بطور جُنّہ کے میرا یہ فرض ہے کہ میں آپ کو شیطانی وساوس سے بچاؤں

خطبات ناصر جلد دوم
۱۲۷
خطبہ جمعہ ۲۶ /اپریل ۱۹۶۸ء
آج بطور جنّة کے بطور ڈھال کے میرا یہ فرض ہے
کہ میں آپ کو شیطانی وساوس سے بچاؤں
خطبه جمعه فرموده ۱/۲۶ پریل ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔پچھلے دنوں پہلے پیچش کی تکلیف رہی تھی مجھے اور پھر اس کے بعد ہیضے اور ٹائیفائڈ کے ٹیکا
لگانے کے نتیجہ میں، کا رد عمل جو ہوا، اس کی وجہ سے سر کا بھاری ہونا اور جسم کا دکھنا وغیرہ شامل ہوتے
ہیں اس کے نتیجہ میں کمزوری پیدا ہو گئی۔آج گرمی بھی بہت ہے اس لئے میں مختصراً اپنے دوستوں کو اس
طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بار بار اس طرف متوجہ کیا ہے کہ اگر فلاح دارین
چاہتے ہو تو اللہ تعالیٰ کے ذکر میں اپنی زندگیوں کے دن گزارو۔ہر وقت اسے یاد کرو اس کی تسبیح
اور تحمید کرو اس کی طرف جھکو صرف اسی سے دل لگاؤ صرف اسی سے محبت کا تعلق قائم کرو اور پختہ کرو
غرض کہ ہر رنگ میں ، ہر لحاظ سے، ہر نقطہ نگاہ سے اور ہر آن اسی کے ہو جاؤ اور اسی میں اپنی زندگی
گزارنے کی کوشش کرو۔دنیا میں مختلف طبیعتوں کے انسان ہوتے ہیں۔مختلف تربیت حاصل کرنے
والے انسان ہوتے ہیں ان کی تربیت کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ درجہ بدرجہ ذکر کے مقامات
ان سے طے کروائے جائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دفعہ بعض صحابہ نے بعض نیکیوں
کے متعلق دریافت کیا کہ ہم بوجہ غربت کے ان میں پیچھے رہ جاتے ہیں نیکیوں کی کوئی اور راہیں

خطبات ناصر جلد دوم
۱۲۸
خطبہ جمعہ ۲۶ را پریل ۱۹۶۸ء
ہمیں دکھائی جائیں تا کہ ہم اپنے بھائیوں سے پیچھے نہ رہ جائیں تو آپ نے انہیں فرمایا کہ تینتیں
تینتیس بار سُبحَانَ الله اور اَلْحَمْدُ لِلَّهِ اور چونتیس بار اللہ اکبر کہا کرو تو بڑی نیکیاں تمہاری لکھی
جائیں گی اور تم بڑا ثواب اپنے رب سے حاصل کرو گے جب امیروں کو پتہ لگا اُنہوں نے بھی یہ
ورد کر نا شروع کر دیا کیونکہ مسابقت کی روح اس خدا کی محبوب جماعت میں پائی جاتی تھی۔تو اگر چہ ذکر کثیر کا حکم ہے لیکن اس کثیر کو سمجھنے کے لئے مختلف مراتب کا مطالعہ کرنا پڑتا ہے
بعض لوگ ایسے بھی پائے جاتے ہیں کہ پندرہ ، ہیں، میں دفعہ اگر وہ تسبیح و تحمید کر لیں تو ان کا دل
تسلی پکڑ جاتا ہے کہ ہمیں ذکر کثیر کا جوارشاد ہوا تھا اس کی ہم نے تعمیل کر دی اور بعض ایسے بھی ہیں
کہ ہزاروں باران کی زبان پر خدا کی حمد آتی اور پھر بھی ان کے دل کو تسلی نہیں ہوتی کہ جو حکم ان کو
ذکر کثیر کا دیا گیا تھا اس
کی تعمیل صحیح معنی میں صحیح رنگ میں وہ کر بھی سکے ہیں کہ نہیں۔تو مختلف طبیعتیں ہیں مختلف تربیتی دوروں میں سے انسان گزرتا ہے اور خلیفہ وقت اور امام وقت
کا یہ کام ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی جماعت کو تربیت کے مقامات میں سے درجہ بدرجہ آگے ہی آگے لے
جاتا چلا جائے تا کہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے والی ہوگی اور اللہ تعالیٰ
کی محبت انہیں بہت زیادہ مل جائے۔اسی لئے ایک وقت میں حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے جماعت کو بارہ بارہ دفعہ تسبیح اور تحمید کی طرف توجہ دلائی تھی اور اب گزشتہ مہینے میں نے ساری
جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ پچیس سال سے بڑی عمر کے احمدی دوست کم از کم دوسو بار
تسبیح اور تحمید اور درود ان الفاظ میں پڑھیں۔جو الہاما حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر
نازل ہوئے تھے۔سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ الِ
محمد اور جو پچیس سال سے کم عمر کے ہیں ان کے تین درجے بنا کر میں نے معین کر دیا تھا کم سے کم کو۔اور جس وقت یہ اعلان ہوا تو بہت سے خطوط دوستوں کی طرف سے مجھے ملے ہماری جماعت میں
وہ بھی ہیں جو ہزاروں مرتبہ خدا تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید اور درود پڑھنے کی توفیق پاتے ہیں ایسے
دوستوں نے مجھے لکھا کہ آپ کی یہ تحریک بڑی مبارک ہے ہم دوسو سے کہیں زیادہ بار پڑھتے تھے
لیکن آپ کے توجہ دلانے پر ہم روزانہ تعہد کے ساتھ خدا تعالیٰ کی حمداور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

خطبات ناصر جلد دوم
۱۲۹
خطبہ جمعہ ۲۶ را پریل ۱۹۶۸ء
پر درود بھیجا کریں گے بعض ایسے بھی تھے جو درود پڑھتے اور تسبیح اور تحمید تو کرتے تھے لیکن دوسو بار
نہیں کرتے تھے انہوں نے لکھا کہ ہم خدا تعالیٰ کے بڑے زیر احسان ہیں کہ اس نے آپ کے
ذریعہ ہماری توجہ اس طرف پھیری کہ کم از کم دو سو بار ہم اس شکل میں تسبیح اور تحمید اور درود پڑھا کریں
اور ان میں سے بعض نے یہ بھی لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس تسبیح اور تحمید اور درود میں ہمارے لئے
بڑی جلدی برکات کے سامان پیدا کر دیئے ہیں اور جو کام رُکے ہوئے تھے ان کی روکاوٹیں دور ہو گئیں۔ایک دوست نے تو لکھا کہ ابھی سولہ دن نہیں ہوئے تھے۔تو ایک دو میرے کام جو سالہا سال سے
ڑکے ہوئے تھے وہ روکا ئیں دور ہو گئیں اور میرا کام ہو گیا صرف پاکستان سے ہی نہیں بلکہ
غیر ملکوں سے بھی خطوط آئے۔اللہ تعالیٰ کی محبت ،محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق کا اظہار
بڑوں نے بھی اور بچوں نے بھی کیا اور وہ اس وجہ سے بھی اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بنے کہ اللہ تعالیٰ
نے جماعت کے خلیفہ کو یہ توفیق عطا کی کہ وہ جماعت کو اس طرف متوجہ کر سکے کہ کثرت کے ساتھ
درود پڑھا جائے اور کم از کم اسی تعداد میں پڑھا جائے۔ہماری جماعت میں سینکڑوں ایسے بھی ہیں جن پر یہ صادق آتا ہے۔اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي
وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الانعام : ۱۶۳) جن کی زندگی کا ہر لمحہ ہی خدا تعالیٰ کے ذکر
میں خرچ ہونے والا ہے جب وہ سوتے ہیں تو بیداری کے لمحات کو کچھ اس طرح اپنے رب کی یاد
میں گزارا ہوتا ہے کہ ان کے خوابیدہ لمحات بھی خدا تعالیٰ کے ذکر میں خرچ ہونے والے لمحات شمار
ہوتے ہیں ایسے لوگوں نے بھی خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ ایک اور موقع ہمیں نصیحت حاصل کرنے کا
مل گیا ہے اور ہم بڑے تعہد سے اپنی زندگیوں کو خدا کی راہ میں گزاریں گے اور کوئی غفلت اور
کوئی کوتاہی اور کوئی شیطانی وسوسہ بیچ میں رخنہ نہیں ڈال سکے گا۔تو مختلف طبائع ہیں ، تربیت کے مختلف مقامات ہیں، جن پر جماعت کے مختلف طبقات
ٹھہرے ہوتے ہیں یا پہنچے ہوئے ہوتے ہیں اور ان کو بلند کرنا، آگے لے جانا یہ خلیفہ وقت کا کام
ہوتا ہے اور کبھی مالی تحریکیں، کبھی قربانیوں کے دوسرے طریق۔کبھی اصل چیز جو ذکر ہے۔دراصل
خدا تعالیٰ کی راہ میں جو کام بھی کیا جاتا ہے وہ ذکر کی بنیادوں پر ہی کھڑا ہوتا ہے اور قائم رہتا ہے

خطبات ناصر جلد دوم
۱۳۰
خطبہ جمعہ ۲۶ را پریل ۱۹۶۸ء
بچے تھے ایسے بچے جن کو میں نے کہا تھا کہ ابھی زبان سیکھ رہے ہیں چند بار اگر ہم ماں باپ یا ان
کے گارڈین یا ان کے استادان کے منہ سے خدا تعالیٰ کی حمد، اس کی تسبیح اور درود کے کلمات کہلوا
دیں تو ان کی زندگیوں میں برکت پیدا ہو گی ان کی روح کی وہ کھڑ کی جو رب کی طرف کھلتی ہے وہ
کھل جائے گی۔بہت سارے دوستوں کے خطوط ملے ہیں بعض دوست نہیں لکھتے لیکن جو لکھنے والے ہیں وہ
ان کے نمائندے ہوتے ہیں۔اپنے طبقات کے اپنے گروہ کے۔بہت سارے دوستوں نے
خطوط لکھے ہیں کہ ہم نے اپنے بچوں کو یہ درود اس رنگ میں کہلوانا شروع کیا ہے پھر وہ تین پر یا
چھپیں پر یا سو پر یا دوسو پر قائم نہیں رہتے عادت پڑ جاتی ہے وہ آگے چلتے ہیں۔تو جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے اس تحریک پر تعہد کے ساتھ عمل کیا ہے اور
جہاں وہ لوگ جو دوسو سے کہیں زیادہ درود پڑھنے والے اور تسبیح وتحمید کرنے والے تھے انہوں
نے بھی آگے ہی قدم بڑھایا ہے اور جو لوگ ان لوگوں میں سے ہیں جن کے متعلق میں نے کہا تھا
که اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الانعام : ۱۶۳) ان پر صادق آتا
ہے ان کے دلوں میں بھی بشاشت پیدا ہوئی ہے اعتراض پیدا نہیں ہوا۔لیکن کچھ کمزور بھی ہوتے ہیں اور ان کے دل شیطانی وساوس کی آماجگاہ بن جاتے ہیں اب
تحریک یہ تھی کہ کم سے کم اتنی بار درود پڑھا جائے اور اعتراض یہ ہو گیا کہ تعداد معین کر دینا یہ
درست نہیں اوّل تو یہ کہ معین تعداد کی کس نے ؟ کم سے کم تو تعداد کی تعیین نہیں ہوتی وہ تو کم سے کم
معیار بتا رہا ہوتا ہے جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ تعین نہیں ہونی چاہیے اس کا فرض ہے کہ وہ دوسو دفعہ تو
گن لے اور اس کے بعد ان گنت درود اور تسبیح اور تحمید کرتا رہے جیسا کہ مخلصین نے اس سے یہی
سمجھا اور اس پر عمل کیا اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے وہ وارث بنے۔دوسرے یہ کہ یہ کس نے کہا کہ جائز ہے۔اب کمزور ایمان والے شارع تو نہیں سمجھے جا سکتے نہ
ان کے فاسد خیالات کو شریعت کا حصہ سمجھا جاسکتا ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق
جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے۔حدیث میں جو پختہ ہے جس میں کمزوری نہیں ، یہ آتا ہے کہ آپ نے

خطبات ناصر جلد دوم
۱۳۱
خطبہ جمعہ ۲۶ را پریل ۱۹۶۸ء
غربا کو ایمان میں آگے بڑھنے اور ثواب زیادہ حاصل کرنے کے لئے ایک نسخہ بتایا تھا وہ معین تھا پھر
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی سنت یہ ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے جو امام بخاری
نے اپنی ایک کتاب میں بیان کی ہے کہ آپ نے کہا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو انگلیوں
پر کلمات پڑھتے دیکھا اور گنتی کرتے جاتے تھے انگلیوں پر ، اس سے واضح ہوتا ہے کہ بعض ذکر
ایسے ہیں کہ جن کو گنے میں کوئی برائی نہیں بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے
میں سمجھتا ہوں کہ ہر انسان کو ذکر کے بعض حصے انگلیوں پر گن لینے چاہئیں تا کہ اس طرح بھی آپ
کے ساتھ ہمارے پیار کا اظہار ہو تو اگر بعض ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی گن کے کئے ہیں
تو گنتی پر اعتراض نہیں ہو سکتا یہ اعتراض تو پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پڑے گا !!! ایک
دفعہ جب حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیمار تھے نگران بورڈ کے نام سے ایک مجلس قائم تھی
وہیں ذکر ہوا اور مرزا عبدالحق صاحب اور دیگر احباب نے کہا کہ آپ یہ تحریک کریں۔تین سو بارتھی
غالباً وہ تحریک اور ساری جماعت کے لئے نہیں تھی اس وقت بھی بعض کمزوروں کے دلوں میں یہ
اعتراض پیدا ہوا تھا کہ یہ بدعت شنیعہ ہے یعنی ایسے لوگوں کا درود پڑھنا معینہ تعداد میں جو پہلے
اس تعداد میں درود نہیں پڑھا کرتے تھے یہ بدعت شنیعہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
زیادہ درود بھیجا جارہا ہے یہ کمزوری ایمان کی علامت تھی اور ہم اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے
خلیفہ وقت کی ڈھال کے پیچھے پناہ لئے بیٹھے تھے۔ایسے معترضین کو جرات نہیں ہوئی کہ حضور کے
سامنے یہ اعتراض پیش کر کے اپنی اصلاح کا سامان پیدا کرتے۔بہر حال ہم اس پناہ کے نیچے تھے اب اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کے لئے بطور پناہ کے مقرر کیا
ہے اور اس میں میری کوئی خوبی نہیں جب اس نے کہا کہ میں تجھے مجنّة بناتا ہوں جماعت کے
لئے تو ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ جنَّة بننے کے لئے جس قسم کی طاقتیں تجھے چاہئیں ہوں وہ میری
طرف سے عطا کی جائیں گی کیونکہ خدا تعالیٰ کے کام ان کمزور انسانوں کی طرح نہیں ہوتے یا ان
پاگلوں کی طرح جو بعض دفعہ کہہ دیتے ہیں کہ ”جا، اسان تینوں بادشاہ بنایا ان میں نہ کوئی بات
ہوتی ہے اور نہ کوئی بادشاہ بنانے کی طاقت ہوتی ہے ایسے شخص میں۔نہ بادشاہ بنا سکتا ہے۔نہ کچھ دے

خطبات ناصر جلد دوم
۱۳۲
خطبہ جمعہ ۲۶ /اپریل ۱۹۶۸ء
سکتا ہے لیکن جب ہمارا رب کسی کو کسی مقام پر کھڑا کرتا ہے تو وہ تمام چیز میں اسے دیتا ہے جو اس
مقام کو چاہئیں ہوں۔تو آج بطور جنّة کے بطور ڈھال کے میرا یہ فرض ہے کہ میں آپ کو شیطانی وساوس سے
بچاؤں اور اسی لئے اس اعتراض کا یہاں میں نے ذکر کیا ہے اگر کوئی شخص آپ میں سے کسی کے
پاس آکر یہ کہے کہ یہ بدعہ شنیعہ ہے یعنی ایسی بدعت ہے جو بُری ہے ایسی بدعت ہے کہ خدا تعالیٰ کا
نام اور اس کی تسبیح اور اس کی تحمید اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود جو پہلے نہیں بھیجا کرتے تھے
اب بھیجنے لگ گئے ہیں بہت بڑی بات ہے تو آپ اس کی بات نہ سنیں۔شیطان نے اس کے دل پر
اور اس کی زبان پر اور اس کے ذہن اور دماغ پر وار کیا ہے اور وہ کامیاب ہوا۔آپ اس سے بچنے
کی کوشش کریں اور ایسے شخص کو قابل رحم سمجھیں اور اس کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کے
سینے کو ہدایت کے لئے کھولے اور اس کی زبان کو ایسا بنائے کہ وہ اس کے ذکر میں مشغول ہو اور
اس کے ذکر پر اعتراض کرنے والی نہ ہو۔یہ آپ پر اس صورت میں فرض عائد ہوتا ہے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے معین تعداد
میں بعض لوگوں کو درود پڑھنے کے لئے تسبیح وتحمید پڑھنے کے لئے درود تو نہیں میرے ذہن پر لیکن
تسبیح اور تحمید پڑھنے کے لئے اور اس کی کبریائی کے بیان کے لئے خود معین تعداد میں حکم دیا۔اسی
سنت کی اقتدا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چو ہدری رستم علی صاحب کو لکھا کہ
”اگر تین سو مرتبہ درود
شریف کا ورد مقر ر رکھیں تو بہتر ہوگا“ تو تین سو مرتبہ کی تعیین کر
دی۔اصل اعتراض تو تعیین کا ہی تھا نا ؟؟ تو یہ اعتراض مجھ سے آگے بڑھ کے نشانہ خطا گیا
ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جا پڑتا ہے۔اسی طرح سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام تحریر
فرماتے ہیں۔”میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ بھی اس تشویش کے وقت اکیس مرتبہ کم از کم
استغفار اور سومرتبہ درود شریف پڑھ کر اپنے لئے دعا کیا کریں۔“

خطبات ناصر جلد دوم
۱۳۳
خطبہ جمعہ ۲۶ را پریل ۱۹۶۸ء
اسی سنت کی اتباع میں مئی ۱۹۴۴ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ فرمایا تھا
جس کی طرف میں نے پہلے بھی اشارہ کیا ہے کہ کم از کم بارہ مرتبہ روزانہ تسبیح وتحمید اور درود شریف
پڑھا کریں جماعت کے دوست۔تو کسی عدد کامعین کر دینا گناہ اور بدعت نہیں بلکہ سنت نبوی کی اتباع ہے اور جو شخص نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء کے طریق کو
بدعت قرار دیتا ہے وہ بیمار ہے اسے اور آپ کو اس کی فکر کرنی چاہیے۔اسے اپنی اور آپ کو اس کی
فکر کرنی چاہیے خصوصاً اس تھوڑے سے عرصہ میں ابھی ایک مہینہ بھی نہیں گزرا اس پر۔ویسے تو
دوستوں نے اس دن کا انتظار نہیں کیا۔کم از کم کی شرط تھی نا ؟؟ جس کو جس وقت پتہ چلا کہ یہ تحریک کی
گئی ہے انہوں نے اس تعداد سے زیادہ پڑھنا شروع کر دیا اور بیسیوں ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ
کے ذکر کی برکت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق کے طفیل بہت سے اپنے بند دروازے
کھلوائے اور رُکے ہوئے کام جاری کروا دیئے۔شیطان کا کام ہے۔دلوں میں وسوسہ پیدا کرنا وہ اپنا کام کرتا ہی چلا جائے گا، ہمارا کام ہے
شیطان کے ہر وار کو نا کام کر دینا ہمیں اپنے فرض کی طرف متوجہ ہونا چاہیے اور چونکہ ہم میں کوئی
طاقت نہیں اس لئے وہ جو تمام طاقتوں کا سر چشمہ اور منبع ہے اس کی طرف رجوع کرنا چاہیے اور اس
سے طاقت لے کر اس کے نام کو دنیا پر بلند کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی