اللّٰہ تعالیٰ کے مقرّب بندوں کو اس دنیا میں بھی ایک جنّت عطا کی جاتی ہے

خطبات ناصر جلد دوم
۱۳
خطبہ جمعہ ۱۲ ؍ جنوری ۱۹۶۸ء
اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں کو اس دنیا میں بھی ایک
جنت عطا کی جاتی ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء بر موقع جلسہ سالانہ۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل آیات کی
تلاوت فرمائی۔إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنْتٍ وَعُيُونٍ - اُدْخُلُوهَا بِسَلِمٍ آمِنِينَ - وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ
غِلَّ اِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَبِلِينَ - لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَاهُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ - نَبِي عِبَادِيَ
اني انا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ - وَ اَنَّ عَذَابِى هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ - (الحجر : ۴۶ تا ۵۱ )
پھر فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت کے ساتھ اپنی کتب میں اس مسئلہ
کو بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مقترب مومن بندوں کو جنہیں وہ اپنی مغفرت کی چادر کے
اندر ڈھانپ لیتا ہے دو جنتوں کے لئے پیدا کیا ہے۔ایک جنت اس دنیا میں ان کے لئے مقدر کی
جاتی ہے اور ایک وہ جنت ہے جو اُخروی زندگی میں انہیں ملے گی جیسا کہ قرآن کریم میں یہ آتا ہے
کہ جو شخص اس دنیا میں روحانی طور پر اندھا ہو اور بصیرت اسے حاصل نہ ہو۔وہ اُخروی زندگی
میں بھی اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کے قابل نہیں ہوگا اور نہ اس کی رضا کی جنتوں میں وہ داخل کیا جائے گا۔

خطبات ناصر جلد دوم
۱۴
خطبه جمعه ۱۲ ؍ جنوری ۱۹۶۸ء
ان آیات میں جو میں نے ابھی آپ دوستوں کے سامنے تلاوت کی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے
ایک وسیع مضمون بیان کیا ہے۔اس کا ایک حصہ یہ ہے کہ اس دنیا کی جنت جو اس دنیا کی جنت سے
بہت مختلف ہے (اس میں شک نہیں ایک بڑا فرق تو یہ ہے کہ وہ جنت ایسی ہو گی جس میں سارے
جنتی اکٹھے رہتے ہوں گے اور دوزخیوں کا اس جنت میں کوئی دخل نہیں لیکن اس دنیا میں جو جنت
ہے ) اس میں کا فر اور مومن اس دنیا کے لحاظ سے اکٹھے رہتے نظر آتے ہیں۔پس ہر شخص کی اپنی
ایک جنت ہے۔ایک ماحول ہے یا جماعت کا ایک ماحول ہے۔اس ماحول میں جنتیوں کی سی
زندگی ایک احمدی گزارتا ہے یا جنتیوں کی سی زندگی گزارنے کی وہ کوشش کرتا ہے۔اس جنت کی
بہت سی علامات ان آیات میں بتائی گئی ہیں:۔(۱) ایک تو یہ کہ امن میں اور سلامتی کے ساتھ وہ رہنے والے ہوں گے۔جس کے ایک معنی
یہ ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے لئے کثرت سے سلامتی سے دعائیں کر رہے ہوں گے۔اس کا ایک
ظاہری طریق یہ بھی ہے سنتِ نبوی کے مطابق اور وہ یہ کہ جب بھی مسلمان مسلمان سے ملے۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه بلند آواز سے کہہ کے اس کے لئے سلامتی کی دعا
مانگے۔اس کی بھی عادت ڈالنی چاہیے اس کے علاوہ بھی اپنی دعاؤں میں سب اُمتِ مسلمہ، سب
جماعت احمدیہ کے لئے یہ دعائیں مانگتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سلامتی اور امن کی زندگی ہمیں بھی
اور ہمارے بھائیوں کو بھی عطا کرے۔(۲) دوسری علامت یا دوسری بات جس کا اس جنت سے تعلق ہے وہ یہ ہے کہ نَزَعْنَا مَا فِي
صُدُورِهِم مِّنْ غِل ان کے سینوں میں جو کینہ وغیرہ بھی ہو گا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس جنت میں
ہم اسے نکال دیں گے۔پس اگر دل کینہ اور بغض اور حسد سے پاک ہوں تو جنت ہے اور اگر نہیں
تو وہ جنت نہیں۔(۳) اسی طرح تیسری بات یہاں یہ بتائی کہ وہ بھائی بھائی بن کر جنت میں رہیں گے اگر ہم
احمدیت میں داخل ہونے کے باوجود یہ احساس نہیں رکھتے کہ ہم بھائی بھائی ہیں اور بھائیوں کی طرح
ہم نے محبت سے زندگی گزارنی ہے تو پھر جو شخص ایسا ہے اس کے لئے اس دنیا میں جنت نہیں بنی۔

خطبات ناصر جلد دوم
ܙ
خطبہ جمعہ ۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء
(۴) ایک اور بات یہ ہے کہ عَلى سُرُرٍ متقبلين تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے
ہوں گے یعنی دنیوی ترقیات یا روحانی ترقیات کے نتیجہ میں وہ یہ کوشش نہیں کریں گے کہ ایک
دوسرے کو نیچا کر دکھا دیں۔گرانے کی کوشش نہیں کریں گے بلکہ وہ خوش ہوں گے اس بات پر کہ اللہ تعالیٰ
نے ہر ایک کے لئے رحمت کا ، رضا کا، ایک تخت پیدا کیا ہے۔(۵) ایک اور علامت یہاں یہ بتائی گئی ہے کہ انہیں کوئی تھکان نہیں ہوگی یعنی قربانی کے
میدان میں وہ جتنی قربانیاں دیتے چلے جائیں گے وہ کوئی تھکان محسوس نہیں کریں گے بلکہ لذت
اور سرور محسوس کریں گے جو شخص سلسلہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے قربانی نہیں دیتا یا قربانی دیتا
ہے
لیکن تھکاوٹ محسوس کرتا ہے اسے اپنی فکر کرنی چاہیے کیونکہ ابھی اس کے لئے اس دنیا میں جنت
مقدر نہیں ہوئی۔(4) اور آخری علامت یہ بتائی کہ وَمَا هُمْ مِنْهَا بِسُخْرَجِيْنَ۔وہ اس میں سے کبھی نکالے
نہیں جائیں گے یعنی اس فرد واحد اس فرد بشر کے لئے لیلتہ القدر کا فیصلہ ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ
کر دے گا کہ اس شخص کو میں نے اپنے ابدی قرب اور ابدی رضا کے لئے چن لیا ہے اور جس شخص
کے متعلق اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ کر دیتا ہے۔شیطان کا کوئی حملہ اس پر کامیاب نہیں ہوا کرتا۔اس کے
معنی یہ ہوئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور اپنی رحمت سے ایسے لوگوں کو اپنی پناہ میں لے لیتا ہے اور
شیطان کا ہر وار نا کام کر دیتا ہے۔یعنی جس پر شیطان کا میاب وار کر دے اور اس کے دل میں وسوسہ ڈالے اور وہ دل وسوسہ
سے متأثر ہو جائے اور امتحان میں پڑ جائے۔اسی طرح وہ شخص جسے خدا اور اس کے رسول کی خاطر
قربانیاں دینے میں تھکاوٹ محسوس ہو۔اسی طرح وہ شخص جو دوسرے بھائی پر جو اللہ تعالیٰ کی
حمتیں نازل ہو رہی ہوں ( دنیوی یا دینی ) انہیں دیکھ کے جلنے لگے اور حسد اختیار کرے اور اس کی
یہ کیفیت نہ ہو کہ عَلى سُرُرٍ مُتَقبِلِينَ۔اسی طرح وہ شخص جو اخوت کا انتہائی جذبہ اپنے بھائیوں کے
لئے اپنے دل میں نہیں پاتا۔اسی طرح وہ شخص جس کے دل میں دوسروں کے لئے کینہ پا یا جاتا
ہے۔اسی طرح وہ شخص جو اپنے بھائیوں کے لئے سلامتی اور امن کی دعائیں نہیں کرتا وہ خطرے

خطبات ناصر جلد دوم
۱۶
خطبه جمعه ۱۲ ؍ جنوری ۱۹۶۸ء
میں ہے اسے اپنی فکر کرنی چاہیے کیونکہ وہ ابھی تک اندھا ہے اور اسے روحانی آنکھیں عطا نہیں
ہوئیں تو اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں ایک نقشہ کھینچا ہے اس دنیا کی جنت کا بھی ( اس جنت کا بھی
نقشہ اس کے اندر ہے لیکن وہ علیحدہ مضمون ہے ) اور ہمیں اس طرف متوجہ کیا ہے کہ جب تمہارے
لئے جنت اس دنیا میں مقدر ہو جائے گی تمہاری لیلتہ القدر کا فیصلہ ہو جائے گا۔اس وقت تم یہ محسوس
کرو گے کہ تمہارے اندر یہ خوبیاں یہ صفات جو ہیں وہ پیدا ہو چکی ہیں اور ان صفات کو ایک لحظہ
کے لئے بھی چھوڑنے کے لئے تم تیار نہیں ہو۔اگر ایسا نہیں تو پھر ابھی تمہیں بینائی نہیں ملی۔ابھی
تمہاری آنکھیں نہیں کھلیں ابھی تمہاری لَيْلَةُ القدر کا فیصلہ نہیں ہوا ابھی تم خطرے میں ہو، ابھی
شیطان کا وار تم پر کامیاب ہے پس دعاؤں کے ذریعہ بھی ، تدبیر کے ذریعہ بھی اور اعمال صالحہ کے
ذریعہ اور عاجزی اور تذلیل کے ذریعہ شیطان کے حملہ سے خود کو محفوظ کرنے کی خاطر اپنے رب کی
طرف جھکو اور انتہائی قربانی دے کر بھی اس سے یہ چاہو کہ وہ تمہیں جنتٍ وَعُيُونٍ میں داخل کر
دے اس دنیا میں بھی تا کہ امن کے ساتھ تم اپنی زندگی کو گزارنے والے ہو۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو
اس کی توفیق عطا کرے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۷ /جنوری ۱۹۶۸ء صفحه ۲،۱)

آج 10 میں سے 10 باقی