ہر احمدی کو تکبر اور خود بینی سے بچنا چاہئے اور استغفار کی طرف بہت توجہ دیں
خطبات ناصر جلد اول
۹۷۱
خطبہ جمعہ ۱۷؍نومبر ۱۹۶۷ء
ہر احمدی کو تکبر اور خود بینی سے بچنا چاہیے اور
استغفار کی طرف بہت ہی متوجہ رہنا چاہیے
خطبہ جمعہ فرموده ۱۷ نومبر ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔کوئی دس دن ہوئے مجھے پیچش کا شدید حملہ ہوا تھا۔دورانِ سر تکلیف بھی رہی اور ضعف بھی
بہت پیدا ہو گیا۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔میری اور آپ کی دعاؤں کو سنا اور بیماری سے شفا عطا کی
الْحَمْدُ لِلهِ عَلى ذلِكَ ابھی کچھ تھوڑی سی نقاہت باقی ہے انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ بھی دور
ہو جائے گی اور اللہ تعالیٰ کام کی توفیق دیتا چلا آرہا ہے اور آئندہ بھی اسی پر بھروسہ اور توکل ہے۔اس وقت میں اپنے دوستوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہرفر دوا حد کو جواحمدیت کی
طرف منسوب ہوتا ہے پوری توجہ کے ساتھ اور پوری کوشش کے ساتھ اور پوری ہمت کے ساتھ
تکبر اور خود بینی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے اور استغفار کی طرف بہت ہی متوجہ رہنا چاہیے۔ایک متکبر اور خود بین انسان وہ ہے جو اپنی ذات میں کچھ کمال سمجھتا ہے اور کسی طاقت بالا سے
کمال کے حصول کی احتیاج محسوس نہیں کرتا خود کو صاحب علم جانتا ہے اور وہ جو علوم کا منبع اور
سر چشمہ ہے اس سے غافل رہتا ہے اس وہم میں مبتلا ہوتا ہے کہ وہ اپنی ذات میں منور ہے اور وہ
جو زمین و آسمان کا نور ہے اس سے روشنی کے حصول کا خیال اس کے دل میں پیدا نہیں ہوتا اور خود کو
خطبات ناصر جلد اول
۹۷۲
خطبہ جمعہ ۱۷ نومبر ۱۹۶۷ء
طاقتور سمجھتا ہے اور وہ جو قا در و توانا ہے اس سے طاقت حاصل کرنے کے لئے اسلام نے جو ذ رائع
بتائے ہیں ان ذرائع کو استعمال نہیں کرتا یہ متکبر انسان اپنے لئے اپنے خیالات اور اپنے جذبات
اور اپنے اعمال کے نتیجہ میں ایک جہنم پیدا کر رہا ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
قرآن کریم کی ان آیات کا ترجمہ کرتے ہوئے کہ اذلِكَ خَيْرٌ نُزُلاً أَم شَجَرَةُ الزَّقُومِ - إِنَّا
جَعَلْنَهَا فِتْنَةً لِلظَّلِمِينَ - إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي اَصْلِ الْجَحِيمِ - طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ
الشيطين - الصفت : ۶۳ تا ۶۶) یہ بیان فرمایا ہے کہ اس کے معنی یہ ہیں کہ تم بتلاؤ بہشت کے باغ
اچھے ہیں یا زقوم کا درخت جو ظالموں کے لئے ایک بلا ہے وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی جڑ میں
سے نکلتا ہے یعنی تکبر اور خود بینی سے پیدا ہوتا ہے یہی دوزخ کی جڑ ہے اس کا شگوفہ ایسا ہے جیسا کہ
شیطان کا سر ، شیطان کے معنی ہیں ہلاک ہونے والا یہ لفظ شیط سے نکلا ہے پس حاصل کلام یہ ہے کہ
اس کا کھانا بلاک کن ہے تو جہنم کی جڑ تکبر اور خود بینی ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کی تفسیر کے مطابق اللہ نے قرآن کریم کی ان آیات میں اس بات کی وضاحت کی ہے تو کوئی شخص
ایک ہی وقت میں متکبر اور جنتی نہیں بن سکتا۔کیونکہ جس کے دل سے زقوم کا درخت نکلے جس کے
دل اور جس کی روح میں دوزخ اور جہنم پرورش پا رہی ہے اس کے لئے جنت کے دروازے کیسے
کھولے جاسکتے ہیں۔اس کے مقابلے میں وہ انسان ہوتے ہیں جو اپنے نفس کو پہچانتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ
انسان ایک بشر ہے اور ساری بشری کمزوریاں اس کے ساتھ لگی ہوئی ہیں انسان کی فطرت بدی کی
طرف مائل ہوتی ہے اور وہ یہ جانتے ہیں کہ ہم محض اپنی کوشش اور اپنے زور سے اپنے نفس کی اس
رنگ میں اصلاح نہیں کر سکتے کہ وہ خدا تعالیٰ سے دور ہونے سے بچ جائے اور اپنے رب کی طرف
متوجہ ہو۔فی ذاتنا ہمارے اندر کوئی طاقت نہیں اس لئے ایسا شخص اپنی فطرت کو کمزور پائے ہوئے
اس یقین پر قائم ہوتا ہے کہ میرے اندر کوئی کمال نہیں میں نے ہر کمال اللہ تعالیٰ کی کامل ذات
سے حاصل کرنا ہے۔میرے اندر کوئی قدرت اور طاقت نہیں میں نے سب طاقتیں ، طاقتوں کے منبع سے حاصل
خطبات ناصر جلد اول
۹۷۳
خطبہ جمعہ ۱۷ نومبر ۱۹۶۷ء
کرنی ہیں میرے اندر کوئی علم نہیں وہ جس کے علم نے ذرہ ذرہ کا احاطہ کیا ہوا ہے اسی سے میں نے
علم کو حاصل کرنا ہے اور میرے اندر کوئی نور نہیں جب تک میرا آسمانی باپ میرے لئے نور اور
روشنی کے سامان پیدا نہ کرے تب وہ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور استغفار کرتا ہے۔استغفار کے صحیح معنی جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان کئے ہیں یہ ہیں کہ انسان
اللہ تعالیٰ سے یہ درخواست کرے کہ اس کی بشری اور فطری کمزوریوں
کو اللہ تعالیٰ ڈھانک دے
اور دبا دے اور وہ اُبھریں نہ !!! اور ظاہر نہ ہوں۔تو ایسا شخص جو اپنی فطرت کو اور اپنے نفس کو
پہچانتا ہے اور اس کی فطری کمزوریوں کی معرفت رکھتا ہے وہ شخص تکبر کو جہنم کی جڑ سمجھتا ہے اور جنت
اور خدا کی رضاء کے حصول کے لئے بے نفسی کی زندگی گزارتا ہے وہ ہر وقت اپنے رب کے حضور
جھکا رہتا ہے اور ہر آن اس سے یہ درخواست کرتا ہے کہ اے میرے رب ! میرے اندر کوئی کمال
نہیں تو میری استعداد کے مطابق مجھے کمال دے۔میرے اندر کوئی روشنی نہیں لیکن میں روشنی سے
محبت رکھتا ہوں تو نور کے سامان میرے لئے پیدا کر دے میں جاہل ہوں
علم کا کوئی دعوی نہیں رکھتا
لیکن اس یقین پر قائم ہوں کہ تو ہر علم کا سرچشمہ ہے اس چشمہ سے مجھے سیراب کر اور جو شخص جتنا جتنا
استغفار کو اپنا شعار بناتا چلا جائے اتنا ہی وہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آجاتا ہے اور شیطانی حملوں
سے محفوظ ہو جاتا ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا ہی پیارا فقرہ فرمایا ہے
کہ خواہش استغفار فخر انسان ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ ”جو شخص کسی عورت کے پیٹ سے
پیدا ہوا اور پھر ہمیشہ کے لئے استغفارا اپنی عادت نہیں پکڑتا وہ کیڑا ہے نہ انسان اور اندھا ہے نہ
سوجا کھا اور نا پاک ہے نہ طیب۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ اسلامی عقیدہ کے موافق بهشت و دوزخ
انہی اعمال کے انعکا سات ہیں جو دنیا میں انسان کرتا ہے یعنی تکبر اور خود بینی وہاں دوزخ کی آگ
کا روپ لے لیتی ہے اور انکسار اور بے نفسی جس کے نتیجہ میں انسان بے اختیار ہو کر بڑی کثرت
کے ساتھ ہر وقت اور ہر آن خدا تعالیٰ سے استغفار کرتارہتا ہے اس کا یہ فعل اور یہ احساس اور اس
کے یہ اعمال جنت کے باغات اور جنت کی نہروں اور جنت کے میووں میں تبدیل ہو جاتے ہیں تو
جس طرح دوزخ کی جڑ انسان کے نفس میں ہے اسی طرح جنت کا منبع بھی خود انسان کے اندر ہے
خطبات ناصر جلد اول
۹۷۴
خطبہ جمعہ ۱۷؍نومبر ۱۹۶۷ء
اور یہ منبع جو فطرت کے اندر اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے بیج کے طور پر ہوتا ہے اور انسانی فطرت کو صرف
یہ طاقت عطا کی گئی ہے کہ وہ بے طاقت ہو کر اور اپنے نفس میں کوئی ذاتی خوبی اور کمال نہ پاکر
اپنے رب کے حضور جھک جائے اور بالائی طاقت کو اپنی طرف کھینچے اور اس طرح پر اس کی جنت
حسین نشو و نما کو حاصل کرے۔استغفار تو ہر وقت ہی کرنی چاہیے اللہ تعالیٰ جن کو توفیق دیتا ہے اور سمجھ عطا کرتا ہے وہ کوئی
وقت بھی بغیر استغفار کے نہیں رہتے۔بہت سی چیزوں کا انحصار عادت پر بھی ہوتا ہے اب ہم میں
سے بہت سے گھروں سے نکلتے ہیں سودا لینے کے لئے بازار جاتے ہیں ہم اِدھر اُدھر کے پراگندہ
خیالات ذہن میں رکھ کر بھی یہ فاصلہ طے کر سکتے ہیں اور ہم استغفار کرتے ہوئے بھی وہی فاصلہ
طے کر سکتے ہیں ایک سیکنڈ بھی زیادہ وقت نہیں لگے گا لیکن ایک صورت میں ہم نے اپنا وقت ضائع
کر دیا اور دوسری صورت میں ہم نے اپنے وقت کا صحیح استعمال کیا تو یہ عادت ڈالنی چاہیے ہم میں
سے ہر ایک کو کہ استغفار کو اپنا شعار بنائے خالی لفظ نہ ہوں جو اس کے منہ سے نکل رہے ہوں بلکہ
اسْتَغْفِرُ الله کے ساتھ اس کا یہ احساس بھی پوری شدت کے ساتھ بیدار ہو کہ میں کچھ نہیں
ہر طاقت ، ہر علم، ہر روشنی ، ہر بھلائی ، ہر خیر میں نے اپنے رب سے حاصل کرنی ہے میرے اندراپنا
ذاتی کوئی کمال نہیں ہے میرے اندر اگر کوئی خوبی میرے خدا نے رکھی ہے تو وہ صرف یہ ہے کہ
میں اس بات کا اقرار کروں کہ میرے اندر کوئی ذاتی کمال نہیں اور اپنے رب کے ساتھ تعلق کو
استوار اور پختہ کرنے کی کوشش کروں اور پھر ہمارا رب جو بڑا ہی مہربان ہے اور غفور ہے وہ ہماری
حالت کو دیکھ کے اور ہماری التجا کوسن کر اپنے فضلوں کو ہم پر نازل کرے اور ہمیں طاقت بھی دے
ہمیں علم بھی دے ہمیں روحانی روشنی بھی دے جو اس جہان میں بھی اور اگلے جہان میں بھی یسعی
نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ (الحدید : ۱۳) کے مطابق ہمارے کام آنے والی ہو اور ترقی کی راہیں ہم
پر کھلتی رہیں اور ترقی کے ہر مقام اور ہر مرحلہ پر ہمارے اندر یہ احساس رہے کہ یہاں تک بھی ہم
خدا کے فضل سے ہی پہنچے اپنی طاقت سے نہیں پہنچے۔لیکن جو اگلی منزل ہے اس کے مقابلہ میں یہ
بھی ایک ناقص مقام ہے۔
خطبات ناصر جلد اول
۹۷۵
خطبہ جمعہ ۱۷؍نومبر ۱۹۶۷ء
اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرنی چاہیے کہ اس نقص کو بھی وہ اپنے فضل سے دور کر دے اور اس
ناقص مقام سے نکال کے ہمیں نسبتاً بہتر مقام تک پہنچا دے اور جو شخص ایسا نہیں کرتا اسے یا درکھنا
چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑی وضاحت سے یہ بیان فرمایا ہے کہ اگر تم استغفار کی
بجائے تکبر اور خود بینی میں مبتلا ہو گے تو اپنے سینہ میں اپنے دل میں اپنی روح میں ایک جہنم کی
پیدائش کے سامان پیدا کر رہے ہو گے اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔استغفار تو جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ ہر وقت ہی کرنی چاہیے ہر آن ہمیں اس طرف متوجہ
رہنا چاہیے لیکن بعض اوقات انسان کا ذہن زیادہ صاف ہوتا ہے بعض دوسرے اوقات کی
نسبت۔تو ہم میں سے جو دوست وقف عارضی پر گئے ہیں انہوں نے یہ مشاہدہ کیا ہے اور ان کی
رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ چونکہ ہمارے بھائی اخلاص کے ساتھ وقف عارضی کے لئے باہر
جاتے ہیں اس وقت وہ دنیوی علائق سے آزاد ہوتے ہیں گھر کا کوئی فکر نہیں ہوتا پوری توجہ کے
ساتھ اور پورے انہماک کے ساتھ وہ استغفار کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ کے
فضلوں اور رحمتوں کو بڑی کثرت کے ساتھ اپنے پہ نازل ہوتا دیکھتے ہیں تو یہ بھی ایک بہت اچھا
موقع ہے استغفار توجہ کے ساتھ کرنے کا تو اس ضمن میں میں اشارۂ جماعت کو اس طرف بھی متوجہ
کر دیتا ہوں کہ وقف عارضی کے لئے بڑی کثرت کے ساتھ اپنے نام پیش کریں اور بار بار پیش
کریں میں تو سمجھتا ہوں کہ جو شخص ایسا کر سکتا ہو اور اس کے رستہ میں کوئی خاص دشواری نہ ہو کہ جس کو
دور کرنا اس کے لئے ممکن ہی نہ ہو تو اسے سال میں ایک سے زائد دفعہ بھی اپنے آپ کو وقف عارضی
کے لئے پیش کرنا چاہیے لیکن ہر سال ایک دفعہ تو ضرور اس وقف میں حصہ لینا چاہیے تا کہ ایک قسم
کی ٹریننگ اور استغفار کرنے کی تربیت بھی اسے مل جائے اور پھر اللہ تعالیٰ فضل کرے تو جس طرح
اس زمانہ میں بہت سے لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو نازل ہوتے دیکھا ہے۔کثرت سے
استغفار کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور زیادہ کثرت سے ان پر نازل ہوتے رہیں۔سارا سال
ہی نازل ہوتے رہیں۔تواستغفار کے معنی یہ ہیں کہ انسان ہر وقت اپنے رب سے یہ درخواست کرتا رہے کہ مجھ
خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۱۷؍نومبر ۱۹۶۷ء
میں بشری اور فطرتی کمزوریاں ہیں اور میں اپنی ان بشری اور فطری کمزوریوں سے واقف ہوں
اور میں سمجھتا ہوں کہ اپنی ذات میں میرے اندر کوئی خوبی اور کمال نہیں۔لیکن اے میرے ربّ!
تو نے میرے دل میں یہ خواہش پیدا کی ہے کہ میں تیرے قرب کو حاصل کروں اور تیری مدد کے
بغیر میں تیرا قرب حاصل نہیں کر سکتا۔تیرے قرب کے حصول کے لئے جس طاقت کی مجھے
ضرورت ہے جس نور کی مجھے ضرورت ہے جس علم کی مجھے ضرورت ہے جس کمال کی مجھے ضرورت
ہے وہ تو ہی دے تو مجھے مل سکتا ہے ورنہ نہیں مل سکتا۔پس اے میرے رب ! میں تیرے حضور
عاجزی اور تضرع سے جھکتا ہوں اور تجھ سے مدد طلب کرتا ہوں اور یہ چاہتا ہوں کہ تو میری بشری
اور فطری کمزوریوں کو ڈھانک دے اور آسمانی نور سے مجھے منور کر دے اور قرآن کریم کی برکات
سے مجھے حصہ دے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی پیروی کے نتیجہ میں تیری جو محبت ایک
انسان کو حاصل ہوسکتی ہے وہ محبت تو ہمیں عطا کر۔پس ہر وقت استغفار کی طرف ہر احمدی کو متوجہ رہنا چاہیے اور ہمیشہ اس کوشش میں رہنا چاہیے
کہ تکبر اور خود بینی کا کوئی شائبہ بھی ہمارے نفسوں میں باقی نہ رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق
عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ر بوه ۲۴ نومبر ۱۹۶۷ ، صفحه ۲ تا ۴)
谢谢您