کم و بیش تیس سال کا عرصہ ہم سے انتہائی قربانیوں کا مطالبہ کررہا ہے
خطبات ناصر جلد اول
۱۰۲۵
خطبہ جمعہ ۲۹؍ دسمبر ۱۹۶۷ء
کم و بیش تیس سال کا عرصہ بڑا ہی اہم ہے اور ہم
سے انتہائی قربانیوں کا مطالبہ کر رہا ہے
خطبه جمعه فرمود ه ۲۹ دسمبر ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ ، سورۃ فاتحہ اور سورۃ القدر کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اس سورۃ ( سورۃ القدر ) کی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے بڑی لطیف تفسیر بڑی تفصیل
کے ساتھ تفسیر کبیر میں بیان فرمائی ہے میں اس وقت احباب کو دو ایک باتوں کی طرف متوجہ کرنا
چاہتا ہوں جو اس سورۃ کے مضامین سے تعلق رکھتی ہیں۔لَيْلَةُ الْقَدْرِ کے معنی بہت سے کئے جاسکتے ہیں اور بہت سے کئے گئے ہیں خلاصہ ان سب
معانی کا یہ بنتا ہے کہ لَیلَةُ الْقَدْرِ وہ اندھیری رات یا وہ اندھیرا زمانہ ہے۔جس میں اللہ کی طرف
سے اندھیروں کے دور کرنے اور روشنی کے ظہور کا فیصلہ کیا جاتا ہے اور لَيْلَةُ الْقَدْرِ انفرادی بھی
ہوتی ہے اور اجتماعی بھی ہوتی ہے۔احادیث میں جہاں یہ ذکر ہے کہ سارے سال میں کسی وقت
لَيْلَةُ الْقَدْرِ ہوسکتی ہے۔وہ ذکر انفرادی لَیلَةُ الْقَدْرِ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اجتماعی لَيْلَةُ الْقَدْرِ
ایک تو ( جیسا کہ احادیث اس طرف اشارہ کر رہی ہیں ) رمضان کی آخری دس راتوں میں سے
ایک رات ہوتی ہے یا اجتماعی لیلة القدر انبیاء کا وہ اندھیرا زمانہ ہوتا ہے جن میں وہ نازل ہوتے
اور جس کے اندھیروں کو ان کی برکت سے اللہ تعالیٰ دور کرتا ہے۔انفرادی لَيْلَةُ الْقَدْرِ کا مطلب
خطبات ناصر جلد اول
١٠٢٦
خطبہ جمعہ ۲۹؍ دسمبر ۱۹۶۷ء
یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہر فرد بشر پر بہت سی پابندیاں عائد کی ہیں بہت سے احکام
ہیں جو اسے دیئے گئے ہیں بہت سے اوامر ہیں جو اسے کرنے ہوتے ہیں اور جنہیں اسے کرنا
چاہیے یا بہت سی نواہی ہیں جن سے اسے بچنا چاہیے۔انسان جس طرح جسمانی لحاظ سے نشو ونما
حاصل کرتا ہے پہلے ارتقا کے کئی دوروں میں سے وہ رحم مادر میں گزرتا ہے اور پھر بہت سے ارتقائی
دوروں میں سے وہ پیدائش کے بعد وہ اس دنیا میں گزرتا ہے پھر وہ اپنی بلوغت کو پہنچتا ہے جسمانی
طور پر اگر وہ لمبی عمر پائے تو وہ انحطاط کے زمانہ کو پاتا ہے۔اس کے مشابہ مگر (ایک فرق کے
ساتھ ) روحانی ارتقا اور روحانی نشونما بھی وہ حاصل کرتا ہے پہلے وہ تقویٰ کی موٹی موٹی راہوں پر
چلتا ہے پھر وہ اس کتاب عظیم سے جو ھدی للعلمین ہے تقویٰ کی مزید باریک راہوں کا علم
حاصل کرتا اور اس کے مطابق اپنی زندگی کے دن گزارتا ہے اسی طرح وہ روحانی ترقی کرتا چلا
جاتا ہے یہاں تک کہ اپنی روحانی بلوغت کو پہنچتا ہے جس کے بعد کوئی انحطاط نہیں اور یہ فرق ہے
روحانی اور جسمانی بلوغتوں میں کہ جسمانی بلوغت کے بعد اس دنیا میں ایک انحطاط کا زمانہ بھی
بہت سے لوگوں پر آتا ہے لیکن روحانی بلوغت کے بعد پھر انحطاط کا کوئی زمانہ روحانی بالغ پر نہیں
آتا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے لطیف رنگ میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔فرمایا جسے
بشاشت ایمانی حاصل ہو جائے اس کو پھر شیطان کے حملوں کا کوئی خوف باقی نہیں رہتا الفاظ مجھے
یاد نہیں اسی قسم کا مفہوم ہے یعنی جس کے اعمالِ صالحہ فطرت کا ایک حصہ بن جائیں اور ان کی بجا آوری
میں وہ کوئی تکلیف یا کوفت محسوس نہ کرے اسے کسی قسم کی کوشش اور جدو جہد نہ کرنی پڑے بلکہ
جس طرح وہ سانس لیتا ہے اور زندگی کو قائم رکھتا ہے اسی طرح ایسا شخص بشاشت کے ساتھ
خدا تعالیٰ کے احکام کو بجالاتا ہے اور جس شخص کے دل میں اس قدر بشاشت اعمالِ صالحہ کے بجالانے
میں پیدا ہو اور خدا تعالیٰ کے لئے ہر دکھ جو وہ سہے دنیا اسے دکھ سمجھے تو سمجھے وہ اس میں لذت محسوس
کرے اس بلوغت کے بعد کسی قسم کے روحانی انحطاط کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہی وہ کیفیت
ہے بلوغت کی جس کی طرف قرآن کریم نے اس آیت میں اشارہ کیا ہے۔يَايَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَنَّةُ ارْجِعِى إِلى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً - فَادْخُلِي فِي عِبْدِى -
خطبات ناصر جلد اوّل
۱۰۲۷
خطبہ جمعہ ۲۹؍ دسمبر ۱۹۶۷ء
وَادْخُلِي جَنَّتِي (الفجر : ۲۸ تا ۳۱) تو اس دنیا میں دنیا کی اس زندگی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ایک فیصلہ ہر فرد بشر کے متعلق کیا جاتا ہے ہر اس فرد بشر کے متعلق جو اپنی قربانیوں کو انتہاء تک
پہنچاتا اور اپنے رب کی محبت میں اپنے نفس کو کلی طور پر مٹادیتا اور اس پر ایک موت وارد کر دیتا ہے اس
پر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے یہ بشارت دیتا ہے کہ اب تو ایسے مقام تک پہنچ گیا ہے کہ
جنت کا یقینی طور پر ہمیشہ کے لئے تو وارث رہے گا اور شیطان تجھے بہکانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔یہ فیصلہ کی گھڑی اس شخص کے لئے لَيْلَةُ الْقَدْرِ ہے کیونکہ اس میں وہ عظیم فیصلہ اس کی ابدی زندگی
کے متعلق کیا جاتا ہے جو اس دنیا سے شروع ہوتی اور اُس دنیا میں جا کے بھی ختم نہیں ہوتی بلکہ
ہمیشہ ہمیش کے لئے وہ اس کے لئے خوشیاں اور سرور پیدا کرتی رہتی ہے۔اتنا اہم فیصلہ جس گھڑی
کیا جائے۔جب انسان کے تمام انفرادی اندھیرے یک قلم دور کر کے ان کی بجائے اللہ تعالیٰ کا نور
اس کی روح اور اس کے جسم پر قبضہ کر لے۔اتنا عظیم فیصلہ جو ہے وہ اس فرد واحد کے لئے لَیلَةُ الْقَدْرِ
کا حکم رکھتا ہے یہ انفرادی لَيْلَةُ الْقَدرِ ہے اور یہ لَیلَةُ الْقَدرِ جو انفرادی ہے سال کے کسی حصہ میں
آسکتی ہے اس کے لئے رمضان کی کوئی شرط نہیں رمضان کے دس دنوں یا دس راتوں کی کوئی شرط
نہیں اور دراصل اسی لَيْلَةُ الْقَدْرِ کا ذکر عبداللہ بن مسعود اور بعض دوسرے صحابہؓ کی روایتوں
میں ہے کہ وہ سال کے کسی حصہ میں آسکتی ہے۔دوسری وہ لَیلَةُ الْقَدْرِ ہے جس کا تعلق رمضان سے اور رمضان کی آخری دس راتوں سے
ہے اس کی حکمت جیسا کہ تفسیر کبیر میں بڑی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انبیاء کے
ذریعہ ان کی اُمتوں سے ایک عہد لیا کرتا ہے اور اس کے مقابلہ میں ان سے بھی ایک عہد کرتا ہے
اور حکم اور بشارت دیتا ہے کہ تم اپنے عہد کو پورا کرو میں اپنے عہد کو پورا کروں گا اور اس کے لئے
ایک ظاہری علامت اللہ تعالیٰ کی رضا کے اظہار کی رکھی جاتی ہے۔پہلے انبیاء نے بھی اپنی امتوں سے عہد لیا تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام بنی نوع انسان
سے یہ کہا کہ اُمت مسلمہ میں شامل ہو جاؤ اور میرے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اپنے رب سے یہ عہد باندھو
کہ اسلام کے مطابق تم اپنی زندگیوں کو گزارو گے۔یہ عہد ہے اسلام کا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات ناصر جلد اوّل
۱۰۲۸
خطبہ جمعہ ۲۹؍ دسمبر ۱۹۶۷ء
کے ذریعہ اُمتِ مسلمہ سے لیا گیا ہے۔اسلام کے (اسکمت کے ) معنی یہ ہیں کہ انسان اپنا سب کچھ اپنے رب کے حضور پیش کر
دے اور اس کی راہ میں قربان کر دے پھر جس چیز کی جس وقت ہمارا رب اجازت دے اس چیز
سے اس وقت تک ہم فائدہ اٹھائیں اور ہر وقت اس بات کے لئے تیار ہوں کہ اپنی ہر چیز خواہ وہ
مادی ہو یا جذباتی ہو یا کسی اور طرح ہم سے تعلق رکھنے والی ہوا سے اپنے رب کی رضا کے لئے ہم
ہر وقت قربان کرنے کے لئے تیار رہیں گے۔یہ عبد اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اُمتِ مسلمہ سے لیا اور اس کی ظاہری
علامت رمضان کو قرار دیا اس مہینہ میں ہم رات اور دن اللہ تعالیٰ کی عبادت میں گزارتے ہیں۔رمضان کی عبادت ہر قسم کی عبادتوں کا مجموعہ ہے اس میں نفس کشی بھی شامل ہے اس میں جفا کشی بھی
شامل ہے اس میں لذت کی قربانی بھی شامل ہے اس میں مال کی قربانی بھی شامل ہے اس میں
وقت کی قربانی بھی شامل ہے اس میں جان کی قربانی بھی شامل ہے ہر قسم کی قربانیوں کا نمونہ ، ہر قسم
کی قربانیوں کے پھولوں کا گلدستہ ہے یہ ماہ رمضان !!!
تو ظاہری علامت اس روح کی جو اسلام کے ذریعہ اللہ تعالی پیدا کرنا چاہتا تھار مضان کی عبادتوں
میں رکھی گئی اور اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اگر تم اسلام کی روح کو اپنے اندر قائم رکھو گے اور ایک حقیقی
مسلمان کی زندگی گزارو گے جس کی ظاہری علامت رمضان کی عبادتیں ہیں۔تو میں تمہاری نیتوں
اور خلوص کو دیکھتے ہوئے اور خالص تقویٰ کی بنیادوں پر جو اعمال صالحہ تم بجالا ؤ ان کو مدنظر رکھتے ہوئے
تمہارے ساتھ اس مہینہ میں ایک نمایاں اور خصوصی تکلیف کروں گا اور وہ یہ ہے کہ رمضان کے
آخری عشرہ میں ایک وقت ایسا مقرر کروں گا تمہارے لئے اے اُمتِ مسلمہ ! کہ جب تمہاری
دعاؤں کو میں قبول کروں گا جب میں تمہارے قریب آؤں گا اور اپنے قرب سے تمہیں نوازوں گا۔تو اسلام کی جو پابندیاں ہیں اور اسلام کی جو اتباع اللہ تعالیٰ ہم سے چاہتا ہے اس کی
ظاہری علامت کے طور پر رمضان رکھا گیا ہے جس میں ایک چھوٹے سے وقت میں تمام قربانیوں
اور تمام اعمال صالحہ کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔زبان سے کسی کو ضر نہیں پہنچانا، ہاتھ سے ضر ر نہیں
خطبات ناصر جلد اول
۱۰۲۹
خطبہ جمعہ ۲۹؍ دسمبر ۱۹۶۷ء
پہنچانا۔مال سے خیر پہنچانی ہے۔اپنے وقت قربان کر کے خیر پہنچانی ہے وغیرہ وغیرہ۔ایک چھوٹا سا نقشہ ہے تمام اسلامی عبادات کا جو رمضان میں ہمیں نظر آتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی راہ
میں کامل فدائیت کی اس ظاہری علامت کے مقابلہ پر اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا کی ایک ظاہری علامت
رکھی اور وہ رمضان کی آخری دس راتوں میں لیلۃ القدر ہے یہ اجتماعی لَيْلَةُ الْقَدْرِ ہے یعنی ایک
ایسی رات آتی ہے جب اُمّتِ مسلمہ کی دعائیں سنی جاتی ہیں اجتماعی طور پر کیونکہ اُمت کے
نمائندے وہ ہوتے ہیں جو خدا کے نزدیک ان کی نمائندگی کر رہے ہوں یعنی جو حقیقی معنی میں
اسلام کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے والے ہوں۔جن کے مال اس کی راہ میں خرچ ہورہے
ہوں جن کے جذبات اس کے لئے قربان ہو رہے ہوں اور جن کی عزتیں اس کی راہ میں فدا ہورہی
ہوں ان کی دعاؤں کو ایسے رنگ میں سنتا ہے کہ ان میں سے بہتوں کو بتا بھی دیتا ہے کہ آج اُمت
کی اجتماعی لَيْلَةُ الْقَدْرِ ہے لیکن ان کے علاوہ بھی جو امت مسلمہ کے افراد ہوں اگر چہ ان
کو علم نہیں
دیا جا تا کہ وہ رات دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے پھر بھی ان کی ایسی دعاؤں کو جو خدائے عظیم اور
کبیر کے ارادہ اور منشا کے مطابق ہوں قبول کیا جاتا ہے اور اس طرح اُمتِ مسلمہ کی بقا اور اس کی
ترقی کے سامان پیدا کئے جاتے ہیں اور جس وقت اُمت بحیثیت امت اسلام پر قائم نہ رہے اور
لَيْلَةُ الْقَدْرِ کی برکتوں سے محروم ہو جائے اس وقت اُمت پر تنزل کا زمانہ آجاتا ہے یہ دور ہمیں
اسلامی تاریخ میں نظر آتے ہیں اور اگر ہم اس کی چھان بین کریں تو یقیناً اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ
تنزل کا زمانہ وہ ہوتا رہا ہے جب اُمتِ مسلمہ نے اسلامی احکام کو پس پشت ڈال دیا اور قرآن کریم
کو کتاب مہجور سمجھ لیا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دینی چھوڑ دیں اس لئے وہ اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کے وارث نہ رہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہو گئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے کہ رمضان کی ایک رات ایسی ہے جو ایک ہزار مہینے سے بھی زیادہ اچھی ہے کیونکہ عربی
محاورہ میں ہزار کا لفظ ان گنت اور بے شمار کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے اس لئے اس کے معنی
یہ ہوئے کہ ایک رات ایسی ہے جو بے شمار اور ان گنت مہینوں سے زیادہ برکت والی ہے اور جو
شخص اس رات کی برکات سے محروم رہے وہ بڑا ہی محروم آدمی ہے اس سے زیادہ اور کون محروم
خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۲۹؍ دسمبر ۱۹۶۷ء
ہو سکتا ہے؟ اور جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے اگر اُمت کے وہ افراد اور جب تک اُمت کے وہ
افراد جو روحانی طور پر زیادہ قوتیں اور استعدادیں رکھنے والے ہوتے ہیں اور جو محض اللہ تعالیٰ
کے فضل سے اس کی رحمتوں کے زیادہ وارث ہوتے ہیں وہ اُمت کے لئے اُمت کی دنیوی بہبود
اور روحانی ترقیات کے لئے دعائیں کرتے رہیں اور اللہ تعالیٰ کے دین کے سب احکام بجالاتے
رہیں اور اسلام کے ہر حکم کے نیچے اپنی گردن کو رکھنے والے ہوں اور انتہائی قربانیاں اس کے لئے
دینے والے ہوں ان کی دعاؤں کو اللہ تعالیٰ رمضان کی اس لیلَةُ الْقَدْرِ میں قبول کرتا ہے اور اس
طرح اُمت مسلمہ ترقی کے دنیوی اور روحانی مدارج طے کرتی چلی جاتی ہے لیکن پھر ایک ایسا دور
آتا ہے کہ جب اُمت بحیثیت مجموعی ایسی نہیں رہتی تب لَیلَةُ الْقَدْرِ سے وہ محروم ہو جاتی ہے اور
اس کے نتیجہ میں تنزل کا دور اسلام پر آنا شروع ہو جاتا ہے۔اجتماعی طور پر لَيْلَةُ الْقَدْرِ وہ زمانہ بھی ہے جو ایک نبی کا زمانہ ہوتا ہے جو انتہائی فساد اور
اندھیرے اور ظلمت کا زمانہ ہوتا ہے لیکن ظلمت کے اس زمانہ میں اندھیرے کی ان گھڑیوں میں
اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ میں اپنے بندوں کے لئے نور کا سامان پیدا کروں گا۔سب سے زیادہ
ظلمت شیطان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پھیلائی اس سے زیادہ اندھیرے دنیا
کی تاریخ میں ہمیں کہیں نظر نہیں آئیں گے اور سب سے روشن نورمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
ذات میں اور آپ کے طفیل ان اندھیروں میں سے ہی طلوع ہوا اور یہ رات ( جس میں یہ فیصلہ کیا
جاتا ہے کہ اندھیروں کو دور کر دیا جائے گا) جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے تعلق
رکھتی ہے بہت ہی اندھیری رات تھی ایسی اندھیری رات کہ اس سے بڑھ کر اندھیرا تصور میں بھی
نہیں آسکتا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ روشنی کے سامان پیدا کئے گئے اس قدر روشنی
اور نور کہ انسان کی عقل حیران رہ جاتی ہے قیامت تک کے لئے وہ احکام دے دئے گئے وہ
صراط مستقیم بتا دیا گیا جن پر چل کر انسان اپنے رب جو نُورُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ ہے کے نور سے نور
حاصل کر کے اپنے ظاہر و باطن کو منور کر سکتا ہے۔تو یہ زمانہ بھی لیلۃ القدر کا زمانہ ہے یعنی فساد کا یعنی شیطانی حکومت کا یعنی اللہ تعالیٰ کے
خطبات ناصر جلد اوّل
خطبہ جمعہ ۲۹؍ دسمبر ۱۹۶۷ء
بعد کے اندھیروں کا وہ زمانہ جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ روشنی پیدا کی گئی اور ان
اندھیروں
کو دور کیا گیا اندھیروں کا یہ زمانہ وہ تھا جس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ پر
ایمان لانے والوں نے انتہائی دکھ اٹھائے ان لوگوں کے لئے دنیا اندھیر تھی دنیوی لحاظ سے روشنی
کی کونسی کرن تھی جو وہاں تک پہنچ سکتی تھی ہر طرف سے کفر نے ان کو گھیرا ہوا تھا ہر قسم کی قربانیاں
تھیں جو ان سے لی جا رہی تھیں مردوں سے بھی اور عورتوں سے بھی وہ کون سی بے عزتی تھی جوان
مسلمان عورتوں کو نہ دیکھنی پڑی ہو ہر قسم کے اندھیروں کی دیوار میں شیطان مسلمانوں کے گرد
کھڑی کر رہا تھا اور اللہ تعالیٰ ان سے انتہائی قربانیاں لے رہا تھا اس وعدہ کے ساتھ کہ میں
تمہارے لئے اپنی تقدیر کی تاریں ہلاؤں گا اور اتنے انعامات دوں گا اتنے فضل تم پر نازل کروں
گا آسمان سے تم پر نور کی کچھ اس طرح بارش برسے گی کہ یہ سب اندھیرے کا فور ہو جائیں گے اور
مٹ جائیں گے اور شیطان اپنے تمام اندھیروں اور ظلمتوں کے ساتھ بھاگ جائے گا اور حق اپنے
تمام نوروں کے ساتھ دنیا میں قائم ہو جائے گا۔پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ لَيْلَةُ الْقَدر کا زمانہ تھا اس معنی میں کہ اگر چہ
شیطان انسانی روح پر پوری طرح غالب آ گیا ہوا تھا اور مسلمانوں کو انتہائی قربانیاں اس وقت
دینی پڑی تھیں لیکن لَیلَةُ الْقَدْرِ کے اس زمانہ میں ہمارے رب نے یہ فیصلہ کیا کہ ان تمام اندھیروں
کو دنیا سے مٹا دیا جائے گا اور وہ جو اپنے فیصلوں پر قادر اور وہ جو اپنے وعدوں کو وفا کرنے والا
ہے اس نے وہ تمام اندھیرے دنیا سے مٹا دئے اور اس طرح اسلام کا نور تمام دنیا پر چھا گیا کہ
معلوم دنیا میں سے کوئی علاقہ ایسا نہ رہا جو اسلام کے نور سے محروم ہو اس کے بعد پھر تنزل کا ایک
زمانہ آیا کیونکہ اسلام کی روح کو مسلمان بھول چکا تھا لیکن اب پھر اللہ تعالیٰ نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا
زمانہ پیدا کیا اور اس زمانہ میں ہمیں بھی پیدا کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ بھی لَيْلَةُ الْقَدْرِ
ہی کا زمانہ ہے جس زمانہ کے متعلق الہی تقدیر ہے کہ اسلام کو تمام ادیان باطلہ پر غالب کیا جائے گا
اور دنیا کی تمام اقوام محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کی جائیں گی۔پس ہمارا یہ
زمانہ بھی شیطانی ظلمتوں، اسلامی قربانیوں اور بہترین انعامات کے لحاظ سے لَيْلَةُ الْقَدرِ ہے اور
خطبات ناصر جلد اوّل
۱۰۳۲
خطبہ جمعہ ۲۹؍ دسمبر ۱۹۶۷ء
اس زمانہ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتہائی قربانیاں لی جائیں گی اور عظیم انعامات کا وارث کیا جائے
گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جب اللہ تعالیٰ کی وہ پیشگوئیاں اور وہ آیات بینات
اور وہ نشانات ابھی ظاہر نہیں ہوئے تھے جو بعد میں ہوئے اس وقت بھی آپ پر کچھ لوگ ایمان
لائے ان لوگوں کی زندگیوں کو جب ہم دیکھتے ہیں اور اس زمانہ کے حالات پر جب ہم نظر ڈالتے
ہیں تو ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ ان لوگوں نے انتہائی قربانیاں دیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نشانات
ابھی پوری طرح واضح نہیں تھے۔وہ غیب پر ایمان لائے ان کے بعد میں آنے والوں نے تو
ہزاروں نشان دیکھے بعض نے ان سے فائدہ اٹھایا بعض نے فائدہ نہیں اُٹھایا لیکن نشان ہر ایک
نے ہی دیکھے۔بہر حال ان نشانوں کے دیکھنے کے بعد جو لوگ ایمان لائے وہ انتہائی اندھیروں
کے اوقات میں ایمان لانے والوں میں شمار نہیں ہو سکتے اور اس وجہ سے ان کی قربانیوں کی وہ شان
نہیں جو سابقون کی قربانیوں کی ہے۔جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ابتدائی زمانہ میں ایمان
لائے تھے اور ان قربانیوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک نور دنیا کے لئے پیدا کیا۔جماعت نے ترقی
کی۔اللہ تعالیٰ کے فضل اس طرح نازل ہوئے کہ وہ جس کی آواز اپنے گاؤں کی گلیوں میں بھی نہیں
گونجی تھی آج اس کی آواز ساری دنیا کی فضا میں گونج رہی ہے اور یہ تو ایک مثال ہے جس زاویہ
سے بھی آپ دیکھیں گے آپ کو یہی نظر آئے گا یہ نتیجہ ہے ان قربانیوں کی قبولیت کا جوابتدائی زمانہ
میں ایمان لانے والوں نے ان اندھیری راتوں میں دیں اور انہیں اللہ تعالیٰ نے قبول کیا لیکن
چونکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت میں بڑی وسعت ہے وہ زمانہ کے بدلے ہوئے حالات کے ساتھ ساتھ
قربانیوں کو بھی بڑھاتا چلا جاتا ہے۔اب اس زمانہ میں قربانیاں اور قسم کی ہیں اللہ تعالیٰ نے ایسے
سامان پیدا کر دئے آپ کے لئے کہ آپ کو قربانیوں کے اس مقام پر کھڑا نہیں رہنے دیا بلکہ اپنے
بندوں کو جنہیں اس نے خلافت کے مقام پر کھڑا کیا بہت سے منصو بے سکھائے اور اس نے آپ کو
قربانیوں کے میدان میں آگے سے آگے پہنچا دیا۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی زندگی کے
حالات کو دیکھیں کس طرح آپ نے جماعت کے استحکام اور ترقی کی تدابیر کیں اور جماعت سے
قربانیاں لیں پھر ایک لمبا زمانہ خلافت ثانیہ کا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت
خطبات ناصر جلد اوّل
۱۰۳۳
خطبہ جمعہ ۲۹؍ دسمبر ۱۹۶۷ء
کا۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ خلافت میں بھی آپ کو قربانی کے ایک مقام پر کھڑا نہیں رہنے دیا بلکہ
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ذہن میں نئے سے نئے منصوبے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اسی کے
ارادہ سے اور اسی کے سکھانے سے آئے اور حضور نے جماعت کو قربانی کے میدان میں آگے سے
آگے دھکیلا تا کہ اس زمانہ کے احمدیوں کی قربانیوں کی مشابہت صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
اور صحابۂ حضرت مسیح موعود کی قربانیوں سے ایک حد تک ہو جائے تا اسی قسم کے انعامات کے یہ بھی
وارث ہوں اب یہ خلافت ثالثہ کا زمانہ ہے اور یہ تو اللہ تعالیٰ کو ہی معلوم ہے کہ کتنا لمبا عرصہ یہ رہے گا۔لیکن آج میں ایک بات آپ کو بتا دیتا ہوں اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اسلام
کو تمام دنیا میں غالب کرنے کی جو آسمانی مہم شروع کی گئی تھی آج وہ ایک نہایت ہی اہم اور نازک دور
میں داخل ہو چکی ہے اور جماعت احمدیہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ آئندہ کم و بیش تیس سال تک
اپنی قربانیوں کو انتہاء تک پہنچائے۔نیز اپنی دعاؤں کو انتہاء تک پہنچائے تا اللہ تعالیٰ ان قربانیوں
اور ان دعاؤں کو قبول کرے اور وہ مقاصد حاصل ہوں جن مقاصد کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ نے
اس جماعت کو کھڑا کیا ہے۔پس کم و بیش تیس سال کا عرصہ بڑا ہی اہم ہے بڑا ہی اہم ہے اور ہم سے
انتہائی قربانیوں کا مطالبہ کر رہا ہے اور اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ بھی ہے کہ اگر تم میری راہ
میں انتہائی قربانیاں دو گے اور اسلام کے ہر حکم کے سامنے اپنے سروں کو جھکا دو گے۔خالص مسلمان
ہو جاؤ گے اپنے نفسوں پر ایک موت وارد کر لو گے تو میں
تمہیں انتہائی اور عظیم انعام بھی دوں گا۔پس ہم میں سے ہر ایک شخص کا (انفرادی حیثیت میں بھی اور جماعت کا بحیثیت جماعت )
فرض ہے کہ وہ آگے بڑھے اور اس نازک اور اہم وقت میں انتہائی قربانیوں کو اپنے رب کے
قدموں میں جار کھے تاکہ اپنے رب کی پیار بھری نگاہ کا وہ مستحق اور وارث قرار دیا جائے اور اللہ تعالیٰ
کے فرشتے ہماری مدد کے لئے آسمانوں سے اتریں اور خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہماری زندگیوں میں پورا
ہو کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہر دل میں گاڑ دی جائے گی“۔روزنامه الفضل ربوه ۹ /جنوری ۱۹۶۸ ء صفحه ۲ تا ۵)
谢谢谢