اللّٰہ تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ میں تمہارے نفوس اور اموال میں برکت ڈالوں گا
خطبات ناصر جلد اول
۹۶۱
خطبہ جمعہ ۳/نومبر ۱۹۶۷ء
اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ سے یہ وعدہ کیا ہے کہ
میں اس کے نفوس اور اموال میں برکت ڈالوں گا
خطبه جمعه فرموده ۳ / نومبر ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے وقت اسلام کسمپرسی کی حالت میں تھا اور دنیائے اسلام،
اسلام کی ضرورت، اسلام کے نام پر اور غلبہ اسلام کے لئے اپنے اموال قربان کرنے کی طرف
کوئی توجہ نہیں دے رہی تھی۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے نشاۃ ثانیہ
کے سامان پیدا کئے اور آپ کو مخلصین کی ایک جماعت دی گئی جو اپنے نفوس اور اپنے مال کی قربانی
خدا کی راہ میں دینے والی تھی اللہ تعالیٰ جب اپنے بندوں سے قربانیاں لیتا ہے تو اس دنیا میں بھی
اپنے فضلوں کا انہیں وارث بناتا ہے چنانچہ جب اس زمانہ میں نشاۃ ثانیہ کی ابتدا میں مخلصین کی
ایک جماعت پیدا ہوئی اور انہوں نے اپنے وقتوں اور اپنی زندگیوں اور اپنے اموال کو خدا تعالیٰ
کی راہ میں خرچ کرنا شروع کر دیا تو اللہ تعالیٰ نے ان سے ایک وعدہ کیا اور وہ یہ تھا کہ خدا تعالیٰ نے
فرمایا ( جماعت کے متعلق ) کہ میں ان کے نفوس اور ان کے اموال میں برکت ڈالوں گا۔آؤ دیکھیں
کہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ کس رنگ اور کس شان کے ساتھ پورا ہوا میں اس وقت جماعت احمدیہ کی
تاریخ کے پچھتر سالوں پر طائرانہ نگاہ ڈالوں گا۔یہ ۱۹۶۷ ء ہے اس میں سے چھتر ہم نکال دیں تو
خطبات ناصر جلد اول
۹۶۲
خطبہ جمعہ ۳/نومبر ۱۹۶۷ء
۱۸۹۲ء کا سال بنتا ہے اور جب ہم ۱۸۹۲ ء اور ۱۹۶۷ء کے درمیانہ پچھتر سالہ عرصہ پر طائرانہ نظر
ڈالتے ہیں اور مجموعی ترقی نفوس میں اور اموال میں مشاہدہ کرتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ جو قدرت کاملہ کا مالک ہے اپنے بندوں پر کس طرح فضل کرتا ہے۔۱۸۹۲ء میں نفوس
کے لحاظ سے (۱۸۹۲ء کے صحیح اعداد و شمار تو غالباً ہمارے ریکارڈ میں نہیں کیونکہ ہماری سینسیز
مردم شماری) کبھی نہیں ہوئی لیکن ایک عام اندازہ کیا جا سکتا ہے جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء ( میں
حاضری جلسه ۳۲۷ تھی) کی حاضری دیکھ کر وغیرہ وغیرہ) کے لحاظ سے جماعت احمدیہ کی تعداد
ایک ہزار کے لگ بھگ یا اگر بہت ہی کھلا اندازہ کیا جائے تو ایک ہزار سے تین ہزار کے درمیان تھی
عام اندازے کے مطابق ۱۹۶۷ء کی یہ تعداد اس چھوٹی سی تعداد سے بڑھ کے کم و بیش تیس لاکھ
کے قریب ہوگئی ہے۔میرے اندازے کے مطابق تیس لاکھ سے کچھ اوپر ہے۔اس زیادتی میں دو چیزیں اثر
انداز ہوئیں ایک پیدائش دوسرے تبلیغ ہر دو راہوں سے اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے نفوس
میں برکت ڈالی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعا تو یہ فرمائی تھی کہ اک سے ہزار ہو دیں لیکن
جب اس تعداد کا جو ۱۹۶۷ء کی ہے۔۱۸۹۲ء کی تعداد سے ہم مقابلہ کرتے ہیں تو ہمیں یہ نظر آتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا کے نتیجہ میں عملاً یہ کیا کہ تم اک سے ہزار
مانگتے ہو میں ایک سے تین ہزار کرتا ہوں۔چنانچہ جب ہم ان دو اعداد و شمار کا آپس میں مقابلہ
کرتے ہیں گو (اگر اس وقت ایک ہزار احمدی سمجھے جائیں ) ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک کو
تین ہزار کر دیا ہے اک کو ہزار نہیں اک کو تین ہزار بنا دیا ہے۔کیونکہ ۳ ہزار کو ہزار کے ساتھ
ضرب دیں، تب یہ موجودہ شکل ہمارے سامنے آتی ہے اور اگر ۱۸۹۲ء میں جماعت کی تعداد تین
ہزار سمجھی جائے جو میرے نزدیک بہت زیادہ اندازہ ہے تو پھر بھی اس سے اک سے ہزار ہوویں
والی دعا اللہ تعالیٰ نے پوری کر دی اور پچھتر سال کے عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کے نفوس کو
ایک ہزار گنا زیادہ کر دیا یہ معمولی زیادتی نہیں حیرت انگیز زیادتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی قدرت کا
جہاں اظہار ہوتا ہے وہاں عقل کی رسائی نہیں اللہ تعالیٰ کی غیر محدود قدرت اپنے بندوں پر جلوہ گر
خطبہ جمعہ ۳/نومبر ۱۹۶۷ء
خطبات ناصر جلد اول
۹۶۳
ہوتی ہے اور تمام اندازوں کو غلط کر کے رکھ دیتی ہے۔اگر یہ امید رکھیں اور یہ یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ
مستقبل میں بھی اس جماعت کو اسی رنگ میں اور اسی حد تک قربانیاں دینے کی توفیق دے گا جس
طرح گذشتہ پچھتر سال وہ دیتا رہا ہے اور اس کے نتیجہ میں ہم پر اللہ تعالیٰ کے فضل بھی اسی رنگ میں
ہوتے رہیں گے یہ تعداد اگر اسی نسبت سے بڑھتی رہے تو آج سے پچھتر سال کے بعد تین ارب
اور نو ارب کے درمیان ہو جائے گی جس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ہم اپنی دعاؤں سے اور اپنی تدبیر
سے اور اپنی قربانیوں سے اور اپنی فدائیت اور جاں نثاری سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو اسی طرح
جذب کرتے رہیں جس طرح گذشتہ پچھتر سال میں ہم نے جذب کیا تھا تو اگلے پچھتر سال میں
اسلام دنیا پر غالب آجائے گا اور نشاۃ ثانیہ کی جو مہم ہے وہ پوری کامیابی کے ساتھ دنیا میں ظاہر
تمام
ہو جائے گی خدا کرے کہ جماعت کو اسی طرح قربانیاں دینے کی توفیق ملتی رہے۔یہ بھی کہا گیا تھا کہ میں ان کے اموال میں برکت ڈالوں گا اب اموال کو ہم دیکھتے ہیں
۱۸۹۲ء کے جلسہ سالانہ میں ۱۸۹۳ء کے لئے چندوں کے وعدے دیئے گئے (وہ انتظام اس
وقت قائم نہیں تھا جو آج قائم ہے ) اور وہ وعدے ساری جماعت کے سمجھے جانے چاہئیں کیونکہ
ام مخلصین جلسه سالانہ پر جمع ہو جاتے تھے تو ۱۸۹۳ء کے لئے ۱۸۹۲ء کے جلسہ سالانہ پر
جماعت نے جو وعدے دئے ان کی رقم سات سو کچھ روپے تھی اور آج پچھتر سال گذرنے کے بعد
عملاً جماعت جو مالی قربانیاں خدا کی راہ میں پیش کر رہی ہے اس کی رقم ایک کروڑ سے اوپر نکل گئی
ہے۔ہم سات سو کی بجائے اگر ایک ہزار لے لیں ( کیونکہ ان وعدوں کے علاوہ وہ دوست جو
بعض مجبوریوں کی وجہ سے رہ جاتے ہیں انہوں نے بعد میں وعدے کئے ہوں گے اور رقمیں
بھجوائی ہوں گی تو اگر ۱۸۹۲ء کی آمد ایک ہزار روپیہ سمجھیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ اس کے مقابلہ
میں ۱۹۶۷ء کی آمد ایک کروڑ سے اوپر نکل گئی۔تحریک جدید کے چندے، صدر انجمن کے
چندے، وقف جدید کے چندے، وقف عارضی کا جو خرچ ہوتا ہے (اگر چہ وہ ہمارے رجسٹروں
میں درج نہیں ہوتا لیکن وہ بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ ہے جو ایک احمدی کر رہا ہے اپنے خرچ پر باہر
جاتا ہے کرایہ خرچ کرتا ہے۔وہاں اپنے گھر سے زائد ا سے خرچ کرنا پڑتا ہے ) ان سب کو اگر اکٹھا کیا
خطبات ناصر جلد اول
۹۶۴
خطبہ جمعہ ۳/نومبر ۱۹۶۷ء
جائے تو یہ رقم ایک کروڑ سے کہیں او پر نکل جاتی ہے میں ایک کروڑ کی رقم اس وقت لے لیتا ہوں۔تو ایک ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ تک ہماری مالی قربانیاں پہنچ گئیں۔یہ بھی دس ہزار گنا رقم بن
جاتی ہے گویا ایک روپے کے مقابلہ میں دس ہزار روپے کے چندے بنتے ہیں۔یعنی ۱۸۹۲ء میں
اگر جماعت نے ایک روپیہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق اپنے رب سے حاصل کی تو اسی
برگزیدہ جماعت نے ۱۹۶۷ء میں دس ہزار روپیہ (اس ایک روپیہ کے مقابلہ میں ) خرچ کرنے
کی اپنے رب سے توفیق پائی یہ تو چندوں کی نسبت ہے۔مگر وعدہ کیا گیا ہے کہ اموال میں برکت
دی جائے گی۔اب جس نسبت سے جماعت کے اموال بڑھے ہیں وہ دس ہزار گنا سے زیادہ ہے
کیونکہ ۱۸۹۲ء میں قریباً سو فیصدی مخلص تھے اور پوری قربانی دے رہے تھے خدا کی راہ میں لیکن
۱۹۶۷ء میں تعداد چونکہ بڑھ گئی ہے۔بہت سے ہم میں سے ایسے ہیں جو تربیت کے محتاج ہیں ہم
امید رکھتے ہیں کہ وہ آج سے ایک سال یا دو سال یا چار سال یا پانچ سال کے بعد اس ارفع مقام
پر پہنچ جائیں گے جس پر اللہ تعالیٰ انہیں دیکھنا چاہتا ہے اور ان کے چندوں کی شرح اس شرح کے
مطابق ہو جائے گی جو ۱۸۹۲ء میں مخلصین دیا کرتے تھے۔اگر اس لحاظ سے دیکھا جائے تو جو
اموال منقولہ اور غیر منقولہ ۱۸۹۲ء کے احمدیوں کے پاس تھے آج اس کے مقابلہ میں جماعت
کے مجموعی اموال منقولہ یا غیر منقولہ کی قیمت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ دس ہزار گنا
سے زیادہ برکت ڈال دی ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل ہم پر نازل ہورہے ہیں جس نقطۂ نگاہ سے بھی ہم دیکھتے ہیں
عقلیں حیران رہ جاتی ہیں۔اب پچھتر سالہ عرصہ قوموں اور جماعتوں کی زندگی میں کوئی لمبا عرصہ
نہیں ہے اس چھوٹے سے عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے جماعت پر اپنے ایسے فضل کئے کہ ان کی تعداد
اک سے ہزار ہو دیں والی دعا سے بھی بڑھ گئی اور ان کے اموال میں جو برکت اللہ تعالیٰ نے ڈالی
وہ اک سے دس ہزار کی نسبت سے بڑھ گئی اس سے ہم اس صداقت تک پہنچتے ہیں کہ جماعت احمد یہ
خدا کی راہ میں جو مالی قربانیاں دیتی ہے وہ ضائع نہیں جاتیں۔اس دنیا میں بھی خدا کی راہ میں دی گئی
رقم تمہیں واپس مل جاتی ہے اور صرف اتنی ہی نہیں ملتی ، دگنی ہی نہیں ملتی ، دس گنے یا سو گنے ہی زیادہ
خطبات ناصر جلد اوّل
۹۶۵
خطبہ جمعہ ۳/ نومبر ۱۹۶۷ء
نہیں ملتی جیسا کہ ابھی میں نے اعداد و شمار سے بتایا ہے بلکہ دس ہزار گنے زیادہ ملتی ہے ایسے
خاندان بھی ہیں جماعت کے کہ ان کے والد نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جتنی
قربانی دی، ان کے بچوں میں سے ایک ایک کی ماہوار آمدنی ان کی ساری زندگی کی مالی قربانی سے
زیادہ تھی۔تو اللہ تعالیٰ بڑے فضلوں کا مالک ہے اور بڑے فضل کر رہا ہے اور کرنا چاہتا ہے اور اس
لحاظ سے اگر ہم اندازہ لگائیں کہ اگلے پچھتر سال میں ہمارے مالوں میں کس قدر برکت پیدا ہو
جائے گی ( مجموعی طور پر جماعت کے مالوں میں ) تو بے شمار رقم بن جاتی ہے۔اس لحاظ سے بھی
اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو دنیا میں ایک فوقیت عطا کرے گا اور یہ ڈیڑھ سو سال کا عرصہ کوئی لمبا
عرصہ نہیں ہے۔ایک آواز جوا کیلی اور تنہا آواز اور ایک غریب انسان کی آواز ، ایک ایسے انسان
کی آواز تھی جو د نیوی لحاظ سے کوئی وجاہت یا اقتدار نہیں رکھتا تھا لیکن اپنے رب سے انتہائی پیار
کرنے والا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں اس طرح وہ محو تھا کہ اُمت مسلمہ میں
ولیسی محبت اور عشق کسی امتی نے اپنے امام، اپنے محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے کبھی نہیں کی اس کو اللہ تعالیٰ نے
کھڑا کیا اور کہا کہ میں دنیا میں تیرے ذریعہ سے اسلام کو پھر غالب کرنا چاہتا ہوں اور ایک ایسی جماعت
تمہیں دوں گا ( يَنْصُرُكَ رِجَالُ نُوحِيَ إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ ) کہ آسمان سے فرشتے نازل ہوں گے
اور انہیں وحی کریں گے کہ وہ اٹھیں اور تیری خدمت میں لگ جائیں۔پھر یہ ایک چھوٹی سی جماعت تھی
۱۸۹۲ء میں مگر وہ بڑھتی چلی گئی۔اپنی تعداد میں جیسا کہ ابھی میں نے بتایا ہے ایک ہزار گنا زیادہ
نہیں تین ہزار گنا زیادہ وہ ہوگئی۔اور کہا گیا تھا کہ ان کے اموال میں برکت دی جائے گی چونکہ انہوں نے خدا کی راہ میں
ایسے وقت میں قربانیاں دیں جب مسلمان کہلانے والے اسلام کی خاطر مالی قربانیاں دینے میں
بڑی ہچکچاہٹ محسوس کرتے تھے اور عملاً کوئی قربانی نہیں دے رہے تھے اور اللہ تعالیٰ نے اتنا فضل
کیا کہ ان کی حقیر قربانیوں کے نتیجہ میں جو ایک روپیہ انہوں نے دیا اس کے بدلہ میں ان کو اور ان
کے خاندانوں کو دس ہزار روپیہ سے بھی زائد خدا نے دیا۔اللہ تعالیٰ نے دس ہزار گنا سے بھی زیادہ
خطبات ناصر جلد اول
۹۶۶
خطبہ جمعہ ۳/ نومبر ۱۹۶۷ء
ان کے اموال کر دیئے۔پس جو کچھ ہم اللہ تعالیٰ کی راہ میں دیتے ہیں یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اموال
ضائع ہو گئے ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ اتنا ہی ہمیں مل جاتا ہے پھر تمہیں ڈرکس بات کا ہے جتنا تم
نے دیا تھا وہ تمہیں واپس مل گیا بلکہ اللہ تعالیٰ کا فعل بڑی وضاحت سے یہ شہادت دے رہا ہے کہ تم
ایک روپیہ میری راہ میں خرچ کرو میں دس ہزار روپیہ تمہیں لوٹا دوں گا اس دنیا میں اور جو بدلہ اس
کی محبت کا اور اس کی رضا کا اور اس کی جنت کا اُخروی زندگی میں ملنا ہے وہ اس کے علاوہ ہے۔پس بڑا سستا سودا ہے اور اس پس منظر میں میں آج آپ دوستوں کو یہ تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ
وقف جدید کی طرف آپ توجہ کریں میں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا اور یہ امید ظاہر کی تھی کہ اگر
ہمارے اطفال اور ناصرات اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان کے والدین اپنے بچوں کی ذمہ داریوں
کو سمجھیں اور ان کی برکت کا سامان پیدا کرنا چاہیں تو جو چھوٹے بچے ابھی ناسمجھ ہیں ان کی طرف
سے بھی وقف جدید کے چھ روپے دیں تو اللہ تعالیٰ بڑی برکت ڈالے گا اور جن کو تھوڑا بہت شعور
حاصل ہو گیا ہے ان کے سامنے والدین یہ بات رکھیں کہ خدا تعالیٰ ایک فقیر اور بھکاری کے رنگ
میں تمہارے سامنے نہیں آتا (نعوذ باللہ ) بلکہ ایک دیالو، ایک محسن ،فضل کرنے والی ہستی کےطور
پر تمہارے سامنے آتا ہے اور تمہیں کہتا ہے کہ میری راہ میں اموال خرچ کرو اگر تم اس دنیا میں بھی
دس بیس ہزار گنا زیادہ اموال کو حاصل کرنا چاہتے ہو۔تو اگر سارے کے سارے اطفال و ناصرات اس طرف توجہ کریں تو میں سمجھتا ہوں کہ سارا
بوجھ قریباً ہمارے اطفال اور ناصرات اٹھا سکتی ہیں یا مجھے یوں کہنا چاہیے کہ جماعت کے وہ بچے
جن کی عمر ابھی پندرہ سال کی نہیں ہوئی ایک منٹ کی عمر سے لے کر پندرہ سال کی عمر تک جتنے بچے
اللہ تعالیٰ نے جماعت کو دیئے ہیں اگر ان کی طرف سے یا وہ خودا گر وہ کچھ شعور رکھتے ہیں وقف جدید
کے لئے کم از کم چھ روپے سالانہ دیں جو کوئی ایسی بڑی رقم نہیں ہے تو اللہ تعالیٰ ان کے بچپن سے
ہی برکات کے سامان پیدا کرنے شروع کر دے گا۔بعض خاندان بچوں کی طرف سے بینک میں رقم جمع کرنی شروع کر دیتے ہیں پہلے مہینے
سے ہی بعض دوسرے تیسرے سال سے کہ جب یہ بڑے ہوں گے تو ان کے یہ کام آئے گی تو
خطبات ناصر جلد اوّل
۹۶۷
خطبہ جمعہ ۳/ نومبر ۱۹۶۷ء
بینکوں کی رقموں نے کیا بڑھنا ہے ضائع ہونے کا تو اندیشہ ہے لیکن اس قدر بڑھاؤتی کا وہاں کوئی
سامان نہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے خزانہ میں تو ضائع ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں اور بڑھاؤتی کے اتنے
سامان ہیں کہ ایک روپیہ آپ کی طرف سے خدا تعالیٰ کے بینک میں جمع کرائیں گے ریزرو کے
طور پر تو جس وقت وہ بڑے ہوں گے اللہ تعالیٰ ان کو ایک کی بجائے دس ہزار یا شاید اس سے بھی
زیادہ دے گا۔بچوں کی طرف سے چونتیس ہزار آٹھ سو کے وعدے سال رواں کے ہوئے تھے جس کا یہ
مطلب ہے کہ تمام احمدی بچوں کو اس طرف تو جہ نہیں دلائی گئی اور تمام احمدی ماں باپ نے اپنے
بچوں کی بہبود کی طرف توجہ نہیں دی لیکن اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے
ہزاروں اطفال و ناصرات اور چھوٹے بچے ایسے تھے جنہوں نے اس مد میں حصہ لیا۔لیکن اس
وقت تک کہ دس مہینے سال کے گذر چکے ہیں وعدوں کے مقابل آمد بڑی کم ہے اور یہ بڑی فکر کی
بات ہے۔آپ نے بچپن میں بچے کو یہ عادت نہیں ڈالنی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے وعدہ تو کرے مگر
پورا نہ کرے آپ نے تو اس کو یہ عادت ڈالنی ہے کہ جب وہ خدا سے وعدہ کرے تو زمین و آسمان
ٹل جائیں اس کا وعدہ پورا ہو اور آپ نے اس کے دل میں یہ احساس بیدا ر رکھنا ہے کہ خدا کی راہ
میں جو مال دیا جاتا ہے وہ ضائع نہیں جاتا بلکہ جیسا کہ ہماری تاریخ اس پر شاہد ہے ایک سے
دس ہزار گنا زیادہ ہو کر وہ واپس ملتا ہے ( اس دنیا میں )۔اب سال کے دو مہینے باقی رہ گئے ہیں میں یہ درخواست کرتا ہوں اور میں یہ یقین رکھتا ہوں
کہ جماعت اس کی طرف فوری توجہ دے گی اور پندرہ دسمبر سے پہلے پہلے تمام وعدے پورے ہو
جائیں گے اطفال کے بھی اور جو بڑوں کے وعدے ہیں وہ بھی۔اس میں بھی کافی کمی ہے ہمارا بجٹ
تھا دولاکھ سترہ ہزار کے قریب۔ہمارے وعدے تھے ایک لاکھ پچانوے ہزار نو سو کے قریب۔ہماری آمد دس مہینے کی ہے ایک لاکھ سینتیس ہزار۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ کم از کم ساٹھ ہزار کے
قریب ان دو مہینوں میں آمد ہونی چاہیے اور بچوں کی طرف سے کم از کم بائیس ہزار آٹھ سوروپیہ آمد
ہونی چاہیے۔یہ بائیس ہزار اس ساٹھ ہزار میں شامل ہیں لیکن اس سے بھی وقف جدید کی ضرورت پوری
خطبات ناصر جلد اول
۹۶۸
خطبہ جمعہ ۳/ نومبر ۱۹۶۷ء
نہیں ہوتی کیونکہ مشاورت کے موقع پر دوستوں نے اس چیز کومحسوس کیا کہ ہمارے پاس زیادہ سے
زیادہ مربی ہونے چاہئیں اور جو دوست وقف عارضی کے سلسلہ میں باہر جماعتوں میں جاتے ہیں
ان میں سے بیسیوں نے مجھے خطوط لکھے کہ اس جماعت کو ضرورت ہے آپ کسی معلم کو یہاں بھجوائیں
اور ہر خط کے اوپر میں فکر مند ہو جاتا ہوں کہ ضرورت ہے مگر معلم نہیں میں آدمی کہاں سے
لاؤں؟؟؟ اور میں نے پہلے بھی متعدد بار تحریک کی ہے اور اب بھی تحریک کرتا ہوں کہ وقف جدید
کو معلم بھی دیں ایسے معلم جو واقع میں اپنی زندگی خدا کی راہ میں وقف کرنا چاہیں۔ایسے معلم نہیں
جو یہ سمجھیں کہ دنیا میں کسی اور جگہ ان کا ٹھکانا نہیں ، چلو وقف جدید میں جا کے معلم بن جائیں۔سمجھدار، دعا کرنے والے، خدا اور اس کے رسول سے محبت کرنے والے، حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے جو تفسیر قرآن بیان کی ہے اس سے دلی لگاؤ رکھنے والے، اسے پڑھنے والے یا درکھنے والے
اور خدمت کا بے انتہا جذبہ رکھنے والے جس کے دل میں خدمت خلق کا جذ بہ نہیں وہ معلم نہیں بن
سکتا کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ دنیوی لحاظ سے یا دینی لحاظ سے ہم اپنے بھائی کو جو کچھ بھی دیتے ہیں وہ
خدمت کے جذبہ کے نتیجہ میں دیتے ہیں اس کے بغیر ہم دے ہی نہیں سکتے اپنا وقت اس کو دیں،
اپنا مال اس کو دیں، اپنی زندگی اس کو دیں۔دنیا کی کسی بہبود کے لئے یا آخرت کی بہبود کے لئے
جب ہم قرآن کریم اس کو سکھا رہے ہوتے ہیں جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاداس
کے سامنے رکھ رہے ہوتے ہیں یا ہم اس کی خاطر اس کا کوئی دنیوی کام کرانے کے لئے اس کے
ساتھ باہر نکلتے ہیں ہر دو صورتیں جو ہیں وہ اس لئے پیدا ہوتی ہیں کہ ہمارے دل میں خدمت خلق
کا جذبہ ہے۔اگر خدمت خلق کا جذبہ نہ ہو۔نہ دینی لحاظ سے نہ دنیوی لحاظ سے تو ہم اس کی خدمت
کے لئے باہر نہیں نکل سکتے۔پس ہمیں ایسے بے نفس خدمت گذار معلم چاہئیں۔منصوبہ یہ ہے کہ آئندہ جنوری میں پہلے سال کی نسبت زیادہ تعداد میں آدمی لئے جائیں
جس کا مطلب یہ ہے کہ پہلے سالوں کی نسبت ان پر زیادہ خرچ کیا جائے اور جو منصوبہ تھا اس کے
مطابق ان کو دو لاکھ سترہ ہزار روپیہ چاہیے وعدے اس سے قریباً بائیس ہزار کے کم آئے ہیں۔
خطبات ناصر جلد اوّل
۹۶۹
خطبہ جمعہ ۳/نومبر ۱۹۶۷ء
پس میں آپ سے یہ کہتا ہوں کہ آگے بڑھیں اور اپنے وعدوں کی حدود کو پھلانگتے ہوئے اس مقام
تک پہنچ جائیں جو جماعت کی ضرورت کا مقام ہے اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور مجھے بھی اس کی توفیق
عطا فرمائے۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۰ نومبر ۱۹۶۷ء صفحه ۲ تا ۴)