تمام اعمال و اقوال کی کیفیت کا نام تقویٰ ہے
خطبات ناصر جلد دوم
۶۱
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۶۸ء
تقومی کسی ایک عملِ صالح کا نام نہیں بلکہ تمام
نیک اعمال و اقوال کی کیفیت کا نام ہے
خطبه جمعه فرموده یکم مارچ ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قرآن کریم میں جس قدر زور تقوی اختیار کرنے پر دیا گیا ہے اتنا کسی اور حکم کے متعلق نہیں
دیا گیا اس کی وجہ یہ ہے کہ تقویٰ کسی ایک نیک بات یا پاک اعتقاد یا صالح عمل کا نام نہیں بلکہ تمام
اعمال کی کیفیت کا نام ہے، تمام نیک اقوال کی کیفیت کا نام ہے، تمام پاکیزہ اعتقادات جو ر کھے
جاتے ہیں ان کی کیفیت کا نام ہے اس کا تعلق ہر قول اور ہر اعتقاد اور ہر فعل کے ساتھ ہے جو صالح ہو،
نیک اور پاک ہو۔شروع میں اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ میں ہمیں بڑے زور کے ساتھ اس طرف
متوجہ کیا یہ بیان کرنے کے بعد کہ الکتاب تم پر نازل کی جارہی ہے۔جس کے اندر کوئی ریب راہ
نہیں پاسکتا۔ایک کامل اور مکمل ہدایت نامہ جس کے بغیر ہم حقیقی معنی میں نہ دنیوی ارتقائی منازل طے کر
سکتے ہیں نہ روحانی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں وہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیا جا رہا ہے۔الکتب
اور لَا رَيْبَ فِیهِ اس کی صفات ہیں لیکن ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ هُدًى لِلْمُتَّقِيْنَ ایک
خطبات ناصر جلد دوم
۶۲
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۶۸ء
ہدایت نامہ نہایت حسین تعلیم ایک ایسی شریعت جو زمین کی پستیوں سے اُٹھا کر آسمانوں کی
بلندیوں تک پہنچانے والی ہے تمہارے ہاتھ میں دی جا رہی ہے لیکن یہ نہ بھولنا کہ یہ شریعت صرف
ان لوگوں کو کامیابی تک پہنچانے والی ہے جو مضبوطی کے ساتھ تقویٰ کو اختیار کرتے ہیں اگر کوئی
شخص بڑی نمازیں پڑھنے والا ہو، اگر کوئی شخص بظاہر اپنے مال کو مستحقین میں بڑا ہی خرچ کرنے
والا ہو ، اگر کسی شخص (کی) زبان نہایت ہی میٹھی ہو ، اگر کوئی بظاہر انتہائی ہمدردی اور خیر خواہی
کرنے والا ہولیکن اگر اس کے یہ اعمال تقویٰ کی بنیادوں پر قائم نہیں کئے جاتے تو وہ اللہ تعالیٰ
کے حضور قبول نہیں ہو سکتے۔اس لئے باوجود اس کے کہ مکمل ہدایت نامہ ہے پوری طرح اس پر عمل
کر کے بھی اگر تقویٰ سے خالی ہو کامیابی کو تم نہیں پاسکتے کامیابی کو وہی پائیں گے جو تقویٰ کو مضبوطی
سے پکڑتے ہوئے اسلامی احکام کی پابندی کریں گے۔دوسری جگہ اس کی وضاحت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ
المُتَّقِينَ (المآئدۃ:۲۸) جو شخص تقویٰ کی باریک راہوں کو اختیار کرے گا اس کے اعمال قبولیت کا
درجہ حاصل کریں گے ورنہ وہ رڈ کر دیئے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ ان پر کسی ثواب کا فیصلہ نہیں
کرے گا تو ھدی للمتقین میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ وہی لوگ اس ہدایت سے فائدہ اٹھائیں گے
اور اٹھانے والے ہوں گے جو اتقاء کی صفت میں استحکام اختیار کریں گے جن کا تقویٰ بڑی مضبوط
بنیادوں کے اوپر قائم ہو گا ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کو قبول نہیں کرے گا۔تقویٰ بھی جیسا کہ ہر
دوسری چیز اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی حاصل ہو سکتا ہے جیسا کہ سورۃ فتح : ۲۷ میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے وَ الْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقوی کہ تقویٰ کے طریق پر ان کے قدم کو خود اس نے مضبوط کر دیا ہے۔انسان اپنی کوشش سے اور اپنی جد و جہد سے تقویٰ کی راہوں پر مضبوطی سے قدم نہیں مارسکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تقویٰ کے یہ معنی کئے ہیں۔آپ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ
پنجم صفحہ ۵۲ میں فرماتے ہیں۔اور تقویٰ یہ ہے کہ انسان خدا کی تمام امانتوں اور ایمانی عہد اور ایسا ہی مخلوق کی
تمام امانتوں اور عہد کی حتی الوسع رعایت رکھے یعنی ان کے دقیق در دقیق پہلوؤں پر
خطبات ناصر جلد دوم
۶۳
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۶۸ء
تا بمقدور کار بند ہو جائے۔قرآن کریم نے تقویٰ کے اس معنی کو مختلف مقامات پر بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا
ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَكِنَّ اللهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَ زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَ كَرَّةَ إِلَيْكُمُ
الْكَفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ أُولَبِكَ هُمُ الرَّشِدُونَ (الحجرات : ۸) یہاں بھی تقویٰ کے معنی
ایک نہایت حسین پیرایہ میں بیان کئے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس نے اپنے فضل سے
ایمان کی محبت تمہارے دلوں میں پیدا کی وَ زَيَّنَهُ في قُلُوبِكُم اور تمہارے دلوں کو اس نے اپنے
فضل سے اس حقیقت تک پہنچا دیا کہ حقیقی روحانی خوبصورتی تقوی کے بغیر ممکن نہیں اور نہ روحانی
بدصورتی سے تقویٰ کے بغیر بچا جا سکتا ہے۔تو ایک طرف تقویٰ ہر حکم الہی کی بجا آوری میں بشاشت پیدا کرتا ہے اور دوسری طرف
ہراس چیز سے نفرت پیدا کرتا ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے باہر نکالنے والی اور اس کی
ناراضگی کو مول لینے والی ہو۔یہاں تقویٰ کے متعلق ہی ایک لطیف مضمون بیان ہوا ہے جس کی
تفصیل میں تو میں اس وقت نہیں جاؤں گا بہر حال یہ اشارہ کافی ہے۔اسی وجہ سے سورہ بقرہ“
کے شروع میں ہی فرمایا تھا ھدًی لِلْمُتَّقِيْنَ اور سورہ بقرہ میں ایک دوسری جگہ آگے جا کے آیت ۱۹۰
میں یہ فرما یا وَ لكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔کامل نیک وہ ہے جو تقویٰ کی
تمام راہوں کو اختیار کرتا ہے یہاں
اللہ تعالیٰ نے یہ فرما یا کہ آلبر کامل نیک وہ شخص نہیں جو اپنے
اوقات کو نمازوں میں زیادہ خرچ کرتا ہے اپنے اموال کو خدا کی مخلوق کی محبت میں اور ان کی
ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے خرچ کرتا ہے یا حج کرتا ہے یا رمضان کے روزے رکھتا ہے بلکہ
کامل نیک وہ ہے جو تقویٰ کی راہوں کا خیال رکھتا ہے جو شخص تقویٰ کی راہوں کا خیال رکھتا ہے باقی
اعمالِ صالحہ یا اقوالِ پاکیزہ جو ہیں وہ اسی طرح اس سے نکلتے ہیں جس طرح ایک جڑ سے کسی
درخت کی شاخیں نکلتی ہیں جس کی مثال دی گئی ہے تقویٰ کے سلسلہ میں ہی اور اس کے متعلق آگے
جا کر میں کچھ بیان کروں گا۔پس یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کامل نیک (آلبر ) وہ ہے جو تقویٰ کی تمام راہوں پر
خطبات ناصر جلد دوم
۶۴
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۶۸ء
گامزن ہے اور فرمایا وَ اتَّقُوا اللہ کہ بنیادی حکم تمہیں یہ دیا جاتا ہے کہ تم اللہ کا تقویٰ اختیار کر وا گر تم
تقویٰ اختیار کرو گے تو تمام نیکیاں بھی بجالاؤ گے اور تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔ایسی کامیابی کہ جس
کی نظیر دنیا میں نہیں ، تقویٰ کے بغیر تم نہیں پاسکتے۔حقیقت یہی ہے کہ جیسا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایام الصلح میں فرمایا ہے۔تقویٰ ہر ایک بدی سے بچنے کے لئے قوت بخشتی ہے اور ہر ایک نیکی کی طرف
دوڑنے کے لئے حرکت دیتی ہے۔“
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا کہ جب تک انسان تقویٰ کی راہوں کو
اختیار نہ کرے روح کے ان خواص اور قومی کی پرورش کا سامان اس کو قرآن شریف سے نہیں
مل سکتا جس کو پا کر روح میں ایک لذت اور تسلی پیدا ہوتی ہے۔یہ بھی وہی مضمون ہے جو
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ میں بیان کیا گیا ہے کہ تقویٰ کے بغیر روح کے ان خواص اور قومی کی پرورش کا
سامان اس کو قرآن شریف سے نہیں مل سکتا حالانکہ قرآن کریم تو وہاں موجود ہے جس کو پا کر روح
میں ایک لذت اور تسلی پیدا ہوتی ہے۔اس مضمون
کو کہ تقویٰ کا تعلق تمام ہی نیکیوں سے ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے مختلف پیرایوں میں بیان کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ
تقویٰ ہر ایک قسم کے فتنہ سے محفوظ رہنے کے لئے حصن حصین ہے۔تقویٰ ایک ایسا قلعہ ہے کہ جب اس کے اندر نیک اقوال اور صالح اعمال داخل ہو جائیں تو
وہ شیطان کے ہر حملہ سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔لیکن اگر کوئی عمل بظاہر کتنا ہی پاکیزہ اور صالح کیوں
نظر نہ آتا ہوا گر وہ اس قلعہ میں داخل نہیں تو شیطان کی زد میں ہے، کسی وقت وہ اس پر کامیاب حملہ
کر سکتا ہے کیونکہ اگر تقویٰ نہیں تو کبر پیدا ہوسکتا ہے، ریا پیدا ہوسکتا ہے، جب پیدا ہوسکتا ہے اگر
تقویٰ ہے تو ان میں سے کوئی بدی پیدا نہیں ہو سکتی یعنی شیطان کا میاب وار نہیں کر سکتا۔
خطبات ناصر جلد دوم
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۶۸ء
اللہ تعالیٰ نے ایک جگہ قرآن کریم میں یہ مضمون بیان فرمایا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا ابھی جو فقرہ میں نے پڑھا ہے وہ معنوی لحاظ سے اسی کا ترجمہ ہے۔اللہ تعالیٰ
سورۂ دخان : ۵۲ میں فرماتا ہے اِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ آمِین کہ متقی یقینا ایک امن والے اور محفوظ
مقام میں ہیں تو یہی وہ حصن حصین ہے۔یہی ”امین“ کے معنی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے کئے ہیں کہ محفوظ اور امن میں وہی ہے جو تقویٰ پر مضبوطی سے قائم ہوتا ہے جو تقویٰ پر قائم نہیں
وہ امن میں نہیں وہ خطرہ میں ہے وہ حفاظت میں نہیں خوف کی حالت میں ہے اور ایسا شخص مقام امین
میں نہیں ہے بلکہ اس مقام پر ہے جسے دوسرے لفظوں میں جہنم کہا جاتا ہے۔پس قرآن کریم نے
ہی تقویٰ کے معنوں کو بیان کرتے ہوئے معنوی لحاظ سے حصن حصین کا تخیل پیش کیا ہے کہ سوائے
تقویٰ کی راہوں پر چل کر کوئی شخص امن میں نہیں رہ سکتا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے اس مضبوط قلعہ
میں داخل ہونے کا سوائے تقوی کے دروازے کے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی مضمون کو ایک دوسری جگہ اس طرح بیان فرمایا ہے۔ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقاء ہے
ہر نیکی خواہ وہ قولی ہو یا فعلی وہ تقویٰ کی جڑ سے نکلتی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم نے
جو سینکڑوں احکام دیئے ہیں جب ہم ان پر عمل کرتے ہیں اور اس رنگ میں عمل کرتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ
کی جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ بنیں اور اللہ تعالیٰ کی جنت کے درختوں کی شاخیں ہو جائیں اور
ان درختوں کے لئے پانی کا کام دیں تو یہ اسی وقت ہوتا ہے جب یہ شاخیں تقویٰ کی جڑ سے نکلیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تمام اقوال دراصل قرآن کریم کی تفسیر ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو یہ تخیل پیش کیا کہ
ع ہر اک نیکی کی جڑ یہ انقاء ہے
یہ قرآن کریم کی اس آیت کی تفسیر ہے اَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ
طَيْبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُؤْتِي أَكُلَهَا كُلَ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا وَ يَضْرِبُ اللَّهُ
الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ۔(ابراهیم : ۲۶،۲۵) یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم دیکھتے
خطبات ناصر جلد دوم
۶۶
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۶۸ء
نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح ایک کلام پاک ( یعنی قرآن کریم ) کی حقیقت کو بیان کیا ہے۔یعنی
وہ ایسا ( كَلِمَةً طَيْبَةُ ) ہے جس کی مثال ایک پاک درخت کی طرح ہے جس کی جڑ مضبوطی کے
ساتھ قائم ہوتی ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ متقی بناتا اور تقویٰ کی راہوں پر ثبات قدم عطا کرتا ہے اور اس طرح
اس کی جڑ مضبوطی کے ساتھ قائم ہو جاتی ہے۔پھر اس سے شاخیں پھوٹتی ہیں جو اعتقادات صحیحہ ہیں
یعنی انسان کے اعتقادات شاخوں کی شکل اختیار کرتے ہیں ( تمثیلی زبان میں ) جو اوامر و نواہی پر
مشتمل ہے اور یہ وہ درخت ہے جس کی ہر شاخ آسمان پر جانے والی ہے اعمالِ صالحہ کے پانی سے
پرورش پانے کی وجہ سے یعنی کوئی بدی والا حصہ اس کے اندر نہیں ہر شاخ جو ہے وہ صحت مند اور
نشونما پانے والی ہے اور آسمانوں تک پہنچتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا ہے کہ جب تقویٰ
کی جڑ مضبوط ہو اور اس جڑ سے نیکی کی اور پاکیزگی کی اور صلاح کی شاخیں نکلیں تو وہ شاخیں نہ
صرف یہ کہ خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرتی ہیں اور روحانی بلندیوں تک پہنچتی ہیں بلکہ اس دنیا
میں بھی (اُخروی زندگی میں تو ہوگا یہی ) ان شاخوں کو تازہ بتازہ پھل لگتا رہتا ہے جس سے انسان
فائدہ حاصل کرتا ہے یعنی اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی رضا انسان کو حاصل ہو
جاتی ہے اور روح کو ہر لحظہ ایک لذت اور سرور حاصل ہوتارہتا ہے ان پھلوں کے کھانے سے جن کا
کھا ناروحانی طور پر ہے لیکن جب تک وہ پھل نہ ملیں وہ خوشحالی حاصل نہیں ہو سکتی ، وہ لذت اور سرور
حاصل نہیں ہو سکتا وہ پھل مل نہیں سکتے جب تک اعتقادات جو ہیں وہ صحیح نہ ہوں اور اعمالِ صالحہ ان
کو سیراب نہ کریں اور تقویٰ کی جڑ سے نکل کر آسمانوں تک نہ پہنچیں۔اسی صورت میں اللہ تعالیٰ
انہیں قبول کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا ہمارے کسی فعل کو قبول کر لینا ہی اس کا پھل ہے کیونکہ اس کے
نتیجہ میں انسان کو اس کی رضا حاصل ہوتی ہے۔پس ہر ایک نیکی کی جڑ یہ انتقاء ہے۔جو شخص تقویٰ کی جڑ تو نہیں رکھتا لیکن بظاہر ہزار قسم کی
نیکیاں بجالاتا ہے اسے فائدہ ہی کیا کیونکہ اس سے وہ شاخیں نہیں پھوٹ سکتیں جو خدائے رحمن
تک پہنچتی ہیں نہ وہ پھل لگ سکتے ہیں جو پھل کہ دوسری صورت میں ان شاخوں کو لگا کرتے ہیں
اور روحانی سیری کا موجب بنتے ہیں۔
خطبات ناصر جلد دوم
۶۷
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۶۸ء
اس مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی تفسیر کرتے ہوئے ایک
دوسری جگہ یوں بیان فرمایا ہے کہ
حقیقی تقویٰ اپنے ساتھ ایک نور رکھتی ہے۔ہر وہ پاک اعتقاد یا عمل صالح جونور کے ہالہ میں لپٹا ہوانہیں وہ رڈ ہونے کے قابل ہے اور
رڈ کر دیا جاتا ہے لیکن جب انسان کا قول اور فعل تقویٰ کے نور کے ہالہ میں لپٹا ہو تو اللہ تعالیٰ کو وہ
بڑا ہی پیارا اور محبوب ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی تشریح بھی کی ہے
آپ ہی کے الفاظ میں اس مضمون سے متعلق ایک چھوٹا سا اقتباس میں نے لیا ہے جو یہاں بیان
کرتا ہوں آئینہ کمالات اسلام میں ہی آپ فرماتے ہیں۔الله جَلَّ شَانُه فرماتا ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَلْ لَكُمْ
فُرْقَانَا وَ يُكَفِّرُ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمْ (الانفال:٣٠) وَيَجْعَلْ لَكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ
(الحديد : ۲۹) یعنی اے ایمان لانے والو! اگر تم متقی ہونے پر ثابت قدم رہو اور اللہ تعالیٰ
کے لئے اتقاء کی صفت میں قیام اور استحکام اختیار کرو تو خدا تعالیٰ تم میں اور تمہارے
غیروں میں فرق * رکھ دے گا وہ فرق یہ ہے کہ تم کو ایک نور دیا جائے گا جس نور کے ساتھ تم
اپنی تمام راہوں میں چلو گے یعنی وہ نو ر تمہارے تمام افعال اور اقوال اور قومی اور حواس
میں آجائے گا تمہاری عقل میں بھی نور ہوگا اور تمہاری ایک انکل کی بات میں بھی نور ہو گا اور
تمہاری آنکھوں میں بھی نور ہو گا اور تمہارے کانوں اور تمہاری زبانوں اور تمہارے
بیانوں اور تمہاری ہر ایک حرکت اور سکون میں نور ہوگا اور جن راہوں میں تم چلو گے وہ راہ
نورانی ہو جائیں گی۔غرض جتنی تمہاری راہیں تمہارے قویٰ کی راہیں تمہارے حواس کی
را ہیں ہیں وہ سب نور سے بھر جائیں گی اور تم سراپا نور میں ہی چلو گے۔66
تو اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرما یا اَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِّرُ
عَنْكُمْ سَيَأْتِكُم (الانفال:۳۰) وَيَجْعَلْ لَكُمْ نُورًا تَمُشُونَ بِه (الحدید : ۲۹) یہ اسی حقیقت کو
(ایک فرقان تمہیں عطا کرے گا )
خطبات ناصر جلد دوم
۶۸
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۶۸ء
بیان کرنے کے لئے فرمایا ہے کہ ہر وہ عمل جو تقویٰ کی جڑ سے نہیں نکلا ، جو تقوی کے قلعہ میں محفوظ
نہیں، جو تقویٰ کے نور کے ہالہ میں روحانی زینت نہیں رکھتا وہ رڈ کر دیا جاتا ہے اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ
تقومی عطا کرتا ہے اس کی ساری زندگی کو ، اس کے سارے افعال کو ، اس کے سارے اقوال کو،
اس کی ساری حرکات اور سکنات کو وہ نور عطا کرتا ہے جس نور سے ایسا متقی غیروں سے علیحدہ ہوتا
اور ایک خصوصیت اپنے اندر رکھتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی مضمون کو ایک اور رنگ میں بھی بیان فرمایا ہے
آپ فرماتے ہیں کہ روحانی خوبصورتی اور روحانی زینت تقویٰ سے ہی پیدا ہوتی ہے۔دراصل
روحانی خوبصورتی نام ہے ( اور خوبصورت سے ہماری مراد ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں
خوبصورت ہو ) خوبصورت افعال اور خوبصورت اعمال کا یعنی جب تک ہمارے اقوال اور
ہمارے اعمال اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں روحانی خوبصورتی پانے والے نہ ہوں دعوی خواہ کوئی انسان
کتنا ہی کرتار ہے وہ خوبصورت نہیں ہوا کرتے۔قرآن کریم نے جو یہ فرما یا لِبَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ (الاعراف: ۳۲)
تو یہاں بھی اسی طرف ہمیں متوجہ کیا گیا ہے۔مسجد تذلل اور عبادت کے مقام کو کہتے ہیں اور
زینہ سے یہاں مراد دل کی صفائی اور پاکیزگی اور دل کا تقویٰ ہے اللہ تعالیٰ نے یہاں حکم دیا ہے
کہ جب بھی میرے حضور تذلّل سے جھکنا چاہو اور میری اطاعت اور میری عبادت کرنا چاہو
اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے تم اپنے دلوں کو پاکیزہ کرو اور تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرتے
ہوئے مجھ تک پہنچنے کی کوشش کر و حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
میں فرماتے ہیں :۔انسان کی تمام روحانی خوبصورتی تقویٰ کی تمام باریک راہوں پر قدم مارنا ہے
تقویٰ کی باریک راہیں، روحانی خوبصورتی کے لطیف نقوش اور خوشنما خط و خال ہیں اور
ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کی امانتوں اور ایمانی عہدوں کی حتی الوسع رعایت کرنا اور سر سے پیر تک
جتنے قوئی اور اعضا ہیں جن میں ظاہری طور پر آنکھیں اور کان اور ہاتھ اور پیر اور دوسرے
خطبات ناصر جلد دوم
۶۹
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۶۸ء
اعضا ہیں اور باطنی طور پر دل اور دوسری قوتیں اور اخلاق ہیں۔ان کو جہاں تک طاقت ہو
ٹھیک ٹھیک محل ضرورت پر استعمال کرنا اور ناجائز مواضع سے روکنا اور ان کے پوشیدہ
حملوں سے متنبہ رہنا اور اسی کے مقابل پر حقوق عباد کا بھی لحاظ رکھنا یہ وہ طریق ہے جو
انسان کی تمام روحانی خوبصورتی اس سے وابستہ ہے اور خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں
تقویٰ کو لباس کے نام سے موسوم کیا ہے۔چنانچہ لِباسُ التَّقْوى قرآن شریف کا لفظ ہے۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ روحانی خوبصورتی اور روحانی زینت تقویٰ سے ہی پیدا
ہوتی ہے۔“
966
تو تقویٰ ایک ایسا حکم ہے جس کا براہِ راست اور نہایت ہی گہرا اور ضروری تعلق تمام
دوسرے احکام سے ہے، خواہ وہ احکام ہمارے اقوال سے تعلق رکھتے ہوں یا اعتقادات سے تعلق
رکھتے ہوں یا اعمال سے تعلق رکھتے ہوں، خواہ وہ احکام مثبت ہوں کہ کرنے کا حکم دیا گیا ہو، خواہ
وہ احکام منفی ہوں کہ برائیوں سے روکا گیا ہو۔ہر حکم کی بجا آوری اس رنگ میں کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ
میں ہمارا وہ فعل مقبول اور محبوب ہو جائے ممکن نہیں جب تک تقوی کی بنیاد پر اس کی عمارت نہ ہو،
جب تک تقویٰ کی جڑ سے اس کی شاخیں نہ پھوٹیں، جب تک تقویٰ کے نور کے ہالہ میں وہ لپٹا ہوا
نہ ہو، جب تک تقویٰ کی روحانی زینت اسے خوبصورت نہ کر رہی ہو ہمارے رب کی نگاہ میں۔اسی لئے
اللہ تعالیٰ نے تقویٰ پر دوسرے احکام کے مقابلہ میں بہت ہی زور دیا ہے اور اس لئے بھی زور دیا
ہے کہ اس حکم کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بعض لوگ خود کو بڑا بزرگ سمجھنے یا کہنے لگ جاتے ہیں یا کسی
دوسرے کو بڑا بزرگ سمجھنے یا کہنے لگ جاتے ہیں۔حالانکہ اس بنیادی حقیقت کے مدنظر ہی اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں یہ حکم دیا ہے کہ فَلَا تُزَكُوا أَنْفُسَكُم هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : ۳۳) جب
تقوی کا تعلق دل سے ہے، جب تقویٰ کا تعلق نیت سے ہے، جب تقوی کا تعلق اس پوشیدہ تعلق
سے ہے جو ایک بندے کا خدا سے ہوتا ہے تو پھر بندوں کو تو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خود فیصلہ کریں
اور حکم بنیں۔یہ کام اللہ تعالیٰ کا ہے هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقی انسان کو عاجزانہ راہوں کو اختیار
کرتے ہوئے بنیادی فضل اللہ تعالیٰ سے یہ چاہنا چاہیے کہ اے ہمارے رب ! ہمیں تقویٰ دے،
!
خطبات ناصر جلد دوم
خطبہ جمعہ یکم مارچ ۱۹۶۸ء
اے ہمارے رب! ہمیں تقویٰ اختیار کرنے کی طاقت اور استعداد دے، اے ہمارے رب !
ہمارے اعمال کو تقویٰ کے قلعہ میں محفوظ کر لے۔اے ہمارے رب ! ہمارے اعمال کو تقویٰ کے نور
میں لے لے اور منور کر دے، اور اے ہمارے رب ! تقویٰ کی روحانی خوبصورتی ہمارے اعمال
پر چڑھا وہ تجھے مقبول ہو جا ئیں اور تو ہم سے راضی ہو جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔(روز نامه الفضل ربوه ۹ را پریل ۱۹۶۸ء صفحه ۲ تا ۵ )