اپنا زیادہ سے زیادہ وقت تسبیح و تحمید درود شریف میں صرف کرنا چاہئے
خطبات ناصر جلد دوم
۲۳۵
خطبه جمعه ۹ راگست ۱۹۶۸ء
ہمیں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت تسبیح وتحمید، درود
شریف
اور دیگر دعاؤں میں صرف کرنا چاہیے
خطبه جمعه فرموده ۹ / اگست ۱۹۶۸ء بمقام احمد یہ حال۔کراچی
تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل آیات تلاوت فرمائیں۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا - وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا - هُوَ الَّذِي يُصَلِّى
،
عَلَيْكُمْ وَمَلَكَتْهُ لِيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّوْرِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا -
(الاحزاب : ۴۲ تا ۴۴)
حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے اپنی بیماری کی تفصیل بیان کرنے کے بعد فرمایا :۔ایک مضمون میں نے ربوہ میں شروع کیا تھا اور وہ سورۃ احزاب کی اٹھارھویں آیت کی تفسیر
ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
قُلْ مَنْ ذَا الَّذِي يَعْصِكُم مِّنَ اللهِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوءًا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً ۖ وَلَا
يَجِدُونَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا - (الاحزاب: ۱۸)
اس میں یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسانوں میں سے ایک گروہ کے متعلق یہ فیصلہ
صادر کرتا ہے کہ اس کی رحمت سے وہ محروم کر دیئے جائیں گے اور ایک دوسرے گروہ کے متعلق وہ
یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اس کی رحمت کے دروازے ان کے لئے کھولے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ نے
خطبات ناصر جلد دوم
۲۳۶
خطبه جمعه ۹ راگست ۱۹۶۸ء
فرمایا ہے کہ میرا فیصلہ رحمت سے محروم کر دینے کا ہو یا رحمت کی بارش برسانے کا ہو ہر دوصورتوں
میں میرے فیصلہ کے مقابلہ میں کوئی اور فیصلہ ٹھہر نہیں سکتا اور دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں جو میرے
فیصلوں کو ر ڈ کر دے اور بدل دے اس لئے اگر محرومی رحمت سے بچنا ہو تو میری طرف رجوع کرنا
ہوگا۔قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ذرہ بھر بھی ظلم نہیں کرتا مثلاً فرمایا
کہ لَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا (النساء:۵۰) کہ کھجور کی گٹھلی کے اوپر جو ایک لکیر سی ہوتی ہے بالکل معمولی
سی وہ اتنا ظلم بھی نہیں کرتا۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ وہ ظلام نہیں ہے یہ مبالغہ کا صیغہ
ہے اور منفی اور مثبت ہر دو معنی میں مبالغہ کا مفہوم پیدا کرتا ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ وہ ذرہ بھر بھی
ظلم کرنے والا نہیں اس تعلیم کی روشنی میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کسی فرد یا کسی گروہ
کے متعلق رحمت سے محرومی کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ بھی رحمت کا ہی ایک جلوہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے بھی
اس کا مقصود ان لوگوں کی یا اس فرد کی اصلاح ہوتی ہے اس وجہ سے اسلام نے ہمیں یہ بتایا کہ جہنم
دائمی نہیں کیونکہ اصلی جہنم تو خدا تعالیٰ کی ناراضگی ہے اس میں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی دائمی
نہیں جب کسی کی اصلاح ہو جائے اس دنیا میں تو بہ اور استغفار کے ذریعہ یا اس دنیا میں ایک
وقت معینہ تک سزا بھگتنے کے نتیجہ میں تو پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے دروازے اس کے لئے کھولتا
ہے اور جہنم کے دروازے بھی کھل جاتے ہیں لوگوں کو کہا جاتا ہے کہ نکل جاؤ سارے یہاں سے۔اب جہنم میں کسی کو رکھنے کی ضرورت نہیں جیسا کہ ایک حدیث میں اس کی وضاحت ہے سورۃ احزاب
کی ایک دن میں تلاوت کر رہا تھا جب میں اس آیت پر پہنچا تو میری توجہ کو اس آیت نے اپنی
طرف کھینچا اور میں رک گیا میں نے اس آیت کے مضمون پر جب غور کیا تو مجھے خیال پیدا ہوا کہ
صرف یہ کہہ دینا تو ہمارے لئے کافی نہیں ہے کہ اگر رحمت سے تمہیں میں محروم کروں گا تو میری
رحمت تمہیں نہیں مل سکے گی اور اگر رحمت تمہیں دینا چاہوں
گا تو دنیا کی کوئی طاقت تمہیں میری رحمت
سے محروم نہیں کر سکے گی۔میری گرفت سے بھی تم نہیں بچ سکتے اور میرے احسان کی بارش سے بھی
دنیا کی کوئی طاقت تمہیں محروم نہیں کرسکتی اس لئے ہمیں اللہ تعالیٰ نے ضرور تفصیلی ہدایات دی ہوں
گی کہ وہ کون سی باتیں ہیں جن کے نتیجہ میں انسان خدا تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہو جاتا ہے اور وہ
خطبات ناصر جلد دوم
۲۳۷
خطبه جمعه ۹ راگست ۱۹۶۸ء
کون سے اعمال ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر خوش ہوتا اور اپنی رحمت سے اسے
نوازتا ہے۔پہلے حصہ کے متعلق میں نے سورۃ احزاب کی بعض آیات لے کر تفصیل سے بتلایا تھا کہ
(غالباً ) دس ایسی باتیں یا ایسے اعمال شنیعہ ہیں جن کے نتیجہ میں انسان اللہ تعالیٰ کی رحمت سے
محروم ہو جاتا ہے اور بطور مثال صرف اسی سورۃ کی آیتیں لے کر میں نے یہ مضمون بیان کیا تھا۔دوسرا حصہ اس مضمون کا یہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ انسان کو اپنی رحمت سے نوازنا چاہے تو دنیا
کی کوئی طاقت اس سے ایسے انسان یا جماعت کو محروم نہیں کر سکتی اس کے متعلق میں نے سورہ احزاب
کی ہی اس آیت کے بعد کی آیات کو لیا اور انہیں پڑھتے ہوئے میں نے غور کیا کہ وہ کیا بتاتی ہیں
اور بہت سی آیات میں نے نوٹ کی تھیں پہلے تو میرا خیال تھا کہ وہیں یہ مضمون ختم ہو جائے گا لیکن
وہاں یہ ختم نہیں ہوا اور یہ رحمت والا حصہ اب کراچی کے حصہ میں آ گیا ہے۔مضمون کے لحاظ سے
اور خدا کرے کہ ہم سب کے حصہ میں اس کی رحمت ہی آئے اس کے غضب کی نگاہ ہم پر
کبھی نہ
پڑے اور یہ اس کے فضل سے ہی ہوسکتا ہے۔یہاں یہ فرمایا تھا کہ اگر میرے عذاب سے بچنا ہو تو میری طرف رجوع کرنا پڑے گا اگر
میری رحمت حاصل کرنا ہو تو میری رحمت صرف میرے فضل سے حاصل کی جاسکتی ہے کسی عمل سے حاصل
نہیں کی جاسکتی اس لئے جہاں میری بتائی ہوئی تدبیر پر تم عمل کرو وہاں دعا کے ساتھ میری طرف رجوع
بھی کرتے رہو کہ ہمارے اعمال میں کوئی ایسا نقص کوئی ایسی شیطنت کوئی ایسی بدنیتی نہ رہ جائے
که با وجود ظاہراً ان اعمال کے اچھا ہونے کے پھر بھی تیرے حضور سے وہ دھتکار دیئے جائیں۔اس وقت میں صرف ایک بات اس سلسلہ میں بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ (جیسا کہ
سورۃ احزاب کی ۴۲ تا ۴۴ آیات میں بتلایا گیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر میری رحمت کے
حصہ دار بننا چاہتے ہو میرے فضلوں کے وارث بننا چاہتے ہوں تو پھر ایک راستہ میرے فضلوں
کے وارث بنے کا یہ ہے کہ اُذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ذکر دل کا بھی ہوتا ہے ذکر زبان سے بھی ہوتا
ہے زبان کا ذکر بھی انسان کو جتنا موقع اور جتنی فرصت ملے کرتے رہنا چاہیے۔
خطبات ناصر جلد دوم
۲۳۸
خطبہ جمعہ ۹ راگست ۱۹۶۸ء
زبان کے ذکر کو ہم دوحصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں ایک وہ حصہ جس کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے معین ہدایت دی مثلاً یہ کہ فرض نماز کے بعد ۳۳، ۳۳ دفعہ سُبْحَانَ اللهِ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ،
الله اکبر اور پھر ایک بار لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ
اللهِہ کہہ کر سو کے عدد کو پورا کرنا۔تو اسی شکل
میں اسی ہدایت کے مطابق ذکر کرنا چاہیے نماز کے بعد۔کیونکہ یہی سنت نبوی ہے کوئی شخص اگر
فرض نماز سے پہلے یہ ذکر کرتا ہے تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام اور ادب کو مد نظر نہیں
رکھتا کیونکہ آپ نے نماز سے پہلے نہیں بلکہ نماز کے بعد ذکر کا حکم دیا ہے اگر کوئی شخص ۳۳ دفعہ سے
زائد کرتا ہے تو وہ بھی بے ادبی کا مرتکب ہے۔ابھی چند دن ہوئے غانا کے ایک مجدد کی کتاب میں پڑھ رہا تھا انہوں نے ایک واقعہ لکھا
ہے اس میں کہ ایک بزرگ تھے انہوں نے سوچا کہ میں گنہگار آدمی ہوں ۳۳ دفعہ کی بجائے سوسود فعہ
پڑھا کروں گا چند دنوں کے بعد انہیں ایک خواب آئی کہ حشر کا میدان ہے ایک جگہ ایک فرشتے
نے میز لگائی ہوئی ہے اور اعلان ہو رہا ہے کہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق نماز
کے بعد ذکر کیا کرتے تھے وہ ادھر آجائیں اور اپنا انعام لیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ بڑی مخلوق
ہے جو وہاں جمع ہوئی اور ان کو انعام ملنے شروع ہوئے میں آگے بڑھتا ہوں اور پھر ہجوم میں پھنس
جاتا ہوں آگے جانہیں سکتا اور اس وقت ان کو یہی خیال ہے کہ ہجوم کی وجہ سے میں اس انعام دینے
والے فرشتہ کے قریب نہیں ہو سکتا جب میرا وقت آئے گا میں انعام لوں
گا پھر آہستہ آہستہ ہجوم کم ہونا
شروع ہوا لوگ انعام لیتے اور چلے جاتے جب چند آدمی رہ گئے تو میں بھی ان کے ساتھ آگے
بڑھا اس فرشتہ نے میری طرف کوئی توجہ نہ دی پھر جب ساروں نے انعام لے لئے تو اس نے
اپنا سامان لپیٹنا شروع کر دیا اس نے کہا میں آگے بڑھا اور کہا کہ میرا انعام کہاں ہے فرشتہ نے کہا
تمہارا انعام کیسا ( وہ تو سمجھے تھے کہ میں سو دفعہ پڑھتا ہوں مجھے شائد زیادہ انعام ملے گا) یہ انعام تو
ان لوگوں کومل رہا ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے تھے تم نے ۳۳ دفعہ کی
بجائے سو دفعہ پڑھا ہے سنت کی پیروی نہیں کی اس پر انہوں نے بہت استغفار کیا لیکن کوئی خلط ملط
سہواً’ غانا لکھا گیا ہے جبکہ نائیجیر یا ہونا چاہیے۔ناشر
خطبات ناصر جلد دوم
۲۳۹
خطبہ جمعہ ۹ راگست ۱۹۶۸ء
نہ ہو جائے کسی کے دماغ میں۔اسی لئے میں نے شروع میں اس سلسلہ میں یہ فقرے کہے تھے کہ
ایک ذکر وہ ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق اس تسلسل میں جو آپ نے بتایا اس
تعداد میں جو آپ نے معین کی اور جس پر آپ نے عمل کیا وہ ذکر ہے مثلاً نماز میں فرائض کے بعد
تینتیس تینتیس بار جو اس سنت نبوی پر عمل کرتے ہوئے ذکر کرنا چاہے اس کو نماز کے بعد ہی کرنا
پڑے گا نماز سے پہلے نہیں اور ۳۳، ۳۳ دفعہ ہی کہنا پڑے گا ایک تو یہ ذکر ہے۔نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی اور بھی کئی سنتیں اس سلسلہ میں ہیں لیکن ایک ذکر وہ ہے جو عام ہدایت کی اتباع میں ہے
مثلاً اس آیت کریمہ میں ہے ذکراً کثیرا کہ کثرت سے ذکر کرو اس میں تعیین کوئی نہیں نہ ہی نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کوئی تعیین کی تو ان اذکار کے علاوہ جو سنت نبوی سے ہمیں معلوم ہوتے
ہیں اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کے اس حکم کے مطابق کہ اُٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے خدا تعالیٰ کے ذکر
میں مشغول رہنا چاہے وہ اپنے لئے کم سے کم یا جماعت کا امام جماعت کے لئے کم سے کم ذکر مقرر
کر دیتا ہے تو یہ سنت نبوی کے خلاف نہیں کیونکہ آپ کی سنت کہیں ہمیں یہ نہیں بتلاتی کہ چوبیس گھنٹے
میں اس سے زیادہ ذکر نہیں کرنا یا اس سے کم نہیں کرنا بلکہ عام نصیحت ہے کہ زیادہ سے زیادہ ذکر
کرو۔تو زبان کا ذکر ایک تو وہ ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے اتباع میں کیا جاتا ہے
اور ایک وہ ہے جو قرآن کریم کی تعلیم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق ذکر کثیر
66
کے اندر آتا ہے۔بعض آدمی اپنے لئے تعین کرتے ہیں کہ کم سے کم اس قدر ذکر ضرور کروں گا بعض اوقات
ان کا امام تعیین کرتا ہے ذکراً کثیرا کی روشنی میں اس میں کم سے کم تعداد کی تعیین کی جاتی ہے
زیادہ سے زیادہ کتنا ہوا سے افراد پر چھوڑا جاتا ہے تاکہ ساری جماعت کا معیار بلند کیا جاسکے۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ صبح و شام اس کی تسبیح میں مشغول رہو اور خدا تعالیٰ کا ذکر
بہت کیا کرو اس کی رحمت کے وارث بننے کے لئے یہ ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس کا نتیجہ یہ ہوگا
کہ ( وہاں رحمت کا لفظ ہے یہاں صلوٰۃ کا لفظ ہے اور صلوٰۃ کے لغوی معنی جب یہ لفظ اللہ کے لئے
استعمال ہو رحمت کے ہیں ) هُوَ الَّذِى يُصَلّى عَلَيْكُمْ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی رحمتوں سے نوازے گا
خطبات ناصر جلد دوم
۲۴۰
خطبہ جمعہ ۹ راگست ۱۹۶۸ء
نیز اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کو کہا ہے میرے وہ بندے جو میرے ذکر کثیر میں مشغول ہوں اور صبح و شام
میری تسبیح اور تحمید میں لگے ہوں ان کے لئے تم بھی دعائیں کرتے رہو کیونکہ صلوۃ کا لفظ جب
ملائکہ کے لئے آئے یا انسانوں کے لئے آئے تو اس کے معنی دعا کرنے کے ہوتے ہیں لیکن جب
اللہ تعالیٰ کے لئے آئے تو اس کے معنی ہوتے ہیں رحمت کا سلوک کیا اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
میری یہ رحمت ذکر کثیر اور صبح و شام تسبیح کرنے کے نتیجہ میں جس شکل میں ظاہر ہوتی ہے وہ اصولی
ہے یہ نہیں کہا کہ فلاں رحمت یا فلاں رحمت۔قرآن کریم نے اس کی تفصیل بھی بتائی ہے لیکن یہاں
یہ فرمایا ہے کہ اصولی طور پر تم خدا کی رحمت کے مستحق اور ملائکہ کی دعاؤں کے وارث ہو جاؤ گے اور
اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تمہارے لئے نور کے سامان پیدا کئے جائیں گے یعنی اس کے نتیجہ میں
لِيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ اندھیرے دور کر دیئے جائیں گے اور زندگی منور ہو جائے گی
اور اس نور کے متعلق قرآن کریم نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے کہ وہ نور اس دنیا میں بھی صراط مستقیم
سے بھٹکنے سے محفوظ رکھتا ہے اور رحمت کے راستوں پر چلاتا ہے مثلاً رات کے اندھیرے میں جس
وقت ہوائی جہاز کسی ایروڈ رام پر اتر رہا ہوتا ہے تو اس کو راستہ دکھانے کے لئے روشنیاں جلائی
جاتی ہیں اسی طرح سمجھ لیں کہ آپ رحمت باری کے حصول کے بعد اندھیروں سے نکل کر روشنی کی
راہ کو اختیار کرتے ہیں تو آپ کو یقین ہوتا ہے (جس طرح اس پائلٹ کو یقین ہوتا ہے کہ میں صحیح
سلامت خود بھی اور مسافروں کو بھی اُتاروں گا) کہ آپ صراط مستقیم پر قائم ہیں تو یہ ایک بنیادی
فضل اور احسان ہے اللہ کا جو وہ اپنے بندوں پر کرتا ہے یعنی ان کے لئے ایک نور کی پیدائش کا حکم
نازل کرتا ہے اور خدا کا ایک مومن بندہ خدا کے نور میں صراط مستقیم پر آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا
ہے اور اس کے بے شمار فضلوں اور رحمتوں کا وارث بنتا ہے پس اللہ تعالیٰ نے جب یہ کہا کہ میں اگر
کسی کے لئے رحمت کا ارادہ کروں تو دنیا کی کوئی طاقت اسے میری رحمت سے محروم نہیں کر سکتی تو
وہاں یہ مطلب نہیں تھا کہ بلاوجہ اور بغیر انسان کی کسی کوشش اور عزم کے کہ میں نے خدا کے
احکام کی پابندی کرنی ہے کسی گندے نا اہل کو اٹھا کر اللہ تعالیٰ رحمت کا وارث بنا دیتا ہے یہ صحیح ہے
کہ انسان جو کچھ بھی کرتا ہے اور جنہیں وہ اعمالِ صالحہ سمجھتا ہے وہ بھی اس کے لئے بے شمر ہیں
ا
خطبات ناصر جلد دوم
۲۴۱
خطبہ جمعہ ۹ راگست ۱۹۶۸ء
جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو۔جو فقرہ قرآن کریم میں حضرت یوسف علیہ السلام کی زبان سے اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے
یعنی مَا أُبَرِى نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ (يوسف:۵۴) خدا کا ایک برگزیدہ نبی یا وہ جو
نبوت کے لئے خدا کے فرشتوں کی گود میں پرورش پارہا تھا اس کے منہ سے یہ فقرہ نکلنا اور قرآن کریم کا
اسے بیان کر دینا ہمارے لئے ایک بڑا سبق ہے۔انسان خواہ کتنا ہی مجاہدہ کیوں نہ کرے، ہزار
بشری کمزوریاں، کو تا ہیاں ساتھ لگی ہیں حالات سے بعض دفعہ مجبور ہو جاتا ہے بعض دفعہ شیطانی
وسوسوں سے مجبور ہو جاتا ہے اور گناہ کر بیٹھتا ہے خدا کے فضل کے بغیر خدا کی رحمت کے بغیر اس کی
رحمت کو بھی ہم حاصل نہیں کر سکتے لیکن اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں رحمت کے حصول کے لئے
بعض راستوں کی تعیین کی ہے بعض اعمال صالحہ کے بجالانے کا حکم فرمایا ہے جو شخص اباء اور استکبار
سے یہ کہتا ہے کہ خدا کے حکم کو تو میں نہ مانوں گا لیکن اس کی رحمت کا میں اُمید وار بنوں گا وہ یا پاگل
ہے یا شیطان کے چیلوں میں سے ہے جس نے خدا کی ذات پر علی وجہ البصیرت ایمان لانے کے
بعد بھی اس کے احکام کی بجا آوری سے انکار کیا پس ایک راستہ جو خدا کی رحمت کے بے پایاں
سمندر تک لے جانے والا ہے وہ یہ ہے کہ کثرت سے اس کا ذکر کیا جائے اور صبح و شام اس کی تسبیح
کی جائے جماعت کے معیار کو اس سلسلہ میں بلند کرنے کے لئے میں نے جماعت سے یہ کہا تھا کہ
مختلف عمروں کے لحاظ سے مقررہ تعداد میں سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ اور درود
اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ پڑھنا ہے کم از کم اتنی تعداد میں پڑھنا ہے یہ نہیں کہ اس
سے زیادہ نہیں پڑھنا بعض دوست تو لکھتے ہیں اور بڑا لطف آتا ہے کہ آپ نے تین سو دفعہ کہا اور
ہمیں توجہ ہوئی اور ایک دوست نے تو لکھا کہ میرا بچہ جو شاید اطفال کی عمر کا تھاوہ چھ سات سو دفعہ
بلکہ بعض دنوں میں ہزار دفعہ پڑھتا ہے تو زیادہ پڑھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے بلکہ زیادہ ہی پڑھنا
چاہیے بلکہ کچھ زائد ضرور کرنا چاہیے تا کہ وہ تعداد لا تعداد بن جائے کیونکہ معین میں جب غیر معین مل
جاتا ہے تو سارا غیر معین بن جاتا ہے معین نہیں بنتا اگر تین سو میں غیر معین تعداد در و دو تسبیح اور تحمید
شامل کر دی جائے تو ٹوٹل جو بنے گا مجموعہ جو اس کا ہو گا وہ غیر معین ہے پس چونکہ ہم اپنے رب سے
خطبات ناصر جلد دوم
۲۴۲
خطبه جمعه ۹ /اگست ۱۹۶۸ء
اُمید رکھتے ہیں کہ وہ بغیر حساب کے دنیوی اور اُخروی نعمتیں ہمیں عطا کرے گا اس لئے ہماری عقل
یہ کہتی ہے ہمارا مذہب یہ کہتا ہے کہ جب بغیر حساب کے تم اس کی نعمتوں کے حصول کے امیدوار ہو
تو پھر بغیر حساب کے اس کا شکر بھی ادا کرو ویسے تو مختلف وظیفے یا تسبیحیں یا درود جو بڑا درود ہے جو
ہم نماز میں بھی پڑھتے ہیں وہ بھی ضرور پڑھنا چاہیے لیکن اللہ تعالیٰ کی کسی مصلحت نے اس شکل میں
بھی اسے اب ہمارے لئے اتارا ہے تو اس زمانہ کے لئے اس میں بھی بڑی برکت ہے۔وہ جو
پرانا طریق ہے اس میں بھی بڑی برکت ہے یہ تو نہیں کہ ہم یہ کہیں کہ آدھی برکتیں تو ہم لیتے ہیں
اور آدھی ہمیں مل بھی سکتی ہیں تو ہم نہیں لیتے کسی کو دس اور دس بیس روپے دیئے جائیں تو وہ یہ نہیں
کہتا کہ دس مجھے دے دو اور دس میں نہیں لیتا۔دنیا کے عارضی بے حقیقت سامانوں کے متعلق جب
ہماری فطرت زیادہ سے زیادہ کی خواہش رکھتی ہے اور جب بہک جاتی ہے تو ناجائز ذرائع سے بھی
حصول کی کوشش کرتی ہے لیکن روحانی نعمت کے متعلق تو کوئی کہ نہیں سکتا کہ اتنی مجھے چاہیے اس
سے زیادہ نہیں چاہیے جتنی زیادہ سے زیادہ مل سکے اس کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے ان
طریقوں پر جو خدا تعالیٰ نے بتائے ہیں جن کا قرآن کریم میں ذکر ہے جو قرآن کریم کے بتائے
ہوئے طریقوں کو چھوڑ کر اپنے لئے اپنی مقرر کردہ راہیں متعین کرتا ہے وہ خدا کی طرف نہیں لے
جاسکتیں کیونکہ یہ خدا کی بتائی ہوئی نہیں اگر دل کا وسوسہ ہے تو وسوسہ کا منبع چونکہ شیطان ہے شیطان
کی طرف اسے شاید لے جائیں۔قرآن کریم نے جو بتایا جہاں حد بندی کی اس سے آگے نہیں جانا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بتایا جہاں حد بندی کی اس سے آگے نہیں جانا جہاں حد بندی نہیں
کی عام حکم دیا ہے قرآن کریم نے کہا ذ کر کثیر کر و قرآن کریم نے کہا ہے صبح و شام اس کی تسبیح کرو یہ
نہیں
کہا پانچ دفعہ کرو یہ نہیں کہا پانچ ہزار دفعہ کرو تو سارا دن مشغول رہنا چاہیے اس میں جو تعیین کی
جاتی ہے صرف کم سے کم دفعہ کی جاتی ہے تاکہ ساری جماعت کا معیار کچھ اونچا ہو جائے مثلاً ایک
وقت میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اس وقت کے حالات کے مطابق بارہ کی تعیین کی تھی
اس بارہ میں بھی بعض جاہلوں نے آپ پر اعتراض کر دیا تھا کہ بارہ کی تعیین کیوں؟ یہ بھی بدعت ہے
آپ نے انہیں یہ جواب دیا جو ابھی میں نے کہا ہے کہ جب معین میں غیر معین شامل ہو تو مجموعی طور پر
خطبات ناصر جلد دوم
۲۴۳
خطبہ جمعہ ۹ راگست ۱۹۶۸ء
غیر معین بن جاتا ہے۔یہ جواب آپ نے اس وقت دیا اعتراض کرنے والوں کو کہ میں نے تمہیں
کب کہا ہے کہ بارہ سے زیادہ نہیں کرنا میں نے تمہیں کہا ہے کہ کم سے کم بارہ دفعہ کہو بارہ سو دفعہ
بارہ ہزار دفعہ کرو میں نے تمہیں کب منع کیا ہے جس میں جتنی ہمت ہو جتنا شوق ہو جتنا وقت ملے وہ
زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ کی تسبیح اور اس کی تحمید اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور اللہ تعالیٰ
سے دعائیں کرنے میں خرچ کرنا چاہیے اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم کے بتائے ہوئے
طریقوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔اگر میری طبیعت ٹھیک ہوئی تو میں مغرب کے بعد مجلس میں یا اللہ تعالیٰ نے صحت اور توفیق
دی تو خطبوں میں یہ مضمون کراچی ہی میں ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔روزنامه الفضل ربوه ۱۴ نومبر ۱۹۶۸ء صفحه ۲ تا ۵)