نبی کریمﷺ کے ذریعہ اُمّتِ مسلمہ کا قیام

خطبات ناصر جلد اول
۷۳۵
خطبہ جمعہ ۹ جون ۱۹۶۷ء
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ
اُمت مسلمہ کا قیام
خطبہ جمعہ فرمود ۹۰ / جون ۱۹۶۷ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل آیات کی
تلاوت فرمائی۔رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةٌ مُسْلِمَةٌ لَكَ وَ آرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُب
عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ - رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - (البقرة : ۱۲۹ ،۱۳۰)
پھر فرمایا۔تعمیر کعبہ سے تعلق رکھنے والے انہیں مقاصد کے متعلق میں پہلے بتا چکا ہوں بیسویں غرض
وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةٌ لَّكَ میں بیان ہوئی تھی اور وعدہ دیا گیا تھا کہ موعود ہادی عالم صلی اللہ
علیہ وسلم کی روحانی تا شیروں اور قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اقوام عالم کی سعید روحیں حقیقتہ اُمت مسلمہ بن
جائیں گی اور عرب جو ان کے پہلے مخاطب ہوں گے ان کے سب گند دھو دیئے جائیں گے اور پاک اور
صاف ہوکر وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے سایہ تلے اپنے خالق حقیقی اور مالک حقیقی کے
دربار میں آجمع ہوں گے اور پھر دنیا کے ہادی بنیں گے اور اُسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری

خطبات ناصر جلد اوّل
دنیا میں قائم کریں گے۔۷۳۶
خطبہ جمعہ ۹ جون ۱۹۶۷ء
ابراهیمی دعاؤں اور ان پیشگوئیوں کے مطابق جو پہلی کتب میں پائی جاتی تھیں اللہ تعالیٰ
نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ایک اُمت مسلمہ کو قائم کیا۔جیسا کہ قرآن کریم سورہ حج
میں فرماتا ہے۔وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ
مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَ فِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا
b
عَلَيْكُمْ وَ تَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ فَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَ أَتُوا الزَّكَوةَ وَ اعْتَصِمُوا بِاللهِ ۖ هُوَ
موليكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ - (الحج : ٧٩)
یہاں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ اپنی تمام قوت اور اپنی تمام طاقت اور اپنی تمام استعداد
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرو اور اس کوشش اور جہاد کو اپنے کمال تک پہنچاؤ (حق
جهَادِہ ) اس کے حق کو پورا کرو کیونکہ اس نے تمہیں مجتبی بنایا ہے اور تمہیں بزرگی بخشی ہے اور
کامل دین تمہیں دیا ہے۔بہترین احکام تمہارے لئے نازل کئے ہیں اور ان احکام کی پیروی
کرنے کے لئے جن قوتوں اور طاقتوں کی ضرورت تھی وہ بھی ساتھ ہی تمہیں عطا کی گئی ہیں۔اس
لئے ان حکام کی پیروی کرنے سے تم پر کوئی بوجھ نہیں پڑتا تمہارے باپ ابراہیم کی ملت ! اللہ نے
تمہیں المُسْلِمِینَ کا نام دیا ہے۔امت مسلمہ قرار دیا ہے تمہارے متعلق یہ نام پہلی کتب میں بھی
استعمال ہوا تھا اور قرآن کریم بھی تمہیں اُمَّةٌ مُسْلِمَةٌ - اَلْمُسْلِمِینَ کے نام سے یاد کرتا ہے اور
سیہ نام ان دعاؤں کے نتیجہ میں ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی تھیں کہ ایک اُمت مسلمہ دنیا
میں قائم کی جائے (اس افضل الرسل کی بعثت کے ساتھ ) اور ان کی اولا د بھی اُمت مسلمہ میں
شامل ہو پس خانہ کعبہ کے مقاصد کے ساتھ تعلق رکھنے والی جو آیات ہیں ان میں وَمِنْ ذُرِّيَّتِنا
أمَّةٌ مُسْلِمَةً تَک کی جو دعا تھی۔قرآن کریم سورہ حج کی اس آیت میں یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ
دعا قبول ہوگئی اور جو پیشگوئیاں پہلی کتب میں دی گئی تھیں ان کے پورا ہونے کا وقت آگیا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہو چکے ہیں اور امت مسلمہ قائم ہوگئی ہے اور اس لئے قائم ہوئی

خطبات ناصر جلد اول
۷۳۷
خطبہ جمعہ ۹ جون ۱۹۶۷ء
ہے کہ انسان کے اندر جو روحانی اور اخلاقی قوتیں اور استعداد میں اور طاقتیں ودیعت کی گئی تھیں
ان کے اظہار کا وقت آ گیا ہے۔اب دنیا یہ دیکھے گی کہ انسان اپنے رب کی راہ میں اپنی طاقتوں کو
کس طرح خرچ کرتا ہے اور اپنی استعدادوں کو وہ اپنے کمال تک کس طرح پہنچا تا ہے۔اسلام کے معنی ہیں اللہ تعالیٰ کے سامنے، اپنے رب کے سامنے اپنی گردن کو قربان کرنے
کے لئے رکھ دینا۔اپنے تمام ارادوں کو چھوڑ کر اپنی تمام خواہشوں کو چھوڑ کر خدا کی رضاء پر راضی
رہنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا یعنی اپنا کچھ بھی باقی نہ رہے سب کچھ خدا کو دے دیا جائے اور پھر
خدا سے ایک نئی زندگی حاصل کر کے ایک خیر امت کی شکل میں اس دنیا میں زندگی کے دن
گزارے جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس مضمون کے متعلق فرماتے ہیں۔اور اصطلاحی معنے اسلام کے وہ ہیں جو اس آیت کریمہ میں اس کی طرف اشارہ
ہے۔یعنی یہ کہ بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنُ فَلَةٌ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة : ۱۱۳) یعنی مسلمان وہ ہے جو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے
تمام وجود کو سونپ دیوے۔یعنی اپنے وجود کو اللہ تعالیٰ کے لئے اور اس کے ارادوں کی
پیروی کے لئے اور اس کی خوشنودی کے حاصل کرنے کے لئے وقف کر دیوے اور پھر نیک
کاموں پر خدا تعالیٰ کے لئے قائم ہو جائے اور اپنے وجود کی تمام عملی طاقتیں اس کی راہ میں
لگا دیوے۔مطلب یہ ہے کہ اعتقادی اور عملی طور پر محض خدا تعالیٰ کا ہو جاوے۔اعتقادی طور پر اس طرح سے کہ اپنے تمام وجود کو در حقیقت ایک ایسی چیز سمجھ لے جو
خدا تعالیٰ کی شناخت اور اس کی اطاعت اور اس کے عشق اور محبت اور اس کی رضامندی
حاصل کرنے کے لئے بنائی گئی ہے اور عملی طور پر اس طرح سے کہ خالصہ اللہ حقیقی نیکیاں
جو ہر ایک قوت سے متعلق اور ہر یک خدا داد توفیق سے وابستہ ہیں بجالا وے۔مگر ایسے
ذوق و شوق و حضور سے کہ گویا وہ اپنی فرماں برداری کے آئینہ میں اپنے معبود حقیقی کے چہرہ
کو دیکھ رہا ہے۔اکیسواں مقصد ارنا مناسگنا میں بیان ہوا تھا اور بتایا گیا تھا کہ اس نبی موعود پر ایک ایسی شریعت

خطبات ناصر جلد اوّل
۷۳۸
خطبہ جمعہ ۹ جون ۱۹۶۷ء
نازل ہو گی جو انسانی فطرت کے سب بچے اور حقیقی تقاضوں کو پورا کرنے والی ہوگی۔ہر استعداد
اس سے فیض یاب ہوگی اور ہر فطرت صحیحہ اپنے ظرف کے مطابق اس سے حصہ لے گی ہر زمانہ کے
مناسب حال ، ہر قوم کے مناسب حال، ہر فرد کی استعداد کے مناسب حال اس میں تعلیم موجود
ہوگی اور موجودرہے گی۔الْمَنَاسِكَ، الْمَنْسَكُ اور الْمُنْسِك کی جمع ہے۔اس کے معنی ہیں زہد وعبادت، وہ
کام جو حصول قرب الہی کے لئے کئے جاتے ہیں۔یہاں اللہ تعالیٰ نے یہ
نہیں فرمایا اَرِنَا الْمَنَاسِكَ عبادت کے کامل طریق ہمیں بتا بلکہ یہ
فرمایا ہے ارنا مناسگنا ہمارے مناسب حال جو کامل طریق عبادت کے ہیں وہ ہمیں سکھا اور یاد
رہے کہ صرف قرآنی شریعت ہی ایسی ہے جس میں یہ گنجائش موجود ہے پہلی شرائع میں یہ گنجائش
موجود نہیں تھی جب اُمتِ مسلمہ کا وجود قائم ہو گیا اور قرآن کریم کی شریعت ان پر نازل ہو چکی۔تب آرنا مناسگنا کی دعائے ابراہیمی قبول ہوئی تو ارنا مناسگنا میں یہ دعا کی گئی ہے کہ حقوق اللہ
اور حقوق العباد کی ادائیگی میں موقعہ اور محل کے مطابق احسن عمل کے انتخاب کی ہمیں توفیق عطا کر
چنانچہ قرآن کریم نے بہت زور دیا ہے اس بات پر کہ قرآنی تعلیم کے مختلف پہلو ہوتے ہیں یعنی
ہر
حکم کے مختلف پہلو ہوتے ہیں، جو قرآن کریم نے دیا ہے تو جو پہلو موقعہ اور محل اور تمہاری اپنی استعداد
کے مطابق ہے اس پہلو سے اس عمل کو اختیار کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے
کہ بعض لوگ اپنی استعداد سے بڑھ کر عبادتوں میں مجاہدہ کا رنگ اختیار کرتے ہیں ، بہت لمبا عرصہ
روزے رکھتے ہیں یا نیند کو بہت کم کر دیتے ہیں۔حالانکہ ان کے جسم اس کی برداشت نہیں کر سکتے
اور نتیجہ اس کا یہ نہیں نکلتا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے قرب کو حاصل کر لیں بلکہ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ پاگل
ہو جاتے ہیں یا ان کو بعض اور عوارض لاحق ہو جاتے ہیں کسی کو سل ہو جاتی ہے دق ہو جاتی ہے بعض
اور بیماریاں ہیں جو ان کو لگ جاتی ہیں۔دعا یہاں یہ سکھائی گئی ہے وَ آرِنَا مَنَا گنا ہر قوم ہر زمانہ کے لحاظ سے اور پھر ہر قوم اور
ہر زمانہ کے ہر فرد کے لحاظ سے جو مناسب عبادتیں اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے جو

خطبات ناصر جلد اوّل
۷۳۹
خطبہ جمعہ ۹/جون ۱۹۶۷ء
مناسب طریق ہیں وہ ہمیں سکھاتا کہ ہم ہر قسم کی بیماری سے اور ضعف سے اور لغزش سے اور
بددلی سے محفوظ ہو جا ئیں اور تیرے قرب کو حاصل کر لیں۔احسن پر ، یعنی جو بہتر پہلو ہے اس کے اختیار کرنے کی طرف بڑے زور سے اور بڑی کثرت
سے قرآن کریم نے توجہ دلائی ہے مثلاً فرمایا ہے جادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (النحل: ١٢٦)
دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے تم مختلف پہلوؤں کو اختیار کر سکتے ہو تو جو اَحْسَنُ
پہلو ہے اس کو اختیار کرو ایک شخص ہے جو محبت سے بات سننے کے لئے تیار ہو جاتا ہے تم اسے ڈراؤ
نہیں۔ایک موقعہ ایسا آتا ہے کہ مخالف سمجھتا ہے کہ اگر میں نے ان کو فساد کی طرف آمادہ کر لیا تو
ان کو نقصان ہوگا ہمیں فائدہ ہوگا اس وقت ایک احمدی کا فرض ہے کہ قرآن کریم کے اس حکم کے
مطابق امن کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے انتہائی کوشش کرے اور جَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ میں
جو احسن طریق اختیار کرنے کا حکم ہے اس پر عمل پیرا ہو، تا امن میں رخنہ نہ پیدا ہو۔بہت سے
احکام میں اللہ تعالیٰ نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ کئی طریقے اختیار کئے جاسکتے ہیں ایک حکم کی بجا
آوری میں۔تو جو احسن طریق ہے اس کو تم اختیار کرو۔اصولاً اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاتَّبِعُوا اَحْسَنَ
مَا انْزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمُ (الزمر : ۵۲) قرآن کریم کی کامل اور مکمل شریعت تم پر اُتاری گئی ہے
اور تمہیں حکم یہ دیا جاتا ہے کہ وَاتَّبِعُوا اَحْسَنَ مَا اُنْزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ تمہارے رب نے جو
تمہاری ربوبیت کرنا چاہتا ہے اپنی اس صفت کے تقاضا سے ایک ایسی شریعت نازل کی ہے جو
مختلف پہلو رکھتی ہے اور ہر آدمی ، ہر فرد، ہر قوم، ہر زمانہ کی ربویت کا تقاضا یہ ہے کہ مختلف پہلوؤں
سے اس پر عمل کیا جا سکے تو ہر پہلو اس کے اندر آ گیا ہے اس شریعت کا نزول ربّ کریم کی طرف
سے ہے اس لئے قیامت تک محفوظ ہے جو احسن طریق ہے اس کو تم اختیار کرو اور ہر حکم کو اس احسن
طریق پر بجالاؤ جو تمہارے مطابق حال ہو، جو زمانہ کے مناسب حال ہو۔جس کے نتیجہ میں
تمہارے قومی اور تمہاری استعداد میں صحیح نشو ونما اور ربوبیت کو حاصل کرسکیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ ایک دوسری آیت میں فرماتا ہے فَبَشِّرُ عِبَادِ - الَّذِيْنَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ
فَيَتَّبِعُونَ اَحْسَنَهُ (الزمر : ۱۸ ، ۱۹ ) کہ میرے ان بندوں کو جو ( الْقَوْل ) اس بہترین شریعت کو

خطبات ناصر جلد اول
۷۴۰
خطبہ جمعہ ۹ جون ۱۹۶۷ء
سنتے ہیں فَيَتَّبِعُونَ اَحْسَنَہ اس میں جو احکام انہیں سنائے جاتے ہیں ان میں سے وہ احسن کی
پیروی کرتے ہیں ان کو تم بشارت دو ، أو لبِكَ الَّذِينَ هَل لهُمُ اللهُ (الزمر : ۱۹ ) کہ اللہ تعالیٰ ان کی
ہدایت کے سامان کرے گا اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں یہی لوگ اُولُوا الْأَلْبَابِ (الزمر : ۱۹ ) ہوں گے
عقلمند سمجھے جائیں گے اس میں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اُولُوا الأَلْبَابِ میں اس لئے شامل کیا
ہے اور عقل اس لئے دی ہے کہ وہ اس کو اسلامی شریعت کے احکام کی بجا آوری میں استعمال
کرے اور اگر وہ اپنی عقل سے کام لے اور موقع کو پہچانے اور محل کی شناخت رکھتا ہو مثلاً اگر کسی
سے تبادلۂ خیال کرے تو اس کی سائیکلوجی کو وہ پہچانے اور اپنی عقل سے وہ فیصلہ کرے کہ اس
رنگ میں میں بات کروں گا تو میری بات کا میرے مخاطب پر اثر ہوگا۔پس یہاں بڑی وضاحت سے اللہ کے ان بندوں کو بشارت دی گئی ہے جو قرآن کریم کی
شریعت کو سنتے اور اَحْسَنُ پر عمل کرتے ہیں۔بشارت ان لوگوں کو نہیں دی گئی جو قرآن کریم کو
سنتے اپنی عقل کو کام میں نہیں لاتے اور اَحْسَنُ کی بجائے کسی اور پہلو کو اختیا ر کرتے ہیں۔پس
ایسے بندوں
کو اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں هداية کی بشارت نہیں دیتا، انجام بخیر ہونے کی بشارت
نہیں دیتا تو یہاں ایک معنی یہ ہوں گے کہ میرے وہ بندے جو الْقَولُ کو سنتے اور ان میں سے
اَحْسَن کی پیروی کرتے ہیں ان کا انجام بخیر ہو گا جو ایسا نہیں کرتے ان کا انجام بخیر نہیں ہوگا۔بائیسواں مقصد تب علينا میں بیان ہوا تھا اور اس میں اشارتاً بیان کیا گیا تھا کہ جو آخری
شریعت یہاں نازل ہوگی اس کا گہرا تعلق رَبِّ تَواب سے ہوگا اور اس کے پیرو، اس کے متبعین
اس بنیادی حقیقت کو پہچانیں گے کہ تو بہ اور استغفار کے بغیر، معرفت الہی اور رضاء الہی کا حصول
ممکن نہیں ، پس جہاں وہ بار بار اس کی راہ میں قربانیاں دیں گے وہاں وہ بار بار استغفار کے ساتھ
اس سے قوت حاصل کریں گے اور توبہ کے ساتھ اس کی طرف رجوع بھی کرنے والے ہوں گے،
اپنی کوشش اور مجاہدہ اور قربانیوں کو رخنہ سے خالی اور خطا سے مبرا نہ سمجھیں گے۔تَابَ اللهُ عَلَيْهِ کے معنی ہیں قَبلَ تَوْبَتَهُ مِنْهُ کہ اللہ تعالیٰ نے ایک ایسے بندہ کی جو توبہ
کرنے والا ہے تو بہ کو قبول کر لیا۔یہاں یہ دعا ہے وَتُبْ عَلَینا اور بتایا گیا ہے کہ اس حقیقت کو جو

خطبات ناصر جلد اول
۷۴۱
خطبہ جمعہ ۹ جون ۱۹۶۷ء
تو بہ اور استغفار کے اندر پائی جاتی ہے صحیح طور پر اور حقیقی معنی میں وہ اُمت سمجھنے والی ہوگی اور ان
کو ایک ایسی شریعت دی جائے گی جو ان باتوں کو کھول کر بیان کرے گی۔شرع میں اور اسلامی اصطلاح میں تو بہ کے معنی میں چار باتیں پائی جاتی ہیں:۔(۱) گناہ کو ترک کر دینا۔مثلاً جس شخص کو جھوٹ کی عادت ہو وہ ایک گناہ کر رہا ہے تو جھوٹ
کو چھوڑ دینے کا نام تو بہ ہے۔یہ اس کا ایک پہلو ہے۔(۲) یہ کہ گناہ پر ندامت کا احساس پیدا ہو جانا۔ہر آدمی ہر وقت تو جھوٹ نہیں بولتا لیکن
ایک شخص ایک لمبے عرصہ تک جھوٹ نہیں بولتا مثلاً چھ مہینے اس نے کوئی جھوٹ نہیں بولا تو ترک گناہ
تو ہوا (اس چھ ماہ میں) لیکن تو بہ نہیں کیونکہ ترک گناہ کے علاوہ تو بہ میں گناہ پر ندامت کے
احساس کا پیدا ہو جانا بھی ضروری ہے۔(۳) یہ کہ عزم یہ ہو کہ میں اس گناہ کی طرف لوٹوں گا نہیں، پورے عزم کے ساتھ گناہ کو
چھوڑنے والا ہو اور
(۴) یہ کہ بعض گناہ ایسے ہوتے ہیں جن کا تدارک بھی کیا جا سکتا ہے۔مثلاً کسی کے سوروپے
مارے ہوئے ہیں تو تو بہ کے صرف یہ معنی نہیں ہوں گے کہ آئندہ لوگوں کا مال مارنے سے تو بہ کر لی
احساس ندامت کے ساتھ اور اس عزم کے ساتھ کہ میں کبھی بھی ایسے گناہ کی طرف نہیں لوٹوں گا
لیکن قوت ہونے کے باوجود وہ سور و پید ادا نہ کرے حالانکہ وہ اتنا غریب نہیں کہ سور و پید ادا نہ کر
سکے تو پھر بھی وہ تو بہ نہیں ہے۔ان ہر چہار باتوں کے کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے پیدا کرنے والے سے قوت
حاصل کریں کیونکہ گناہ کا چھوڑ نا خدا تعالیٰ سے حاصل کردہ قوت کے بغیر ممکن نہیں۔گناہ پر ندامت
کے احساس کا پیدا ہونا اس کی توفیق کے بغیر ناممکن ہے باقی رہا عزم ! تو انسان کے اندر کیسے یہ
ہمت ہو سکتی ہے کہ وہ یہ دعویٰ کرے کہ میں اللہ تعالیٰ کی طاقت کے بغیر، اللہ تعالیٰ سے طاقت
حاصل کئے بغیر یہ عزم کر سکتا ہوں، پختہ ارادہ کر سکتا ہوں کہ آئندہ کوئی گناہ نہیں کروں گا۔پس اس
کے لئے بھی خدا تعالیٰ کی توفیق کی ضرورت ہے۔اور جس حد تک ممکن ہو تدارک کرنا ، اس کے لئے

خطبات ناصر جلد اوّل
۷۴۲
خطبہ جمعہ ۹ جون ۱۹۶۷ء
بھی اللہ تعالیٰ سے قوت اور طاقت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔تو یہ طاقتیں اور قوتیں استغفار کے ذریعہ سے حاصل کی جاتی ہیں۔خدا کا بندہ اپنے رب کو
تمام طاقتوں اور قوتوں کا سر چشمہ سمجھتا ہے اور اپنے اندر کوئی اپنی طاقت اور قوت نہیں پاتا اور نہ
ا
دیکھتا ہے اس لئے ہر کام کے کرنے سے پہلے وہ اپنے رب کی طرف رجوع کرتا اور استغفار کرتا
ہے اور اپنے رب سے کہتا ہے کہ اے خدا جو تمام طاقتوں کا سر چشمہ ہے اور تمام قوتوں کا منبع ہے
مجھے وہ قوتیں اور طاقتیں اور استعدادیں عطا کر کہ میں برائیوں کو کلین چھوڑ دوں اور نیکیوں پر حقیقتاً
قائم ہو جاؤں۔تو اس معنی میں پہلے استغفار ہے اور بعد میں تو بہ۔توبہ استغفار کے بغیر ممکن ہی
نہیں۔اس مضمون پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی بسط سے روشنی ڈالی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔استغفار اور تو بہ دو چیزیں ہیں ایک وجہ سے استغفار کو تو بہ پر نقدم ہے کیونکہ
استغفار مدد اور قوت ہے جو خدا سے حاصل کی جاتی ہے اور تو بہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونا
ہے۔عادۃ اللہ یہی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ سے مدد چاہے گا تو خدا تعالیٰ ایک قوت دے
دے گا اور پھر اس قوت کے بعد انسان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جاوے گا۔اور نیکیوں کو کرنے
کے لئے اس میں ایک قوت پیدا ہو جاوے گی۔جس کا نام تُوبُوا الیہ ہے۔اس لئے طبعی طور
پر بھی یہی ترتیب ہے غرض اس میں ایک طریق ہے جو سالکوں کے لئے رکھا ہے کہ سالک
ہر حالت میں خدا سے استمداد چاہے سالک جب تک اللہ تعالیٰ سے قوت نہ پائے گا کیا کر
سکے گا ؟ توبہ کی توفیق استغفار کے بعد ملتی ہے اگر استغفار نہ ہو تو یقیناً یا درکھو کہ تو بہ کی قوت
مرجاتی ہے۔پھر اگر اس طرح پر استغفار کرو گے اور پھر تو بہ کرو گے تو نتیجہ یہ ہوگا يُمتعكم
متَاعًا حَسَنًا إِلَى أَجَلٍ (هود: ۴) سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ اگر استغفار اور توبہ
کرو گے تو اپنے مراتب پالو گے ہر ایک شخص کے لئے ایک دائرہ ہے جس میں وہ مدارج
ترقی کو حاصل کرتا ہے۔“
۵۴
آپ نے فرمایا کہ اپنے اپنے دائرہ کے اندر رہتے ہوئے جس حد تک تمہارے لئے ممکن

خطبات ناصر جلد اوّل
۷۴۳
خطبہ جمعہ ۹/جون ۱۹۶۷ء
ہے روحانی رفعتوں کو حاصل کرو اور استغفار اور تو بہ کے ذریعہ سے ان کو حاصل کرلو۔دوسری جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔اس تمام تفصیل سے ظاہر ہے کہ استغفار کی درخواست کے اصل معنی یہی ہیں کہ وہ
اس لئے نہیں ہوتی کہ کوئی حق فوت ہو گیا ہے بلکہ اس خواہش سے ہوتی ہے کہ کوئی حق فوت
نہ ہو اور انسانی فطرت اپنے تئیں کمزور دیکھ کر طبعاً خدا سے طاقت طلب کرتی ہے۔۔اور یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ انسان اعلیٰ درجہ کے مقام عصمت پر اور
مرتبہ شفاعت پر تب ہی پہنچ سکتا ہے کہ جب اپنی کمزوری کے روکنے کے لئے اور نیز
دوسروں کو گناہ کی زہر سے نجات دینے کے لئے ہر دم اور ہر آن دعا مانگتا رہتا ہے اور
تضرعات سے خدا تعالیٰ کی طاقت اپنی طرف کھینچتا ہے اور پھر چاہتا ہے کہ اس طاقت سے
دوسروں کو بھی حصہ ملے جو بوسیلہ ایمان اس سے پیوند پیدا کرتے ہیں معصوم انسان کو خدا
سے طاقت طلب کرنے کی اس لئے ضرورت ہے کہ انسانی فطرت اپنی ذات میں تو کوئی
کمال نہیں رکھتی بلکہ ہر دم خدا سے کمال پاتی ہے اور اپنی ذات میں کوئی قوت نہیں رکھتی بلکہ
ہر دم خدا سے قوت پاتی ہے اور اپنی ذات میں کوئی کامل روشنی نہیں رکھتی بلکہ خدا سے اُس
پر روشنی اُترتی ہے اس میں اصل راز یہ ہے کہ کامل فطرت کو صرف ایک کشش دی جاتی ہے
تا کہ وہ طاقت بالا کو اپنی طرف کھینچ سکے۔مگر طاقت کا خزانہ محض خدا کی ذات ہے اسی خزانہ
سے فرشتے بھی اپنے لئے طاقت کھینچتے ہیں اور ایسا ہی انسان کامل بھی اسی سر چشمہ طاقت
سے عبودیت کی نالی کے ذریعہ سے عصمت اور فضل کی طاقت کھینچتا ہے۔۔۔۔پس استغفار کیا
چیز ہے؟ یہ اس آلہ کی مانند ہے جس کی راہ سے طاقت اُترتی ہے تمام راز توحید اسی اصول
سے وابستہ ہے کہ صفت عصمت کو انسان کی ایک مستقل جائداد قرار نہ دیا جائے بلکہ اس
کے حصول کے لئے محض خدا کو سر چشمہ سمجھا جائے۔جب اللہ تعالیٰ کی حفاظت حاصل ہو جاتی ہے۔جب اللہ تعالیٰ سے انسان طاقت حاصل کر
لیتا ہے، تب وہ تو بہ کی توفیق پاتا ہے اور تب اللہ تعالیٰ کے حضور اس کی تو بہ قبول ہوتی ہے۔

خطبات ناصر جلد اوّل
۷۴۴
خطبہ جمعہ ۹ جون ۱۹۶۷ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی لئے فرماتے ہیں:۔پس اُٹھو! اور تو بہ کرو اور اپنے مالک کو نیک کاموں سے راضی کرو اور یاد رکھو کہ
اعتقادی غلطیوں کی سزا تو مرنے کے بعد ہے اور ہندو یا عیسائی یا مسلمان ہونے کا فیصلہ تو
قیامت کے دن ہو گا لیکن جو شخص ظلم اور تعدی اور فسق و فجور میں حد سے بڑھتا ہے اس کو
اسی جگہ سزا دی جاتی ہے تب وہ خدا کی سزا سے کسی طرح بھاگ نہیں سکتا سواپنے خدا کو جلد
راضی کر لو اور قبل اس کے کہ وہ دن آئے تم خدا سے صلح کر لو۔وہ نہایت درجہ کریم
ہے ایک دم کے گداز کرنے والی تو بہ سے
نشتر برس کے گناہ بخش سکتا ہے اور یہ مت کہو کہ
تو بہ منظور نہیں ہوتی۔یاد رکھو کہ تم اپنے اعمال سے کبھی بچ نہیں سکتے۔ہمیشہ فضل بچہ
، بچاتا ہے
نہ اعمال۔اے خدائے کریم و رحیم ! ہم سب پر فضل کر کہ ہم تیرے بندے اور تیرے
آستانہ پر گرے ہیں۔آمین۔آج مجھے گرمی کی وجہ سے تکلیف رہی ہے اور یہاں مسجد میں بھی بڑی گرمی ہے دوستوں کو بھی
لمبے خطبہ سے تکلیف ہو گی اس لئے آج میں صرف اسی پر بس کرتا ہوں اور باقی مضمون
اللہ تعالیٰ کی
توفیق اور اس کے فضل سے آئندہ خطبہ میں بیان کروں گا۔روزنامه الفضل ربوه ۱۸ جون ۱۹۶۷ صفحه ۱ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی