محبتِ الٰہی کی ہر راہ کو اختیار کیا جائے

خطبات ناصر جلد دوم
۱۴۵
خطبه جمعه ۲۴ رمئی ۱۹۶۸ء
فرمائی۔خوف خدا کے تحت تمام بُرائیوں سے بچا جائے
محبت الہی کی ہر راہ کو اختیار کیا جائے
خطبه جمعه فرموده ۲۴ رمئی ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَ جَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ
تُفْلِحُونَ (المائدة : ٣٦)
اس کے بعد فرمایا:۔گذشتہ دنوں مجھے نفرس کی شدید تکلیف رہی گواب بہت حد تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے
افاقہ ہے لیکن ابھی کچھ تکلیف باقی ہے اسی طرح چند دن نزلہ کا بھی بڑا شدید حملہ رہا ہے اللہ تعالیٰ
کے فضل سے اب افاقہ ہے گو ہر دو بیماریوں کی وجہ سے نقاہت اور شعف ابھی باقی ہے لیکن چونکہ
جمعہ ہمارے لئے ملاقات اور وعظ و نصیحت کا ایک دن ہے اس لئے میں نے سوچا میں جمعہ کے لئے
آ جاؤں خواہ ایک مختصر سا خطبہ ہی دوں لیکن ملاقات ہو جائے گی اور نیکی کی کچھ باتیں میں اپنے
دوستوں کے کانوں میں ڈال سکوں گا۔جو مختصر سی آیت اس وقت میں نے تلاوت کی ہے اس میں نہایت حسین پیرا یہ میں ایک

خطبات ناصر جلد دوم
۱۴۶
خطبه جمعه ۲۴ رمئی ۱۹۶۸ء
نہایت ہی بنیادی اہمیت کا مضمون بیان ہوا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی کتب اور اس کے
رسولوں پر ایمان لانے کی کوئی غرض ہوتی ہے انسان کسی مقصد کے پیش نظر دنیا سے منہ موڑتا اور
دنیا والوں کی دشمنی خرید کر اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتا اور یہ اعلان کرتا ہے کہ میں اپنے رب کی
آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کو جیسا کہ وہ چاہتا ہے اپنی ذات میں کامل اور ا اپنی صفات میں کامل
سمجھے گا اور اس بات پر یقین کرنے کا اعلان کرتا ہوں اسی طرح وہ یہ اعلان کرتا ہے کہ میں اس کے
رسول اور اس کی کتاب پر ایمان لایا ہوں اور جو پہلے رسول گزرے ہیں اور جو کتب نازل ہوئی ہیں
ان پر بھی ایمان لایا ہوں اور اِیمان بِاللهِ، اِيْمَان بِالرُّسُل اور ایمان بِالْكُتُبِ کا مقصد یہ
ہوتا ہے کہ انسان فلاح دارین حاصل کرے اور اس زندگی میں بھی وہ خدا میں ہو کر با آرام زندگی پائے
اور اخروی زندگی ( جو مرنے کے بعد انسان کو یقیناً ملنے والی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان سے وعدہ
کیا ہے ) میں بھی وہ فلاح کو حاصل کرے۔فلاح کے معنی انتہائی کامیابی کے ہیں اور امام راغب
نے اپنی کتاب مفردات میں لکھا ہے کہ اُخروی زندگی میں جو فلاح اور ابدی حیات طیبہ ایک مومن
کو ملے گی وہ چار خصوصیات کی حامل ہوگی۔چار باتیں اس میں پائی جائیں گی اور وہ یہ ہیں۔(۱) ایک ایسی ابدی زندگی جس پر کبھی فنانہ آئے۔(۲) ایک ایسی تو نگری جس کے ساتھ کوئی احتیاج باقی نہ رہے۔(۳) اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ایسی عزت کہ جس کے ساتھ شیطانی ذلت کے اندھیرے کبھی
اکٹھے نہیں ہو سکتے۔(۴) وَعِلْمٌ بِلَا جَهْلٍ اور وہ حقیقی علم جو جہالت کی تمام ظلمتیں اور اس کے اندھیروں کو
دور کر دیتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اس غرض سے ایمان لائے ہو کہ ایک ابدی حیات تمہیں حاصل
ہو وہ حیات طیبہ تمہیں ملے جو ابدی فیوض کی حامل اور خدا تعالیٰ سے نئے سے نئے اور زیادہ سے
زیادہ فیض اور برکتیں اور رحمتیں حاصل کرنے والی ہو اور یہ ایک ایسی زندگی ہے جس کا تصور بھی ہم
یہاں اس دنیا میں نہیں کر سکتے۔

خطبات ناصر جلد دوم
۱۴۷
خطبه جمعه ۲۴ رمئی ۱۹۶۸ء
جہاں تک غنا اور احتیاج کا سوال ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو چاہو گے تمہیں مل جائے گا
اس سے زیادہ اور کیا غنا ہو سکتی ہے عزت کی ایک نگاہ بھی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے کسی بندہ
پر پڑے وہ بھی بڑی ہے لیکن جس زندگی کے متعلق یہ وعدہ ہو کہ اس کے ہرلمحہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا
کی نگاہیں ایک عاجز انسان پر پڑتی رہیں گی اس سے بڑھ کر اور کیا عزت ہو گی پھر علم اور علم کی
زیادتی کا یہ حال کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے متعلق هُدًى لِلْمُتَّقِينَ فرماتا ہے یعنی مومن ہدایت کے
اور اللہ تعالیٰ کے قرب کے کچھ مقامات حاصل کرتا ہے تو کچھ اور نئی راہیں اس پر کھول دی جاتی ہیں
پھر وہ ایک نئے بلند تر مقام پر پہنچتا ہے تو قرب کی کچھ اور راہیں اس پر کھولی جاتی ہیں یہ ہدایت
اور علم ایسا نہیں جس پر انسان ایک وقت میں احاطہ کر لے اور سیر ہو جائے اور پھر تشنگی کا احساس اس
کے اندر پیدا نہ ہو بلکہ یہ وہ علم اور ہدایت ہے جو ہر لمحہ بڑھتا ہے وہ علم ہے جو ہرلمحہ انسان کو
خدا تعالیٰ سے قریب سے قریب ترلے جاتا ہے وہ علم ہے جس پر شیطان کی یلغار کا امکان ہی نہیں
کیونکہ جنت کے دروازے شیطان پر بند ہو چکے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس قسم کی ابدی حیات طیبہ کے حصول کے لئے تم ایمان لاتے
ہو اور میری آواز پر لبیک کہتے ہو میں تمہیں بتاتا ہوں کہ اس اعلان ایمان کے نتیجہ میں تین قسم کی
ذمہ داریاں تم پر عائد ہوتی ہیں اور تین تقاضے ہیں جو یہ ایمان انسان سے کرتا ہے۔پہلا تقاضا اس کا یہ ہے کہ اتقو الله انسان ایمان سے قبل بہت سی بدیوں اور بد عادتوں اور
بدر سوم اور شیطانی خیالات میں پھنسا ہوا ہوتا ہے۔ایمان کے ساتھ ہی اس کو یہ ساری بُرائیاں
چھوڑنی پڑتی ہیں اور چھوڑنی چاہئیں اگر وہ ایمان میں سچا ہے تقویٰ کے معنی ہیں اپنے نفس کو گناہ
اور معاصی اور نواہی کے ارتکاب سے انسان اس لئے بچائے کہ کہیں اس کا رب اس سے ناراض
نہ ہو جائے پس جب ایمان حقیقی ہو اور اس کے ساتھ جیسا کہ چاہیے معرفت اور عرفان بھی ہو تو
ایمان کا پہلا تقاضا یہ ہوتا ہے کہ ساری بُرائیوں اور بدیوں اور بد رسوموں اور بد عادتوں اور بدخیالات
اور بدخواہشوں اور گند سے میلان طبع کو انسان اپنے رب کی خاطر چھوڑ دے غرض تمام گناہوں اور
معاصی سے بچنے کا نام تقویٰ ہے اور عقلاً بھی انسان سے پہلا مطالبہ یہی ہونا چاہیے کیونکہ جب تم

خطبات ناصر جلد دوم
۱۴۸
خطبه جمعه ۲۴ رمئی ۱۹۶۸ء
کہتے ہو کہ ہم خدا پر ایمان لائے تو عقل کہتی ہے کہ اب تم کسی ایسی چیز کی طرف متوجہ نہ ہونا جو
تمہارے رب کی پسندیدہ نہیں جس سے وہ ناراض ہو جاتا ہے پس پہلا تقاضا ایمان ہم سے یہ کرتا
ہے کہ ہم ہر اس چیز سے بچیں جو ہمارے رب کو پسندیدہ اور پیاری نہیں ہے۔دوسری ذمہ داری ہم پر یہ عائد ہوتی ہے یا یوں کہو کہ دوسرا تقاضا ایمان ہم سے یہ کرتا ہے
که وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ یعنی مقام خوف جس کا تقویٰ میں ذکر ہے صرف وہ کافی نہیں بلکہ اس
کے بعد مقام محبت میں داخل ہونا ضروری ہے اور انسان کے دل کی یہ حالت ہونی چاہیے کہ وہ دلی
تڑپ اور شوق اور رغبت کے ساتھ ان راہوں کو ڈھونڈے جو را ہیں کہ اس کے رب کی طرف لے
جانے والی ہیں جب غربا کی ایک جماعت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس لئے حاضر
ہوئی تھی کہ امیر کچھ ایسی نیکیاں کرتے ہیں جو غریب بجا نہیں لا سکتے اس لئے انہیں کچھ عبادتیں
بتائی جائیں کہ وہ ان کے ذریعہ اس کمی کو پورا کر سکیں تو ان کے دل کی یہ خواہش وَابْتَغُوا إِلَيْهِ
الوسيلة ہی کا ایک نظارہ ہمارے سامنے پیش کر رہی ہے پس مومن کے دل کی یہ کیفیت ہونی
چاہیے کہ ہر اس راہ کو تلاش کرے جو راہ اسے اس کے رب کی طرف پہنچانے والی ہو اور جس پر
چل کر وہ اپنے رب کا قرب حاصل کرنے والا ہو۔واسل کے معنی اللہ کی طرف راغب کے ہیں
یعنی جو شخص
اللہ کی طرف راغب ہوا سے عربی زبان میں واسال کہتے ہیں اور مفردات راغب
میں ہے کہ وسیلہ کی حقیقت یہ ہے کہ قرب کی راہوں کی معرفت اور عرفان شوق سے حاصل کیا
جائے ( میں لفظی ترجمہ نہیں کر رہا بلکہ انہوں نے جو معنے کئے ہیں ان کا مفہوم اپنی زبان میں بیان
کر رہا ہوں ) اسی طرح قُرب کی راہیں جو انسان پر کھلیں ان راہوں پر شوق سے چلا جائے اس کو
انہوں نے عبادت کے نام سے پکارا ہے شریعتِ اسلامیہ کے جو احکام ہیں اور وقت اور حالات
اور مقام اور ماحول کے مطابق جو بہترین ہدایتیں ہوں ان بہترین ہدایتوں پر دلی رغبت سے عمل
کیا جائے تاکہ اللہ تعالیٰ انسان سے خوش ہو جائے۔پس ایک معنی وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ کے یہ ہیں کہ ان راہوں کی دلی رغبت اور شوق کے
ساتھ تلاش جو خدا کی طرف لے جاتی اور انسان کو خدا تعالیٰ کا مقرب بنا دیتی ہیں پھر وسيلة کے

خطبات ناصر جلد دوم
۱۴۹
خطبه جمعه ۲۴ رمئی ۱۹۶۸ء
ایک معنی ہم قرآن کریم کے بھی کر سکتے ہیں کیونکہ قرآن کریم نے بڑی وضاحت کے ساتھ ان
راہوں کی نشان دہی کی ہے جو راہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والی ہیں اور اس صورت میں
وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ کے یہ معنی ہوں گے کہ قرآن کریم کی ہدایات اور احکام سے دلی پیار اور
محبت کرو تا تمہیں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جائے پھر وسيلة کے ایک معنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے بھی کئے جا سکتے ہیں اس کی طرف خود قرآن کریم نے سورۃ بنی اسرائیل میں اشارہ فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔أوليكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ (بنی اسرآءيل: ۵۸)
کہ انسانوں میں سے جن کو مشرک معبود بناتے ہیں وہ خود ایسے لوگوں کی تلاش میں رہتے ہیں
جو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر چکے ہوں اور جن کی مدد سے یا جن کے اُسوہ پر چل کر وہ بھی اللہ تعالیٰ
کی رضا کو حاصل کر سکیں ایک مومن تو ان سے بھی زیادہ اُسوہ کی تلاش کی تڑپ اپنے اندر رکھتا ہے
اور جب ہم اتهم اقرب کے مفہوم کی روشنی میں جو وسیلہ کے اندر پایا جاتا ہے اور جسے سورہ بنی اسرائیل
کی یہ آیت واضح کرتی ہے وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ پر غور کریں تو ہم یہ معنی بھی کر سکتے ہیں کہ
تقرب الہی کی راہوں کی تلاش میں اُسوہ حسنہ کی تلاش کرو یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جن را ہوں
پر گامزن ہو کر اللہ تعالیٰ کے مقرب بنے تم بھی ان راہوں کو اختیار کرو کیونکہ آپ ہی کامل اُسوہ ہیں
تمہارے سامنے چونکہ ایک مثال پہلے سے موجود ہے اس لئے تم انہیں زیادہ آسانی سے پاسکو گے
اور آپ کے اُسوہ کو سامنے رکھ کر اور آپ کی نقل کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے قرب کو زیادہ سہولت
کے ساتھ حاصل کر سکو گے غرض دوسری ذمہ داری جو ایمان کی وجہ سے کسی انسان پر عائد ہوتی ہے
وہ اس آیت میں وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ بتائی گئی ہے۔لغت والے لکھتے ہیں کہ الوسيلة کے اندر
یہ مفہوم پایا جاتا ہے کہ قرب الہی کی راہوں کو رغبت اور شوق کے ساتھ تلاش کیا جائے پس
وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ کے یہ معنی ہوئے کہ تم شوق اور رغبت کے ساتھ ان راہوں کو تلاش کرو جو
خدا تک لے جاتی ہیں۔بعض لوگ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم بڑی مالی قربانیاں دیتے ہیں نمازوں میں با قاعدگی نہ

خطبات ناصر جلد دوم
خطبه جمعه ۲۴ رمئی ۱۹۶۸ء
ہوئی تو کیا ہوا وہ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ پر
عمل نہیں کر رہے ہوتے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مومن کی یہ
شان بتائی ہے کہ وہ قرب کی ہر راہ سے محبت اور پیار اور رغبت اور شوق کا تعلق رکھتا ہے یہ نہیں کہ
وہ بعض راہوں پر چلے اور بعض راہوں کو چھوڑ دے۔پھر بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ”جی سارا دن عبادت کر دے رہندے آں چندے نہ دتے
تے کیہ ہو گیا حالانکہ ہر قرب کی راہ کو بشاشت سے قبول کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ پیار کرنا
چاہیے اور یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہماری زندگی کا ہر راستہ ہمارے رب تک پہنچانے والا ہوتا کہ ہم
اس کی رضا کو زیادہ سے زیادہ حاصل کر سکیں وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ کا ہی مظاہرہ تھا کہ بعض صحابہ
کے متعلق آتا ہے کہ چاہے انہیں پیشاب کی حاجت نہ ہوتی وہ بعض جگہ پیشاب کرنے کے لئے
بیٹھ جاتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہاں پیشاب کرتے دیکھا تھا
اس لئے ہم رہ نہیں سکے اور ہم نے یہاں پیشاب کیا ہے بظاہر اس فعل میں کوئی دینی چیز نہیں لیکن
اس کے پیچھے جو محبت کام کر رہی ہے وہ بڑی عجیب ہے۔اللہ تعالیٰ یقیناً ایسے جذبات کو قبول کرتا
ہے یہ چیز انسان کو کہیں سے کہیں اُٹھا کر لے جاتی ہے غرض وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ میں ہمیں اس
طرف متوجہ کیا ہے کہ ہم نے تقرب کی ہر راہ سے پیار کرنا ہے یہ نہیں کہ بعض راہوں کو لے لیا اور
بعض کو چھوڑ دیا۔جب خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والی راہوں کی تعیین ہو گئی اور ان راہوں سے پیار ہو
گیا تو پھر ایمان کا تیسر ا تقاضا یہ ہے کہ جَاهِدُوا فِي سَبِیلِه در اصل جیسا کہ میں نے پہلے اشارہ کیا
ہے وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسيلَةَ کا تعلق محبت الہی کے ساتھ ہے جیسا کہ اتَّقُوا اللہ کا تعلق خوفِ الہی
کے ساتھ ہے پھر جَاهِدُوا فِي سَبِیلِہ جس وقت انسان
صحیح معنی میں اپنے رب کو پہچانے لگتا ہے
اور اس کی ذات اور اس کی صفات کا ملہ حسنہ کا کامل عرفان حاصل کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی بڑی ہی
قدر اور عزت انسان کے دل میں پیدا ہو جاتی ہے اس کی عزت اور عظمت اور اس کا جلال کچھ اس
طرح دل میں بیٹھ جاتا ہے کہ دنیا کی ہر چیز اس کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں رہتی وہ بیچ نظر آتی ہے
قدر دانی کا یہ جذبہ محبت اور خوف سے جدا گانہ ہے اور میں سمجھتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ تجربہ

خطبات ناصر جلد دوم
۱۵۱
خطبه جمعه ۲۴ رمئی ۱۹۶۸ء
رکھنے والے اس پر گواہی دیں گے کہ یہ خوف اور محبت کے جذ بہ سے بلند تر ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ خوف اور محبت کے بعد جب تم واقعہ میں اللہ تعالیٰ کو پہچاننے لگے اور اس کی معرفت تمہیں
حاصل ہو گئی تو پھر تم اس بات سے رہ نہیں سکتے کہ اس کے راستہ میں جہاد کر ویعنی وہ راہ جب مل گئی
تو دنیا کی ہر تکلیف برداشت کرتے ہوئے ہر قربانی دے کر اس راہ پر گامزن رہنا یہ مجاہدہ ہے۔مال کی قربانی ہے، نفس کی قربانی ہے، جان کی قربانی ہے، اوقات کی قربانی ہے، عزتوں کی قربانی
ہے اور اولاد کی قربانی ہے ہر قسم کی قربانی ہے جس کا مطالبہ جادُوا “ ہم سے کرتا ہے۔جب
اللہ تعالیٰ کا مقام انسان نے پہچان لیا تو وہ کہاں بخل کرے گا بخل تو ایسے دل اور ایسے دماغ میں
داخل ہو نہیں سکتا وہ تو یہ کہے گا کہ ہر چیز خدا کی راہ میں قربان ہے اور یہ تیسری ذمہ داری ہے جو
خدا تعالیٰ نے انسان پر ڈالی ہے۔پس اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اوّل خدا کا خوف پیدا ہو اور انسان تمام برائیوں کو چھوڑ
دے پھر خدا کی محبت پیدا ہو اور انسان نیکی کی ہر راہ پر گامزن ہونے کے لئے تیار ہو جائے اور
خدا تعالیٰ کی قدر اور اس کی عظمت اور اس کا جلال اس کے دل کو اپنے قبضہ میں لے لے اور اس کی
راہ میں ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائے جَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ اور اس کے مطابق اپنی
زندگیوں کو ڈھالو اسْلَمْنَا لِرَبِّ الْعَلَمِینَ۔جب یہ تینوں مطالبے تم پورے کرو گے لعلم تُفْلِحُونَ تب ہی تم اس فلاح دارین کو
حاصل کرو گے جو تمہارے ایمان کی غرض ہے اگر تم ایمان کا دعوی کرو لیکن ان مطالبات کو پورا نہ
کرو تو تم فلاح دارین حاصل نہیں کر سکتے تمہارے جیسا بد بخت اور بد قسمت پھر کوئی نہیں ہوگا کہ
جس کے ہاتھ میں نہ دنیا ر ہی نہ دین رہا دنیا دار دین کی وجہ سے اس سے پیچھے ہٹ گئے اور ناراض
ہو گئے اور خدا کے سامنے اس کے اعمال پیش کئے گئے تو ان میں ہزار کیڑے دنیا کے نکلے اور
خدا تعالیٰ نے بھی انہیں رد کر دیا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس بات کی توفیق عطا کرے کہ ہم واقعہ میں حقیقی مومن بن جائیں اور
ایمان کے ہر سہ تقاضوں کو پورا کرنے والے ہوں اور محض اس کے فضل سے ہم فلاح دارین

خطبات ناصر جلد دوم
۱۵۲
خطبه جمعه ۲۴ رمئی ۱۹۶۸ء
حاصل کریں یعنی اس دنیا میں بھی با آرام زندگی پائیں اور اس دنیا میں بھی ابدی بقاء، لقا اور رضا
ہمیں حاصل ہوتا کہ ہم اپنی زندگی کے مقصد اور مطلوب کو حاصل کر سکیں اور دنیا جوان راہوں کو
پہچانتی نہیں اور ہمیں تمسخر اور استہزا سے دیکھ رہی ہے وہ دیکھے کہ خدا کی راہ میں ذلتیں اٹھانے
والے ہی عزتوں کے وارث قرار دیئے جاتے ہیں اور اس کی راہ میں دکھ پانے والے ہی ابدی سرور
اور لذت حاصل کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ دنیا کی بھی آنکھیں کھولے اور اپنے قرب کی راہوں کی طرف
ان کو ہدایت دے اور انسانی زندگی کا جو مقصد ہے وہ ان کی زندگیوں میں بھی پورا ہو۔(آمین )
(روز نامه الفضل ربوه ۲۲ / جون ۱۹۶۸ صفحه ۲ تا ۴ )

آج 10 میں سے 10 باقی