اللّٰہ تعالیٰ کے راستہ کی طرف دعوت دینے کا قرآنی طریق

خطبات ناصر جلد دوم
۱۰۷
خطبہ جمعہ ۱۲ را پریل ۱۹۶۸ء
اللہ تعالیٰ کے راستہ کی طرف دعوت دینے کا
قرآنی طریق اور اُس کے مختلف پہلو
خطبه جمعه فرموده ۱۲ /۱ پریل ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
b
تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ تلاوت فرمائیں۔قُلْ لِعِبَادِى يَقُولُوا الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ الشَّيْطَنَ يَنْزَعُ بَيْنَهُمْ إِنَّ الشَّيْطَنَ كَانَ
لِلْإِنْسَانِ عَدُوا مُّبِينًا۔(بنی اسراءیل : ۵۴)
ادع إلى سَبِيلِ رَبَّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ
اَحْسَنُ - (النحل : ۱۲۶)
وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَ قَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ - وَلَا
تَسْتَوَى الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ادْفَعْ بِالَّتِي هِىَ اَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ
وَلِى حَمِيمُ - وَمَا يُلَقْهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقُهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ -
حم السجدة : ۳۴ تا ۳۶)
ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ - وَقُلْ رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ
هَمَزَتِ الشَّيطِينِ وَ اَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ (المؤمنون: ۹۷ تا۹۹)
اس کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی زبان کو بھی آزاد نہیں چھوڑا اس پر بہت سی پابندیاں عائد کی ہیں اور

خطبات ناصر جلد دوم
۱۰۸
خطبہ جمعہ ۱۲ را پریل ۱۹۶۸ء
ایک مومن کا فرض قرار دیا ہے کہ وہ صرف سچ ہی بولنے والا نہ ہو ، صرف قولِ سدید کا ہی پابند نہ ہو
بلکہ احسن قول کی پابندی کرنے والا ہو اور حکمت یہ بیان کی کہ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو شیطان
تمہارے درمیان فساد ڈال دے گا۔يَنْزَعُ بَيْنَهُم انسان کی زبان کا اعمال صالحہ میں سے ہر عمل
کے ساتھ تعلق پیدا ہو سکتا ہے اور ہر عمل کو انسان کی زبان ضائع بھی کر سکتی ہے اس لئے انسان کی
زبان کو ، اس کے قول کو ، اس کے اظہار کو اسلام نے بڑی ہی اہمیت دی ہے اور اسے اس طرف
متوجہ کیا ہے کہ اگر تم اپنی زبان سنبھال کر نہیں رکھو گے تو اللہ تعالیٰ کے غضب کے مورد بن جاؤ گے
اور خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی بجائے شیطان کے مقرب ٹھہرو گے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے اسی اصولی تعلیم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ فرمایا ہے۔بدبخت تر تمام جہاں سے وہی ہوا
جو ایک بات کہہ کے ہی دوزخ میں جا گرا
پس تم بچاؤ اپنی زباں کو فساد سے
ڈرتے رہو عقوبت ربّ العباد سے
دو عضو اپنے جو کوئی ڈر کر بچائے گا
سیدھا خدا کے فضل سے جنت میں جائے گا
وہ اک زباں ہے عضو نہانی ہے دوسرا
یہ ہے حدیث سیدنا سید الوری
غرض جہاں تک عام بول چال کا تعلق ہے، اظہار کا تعلق ہے، جب دو انسانوں کے
درمیان واسطہ پیدا ہوتا ہے ، ایک دوسرے کے سامنے آتے ہیں، ایک دوسرے کے افسر یا ماتحت
ہوتے ہیں ، ایک دوسرے کی نگرانی میں ہوتے ہیں، ایک دوسرے کے راعی اور رعیت بنتے ہیں،
سب کے لئے خواہ وہ دنیوی لحاظ سے اور انتظامی لحاظ سے بالا مقام رکھتے ہوں، خواہ وہ دنیوی لحاظ
سے بالا مقام نہ رکھتے ہوں ، ماتحتی کا مقام رکھتے ہوں، خواہ وہ سکھانے والے ہوں یا سیکھنے والے
ہوں ، اثر انداز ہونے والے ہوں، یا اثر کو قبول کرنے والے ہوں۔ہر ایک کے لئے یہ حکم دیا

خطبات ناصر جلد دوم
1+9
خطبہ جمعہ ۱۲ را پریل ۱۹۶۸ء
ہے کہ يَقُولُوا الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ جو سب سے اچھی بات ہے، جو سب سے اچھے طریقہ پر بات ہو،
اس کی پابندی کرو ورنہ تم شیطان کے لئے رخنوں کو کھولتے ہو۔زبان سے ایک بڑا کام الہی سلسلوں میں یہ لیا جاتا ہے ( اور زبان کے اندر ” قول“ کے
اندر ہر قسم کا اظہار ہے ) کہ تمام بنی نوع انسان کو اللہ تعالیٰ کے راستے کی طرف دعوت دی جاتی
ہے اس لئے آج جن کو میں مخاطب کرنا چاہتا ہوں وہ صرف پاکستان سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ
میرے مخاطب تمام وہ لوگ ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف اپنے کو منسوب
کرتے ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر ہیں اور میں انہیں اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں
کہ آپ نے ایک صداقت کو صداقت سمجھ کر قبول کیا ہے آپ اس یقین پر قائم ہوئے کہ اللہ تعالیٰ
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ آپ کے لئے قرآنی ہدایت کی ان راہوں کی
نشان دہی کی ہے جو قرب الہی تک پہنچانے والی ہیں اور آپ کے دل میں یہ درد پیدا ہوتا ہے کہ
جس صداقت کو، جس روشنی کو ، جس نور کو، جس جنت کو ، جس نعمت کو آپ نے پایا ہے آپ کے
دوسرے بھائی بھی اسے پائیں اور اسے سمجھیں اور اس سے فائدہ اُٹھا ئیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں
کے وہ بھی وارث ہوں۔اس کے لئے آپ کو اظہار کرنا پڑتا ہے زبان سے بھی ، اشاروں سے بھی،
بعض دفعہ خاموشی سے بھی اور تحریر سے بھی اور عمل سے بھی۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارے
دل میں ایک زبر دست خواہش پیدا ہوگی کہ وہ جنہوں نے اسلام کی صداقت کو قبول نہیں کیا اور اس
کی حقانیت کو نہیں سمجھا اور اس کی روح کو حاصل نہیں کیا اور اللہ تعالیٰ کی معرفت سے وہ محروم ہیں
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ابدی فیوض سے وہ نا واقف ہیں یہ لوگ بھی ان تمام باتوں کو
سمجھیں اور پہچانیں اور اس زندگی اور اُس زندگی کی بہبود کا اور کامیابی اور فلاح کا سامان پیدا
کریں ہم تمہیں یہ کہتے ہیں کہ تم اپنے رب کے راستہ کی طرف ان لوگوں کو ضرور بلا ؤ لیکن یاد رکھو
کہ یہ دعوت ( أدع إلى سَبِيلِ رَبِّكَ ) حکمت اور موعظہ حسنہ کے ساتھ ہونی چاہیے۔حکمت کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ علم اور عقل کے ذریعہ حق کو درست پانا اور احقاق حق کے
لئے علمی اور عقلی دلائل دینا ( جن سے قرآن عظیم بھرا ہوا ہے ) پس اللہ تعالیٰ یہاں یہ فرماتا ہے کہ

خطبات ناصر جلد دوم
11۔خطبه جمعه ۱۲ را پریل ۱۹۶۸ء
علمی اور عقلی دلائل ان لوگوں کے سامنے رکھو جو اپنے رب کو پہچانتے نہیں۔دوسرے معنی حکمت کے
قرآن کریم اور اس کے مضامین اور اس کی تفسیر کے ہیں جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ
سے مروی ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ قرآن کریم میں بہت سے روحانی علمی اور عقلی
دلائل رکھے گئے ہیں اور وہی مضبوط تر اور بہتر دلائل ہیں یعنی تم قرآن کریم کے ذریعہ اپنے ربّ
کے راستہ کی طرف مخلوق خدا کو بلاؤ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے (اور یہ تیسرے
معنی ہیں ) کہ الصَّمْتُ حُكُمْ وَقَلِيلٌ فَاعِلُهُ (مفردات راغب میں ہے کہ یہاں حکم سے
مراد حکمت ہے ) اور آپ نے یہ فرمایا کہ خاموشی بھی بعض دفعہ حکمت میں شامل ہوتی ہے لیکن کم
ہیں جو اسے سمجھتے اور اس پر عمل کرتے ہیں۔جس وقت مخالف اسلام اپنی مخالفت میں بڑھ جاتا ہے
اور امن کی فضا کو مکدر کر کے فتنہ و فساد کو پھیلانا چاہتا ہے اُس وقت اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ
بالحكمة کے یہ معنی ہوں گے کہ اس کے جواب میں خاموشی اختیار کر کے اللہ تعالیٰ کی راہ کی
طرف تم بلاؤ کیونکہ خاموشی بھی ایک بلیغ زبان ہے جو بسا اوقات بڑی ہی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔(عدد جب بڑھ گیا شور و فغاں میں
نہاں ہم ہو
گئے یارِ نہاں میں )
حکمت کے ایک معنی مَعْرِفَةُ الْمَوْجُودَاتِ وَفِعْلُ الْخَيْرَاتِ کے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ نے
جو مخلوق پیدا کی ہے اس کا صحیح علم حاصل کرنا اور نیکیاں بجالا نا یعنی نیک کام اور حسنِ سلوک کرنا۔پس اللہ تعالیٰ یہاں یہ فرماتا ہے کہ ہر ایک مخاطب سے اس کی طبیعت ، ذہنیت اور اس کے علم اور
اس کی فراست کے مطابق بات کرو ورنہ وہ سمجھ نہیں سکے گا۔ایک عام آدمی کے سامنے اگر آپ
فلسفہ کی بار یک باتیں پیش کریں تو وہ آپ کا منہ دیکھتا رہ جائے گا لیکن اس پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔دَعْوَت إِلَى الْحَق کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ نے اپنی ہمہ دانی کا یا فلسفی ہونے کا اظہار کرنا ہے۔دَعْوَت إِلَى الْحَقِّ کے یہ معنی ہیں کہ وہ جو راہ سے بھٹکا ہوا ہے سیدھی راہ کی طرف آجائے اور وہ اس
راستہ کو بھی پہچان سکتا ہے جب جو بات آپ کریں وہ اس کو سمجھنے کے قابل بھی ہو اور یہاں اللہ تعالیٰ نے
یہ بھی فرمایا کہ صرف بات کا اس کے اوپر اثر نہیں ہوگا بلکہ جو سلوک اور جو برتاؤ تمہارا اس کے ساتھ

خطبات ناصر جلد دوم
خطبہ جمعہ ۱۲ را پریل ۱۹۶۸ء
ہوگا وہ اس پر بہت اثر انداز ہوگا اس لئے بِالْحِكْمَة نیک سلوک کے ساتھ تم اُسے اپنی طرف کھینچو
اور اس کے ذہن اور فراست اور علم کے مطابق قرآنی دلائل اس کے سامنے رکھو تا کہ وہ نور جو اللہ
تعالیٰ نے قرآن عظیم میں رکھا ہے اس کے دل پر اثر کرنے اور اُسے روشن کرنے والا ہو جائے۔وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ اِس میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ دنیا میں جب بھی الہی سلسلے جاری
کئے جاتے ہیں اس وقت ساتھ ہی ساتھ انذار کا بھی ایک پہلو ہوتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
جو تمام انبیاء کے سردار اور تمام انبیاء کے حقیقتاً ( معنوی لحاظ سے ) باپ بھی ہیں کیونکہ ہرایک نے
آپ سے فیض حاصل کیا آپ کی کتاب سے فیض حاصل کیا ، جس کا ایک حصہ ان کو دیا گیا تھا آپ
نے دنیا کی محبت میں اور اس فکر میں کہ دنیا اپنے رب کو پہچانتی نہیں اپنی زندگی کے تمام لمحات گزارے
لیکن اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق اور عین اس کی وحی کے مطابق آپ نے دنیا کو بہت ڈرایا بھی
اس سے نہیں کہ اگر تم میری خدمت نہیں کرو گے تو تباہ ہو جاؤ گے بلکہ اس سے کہ اگر تم اپنے ربّ کو
نہیں پہچانو گے تو اس کے غضب کا مورد ہو گے اور تباہ ہو جاؤ گے۔غرض انبیاء علیہم السلام جہاں دنیا کی بھلائی کے لئے ان کی خیر خواہی کے لئے ہر قسم کے
اچھے کام کرتے ہیں وہاں ان پر یہ فرض بھی عائد ہوتا ہے کہ وہ دنیا کو جھنجھوڑیں اور جگائیں اور کہیں
کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک نہیں کہو گے تو وہ ناراض ہو جائے گا اور تمہیں اس دنیا میں بھی اور
اُس دنیا میں بھی گھاٹے کا منہ دیکھنا پڑے گا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انذار ( موعظہ کے اندر
ہی انذار کا پہلو بھی آتا ہے کیونکہ موعظہ اس نصیحت کو کہتے ہیں جس میں انذار ملا ہوا ہو ) تو پہنچانا ہی
ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا یہی منشا ہے لیکن اچھے رنگ میں پہنچاؤ جس سے وہ اپنے رب کی طرف متوجہ
ہوں ، اس سے نفرت اور فرار کے پہلو کو اختیار نہ کریں۔وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ اور وہ ایک
غلط رائے پر قائم ہیں اور غلط عقائد پر وہ کھڑے ہیں اس لئے تم جَادِلُهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کی
ہدایت پر عمل کرو۔جدال کے معنی رائے کو موڑ دینے کے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں
فرمایا کہ جو
اختلافات وہ تم سے رکھتے ہیں ان اختلافات کو دور کرنے کے لئے فساد کی راہیں نہیں بلکہ امن اور صلح
کی راہوں کو اختیار کرو اور اس طرح پر ان کے خیالات کے دھارے کو موڑنے کی کوشش کرو۔

خطبات ناصر جلد دوم
۱۱۲
خطبه جمعه ۱۲ ۱۷ پریل ۱۹۶۸ء
جَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ سنے یا پڑھنے سے دماغ میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ یہ اَحْسَنُ
کیا ہے کیا اس احسن کی تلاش ہم نے خود کرنی ہے یا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کی طرف
راہ نمائی فرمائی ہے اس لئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى
اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَ قَالَ اِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِینَ که قول کے لحاظ سے احسن وہ ہے جو اللہ کی طرف
دعوت دے۔پس ہر وہ دعوت جو صحیح طریق پر دی گئی ہو اور جس کا مقصود یہ ہو کہ خدائے واحد و یگانہ کو
دنیا پہچاننے لگے وہ احسن قول ہے وہ قول جو شرک کی طرف لے جاتا ہے، وہ قول جو بدعت کی
طرف لے جاتا ہے، وہ قول جو دہریت کی طرف لے جاتا ہے، وہ قول جو فساد کی طرف لے جاتا ہے
وہ قول جو باہمی جھگڑوں کی طرف لے جاتا ہے، وہ قولِ احسن نہیں ، احسن قول وہی ہے جو اللہ کی
طرف لے جانے والا ہے اور چونکہ صرف زبان کا دنیا پر اثر نہیں ہوتا جب تک عملی نمونہ ساتھ نہ ہو
اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَ عَمِلَ صَالِحًا۔پس تم پر فرض ہے کہ تم اپنے عملی نمونہ سے دنیا پر یہ
ثابت کرو کہ تم واقعہ میں خدا کے مقرب اور اس کی طرف بلانے والے ہو تمہیں اپنا فائدہ مطلوب
نہیں ہے۔ہم تمہاری فلاح اور تمہاری نجات اس میں دیکھتے ہیں کہ تم اپنے رب کو پہچاننے لگو اور
اسی کی طرف ہم دعوت دیتے ہیں اور اس بات کا ثبوت کہ ہم واقعہ میں اللہ کی طرف دعوت دیتے
ہیں، اپنے فائدہ کی تلاش میں نہیں ہیں، یہ ہے کہ ہم جو کہتے ہیں اس کے مطابق عمل بھی کرتے ہیں
یہ نہیں کہ ہم تمہیں کہیں کہ تم خدا تعالیٰ کے لئے مالی قربانیاں دو لیکن ہم خود مالی قربانیوں میں پیچھے
ہوں۔ہم تمہیں کہیں کہ خدا کے لئے اپنے نفسوں کی قربانی دو اور خود ہمارا یہ حال ہو کہ ذراسی بات پر
ہمارے جذبات بھڑک اُٹھیں ، نہیں بلکہ احسن قول اس کا ہے جو اپنی زبان سے بھی اللہ کی طرف
بلانے والا ہے اور اپنے افعال سے بھی اللہ کی طرف بلانے والا ہے۔وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ
اور اس کی روح کی بھی یہی آواز ہے کہ میں مسلم ہوں اور چاہتا ہوں
کہ تم بھی مسلمان بن جاؤ۔میں
تم سے کسی دنیوی فائدہ کا طالب نہیں میں نے تو اپنا سب کچھ ہی اپنے رب کے قدموں پر قربان کر
دیا ہے۔میری تو اپنی کوئی خواہش باقی نہیں رہی، میرا تو اپنا کوئی جذ بہ باقی نہیں رہا، میرا تو اپنا کوئی مال
باقی نہیں رہا جو تمہاری نظر میں میری اولا د یا رشتہ دار ہیں ہر آن میری روح کی یہ آواز ہے کہ جہاں

خطبات ناصر جلد دوم
۱۱۳
خطبہ جمعہ ۱۲ را پریل ۱۹۶۸ء
میں اپنے نفس کو اپنے خدا کی راہ میں قربان کروں یہ بھی اس کی راہ میں قربان ہو جا ئیں۔اگر یہ
تین آواز میں تم دنیا میں بلند کرو گے، زبان، عمل صالح اور روح کی پکار یعنی تمہاری دعوت بھی اللہ
کی طرف ہے، تمہارا عمل بھی محض اس کے لئے ہے اور تمہاری روح بھی اس کے آستانہ پر پڑی
ہوئی ہے تو پھر تم لوگوں کو رب کی طرف اپنے پیدا کرنے والے کی طرف ، واپس لوٹا لانے میں
کامیاب ہو گے ورنہ نہیں۔وَلَا تَسْتَوَى الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ اور حقیقت یہی ہے کہ جو نعمت اور
خوشحالی حقیقی معنی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہاں بھی اور وہاں بھی ملتی ہے وہ اور سیئہ برابر نہیں
ہوتیں جو خدا کی رحمتیں ہیں جو خدا کی نعمتیں ہیں ان کے مقابلہ پر شیطان کیا پیش کر سکتا ہے کچھ بھی
نہیں۔اس لئے ( ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ) ہم پھر کہتے ہیں کہ یہ احسن جس کا اس آیت میں اور
دوسری آیات میں ذکر ہے اس کے ذریعہ تم بُرائی کا جواب دو۔یہاں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم شر سے گلی طور پر پاک بھی ہو جاؤ تب بھی شیطان ایسا
انتظام کرے گا کہ وہ اپنے ماننے والوں میں سے بعض کو فساد پر اُکسائے گا اور امن کی فضا کو مکدر
کرے گا۔پس ہر وہ مسلمان احمدی جو دنیا کے ملک ملک میں اس وقت پھیلا ہوا ہے اس کو اللہ تعالیٰ
یہ فرماتا ہے کہ اگر فساد اور فتنہ کے حالات طاغوتی طاقتیں پیدا کرنا چاہیں تو ہمارا تمہیں یہ حکم ہے کہ
تم ان کے پھندے میں نہ آنا بلکہ اپنے نفسوں پر قابو رکھنا اور جو آنحسن ہے اس کے ذریعہ اپنا
دفاع کرنا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی نہایت ہی بد زبان شخص
مخالف اسلام قادیان میں آئے اور ایک سال ہمیں نہایت گندی اور مخش گالیاں دیتا ر ہے تب بھی
دنیا یہ دیکھے گی کہ ہمیں اپنے نفس پر قابو ہے اور ہم گالی کے مقابلہ پر گالی نہیں دیتے اور سیئہ کے مقابلہ
پر سینہ کو پیش نہیں کرتے بلکہ سیئہ کے مقابلہ میں ہم حسنہ کو پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس
کے بغیر تم اپنے مخالفوں کے دل جیت نہیں سکتے لیکن اگر تم ہماری تعلیم کے مطابق احسن چیز کو دنیا
کے سامنے رکھو گے تو وہ جو آج تمہارے مخالف اور بد گو ہیں تمہارے دوست اور بڑے جوش کے
ساتھ تمہاری دوستی کا اظہار کرنے والے بن جائیں گے مگر اس کے لئے ہمیں انتہائی صبر کی
ضرورت ہے، انتہائی طور پر اپنے نفس کو عقل اور شرع کی پابندیوں میں جکڑنے کی ضرورت ہے

خطبات ناصر جلد دوم
۱۱۴
خطبہ جمعہ ۱۲ را پریل ۱۹۶۸ء
یہی صبر کے معنی ہیں کہ جو پابندیاں شرع لگاتی ہے وہ آدمی بشاشت سے اور خوشی سے خدا کی رضا
کے لئے قبول کرے اور ایسا وہی کرتے ہیں جو ذُو حظ عظیم ہوتے ہیں یعنی جن پر اللہ تعالیٰ محض
اپنے فضل سے نہ کہ ان کے کسی عمل کی وجہ سے بہت رحمتیں نازل کرتا ہے اور جن کے متعلق صحیح معنی
میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ روحانی طور پر ایسے ہی ہیں جیسا کہ دنیوی لحاظ سے بہت سے لوگ ہوتے
ہیں جن کے متعلق دنیا کی نگاہ یہ بجھتی ہے کہ وہ حظ عظیم رکھنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے پھر یہ فرما یا ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَة کہ جو احسن ہے اس سے سیئہ کو
دور کرو اور اس سیئہ کے اثر سے خود کو بچاؤ اور یہ یادرکھو کہ تمہیں تو طاقت حاصل نہیں کہ تم روحانی
میدانوں کے فتح مند سپاہی بن سکو۔یہ ہمارے فضل سے ہوتا ہے اور نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ جو
اسلام اور صداقت اور ہدایت کے مقابلہ میں مخالف کر رہا ہے یا کہہ رہا ہے اس کو ہم بہتر جانتے
ہیں اور ہم ہی اس کا علاج کر سکتے ہیں۔ہمارے فضلوں کے بغیر تم اس فتح کو نہیں پاسکتے جو فتح
تمہارے لئے مقدر ہے۔پس اپنے نفسوں کے جوشوں کو دبائے رکھو اور نفسوں کی بجائے مجھ پر
بھروسہ کرو کہ میں سب طاقتوں والا ہوں اور دعائیں کرتے رہو۔رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزْتِ
الشَّيطِينِ - وَ اَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ (المؤمنون: ۹۹٬۹۸) کہ جو طاقتیں اللہ تعالیٰ کے
دین کے خلاف ہوں اللہ تعالیٰ ان کو پسپا کرے اور انہیں شکست دے اور اسلام کا نام بلند ہو اور ہر
بندہ اپنے ربّ کو پہچانے اور حقیقی عبد بن کر اس کے حضور جھک جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو اور خدا
کرے کہ ہمیں دعاؤں کی توفیق ملے اور خدا کرے کہ ہمارا خدا ہماری دعاؤں کو قبول کرے اور اپنے
وعدوں کو ہمارے حق میں پورا کرے۔(آمین)
(روز نامه الفضل ربوه ۲۶ را پریل ۱۹۶۸ء صفحه ۱ تا ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی