بیت اللّٰہ روحانی اور جسمانی پاکیزگی کے حصول اور اُس کی ترویج کا مرکز ہے

خطبات ناصر جلد اول
۷۰۷
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
بیت اللہ روحانی اور جسمانی پاکیزگی کے حصول اور
اُس کی ترویج کا مرکز ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔پچھلے خطبات میں میں نے تعمیر بیت اللہ کے متعلق دس مقاصد کا ذکر کیا تھا اور ان پر اپنے
خیالات کا اظہار کیا تھا۔جو آیات میں ان خطبات کے شروع میں پڑھتا رہا ہوں ان میں میں نے
بتایا تھا کہ ان میں تیس مقاصد کا ذکر ہے دس کے متعلق میں اس سے پہلے کچھ کہہ چکا ہوں۔گیارھواں مقصد یا گیارہویں غرض تعمیر بیت اللہ کی طہرا کے الفاظ میں بیان ہوئی تھی کہ تم
اس بیت اللہ کی تطہیر کا انتظام کرو، اس کو پاکیزہ رکھنے کا انتظام کرو، اس کی صفائی کا انتظام کرو اور
اس میں یہ اشارہ کیا گیا تھا کہ خدا تعالیٰ اس گھر کو ظاہری صفائی اور باطنی پاکیزگی اور طہارت کا
مرکز بنانا چاہتا ہے یہ غرض بھی خاتم الانبیاء اور افضل الرسل محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے
پوری ہوئی۔آپ کی شریعت میں ظاہری اور جسمانی صفائی اور روحانی پاکیزگی کے حصول کے
متعلق ایک اکمل اور مکمل تعلیم ہمیں عطا ہوئی ہے اللہ تعالیٰ سورۃ بقرہ کی آیات ۱۵۱ اور ۱۵۲ میں
فرماتا ہے کہ جہاں کہیں بھی تم ہو جو کام بھی اسلامی شریعت کی ہدایات کے مطابق تم کرو اس میں
اس بات کا خیال رکھو کہ تمہیں خاص مقاصد اور اغراض کے پیش نظر پیدا کیا گیا ہے اور تم پر یہ

خطبات ناصر جلد اول
2۔1
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تم ان مقاصد کو پورا کرو اور تمام دنیا میں ، اقوام عالم میں شریعت اسلامیہ
کو قائم کرو اور اسے زندہ رکھو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تمہیں جو اس طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ تم بیت اللہ کے ساتھ تعلق
رکھنے والے مقاصد کو ہر وقت اپنی آنکھوں کے سامنے رکھا کرو۔یہ اس لئے ہے کہ میں اپنی نعمت کو
پر پورا کرنا چاہتا ہوں وَلاتم نِعْمَتَى عَلَيْكُم - اتمام نعمت کی غرض سے یہ مقاصد میں نے
تمہارے سامنے رکھے ہیں اگر تم ہماری بتائی ہوئی ہدایات کے مطابق ان مقاصد کے حصول کے
لئے سعی کرو گے اور خلوص نیت سے ہمارے احکام بجالا ؤ گے تو تم پر ہماری جو نعمتیں ہوں گی وہ اس
طور کی ہوں گی اور اس نوعیت اور قسم کی ہوں گی کہ ان کے متعلق اتمام نعمت کا فقرہ بولا جا سکے گا اور
لاتم نِعْمَتِي عَلَيْكُمْ کے بعد اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ( آیت ۱۵۲) میں کہ ایک رسول تمہاری طرف
بھیجا گیا ہے جو پاکیزگی کی تعلیم تمہیں دیتا ہے۔چونکہ طبعاً سوال پیدا ہوتا تھا کہ اے خدا ! مقاصد کا تو ہمیں پتہ چل گیا، مگر ہماری کوششوں کی
راہوں کی ابھی تعیین نہیں کی گئی ، اگر تعیین ہو جاتی تو ہمارے لئے سہولت ہوتی اس لئے دوسری
آیت (۱۵۲) میں بتادیا کہ جو راہ تمہیں میرا پیارا محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) بتائے وہی وہ
راہ ہے جو پاکیزگی کی طرف لے جاتی ہے اور جس راہ پر چل کر تم مقاصد تعمیر بیت اللہ کو حاصل کر
سکتے ہو فرمایا کہ يَتْلُوا عَلَيْكُمْ ابْتِنَا وَيُزيكُمْ کہ تمہارے تزکیہ کے سامان اس رسول کے ذریعہ
سے ہم نے مہیا کر دیئے ہیں۔اس لئے کہ وہ آیات پڑھ کر سناتا ہے کتاب کی تعلیم دیتا ہے اور اس
کی حکمتیں بیان کرتا ہے۔پس طھورا میں جو غرض بیان کی گئی تھی اور جس کی طرف ان الفاظ میں اشارہ کیا گیا تھا، اس
کو پورا کرنے والے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔خود قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ آپ اس
غرض کو پورا کرنے والے ہیں، کیونکہ یہاں مسجد حرام، مقاصد کا سامنے رکھنا، اتمام نعمت اور تزکیۂ نفوس
اور اس کے طریق یہ تمام باتیں ان دو آیتوں میں اکٹھی کر دی گئی ہیں۔سورۃ بقرہ کی آیات میں عام پاکیزگی کا ذکر تو ہے لیکن زیادہ زور روحانی اور دینی پاکیزگی

خطبات ناصر جلد اوّل
2۔9
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
پر ہے لیکن سورہ مائدہ کی آیت سات میں اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ اگر تم جنبی ہو تو نہا لیا کر و۔اس
میں یہ تعلیم دی کہ اسلام میں جسموں کو پاک اور صاف رکھنا ضروری ہے۔اس لئے نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے بڑی وضاحت اور تفصیل کے ساتھ جسم کی صفائی اور کپڑوں کی صفائی اور گھر کی صفائی
اور ماحول کی صفائی اور مساجد کی صفائی اور ان کی پاکیزگی اور طہارت کا خیال رکھنا اور زبان کی
صفائی اور کان کی صفائی اور آنکھ کی صفائی اور ناک کی صفائی کے اوپر بڑی شرح کے ساتھ تعلیم بیان
کی ہے۔اس تعلیم کی تفصیل میں میں اس وقت نہ جانا چاہتا ہوں اور نہ میرے لئے اس کی تفصیل
میں جا ناممکن ہے بہر حال قرآن کریم پر غور کرنے سے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں۔(جس سے کوئی
شخص بھی انکار نہیں کر سکتا ) کہ قرآنی شریعت میں جتنا زور ظاہری اور باطنی صفائی اور پاکیزگی پر
دیا گیا ہے اس کا سواں حصہ، شاید ہزارواں حصہ بھی پہلے کسی مذہب نے ان باتوں پر زور نہیں دیا
تو جو مقصد طهرا کے اندر بیان ہوا تھا اس کو پورا کرنے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث
کیا گیا اور آپ نے اس مقصد کا حصول اُمت مسلمہ کے لئے ممکن بناد یا کیونکہ صفائی کی ہرشاہراہ کی
طرف ہمیں ہدایت دی اور ہر تعلیم جو صفائی سے تعلق رکھنے والی اور پاکیزگی اور طہارت سے تعلق
رکھنے والی تھی کھول کر ہمارے سامنے بیان کر دی اور ان ہدایات پر عمل کرنے کی راہیں ہم پر
آسان کر دیں۔اس سے پہلے کسی نبی نے ان میدانوں میں اتنا عظیم کام نہیں کیا۔پس مقصد ہے
پاکیزگی اور طہارت اور اس کے حصول کا ذریعہ بنے ہیں محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے
حصول کی ذمہ واری پڑتی ہے اُمت مسلمہ پر اور اس زمانہ میں مسلمانوں میں سے اس جماعت پر
جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے از سر نو خدا اور اس کے رسول کے لئے زندہ کیا گیا
ہے۔اس آیت میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم تم پر کسی قسم کی تنگی اور سختی کرنا نہیں چاہتے۔تمہیں
پاک کرنا اور تم پر اپنے احسان کو پورا کرنا ہمارا مقصد ہے۔اگر روحانی پاکیزگی کی تعلیم کے ساتھ
ساتھ جسمانی صفائی اور پاکیزگی کی تعلیم نہ دی جاتی تو اللہ تعالیٰ کا انعام اور احسان اُدھورا رہ جاتا
مگر وَلِيتِم نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ۔اس نے یہی پسند کیا کہ وہ اپنے احسان کو پورا کرے اور اتمام نعمت
کرے۔اس نے یہ تعلیم اس لئے دی ہے تا تمہارے اندر کوئی گند باقی نہ چھوڑے اور کامل اور

خطبات ناصر جلد اوّل
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
مکمل طور پر تمہیں پاک اور مطہر بنادے
اسی طرح قرآن کریم نے پانی کے متعلق فرمایا کہ اس کے بہت سے فوائد ہیں ایک یہ بھی
ہے کہ اس کے ذریعہ سے تم ظاہری صفائی کرتے ہو، کپڑے دھوتے ہو، برتن دھوتے ہو، گلیاں
صاف کرتے ہو، مکانوں کو دھوتے ہو، جسموں کو دھوتے ہو۔ہزار پاکیز گیاں ہیں جو پانی کے
ذریعہ سے حاصل کی جاتی ہیں مَاء لِيُطَهِّرَكُم بِه (الانفال :۱۲) تو قرآن کریم ظاہری اور باطنی
صفائی اور پاکیزگی کی تعلیم سے بھرا پڑا ہے اور صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہی ہے جن
کے ذریعہ تعمیر بیت اللہ کا یہ مقصد حاصل ہوتا ہے۔خانہ خدا کی تعمیر کی بارہویں غرض لظالفین میں بتائی گئی تھی اور اس لفظ میں اس طرف
اشارہ تھا کہ اقوام عالم کے
نمائندے بار بار یہاں اس لئے جمع ہوں گے کہ وہ پاکیزگی اور طہارت
کی تعلیم حاصل کریں اور پھر اپنے اپنے علاقہ میں جا کر اس تعلیم کو پھیلائیں اور اس کی اشاعت
کریں۔یہ غرض بھی حقیقی طور پر صرف اور صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ پوری
ہوئی ہے قرآن کریم نے اسی مقصد کے پیش نظر یہ حکم دیا۔وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُوْنَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا
في الدِّينِ وَلِيُنذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ - (التوبة : ١٢٢)
یعنی مومنوں کے لئے یہ تو ممکن نہیں کہ وہ سارے کے سارے مرکز اسلام میں اکٹھے
ہو جائیں۔کیونکہ اسلام کے مخاطب اقوام عالم ہیں۔اقوام عالم مرکز اسلام میں کسی وقت بھی اکٹھی
نہیں ہوسکتیں لیکن مرکز کے ساتھ اقوام عالم کا پختہ تعلق قائم رہنا بھی ضروری ہے۔تو اس کے لئے
اللہ فرماتا ہے کہ ہم تمہیں یہ تعلیم دیتے ہیں کہ چونکہ سب کا اکٹھا ہونا یہاں
ممکن نہیں اس لئے کیوں
نہ ہوا کہ ان کی جماعت میں سے ایک گروہ نکل پڑتا تا کہ وہ دین کو پوری طرح سیکھتے اور واپس
لوٹ کر اپنی قوم کو بے دینی سے بچاتے اور اس طرح گمراہ ہونے سے ان کو بچالیتے۔انذار کے
ذریعہ اور تخویف کے ذریعہ۔تو یہاں قرآن کریم نے امت مسلمہ کو جو اقوام عالم پرمشتمل اور ا کناف عالم میں پھیلی ہوئی

خطبات ناصر جلد اوّل
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
ہے یہ حکم دیا ہے کہ ہر قوم اور ہر ملک کی ایک نمائندہ جماعت مرکز میں آتی رہنی چاہیے تا کہ وہ دین
سیکھے اور ضروریاتِ وقت سے آگاہ ہو اور اس بات کا علم حاصل کرے کہ اسلام کے لئے موجودہ
زمانہ میں کس قسم کی قربانیوں کی ضرورت ہے اور ان کو معلوم ہو کہ ان کا امام وقت کن کاموں کی
طرف اور کن منصوبوں کی طرف انہیں بلاتا ہے اور تا کہ وہ ان کی حکمتوں کو سمجھیں تا جب وہ واپس
جائیں تو اپنے اپنے علاقہ میں اپنے دوسرے بھائیوں کو یہ بتائیں کہ اس وقت اسلام پر مثلاً فلاں
فلاں طرف سے حملہ ہو رہا ہے اس کے جواب کے لئے تم تیار ہو جاؤ۔اسلام کے خلاف دجل کے
یہ طریق استعمال کئے جا رہے ہیں اور اس وجہ سے اسلام کی حفاظت اور اسلام کی بقا کے لئے اور
اسلام کی ترقی اور استحکام کے لئے جماعت کے سامنے یہ منصوبہ رکھا جا رہا ہے۔ان قربانیوں اور
ایثار کے نمونوں کو پیش کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہو جاؤ اور عملی طور پر ایک دوسرے پر سبقت
لے جانے کی کوشش کرو۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں قبیلوں کے نمائندے مدینہ میں آپ کے پاس جمع ہوتے رہتے تھے علم دین سکھتے اور
علم قرآن سکھتے قرآن کریم کے بعض حصوں کو یاد کرتے تَفَقُهُ فِي الدِّين حاصل کرتے اور پھر وہ
اپنی قوم میں واپس جاتے اور اس طرح احیاء دین اسلام کے سامان پیدا کر تے۔جولوگ وہاں
مدینہ میں آتے وہ بھی اپنے وقت کی قربانی دیتے علم دین سیکھنے کے لئے بھی اور علم دین سکھانے کے
لئے بھی اور ان سے علم دین سیکھنے والے بھی اپنے وقت خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ، اگر وہ
ایسا نہ کرتے تو مدینہ میں آنے کا ان کے نفسوں کو تو فائدہ پہنچ جاتا ان سے دوسروں کو کوئی فائدہ نہ
پہنچتا لیکن اس سکیم اور اس منصوبہ کی اصل غرض تو تھی ہی یہ کہ لوگ باہر سے مرکز میں آئیں دین
سیکھیں ضروریات اسلام کا علم حاصل کریں پھر واپس جائیں اور یہ باتیں اپنے دوسرے بھائیوں
کو بتا ئیں۔پس’طواف کا مقصد حاصل نہیں ہوتا جب تک یہ طائفہ و طائفین اور یہ لوگ وقت کی
قربانی دینے والے نہ ہوں اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اسلام نے پاکیزگی اور طہارت کی تعلیم دی
ہے اور خدا تعالیٰ نے ایسی اُمت پیدا کر دی ہے جو اپنے وقتوں کو قربان کر کے خدا اور اس کے

خطبات ناصر جلد اول
۷۱۲
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
رسول کے لئے مرکز میں جمع ہوتے ہیں اور واپس جا کر خدا اور رسول کی رضا کے لئے اپنے
بھائیوں
کو علم قرآن سکھاتے علم دین ان کو بتاتے۔جو تدابیر اختیار کی جارہی ہیں اسلام کی حفاظت
یا اسلام کی اشاعت کے لئے۔وہ باتیں ان کے سامنے رکھتے اور ان کے دل میں خدا کی راہ میں
قربانیاں پیش کرنے کے لئے بشاشت پیدا کرتے۔اس حکم کو اس وقت کی قوموں اور قبائل نے خوب اچھی طرح سمجھا تھا۔چنانچہ ابن عباس کی
روایت ہے۔L
كَانَ يَنْطَلِقُ مِنْ كُلِّ حَيْ مِنَ الْعَرَبِ عِصَابَةٌ فَيَأْتُونَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
فَيَسْأَلُوْنَهُ عَمَّا يُرِيدُونَ مِنْ أَمْرِ دِينِهِمْ وَيَتَفَقَّهُونَ فِي دِينِهِمْ -
ابن عباس کی روایت ہے کہ عرب کے ہر قبیلہ میں سے ایک جماعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں حاضر ہوا کرتی تھی اور جن باتوں کا انہیں پہلے علم نہ ہوتا ان کے متعلق وہ پوچھتے
بصیرت حاصل کرتے مسائل کی حکمتیں معلوم کرتے اور پختہ ہو جاتے ، اپنے دین پر۔اور تَفَقُهُ
في الدّین کو حاصل کرتے ، پھر وہ واپس جاتے اور دوسروں کو جا کر وہ سکھاتے تھے۔چنانچہ بہت
تفصیل کے ساتھ ان وفود کا ذکر ہماری تاریخ میں پایا جاتا ہے جو اس غرض کے لئے اور اس حکم
کو پورا کرنے کے لئے مدینہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے اور
دین سیکھنے کے لئے وہاں ٹھہرتے تھے ایک گروہ کے بعد دوسرا گروہ پھر تیسر ا گر وہ پھر ایک اور گروہ
آجا تا تھا۔ایک تسلسل جاری تھا اور اس تسلسل میں دین کی بقا کے سامان رکھے گئے تھے مثلاً تاریخ
ہمیں بتاتی ہے کہ ایک وقت میں بحرین سے چودہ نمائندے آئے تھے اور اسی طرح حضرموت
( یمن ) سے اسی نمائندے آئے تھے اور اسی طرح ستراشی افراد پر مشتمل ایک وفد بنو تمیم کا آیا
دین سیکھنے کے لئے اور یہ وفود بَقَوْا بِالْمَدِينَةِ مُدَّةً يَتَعَلَّمُونَ الْقُرْآنَ وَالدِّينَ ثُمَّ خَرَجُوا
إلى قَوْمِهِمْ دین سیکھا پھر اپنی قوم میں گئے اور انہیں دین سکھلایا۔میں نے یہ چند مثالیں صرف اس لئے بیان کی ہیں تا کہ ہماری جماعتوں پر یہ حقیقت واضح
ہو جائے کہ اب تو وہ شاید ایک نمائندہ بھی نہیں دیتیں ان کلاسز کے لئے جو یہاں جاری کی جاتی ہیں

خطبات ناصر جلد اوّل
۷۱۳
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
لیکن اس طرح کام نہیں بنے گا بلکہ کافی تعداد میں لوگوں کو یہاں آنا پڑے گا تب ہم دینِ اسلام
کی خدمت کما حقہ کر سکتے ہیں۔بہر حال اس کی تفصیل تو میں اس وقت بتاؤں گا جب میں ان مقاصد پر بطور وعدہ کے بیان
کو ختم کر چکوں گا اور ان وعدوں پر بطور ذمہ داری کے اپنے بیان کو شروع کروں گا کیونکہ یہ ساری
ذمہ داریاں ہیں جو مسلمانوں پر اور خصوصاً اس وقت میں ہم احمدیوں پر عائد ہوتی ہیں۔تیرھواں مقصد والعین میں بیان ہوا تھا اور بتایا گیا تھا کہ اس کے ذریعہ سے ایک ایسی
قوم پیدا کی جائے گی جو اپنی زندگی خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کرنے والی ہوگی اور واقفین کے
اس گروہ میں قوم قوم اور ملک ملک کے نمائندے شامل ہوں گے یہ غرض بھی صرف آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے وجود سے پوری ہوئی ہے اس سے پہلے اس کے پورا ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا
کیونکہ قوم قوم کے نمائندے وہاں آہی نہ سکتے تھے مکہ کا نہ انہیں علم تھا نہ اس کی محبت ان لوگوں کے
دلوں میں تھی۔میں نے بتایا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مقاصد کو پورا کیا ہے اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ وَ انْتُمْ عَرِفُونَ فِي الْمَسْجِدِ ( البقرة : ۱۸۸) اس میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ ہم
تم سے یہ امید رکھتے ہیں کہ تم مساجد میں اعتکاف بیٹھا کرو۔دنیا کے تمام تعلقات سے منہ موڑ کر
خالصہ خدا کے لئے اپنی زندگی کے چوبیس گھنٹے چند ایام کے لئے گزارو تا کہ وقف کی روح کو زندہ
کیا جائے اور چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میرے لئے ساری زمین کو مسجد بنایا
گیا ہے۔اس لئے وَ انْتُمْ عَرِفُونَ فِي الْمَسْجِدِ کے معنی یہ ہوئے کہ میری خاطر تمہیں خطہ خطہ
زمین میں بطور واقف کچھ وقت گزارنا پڑے گا کیونکہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی اشارہ بتا یا تھا خانہء
کعبہ یا بیت اللہ ایک مرکزی نقطہ ہے اور ہمیں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ تمہیں اس کے اظلال بھی بنانے
پڑیں گے یعنی اسی کی نقل میں انہی مقاصد کے حصول کے لئے اسی قسم کی پاکیزگی اور طہارت کو
پیدا کرنے کے لئے جگہ جگہ پر ایسے مرا کز کھولنے پڑیں گے جو بیت اللہ کے ظل ہوں گے اور ان
کے قیام کی غرض وہی ہوگی جو بیت اللہ کے قیام کی غرض ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بتایا کہ انتُم عَصِفُونَ فِي الْمَسْجِدِ کہ ہر اس جگہ پر جہاں اُمتِ مسلمہ

خطبات ناصر جلد اوّل
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
تقویٰ کی بنیادوں پر بیت اللہ کا ظل قائم کرے گی۔تمہیں بطور واقف کے بیٹھنا پڑے گا ورنہ یہ
مقصد پورا نہیں ہو گا اس کے متعلق بھی میں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، لیکن مجھے خیال آیا کہ
اگر خانہ کعبہ کی تعمیر کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ واقفین اُمہ یعنی ہر مقام اور قبائل کے جو واقف ہیں
وہ مرکز یا اس کے ظل میں آکر جمع ہوں اور وہاں بیٹھیں تو وقف اور ہجرت میں بڑی مشابہت پائی
جاتی ہے۔تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ صرف مکہ سے ہی نہیں بلکہ دوسرے علاقوں سے بھی قبائل کے
بعض نمائندے اپنے علاقہ کو چھوڑ کے اور اپنے قبیلے کو چھوڑ کر مدینہ میں آکے دھونی رما کے بیٹھ گئے
تھے اور پھر وہیں بیٹھے رہے۔ان کی جو ہجرت تھی اپنی قوم یا اپنے ملک سے وہ اس قسم کی نہیں تھی جو
مکہ سے ہجرت تھی بلکہ اس قسم کی تھی جو ایک واقف کی ہجرت ہوتی ہے جو اپنا علاقہ چھوڑ کے ،اپنی
رشتہ داریاں چھوڑ کے، اپنے گھر بار کو چھوڑ کے، اپنی جائیداد کو چھوڑ کے خدا کے لئے مرکز میں آ
جاتا ہے اور پھر مرکز کی ہدایت کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں میں کام کرتا ہے۔مثلاً یمن میں
ایک قبیلہ اشعر بین کا تھا وہاں کے ابو موسیٰ اشعری بڑے مشہور بزرگ صحابی ہیں ان کے ساتھ اتنی
نفوس ہجرت کر کے مدینہ میں آگئے اور اسی طرح اور بہت سے قبائل ہیں تاریخ میں جن کا ذکر آتا
ہے کہ وہ مدینہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے استفادہ کے لئے وہاں آگئے تھے جن
میں سے ایک ابو ہریرہ بھی ہیں رضی اللہ عنہ۔چودھواں مقصد والدرع السُّجُودِ میں بیان ہوا تھا اور بتایا گیا تھا کہ اس کے ذریعہ سے
اقوام عالم ذات باری اور صفات باری کا کامل عرفان حاصل کریں گی اور اس کے نتیجہ میں اطاعت،
فرماں برداری، ایثار اور فدائیت اور قربانی کے وہ نمونے دکھا ئیں گی کہ جن کی مثال دنیا میں کوئی
اور مذہب پیش نہ کر سکے گا اور جنہیں دیکھ کر دنیا حیرت میں ڈوب جائے گی۔یہ مقصد بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے پورا ہوا اور آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ
میں نہ صرف آپ کے زمانہ میں بلکہ بعد میں بھی ہر صدی میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے جو اس
مقصد کو پورا کرنے والے تھے اس کی تفصیل میں بھی میں اس وقت جانا نہیں چاہتا اللہ تعالیٰ نے
توفیق عطا کی تو جب میں ذمہ داریوں کی طرف دوستوں کو توجہ دلاؤں گا اس وقت میں اس کی

خطبات ناصر جلد اوّل
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
تفصیل میں جاؤں گا۔انشاء اللہ۔پندرھواں مقصد بلدًا امنا میں بیان ہوا تھا اور وعدہ دیا گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس گھر کو دنیا
کے ظالمانہ حملوں سے اپنی پناہ میں رکھے گا اور اس کے مٹانے کی ہر کوشش نا کام کر دی جائے گی
بلکہ حملہ آور تباہ اور برباد ہوں گے اور اس میں اس طرف اشارہ تھا کہ ہم نے مکہ کی حفاظت ایک
خاص غرض کے ماتحت کی ہے اور بتایا تھا مکہ کی حفاظت اس لئے کی جائے گی تا دنیا پر یہ بات واضح
کریں کہ جس نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو ہم اس مقام سے مبعوث کرنا چاہتے ہیں وہ ہماری
حفاظت میں ہوگا اور تا دنیا یہ جان لے کہ جو شریعت ہم اس میں نازل کرنا چاہتے ہیں اس کے بھی
ہم ہی محافظ ہوں گے۔تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خدا کی پناہ میں ہونا اور اس نبی معصوم پر جو شریعت نازل ہوئی
ہے اس کا پوری طرح اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہونا۔خانہ کعبہ کی حفاظت میں ان ہر دو کی حفاظت
کا وعدہ دیا گیا تھا چنانچہ قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا کہ جو وعدہ کیا گیا تھا اس وعدہ کے مصداق
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور فرما یا اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ۔اس آیت کی ابتداء یوں
ہوتی ہے۔ايُّهَا الرَّسُولُ بَلِخَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبَّكَ (المآئدة: ۶۸) کہ جو ہدایت اور جو تعلیم اور
جو شریعت تم پر نازل کی گئی ہے تم بلا خوف اور بغیر خطرے کے دلیری کے ساتھ اس کی تبلیغ کرو اور
اس آب حیات کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤ ، لیکن ہم تمہیں یہ بتاتے ہیں کہ اس تبلیغ پر دنیا راضی
نہیں ہوگی اور خوش نہیں ہوگی بلکہ وہ ہزار منصوبے بنائے گی تمہیں قتل کرنے کے تمہیں ہلاک کرنے
کے ہتمہیں مٹا دینے کے تمہاری تنظیم کو مٹا دینے کے لیکن تم دنیا اور اس کے منصوبوں اور سازشوں
کی پرواہ نہ کرو، کیونکہ ہمارا تم سے یہ وعدہ ہے کہ تم ہماری پناہ میں ہو ، ہماری حفاظت میں ہو دنیا جو
چاہے کرے، دنیا کی سب طاقتیں بھی اکٹھی ہونا چاہتی ہیں، ہو لیں تمہیں تباہ نہیں کر سکتیں تمہیں
ہلاک نہیں کر سکتیں اس لئے تم بغیر کسی خوف اور خطرے کے اپنی تبلیغ میں لگے رہو کیونکہ ہم تمہاری
حفاظت کرنے والے ہیں۔ہمارے فرشتے آسمان سے نازل ہوں گے اور تمہیں ہلاکت سے
بچائیں گے اور محفوظ رکھیں گے۔

خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
اس آیت کو شروع کیا گیا ہے تبلیغ پر زور دینے سے اور پھر تسلی دلائی گئی ہے کہ جب تم تبلیغ
کرو گے تو تمہارے خلاف فتنے تو کھڑے ہوں گے مگر تم ہلاک نہیں ہو گے۔تکلیفیں تو دنیا میں دنیا
والوں سے خدا تعالیٰ کے لئے خدا کے بندوں کو پہنچتی ہی ہیں لیکن تم خدا تعالیٰ کی پناہ میں ہو اور
خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ تمہیں کوئی طاقت ہلاک نہیں کر سکتی ، مٹا نہیں سکتی۔اگر یہ وعدہ اُمت محمدیہ کو
نہ دیا جاتا تو بلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبَّكَ کا جو فریضہ تھا وہ کبھی ادا نہ کر سکتی کیونکہ انہیں یہ فکر ہوتی کہ
اگر دشمن نے ہمیں ہلاک کر دیا تو تبلیغ کا راستہ کلیہ منقطع ہو جائے گا خدا تعالیٰ نے کہا تم میں سے
بعض مارے جا سکتے ہیں، تم میں سے بعض ہلاک کئے جاسکتے ہیں، تم میں سے بعض قید کئے جا سکتے
ہیں۔تم میں سے بعض تبلیغ کے لحاظ سے پابند کئے جا سکتے ہیں تم میں سے بعض کی زبان بندی کی
جاسکتی ہے۔تم میں سے بعض کی قلم بندی کی جاسکتی ہے لیکن بحیثیت مجموعی اُمت مسلمہ اس قسم کے
ابتلا اور اس قسم کے مصائب سے خدائے تعالیٰ کی پناہ میں ہے اور اس قسم کی کوئی مصیبت اس پر
نہیں آسکتی جو صفحہ ہستی سے ان کو مٹا دے۔اگر آپ غور کریں تو ایک وقت وہ بھی تھا کہ اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خدا کی حفاظت میں
نہ ہوتے تو مکہ کا ایک سر پھرا آپ کو قتل کر دیتا یعنی اسلام کو مٹانے کے لئے صرف ایک آدمی کی
ضرورت تھی پھر ایک وقت وہ آیا کہ اگر تین ہزار آدمی مرنے کے لئے تیار ہو جاتے تو بظاہر اسلام کو
مٹا دیتے لیکن خدا نے کہا کہ میں اتنے آدمی اور اتنی طاقت اسلام کے مخالف کو نہیں دوں گا کہ وہ
اسلام پر کاری ضرب لگا سکے چنانچہ بدر کے میدان میں قریباً تین گنا طاقت کے ساتھ وہ آئے
تھے۔بعض صحابہ شہید بھی ہوئے لیکن انہیں مٹنے نہیں دیا گیا۔پھر جب تک مکہ میں اور عرب میں
اسلام مضبوط نہیں ہو گیا، قیصر اور کسریٰ کو خدا نے اجازت نہیں دی کہ وہ اسلام کو مٹانے کی کوشش کر
دیکھیں۔لیکن جب اسلام ملک عرب میں مضبوط ہو گیا تو قیصر و کسریٰ کو بھی اجازت دی گئی کہ وہ
اسلام کے خلاف جس قدر چاہیں زور لگا لیں اور جو کچھ ان سے بن آیا اسلام کی مخالفت میں انہوں
نے کیا مگر ہمیشہ نا کامی کا منہ دیکھا اور سب سے بڑا معجزہ جو ہمیں نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ کسی وقت
بھی مخالفین کو اتنی طاقت نہیں دی گئی کہ وہ اُمت مسلمہ کو کلیہ مٹادیں۔ایک حصہ نے قربانی دی ایک

خطبات ناصر جلد اول
212
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
حصہ سے اللہ تعالیٰ نے قربانی لینی چاہی اور بشاشت سے اس کی راہ میں انہوں نے مصائب کے
پہاڑ جھیلے لیکن اُمت مسلمہ بحیثیت ایک اُمت کے ہمیشہ خدا کی پناہ میں رہی اب مثلاً ہمارے زمانہ
میں دجالی طاقتوں نے اس قدر قوت حاصل کر لی ہے کہ اگر وہ چاہتے یا اگر وہ چاہیں تو دنیا کے
سارے مسلمانوں
کو قتل کر سکتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ نے جہاں پہلے دوسری قسم کے معجزے دکھائے
اب یہ معجزہ دکھایا کہ انسان کی عقل پر فرشتوں کا پہرا بٹھا دیا اور ان کو کہا کہ یہ زمانہ تلوار کے ساتھ
مذہب کو مٹانے کا نہیں دلائل سے مقابلہ ہونا چاہیے۔ان کے پاس طاقت تو ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے
ان کی توجہ کو اس طرف سے ہٹا دیا کہ وہ طاقت کے ذریعہ مسلمانوں کو مٹانے کی کوشش کریں۔پس
آج اگر دجال مادی طاقت کو استعمال کر کے ہر مسلمان کو قتل کرنا چاہے تو اس کے اندر یہ طاقت تو
ہے لیکن خدا نے کہا کہ طاقت تو دے دی ہے لیکن اس کے استعمال کی اجازت نہیں دوں گا ، اسلام
کے خلاف اور مسلمانوں کے خلاف۔جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وعدہ دیا گیا خصوصی حفاظت کا اسی وجہ سے اور اسی
غرض کے پیش نظر امت مسلمہ کو بھی خصوصی حفاظت کا وعدہ دیا گیا ہے اور عملاً دنیا میں کبھی بھی
خدا تعالیٰ نے مخالفین کو یہ اجازت نہیں دی کہ وہ اُمت مسلمہ کو کلیۂ دنیا سے مٹا دیں۔اپنے ہی
حالات دیکھ لو ایک وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قتل کرنے کے لئے ایک آدمی کافی تھا
کوئی جماعت آپ کے اردگرد نہیں تھی ایک بار صرف بارہ آدمی آپ کے ساتھ تھے دہلی کے سفر
میں بڑا بلوہ ہوا باہر کی دیوار یا دروازہ توڑ کے مخالف صحن میں گھس آئے اور اندر کے دروازے کو
توڑ رہے تھے کہ پتہ نہیں کیوں؟ وہ وہاں سے بھاگ اٹھے اور واپس چلے گئے وہ کیوں بھاگے؟
اس سوال کا جواب اس آیت میں ہے جو شخص خدا تعالیٰ کی حفاظت میں ہو یا جو قوم خدا تعالیٰ کی
حفاظت میں ہو، دنیا کا کوئی مکر ، دنیا کا کوئی منصوبہ اور دنیا کی کوئی طاقت اسے یا انہیں مٹا نہیں سکتی
اور یہ وعدہ جو ہے یہ دلوں کو مضبوط کرنے والا اور قربانیوں پر اُبھارنے والا ہے۔دوسرے اس میں یہ اشارہ کیا گیا تھا کہ جو شریعت دی جائے گی اس نبی کو وہ بھی محفوظ ہوگی
چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحفِظُونَ (الحجر : ۱۰) کہ اس ذکر اور

خطبات ناصر جلد اوّل
ZIA
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
اس قرآن کریم کو ہم نے اتارا ہے اور اس کی حفاظت کے سامان مہیا کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے
جس طرح چاہا اس نے حفاظت کی اور کرتا چلا آ رہا ہے۔جب کثرت کے ساتھ کا غذ پر قرآن کریم
لکھا جا کر اس کی اشاعت کے ذریعہ اس کی حفاظت نہیں ہوسکتی تھی تو اللہ تعالیٰ نے لاکھوں ذہنوں
کو اس بات کے لئے تیار بھی کیا اور اس کی طاقت بھی دی کہ وہ قرآن کریم کو حفظ کر لیں اور ان
میں سے ہزاروں ایسے بھی پیدا ہوئے جن کا حافظہ اتنا اچھا تھا کہ وہ زیر وزبر کی غلطی بھی کبھی نہیں
کرتے تھے لیکن سارے مل کے تو ایسا حافظہ رکھنے والے تھے کہ اگر کوئی غلطی کر جا تا تھا تو دوسرا
فوراً اس کی تصحیح کرنے والا بھی موجود ہوتا تھا یعنی بحیثیت مجموعی حافظ قرآن غلطی نہیں کر سکتے تھے۔پھر یہ بتانے کے لئے کہ حفاظ کی یہ کثرت اللہ تعالیٰ کی خاص مشیت کے ماتحت پیدا ہوئی تھی
جب قرآن کریم کاغذ کے اوپر شائع ہونا شروع ہو گیا تو حفاظ کی تعداد کم ہونی شروع ہوگئی اور اس
سے ہمیں یہ بھی پتہ چلا کہ وہ ذریعہ بھی اللہ تعالیٰ کا ہی پیدا کردہ تھا۔انسانی تدبیر کا اس میں دخل نہ
تھا معانی کے لحاظ سے ہر صدی میں اللہ تعالیٰ نے ایسے بزرگ اولیاء پیدا کئے صدی کے شروع میں
بھی صدی کے وسط میں بھی اور صدی کے آخر میں بھی کہ جو خدا تعالیٰ کی توفیق سے خدا تعالیٰ کا اس
قدر قرب حاصل کرنے والے تھے کہ اللہ تعالیٰ خود ان کو علم قرآن سکھا تا تھا خود ان کا معلم تھا اور
اپنے وقت کی ضرورتوں کو پورا کرنے والے اور اپنے وقت کے مسائل کو وہ حل کرنے والے اور
اپنے وقت کی الجھنوں کو وہ سلجھانے والے تھے۔پھر اب بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ایک نہایت ہی زبر دست
تحریک دنیا میں جاری کی ہے تمام اکناف عالم میں اسلام کو غالب کرنے کی اور اسلام کے نور کو
پھیلانے کی اور ہمیں اس نے محض اپنے فضل سے یہ توفیق عطا کی ہے کہ ہم آپ کی جماعت میں
شامل ہوں اور ہمارے لئے یہ موقع مہیا کیا ہے کہ اگر ہم چاہیں تو وہ قربانیاں دے کر جو خدا تعالیٰ
ہم سے لینا چاہتا ہے ہم اس کی رضا کو حاصل کرنے والے ہوں اور خدا کرے کہ ہم میں سے
ہر ایک اس کی رضا کو حاصل کرنے والا بنے۔تو لفظی حفاظت بھی اور معنوی حفاظت بھی قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ نے کی ایسے حالات میں۔

خطبات ناصر جلد اوّل
۷۱۹
خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء
ایسے طریق پر یہ حفاظت کی کہ کوئی عقل مند شخص اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ جو قرآن کریم کی
حفاظت کی گئی ہے وہ کسی انسانی تدبیر کا نتیجہ نہیں ہے محض اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ اور خاص اس کی
حفاظت کی وجہ سے ہے جس کا اس نے وعدہ دیا تھا وہ اپنے وعدوں کا سچا ، اپنے قول کا صادق ہے
اس نے اپنے وعدے کو پورا کر دکھایا۔اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ یہ دعا کرتے رہنا چاہیے کہ ہمیں بھی وہ ان بندوں میں شامل کر لے کہ
جن کے ذمہ وہ یہ لگائے کہ قرآن کریم کی معنوی حفاظت کر دو یعنی صحیح علم قرآن وہ حاصل کرنے
والے ہوں۔اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرنے والے نہ ہوں اپنے دنیوی مطلب کے
حصول کے لئے قرآن کریم کو استعمال کرنے والے نہ ہوں۔بلکہ قرآن کریم کے حقیقی علوم وہ اپنے
رب سے سیکھنے والے ہوں اور خدا تعالیٰ کے ان پیاروں میں شامل ہوں جن پر خدا تعالیٰ اپنا فضل
کرتا اور ان کے ذریعہ سے اس عظیم کتاب مکنون کے علومِ ضروریہ کے چہرہ سے پردوں کو ہٹا تا
ہے اور وہ ہمیں ان لوگوں میں شامل نہ کر لے جن کی زبان پر تو قرآن ہوتا ہے لیکن جن کا دل
قرآن کے نور سے خالی ہوتا ہے۔روزنامه الفضل ربوه ۴ جون ۱۹۶۷ ، صفحه ۱ تا ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی