خلیفئہ وقت کے فیصلوں کی تعمیل میں لگ جائیں

خطبات ناصر جلد دوم
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۶۸ء
جولوگ خلیفہ وقت کے فیصلوں
کی تعمیل میں لگ جائیں
انہیں دنیا کی بہتر جزا اور آخرت میں اعلیٰ ثواب ملے گا
خطبه جمعه فرموده ۵ را پریل ۱۹۶۸ء
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات يَقُولُونَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ
قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ - (آل عمران : ۱۵۵)
فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرُ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ ، فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّ
اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ - اِنْ تَنْصُرُكُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ ۚ وَ إِنْ يَخْذُ لَكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي
يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ - (ال عمران: ۱۶۱،۱۶۰) کی تلاوت کے
بعد فرمایا:۔قبل اس کے کہ میں آج کے خطبہ کا مضمون شروع کروں میں ربوہ کے مکینوں کو اس طرف
متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بڑے ماہر ڈاکٹر کراچی سے آئے ہوئے
ہیں اور وہ مختلف ٹیسٹ وغیرہ کر کے صحت کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں اور بڑا ہی اچھا
مشورہ بھی جنہیں ضرورت ہو مشورہ کی طبی لحاظ سے وہ دیتے ہیں لیکن مجھے رپورٹ ملی ہے کہ اہل ربوہ
اس طرف متوجہ نہیں ہو رہے یہ اللہ تعالیٰ کی ناشکری ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کی صحت کو دیکھنے کا اگر
کوئی کہیں خرابی ہو تو اس کی تشخیص اور بعد میں اس کے فضل سے اس کے علاج کا سامان مہیا فرما یا

خطبات ناصر جلد دوم
۹۶
خطبه جمعه ۱۷۵ پریل ۱۹۶۸ء
ہے۔قریباً تیرہ سور بوہ کے مکین ایسے ہیں جنہیں اس سال اپنی صحت کی چیکنگ کرانی چاہیے یہ ان
کے علاوہ ہیں جو گزشتہ سال ان ڈاکٹروں کے سامنے پیش ہوئے تھے تو زیادہ سے زیادہ دوست
اس طرف متوجہ ہوں اور پورا تعاون ان ڈاکٹروں سے کریں۔اللہ تعالیٰ سورۃ آل عمران میں ان لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے جو یا تو منافق ہیں یا ایمان کے
کمزور ہیں۔(ایمان کی ہر کمزوری نفاق پر دلالت نہیں کرتی ) تو وہ لوگ یا جو پورے منافق ہوں
یا جن کے ایمان پر پختگی نہ ہو بلکہ ایمان کی کمزوری ان میں پائی جاتی ہو۔ان کے متعلق آل عمران
کی ۱۵۵ آیت میں یہ فرمایا ہے۔ان کا قول نقل کرتے ہوئے کہ وہ کہتے ہیں کہ کیا اسلام اور
مسلمانوں کے متعلق جو اہم امور فیصلہ ہوتے ہیں یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی عزم کرتے ہیں
کہ ایسا ہونا چاہیے اس سلسلہ میں ہمارا بھی کوئی دخل ہے؟؟ اور وہ یہ اعتراض کے طور پر اور طعنہ
کرتے ہوئے ایسا منہ سے نکالتے ہیں کہ ہم سے مشورہ کے وقت مشورہ نہیں لیا جا تا اور جو مشورہ ہم
دیں چاہے ہم نہایت ہی اقلیت میں ہوں وہ سنا نہیں جاتا۔تو اس صورت میں ہم پر کوئی ذمہ واری
نہیں آنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ الأمر كُلَّهُ لِلہ کہ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے الامر
اللہ کے ہاتھ میں ہے اس کے اختیار میں اور اس کے تصرف میں ہے۔اس واسطے تمہارا جواب تو
یہ ہے۔هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ کہ کیا ہمارا بھی ان معاملات میں کوئی دخل ہے؟ فرمایا
نہیں !!! تمہارا کوئی دخل نہیں ! ! سب کام اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لئے ہوئے ہیں اور اس نے
آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسلام کو اس کے دو دوروں میں دنیا پر غالب کرے گا۔اس کا فیصلہ
بہر حال پورا ہو گا وہ جو چاہے گا جس رنگ میں چاہے گا کرے گا کسی کا کوئی حق اس سلسلہ میں تسلیم
نہیں کیا جاسکتا نہ کسی کا کوئی حق ہے کیونکہ اللہ کے خلاف کوئی شخص اپنا حق پیش نہیں کر سکتا جس نے
پیدا کیا جس کے احسانوں کے نیچے انسان اس قدر دبا ہوا ہے کہ اس کے ایک ایک دن کے
احسانوں کا ساری عمر میں شکر ادا نہیں کر سکتا اس کے مقابلہ میں کھڑا ہو کے یہ حق جتائے۔إِنَّ الْأَمر
كُله لِلهِ لیکن الامرحلہ اللہ چونکہ ہے اس لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
ہم نے تجھے رحمت بنا کے بھیجا ہے اور مومنوں کا بڑا خیال رکھنے والا ان کے احساسات کا بھی اور

خطبات ناصر جلد دوم
۹۷
خطبه جمعه ۱/۵ پریل ۱۹۶۸ء
ان کی تربیت کا بھی۔اس لئے اے نبی ! ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ فَاعْفُ عَنْهُمْ تربیتی کمزوری کے
نتیجہ میں ان سے جو غلطیاں سرزد ہو جائیں ان سے در گزر کرو اور وَاسْتَغْفِرْ لَهُمُ اور اللہ تعالیٰ
سے یہ دعائیں کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بشری کمزوریوں کو دور کرے اور روحانی طاقت
انہیں عطا کرے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے بہترین انعاموں کے وارث ہوں۔وَشَاوِرُهُمْ فِي الْآمر اور ان کے دلوں پر بشاشت پیدا کرنے کے لئے اور دنیا میں ان کی
عزت کو قائم کرنے کے لئے الامر میں ان سے مشورہ کیا کرو کام سب خدا نے کرنے تھے۔فیصلہ
سب اللہ تعالیٰ کے نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئے۔لیکن چونکہ مخلصین ان مشوروں میں
شامل ہوتے تھے۔آج بھی ہم بڑی عزت سے ان کا نام لیتے اور بڑی عزت سے ان کی یاد اپنے
دلوں میں رکھتے ہیں۔تو فرما یا شاوِرُهُم في الأمر - اسلام کے اہم امور کے متعلق ان میں سے
جن سے چاہو۔جن امور کے متعلق چاہو۔مشورہ کر لیا کرو۔فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ سب
مشورے سننے کے بعد جب کسی نتیجہ پر پہنچو اور پختہ ارادہ کرو کہ یوں ہونا چاہیے اور یوں نہیں ہونا
چاہیے تو اس وقت کثرتِ رائے کی طرف نظر نہ کرو۔فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو اور یقین
رکھو کہ حقیقتاً وہی کارساز ہے کیونکہ اگر تم اللہ تعالیٰ پر ہی تو گل رکھنے والے ہو گے تو تمہیں بشارت دی
جاتی ہے کہ جو اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ ان سے پیار اور محبت کا سلوک کرتا ہے اور
مسلمانوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اِنْ يَنْصُرُ كُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ (ال عمران:۱۱۰) اگر اللہ تعالیٰ
کسی کی مدد اور نصرت کرنا چاہے اور اسے کامیاب کرنا چاہے تو کوئی طاقت دنیا کی ایسے گروہ
اور جماعت کو اور اُمت کو مغلوب نہیں کر سکتی نہ قانون کر سکتا ہے لیکن اگر اللہ مدد چھوڑ دے
فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ - تو کسی کی مدد پر بھروسہ کرتے ہوئے تم کوئی کام کرو گے اور
کامیابی کی امید رکھو گے۔وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ یعنی جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
محض اللہ پر تو گل رکھنے والے ہیں اسی طرح آپ کی سنت کی اور آپ کے اُسوہ کی اتباع کرتے
ہوئے مومنوں
کا یہ فرض ہے کہ وہ بھی صرف اللہ ،صرف اللہ پر توکل کرنے والے ہوں۔شوریٰ کے متعلق یہاں جو تعلیم دی گئی ہے اس کے بعض حصوں کی میں وضاحت اس لئے

خطبات ناصر جلد دوم
۹۸
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۶۸ء
کرنا چاہتا ہوں کہ بہت سارے نئے دوست شوری کے نمائندے بن کے آتے ہیں اور بہت سے
پرانے بھی بعض ضروری باتوں کو بھول جاتے ہیں ایسی باتیں ان کے سامنے رکھ کے یاد دہانی
کرواتے رہنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے یہاں شاور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا ہے۔ارشاد فرمایا ہے کہ ان سے
مشورہ لیا کرو۔مشورہ لینے کا حق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا ہے یا آپ کی نیابت میں آپ
کے خلفاء کو، اس کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ۱۹۳۰ء کی شوریٰ
میں یہ فرما یا تھا۔مشورہ لینے کا حق اسلام نے نبی کو اور اس کی نیابت میں خلیفہ کو دیا ہے مگر کوئی یہ
ثابت نہیں کر سکتا کہ نبی یا خلیفہ کے سامنے تجاویز پیش کرنے کا حق دوسروں کے لئے رکھا
گیا ہے۔“
اسی طرح آپ نے فرمایا:۔در مجلس شوری اپنی ذات میں کوئی حق نہیں رکھتی۔وہ میرے بلانے پر آتی اور آکر
مشورہ دیتی ہے اور ہمیشہ خلیفہ کے بلانے پر آئے گی، اسے مشورہ دے گی وہ اپنی ذات
میں کوئی حق نہیں رکھتی کہ مشورہ دے۔“
تو شاور کے اول مخاطب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور آپ کی نیابت میں آپ کے
خلفاء اس کے مخاطب ہیں تو مشورہ لینے کا حق نبی کو اور نیابت کے طور پر خلیفہ کو اللہ تعالیٰ نے دیا ہے
پچھلے سال غالباً مجلس شوری میں میں نے ایک اور زاویہ نگاہ سے بھی اس پر روشنی ڈالی تھی اور وہ یہ
کہ اگر یہ سمجھا جائے کہ جماعت کا حق ہے خلیفہ وقت کا حق نہیں تو جس کا حق ہے اس کا یہ بھی حق ہوتا
ہے کہ وہ اپنا حق چھوڑ دے اگر کسی سے زید نے ایک سو روپیہ لینا ہو تو اسے یہ حق خدا نے بھی اور
رسول نے بھی ، اخلاق نے بھی، شریعت نے بھی اور ملک کے قانون نے بھی دیا ہے کہ وہ کہے کہ
میں اپنا یہ سو روپیہ وصول نہیں کرتا اگر جماعت کو یا اس کے بعض گروہوں کو یا افراد جماعت کو
بحیثیت افراد کے یہ حق دیا جاتا اور یہ ان کا حق تسلیم کیا جائے تو کہہ سکتے ہیں وہ کہ ہمارا حق ہے۔

خطبات ناصر جلد دوم
۹۹
خطبه جمعه ۵ ۱۷ پریل ۱۹۶۸ء
ہم اسے استعمال نہیں کرتے ہم خلیفہ وقت کو کوئی مشورہ نہیں دیں گے لیکن اس کے برعکس اگر مشورہ
لینے کا حق ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی نیابت میں آپ کے خلفاء کا ہے تو پھر کوئی شخص یہ
نہیں کہہ سکتا کہ جب مجھ سے مشورہ مانگا جائے مشورہ کے لئے مجھے بلایا جائے میری مرضی ہے
جاؤں مشورہ دوں یا نہ دوں اس لئے کہ یہ حق خلیفہ وقت کا ہے اور جماعت پر یہ حق ہے خلیفہ وقت
کا کہ جب جن لوگوں کو جن امور کے متعلق وہ مشورہ کے لئے بلائے وہ اس کے کہنے اور ہدایت
کے مطابق اس کے سامنے اپنے مشورہ کو رکھیں۔شَاوِرُهم ان سے سوال پیدا ہوتا ہے کن سے؟؟؟ تو اس میں بھی ھم کے فیصلہ کرنے کا
حق خلیفہ وقت کو نبی اکرم کی نیابت میں ہے۔اور کن سے مشورہ کرنا ہے اور جن سے مشورہ کرنا ہے
اگر ان کا انتخاب ہو نا ہو تو کس طریق سے ان کا انتخاب ہوگا یہ فیصلہ بھی خلیفہ وقت نے ہی کرنا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں آپ کے اُسوہ میں بھی ہمیں یہی نظر آتا ہے بعض
مواقع پر جب مسلمان تھوڑے تھے اور قریباً بہت بھاری اکثریت مدینہ میں ہی رہتی تھی تو اس
وقت مسلمانوں کا سوادِ اعظم مدینہ میں رہائش پذیر تھا اس وقت چند سو جو تھے وہی سوادِ اعظم بن
جاتا تھا تو آپ سب کو اکٹھا کر لیتے تھے اور ایک چھوٹی بے تکلف برادری تھی اس میں وہ اکٹھے
ہوتے اور آپ کو مشورہ دیتے تھے جو آپ فیصلہ کرتے فدائی اپنا سب کچھ قربان کر کے آپ کے
فیصلہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتے اور بعض دفعہ آپ نے صرف چند آدمیوں کو بلا کے بھی
مشورہ لیا ہے اور بعض دفعہ دوسروں کو صرف یہ پتہ لگا بعض قرائن سے کہ فلاں فلاں شخص مسجد میں
مشورہ کے لئے روکے گئے۔نہ خود آپ نے اعلان کیا کہ میں نے مشورہ کرنا ہے۔ایک موقع پر
صرف دو آدمیوں کو کہا عشاء کے بعد کہ تم ٹھہرے رہو میں تم سے بات کرنا چاہتا ہوں کیا بات تھی ؟
اس کا ہمیں آج تک نہیں پتہ تو مشورہ کا یہ طریق بھی ہوتا ہے۔تو ھم کا یہ فیصلہ کرنا۔۔۔۔ہاں جب
مسلمان سارے عرب میں پھیل گئے تو اس کے بعد سوادِ اعظم سے مشورہ کرنے کا سوال ہی باقی
نہیں رہتا۔ساری دنیا میں پھیل گئے۔آج بھی خدا کے فضل سے جماعت احمد یہ دنیا کے کونے
کونے میں پائی جاتی ہے اور مشورہ کے لئے دنیا کی تمام جماعتوں کو مرکز میں جمع کرنا قریباً ناممکن

خطبات ناصر جلد دوم
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۶۸ء
ہے اس لئے سب کو اکٹھا کر کے تو مشورہ نہیں لیا جا سکتا پھر کن سے مشورہ لیا جائے اور ان کا انتخاب
کس رنگ میں ہو؟ یہ کام بھی جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے ظاہر ہوتا ہے خلیفہ وقت
کا ہے چنانچہ یہ جو آل عمران ہی کی آیت کا ایک حصہ جو پہلے میں نے پڑھا تھا يَقُولُونَ هَلْ لَّنَا
مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَی ءٍ اس سے بھی پتہ لگتا ہے کہ بعض لوگوں کو خاص طور پر مشورہ سے باہر رکھا جاتا
تھا اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ یہ نہ کہتے هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَی ءٍ تو بعض ایسے لوگ جن کے متعلق
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سمجھتے تھے کہ ان میں نفاق پایا جاتا ہے یا یہ دل کے مریض ہیں روحانی طور پر ،
اور معاملہ ایسا ہے کہ ان لوگوں کے سامنے رکھا نہیں جانا چاہیے تو ان لوگوں کے سامنے وہ معاملہ
نہیں رکھتے اور ان کا مشورہ بھی نہیں لیتے تھے گواگر اس قسم کے امور نہ ہوں تو پھر کھلم کھلا جو منافق ہو
بعض دفعہ ان سے بھی مشورہ لے لیا جاتا۔اس میں کوئی حرج نہیں ہوتا کیونکہ فیصلہ تو بہر حال نبی نے
یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نیابت میں خلیفہ نے ہی کرنا ہے تو ھم جو کہا گیا ہے اس کا فیصلہ خلیفہ وقت
نے کرنا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی یہی ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا
ارشاد بھی یہی ہے بعض لوگوں کو روکا جاسکتا ہے اور ان کی نمائندگی کو ر ڈ کر دیا جا سکتا ہے آپ شوریٰ
کی ایک تقریر میں فرماتے ہیں۔جو لوگ لڑا کے اور فسادی ہوں، نمازوں کی پابندی کرنے والے نہ ہوں ، جھوٹ
بولنے والے ہوں ، معاملات میں اچھے نہ ہوں ، بلا وجہ ناجائز افترا اور اعتراض کرنے
والے ہوں یا منافق یا کمزور ایمان والے ہوں ان کو بطور نمائندہ انتخاب کرنا جماعت کی
جڑ پر ئبر رکھنا ہے۔ہمارے لئے وہی لوگ مبارک ہیں جن کے اندر دین اور تقویٰ ہے خواہ
وہ اچھی طرح بول بھی نہ سکتے ہوں۔تو بعض دفعہ مقامی جماعت کو علم ہی نہیں ہوتا کہ یہ شخص کس قسم کا ہے اور بڑی دیانتداری
کے ساتھ عدم علم کی وجہ سے ایک ایسے شخص کو جو منافق ہوتا ہے حقیقتاً اپنا کوئی عہدیدار منتخب کر لیتے ہیں
پریذیڈنٹ یا امیر بنا دیتے ہیں، یا مجلس شوری کا نمائندہ بنا کے بھیجنا چاہتے ہیں لیکن چونکہ یہ مشورے ہیں
خلیفہ وقت کو جس کو کہنے والوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں ( کہنے والے نے اتباع

خطبات ناصر جلد دوم
1+1
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۶۸ء
نہیں کی بلکہ خلیفہ وقت کا چونکہ وہ نیابت کا مقام ہوتا ہے) جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ دیا
ووو
تھا کہ هُوَ اذن تو خلیفہ وقت کو بھی بعض لوگ کہتے رہتے ہیں کہ هُوَ اذن۔تو اللہ تعالیٰ نے یہاں
یہ فرمایا کہ ہے تو یہ کان آئیں گی اس کے پاس خبریں ہر مخلص ہر مومن جب سمجھے گا کہ کوئی ضروری
بات نبی کو یا اس کی نیابت میں جو خلیفہ ہو خلیفہ وقت کو پہنچانی چاہیے وہ اس کو ضرور پہنچائے گا لیکن
خلیفہ وقت ان تمام باتوں کو سننے کے بعد جس نتیجہ پر پہنچے گا جو فیصلہ کرے گا وہ تمہاری بھلائی کا ہوگا
تو جو علم اس قسم کے افراد کے متعلق خلیفہ وقت کو ہوتا ہے وہ بعض دفعہ مقامی جماعت کو بھی نہیں
ہوتا۔ایک دفعہ ایک جماعت نے بہت بھاری اکثریت میں ایک شخص کو اپنا امیر منتخب کر کے یہاں
بھیج دیا جب حضرت صاحب کی خدمت میں اطلاع دی تو آپ نے فرمایا کہ یہ مشورہ یہ انتخاب
جماعت کا نامنظور ہے کیونکہ یہ شخص جو ہے اس کے اندر ایمانی کمزوری پائی جاتی ہے اس قابل نہیں
کہ اس کو امیر بنایا جائے چند ماہ
کے بعدہی وہ شخص بہائی بن گیا اور جماعت کو پتہ ہی نہیں تھا کہ اس
کے اندرکون سا کیڑا لگ چکا ہے لیکن حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پتہ تھا تو جو علم
خلیفہ وقت کو حاصل ہوتا ہے یا ہو سکتا ہے وہ دوسروں کو حاصل نہیں ہوسکتا بعض دفعہ پوری جماعت کو
بھی نہیں ہوتا خلیفہ وقت کہتا ہے کہ میں اس کے امیر بنائے جانے کی منظوری نہیں دیتا یا میں اسے
مجلس مشاورت کا نمائندہ بننے کی اجازت نہیں دیتا کئی لوگ ہوتے ہیں ان کو ویسے بھی شوق ہوتا ہے
آگے بڑھنے کا اور اپنے شوق میں وہ بہت ہی معیوب اور نا مناسب حرکتیں بھی کر لیتے ہیں اگر مجلس ہے
یا ویسے ہی نام آ جاتا ہے امیر بھی چیک کرنا پڑتا ہے کہ جس شخص نے یہ لکھا ہے کہ مجھے فلاں جماعت
نے مجلس مشاورت کا نمائندہ بنایا ہے اس کے متعلق یہ تسلی کرنی پڑتی ہے کہ وہاں کی جماعت کا
اجلاس بھی ہوا ؟ اور وہاں یہ معاملہ ان کے سامنے رکھا بھی گیا یا نہیں اور ایک آدھ آدمی ایسا نکل آتا
ہے کہ جو اپنے جوش میں یہ سمجھتا ہے کہ جب میں نے ارادہ کر لیا شوری میں جانے کا تو جماعت
میرے ساتھ ہی ہے تو قواعد کی پروا نہیں کرتا اور خود ہی نمائندہ بن کے آجاتا ہے ایسے لوگوں کے
متعلق پوری تسلی کی جاتی ہے لیکن بہر حال انسان غلطی بھی کرتا ہے لیکن جب پتہ لگ جائے تو
نمائندگی سے ہٹا دیا جاتا ہے۔نمائندگی منظور نہیں کی جاتی تو ھمہ کا فیصلہ کرنا یہ بھی خلیفہ وقت کا کام ہے

خطبات ناصر جلد دوم
۱۰۲
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۶۸ء
جماعت کا یا بعض لوگوں کا جو اپنے آپ کو چوہدری سمجھتے ہیں ، پھنے خاں بنتے ہیں ان کا یہ کام نہیں۔في الأمر مشورہ جن سے کرنا ہے وہ بھی خلیفہ وقت کو اختیار دیا گیا ہے اور جن معاملات میں
کرنا ہے وہ بھی خلیفہ وقت نے کرنا ہے کہ الامر سے کیا مراد ہے اور وہ جو پہلے میں نے آیت
پڑھی تھی اس کے اس ٹکڑہ سے یہ بھی استدلال ہوتا ہے وہاں دراصل دو استدلال ہوتے ہیں ایک
یہ کہ ہم سے مشورہ نہیں لیا جا تاهَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَیءٍ کہ جن امور کے متعلق مشورہ لیتا ہے۔نبی یا خلیفہ وقت اس کی نیابت میں اس کا فیصلہ ہم سے پوچھ کر نہیں کیا جا تا بلکہ خود کر دیا جاتا ہے کہ
الامر کیا ہے؟ اس کے متعلق حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔میں نے تجاویز پیش کرنے کا جو طریق رکھا تھا وہ اس خیال سے رکھا تھا کہ تجاویز
میرے پاس آئیں گی اور میں ان میں سے جو مفید سمجھوں گا لے لوں گا مگر اب یہ صورت ہوگئی
ہے کہ جس کی تجویز نہ لی جائے وہ سمجھتا ہے کہ اس کا حق مارا گیا۔( رپورٹ شوری ۱۹۳۰ء)
تو جن اہم امور کے متعلق مشورہ دینا ہے یہ امور ایسے ہونے چاہئیں جن کا تعلق نصوص قرآنیہ
یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے واضح ارشاد ہیں۔ان کا ان سے تعلق نہ ہو۔وہ تو ایک قانون ہے جس کو
دنیا کی کوئی طاقت بدل نہیں سکتی اس میں انسان کی بہتری ہے اس رنگ کی جمہوریت جو آج کل
مقبول ہورہی ہے وہ نہ یہ کہ اسلام میں نہیں بلکہ اسلام اسے ناپسند کرتا ہے۔اور اسلام نے مسلمان
کی آزادی قرآن کریم کی شریعت کے احاطہ کے اندر رکھتی ہے اس سے باہر نہیں۔آج کی جمہوریت
کا تو یہ حال ہے کہ انگلستان کی جمہوریت نے عوام کے نمائندوں نے یہ قانون پاس کر دیا ہے کہ
بداخلاقی جائز ہے۔اس قسم کی جمہوریت اسلام کیسے پسند کر سکتا ہے؟ اور اگر آج کی جمہوریت
کے مطابق اسلام مسلمانوں کو آزادی دیتا تو کسی وقت میں اپنے تنزل کے زمانہ میں مسلمان بھی اس
قسم کی باتیں کرلیں۔اگر اس قسم کی جمہوریت مسلمانوں میں ہوتی تو اکثریت نے تو کہہ دیا تھا
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کہ زکوۃ لینے میں کچھ ڈھیل کر دی جائے مگر خدا کے اس پیارے
بندے نے یہ کہا تھا کہ میں تمہارا نائب نہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب اور خلیفہ ہوں
اور آپ کی نیابت میں جو میرے حقوق ہیں وہ حقوق تم سے منواؤں گا اور دین کے معاملہ میں

خطبات ناصر جلد دوم
۱۰۳
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۶۸ء
تمہارے کسی مشورہ کو سننے کے لئے تیار نہیں ہوں۔کل ( تو نہیں مجھے کہنا چاہیے لیکن گزشتہ کل جو
گزر چکی تھی ) جب اسلام ۱۸ ویں صدی میں اپنے تنزل کی انتہائی گہرائیوں میں پڑا ہوا تھا اس
وقت جب شاید نانوے فی صدی یا اس سے بھی زائد مسلمان تارک الصلوۃ تھے اگر رائے عامہ
لی جاتی تو بھاری اکثریت یہ کہتی کہ زمانہ بدل گیا اب اس قسم کی نمازیں پڑھنے کی ضرورت نہیں چلو
نمازیں معاف۔تو اس قسم کی جمہوریت جو ہے اسلام اس کا قائل نہیں اور جب تک خلفاء، نبی کے
بعد اس کی نیابت میں اسلام کے کاموں کے ذمہ دار ٹھہرائے جاتے ہیں وہ ان باتوں کے متعلق
کسی سے بھی مشورہ نہیں لیا کرتے ہاں جب کوئی الجھن پیدا ہو جائے تو وہ اپنے رب کے حضور جھکتے
اور اس سے راہنمائی حاصل کرتے ہیں اور وہ ہمارا پیارا رب ایسے اوقات میں راہنمائی کرتا ہے
اور ہدایت کے رستوں کی نشان دہی کرتا ہے۔تو فی الامر کا فیصلہ کرنا کہ وہ کون سے اہم امور ہیں
کہ جن کے متعلق مشورہ لینا ہے یہ بھی خلیفہ وقت کا کام ہے اس واسطے کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم
جو کہتے ہیں ان امور پر مشاورت میں بات ہونی چاہیے مشاورت کے سامنے وہی امر جائے گا
جس کی اجازت خلیفہ وقت دے گا اور جس کے متعلق وہ سمجھے گا کہ مجھے جماعت کے اہل الرائے
احباب سے مشورہ لینا چاہیے۔پھر فرما یا فَإِذَا عَزَمْتَ عزم کرنا اور فیصلے پر پہنچا یہ بھی خلیفہ وقت کا کام ہے جماعت کا کام
نہیں، مجلس شوریٰ کا کام نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تو عزم کر لے فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ پھر
مسلمانوں کا خیال بھی تو رکھنا ہے ان سے نرمی اور پیار کا سلوک بھی کرنا ہے اور ان کی تربیت
بھی کرنی ہے لیکن یہ نہیں دیکھنا کہ نانوے فی صدی مشورہ دینے والوں کی اکثریت اس میرے
فیصلے کے خلاف ہے کبھی کہیں کوئی خرابی پیدا نہ ہو جائے جب دیانتداری سے تم کسی فیصلہ پر پہنچو
تو خدا کے سوا کسی اور پر نگاہ نہیں رکھنی فَتَوَكَّلْ عَلَی اللہ کیونکہ اسی میں کامیابی کا راز ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔د مجلس شوری کوئی فیصلہ نہیں کرتی مجلس شوری خلیفہ وقت کے مطالبہ پر اپنا مشورہ پیش کرتی
ہے پس مجلس مشورہ نہیں دیتی بلکہ قرآن کریم کے اس حکم کے مطابق کہ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ

خطبات ناصر جلد دوم
۱۰۴
خطبه جمعه ۵ ۱۷ پریل ۱۹۶۸ء
تو لوگوں سے مشورہ لے خلیفہ وقت لوگوں سے مشورہ مانگتا ہے اس پر لوگ مشورہ دیتے ہیں اور اس
سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے خلیفہ وقت فیصلہ کرتا ہے کہ کون سی بات ہونی چاہیے اور کون سی (نہیں)۔“
تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب تم کسی نتیجہ پر پہنچ جاؤ تو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اور
پختہ یقین پر قائم ہوتے اور رہتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ ہی کارساز ہے وہی ہماری مدد کرے تو ہم
کامیاب ہو سکتے ہیں اگر وہ ہمارا ساتھ چھوڑ دے تو ہم ناکامی کا منہ دیکھیں گے خدا پر توکل رکھتے
ہوئے اپنے فیصلہ کو جاری کر دو اور فَإِذَا عَزَمْتَ کے اوقات میں جب خلیفہ وقت اپنے فیصلے کا
اعلان کرے مسلمانوں کو مخاطب کر کے اللہ تعالیٰ نے یوں فرمایا۔فَإِذَا عَزَمَ الْأَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا
قف
اللهَ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ (محمد : ۲۲) کہ جب کسی کام کے کرنے کے متعلق خلیفہ ( یہاں عزم جو کہا
گیا ہے وہ دوسری جگہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سوائے خلیفہ کے کسی نے عزم نہیں کرنا نبی کے بعد،
جب خلیفہ ) کسی فیصلہ کو پہنچ جائے اور اپنے دل میں پختہ ارادہ کر لے کہ اگر یوں کیا جائے تو جماعت
کو روحانی اور جسمانی فائدہ ہے اس لئے یوں کیا جائے گا تو مسلمانوں کا کیا فرض ہے؟ مسلمانوں کا
یہ فرض ہے کہ جو انہوں نے اپنے خدا کے ہاتھ پر ہاتھ دے کر خدا اور خلیفہ وقت کے لئے عہد اطاعت
باندھا تھا اس کو وہ پورا کریں اور کامل اطاعت کا نمونہ دکھاتے ہوئے خلیفہ وقت کے فیصلوں کی
تعمیل میں لگ جائیں۔لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ دنیا کی بہتر سے بہتر جزا اور اُخروی زندگی میں اعلیٰ سے
اعلیٰ ثواب انہیں ملے گا۔لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ -
جس وقت شوری میں مشورہ کے لئے بلایا جائے تو ایک تو ہر اس احمدی کا فرض ہے جس کی
نمائندگی کی منظوری مل گئی ہو کہ وہ شوریٰ میں آئے۔دوسرے اس پر فرض ہے کہ وہ شوریٰ میں
با قاعدگی کے ساتھ بیٹھا ر ہے۔تیسرا اس کا یہ فرض ہے کہ پوری توجہ کے ساتھ وہ کا رروائی کو
سُنے اور پھر اس کا یہ فرض ہے کہ وہ پوری دیانتداری کے ساتھ جذبات کی رو میں نہ بہتے ہوئے
اپنی رائے کا اظہار کرے خواہ الفاظ کے ذریعہ اگر اسے بولنے کا موقع ملے اور موقع دیا جائے یا
ہاتھ کھڑا کر کے ووٹنگ کے ذریعہ اگر ووٹنگ ہو اور اس کا سب سے اہم فرض یہ ہے کہ وہ سارا وقت
دعاؤں میں مشغول رہے اور اپنے رب کے حضور عا جزا نہ جھک کے اس سے یہ گزارش کرے کہ

خطبات ناصر جلد دوم
۱۰۵
خطبه جمعه ۱/۵ پریل ۱۹۶۸ء
اے میرے رب ! تو جانتا ہے کہ ہم کتنے کمزور ہیں اور تیرے دین کی خاطر تیرے خلیفہ نے بعض
مشوروں کے حصول کے لئے ہمیں یہاں بلایا ہے ہمیں یہ توفیق عطا کر کہ ہم کوئی ایسا مشورہ نہ دیں
کہ جو تیرے دین کو نقصان پہنچانے والا اور ہمیں تیرے عتاب کا مورد بنانے والا ہو۔ہر وقت دعا کرتے ہوئے اللہ سے، اللہ کا نور حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک
نورانی فضا پیدا کر کے خلیفہ وقت کے سامنے اپنے مشوروں کو رکھیں اور جب کوئی فیصلہ سنادیا جائے
کسی مشورہ کے بعد تو اس پختہ ارادہ کے ساتھ وہاں سے اُٹھیں کہ ہم اپنی پوری طاقت اور پوری
تو جہ سے اس فیصلہ کی تعمیل ان لوگوں سے کروائیں گے جن کا تعلق اس سے ہے۔اسی طرح جب خلیفہ وقت جماعت کو یا بعض افراد جماعت کو اس لئے بلائے ،صدر انجمن
احمدیہ کے قواعد کے مطابق کہ اکٹھے ہو اور مشورہ دو کہ تمہاری نمائندگی کون کرے تو کسی کو یہ حق نہیں
ہے کہ وہ اس مجلس سے اس لئے اُٹھ کے چلا جائے کہ وہاں کوئی ایسی بات ہوئی ہو جو اس کی طبیعت
پر گراں گزری ہو یہ اطاعت سے نکلنا ہے ہمیشہ اس سے بچنا چاہیے اور اگر اس قسم کا قصور ہو جائے
تو بڑی استغفار کرنی چاہیے یہ کوئی دنیوی کھیل یا تماشہ یا دنیوی سیاست نہیں ہے ہم سب ساری
دنیا کو ناراض کر کے اپنے رب کے قدموں پر جھک گئے ہیں اس لئے کہ وہ ہمارا مولیٰ ہم سے خوش
ہو جائے اور اس کی رضا کو ہم پالیس اگر اس کے بعد بھی ہم اس کی طرف پیٹھ پھیر لیں دنیا کی طرف
اپنے منہ کر لیں تو ہم سے زیادہ کوئی بد بخت نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں اپنی رضا کی جنت ہی
میں رکھے اور شیطانی کوئی وار ہم پر کارگر ثابت نہ ہو۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی