قرآن کریم ایک کامل اور مکمل شریعت ہے

خطبات ناصر جلد دوم
۲۰۷
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۶۸ء
قرآن کریم ایک کامل اور مکمل شریعت ہے جو ہماری
تمام ضرورتوں کو پورا کرتی ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۹ جولائی ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج کل قرآن کریم پڑھنے اور سکھانے کے لئے (اس سے متعلق دوسرے مضامین بھی اس میں
پڑھائے جاتے ہیں ) جو کلاس یہاں جاری ہے اس کے سامنے میں نے یہ بات رکھی تھی کہ اس محبت
کی وجہ سے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
تھی اور ان بشارتوں کے طفیل جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے متعلق اللہ تعالیٰ
نے دیں اور اسلام کے عالمگیر غلبہ کی پیشگوئیاں (جو آپ کے ایک روحانی فرزند کے ذریعہ پوری
ہونی تھیں ) آپ کو عطا کیں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو قرآن کریم کے ایسے علوم سکھائے کہ عقل دنگ اور حیران رہ جاتی ہے۔اس اصولی بات کو سمجھانے
کے لئے میں نے کلاس کے سامنے قرآن کریم کی ایک آیت کا ٹکڑارکھا تھا اور وہ یہ تھا۔اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ (ال عمران :۲۰)
میں نے بتایا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس آیت کے ٹکڑے کے
بڑے ہی لطیف حسین اور عجیب مختلف اور متعدد معانی کئے ہیں جو تفسیری معانی ہیں۔اس سلسلہ میں

خطبات ناصر جلد دوم
۲۰۸
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۶۸ء
(میں ) نے کلاس کے سامنے جو باتیں اس وقت تک بیان کر دی ہیں وہ یہ ہیں۔۱۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللهِ الْإِسْلَامُ یعنی سب دین جھوٹے ہیں مگر اسلام
۲۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
19
إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَام کے یہ معنی ہیں کہ
دین سچا اور کامل اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسلام ہے اور جو کوئی بجز اسلام کے کسی اور دین کو
چاہے گا تو ہر گز قبول نہیں کیا جاوے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں میں سے ہوگا۔“
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام فرماتے ہیں کہ اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ کے یہ
معنی ہیں کہ
”اسلام کے سوا اور کوئی دین قبول نہیں ہو سکتا اور یہ نرا دعویٰ نہیں تاثیرات ظاہر کر
رہی ہیں۔اگر کوئی اہل مذہب اسلام کے سوا اپنے مذہب کے اندر انوار و برکات اور
تاثیرات رکھتا ہے تو پھر وہ آئے ہمارے ساتھ مقابلہ کر لے
میں نے انہیں یہ بتایا تھا کہ قرآن کریم کی یہ روحانی تا خیرات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے ساتھ ختم نہیں ہو گئیں بلکہ آپ کے بعد آپ کی جماعت میں جو سلسلہ خلافت قائم کیا گیا
ہے اس سے بھی یہ وابستہ ہیں اور آج بھی یہ دعوت مقابلہ قائم ہے۔۴۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس آیت کے چوتھے تفسیری معنی یہ کئے ہیں کہ
وہ دین جس میں خدا کی معرفت صحیح اور اس کی پرستش احسن طور پر ہے وہ اسلام ہے۔،،
۵۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک معنی یہ کئے ہیں کہ
سچا اسلام یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی ساری طاقتوں اور قوتوں کو مادام الحیات
وقف کر دے تا کہ وہ حیات طیبہ کا وارث ہو۔۶۔چھٹے معنی اس آیت کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کئے ہیں کہ
اسلام کی حقیقت ہی یہ ہے کہ اس کی تمام طاقتیں اندرونی ہوں یا بیرونی ،سب کی

خطبات ناصر جلد دوم
۲۰۹
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۶۸ء
۲۴
سب اللہ تعالی ہی کے آستانہ پر گری ہوئی ہوں۔ے۔ساتویں معنی اس آیت کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کئے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ کے نزدیک تو سچا دین جو نجات کا باعث ہوتا ہے اسلام ہے۔۔آٹھویں معنی اس آیت کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کئے ہیں کہ
سچے اسلام کا یہ معیار ہے کہ اس سے انسان اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر ہو جاتا ہے اور
وہ ایک ممیز شخص ہوتا ہے۔ان معانی پر میں نے نسبتا تفصیلی ( بہت تفصیل سے بھی نہیں اور بہت اختصار سے بھی نہیں )
روشنی ڈال کر اپنے بچوں اور بھائیوں
کو بتایا تھا کہ کس طرح علم کا ایک دریا ہے جو بہتا چلا جاتا ہے
چونکہ اور بھی بہت سے معانی ہیں جو رہ گئے ہیں اس لئے ان میں سے بعض کے متعلق میں اس خطبہ
میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اِنَّ الدِّينَ عِندَ اللهِ الْإِسْلَامُ کے یہ
معنی ہیں۔۹ اسلام اس بات کا نام ہے کہ قرآن شریف کی اتباع سے خدا کو راضی کیا جاوے۔“
جو دین مسلمان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوا ہے اور جو شریعت کامل ہے وہ قرآن کریم
میں ہے پس اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ میں یہ فرمایا کہ اگر تم اپنے رب کو راضی کرنا چاہتے ہو
اگر تم اس کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہو اگر تم اس سے تعلق محبت قائم کرنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے
صرف یہی راہ ہے کہ قرآن کریم کی پوری اتباع کرو اور اس یقین پر قائم ہو جاؤ کہ ہماری تمام
روحانی، اخلاقی، دینی اور دنیوی ضرورتوں کو پورا کرنے کے سب سامان قرآن کریم میں موجود
ہیں اور اگر ہم ان روحانی اسباب سے فائدہ اٹھا ئیں اور ان پر عمل کریں تو ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کو
حاصل کر سکتے ہیں۔اس کی تفصیل میں جانے کی اس لئے ضرورت نہیں کہ پہلوں نے اپنے رنگ میں اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے مقام کے مطابق اس کی بڑی وضاحت سے اپنی کتب اور

خطبات ناصر جلد دوم
۲۱۰
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۶۸ء
تقاریر میں تشریح کی ہے قرآن کریم ایک کامل اور مکمل شریعت ہونے کی وجہ سے ہماری تمام
روحانی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے تمام ان راستوں کی نشان ( دہی ) کرتا ہے جن پر چلنا ضروری ہے
ہر وہ بات ہمیں سکھاتا ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے اور ہر وہ بات
ہمارے سامنے وضاحت سے بیان کرتا ہے کہ جس کو اگر ہم اختیار کریں تو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کومول
لینے والے ہو جا ئیں یعنی قرآن کریم نے کامل اور مکمل طور پر احکام کو بیان کیا ہے۔اوامر کو بھی کھول کر
ہمارے سامنے رکھا ہے اور نواہی پر بھی روشنی ڈالی ہے یعنی اس نے بتایا ہے کہ یہ کام نہیں کر ناور نہ
اللہ تعالیٰ ناراض ہو جائے گا غرض قرآن شریف کی اتباع اور صرف قرآن شریف کی اتباع ہی ہے
جس سے ہم اپنے رب کو راضی کر سکتے ہیں۔۱۰۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دسویں تفسیری معنی إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ
الاسلام کے یہ کئے ہیں کہ
جاوے۔اسلام اس بات کا نام ہے کہ بجز اس قانون کے جو مقرر ہے ادھر ادھر بالکل نہ
پہلے معنی یہ تھے کہ جو راستہ دکھایا گیا ہے اس پر چلو اب دوسرے معنوں میں بتایا گیا ہے
گو یہ معنی اپنی ترتیب کے لحاظ سے دسویں ہیں لیکن نویں معنی اور یہ معنی دونوں پہلو بہ پہلو کھڑے
ہیں) کہ قرآن کریم کے علاوہ کسی اور راہ کو اختیار نہ کریں، نہ عقیدہ میں بدعت ، نہ عبادت میں
بدعت ، نہ عمل میں بدعت۔قرآن کریم سے باہر نہ جائیں جو صراط مستقیم قرآن کریم نے بتایا ہے
اس کے علاوہ کسی راہ کو اختیار نہ کریں اپنی طرف سے اپنے پر مشقتیں نہ ڈالیں ہرقسم کی روحانی،
ایمانی عملی بدعتوں سے پر ہیز کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے پہلے بھی بعض بزرگ ایسے ہوئے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ
نے اپنے علاقہ میں بدعات کے خلاف جہاد کرنے کا حکم فرمایا اور توفیق عطا کی کہ وہ کامیابی کے
ساتھ بدعات کے خلاف جہاد کریں بدعت کا تعلق سارے احکام قرآن کے ساتھ ہو جاتا ہے بعض
بدعات ایسی ہیں جو ہوائے نفس یا شیطانی اثر کے نیچے نماز کے ساتھ لگ گئی ہیں اسی طرح روزے

خطبات ناصر جلد دوم
۲۱۱
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۶۸ء
کی بدعتیں بھی ہیں اسی طرح حج کی بدعتیں بھی ہیں اسی طرح زکوۃ کی بدعتیں بھی ہیں ہر حکم جو
خدا تعالیٰ نے ہمیں دیا شیطان نے پوری کوشش کی کہ اس کے ساتھ کچھ ایسی چیزیں بعض لوگوں
کے دلوں میں پیدا کر دے کہ جو حقیقت سے دور اور خالص بدعت ہیں۔پس إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللهِ
الاسلام کے یہ معنی ہیں کہ جو قانون اللہ تعالیٰ نے مقرر کیا ہے اس سے زائد ، اس سے باہر ، اس
کے مخالف کوئی قانون نہیں بنانا کیونکہ نہ عقلاً (اگر اپنے عقائد پر صحیح طور پر قائم ہوں تو ہماری عقل
بھی یہی کہے گی ) نہ شرعا کوئی ایسی چیز عمل یا عقیدہ قرب الہی تک پہنچا سکتی ہے جس کا حکم قرآن حکیم
نے نہ دیا ہو کیونکہ قرآن کریم ایک مکمل شریعت کی شکل میں ہمارے سامنے آیا ہے لیکن بہت سی
بدعتیں عبادات ہیں، بہت سی بدعتیں ایمانیات کے متعلق آہستہ آہستہ ہم میں آگئیں اور خدا تعالیٰ
کے بندے چودہ سو سال میں کھڑے ہوتے رہے ان کے ذمہ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ کام لگا یا
گیا کہ ان بدعتوں کو پکڑو اور حقیقت وصداقت سے جھٹکا دے کر علیحدہ کرو اور پرے پھینک دو۔ان کی مخالفتیں بھی ہوئیں، ان کو ایذائیں بھی پہنچیں ، ان کو دکھ بھی دئے گئے ، ان پر افترا بھی
باندھے گئے ، ان پر اتہام بھی لگائے گئے لیکن خدا کے وہ پیارے بندے خدا کے حکم کے ماتحت
اس فرض کو ادا کرتے رہے جو ان کے کندھوں پر ڈالا گیا تھا۔غرض اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ
کے ایک معنی یہ ہیں کہ کتاب اللہ کے برخلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب بدعت ہے اور اس سے
پر ہیز کرنا چاہیے۔۱۱۔گیارھویں معنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کئے ہیں کہ
یہ اسلام ہے کہ جو کچھ خدا کی راہ میں پیش آوے اس سے انکار نہ کرے۔یہ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک فقرہ میں اس ٹکڑہ کے تفسیری معنی کئے ہیں
لیکن جہاں آپ نے یہ تفسیری ترجمہ کیا ہے وہاں جو مضمون بیان ہوا ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ
میں مختلف قسم کی تکلیفیں اور مشقتیں اور دکھ سہنے پڑتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے متعدد جگہ اس پر روشنی ڈالی ہے ایک مشقت شریعت کی ہے مثلاً یہ مستحب بلکہ بڑا اچھا ہے کہ
جس نے مقام محمود فلی طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل حاصل کرنا ہو اسے تہجد کی نماز

خطبات ناصر جلد دوم
۲۱۲
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۶۸ء
ادا کرنی چاہیے لیکن اگر سردی ہو تو لحاف سے نکلنا بڑی مشقت طلب بات ہے لیکن وہ اپنے رب کی
رضا کے حصول کے لئے کوئی پروا نہیں کرتا اور اس کی عبادت تنہائی کی گھڑیوں میں دنیا سے پوشیدہ
رہتے ہوئے بجالاتا ہے اور صرف اس لئے بجالاتا ہے کہ اس کا رب اس سے خوش ہو جائے یا مثلاً
گرمی کا موسم ہو گرمی میں نیند کا بہت کم وقت ملتا ہے اور انسان کو ضروری کاموں کے بعد سونے
کے لئے بمشکل دو اڑھائی گھنٹے ملتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ میں صبح کی نماز سے قبل بمشکل ڈیڑھ سے
اڑھائی گھنٹے تک سوسکتا ہوں دوست کہتے ہیں کہ آپ صبح کی نماز کے بعد سو یا نہ کریں صحت اچھی
رہے گی لیکن وہ میرے حالات کو جانتے نہیں میں اگر صبح کی نماز کے بعد نہ سوؤں تو میں بیمار
ہو جاؤں کیوں جتنی نیند قانونِ قدرت کے مطابق مجھے لینی چاہیے وہ پوری نہ ہو اس لئے مجبوراً مجھے
سونا پڑتا ہے۔اسی طرح نماز کی پابندی ہے نماز باجماعت کے لئے پانچ وقت مسجد میں جانا بہر حال
مشقت طلب ہے اس سے انکار نہیں پھر روزہ ہے اس میں بھی مشقت برداشت کرنی پڑتی ہے
زکوۃ ہے اس میں بھی مشقت برداشت کرنی پڑتی ہے۔انسان (اگر وہ مثلاً زمیندار ہے ) سوچتا
ہے کہ راتوں کو میں جا گا ، ہل چلائے ، کھیتوں میں پانی دیا جب ساری دنیا سائے کی تلاش میں تھی
میں دھوپ میں خدا تعالیٰ کے رزق کی تلاش میں گہائی کر رہا تھا، دانے نکال رہا تھا، میں سارا دن
دھوپ میں بیٹھا رہتا تھا۔اب یہ پیسہ جو مجھے ملا ہے یہ میں کسی اور کو دے دوں؟ شیطان آکر کہتا
ہے کہ قربانیاں ساری تم نے دیں پھر تم اس پیسہ کو کسی دوسری جگہ خرچ کیوں کر ولیکن وہ یہ سوچتا ہے کہ
میرے رب نے مجھے توفیق دی کہ میں رزق حلال کے حصول کے لئے یہ مشقت برداشت کروں
اور میں اپنے رب سے دعا کرتا ہوں کہ اس مشقت سے حاصل شدہ جو مال ہے اس سے میں صرف
اس دنیا کا فائدہ حاصل نہ کروں بلکہ اُخروی زندگی کا بھی فائدہ حاصل کروں وَ بِهِ التَّوْفِیق۔پس ایک یہ مشقت ہے جو انسان کو دوسری دنیا کے فوائد کے حصول کے لئے برداشت کرنی
پڑتی ہے اگر اس کی نیت نیک ہو جس وقت وہ گرمی میں جا کر اپنی کھیتی باڑی کا کام کر رہا ہوتا ہے
اس کے دماغ میں یہ آیت آ رہی ہوتی ہے قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَدًا (التوبة: ۸۱) یعنی اس گرمی

خطبات ناصر جلد دوم
۲۱۳
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۶۸ء
سے زیادہ وہ گرمی ہے اس سے بچاؤ کی کوئی صورت کرنی چاہیے اگر وہ نیت کرے تو باقی سب
چیزیں تو جیسے پنجابی میں کہتے ہیں ”جھونگے وچ مل جان گیاں اصل چیز یہی ہے کہ خدا کی رضا کو
حاصل کیا جائے اور گرمی میں اس لئے برداشت نہیں کرتا کہ میرے بچے یا میں پیٹ بھر کر کھاؤں
بلکہ یہ میں اس لئے برداشت کرتا ہوں کہ اس کے نتیجہ میں جو مال حلال مجھے ملے اس کا ایک بڑا
حصہ خدا کی راہ میں خرچ کروں اور دوسری زندگی میں اپنے لئے آرام کی جنتوں اور رضا کی جنتوں
اور رحمتوں کی جنتوں کے سامان کر لوں ایک مشقت تو یہ ہے اور ایک مشقت ہے حوادث زمانہ کی
اللہ تعالیٰ قانون قدرت کے مطابق انسان کو ابتلا میں ڈالتا ہے۔بعض کو اس کی مصلحت سمجھ آتی ہے
اور بعض کو سمجھ بھی نہیں آتی مثلاً جوان بچہ فوت ہو گیا اب یہ ایک حادثہ ہے یا مثلاً ایک زمیندار نے
روئی اکٹھی کی تھی کسی حادثہ کی وجہ سے اس کو آگ لگ گئی اور مالی نقصان ہو گیا اس طرح کے
ہزاروں حوادث ہیں جو کبھی آندھی کی شکل میں آتے ہیں کبھی مینہ کی شکل میں آتے ہیں کبھی وباؤں
کی شکل میں آتے ہیں کبھی اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں کہ مثلاً شادی کرنے جارہے تھے کہ
رستہ میں موٹر کا ایکسیڈنٹ (Accident) ہو جاتا ہے اور دولہا مرجاتا ہے یا دلہن مرجاتی ہے یہ
ساری حوادث زمانہ کی تکلیفیں ہیں ایک مومن بندہ اپنے رب پر اعتراض نہیں کرتا بلکہ جس وقت
اس قسم کا حادثہ ا سے پیش آئے وہ الْحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ پڑھ رہا ہوتا ہے وہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رجِعُونَ پڑھ رہا ہوتا ہے۔اپنے خالق کے لحاظ سے وہ الْحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ پڑھتا ہے اور کہتا
ہے کہ یہ حادثہ خواہ میرے لئے کتنا تکلیف دہ ہو مگر اس کے نتیجہ میں میرے ربّ کے اوپر کوئی
حرف نہیں آتا اس کی حمد اور اس کی تعریف اسی طرح قائم ہے اس لئے وہ کہتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
العلمین وہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے جسم کو ، میرے دل کو ، میرے دماغ کو ، میری آنکھوں کو
ایسا بنایا ہے کہ جوان بیٹا اگر مر جاتا ہے تو دل میں درد بھی اٹھتا ہے، آنکھوں میں آنسو بھی آتے ہیں
دماغ میں پریشانی بھی پیدا ہوتی ہے مگر انا اللہ ہم سب اللہ کے ہیں یہ بھی اللہ کا تھا اللہ نے اسے
اپنے پاس بلالیا میں بھی اللہ کا ہوں اور ایک دن میں بھی اس کے پاس چلا جاؤں گا۔خدا اگرا اپنی
رحمت کے سامان پیدا کرے تو میں اور میرا بیٹا اس کی جنتوں میں پھر ا کٹھے ہو جائیں گے چند دن

خطبات ناصر جلد دوم
۲۱۴
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۶۸ء
چند سال یا کچھ عرصہ اس ملاپ کے لئے انتظار کرنا اور خدا کی خاطر اور اس کی رضا کے حصول کے
لئے کرنا کوئی بڑی قربانی نہیں۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ غرض ایک مشقت ، تکلیف ، اور دکھ انسان
کو حوادث زمانہ کے نتیجہ میں برداشت کرنا پڑتا ہے اور ایک وہ دکھ ہے جو الہی سلسلوں کے مخالفین
پہنچاتے ہیں ایک مسلمان کو اس ابتلا میں سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔دیکھو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ تھوڑی تعداد میں تھے غریب تھے جنگ کی کوئی تربیت انہیں نہیں تھی ان کے پاس جنگ
کا کوئی سامان نہ تھا اچھی تلواریں نہیں تھیں گھوڑے نہیں تھے کچھ بھی نہ تھا اور دشمن نے یہ سمجھا کہ
ان نہتوں اور بے بسوں کو ہم اچھی تلواروں کے استعمال سے کاٹ کے رکھ دیں گے اور فنا اور نابود
کر دیں گے تب اللہ تعالیٰ نے اپنے ان بندوں کو کہا کہ میری خاطر ان تکالیف کو برداشت کرنے
کے لئے تیار ہو جاؤ اور میرا تم سے یہ وعدہ ہے کہ تم کمزور ہی ہم غریب سہی، تم نہتے سہی تم بے سروسامان
سہی لیکن میں تمہاری پیٹھ کے پیچھے کھڑا ہوں گا اس لئے تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں آخر غلبہ
تمہیں حاصل ہوگا۔غرض کئی قسم کے دکھ ابتلا اور مشقت انسان کو خدا کی راہ میں پیش آتی ہے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جو کچھ خدا کی راہ میں پیش آئے اس سے انکار نہ کرے اور
آپ نے یہ فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر، آپ کے سوانح پر جب ہم نظر ڈالتے ہیں
تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ آپ نے خدا کی راہ میں اپنی جان
کی کبھی پروانہیں کی جنگ بدر میں جب
کفارِ مکہ مسلمانوں پر حملہ آور ہوئے تھے تو آپ مدینہ میں نہیں بیٹھے رہے بلکہ جس طرح دوسرے
مسلمان میدان میں گئے آپ بھی میدان میں گئے اور آپ ہی سب سے زیادہ دشمن کے حملہ کا
نشانہ ہوتے تھے کیونکہ دشمن یہ جانتا تھا کہ اگر اس ایک شخص کو ( علیہ السلام ) ( نعوذ باللہ ) ہم نے
قتل کر دیا تو پھر کسی اور کوشش کی ضرورت نہیں رہے گی اسلام ختم ہو جائے گا۔صحابہ نے اس بات
کا اعتراف کیا ہے اور تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ شدید تر حملہ دشمن کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ذات پر ہوتا تھا اور بہادر ترین صحابہ وہ سمجھے جاتے تھے جو آپ کے قُرب میں رہتے تھے مثلاً
حضرت ابوبکر کے متعلق تاریخ گواہی دیتی ہے کہ مسلمان یہ سمجھتے تھے کہ یہ سب سے زیادہ بہادر

خطبات ناصر جلد دوم
۲۱۵
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۶۸ء
ا ہے اس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب میں رہنا چاہیے لیکن آپ کوئی تد بیرا اپنی حفاظت
کی نہیں کرتے تھے آپ کے پاس دنیوی سامان ہی کیا تھا؟ تدبیر کیا کرنی تھی بہر حال آپ نے
اپنی عصمت اور حفاظت کا کوئی سامان نہیں کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے
کہ چونکہ آپ اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے اور اپنی زندگی
اور اپنی موت اور اپنا ہر سانس اور عبادتیں وغیرہ سب کچھ خالص خدا تعالیٰ ہی کے لئے سمجھا اس
یقین کے ساتھ کہ یہ اللہ کا حق ہے جو اسے دیتا ہوں میرا اپنا تو کچھ بھی نہیں۔جانتے ہو خدا تعالیٰ
نے اس کے جواب میں کیا کیا؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس کا نتیجہ یہ تھا
کہ خدا نے کہا وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ( المائدة : ۶۸) چونکہ آپ ہر وقت اپنی جان اپنے ربّ
کے حضور پیش کر رہے تھے اس لئے خدا نے کہا میں تمہاری حفاظت کا ذمہ دار ہوں اور اللہ تعالیٰ
نے اپنی کمال قدرت کے ساتھ اور نہایت ارفع شان کے ساتھ اس بات کو دنیا کے سامنے ظاہر کر
دیا کہ خدا تعالیٰ ہی آپ کا محافظ اور معین اور آپ کو بچانے والا تھا دشمن کا کوئی حربہ آپ کے خلاف
کارگر نہیں ہوا اور آپ کے نفس کو ، آپ کی ذات کو ، آپ کے جسم کو خدا تعالیٰ نے بچایا اور محفوظ رکھا
نیز آپ کی اُمت کو بھی اپنی حفاظت میں رکھا۔دنیا میں بڑے بڑے انقلاب بپا ہوئے بعض ملکوں سے اسلام مٹا یا گیا یہ تو درست ہے لیکن
یہ کہ اسلام دنیا سے مٹ جائے اس میں کبھی بھی شیطان کامیاب نہیں ہوا نہ ظاہری طور پر نہ روحانی طور پر
کیونکہ اُمت مسلمہ میں ہر وقت اور ہر زمانہ میں ایسے لوگ موجود رہے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے قرب کو
حاصل کرنے کے بعد اس کی سکھائی ہوئی ہدایت اور اس کے بتائے ہوئے علوم قرآنیہ کے نتیجہ میں
اسلام کی شمع کو روشن رکھتے رہے ہیں کبھی تعداد کم تھی اور کبھی زیادہ لیکن کوئی زمانہ ایسا نہیں کہ جس
کے متعلق تاریخ نے یہ شہادت نہ دی ہو کہ اس زمانہ میں خدا کے نیک بندے اسلام کے جھنڈے کو
بلند کر رہے تھے کتنی عظیم عصمت ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا ہوئی کہ آپ نے کہا خدا کی
راہ میں قربانی دینے سے میں ہچکچاتا نہیں اور اپنی حفاظت کرنے کی مجھے ضرورت نہیں کیونکہ آپ
نے اپنے نفس پر شفقت نہیں کی اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ پر انتہائی شفقت کی اسی طرح جولوگ

خطبات ناصر جلد دوم
۲۱۶
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۶۸ء
احکام قرآنی کے بجالانے میں اپنے نفسوں پر شفقت نہیں کرتے مثلاً یہ نہیں کہتے کہ باہر ٹھنڈ ہے ہم
گرم کمرہ میں بڑے آرام سے لیٹے ہوئے ہیں ہم لحاف سے باہر کیوں نکلیں وہ یہ نہیں کہتے کہ کمرہ
میں ٹھنڈ ہے اور باہر اتنی شدید گرمی ہے باہر نکلا تو بیمار ہو جاؤں گا اس لئے میں ظہر کی نماز کے لئے
مسجد میں کیوں جاؤں۔وہ یہ نہیں کہتے کہ خدا نے رزق دیا ہے اس کو استعمال کرنا چاہیے ہم
رمضان کے مہینہ میں بھی دوسرے مہینوں کی طرح خوب کھائیں گے اور شیطان یہ وسوسہ ڈالتا ہے
کہ اللہ تعالیٰ کی عطا ہے تمہیں اپنے آپ کو محروم نہیں کرنا چاہیے لیکن جو شخص اللہ تعالیٰ کی عطا سے
ایک خاص وقت کے اندر اپنے آپ کو محروم کرتا ہے وہ خدا کے حکم سے کرتا ہے کیونکہ اصل عطا جو
خدا سے کسی کو حاصل ہوتی ہے وہ کامل اطاعت اور فرماں برداری کی عطا ہے وہ اس ذہنیت کی عطا
ہے اور اس سے بڑھ کر کوئی عطا اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان
کو نہیں ملتی کہ وہ خوشی اور بشاشت
کے ساتھ ہر قدم پر اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرماں برداری کرتا چلا جائے۔غرض احکام کی بجا آوری،
نواہی سے پر ہیز حوادث زمانہ کی تکلیفوں اور مخالف طاقتوں سے جو دکھ پہنچتے ہیں ان کو خندہ پیشانی
اور بشاشت سے قبول کرنا چاہیے خدا کی راہ میں جو پیش آئے اس سے انکار نہیں کرنا چاہیے کوئی یہ
نہ کہے کہ مجھے نہیں منظور اور موسیٰ علیہ السلام کی اُمت کی طرح مثلاً یہ نہ کہے کہ ایک کھانے سے تو
تسلی نہیں ہوتی بہت سے کھانوں کا انتظام کیا جائے۔ہمیں بھی تربیت کے لئے حضرت مصلح موعود
رضی اللہ عنہ نے ایک کھانے کی تلقین کی ہوئی ہے یہ صحیح ہے کہ بعض مجبوریوں کی وجہ سے بعض
گھروں میں ایک سے زائد کھانے پک جاتے ہیں طبائع میں اتنا اختلاف ہے کہ ہمارے بعض
بچے گوشت کھاتے نہیں اور ہمیں اس سے بعض دفعہ تکلیف بھی ہوتی ہے اور ان کے لئے دال
بہر حال پکانا پڑتی ہے میں بھی گھر میں دو تین کھانے پکے ہوں تو ایک کھا نا جو مجھے پسند آ جائے اور
میری طبیعت کے موافق ہو لے لیتا ہوں اور کھا لیتا ہوں ہمارا ایک بچہ ہے وہ گوشت بالکل نہیں
کھا تا وہ دال لے لے گا یا دال کی بجائے آلو کا بھرتہ لے لے گا اور اسے کھائے گا بہر حال یہ بھی
ایک مشقت ہے بظاہر یہ ایک معمولی چیز ہے لیکن انسان کا نفس اسے دھوکہ دیتا ہے اور اسے کہتا
ہے تو یہ نہ کر تو تکلیف میں کیوں پڑتا ہے؟ بہر حال خدا کی راہ میں جو بھی مشقت ، تکلیف اور دکھ

خطبات ناصر جلد دوم
۲۱۷
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۶۸ء
برداشت کرنا پڑے خوشی اور بشاشت سے اسے برداشت کرے اور نہ نہ کرے بعض لوگ ” نہ
کر کے ایک اور قسم کی مشقت اپنے اوپر ڈال لیتے ہیں۔بعض ایسے بھی ہیں جو احکام الہی کی بجا آوری
اور نواہی سے بچنے کے لئے مشقت برداشت نہیں کرتے اور اپنے جذبات کو قربان نہیں کرتے اللہ تعالیٰ
ان سے اور قسم کی قربانی لے لیتا ہے ایک شخص اپنے بچہ کی صحیح تربیت نہیں کرتا وہ غافل ہوتا ہے۔کہتا ہے وڈے ہو کے آپے عادت ہو جاوے گی ہن اس نوں صبح نماز دے واسطے کیوں جگاواں“
یا دو پہر کی گرمی میں نماز دے واسطے مسجد وچ کیوں بھیجاں آپے جدوں سیانا ہو جاوے گا نماز
پڑھ لیا کرے گا حالانکہ ماں کے لئے تو چالیس سال کا آدمی بھی بچہ ہوتا ہے بعض دفعہ اللہ تعالیٰ
کہتا ہے اچھا تم میرے لئے اس بچہ کو مشقت میں نہیں ڈالنا چاہتے اور یہ جذبات کی قربانی ہے
(ماں بھی جذبات کی ایک قربانی دے رہی ہوتی ہے) جو تم میری خاطر نہیں کرنا چاہتے۔تمہارے لئے
یہ بچہ ابتلا بن گیا ہے میں اس ابتلا کو تمہارے ساتھ کیوں رکھوں میں اسے اٹھا لیتا ہوں چنانچہ وہ اسے
موت دے دیتا ہے پھر دھوپ کی گرمی اور صبح کی نیند کہاں جاتی ہے۔غرض جو لوگ خود کو خدا کے دین کی راہ میں آنے والی مشقتوں کے سامنے خوشی سے پیش کر
دیتے ہیں اور دکھ اٹھا لیتے ہیں اللہ تعالیٰ ان دکھوں سے کہیں بڑے دکھوں سے انہیں محفوظ کر لیتا
ہے اور جو ایسا نہیں کرتے ان کی اصلاح کے لئے دوسرے سامان پیدا کرتا ہے کیونکہ بغیر امتحان
کے، بغیر ابتلاؤں کی برداشت، بغیر دکھوں کے اٹھانے کے کوئی شخص خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل نہیں
کر سکتا۔اس کے ایمان کا امتحان لینا ضروری ہے۔۱۲ - إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللهِ الْإِسْلَام کے بارھویں معنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے یہ کئے ہیں کہ
اسلام ایک موت ہے جب تک کوئی شخص نفسانی جذبات پر موت وارد کر کے نئی زندگی
نہیں پاتا اور خدا ہی کے ساتھ بولتا، چلتا پھرتا ، سنتا، دیکھتا نہیں وہ مسلمان نہیں ہوتا۔یہاں آپ نے یہ فرمایا کہ دین حقیقی وہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کامل فرماں برداری کی جائے اور
اس کی کامل فرماں برداری کا ایک نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان کو اپنے نفسانی جذبات قربان کرنے

خطبات ناصر جلد دوم
۲۱۸
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۶۸ء
پڑتے ہیں اور اپنے نفس پر ایک موت وارد کرنی پڑتی ہے اور خدا تعالیٰ نے چونکہ کہا ہے عِندَ اللهِ
یعنی جب وہ جذبات پر موت وارد کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس قربانی کو قبول کرتا ہے اور جب وہ
قربانی قبول کرتا ہے تو وہ کیا کرتا ہے؟ پھر اس کے ہاتھ باقی نہیں رہیں گے نہ اس کی آنکھیں باقی
رہیں گی نہ اس کے جوارح اپنے رہیں گے اس کے جذبات پر موت وارد ہو جائے گی اور جذبات
ہی ہیں جو جوارح کو حرکت میں لاتے ہیں مکھی میرے منہ پر آ کر بیٹھتی ہے اس کے چھوٹے چھوٹے
پاؤں سے جو گد گدی ہوتی ہے وہ مجھے برداشت نہیں اس لئے جب میں تنگ آ جاتا ہوں تو میرا
ہاتھ فوراً اٹھتا ہے اور اس مکھی کو اڑا دیتا ہوں یہ میں ایک جذ بہ کے ماتحت ہی کرتا ہوں اور جس
وقت اللہ تعالیٰ کے لئے ایک انسان اپنے نفس پر موت وارد کر لیتا ہے تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ خدا
کہتا ہے اے میرے بندے ! تو نے اپنے جذبات پر میرے لئے ، میری رضا کے حصول کے لئے
ایک موت وارد کر لی ہے۔میں تجھے ایک نئی زندگی دیتا ہوں اب تو مجھ میں ہو کے بولے گا مجھ میں ہو کے سنے گا مجھ میں
ہو کے تو اپنے ہاتھوں کو حرکت دے گا اور مجھ میں ہو کے تیرے پاؤں آگے قدم بڑھائیں گے
وہ جس طرف بھی اُٹھیں گے وہ میری ہی طرف ہوگی کیونکہ نفس پر تو موت وارد ہو گئی ہے غرض
إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللهِ الْإِسْلَام کے ایک معنی یہ ہیں کہ نفس کو پوری طرح کچل دیا جائے کوئی جذ بہ اپنا
نہ رہے تمام جذبات نفسانی خدا تعالیٰ کے ماتحت ہو جائیں اس کے لئے قربان ہو جائیں اس کے
قدموں میں گر جائیں ایک موت وارد ہو جائے اور بندہ اپنے رب سے یہ امید رکھے کہ وہ ایک
نئی زندگی اس کے بدلہ میں عطا کرے گا۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کے اس چھوٹے سے ٹکڑے کی
جو اس طرح تفسیریں کی ہیں ان پر جب ہم غور کرتے ہیں اور ان کی وسعت اور گہرائی ہمارے
سامنے آتی ہے تو ہم یہ اعلان کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ تَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ اللہ تعالیٰ

خطبات ناصر جلد دوم
۲۱۹
خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۶۸ء
ہمیں صحیح معنی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا شاگرد بننے کی توفیق عطا کرے۔(آمین )
دو معنی اور رہ گئے ہیں لیکن میں ابھی پوری طرح صحت مند نہیں اور گرمی بھی بہت ہے اس
لئے اس وقت میں انہی معنوں کے بیان کرنے پر اکتفا کرتا ہوں۔روزنامه الفضل ربوه ۱۴ رستمبر ۱۹۶۸ء صفحه ۲ تا ۷ )
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی