حقیقی نجات کے لئے اللّٰہ تعالیٰ کی معرفت اور عرفان کا ہونا ضروری ہے
خطبات ناصر جلد دوم
۵۳
خطبه جمعه ۲۳ فروری ۱۹۶۸ء
حقیقی نجات کے لئے اللہ تعالیٰ کی معرفت اور عرفان
کا ہونا ضروری ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۳ فروری ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج میں دوستوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ حقیقی نجات کے طالب بنیں اور
اس راہ میں ہر قسم کے مجاہدات کرتے چلے جائیں۔نجات کے معنی دنیا نے درست نہیں سمجھے۔مثلاً
عیسائی سمجھتے ہیں کہ گناہ کے مواخذہ سے بیچ جانے کا نام نجات ہے اور اس غلط سمجھ کے نتیجہ میں وہ
نجات کے لئے مسیح کے خون اور کفارہ کے عقیدہ کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔یہ سب ان کی
بھول ہے۔نجات کے حقیقی معنی اس خوشحالی کے ہیں۔جس کے نتیجہ میں دائمی مسرت اور خوشی انسان کو
حاصل ہوتی ہے اور جس کی بھوک اور پیاس انسانی فطرت میں پیدا کی گئی ہے۔انسان طبعاً اور
فطر تا خوشحالی کا متلاشی ہے۔میں ایک چھوٹی سی مثال آپ کو اپنے ایک نئے نو مسلم جرمن بھائی کے
ایک خط کی دیتا ہوں انہوں نے جب ہم فرینکفورٹ میں تھے اس وقت بیعت کی اور اسلام لائے
کچھ عرصہ ہوا غالباً دو یا تین ہفتے ہوئے ان کا ایک خط مجھے ملا وہ خط بڑا پیارا ہے اس لئے کہ وہ
فطرت انسانی کی آواز ہے اس خط میں انہوں نے لکھا کہ دنیا خوشحالی کی تلاش میں سرگرداں پھرتی ہے
خطبات ناصر جلد دوم
۵۴
خطبه جمعه ۲۳ فروری ۱۹۶۸ء
اور انہیں حاصل نہیں ہوتی میں اسلام لایا تو اسلام کی حسین تعلیم کے نتیجہ میں میں نے یہ محسوس کیا ہے
کہ مجھے ساری دنیا کی خوشیاں حاصل ہو گئی ہیں یعنی وہ فطرتی آواز جس کو اسلام لانے سے قبل وہ
خود بھی نہیں سمجھ سکتے تھے اسے انہوں نے سمجھا اور اللہ تعالیٰ کی حمد سے اس کا دل اس تصور کی وجہ
سے لبریز ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام لانے کی جو توفیق دی ہے اس کے نتیجہ میں فطرت کا یہ
تقاضہ کہ مجھے خوشحالی ہر وقت نصیب رہے پورا ہو گیا اور یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے۔انسان نے مال اور دولت اور مادی ترقی میں خوشحالی کی تلاش کی۔مادی لحاظ سے ترقیات تو
اس نے بہت حاصل کر لیں ، بڑے مالدار بھی ہو گئے لیکن خوشحالی اسے نصیب نہیں ہوئی۔امریکہ
ہے، روس ہے، یورپ کی اقوام ہیں مادی لحاظ سے وہ بڑی ترقی یافتہ ہیں بڑی امیر قو میں ہیں ہر قسم
کی مادی اور جسمانی سہولتیں انہیں حاصل ہیں ہم میں سے اکثر ان کا تصور بھی یہاں نہیں کر سکتے۔لیکن پھر بھی ان کے دل خوش نہیں اور یہ احساس ان کے اندر پایا جاتا ہے کہ وہ مقصد جسے ہماری
فطرت، جسے ہمارے نفس حاصل کرنا چاہتے تھے وہ ہمیں حاصل نہیں ہوا۔سیاسی اقتدار اور دنیا
میں غلبہ حاصل کرنے کی بھی انسان نے کوشش کی اور اس میں اپنی خوشحالی کو سمجھا لیکن امریکہ ہی کو
دیکھ لو سیاسی اقتدار اور غلبہ کے نتیجہ میں اس قوم نے خوشحالی تو کیا حاصل کرنی تھی ہزاروں کی تعداد
میں اپنے بچوں کو دنیا کے مختلف خطوں میں مروا رہے ہیں اور جو چیزیں وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ
انہیں حاصل نہیں ہورہیں۔غرض انسان کی فطرت کے اندر خدا تعالیٰ نے یہ رکھا ہے کہ وہ ایک ایسی
خوشحالی حاصل کرے جس کے نتیجہ میں دائمی اور ابدی مسرتیں اور لذتیں اسے حاصل ہوں اس کے لئے
اس نے ہمیں تعلیم بھی دی ہے اور اسلام کے ذریعہ ہم پر اس خوشحالی کی راہیں بھی کھولی ہیں۔قرآن کریم کے مطالعہ سے پتہ لگتا ہے کہ حقیقی خوشحالی جو دائمی مسرتوں کا موجب ہوتی ہے
عرفان الہی کے بغیر ممکن نہیں اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کی معرفت ہی ہے جس کے نتیجہ
میں ہمیشہ کی خوشیاں انسان کو مل جاتی ہیں اللہ تعالیٰ کی صفات کا جب حقیقی علم انسان کو ہوتا ہے تو اس
کے دو معنی کئے جاتے ہیں ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ کی جلالی صفات کا اس پر ظہور ہوا اور دوسرے یہ کہ
اللہ تعالیٰ کی جمالی صفات کا اس پر ظہور ہوا جس وقت اللہ تعالیٰ کی جلالی صفات کا کسی انسان پر ظہور
خطبات ناصر جلد دوم
۵۵
خطبه جمعه ۲۳ فروری ۱۹۶۸ء
ہو تو اس کا دل اپنے رب کے خوف سے کانپ اُٹھتا ہے اور یہ حقیقت اس پر آشکار اور نمایاں
ہو جاتی ہے کہ خدا کا غضب ایک ایسی آگ ہے جو جلا کے رکھ دیتی ہے اس کے ساتھ ہی جب
اللہ تعالیٰ کی جمالی صفات کا اس پر جلوہ ظاہر ہوتا ہے اور محسن کی تجلی اس پر ہوتی ہے تو اس کا دل
اپنے رب کی محبت سے بھر جاتا ہے ان دو جلوؤں کے بعد وہ اپنے رب کو سچے معنی میں پہچاننے لگ
جاتا ہے اور اپنے رب کی قدر جو اس کے دل میں ہونی چاہیے وہ پیدا ہو جاتی ہے ورنہ دوسروں کا تو
یہ حال ہوتا ہے کہ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقٌّ قَدْرِهِ (الحج : ۷۵) جنہوں نے اس کی ذات اس کے جلال
اور جمال کا مشاہدہ نہیں کیا وہ اس کی قدر کو کیا جانیں۔لیکن جب ایک مسلمان اپنے رب کی جلالی
اور جمالی صفات کا اپنی زندگی میں مشاہدہ کرتا ہے اور اس یقین پر قائم ہو جاتا ہے اور اس حقیقت کو
پالیتا ہے کہ اس قادر و توانا کی ناراضگی ایک لحظہ کے لئے بھی برداشت نہیں کی جاسکتی تو تمام گناہوں
سے وہ نجات پاجاتا ہے ہر اس چیز کے کرنے سے اس کی روح اور اس کا جسم کانپ اٹھتا ہے جس کے
کرنے کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں تم سے ناراض ہو جاؤں گا غرض ایک ہی جلوہ جلالی صفات
کا جب ظاہر ہوتا ہے تو ہر قسم کے گناہوں سے نجات دلاتا ہے بشرطیکہ معرفت کامل اور حقیقی ہو
اور اُدھوری نہ ہو اور جب اللہ تعالیٰ کے حسن کو انسان دیکھتا ہے تو اس کی محبت سے دل لبریز ہو جاتا
ہے اور اس محبت الہی کے سمندر میں وہ غرق ہو جاتا ہے اور محبت کی آگ جسمانی خواہشات کو جلا کر
رکھ دیتی ہے وہ ہر ممکن کوشش ( اپنی فکر اور تدبر اور اپنے عمل سے ) کرتا ہے کہ اپنے اس محبوب اور
مطلوب کو اور اس کی رضا کو حاصل کر لے اور وہ اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ حقیقی لذت اور سرور
خدا تعالیٰ کی محبت ہی میں ہے۔تب وہ نجات پاتا ہے کیونکہ تب اسے حقیقی اور سچی خوشحالی نصیب
ہوتی ہے اور اس کی فطرت کے اندر اللہ تعالیٰ نے جو ایک لگن لگائی ہے کہ اس کا تعلق پختہ طور پر اس
کے پیدا کرنے والے کے ساتھ قائم ہو جائے وہ مقصد اس کو حاصل ہو جاتا ہے۔پس حقیقی نجات
کے لئے معرفت اور عرفان کا ہونا ضروری ہے اور جب اللہ تعالیٰ کی صفات کی اور اس کی ذات کی
معرفت اور اس کے جلال اور جمال کے جلوے انسان کو حاصل ہو جاتے ہیں تو وہ گناہ سے زیادہ
ڈرنے لگتا ہے جتنا اس پیالہ سے جس کے متعلق اسے یقین ہوتا ہے کہ اس کے اندر مہلک زہر گھلا ہوا
خطبات ناصر جلد دوم
خطبه جمعه ۲۳ فروری ۱۹۶۸ء
ہے وہ اس کے قریب نہیں جاتا وہ اس سے ایک قطرہ بھی پینے کے لئے تیار نہیں ہوتا اس طرح ہر
اس چیز سے انسان بچتا ہے جس کے متعلق قرآن کریم میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ارشادات میں یہ پایا جاتا ہے کہ اس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے گناہ سے کلی نجات اسے حاصل
ہوجاتی ہے۔اور جب وہ اپنے رب کا پیار دیکھتا ہے وہ پیار جو اسے اپنی ماں اور باپ سے بھی نہیں ملا تھا
اور وہ پیار جو دنیا کا کوئی پیار کرنے والا شخص یا اشخاص اسے نہیں دے سکتے تو بس وہ اسی پر فدا ہو
جاتا ہے اور اس کی اپنی کوئی مرضی باقی نہیں رہتی وہ اس دنیا میں ہی اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں
داخل ہو جاتا ہے غرض نجات کا تعلق صرف اُخروی زندگی کے ساتھ نہیں، نجات اسی دنیا سے شروع
ہوتی ہے اور اُخروی زندگی میں بھی کسی وقت ختم نہیں ہوتی یعنی اس کی ابتدا تو ہے مگر اس کی انتہا
نہیں
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایک ابدی زندگی اپنے بندوں کے لئے اس دنیا میں مقدر کی ہوئی ہے پس
یہ سمجھنا کہ نجات ہمیں دوسری دنیا میں مل جائے گی لیکن اس دنیا میں اس کے کوئی آثار ظاہر نہیں
ہوں گے یہ حماقت ہے اسی دنیا میں انسان نجات حاصل کرتا ہے اس دنیا میں وہ یہ ثابت کرتا ہے
کہ اس نے اللہ تعالیٰ کو کچھ اس طرح سے پہچان لیا ہے کہ وہ اس کی ناراضگی کو ایک لحظہ کے لئے بھی
برداشت نہیں کر سکتا اور کچھ اس طرح اس نے اس کی معرفت حاصل کر لی ہے اس کے جمال اور
اس کے حسن کو دیکھ لیا ہے کہ وہ اپنی ہر چیز بلکہ اپنے نفس کو بھی اس کی راہ میں قربان کرنے کے لئے
تیار ہے اور اسی میں اس کی ساری لذت ہے اور اس کا یہ مطلب ہے کہ ایک ذاتی محبت اور پیار
اس پاک اور اعلیٰ اور عظیم ہستی کے ساتھ اسے ہو جاتا ہے کہ اس کے بعد وہ اس محبت میں ہی اپنی
جنت کو پاتا ہے کسی انعام اور ثواب کا خواہش مند نہیں ہوتا۔اس دنیا میں ہر قسم کی تلخیاں اس محبوب
کے لئے برداشت کرنے کے لئے تیار رہتا ہے اور اس دنیا میں یعنی اُخروی دنیا میں بھی کسی اور
ثواب کی وہ خواہش نہیں رکھتا سوائے اس ثواب کے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے جلوے ہر آن اس پر
جلوہ گر ہوتے رہیں غرض نجات اس دنیا ہی میں مل جاتی ہے اور اس نجات کے حصول کے لئے انتہائی
قربانیاں اور انتہائی مجاہدات کرنے ہمارے لئے ضروری ہیں اور ہمارے ہی فائدہ کے لئے ہیں
خطبات ناصر جلد دوم
۵۷
خطبه جمعه ۲۳ فروری ۱۹۶۸ء
اس نجات کے حصول کے لئے کسی اور کے خون یا کسی اور کو صلیب پر چڑھانے کی ضرورت نہیں۔اپنے نفس کی قربانی دینی پڑتی ہے اور جیسا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔نہ کو ئی خون تمہیں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔سوائے اس خون کے جو یقین کی غذا سے خود
تمہارے اندر پیدا ہو۔“
اور حقیقت یہ ہے کہ جب یہ خون ہمارے اندر پیدا ہو جائے اور عرفان کو ہم حاصل کر لیں تو
پھر عصیان ہمارے دل کے اندر داخل نہیں ہو سکتا سب گند دور ہو جاتے ہیں سب خوشیاں حاصل
ہو جاتی ہیں سب پاکیز گیاں اس گھر کا حصہ بن جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل اور نعمتوں
کے جلوے انسان اپنی زندگی میں مشاہدہ کرتا ہے۔پس نجات کے لئے معرفت کا حصول ضروری ہے اور معرفت کے حصول کا ذریعہ اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع اور محبت کو بتایا ہے پس نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ اس قسم کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کرو کہ آپ کی ہر حرکت اور آپ کے
ہر سکون کو نقل کرنے کی خواہش ہر وقت دل میں موجزن رہے یعنی اتباع اسوۂ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے دنیا کی ہر چیز قربان کرنے کے لئے انسان تیار ہو جائے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک
فرمان یہ بھی ہے ( گوہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سارے ہی احکام کی اتباع کرنی ہے ) کہ
مَنْ مَاتَ وَلَمْ يَعْرِفُ اِمَامَ زَمَانِهِ فَقَدْ مَاتَ مِيْتَةَ الْجَاهِلِيَّةِ“
دراصل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اگر کسی کی اطاعت ہمارے لئے ضروری ہے۔اگر
کسی سے رشتہ محبت قائم رکھنا ہم پر واجب ہے تو صرف اس لئے صرف اس لئے کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کا حکم دیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے پیار کے ساتھ اپنے اس فرزند جلیل
کا ذکر فرمایا جو اس آخری زمانہ میں دنیا کی طرف مبعوث ہونے والا تھا آپ کے اس محبت کے
اظہار کی وجہ سے ہمارے دل بھی اس عظیم فرزند کے لئے محبت کے جذبات پاتے ہیں اور بڑے
شدید جذبات پاتے ہیں اس لئے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں بھی اپنے اس فرزند کے
لئے ہم عظیم محبت کے جذبات دیکھتے ہیں۔
خطبات ناصر جلد دوم
۵۸
خطبه جمعه ۲۳ فروری ۱۹۶۸ء
پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ میرے خلفاء کی سنت کی بھی اتباع کرو
اس لئے ہمارے لئے ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم آپ کی محبت سے مجبور ہو کر آپ کے فرمان کے
مطابق آپ کے خلفاء سے تعلق رکھیں اور ان سے محبت کا رشتہ قائم کریں اور ان کی سنت کی بھی
اتباع کرنے کی کوشش کریں ورنہ اندھیروں کی موت ہمارے نصیب میں ہو گی اور جو شخص ایسا
نہیں کرتا وہ اندھیرے میں ہے اسے اپنی فکر کرنی چاہیے۔اصل بات یہ ہے کہ نجات کے حصول کا ذریعہ قرآن کریم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
اتباع اور آپ کے ساتھ انتہائی محبت رکھنا بتایا ہے اگر ہم اس دنیا میں نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں
تو وہ موقوف ہے کامل معرفت پر اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ معرفت ( کامل معرفت جو انسان کے
دل میں اللہ تعالیٰ کا حقیقی خوف اور اس کے لئے حقیقی محبت کو قائم کرتی اور اس کے ساتھ ذاتی تعلق
پیدا کرتی ہے ) تم حاصل نہیں کر سکتے جب تک ایک نمونہ جو کامل اور مکمل اور اعلیٰ ہے تمہارے
سامنے نہ رکھا جائے وہ نمونہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں تمہارے سامنے رکھا گیا ہے
اس نمونہ کو سامنے رکھو اس کی محبت اپنے دل میں پیدا کرو اور کسی صورت میں بھی اس کی اتباع سے
باہر نہ نکلو جو وہ کہتا ہے وہ کرو جس رنگ میں وہ عبادت بجالانے کے طریق بتاتا ہے اور جس طور پر
وہ مخلوق کے ساتھ ہمدردی یا محسن سلوک کی تعلیم دیتا ہے اس پر عمل کرو ہر چھوٹی اور بڑی بات میں
بہر حال تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کرنی ہے۔پس ایک احمدی کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ہماری زندگی کا مقصد یہ ہے کہ ہم اس خوشحالی
کو حاصل کریں جس کے نتیجہ میں دائگی مسرت اور دائمی خوشیاں ملتی ہیں اور جس کی بھوک اور پیاس
اللہ تعالیٰ نے ہماری فطرت کو لگا دی ہے اور جس کے لئے عرفان کا حصول ضروری ہے ایسی معرفت
جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی صفات ( جلالی بھی اور جمالی بھی ) انسان پر جلوہ گر ہوتی ہیں جس کے
بعد انسان کا دل خدا تعالیٰ کے خوف سے بھر جاتا ہے یہ خوف کہ کہیں وہ ہم سے ناراض نہ ہو جائے
کیونکہ ہم اس کی ناراضگی کو برداشت نہیں کر سکتے اور جس کے نتیجہ میں ہمارا دل اس کی محبت سے
لبریز ہو جاتا ہے۔وہ محبت جو ہر غیر سے ہمیں بے نیاز کر دیتی ہے غیر اللہ کے ساتھ محبت یا ان کے
خطبات ناصر جلد دوم
۵۹
خطبه جمعه ۲۳ فروری ۱۹۶۸ء
ساتھ کوئی لگا و باقی نہیں چھوڑتی اپنا نفس بھی انسان بھول جاتا ہے تمام انسانی خواہشات کو چھوڑ کر
اللہ تعالیٰ کے رضا کے حصول کی تڑپ ہوتی ہے جو اس کی جان اور اس کی روح بن جاتی ہے اور
ذاتی محبت اللہ تعالیٰ کے لئے انسان کے دل میں پیدا ہو جاتی ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ نجات اگر تم حاصل کرنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے ضروری ہے کہ
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( جو کامل اور مکمل اُسوہ ہیں ) کی اتباع کرو اور آپ کے لئے حقیقی اور
سچی محبت اپنے دل میں پیدا کر و تب خدا تعالیٰ کی محبت پاؤ گے اس کے بغیر نہیں پاسکتے۔پس ہمیں
نجات کے حصول کی طرف ہر وقت متوجہ رہنا چاہیے اور اس راہ میں ہر قسم کی قربانیاں اور مجاہدات
کرتے چلے جانا چاہیے۔اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہماری ان حقیر قربانیوں کو قبول فرمائے کہ
ہر خیر اس کے فضل پر منحصر ہے انسان اپنی کسی طاقت یا اپنے کسی عمل یا اپنی کسی قربانی یا کسی ایثار
سے خدا تعالیٰ کی محبت کو حاصل نہیں کر سکتا نجات کو نہیں پاسکتا اس کے لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ
کا فضل ہی ہم پر نازل ہو اور وہ تھوڑے کو بہت سمجھ لے وہ حقیر کو اعلیٰ سمجھ لے وہ ایک ذرہ نا چیز کو
اپنی دو انگلیوں کے درمیان پکڑ لے اور اس ذرہ ناچیز کے ذریعہ اپنی قدرت نمائی کے سامان پیدا
کر دے وہ جو سب قدرتوں والا ہے وہ جو تمام فضلوں اور برکتوں والا ہے وہ اپنے بندے پر فضل
اور رحمت اور برکت کی بارش نازل کرنا شروع کر دے۔نجات اسی کے فضل پر منحصر ہے اور اسی کے حصول کو جذب کرنے کے لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی اتباع اور آپ کی محبت کا حکم دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ عطا کرے اور ہمارے لئے عرفان کی راہوں
کو ہمیشہ کھولتا چلا جائے۔روزنامه الفضل ربوه ۳ / مارچ ۱۹۶۸ء صفحه ۲ تا ۴)