ہماری زبانوں سے کثرت سے تحمید اور درود شریف نکلنا چاہئے

خطبات ناصر جلد دوم
اے
خطبہ جمعہ ۱۵ / مارچ ۱۹۶۸ء
ہماری زبانوں سے اس کثرت سے
تحمید اور درود نکلنا چاہیے
کہ شیطان کی ہر آواز ان کی لہروں کے نیچے دب جائے
خطبه جمعه فرموده ۱۵ / مارچ ۱۹۶۸ء مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور پرنور نے آیات
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا - وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا - هُوَ الَّذِي يُصَلِّى
عَلَيْكُمْ وَمَلَبِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا -
(الاحزاب : ۴۲ تا ۴۴)
اِنَّ اللهَ وَمَلَيكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا -
تلاوت فرما ئیں اور پھر فرمایا۔(الاحزاب: ۵۷)
کچھ دنوں سے میں سوچ رہا تھا کہ جماعت کو کثرت سے ذکر اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید
کرنے کی طرف اور کثرت سے درود پڑھنے کی طرف متوجہ کروں اس عرصہ میں نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق کہ ٹیڈی لے بعض دوستوں نے رویا بھی ایسی دیکھی ہیں جن میں اس
طرف متوجہ کیا گیا ہے ایک دوست کے خط کی چند سطور اس ضمن میں اس وقت پڑھ کے سنا دیتا

خطبات ناصر جلد دوم
۷۲
خطبہ جمعہ ۱۵ مارچ ۱۹۶۸ء
ہوں۔ایک بھائی لکھتے ہیں کہ خاکسار نے چند روز ہوئے خواب میں دیکھا کہ میں نہایت ہی
پُرزور آواز میں درود شریف پڑھتا ہوں اور ایک شاہراہ پر جا رہا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ اس
کے ہر مقام پر انتہائی زور دار آواز سے درودشریف پڑھوں۔اس کے بعد وہ لکھتے ہیں کہ پھر میں نے پڑھنا شروع کیا کہتے ہیں کہ جب میں نے ایک
عزیز کو قادیان لکھا اس کے متعلق کہ اس طرح میں نے رویا دیکھی ہے۔آپ بھی کثرت سے درود
پڑھیں تو ان کی طرف سے جواب آیا کہ میرے اور میری بیوی کے دل میں معا تحریک پیدا ہوئی
که در و دشریف بکثرت اور باقاعدہ پڑھنا چاہیے اور ہم درود شریف با قاعدہ ورد کے بارے میں
فیصلہ کر رہے تھے کہ آپ کا خط اسی وقت ہمیں موصول ہوا اور وہ جمعہ کا دن تھا تو ہم حیران تھے اور
سمجھے کہ یہ تو ار دا لہی تحریک پر مبنی ہے۔ایک اور دوست کو تحریک کرنے پر انہوں نے بتایا کہ میرے تو والد صاحب مرحوم ایک دوست
کو خواب میں ملے ہیں اور انہوں نے بتایا ہے کہ میں تو یہاں بھی یعنی جنت میں ایک لاکھ مرتبہ
روزانہ درود شریف پڑھ رہا ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ ہم عاجز بندوں کو اللہ تعالیٰ نے جس راہ پر چلایا ہے وہ شاہراہ غلبہ اسلام
کی راہ ہے اور اس راہ پر شیطان پورے زور کے ساتھ اندھیرے پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے
اور ان اندھیروں سے نجات حاصل کرنا اللہ تعالیٰ کی توفیق اور اس کی رحمت کے بغیر ممکن نہیں ہے
اور اللہ تعالیٰ اس راہ کے ہر چپہ کو نورانی کرنے کے لئے اپنے نور کے مینار اس وقت کھڑے کرتا
ہے جب بندہ اس کی بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق اپنے اعمال اور اپنے اذکار کرنے والا ہے۔قرآن کریم کی سورۃ احزاب میں دو مختلف جگہوں میں یہ آیتیں ہیں جن کو میں نے اس وقت
اکٹھا تلاوت کیا ہے۔احزاب کی ۴۲، ۴۳ اور ۴۴ آیت میں جو اللہ تعالیٰ نے یہ فرما یا یا يُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ان تین آیتوں میں اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ وہ مومن بندوں پر بار بار
رحم کرتا، رحم کرنے کا ارادہ کرتا اور اس کی خواہش رکھتا ہے لیکن ان بندوں
کو یہ نہ بھولنا چاہیے کہ
ظلمات سے نجات حاصل کر کے نور کی فضا میں داخل ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ملائکہ کی

خطبات ناصر جلد دوم
۷۳
خطبه جمعه ۱۵/ مارچ ۱۹۶۸ء
تائید اور ان کی دعائیں شامل حال ہوں اور ملائکہ کی تائید اور ان کی دعائیں صرف اس وقت
شامل حال ہوتی ہیں۔جب اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہو رہا ہو۔هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ اگر
اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول نہ ہو تو ملائکہ کی دعاؤں کو تم حاصل نہیں کر سکتے اور جب تک تم ملائکہ کی
دعا اور خدا کی رحمت کو حاصل نہ کرو تم ظلمات سے نجات نہیں پاسکتے اور نور کی دنیا میں داخل نہیں ہو سکتے
اس لئے ہم تمہیں یہ حکم دیتے ہیں کہ اے میرے بندو! جو میرے اس عظیم ، کامل نبی صلی اللہ علیہ وسلم
پر ایمان لائے ہو کثرت سے اللہ کا ذکر کرو اور صبح و شام کی تسبیح میں مشغول ہو جاؤ۔اسی تعلق میں دوسری جگہ یہ فرما یا إِنَّ اللهَ وَمَليكتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تسلیما یہاں اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ تم پر يُصَلِّى عَلَيْكُمْ کے ماتحت اللہ تعالیٰ
کی رحمت نازل نہیں ہوسکتی جب تک تم اس کے محبوب النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود
بھیجنے والے نہ بنوفرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہر آن اس کامل نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہو
رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے ملائکہ اور اس کے فرشتے اس نبی کے لئے دعاؤں میں مشغول ہیں اور اس
کامل نبی کو خدا کی کامل رحمتیں نصیب ہیں اور اس کے ملائکہ کی کامل تائید حاصل ہے اس لئے
اے وہ لوگو! جو خدا اور اس کے اس النبی پر ایمان لائے ہو کثرت سے اس پر درود بھیجو اور اس
کے لئے دعائیں مانگو اور اس کے لئے سلامتی چاہو جب تم اس پر درود بھیجو گے تو اس کے نتیجہ میں
هُوَ الَّذِي يُصَلَّى عَلَيْكُمُ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں تم پر نازل ہوں گی۔پس جب تک ہم کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والے نہ ہوں ہر وقت اس کی یاد میں
اپنی زندگی کے لمحات نہ گزارنے والے ہوں صبح و شام اس کی تسبیح اور اس کی تحمید کرنے والے نہ
ہوں اس کے پاک اور مقدس نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر درود نہ بھیجیں اس وقت
تک ہم اس کی تائید، اس کی رحمت اور اس کے فرشتوں کی تائید اور نصرت حاصل نہیں کر سکتے اور
جب تک ایسا نہ ہو جائے اس وقت تک شیطانی اندھیروں سے نجات حاصل کر کے اللہ کے نور کی
دنیا میں ہم داخل نہیں ہو سکتے۔خصوصاً اس زمانہ میں جبکہ ایک نہایت ہی اہم اور مقدس فریضہ ہمارے ذمہ لگایا گیا ہے اور وہ اسلام

خطبات ناصر جلد دوم
۷۴
خطبہ جمعہ ۱۵ / مارچ ۱۹۶۸ء
کو تمام ادیان پر غالب کرنا اور اللہ تعالیٰ کی محبت، ہر انسانی دل میں پیدا کرنا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی عظمت کو قائم کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ وہ
اسلام
کو تمام دنیا پر غالب کرے گا انشاء اللہ یہ اس کی تقدیر ہے جو ہمارے ذریعہ یا ایک اور ایسی
احمدی قوم کے ذریعہ سے جو ہم سے زیادہ اپنے اللہ کی آواز پر لبیک کہنے والی ہو پورا کرے گا۔اس سلسلہ میں بہت سی ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں ایک بڑی اہم بنیادی ذمہ داری یہ
ہے کہ ہم کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے
والے ہوں۔اس لئے آج میں جماعت کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ وہ سارے کے سارے آئندہ
پورے ایک سال تک جو یکم محرم سے شروع ہو گا کم از کم مندرجہ ذیل طریق پر خدا تعالیٰ کی تسبیح ،
تحمید اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ
نے الہام یہ بتایا تھا کہ كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ہر برکت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ذریعہ اور آپ کی اتباع سے حاصل کی جاسکتی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
اللہ تعالیٰ نے الہاماً ایک ایسی تسبیح اور تحمید اور درود کی راہ بھی دکھائی کہ جو ذ کر بھی ہے درود بھی ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہاما یہ دعا سکھلائی سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ -
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ۔اس میں تسبیح تجمید اور درود ہر سہ آجاتے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ تمام جماعت کثرت کے ساتھ تسبیح تحمید اور درود پڑھنے والی بن جائے
اس طرح پر کہ ہمارے بڑے، مرد ہوں یا عورتیں کم از کم دو سو بار یہ تیج تحمید اور درود پڑھیں جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا ہے سُبحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ -
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ اور ہمارے نوجوان بچے پندرہ سال سے ۲۵ سال کی
عمر کے ایک سو بار یہ تسبیح اور درود پڑھیں اور ہمارے بچے سات سال سے پندرہ سال تک ۳۳ دفعہ
ی تسبیح اور درود پڑھیں اور ہمارے بچے اور بچیاں ( پہلے بھی بچے اور بچیاں ہیں ) جن کی عمر سات سال
سے کم ہے جو ابھی پڑھنا بھی نہیں جانتے ان کے والدین یا ان کے سر پرست اگر والدین نہ ہوں

خطبات ناصر جلد دوم
۷۵
خطبه جمعه ۱۵/ مارچ ۱۹۶۸ء
ایسا انتظام کریں کہ ہر وہ بچہ یا بچی جو کچھ بولنے لگ گئی ہے لفظ اُٹھانے لگ گئی ہے۔سات سال کی
عمر تک ان سے تین دفعہ کم از کم یہ تسبیح اور درود کہلوایا جائے۔اس طرح پر بڑے (۲۵ سال سے
زائد عمر ) دوسود فعہ، جوان کم از کم ایک سو بار اور بچے تینتیس (۳۳) بار اور بالکل چھوٹے بچے تین بار
تسبیح اور تحمید کریں۔پس جماعت کو چاہیے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور کم از کم مذکورہ تعداد میں ( زیادہ سے
زیادہ جس کو جتنی بھی توفیق ملے ) اس ذکر و درود کو پڑھے اور اس احساس کے ساتھ پڑھے کہ بڑی
ذمہ داری ہے ہم پہ تسبیح و تحمید اور درود پڑھنے کی۔انسان اس وقت بڑے نازک دور میں سے گذر
رہا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے لئے رحمت بن کے بھیجے گئے تھے اور آپ کی رحمتوں
اور برکتوں کو کھینچنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی حمد کرنا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا لازمی ہے۔یا درکھیں کہ جس وقت ہم نے دنیا کی فضاؤں کو خدا کے ذکر اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے نام سے پر کر دیا اس وقت شیطانی آواز خود بخود ان فضاؤں میں دب جائے گی اور اسلام
غالب آ جائے گا۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اس طریق پر جو میں بتا رہا ہوں تسبیح اور تحمید کریں اور درود
پڑھیں اس کے علاوہ دوسرے طریقوں پر بھی درود پڑھنا چاہیے جیسا کہ نماز میں ہم پڑھتے ہیں۔لیکن ساری جماعت پر میں فرض قرار دیتا ہوں کہ اس طریق پر کہ بڑے کم از کم دو سو بار،
جوان سو بار، بچے تینتیس بار اور جو بہت ہی چھوٹے ہیں وہ تین دفعہ دن میں تحمید اور درود پڑھیں
اس طرح کروڑوں صوتی لہریں خدا تعالیٰ کی حمد اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کے نتیجہ
میں فضا میں گردش کھانے لگ جائیں گی۔ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا بھی مانگنی چاہیے کہ اے خدا! ہمیں
توفیق عطا کر کہ ہماری زبان سے تیری حمد اس کثرت سے نکلے اور تیرے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم
پر ہماری زبان سے درود اس کثرت سے نکلے کہ شیطان کی ہر آواز ان کی لہروں کے نیچے دب
جائے اور تیرا ہی نام دنیا میں بلند ہو اور ساری دنیا تجھے پہچاننے لگے۔پس دعاؤں کے ساتھ اس طرف متوجہ ہوں اور یکم محرم سے ساری جماعت اس کام میں

خطبات ناصر جلد دوم
خطبه جمعه ۱۵/ مارچ ۱۹۶۸ء
مشغول ہو جائے یہ کم از کم ہے جو میں نے بتایا ہے اگر انسان چاہے تو اس سے بہت زیادہ حمد بھی
پڑھ سکتا ہے درود بھی پڑھ سکتا ہے کیونکہ عام اندازے کے مطابق دوسو د فعہ اگر پڑھا جائے تو ہیں
پچیس منٹ سے زیادہ صرف نہیں ہوتے اگر کوئی شخص بہت تو جہ اور الحاح اور خاص کیفیت کے
ساتھ بھی پڑھے تو زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ لگ جائے گا آدھا گھنٹہ کوئی ایسی مشکل بات نہیں جو
تیز پڑھنے والے ہیں وہ ممکن ہے دس بارہ منٹ میں اس تعداد کو پورا کر دیں پھر اس سے کام میں
کوئی حرج بھی واقع نہیں ہوتا اس کے لئے ضروری نہیں کہ آپ مُصلے پر بیٹھے ہوئے ہوں اُٹھتے بیٹھتے ،
چلتے پھرتے جس وقت آپ قرآن کریم کی تلاوت نہیں کر رہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب
کا مطالعہ نہیں کر رہے یا کسی اور ایسے کام میں مشغول نہیں کہ جس میں آپ کو اس کی طرف انہماک
سے متوجہ ہونا ہوتا ہے یا کام ہی ایسا ہے کہ زبان بھی مشغول رہتی ہے ان اشغال کو چھوڑ کے آ
دنیا کا ہر کام کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کی حمد اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج سکتے ہیں۔اگر کوئی شخص چاہے تو میں سمجھتا ہوں کہ ہزار ہا بار یہ کلمات جو مختصر مگر خدا کو بڑے پیارے ہیں
وہ پڑھ سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا کرے اور خدا کرے کہ ہماری زندگیوں میں ہی دنیا
کی فضا خدا کے نام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے کچھ اس طرح بھر جائے کہ
شیطان کی کسی آواز کو وہاں داخل ہونے یا وہاں ٹھہرنے کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۲ مارچ ۱۹۶۸ ء صفحه ۲ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی