ہر لمحہ ڈر کے اور خوف کے ساتھ زندگی گزارنے کی ضرورت ہے
خطبات ناصر جلد دوم
۸۹
خطبه جمعه ۲۹ مارچ ۱۹۶۸ء
خدا تعالیٰ کی گرفت ہمیشہ اچانک ہوا کرتی ہے ہرلمحہ ڈر
کے اور خوف کے ساتھ زندگی گزارنے کی ضرورت ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۹ / مارچ ۱۹۶۸ء
تشہد،تعوذ ،سورۃ فاتحہ اور آیات
قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ ۖ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ
الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ - وَ انِيبُوا إِلى رَبَّكُمْ وَ أَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ
يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ - وَاتَّبِعُوا اَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِّن رَّبِّكُم مِّنْ قَبْلِ أَنْ
يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَ انْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ۔(الزمر : ۵۴ تا ۵۶)
کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔ان آیات میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور اس کی رحمت کے عظیم اور حسین جلوے نظر
آتے ہیں اور ہمیں بڑی وضاحت سے ان راہوں کا علم دیا گیا ہے کہ جن پر چل کے اللہ تعالیٰ کا
ایک بندہ اس کی مغفرت اور اس کی رحمت کو حاصل کر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ يُعِبَادِی
الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمُ کہ انسان ضعیف ہے اگر چہ اس کو فطرت صحیحہ دی گئی ہے اور اس کے
اندر یہ قوت اور یہ استعدا درکھی گئی ہے کہ وہ اپنے رب کا عبد بنے اور اس کی صفات کا مظہر بنے
لیکن اسے یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ چاہے تو اپنے رب کی آواز پر لبیک نہ کہے بلکہ اس سے منہ
خطبات ناصر جلد دوم
۹۰
خطبه جمعه ۲۹ مارچ ۱۹۶۸ء
موڑ لے اور شیطانی راہوں کو اختیار کرے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک وقت میں میرے بعض
بندوں پر ایسا بھی آتا ہے کہ ان کے دل میں یہ احساس شدت اختیار کرتا ہے کہ انہوں نے فطرت
کی آواز کو نہ سنا اور اپنی فطرت صحیحہ کے تقاضوں کو پورا نہ کیا اور جو ہدایت ان کی ربوبیت کے لئے
آسمانوں سے نازل کی گئی تھی اس پر کان نہ دھرے نہ اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالا اور
اس وقت ایسا انسان اپنے گناہوں کو دیکھ کر اپنے دل میں مایوسی کے جذبات پاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ
شاید خدا کی رحمت کے دروازے میرے پر بند ہو گئے ہیں تو ان اوقات میں ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ یہاں اللہ تعالیٰ نے انسان کو یہ بتایا ہے کہ میری صفات میں
سے ایک صفت غفور ہونے کی اور ایک رحیم ہونے کی ہے، اس لئے میں تمہیں کہتا ہوں کہ میری
رحمت جو ہر دوسری چیز کو اپنے گھیرے اور اپنی وسعتوں میں لئے ہوئے ہے اس سے مایوس نہ ہونا ،
کیونکہ میں غفور ہونے کی وجہ سے تمہارے گناہوں کو بخش سکتا ہوں اور بخشوں گا اور رحیم ہونے
کے لحاظ سے تم پر رجوع برحمت ہوں گا لیکن میری رحمت کے حصول کے لئے جو طریق تمہیں اختیار
کرنے چاہئیں وہ میں تمہیں بتا دیتا ہوں اور وہ یہ کہ وانيُبُوا إِلَى رَبَّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ
ان يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ (الزمر : ۵۵) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک وقت ایسا آتا ہے
ایک گنہگار بندے پر کہ خدا کی مدد اور نصرت سے وہ محروم ہو چکا ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کے علاوہ
کسی اور کی مدد سے نجات نہیں دلا سکتی وہ وقت وہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی قہری گرفت میں وہ
آجائے جب اللہ تعالیٰ کے غضب کے نیچے وہ ہو اور اللہ تعالیٰ کے قہر کا وہ مورد بن رہا ہو تو واضح
ہے کہ کوئی دوسری ہستی اس کی مدد اور نصرت
کو پہنچ نہیں سکتی اور جو اس کی مدد کر سکتا تھا اس کی مدد
سے اس نے اپنے ہی اعمال کے نتیجہ میں خود کو محروم کر دیا چونکہ انسانی زندگی یا ایک گنہگار کے لئے
مرتے وقت یہ وقت ایسا آتا ہے کہ کسی طرف سے بھی اسے مدد نہیں پہنچ سکتی نہ پہنچتی ہے غیر اللہ سے
مدد پہنچ نہیں سکتی اللہ کی طرف سے مدد پہنچتی نہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ چونکہ عذاب کے وقت تو بہ قبول نہیں ہوتی اور رحمت کے سب
دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اس لئے میں اپنی گرفت میں تاخیر ڈالتا ہوں تم گناہ کرتے ہو
خطبات ناصر جلد دوم
۹۱
خطبه جمعه ۲۹ مارچ ۱۹۶۸ء
میں گرفت نہیں کرتا میں تمہیں چھوڑتا ہوں اس لئے کہ کسی وقت تمہاری فطرت بیدار ہو جبکہ وہ پہلے
سوئی ہوئی تھی یا کسی وقت تمہاری فطرت زندہ ہو جو پہلے مردہ یا نیم مردہ تھی اور تم اپنے گناہوں سے
نجات کے طریق کو ڈھونڈنے کی خواہش اپنے اندر پاؤ اور تم یہ مجھو کہ ہم نے اپنے نفسوں پر بڑا ہی
ظلم کیا تھا جب ہم نے نفسانی خواہشات کی پیروی کی تھی اور اللہ تعالیٰ کی ہدایتوں کو ٹھکرا دیا تھا۔چونکہ میں عذاب میں تاخیر ڈالتا ہوں اس لئے میں تمہیں کہتا ہوں کہ عذاب سے پہلے پہلے
اگر انيبُوا اور أَسْلِمُوا پر عمل کرو گے تو تم میری مغفرت اور رحمت کو حاصل کر لو گے۔اگر تم
( جس طرح پہلے گناہ کی طرف بار بار لوٹتے تھے گناہ پر گناہ کرتے چلے جاتے تھے ) اب اپنے ربّ
کی طرف بار بار لوٹو اور تو بہ کے بعد تو بہ کرتے چلے جاؤ اور اسلموا اگر تم اپنے تمام ارادوں اور
نفسانی خواہشات سے کھوئے جاؤ اور خدا کی رضا میں محو ہو جاؤ خدا میں گم ہو کر ایک موت اپنے پر
وارد کر لو تو جب نفسانیت پر موت وارد ہو جائے گی خدا تعالیٰ کی رحمت اپنے چمکتے ہوئے نور کے
ساتھ دوبارہ تمہیں زندگی عطا کرے گی۔تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ قبل اس کے کہ میری گرفت، میرا قہر، میرا عذاب تم پر نازل
ہو میری طرف جھکو ایک بار
نہیں بار بار میری طرف لوٹو تو بہ کے ساتھ اور استغفار کے ساتھ اور اپنے
دلوں کو ایسا بنالو کہ ہر غیر ایک مردہ تمہیں نظر آئے اور زندہ اور حیات کا چشمہ میری ذات کے علاوہ
تمہیں کوئی نظر نہ آئے۔اگر تمہاری یہ کیفیت ہو جائے ، اگر تم بار بار توبہ کرنے والے ہو اور اسلام
کی روح اور مغز تمہارے اندر پیدا ہو جائے تو اگر چہ ابھی تمہیں کسی عمل صالح کی توفیق نہیں ملی تب
بھی میں تمہیں معاف کر دوں گا اور اپنی رحمت کی آغوش میں تمہیں لے لوں گا۔ہمیں اس دنیا میں نظر آتا ہے کہ بہت سے خدا کے بندے اس انابت کی طرف مائل ہوتے
ہیں یعنی بار بار استغفار کے ساتھ اور توبہ کے ساتھ اپنے رب کی طرف جھکنے لگتے ہیں اور وہ اس
یقین پر قائم ہو جاتے ہیں کہ جب تک ہم اپنی نفسانی خواہشات پر پورے طور پر موت وارد نہیں
کریں گے ہم اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ زندگی حاصل نہیں کر سکیں گے لیکن قبل اس کے کہ کوئی عمل صالح
وہ بجالا سکیں اجل آتی ہے اور اس دنیا سے وہ کوچ کر جاتے ہیں تو ان لوگوں کو بھی خدا نے کہا کہ
خطبات ناصر جلد دوم
۹۲
خطبه جمعه ۲۹ مارچ ۱۹۶۸ء
اگر تمہاری یہ کیفیت ہے تب بھی تم مایوس نہ ہونا کیونکہ اس صورت میں بھی میں تمہیں اپنی رحمت
کی آغوش میں لے لوں گا اور اپنے انعاموں اور فضلوں کا تمہیں وارث بناؤں گا لیکن اگر تم بار بار
تو بہ کرو، اگر تم اس حقیقی روح اسلام کا دعویٰ کرو اور پھر تمہیں اور زندگی بھی عطا ہو تو یہ یا درکھو کہ پھر
عمل کے ساتھ تم نے صدق اور وفا کا ثبوت دینا ہے اگر تمہارا دعویٰ تو یہ ہے کہ بڑی استغفار کرنے
والے ہو، اگر تمہارا دعویٰ تو یہ ہے کہ ہم اس حقیقت کو پاگئے ہیں کہ اپنی تمام مرضیوں اور خواہشات
کو خدا کی رضا پر قربان کر دینا چاہیے، لیکن تمہیں عمل کا موقع ملتا ہے عمل صالح کا اور تم وہ عمل صالح
بجا نہیں لاتے تو پھر تمہاری انابت ظاہری اور تمہارے اسلام کا دعویٰ تمہیں کچھ کام نہیں دے گا۔وَاتَّبِعُوا اَحْسَنَ مَا اُنْزِلَ إِلَيْكُم مِّنْ رَّبِّكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَ أَنْتُمْ
لَا تَشْعُرُونَ (الزمر :۵۶) اس لئے ہم تمہیں کہتے ہیں کہ تمہیں انابت الی اللہ اور اسلام کے بعد یعنی
اس روح اسلام کے بعد جس کی طرف میں نے ابھی مختصراً اشارہ کیا ہے ، موقع دیا جائے گا زندگی
عطا ہو کچھ عرصہ تمہیں اس دنیا میں رہنے دیا جائے تو پھر یہ یاد رکھنا کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی رحمت کے
وارث ہونا چاہتے ہو تو تمہارے لئے ضروری ہے کہ تم خاص قسم کے اعمال بجا لا ؤ اپنے ربّ کو
راضی کرنے کے لئے اور یہ نہ بھولو کہ اللہ تعالیٰ تمہارا رب ہے اس نے تمہیں پیدا کیا اور فطرتِ صحیحہ
عطا کی اور اس فطرتِ صحیحہ کی نشو و نما کے لئے آسمان سے اس نے اپنی وحی کو نازل کیا اور فطرت،
فطرت میں اس نے فرق رکھا اور وقت ، وقت اور موقع موقع اس نے علیحدہ قسم کے رکھے۔ہر قسم
اور ہر موقع کے لحاظ سے ہر فطرت صحیحہ کے لئے ایک عمل صالح بنایا تو اگر تم اپنی حالت، اپنی قوتوں
اور استعدادوں کے مطابق اور موقع اور محل کے لحاظ سے احسن عمل بجانہ لاؤ گے تو میری رحمت تم پر
نازل نہ ہو گی لیکن اس زندگی میں جو انابت اور اسلام کے بعد کی ہے تم اپنی طاقت کے مطابق
اپنے حالات کے لحاظ سے موقع اور محل کو دیکھتے ہوئے اَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ پر عمل کرو گے جو
بہترین حکم ہے اس پر عمل کرنے والے ہو گے اور یہ عمل تم موت کے وقت کرنے کا ارادہ نہیں کرو
گے بلکہ انابت اور اسلام کے بعد زندگی کی وہ گھڑیاں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں عطا ہوئی
ہیں جو عذاب سے پہلے کی ہیں۔اس میں تم اَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُم پر عمل کرو گے تو ہماری رحمت کو
خطبات ناصر جلد دوم
۹۳
خطبه جمعه ۲۹ مارچ ۱۹۶۸ء
تم پالو گے اور پچھلے سارے گناہ تمہارے معاف کر دیئے جائیں گے بڑی ہی اُمید دلائی ہے ان
آیات میں اس گنہگار بندے کو ہمارے رب نے اور وہ را ہیں سکھائی ہیں کہ جن پر چل کر ہم اس
کی رحمت کو حاصل کرتے ہیں اور اس کی مغفرت کو پالیتے ہیں۔یہاں ہر دو آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے اس بات کو پوری طرح واضح کر دیا ہے کہ جس وقت
انسان اللہ تعالیٰ کی گرفت میں آجائے اس وقت تو بہ قبول نہیں ہوتی دوسری آیات قرآنیہ میں بھی
اس موضوع کو بڑی وضاحت سے کھول کر بیان کیا گیا ہے یہاں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب
عذاب آئے تو خدا کا وہ فعل بتا رہا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے تم محروم کر دیئے گئے ہو اور
اس کے مقابلہ میں کوئی تمہاری مدد نہیں کر سکتا اور جب اللہ تعالیٰ کا عذاب آئے تو بَغْتَةً ہوتا ہے یہ
نہیں کہ وہ وقت کی تعیین کے ساتھ کہے کہ اب تمہاری پانچ سالہ زندگی رہ گئی ہے اور پانچ سال
کے بعد تم پر عذاب آئے گا ایسا نہیں کرتا خدا تعالیٰ کی گرفت ہمیشہ اچانک ہوا کرتی ہے اس واسطے
ہر لمحہ ڈر کے اور خوف کے ساتھ زندگی گزارنے کی ضرورت ہے۔پتہ نہیں کہ کس وقت اس کی قہری
حلبی انسان پر وارد ہو اس لئے فرمایا کہ چونکہ عذاب کے وقت تو بہ قبول نہیں ہوتی اس سے پہلے
ہو جاتی ہے کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں عذاب سے دو مہینے پہلے تو بہ کرلوں گا اور خدا تعالیٰ کے
انعاموں کو حاصل کرلوں گا کیونکہ عذاب کا وقت مقرر نہیں۔اس لئے جس وقت بھی انسان کے نفس کی یہ حالت ہو کہ وہ اپنے کئے پر پچھتانے لگے اور
اس کی فطرت میں بیداری اور زندگی پیدا ہونے لگے اور شیطان اس کو خدا کی رحمت سے دور
کرنے کے لئے اس کے دل میں مایوسی کے خیالات پیدا کرنے لگے اس وقت اللہ کہتا ہے کہ مایوس
نہ ہو نا چونکہ ابھی میری گرفت سے تم بچے ہوئے ہو، میرا عذاب تم پر نازل نہیں ہوا، تم نہیں جانتے
کہ کس وقت وہ عذاب نازل ہوا اور میری قہری تجلی کا تم پر جلوہ ہو جائے اس لئے اسی وقت جب
تمہارے دل میں یہ احساس پیدا ہو کہ ہم نے اپنے نفسوں پر بڑا ظلم کیا ہے کہ نفسانی خواہشات کی
پیروی کی اور فطرت صحیحہ کی آواز کو پہچانا نہیں۔اسی وقت آنبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوالَهُ (الزمر:۵۵)
اور اسی وقت اِتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِنْ رَّبِّكُمُ (الزمر : ۵۶) کرنے لگو اگر تم ایسا کروگے
خطبات ناصر جلد دوم
۹۴
خطبه جمعه ۲۹ مارچ ۱۹۶۸ء
تو تمہارا رب جس نے تمہیں پیدا کیا اور بڑی قوتیں اور استعدادیں تمہیں عطا کیں اور روحانی
ترقیات وہ تمہیں دینا چاہتا ہے وہ آہستہ آہستہ ترقی دے کر تمہیں تمہارے کمال تک پہنچائے گا اور
تم اس کی رضا کی جنتوں میں داخل ہو جاؤ گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے اور اپنی رحمتوں سے ہمیں
نوازے (آمین)
از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )