرجع خلائق اور مرجع عالم بنادیا جائے گا۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت سے پہلے یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اور قرآنی شریعت
آپ پر نازل ہوئی تب اس شریعت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے تمام بنی نوع انسان پر حج کو فرض کر دیا۔چنانچہ سورۃ بقرہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اَلْحَج اَشْهُرُ مَعْلُومَنَّ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا
رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَقِّ وَ مَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمُهُ اللهُ (البقرة: ۱۹۸) که
اے بنی نوع انسان !تم یا درکھو کہ حج کے مہینے سب کے جانے پہچانے ہیں پس جو شخص حج کو اپنے

خطبات ناصر جلد اول
۶۹۰
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
پر فرض سمجھتے ہوئے حج کرنے کا پختہ ارادہ کرے وہ حج کے ایام میں (جیسا کہ دوسرے دنوں
میں ) کوئی شہوت کی بات یا کوئی نافرمانی کی بات یا کسی قسم کے جھگڑے کی بات نہ کرے یہ اس
کے لئے جائز نہ ہوگا اور پھر فرمایا کہ جو کام بھی تم کرو گے اللہ ضرور اس کی قدر کو پہچان لے گا۔وہ یہ نہیں
دیکھے گا کہ تمہارا تعلق سفید نسل سے ہے یا تمہارا تعلق سیاہ نسل سے ہے۔بلکہ خواہ تم کسی بھی قوم کے
فرد کیوں نہ ہو، کسی بھی خطہ زمین کے رہنے والے کیوں نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے
ہوئے حج کو خدا کے کہنے کے مطابق اپنے لئے ضروری عبادت سمجھو گے اور جب وہ شرائط
تمہارے حق میں پوری ہو جائیں گی جن کا تعلق حج کرنے کے ساتھ ہے اور اس فریضہ کو فریضہ
جانتے ہوئے تم حج کرو گے اور حج کے دوران بھی ان تمام ہدائتوں کا پاس کرو گے جو ہدائتیں اللہ تعالیٰ
نے اس ضمن میں تمہیں دی ہیں تو پھر اسے تمام بنی نوع انسان ! یہ سن لو کہ نیکی کا جو کام بھی تم کرو
گے اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں تمہاری قدر قائم ہو جائے گی۔وہ تمہاری نیکی کو پہچانے گا۔کوئی چیز اس کی
نظر سے غائب نہیں ہے اور اس قدر کے نتیجہ میں اس کی بے شمار نعمتوں کے تم وارث ہو گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حج بیت اللہ صرف ظاہری مناسک حج کا ہی نام نہیں
بلکہ ہر عبادت اسلامی کے پیچھے اس کی ایک روح ہے ظاہری عبادت جسم کا رنگ رکھتی ہے۔اس
کے پیچھے ایک روح ہے جو شخص روح کا خیال نہ رکھے اور صرف جسم پر فریفتہ ہو وہ ایک مردہ کی
پرستش کر نیوالا ہے۔اس کو ان عبادات کا جن کی روح کا خیال نہیں رکھا گیا۔کوئی ثواب نہیں ملے
گا۔بلکہ اس کے ساتھ اس کے رب کا وہی سلوک ہوگا جو ایک مردہ پرست کے ساتھ ہونا چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حج کے متعلق فرمایا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ سالک کا آخری مرحلہ یہ ہے کہ وہ انقطاع نفس کر کے تعشق باللہ
اور محبت الہی میں غرق ہو جاوے۔عاشق اور محب جو سچا ہوتا ہے وہ اپنی جان اور اپنا دل
قربان کر دیتا ہے اور بیت اللہ کا طواف اس قربانی کے واسطے ایک ظاہری نشان ہے۔جیسا
کہ ایک بیت اللہ نیچے زمین پر ہے ایسا ہی ایک آسمان پر بھی ہے۔جب تک آدمی اس کا
طواف نہ کرے اس کا طواف بھی نہیں ہوتا۔اس کا طواف کرنے والا تو تمام کپڑے اوتار

خطبات ناصر جلد اول
۶۹۱
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
کر ایک کپڑا بدن پر رکھ لیتا ہے۔لیکن اس کا طواف کرنے والا بالکل نزع ثیاب کر کے خدا
کے واسطے نگا ہو جاتا ہے۔طواف عشاق الہی کی ایک نشانی ہے عاشق اس کے گردگھومتے
ہیں گویا ان کی اپنی مرضی باقی نہیں رہی وہ اس کے گردا گر دقربان ہو رہے ہیں۔“
تو یہ آسمانی حج ہے۔جب تک کوئی شخص اس بیت اللہ کا حج نہیں کرتا زمین کا حج بھی قبولیت
حاصل نہیں کرتا تو حج کرنے والوں حج کی نیت رکھنے والوں کو یہ نکتہ بھولنا نہیں چاہیے۔ظاہری
عبادتیں جو ہیں وہ ہم نے کر لیں اور جو باطنی عبادت ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا حکم صادر ہوتا ہے اس
کے متعلق ہمیں کچھ پتہ نہیں کہ قبول ہوئے یا نہیں ہوئے تو اس ظاہری عبادت کے بعد کسی قسم کا فخر
اور عجب اور خودی اور انانیت کیوں پیدا ہو۔اس سے تو اور بھی دوری اپنے رب سے پیدا ہو جاتی
ہے شکر کا مقام ہو اور حمد کے گیت گائے جائیں۔یہ تو ٹھیک ہے لیکن وہ بھی اس طرح جس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جس وقت خدا کا ایک پیارا بندہ اپنے رب کی عبادت
میں مصروف ہوتا ہے اور عاجزی اور انکسار اور گریہ وزاری کے ساتھ سجدہ ریز ہوتا ہے اگر اس
وقت کوئی دوسرا شخص اسے دیکھ لے تو اپنے دل میں اسے اتنی ہی شرمندگی محسوس ہوتی ہے جس
طرح اس شخص کو شرمندگی محسوس ہوتی ہے جو دنیا کے تعلقات میں محو ہو اور کوئی شخص آکے اس کو۔پس یہ پیار کی باتیں ظاہر کرنے والی نہیں ہوتیں۔محبت کی یہ باتیں تو بندے اور رب کے
درمیان ایک راز ہوتا ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔دنیا ان سے واقف
نہیں کیونکہ وہ دنیا سے دور ہیں اور دنیا سے بلند ہیں لیکن جو شخص خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر دنیا کے قریب
آنا چاہتا ہے اور رفعتوں اور بلندیوں کو چھوڑ کر خُلُود الَی الْأَرْضِ کرتا ہے تا کہ اسے دنیا میں
شناخت کیا جائے اور اس کی تعریف کی جائے تو دنیا کے تو وہ قریب آ گیا مگر خدا تعالیٰ سے وہ دور
ہو گیا اور بلندیوں اور روحانی رفعتوں سے وہ ہاتھ دھو بیٹھا۔اللہ تعالیٰ ہر ایک شخص کو ہم میں سے
اس سے محفوظ رکھے اور جیسا کہ اس نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے وعدے دیئے اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی امت کے لئے بشارتیں دیں ان بشارتوں کے موافق

خطبات ناصر جلد اول
۶۹۲
خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷
لاکھوں مقدس جو پیدا ہو چکے ہیں اور ہورہے ہیں اور آئندہ ہوں گے ان مقدسوں کے گروہ میں
ہمیں شامل کرے اور شامل رکھے ہم دنیا کی تعریف نہیں چاہتے۔لیکن خدا ایسے سامان پیدا کر
دے کہ وہ ہمارے دل کی کسی نیکی کی خواہ وہ رائی کے دانہ کے برابر ہی کیوں نہ ہو شناخت کرنے
لگے اور اس رائی کے دانہ کے برابر نیکی کا بدلہ پیار و محبت سے دے اور ہم سے راضی ہو جائے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۱ رمئی ۱۹۶۷ء صفحه ۱ تا ۵)
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی