تین محاذوں پر شیطانی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے
خطبات ناصر جلد دوم
۲۷
خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۶۸ء
مومنین کو تین محاذوں پر شیطانی حملوں کا مقابلہ
کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے
خطبه جمعه فرموده ۲ فروری ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے شروع میں ایک نہایت ہی لطیف اور نہایت ہی شاندار دعا
ہمیں سکھائی ہے سورۃ فاتحہ کی شکل میں اور اس طرح ابتدا ہی میں ایک عظیم دعا سکھا کر ہمیں اس
طرف متوجہ کیا کہ ایک مسلمان کی زندگی کا انحصار دعا اور صرف دعا پر ہی ہے اس کے بعد سورۂ بقرہ
میں پہلے قرآن کریم کو ایک عظیم ، ایک کامل، ایک مکمل کتاب کی شکل میں ہمارے سامنے رکھا اور
یہ اعلان کیا کہ یہ عظیم کتاب ہر قسم کے شکوک و شبہات اور نقائص سے مبرا اور پاک ہے اور اس
کے بعد امت مسلمہ کو بیدار اور چوکس کیا یہ کہہ کر کہ تم کو ہر وقت تین محاذوں پر، تین فرنٹیئرز پر ہوشیاری
کے ساتھ شیطان کے حملوں کا مقابلہ کرنا پڑے گا اور اس کے لئے تمہیں ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ایک محاذ جس کی طرف ہمیں متوجہ کیا وہ اندرونی محاذ ہے تربیت کا محاذ تربیت کے محاذ کے دو پہلو
ہیں۔ایک تربیت یافتہ کو تربیت کے اعلیٰ مقام پر قائم رکھنے کی کوشش کرنا اور یہ کوشش کرنا کہ وہ
مزید ترقیات روحانی راہوں پر کرتا چلا جائے۔تربیت کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ وہ جو امت مسلمہ میں
نئے نئے شامل ہوں بیعت کر کے یا ولادت کے نتیجہ میں ان کو اسلام کے رنگ میں صحیح طور پر رنگنا
خطبات ناصر جلد دوم
اور سچا مسلمان بنانے کی کوشش کرنا۔۲۸
خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۶۸ء
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ کتاب هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ہے اس میں اس طرف اشارہ کیا کہ تقویٰ
کے بلند مقام پر پہنچنے کے باوجود انسان کو اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی ضرورت رہتی ہے اور اس
ضرورت کو یہ قرآن پورا کر رہا ہے۔متقیوں کے لئے ہدایت کا سامان اس کے اندر پایا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسی مضمون کو دعائیہ الفاظ میں دوسری جگہ اس طرح بیان کیا ہے کہ ربنا لا تزغ
قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا کہ ہدایت تیرے فضل سے ہمیں حاصل ہو جائے پھر بھی یہ خطرہ لاحق
رہے گا کہ ہمارے دلوں میں کسی قسم کی کجی نہ پیدا ہو جائے۔پس ہم تیرے حضور عاجزانہ دعا
کے ذریعہ جھکتے ہیں اور یہ التجا کرتے ہیں کہ جب ہمیں ہدایت حاصل ہو جائے ،صراط مستقیم ہمیں
مل جائے ، ہمارے دل سیدھے ہو جائیں، تو اس کے بعد ہمارے دلوں میں کوئی کبھی نہ پیدا ہو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اسی خطرہ کی طرف بار ہا متوجہ کیا ہے میں ایک مختصر سا
اقتباس اس وقت دوستوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں آپ فرماتے ہیں :۔بعض ایسے بھی ہیں کہ اوّل اُن میں دلسوزی اور اخلاص بھی تھا مگر اب ان پر سخت
قبض وارد ہے اور اخلاص کی سرگرمی اور مریدانہ محبت کی نورانیت باقی نہیں رہی بلکہ صرف
بلعم کی طرح مکاریاں باقی رہ گئی ہیں اور بوسیدہ دانت کی طرح اب بجز اس کے کسی کام
کے نہیں کہ منہ سے اُکھاڑ کر پیروں کے نیچے ڈال دیئے جائیں۔وہ تھک گئے اور درماندہ
ہو گئے اور نا بکار دنیا نے اپنے دام تزویر کے نیچے انہیں دبا لیا۔سو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ
عنقریب مجھ سے کاٹ دیئے جائیں گے۔بجز اس شخص کے کہ خدا تعالیٰ کا فضل نئے سرے
اس کا ہاتھ پکڑ لیوے۔ایسے بھی بہت ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے مجھے دیا ہے
اور وہ میرے درخت وجود کی سرسبز شاخیں ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان الفاظ میں اسی حقیقت کا اظہار کیا ہے کہ
ہدایت پالینے کے بعد اس وہم میں مبتلا ہو جانا کہ اب ہمارے لئے ابتلا آ ہی نہیں سکتا اور شیطان کا
ہم پر کامیاب وار ممکن ہی نہیں یہ غلط ہے متقی بن جانے کے بعد بھی انسان کو ہدایت کی ضرورت
خطبات ناصر جلد دوم
۲۹
خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۶۸ء
رہتی ہے اور جب اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھائی کہ ربنا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا اس میں اس
طرف بھی اشارہ کیا کہ کبھی سے بچنے اور ہدایت پر قائم رہنے کے لئے جن ہدایتوں کی ، جن تعلیمات
کی ضرورت ہے وہ قرآن کریم میں پائی جاتی ہیں۔پس ایسے مواقع کے لئے جو دعائیں قرآن کریم
نے سکھائی ہیں جو طریق اس نے بتائے ہیں جو تعلیمیں اس نے دی ہیں ان سے فائدہ اُٹھاؤ اور
دعاؤں کے ذریعہ اور تدبیر کے ذریعہ یہ کوشش کرو کہ ہدایت پانے کے بعد پھر پاؤں نہ پھسلے اللہ تعالیٰ
کی رضا کی جنت میں داخل ہونے کے بعد کہیں ایسا نہ ہو کہ رضا کی ان جنتوں سے نکال دئے جاؤ۔پس تربیت کا ایک محاذ تو یہ ہے ساری جماعت کو اس طرف متوجہ رہنا چاہیے کہ ایک دوسرے
کے ممد اور معاون اور ناصر بن کر ایک دوسرے کو لغزشوں سے بچا ئیں اور اس طرف متوجہ کرتے
رہیں کہ دیکھنا کسی موقع پر بھی کبر اور نخوت اور غرور اور اباء اور استکبار تمہارے اندر نہ پیدا ہو جائے
عاجزی کے ساتھ اور نیستی کے ساتھ اپنی زندگی کے دن گزارو یہ ایک پہلو ہے تربیت کا اور
دوسرا پہلو جو ہے وہ نئے داخل ہونے والوں یا نئے پیدا ہونے والوں کا محاذ ہے جب ایک کام
ایک لمبے زمانہ پر ممتد ہو تو ضروری ہوتا ہے کہ ایک نسل کے بعد دوسری نسل
کی صحیح تربیت کی جاتی
رہے تو دوسرا پہلو تربیت کا اطفال کی تربیت، نئے داخل ہونے والوں کی تربیت ہے (اس کی
تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاؤں گا)
بہر حال هُدًى لِلْمُتَّقِينَ میں اللہ تعالیٰ نے واضح الفاظ میں ایک تو یہ فرمایا کہ ہدایت پا
جانے کے بعد بھی تمہیں ہدایت پر قائم رہنے کے لئے ایک ہدایت کی ضرورت ہے اور وہ قرآن کریم
میں پائی جاتی ہے اور دوسرے اللہ تعالیٰ نے اشارہ یہ فرمایا کہ قرآن کریم ہدایت کا سامان اپنے
اندر رکھتا ہے ( دوسری جگہ بڑی وضاحت سے اسے بیان کیا ہے ) اور اشارہ بتایا گیا ہے کہ جو
ہدایت یافتہ نہ ہوں بڑے ہوں ، شعور رکھنے والے ہوں لیکن ابھی ان پر اسلام کی حقیقت واضح نہ
ہوئی ہو یا بچپن سے بڑے ہو رہے ہوں اور ابھی اس قسم کا شعور ان میں پیدا نہ ہوا ہو جو بھی
صورت ہو نئے سرے سے ہدایت دینے کے سامان قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں اور قرآن کریم
نے بڑا زور دیا ہے کہ تربیت کے اس پہلو کوبھی ہمیشہ مدنظر رکھو اور اس میں کبھی غفلت سے کام نہ لو۔
خطبات ناصر جلد دوم
خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۶۸ء
دوسرا محاذ جہاں ہمیں چوکس رہنا چاہیے اور اس کی طرف سورۃ بقرہ کے شروع میں ہی اللہ تعالیٰ
نے ہمیں متوجہ کیا ہے وہ یہ ہے کہ هُدًى لِلْمُتَّقین کے مضمون کے متعلق آیات بیان کرنے کے بعد
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (البقرة : ) که
۷)
ایک دوسری جماعت یا دوسرا گروہ وہ ہے (اس کامل کتاب کے نزول کے بعد ) کہ جن کے دل اور۔دماغ اور روح کی کیفیت یہ ہے کہ تم انہیں انذاری پیشگوئیاں بتا کر انذار کرو یا نہ کرو ان کے لئے برابر
ہوگا۔وہ اس کی طرف متوجہ ہی نہیں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم نبی کو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم کی شکل میں دنیا کی طرف بھیج دیا ہے اور قیامت تک دنیا کی قسمت کو آپ کے
پاک وجود کے ساتھ وابستہ کر دیا ہے اور جو شخص آپ کی طرف متوجہ نہیں ہوتا وہ اس دنیا میں بھی
اور آنے والی دنیا میں بھی گھاٹے میں رہتا اور خسران پانے والا ہے تو جب تک ان کے ذہنوں کی
یہ کیفیت رہے کہ تمہارا ڈرانا نہ ڈرانا ان کے لئے برابر ہی ہو تو اس وقت تک وہ ایمان کیسے لا سکتے
ہیں اس لئے تم پر یہ فرض عائد کیا جاتا ہے کہ تم ان کے ذہنوں کی اس کیفیت کو بدلنے کی کوشش کرو
اس کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ نے بڑی تفصیل سے قرآن کریم میں ہدا یتیں دی ہیں ہمیں یہ کہا ہے کہ
تمہارے دل میں ایسے لوگوں کے لئے رحم کا جذبہ اس شدت کا پیدا ہو جائے کہ تم ہر وقت ان کے
لئے دعائیں کرتے رہو وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لے رہے ہیں اس کی آواز پر لبیک نہیں کہہ
رہے ایک جہنم اپنے لئے پیدا کر رہے ہیں اے خدا! تو اپنے ان بندوں کو اس جہنم سے نجات دلا
ان کی آنکھیں کھول ان کے دلوں کی اس کیفیت کو بدل دے۔اس کے متعلق جیسا کہ میں نے بتایا ہے بڑی تفصیل سے قرآن کریم نے ہدایتیں ہمیں دی
ہیں۔جَادِلُهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (النحل : ۱۲۶) کہہ کے عملی نمونہ دکھاؤ وغیرہ وغیرہ سینکڑوں
ہدا یتیں ہمیں دی گئی ہیں اس محاذ پر بھی ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے۔اس وقت اسلام پر سب سے زبر دست حملہ عیسائیت کر رہی ہے اور دوسرے نمبر پر دہریت
یعنی وہ جو خدا کے وجود سے ہی انکار کر رہے ہیں عیسائیت کو یہ وہم ہو گیا تھا کہ وہ بیسویں صدی کے
خطبات ناصر جلد دوم
۳۱
خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۶۸ء
شروع میں ساری دنیا کو اس کے لئے جسے وہ خداوند یسوع مسیح کہتے ہیں جیت لیں گے لیکن عین
وقت پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا اور ان کے اس وہم کو دور
کردیا لیکن ابھی طاغوتی طاقتوں کا سر جو اس شکل میں اور اس رنگ میں ظاہر ہوا تھا پوری طرح کچلا
نہیں گیا اور ڈیسپریٹ (Desperate) ہو کر خائف ہو کر اسلام کے خلاف ہر جائز اور نا جائز
طریق کو استعمال کرنے پر عیسائیت تل گئی ہے ایک مثال میں دیتا ہوں کہ کچھ عرصہ ہوا مغربی
افریقہ سے یہ اطلاع ملی تھی کہ عیسائیوں کے ایک رسالہ میں یہ مضمون شائع ہوا ہے۔ایک بہت
بڑے پادری کی طرف سے کہ جو طریق اس وقت تک ہم عیسائی بنانے کے لئے استعمال کرتے
آئے ہیں وہ ناکام ہو گئے ہیں ہمیں سوچنا پڑے گا کہ نئے طریق اختیار کئے جائیں کیونکہ ایک
لمبے عرصہ کے تجربہ نے ہم پر یہ ثابت کیا ہے کہ ان راہوں سے ہم کامیابی کا منہ نہیں دیکھ سکتے اور
اس نے یہ مشورہ دیا ہے کہ عیسائیت میں مغربی افریقہ کے رہنے والوں کی روایات اور عادات کے
مطابق تبدیلیاں کر دی جائیں یہ لوگ بت پرست ہیں، وہم پرست ہیں جادو اور ٹونے کے قائل
ہیں کچھ اس قسم کے خیالات عیسائیت کے اندر لے آنے چاہئیں تا کہ یہ لوگ عیسائی ہو جائیں۔ابھی دو ایک ہفتے ہوئے مشرقی افریقہ سے یہ اطلاع ملی ہے کہ وہاں بھی پادریوں نے سر
جوڑا ہے اور انہوں نے یہ بحث کی ہے کہ جن راہوں کو ہم کامیابی کی راہیں سمجھتے تھے وہ تو نا کامی کی
طرف ہمیں لے گئی ہیں اور یہ لوگ عیسائیت کی طرف متوجہ نہیں ہورہے اس واسطے ان کے ذہن
اور ان کی عادتوں اور ان کی روایتوں کے مطابق عیسائی اعتقادات میں تبدیلی کر دینی چاہیے تا کہ
ان لوگوں کو ہم عیسائی بنا سکیں یعنی عیسائیت کا ان پر لیبل لگ جائے چاہے وہ پتھر کی پرستش کرنے
والے ہوں چاہے وہ درخت کی پرستش کرنے والے ہوں چاہے وہ جادو اور ٹونے کی پرستش کرنے
والے ہوں لیکن عیسائیت کے اندر یہ چیزیں لے آؤ لیبل تو لگ جائے گا کہ عیسائی ہو گئے۔تو جو مذہب اس قسم کے ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی طرف آجائے اس کی حالت کا آپ
اندازہ لگا سکتے ہیں۔بہر حال اس وقت وہ اپنا پورا زور لگانے پر تلے ہوئے ہیں کہ ہر جائز اور
ناجائز طریق سے اسلام کے خلاف عیسائیت کو کامیاب کریں دراصل ہماری زندگی کا ، جماعت احمد یہ
خطبات ناصر جلد دوم
۳۲
خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۶۸ء
کی زندگی کا مقصد ہی یہ ہے کہ اسلام کو تمام ادیان پر غالب کیا جائے اور سب سے بڑا حملہ
عیسائیت کے محاذ سے ہو رہا ہے ہمیں اللہ تعالیٰ نے باوجود انتہائی کمزور ہونے کے، باوجود انتہائی
غریب ہونے کے باوجود انتہائی بے کس ہونے کے باوجود انتہائی طور پر سیاسی اقتدار سے محروم
ہونے کے یہ توفیق عطا کی اپنے فضل سے کہ ہم نے ایک بہت بڑا ریلا عیسائیت کا بیسویں صدی
کے شروع میں روک دیا لیکن ہمارا کام ابھی ختم نہیں ہوا اور نہ وہ وقت آیا ہے کہ ہم سمجھیں کہ ہمیں
اپنی قربانیوں کی رفتار کو اب تیز کرنے کی ضرورت نہیں رہی ہم کامیاب ہو گئے ہیں یا یہ کہ کامیابی
ہمارے سامنے کھڑی ہے عنقریب ہم کامیاب ہو جائیں گے ابھی وہ وقت نہیں آیا اس کے لئے
بہت زیادہ اور انتہائی قربانیاں ہمیں دینی پڑیں گی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ، اسلام
کے اللہ کے لئے ، جب دلوں کے جیتنے کا سوال ہو تو نصف یا چوتھائی دل جیتنے کا سوال نہیں ہوتا کہ
دل آدھے تو شیطان کے رہیں اور نصف خدا کے لئے ہو جائیں سارا ہی دل جیتنا ہے اور سارے ہی
دل کو اللہ تعالیٰ کے قدموں میں لا ڈالنا ہے عیسائیت کی طرح ہم یہ تو سوچ بھی نہیں سکتے کہ اسلام
کے اندر مداہنہ کرتے ہوئے کچھ نرمی کر دیں پورے کا پورا اسلام انہیں قبول کرنا ہوگا انشاء اللہ اور
پورے کے پورے دل اور روح کے ساتھ اور پورے ذہن کے ساتھ ان کو اپنے اللہ کے حضور
جھکنا پڑے گا۔یہ ہماری زندگی ، ہمارے قیام کا مقصد ہے جس کے لئے انتہائی قربانیاں ہمیں کرنی
پڑیں گی۔اللہ اس کی توفیق عطا کرے۔تیسرا ایک اور محاذ ہے جس کا ذکر شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے کیا ہے اور پھر مختلف صورتوں
میں کافی لمبی بحث بھی اس مسئلہ پر قرآن کریم نے کی ہے اور وہ ہے نفاق کا محاذ ، سورہ بقرہ کے
شروع میں ہی نفاق کے متعلق جب بحث ہوئی ہے تو بہت سی آیتوں میں زیادہ تفصیل سے بات کی
گئی ہے کیونکہ نفاق ایک ایسی بیماری ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو سزا ملتی ہے
اتنی بڑی سزا کسی اور گناہ کے نتیجہ میں نہیں ملتی۔قرآن کریم نے کہا ہے۔اِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ (النِّسَاء : ۱۴۶)
یعنی جو سز ا خدا کے حضور منافق کے لئے مقدر ہے وہ مشرک کے لئے بھی مقدر نہیں ، کافر کے
خطبات ناصر جلد دوم
لئے بھی مقدر نہیں۔۳۳
خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۶۸ء
اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ کی ان آیات میں جو نفاق اور منافقوں کے متعلق ہیں بڑی تفصیل
سے ان کی عادتوں اور طریقوں پر بحث کی ہے قرآن کریم نے دوسری جگہ ان آیات کے مضامین کو
اور وضاحت کے ساتھ کھولا ہے ہمیں جس بنیادی چیز کی طرف متوجہ کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ منافق مصلح
کی شکل میں ہمارے سامنے آتا ہے یعنی اعلان یہ ہوتا ہے کہ میں جماعت میں اصلاح کرنا چاہتا ہوں۔مقصد یہ ہوتا ہے کہ جماعت میں فساد پیدا کیا جائے اس واسطے بہت ہی زیادہ ہشیار اور چوکنا
رہنے کی ضرورت ہے اس کے لئے جو بنیادی تعلیم ہمیں دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ خلیفہ وقت یا امام وقت یا
اگر رسول زندہ ہو تو رسول کے ساتھ چمٹ جاؤ۔اس کے ساتھ لگے رہو تب تم نفاق کے حملوں سے بیچ
جاؤ گے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پہلے مخاطب تھے قرآن کریم کے اور ابدی زندگی آپ کو
عطا ہوئی تو سارا زور اس پر ہے کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ساتھ چمٹوروحانی طور
پر کیونکہ آپ قیامت تک کے لئے زندہ ہیں اس لئے حقیقت یہی ہے کہ اب بھی یہی حکم ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ساتھ آ کے چمٹ جاؤ اور آپ کو اُسوہ بناؤ منافق کے شر
سے بچ جاؤ گے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نائب اللہ تعالیٰ دنیا میں پیدا کرتا رہا ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سب سے بڑے نائب اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
سب سے زیادہ محبوب روحانی فرزند کی شکل میں دنیا کی طرف بھیجا اور پھر ایک سلسلہ خلافت دنیا
میں قائم کیا۔اصل چیز تو محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہیں اصلی زندگی تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی
ہے نفاق اور کفر سے بچنے کا اصل ذریعہ تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار اور محبت ہے اور
پھر ان سے جن کے متعلق خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا ہے کہ ان کی اطاعت کرو اور ان
سے پیار کا تعلق قائم کرو۔جو طریق منافق اختیار کرتا ہے اس پر قرآن کریم نے بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔مثلاً
ایک طریق اس کا یہ بتایا ہے کہ وہ یہ اعتراض کرتا ہے کہ هُوَ اذن کہ یہ تو کان ہیں لوگ آتے ہیں
کان بھر جاتے ہیں محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ( نعوذ باللہ ) اور غلط فیصلے ان سے ہو جاتے ہیں۔-
خطبات ناصر جلد دوم
۳۴
خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۶۸ء
6
وہ دن اور آج کا دن اور پھر قیامت تک یہی ہوتا رہے گا۔جو آپ کے عاجز اور ناچیز بندے آپ
کے نام پر خدا تعالیٰ کی طرف سے کھڑے کئے جاتے ہیں بطور نائب کے، بطور خادم کے، بطور
پیار کرنے والے کے ، بطور اس ذرہ ناچیز کے جسے خدا تعالیٰ اپنی دو انگلیوں میں لے اور اعلان
کرے کہ اس ذرہ کے ذریعہ میں اپنی قدرت کو ظاہر کرنا چاہتا ہوں ان پر یہ اعتراض ہوتے رہیں
گے ہو رہے ہیں اور ہوتے چلے جائیں گے۔تو یہ ایک بڑی واضح علامت اللہ تعالیٰ نے بتائی ہے منافق کی، کہ کہتے ہیں کہ کان بھرنے
والے کان بھر دیتے ہیں اور یہ فیصلہ کر دیتا ہے بغیر سوچے سمجھے حالانکہ جسے اللہ تعالیٰ اس مقام پر
کھڑا کرتا ہے اسے فراست بھی عطا کرتا ہے اور وہ فراست بہر حال عام مومن کی فراست سے
زیادہ ہی ہوتی ہے عام مومن کی فراست سے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈرایا ہے۔مومن کو
اللہ تعالیٰ نے بڑی فراست دی ہوتی ہے تو جو مقام ایک مومن کا بتایا گیا ہے تم وہ مقام بھی خلیفہ وقت کو
دینے کے لئے تیار نہیں اور کہتے ہو ھو اذن خلیفہ وقت کی کیا حیثیت ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے مقابلہ میں؟ جب تمہارے بڑوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں چھوڑا تو تم مجھ پر یا
مجھ سے پہلوں پر یا بعد میں آنے والوں پر اس طرح پر اعتراض کرو تو کیا حقیقت ہے اس اعتراض کی؟
اللہ تعالیٰ نے وہاں یہ نہیں جواب دیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذن نہیں ہیں بلکہ ان
کے اس قول
کو صحیح تسلیم کیا ہے کہ ہاں اُذن ہیں سنتے ہیں باتیں ، مگر اس کے بعد جو فیصلہ کرتے ہیں
وہ تمہاری خیر کا ہوتا ہے اور تمہارے لئے شر کا فیصلہ نہیں ہوتا اور سننا ضروری ہے کیونکہ ہر جگہ کی
ہر
قسم کی بات پہنچنی چاہیے ورنہ صحیح نتیجہ پر نہیں پہنچا جا سکتا یعنی ہر جگہ سے بات کا کانوں تک پہنچنے
سے منافق کا یہ نتیجہ نکالنا کہ اس سے شر پیدا ہو گا یہ احمقانہ بات ہے کیونکہ خدا کا کوئی بندہ بغیر صحیح
نتیجہ پر پہنچنے کے کوئی کام نہیں کرتا اللہ تعالیٰ خود اس کی رہنمائی کرتا ہے اور صحیح نتیجہ پر وہ پہنچتا ہے تو
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اذن تو ہے لیکن اُذُنُ خَیرِ لکھ تمہاری بھلائی کے لئے کان ہے جو فیصلہ
کرے گا باتیں سننے کے بعد وہ تمہارے لئے بہتر ہوگا۔پھر بدظنی کا مادہ بھی منافق میں ہوتا ہے کہہ دیتے ہیں کہ جی فلاں بات فلاں نے پہنچادی۔
خطبات ناصر جلد دوم
۳۵
خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۶۸ء
ابھی کل ہی مجھے ایک شخص نے کہا کہ کوئی شخص کہ رہا تھا کہ فلاں شخص نے مجھ سے بات سنی اور کسی
اور کی طرف منسوب کر کے وہ بات خلیفہ المسیح سے کہہ دی حالانکہ اس شخص نے ایک لفظ بھی اس
کے متعلق نہ کہا تھا گھر بیٹھے بدنی کر لی کہ بات کر دی ہوگی جائے۔لیکن یہ بھی یادرکھنا چاہیے کہ ہر شخص جو منافقانہ بات کرتا ہے ضروری نہیں کہ وہ پکا منافق
ہو۔منافقت کی ایک رگ ہے اس میں اس لئے کوشش کرنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ
اس قسم کی منافقانہ رگ کو دور کر دے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بہت سے
منا فق طبع بھی تھے اور کمزور بھی تھے اپنے ایمانوں میں لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو اصلاح کا موقع
دیا اور بعد میں وہ بڑے مخلص، قربانی دینے والے، ایثار کرنے والے بن گئے تو منافقانہ باتوں کو
دیکھ کر صحیح نتیجہ جو ہمیں نکالنا چاہیے وہ یہ ہے۔(۱) ہم اس قسم کی منافقانہ باتوں کے نتیجہ میں جماعت میں کمزوری نہیں پیدا ہونے دیں
گے اور (۲) یہ کہ ہم دعا کے ذریعہ اور تدبیر کے ذریعہ سے اس قسم کے کمزور لوگوں کی کمزوری کو
دور کرنے کی کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۴ / مارچ ۱۹۶۸ ، صفحه ۲ تا ۴)